Baaghi TV

Category: کھیل

  • انگلینڈ اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ منسوخ

    انگلینڈ اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ منسوخ

    انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں شیڈول پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے

    پانچوں اور آخری ٹیسٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے بھارت انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیزیز 2-1 سے جیت گیاہے ۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ کورونا کیسز میں مزید اضافے کے خدشے کے پیش نظر منسوخ کیا گیا ہے ۔ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ فزیو تھیراپسٹ یوگیش پرمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں میں تشویش پائی جارہی تھی تاہم جمعرات کے روز تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے لیکن کیس سامنے آنے کے بعد تمام افراد کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا ۔

    بھارت اور انلینڈ کی پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہو گیا تھا۔ دوسرے میچ میں بھارت 151 رنز سے کامیاب ہوا۔ میزبان انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 76 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت نے 157 رنز سے کامیابی سمیٹی جبکہ اب آخری اور 5واں ٹیسٹ منسوخ ہونے سے سیریز بھارت نے دو ایک سے اپنے نام کر لی۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اور کھلاڑی کرونا کا شکار

    قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اور کھلاڑی کرونا کا شکار

    قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اور کھلاڑی کرونا کا شکار

    محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہیں پی سی بی کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے مطابق قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ ان کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز اسلام پہنچنے پر کی جانے والی آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے دوران مثبت آیا ہے۔قومی اسکواڈ میں شامل دیگر تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں، لہٰذا انہیں 10 ستمبر بروز جمعہ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔ دونوں ممالک کے مابین کرکٹ سیریز 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

    دوسری جانب پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا ،ایلیٹ پینلسٹ امپائر علیم ڈار اور احسن رضا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوران امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ اس سیریز میں ڈی آر ایس دستیاب نہیں ہوگا۔علیم ڈار اور احسن رضا کے علاوہ آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور شوزب رضا بھی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔آصف یعقوب، راشد ریاض اور شوزب رضا آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں۔یہ تینوں میچز آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں ۔سیریز میں شامل تینوں میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

    اس دوران میچ ریفری کے فرائض محمد جاوید اداکریں گے۔ وہ دونوں ٹیموں کے مابین 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک شیڈول پانچوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں بھی پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔میچ آفیشلز کی تقرری:

    17 ستمبر – پہلا ون ڈے ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم۔ علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) اور راشد ریاض (فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید (میچ ریفری)

    19 ستمبر – دوسرا ون ڈے ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم۔ علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، راشد ریاض (تھرڈ امپائر) اور آصف یعقوب (فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید (میچ ریفری)

    21 ستمبر – تیسرا ون ڈے ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم۔ علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) اور راشد ریاض (فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید (میچ ریفری)

    25 ستمبر – پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، قذافی اسٹیڈیم لاہور، علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) اور راشد ریاض (فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید (میچ ریفری)

    26 ستمبر – دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، قذافی اسٹیڈیم، احسن رضا اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز) ، علیم ڈار (تھرڈ امپائر) اور شوزاب رضا (فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید (میچ ریفری)

    29 ستمبر- تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، قذافی اسٹیڈیم، علیم ڈار اور آصف یعقوب (فیلڈ امپائرز) ، احسن رضا (تھرڈ امپائر) اور شوزاب رضا (فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید (میچ ریفری)

    1 اکتوبر – چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، قذافی اسٹیڈیم، آصف یعقوب اور شوزاب رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، راشد ریاض (تھرڈ امپائر) اور فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید (میچ ریفری)

    3 اکتوبر – پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، قذافی اسٹیڈیم۔ آصف یعقوب اور راشد ریاض (فیلڈ امپائرز) ، شوزاب رضا (تھرڈ امپائر) اور فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید (میچ ریفری)

  • پی سی بی نے کرک ایچ کیو اور کرک وز سے تین سالہ معاہدہ کرلیا

    پی سی بی نے کرک ایچ کیو اور کرک وز سے تین سالہ معاہدہ کرلیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرک ایچ کیو اور کرک وز کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔

    کرک ایچ کیو اب پی سی بی کالائیو اسکورنگ پارٹنر بن گیا ہے، جو گراس روٹ کی سطح سے لے کر فرسٹ الیون کرکٹ تک کی اسکورنگ کو ڈیجیٹائز کرے گا۔اس شراکت داری کے تحت میچ رپورٹس اوراعداد و شمار کی مدد سے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔اس کے علاوہ، کرک ایچ کیو ویڈیو آٹومیشن کی سہولت بھی فراہم کرے گا، جو کوچز کی معاونت کرے گا۔ معروف ڈیٹا اینالیٹکس سافٹ ویئر،کرک وزکے ساتھ پارٹنرشپ سے پی سی بی کے اینالسٹ اور کوچز کو میچ سے پہلے، بعد میں اور درمیان میں اعداد وشمار دستیاب ہوگا۔

    ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کرک ایچ کیو اور کرک وز کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوشی ہے۔ اس پارٹنرشپ سے ہمارے کوچز اور ٹیم اینالسٹ کو کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری پی سی بی کے ڈیٹا اینالیٹکل ونگ کو اپ گریڈ کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

    گرانٹ ایلیٹ کا کہنا ہے کہ کرک ایچ کیو پی سی بی سے شراکت داری پر بہت خو ش ہے۔ ہم باصلاحیت اور پرجوش کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری لانے کے لیے اپنی ٹیکنالوجی فراہم کرنےکے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرک ایچ کیو میں جدید تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے، خوشی ہے کہ پی سی بی بھی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا حامی ہے۔

  • پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ جمعرات سے شروع ہوگا

    پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ جمعرات سے شروع ہوگا

    پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔یہ قومی خواتین کرکٹ سیزن برائے 22-2021 کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا۔ ایونٹ میں کُل چار ٹیمیں شرکت کریں گی۔

    چودہ میچز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کودس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم اور اوول اکیڈمی گراؤنڈ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ اسٹرائیکرز کی ٹیم پہلی مرتبہ قومی خواتین کرکٹ سیزن میں شرکت کرے گی۔یہ ٹیم پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے بعد نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کرے گی۔ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی ٹیم، اسٹرائیکرز کی قیادت کائنات امتیاز کریں گی۔ بلاسٹرز کی قیادت سدرہ نواز کے سپرد کی گئی ہےجبکہ جویریہ خان چیلنجرز کی کپتانی کریں گی اورڈائنامائٹس کی قیادت منیبہ علی صدیقی کے سپرد کی گئی ہے۔ٹورنامنٹ کے ہر میچ کی بہتری کھلاڑی کو 20 ہزار روپے بطور انعام دیا جائے گا جبکہ رنرزاپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے تقسیم کیے جائیں گے۔خواتین کرکٹ کے فروغ اور کھیل کی پذیرائی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کے میچز کو اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایونٹ کا فائنل21 ستمبر کو کھیلا جائے گا، یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

    جویریہ خان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے آغاز میں کچھ وقت ہی باقی ہے تاہم ہمارا ہدف جلد از جلد خود کو تیار کرنا اور مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہے. اسکواڈ متوازی ہے اور یہ ٹیم ٹائٹل جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے. انفرادی طور پر لمبی اننگز کھیل کر بیٹنگ میں اپنا اعتماد واپس حاصل کرنا چاہتی ہیں.سدرہ نواز کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم بہت اچھی ہے اور وہ ٹورنامنٹ کے آغاز کی منتظر ہیں. ان کا ہدف ٹورنامنٹ جیتنا اور بلاسٹرز کو چیمپین بنوانا ہے. چوتھی ٹیم کے اضافے سے ایونٹ میں مقابلہ جاتی کرکٹ میں اضافہ ہوگا.منیبہ علی صدیقی کا کہنا ہے کہ ہر ٹیم کو سات میچز کھیلنے ہیں، جس سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملے گا. ہمارا ہدف جلد از جلد مومنٹم حاصل کرنا ہوگا تاکہ ٹورنامنٹ جیت سکیں.کائنات امتیاز کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ ویمنز ٹورنامنٹ میں چوتھی ٹیم شرکت کررہی ہے. ایک ٹیم کے اضافے سے خواتین کرکٹرز کی حوصلہ افزائی ہوگی. اسٹرائیکرز کی کپتان کی حیثیت سے وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی منتظر ہیں.

    بلاسٹرز: سدرہ نواز (کپتان اور وکٹ کیپر) ، عائشہ جاوید ، اریجہ حسیب ، بی بی ناہیدہ ، فجر نوید ، فاطمہ ثناء خان ، گل فیروزہ ، مومنہ ریاست ، ندا راشد ، نورین یعقوب ، عمائمہ سہیل ، صائمہ ملک ، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ
    اسپورٹ سٹاف: وقار اورکزئی (ہیڈ کوچ) ، عاقل خان (اسسٹنٹ کوچ) ، رابعہ صدیق (فزیوتھیراپسٹ) اور فزا عابد (منیجر)۔

    چیلنجرز: جویریہ خان (کپتان) ، انوشہ ناصر ، ڈیانا بیگ ، دعا ماجد ، فریحہ محمود ، گل رخ ، ارم جاوید ، خدیجہ چشتی ، ناجیہ علوی (وکٹ کیپر)، نازش رفیق ، صباء نذیر ، سدرہ امین ، سیدہ معصومہ زہرہ فاطمہ اور وحیدہ اختر۔
    اسپورٹ اسٹاف: وسیم یوسف زئی (ہیڈ کوچ) ، شاکر قیوم (اسسٹنٹ کوچ) ، انجلی (فزیوتھیراپسٹ) اور رابیل خالد حشمت (منیجر)۔

    ڈائنامائٹس: منیبہ علی صدیقی (کپتان) ، عالیہ ریاض ، فاطمہ زہرہ ، غلام فاطمہ ، حمنہ بلال ، حورینہ سجاد ، کائنات حفیظ ، ماہم طارق ، نشرہ سندھو ، نیہا شرمین ، ردا اسلم ، صدف شمس ، سوہا فاطمہ (وکٹ کیپر) اور سیدہ انشرہ اسد۔
    اسپورٹ اسٹاف: محمد کامران حسین (ہیڈ کوچ) ، محمد علی نیازی (اسسٹنٹ کوچ) ، یمنہ خان (فزیوتھیراپسٹ) اور آسیہ خان (منیجر)۔

    اسٹرائیکرز: کائنات امتیاز (کپتان) ، آئمہ سلیم ستی ، عائشہ نسیم ، عائشہ ظفر ، بسمہ امجد ، فاطمہ خان ، گل اسوہ ، حفصہ خالد ، جویریہ رؤف ، نتالیہ پرویز ، امِ ہانی ، سیدہ اسماء امین (وکٹ کیپر) ، ٹوبا حسن اور یسرا عامر (وکٹ کیپر)
    اسپورٹ اسٹاف: ارشد خان (ہیڈ کوچ) ، شاہد محمود (اسسٹنٹ کوچ) ، سبرینا (فزیوتھیراپسٹ) اور شگفتہ بانو قاسم (منیجر)۔

    شیڈول:

    9 ستمبر : ڈائنامائٹس بمقابلہ بلاسٹرز ، نیشنل اسٹیڈیم۔
    چیلنجرز بمقابلہ اسٹرائیکرز ، اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔

    11 ستمبر : ڈائنامائٹس بمقابلہ چیلنجرز ، نیشنل اسٹیڈیم۔
    بلاسٹرز بمقابلہ اسٹرائیکرز ، اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔

    13 ستمبر : ڈائنامائٹس بمقابلہ اسٹرائیکرز ، نیشنل اسٹیڈیم۔
    بلاسٹرز بمقابلہ چیلنجرز ، اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔

    15 ستمبر : چیلنجرز بمقابلہ اسٹرائیکرز ، نیشنل اسٹیڈیم۔
    ڈائنامائٹس بمقابلہ بلاسٹرز ، اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔

    17 ستمبر : بلاسٹرز بمقابلہ اسٹرائیکرز ، نیشنل اسٹیڈیم۔
    ڈائنامائٹس بمقابلہ چیلنجرز ، اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔

    19 ستمبر : بلاسٹرز بمقابلہ چیلنجرز ، نیشنل اسٹیڈیم۔
    ڈائنامائٹس بمقابلہ اسٹرائیکرز ، اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔

    21 ستمبر:تیسری پوزیشن کے لیے میچ ، اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔
    فائنل : نیشنل اسٹیڈیم

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کی راولپنڈی میں ٹریننگ، میڈیا کانفرنسز کی تفصیلات

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی راولپنڈی میں ٹریننگ، میڈیا کانفرنسز کی تفصیلات

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا۔دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے، جس کی تیاری کے لیے دونوں اسکواڈز راولپنڈی کے بائیو سیکیور ماحول میں ٹریننگ کریں گے۔

    میزبان اسکواڈ 8 ستمبر کو لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا،جہاں ہوٹل پہنچنے پر ان کی آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ کورونا ٹیسٹ کروانے کے بعد اسکواڈ میں شامل تمام ارکان روم آئسولیشن میں چلے جائیں گے۔ایک روز آئسولیشن میں گزارنے اورکوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم 10 ستمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کا آغاز کردے گی۔

    مہمان ٹیم 11 ستمبر کو چارٹر طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے گی۔نیوزی لینڈ کے ٹی ٹونٹی کرکٹرز ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچیں گے۔ ہوٹل میں کی جانے والی آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے اور ایک روز روم آئسولیشن میں گزارنے پر مہمان ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ کو 13 ستمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

    دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 17، دوسرا 19 اور تیسرا 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    اس موقع پر ابراہیم بادیس قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جن سے Ibrahim.badees@pcb.com.pk اور 00923454743486 (واٹس ایپ) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر جیمز بینیٹ سے James.bennett@nzc.nz اور006421996499 (واٹس ایپ) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اسکواڈز کی راولپنڈی میں مصروفیات کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

    8 ستمبر:
    میزبان ٹیم کی رات 7 بجے ہوٹل آمد
    ہوٹل پہنچنے کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    9 ستمبر:
    صبح 11:30 بجے: قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔ ورچوئل سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان کم از کم 2 گھنٹے قبل ابراہیم بادیس سے رابطہ کریں۔

    10 ستمبر:
    شام 4:30 بجے سےرات 7:30 بجےتک: قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
    اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    11 ستمبر:
    صبح 11:30 بجے: قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔ ورچوئل سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان کم از کم 2 گھنٹے قبل ابراہیم بادیس سے رابطہ کریں۔

    دوپہر 2 بجے: مہمان ٹیم کی اسلام آباد آمد
    شام 4:30 بجے سےرات 7:30 بجےتک: قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
    اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    12 ستمبر:
    صبح 11:30 بجے: نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔ ورچوئل سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان کم از کم 2 گھنٹے قبل جیمز بینیٹ سے رابطہ کریں۔

    دوپہر 2:30 بجے: پاکستان کا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ

    13 ستمبر:
    شام 4:30 بجے سےرات 7:30 بجےتک: پاکستان اور نیوزی لینڈکے ٹریننگ سیشنز
    اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    14 ستمبر:
    صبح 11:30 بجے: نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔ ورچوئل سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان کم از کم 2 گھنٹے قبل جیمز بینیٹ سے رابطہ کریں۔

    شام 4:30 بجے سےرات 7:30 بجےتک: پاکستان اور نیوزی لینڈکے ٹریننگ سیشنز
    اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    15 ستمبر:
    صبح 11:30 بجے: قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔ ورچوئل سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان کم از کم 2 گھنٹے قبل ابراہیم بادیس سے رابطہ کریں۔

    صبح 11 بجے: نیوزی لینڈ کا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ
    شام 6:30 بجے سےرات 9:30 بجےتک: قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
    اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    16 ستمبر:
    صبح 11:30 سے 12 بجے تک: دونوں کپتانوں کی پری سیریز ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت
    دونوں کپتانوں کا ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ (وقت اور مقام کا تعین بعد میں ہوگا)

    شام 4:30 بجے سےرات 7:30 بجےتک: پاکستان اور نیوزی لینڈکے ٹریننگ سیشنز
    اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    17 ستمبر:
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ
    دوپہر 2 بجے: ٹاس
    دوپہر 2:30 بجے: کھیل کا آغاز

    میچ کے اختتام پر دونوں اسکواڈز میں شامل ایک ایک رکن ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔ سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان سے گزارش ہے کہ ابراہیم بادیس اور جیمز بینیٹ سے رابطہ کریں۔

    18 ستمبر:
    شام 4:30 بجے سےرات 7:30 بجےتک: پاکستان اور نیوزی لینڈکے ٹریننگ سیشنز
    اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    19 ستمبر :
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ
    دوپہر 2 بجے: ٹاس
    دوپہر 2:30 بجے: کھیل کا آغاز

    میچ کے اختتام پر دونوں اسکواڈز میں شامل ایک ایک رکن ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔ سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان سے گزارش ہے کہ ابراہیم بادیس اور جیمز بینیٹ سے رابطہ کریں۔

    20 ستمبر:
    شام 4:30 بجے سےرات 7:30 بجےتک: پاکستان اور نیوزی لینڈکے ٹریننگ سیشنز
    اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    21 ستمبر :
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ
    دوپہر 2 بجے: ٹاس
    دوپہر 2:30 بجے: کھیل کا آغاز

    میچ کے اختتام پر دونوں اسکواڈز میں شامل ایک ایک رکن ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔ سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان سے گزارش ہے کہ ابراہیم بادیس اور جیمز بینیٹ سے رابطہ کریں۔

    22 ستمبر:
    دونوں اسکواڈز کی لاہور روانگی

  • مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار

    مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار

    مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہو گئے ہیں

    ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز کی ذمہ داری نبھائیں گے مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا

    ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کا جائزہ لیا، جانتا ہوں یہ آئیڈیل وقت نہیں مگر فی الحال ایسے فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکوں،اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں،

    وقار یونس کا کہنا تھا کہ مصباح الحق نے اپنا فیصلہ بتایا تو میں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا،پاکستان کے نوجوان باؤلرز کے ساتھ کام کرنے پر بہت مطمئن ہوں، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتا ہے، گزشتہ 24 ماہ میں مصباح الحق نے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کرکٹ کے لیے خرچ کیں،وقار یونس نے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے،ہم نے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی حیثیت سے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے تعینات کیا ہے، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا

  • نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 20 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

    نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 20 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

    نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 20 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

    افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی اسکواڈ میں واپسی، زاہد محمود، شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر اور محمد حارث بھی قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ بن گئے

    قومی کرکٹ کے سلیکٹرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ سیریز میں شامل تینوں میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ یہ میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

    اعلان کردہ 20 رکنی اسکواڈ میں مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ اور افتخار احمد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ نوجوان فاسٹ باؤلرز شاہنواز دھانی،محمد وسیم جونیئر ، محمد حارث اورزاہد محمود کو پہلی مرتبہ قومی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شرکت کرنے والے حارث سہیل، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور صہیب مقصود نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں جگہ نہیں بناسکے۔

    پاکستان ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ:

    بابراعظم (کپتان) ( سینٹرل پنجاب)، شاداب خان(نائب کپتان) (ناردرن)، عبداللہ شفیق( سینٹرل پنجاب)، امام الحق (بلوچستان)، فخر زمان(خیبرپختونخوا)، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، خوشدل شاہ(سدرن پنجاب)، افتخار احمد(خیبرپختونخوا)، حارث رؤف (ناردرن)، حسن علی (سینٹرل پنجاب)، محمد حارث(وکٹ کیپر) (خیبرپختونخوا)، محمد رضوان (وکٹ کیپر) (خیبرپختونخوا)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز( ناردرن)،محمد وسیم جونیئر (خیبرپختونخوا)، سعود شکیل (سندھ)، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا)، شاہنواز دھانی (سندھ)، عثمان قادر (سینٹرل پنجاب) اور زاہد محمود (سدرن پنجاب)۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرمحمد وسیم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل یہ سیریز ہمارے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کوالیفائرز کا بھی حصہ ہے، لہٰذا ہم نےنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو منتخب کرکے ایک متوازی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

    انہوں نے مزیدکہا کہ بدقسمتی سے شاہنواز دھانی کو لاجسٹک مسائل کی وجہ سے ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں عمدہ کارکردگی کے باوجود انگلینڈ کے لیے اسکواڈ میں جگہ نہیں مل سکی تھی تاہم انہیں اب نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    محمد وسیم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد وسیم جونیئر کو وائیٹ بال کرکٹ میں مزید مواقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ شاداب خان اور عثمان قادر کی موجودگی کے باوجود لیگ اسپنر زاہد محمود کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی وجہ ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو ہوم سیریز میں موقع دینا ہے۔ لیگ اسپنر نے جنوبی افریقہ کے خلاف وائیٹ بال ہوم سیریز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔وہ پچاس اوورز طرز کی کرکٹ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتر کھیل پیش کرچکے ہیں۔
    محمد وسیم نے کہا کہ محمد رضوان ہمارے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر ہیں، لہٰذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرفراز احمد کی جگہ 20 سالہ محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے ، ا س سے نہ صرف محمدحارث کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا صلہ ملے گا بلکہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کے ماحول میں وقت گزارنے کا موقع بھی ملے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مڈل آرڈر بیٹنگ ہمارے لیے ایک خدشہ رہا ہے تاہم چند مختلف کھلاڑیوں کو آزمانے کے بعد ہم نے دوبارہ افتخار احمد اور خوشدل شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔یہ دونوں بلے باز وائیٹ بال کرکٹ کا مناسب تجربہ رکھتے ہیں۔ پرامید ہوں کہ یہ ہوم کنڈیشنز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ اسکواڈ میں جگہ نہ ملنے پر چند کھلاڑی مایوس ضرور ہوئے ہوں گے تاہم پاکستان کو آئندہ چند ماہ میں بہت کرکٹ کھیلنی ہے جس میں محدود طرز کی کرکٹ کے میچز کی تعداد بھی زیادہ ہے، لہٰذا جو کھلاڑی اس اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں ، انہیں آئندہ میچز میں مواقع مل سکتے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کیرنز فالج کا بھی شکار ہو گئے

    نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کیرنز فالج کا بھی شکار ہو گئے

    نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کیرنز فالج کا بھی شکار ہو گئے

    نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کیرنز ہارٹ سرجری کے بعد فالج کا شکار ہو گئے ہیں

    سڈنی میں کرس کیرنز کی ہارٹ سرجری ہوئی جس کے بعد انکی طبیعت میں بہتری کی خبریں آئی تھیں تا ہم اب خبر آئی ہے کہ کرس کیرنز کی ٹانگوں میں فالج ہو گیا ہے ،انکے دل کے بھی کئی آپریشن ہو چکے ہیں وہ سڈنی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، کیرنز کے وکیل ہارون لوئیڈ کا کہنا ہے کہ زندگی بچانے والی ایمرجنسی ہارٹ سرجری کے دوران کیرس کو سڈنی میں اس کی ریڑھ کی ہڈی میں فالج ہوا۔ اس کی وجہ سے اس کی ٹانگوں میں فالج ہوا

    وکیل کا کہنا تھا کہ کیرس اور اس کا خاندان بے پناہ عوامی حمایت کا شکر گزار ہے کیونکہ وہ اس مشکل وقت سے نمٹ رہے ہیں۔ دعاؤں کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے، ہسپتال میں کیرنز کی صحت کا مسلسل خیال رکھا جا رہا ہے اور وہ صحتیاب ہو رہے ہیں

    کیرنز نے نیوزی لینڈ کے لیے 1989-2006 کے دوران 62 ٹیسٹ ، 215 ایک روزہ بین الاقوامی اور دو ٹوئنٹی میچ کھیلے۔ان کے والد لانس بھی نیوزی لینڈ کے لیے کرکٹ کھیلتے تھے۔کیرنز کئی سالوں سے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ کینبرا میں مقیم ہیں۔

    کرکٹ لیجنڈ کیلئے کرکٹ ستاروں اور سماجی رہنماؤ‌ں نے سوشل میڈیا پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے. نیوزی لینڈ کے صحافی اینڈریو گورڈی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ آسٹریلیا سے ایک پریشان کن خبر ملی ہے، سابق بلیک کیپس آل راؤنڈر کرس کیرنز کو کینبرا میں ایک تشویشناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ شدید بیمار ہے،

  • پی سی بی کا نیا چیئرمین کون؟ وزیراعظم ہاؤس سے کال کر دی گئی

    پی سی بی کا نیا چیئرمین کون؟ وزیراعظم ہاؤس سے کال کر دی گئی

    پی سی بی کا نیا چیئرمین کون؟ وزیراعظم ہاؤس سے کال کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چئیرمین لگادیا

    رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی مقرر کرنے کے حوالہ سے وزیراعظم ہاؤس سے کال کی گئی اور انکو آگاہ کیا گیا رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا عہدہ قبول کرلیا ہے وزیراعظم سے ملاقات میں کرکٹ کی بہتری کے لیے تجاویز دی تھیں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کرکٹ سے متعلق گفتگو کی تھی قومی کرکٹ کو درپیش مسائل اور حل سے متعلق تبادلہ خیال ہوا،خوشی ہے وزیراعظم نے مجھے بلایا اور میری رائے سنی ،وزیراعظم عمران خان پاکستان کرکٹ سے متعلق فکر مند ہیں ،

    قبل ازیں پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے عہدہ چھوڑ دیا ہے، احسان مانی کا کہنا تھا کہ وزیراعطم عمران خان کوبتا دیا مزید کام نہیں ہو سکتا احسان مانی کے عہدے کی معیار 24 اگست کو پوری ہوگئی تھی، جس کے بعد پیٹرن وزیر اعظم کی جانب سے گورننگ بورڈ کے لیے مزید 2 ارکان کی نامزدگی کرنا ہے احسان مانی نے وزیر اعظم سے دو ملاقاتیں کیں اور وہ دوبارہ سربراہ کرکٹ بورڈ منتخب ہونے کے لیے مضبوط امیدوار خیال کیے جارہے تھے تا ہم آج انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا ہے’

  • احسان مانی نے عہدہ چھوڑ دیا، اب کون بنے گا چیئرمین پی سی بی؟

    احسان مانی نے عہدہ چھوڑ دیا، اب کون بنے گا چیئرمین پی سی بی؟

    احسان مانی نے عہدہ چھوڑ دیا، اب کون بنے گا چیئرمین پی سی بی؟

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے عہدے میں توسیع سے معذرت کرلی

    اطلاعات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے عہدہ چھوڑ دیا ہے، احسان مانی کا کہنا تھا کہ وزیراعطم عمران خان کوبتا دیا مزید کام نہیں ہو سکتا، رمیز راجہ اور اسد علی کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کیلئے نامزد کر دیا گیا

    احسان مانی کے عہدے کی معیار 24 اگست کو پوری ہوگئی تھی، جس کے بعد پیٹرن وزیر اعظم کی جانب سے گورننگ بورڈ کے لیے مزید 2 ارکان کی نامزدگی کرنا ہے احسان مانی نے وزیر اعظم سے دو ملاقاتیں کیں اور وہ دوبارہ سربراہ کرکٹ بورڈ منتخب ہونے کے لیے مضبوط امیدوار خیال کیے جارہے تھے تا ہم آج انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا ہے’

    اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ رمیز راجہ کو پی سی بی کا چیئرمین بنایا جا سکتا ہے، اب احسان مانی کے عہدہ چھوڑنے کے بعد رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی نامزد کیے جانے کا امکان بڑھ گیا ہے سابق کرکٹر رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین منتخب کریں گے رمیز راجہ نے بھی چند روز قبل وزیراعظم سے ملاقات کی تھی