Baaghi TV

Category: کھیل

  • آئی سی سی  کی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی پلئینگ کنڈیشنز کا اعلان

    آئی سی سی کی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی پلئینگ کنڈیشنز کا اعلان

    آئی سی سی کی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی پلئینگ کنڈیشنز کا اعلان

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جا نب سے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی پلئینگ کنڈیشنز کا اعلان ہو گیا . ۔

    آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں کھیلیں گی . یہ فائنل 18 سے 22 جون ساؤتھمپٹن میں ہوگا جبکہ 23 جون ریزور ڈے ہوگا،

    فرض محال اگر یہ میچ ٹائی ہوتا ہے یا ڈرا ہوتاہے تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا.

    ادھر ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کیلئے ایک پریشان کن خبر یہ کہ ٹیموں کی چارٹرڈ پروازوں کو ابوظہبی لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی۔ جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کی ایمرجنسی میٹنگ طلب کی گئی تھی .

    جس میں‌ صورت حال سے آگاہ کردیا گیا تھا .

    پی ایس ایل کے مستقبل پر شدید خطرات منڈلانے لگے

  • پی ایس ایل کے مستقبل پر شدید خطرات منڈلانے لگے

    پی ایس ایل کے مستقبل پر شدید خطرات منڈلانے لگے

    پی ایس ایل کے مستقبل پر شدید خطرات منڈلانے لگے

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کیلئے ایک پریشان کن خبر یہ کہ ٹیموں کی چارٹرڈ پروازوں کو ابوظہبی لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی۔ جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کی ایمرجنسی میٹنگ طلب کرلی ہے۔

    اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اماراتی سول ایوی ایشن کی جانب سے اجازت نامے کا انتظار ہے، رات دو بجے پی سی بی نے فلائٹس تاخیر سے روانہ ہونے کا کہا تھا۔

    ذرائع کا کہناہے کہ امارات کے حکام کی جانب سے پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں، ممبئی اور جوہانسبرگ سے آنے والی چارٹرڈ فلائٹ کو لینڈنگ پرمیشن نہیں دی جارہی جب کہ آج ایک بجے کراچی اور لاہور سے پروازوں نے ٹیک آف کرنا تھا لیکن انہیں لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی، اس کے علاوہ گزشتہ روز انگلینڈ سے سے دبئی کے لیے ائیرپورٹ آنے والے پاکستانی کرکٹر حماد اعظم کو واپس بھیج دیا گیا،

    پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔

  • آئی سی سی کی تازہ رینکنگ ، پاکستانی کھلاڑی کہاں‌کھڑے

    آئی سی سی کی تازہ رینکنگ ، پاکستانی کھلاڑی کہاں‌کھڑے

    آئی سی سی کی تازہ رینکنگ پاکستانی کھلاڑی کہاں‌کھڑے

    باغی ٹی وی : آئی سی سی نےتازہ ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے .آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کا حسب معمول پہلا نمبربرقرار ہے ، ویرات کوہلی بھی دوسرے نمبر پر موجود ہیں، فخر زمان کا ساتواں نمبر کھوتا کھوتا بچ گیا۔ ،بولنگ رینکنگ،محمدعامرٹاپ 10سےآؤٹ،11ویں نمبرپرچلےگئے، آئی سی سی بولنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے .

    شاہین آفریدی کی بھی تنزلی،12ویں نمبرکےبولربن گئے.

    نیوزی لینڈ کےٹرینٹ بولٹ پہلےنمبرپربراجمان ہیں‌. بنگلادیش کےمہدی حسن دوسرے،مستفیض الرحمان نویں نمبرکےبولربن گئے

    آئی سی سی کی نئی رینکنگ محمد رضوان کی بڑی چھلانگ

  • قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس مزید التو کا شکار ، کب متوقع

    قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس مزید التو کا شکار ، کب متوقع

    قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس مزید التو کا شکار ، کب متوقع

    باغی ٹی وی :قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے اہم خبر آگئی کہ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا معاملہ چل رہا ہے جس کا اعلان دورہ انگلینڈ سے قبل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا ہے،

    کرکٹر زکے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے ، نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا نفاذ یکم جولائی سے ہوگا جس میں کئی تبدیلیوں کے امکانات ہیں ۔

    اطلاعات کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں بابراعظم ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی برقرار رہیں گے ۔ فواد عالم کی ترقی ، فہیم اشرف ، حسن علی اور عثمان قادر کو بھی کنٹریکٹ ملے گا ، اسد شفیق ،شان مسعود ، عثمان شنواری اور یاسر شاہ کی تنزلی کا امکان ہے ۔ سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے محمد نواز ، عمران بٹ ، نعمان علی اور زاہد محمود کے نام بھی زیر غور ہیں ۔

  • نوجوان کرکٹرز ابوظہبی میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم

    نوجوان کرکٹرز ابوظہبی میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم

    سال 2016 میں شروع ہونے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ اپنےآغاز سے ہی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم بن کر ابھری ہے۔ ایمرجنگ اور سلور کٹیگری کی حیثیت سے اس لیگ کا حصہ بننے والے متعدد نوجوان کرکٹرز ایسے ہیں جو اپنی بہترین صلاحیتوں کی بدولت آج بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی ایک خاص پہچان رکھتے ہیں۔حسن علی، فخر زمان، شاداب خان اور حیدر علی بھی انہی کٹیگریز کے ذریعے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنے تھے جو آج بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے کراچی میں کھیلے گئے 14 میچز میں بھی تمام اسکواڈز میں چندایسے نوجوان کرکٹرز شامل تھے جو پہلی مرتبہ اس لیگ میں شرکت کررہے تھے۔ ان کھلاڑیوں میں لاہور قلندر زکے احمد دانیال، پشاور زلمی کے محمد عمران، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے صائم ایوب، ملتان سلطانز کے صہیب اللہ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ذیشان ضمیر شامل ہیں۔

    وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث کو ابوظہبی لیگ کے لیے پہلی مرتبہ کراچی کنگز کا حصہ بنایا گیا ہے۔احمد دانیال نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی سے قبل ابوظہبی میں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلتے ہوئے چار میچز میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں، جس میں کولن انگرام کو گولڈن ڈک پر آؤٹ کرنا بھی شامل تھا۔

    سوات سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عمران نے کراچی لیگ میں متاثرکن کارکردگی کامظاہرہ کیا تھا، جہاں انہوں نے 7.05کے اکانومی ریٹ کے ساتھ باؤلنگ کی تھی۔انہوں نے کراچی لیگ میں کُل 5 میچز میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےاوپنر صائم ایوب نے بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں پہلی مرتبہ شرکت کی تھی۔نوجوان اوپنر نے ایونٹ کے 5 میچز میں 60 رنز بنائے تھے۔

    ملتان سلطانز کے صہیب اللہ تاحال لیگ میں کوئی وکٹ نہیں حاصل کرپائے تاہم انہوں نے گزشتہ سال نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں، جہاں انہوں نے 7.78کے اکانومی ریٹ کے ساتھ باؤلنگ کی تھی۔

    قومی انڈر 19 کرکٹر ذیشان ضمیر ایچ بی ایل پی ایس ایل 6میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں تاہم وہ اب تک لیگ میں ایک بھی میچ نہیں کھیل سکے ہیں۔

    احمد دانیال، لاہور قلندرز:

    احمد دانیال کا کہنا ہے کہ وہ لاہور قلندرز کی منیجمنٹ کے مشکور ہیں جنہوں نے انہیں ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا ، ٹی ٹونٹی کرکٹ کسی بھی باؤلر کے لیے ایک مشکل فارمیٹ ہوتی ہے لیکن اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کیا جائے تو آپ کی کامیابی کے امکانات روشن رہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی لیگ کے دوران انہوں نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی،گزشتہ ایک ماہ سے بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں اور کوشش ہے کہ وہ ابوظہبی میں مزید بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔

    محمد حارث، کراچی کنگز:

    محمد حارث کا کہنا ہے کہ وہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کی نمائندگی کے لیے بہت پرجوش ہیں، کراچی کنگز کے اسکواڈ میں نامور کرکٹرز شامل ہیں، جن کے ساتھ ٹریننگ کرنا اور ڈریسنگ روم شیئر یقیناََ ایک خواب کی مانند ہوتا ہے۔

    محمد حارث نے کہا کہ اگر موقع ملتا ہے تو وہ اپنا نیچرل گیم کھیلنے کی کوشش کریں گے،وہ اپنی بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ پر بھرتوجہ دے رہے ہیں اور اس کے مثبت نتائج کے لیے بھی پرامید ہیں۔

    محمد عمران،پشاور زلمی:

    محمد عمران کا کہنا ہے کہ کراچی میں پہلی مرتبہ انہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کی تھی، ٹیم منیجمنٹ نے ان پر بھروسہ کرکےانہیں میچ کے دوران مختلف اوقات پر باؤلنگ کرنے کے لیے گیندتھمائی اور ہر مرتبہ رنز روکنا اور اچھی باؤلنگ کرنا ہی ان کی توجہ کا مرکز رہا۔

    انہوں نے کہا کہ ابوظہبی لیگ ان کے لیے ایک نیا چیلنج ہوگا، جس سے نمٹنے کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کریں ،وہ یہاں سینئرز سے سیکھنے کا بھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔

    صائم ایوب، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:

    صائم ایوب کا کہنا ہے کہ گلیڈی ایٹرز کے لیے اننگزکا آغاز کرنا ان کے لیے بہت پرجوش لمحہ تھا، ٹورنامنٹ کے آغاز میں یہ ایک چیلنج تھا مگر پھر ٹیم منیجمنٹ نے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کی بلکہ انہیں بھرپور اعتماد بھی دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل اور جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی کے ہمراہ ان کا سفر بہت شاندار رہا، عثمان خان کے ہمراہ بیٹنگ پارٹنرشپ کو انہوں نے خوب انجوائے کیا، جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایونٹ میں واحد جیت کا سبب بھی بنی۔

    صہیب اللہ، ملتان سلطانز:

    صہیب اللہ کا کہنا ہے کہ سیزن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے میدان میں اترنا ان کے لیے ان کے لیے اہم موقع تھا، انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ورلڈ کلاس بیٹنگ لائن اپ کے خلاف باؤلنگ کے چیلنج کو بہت انجوائے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم ابوظہبی لیگ میں کم بیک کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، بحثیت اوپنر باؤلر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں باؤلنگ کرنا آسان نہیں مگر وہ ہمیشہ ایسے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

    ذیشان ضمیر، اسلام آباد یونائیٹڈ:

    ذیشان ضمیر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بننا ان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے، کراچی میں سینئر باؤلرز کے ساتھ وقت گزارنا ایک خوشگوار تجربہ تھا، قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے التواء کے بعد انہوں نے گزشتہ ماہ بھرپور پریکٹس کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں فاسٹ باؤلنگ کرنا پسند ہے ، اگر ابوظہبی میں موقع ملا تووہ بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

  • پی ایس ایل کا ایک اور کھلاڑی کرونا کی وجہ سے باہر ہوگیا

    پی ایس ایل کا ایک اور کھلاڑی کرونا کی وجہ سے باہر ہوگیا

    پی ایس ایل کا ایک اور کھلاڑی کرونا کی وجہ سے باہر ہوگیا

    باغی ٹی وی : کورونا کے وار پاکستان سپر لیگ پر بھی جاری ہیں . کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،متاثرہ کھلاڑی ٹیم کے ہمراہ ابوظہبی کے لیے سفر نہیں کرے گا.کھلاڑی کو کراچی کے ہوٹل میں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا،گزشتہ روز کراچی پہنچنے پر کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا.

    ادھر پاکستان سپر لیگ 6 کو اس وقت شدید دھچکا لگا ہے جب اس فارمیٹ کے پاکستان میں مقبول ترین کھلاڑی شاہد خان آفریدی کمر کی تکلیف کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ادھر اسلام آباد یونائٹیڈ جنوبی افریقی کرکٹر یانیمن ملان کی خدمات سے محروم رہے گی۔ ٹورنامنٹ سے ان کے دستبردار ہونے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 92 اموات ہوئی ہیں-

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار191 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 55 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

    دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے پہلے کہا تھا کہ اٹھارہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے جمعے سے ویکسینیشن کا آغاز ہورہا ہے، پھر کہا کہ نہیں صرف وہ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں جو بیرون ملک جارہے ہوں۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے ٹیچرز کی فوری طور پر ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ امتحانات سے پہلے نگران عملے کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے-

    کرونا کے طوفان اور جھکڑ کے باوجود اولمپکس کی مشعل جل رہی

  • حامزہ کے الزامات، بابر اعظم کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

    حامزہ کے الزامات، بابر اعظم کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

    حامزہ کے الزامات، بابر اعظم کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

    لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی اندراج مقدمہ کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان 24 مئی کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی درخواستوں پر سماعت کریں گے ،عدالت میں دائر درخواست میں قومی کپتان بابر اعظم نے موقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ نے موقف سنے بغیر مقدمات درج کرنے کا حکم دیا لاہور ہائیکورٹ مقدمات درج کرنے کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے۔

    واضح رہے بابر اعظم نے سیشن کورٹ کے 2 مقدمات درج کرنے کے فیصلوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ سیشن کورٹ سے حامزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم کے خلاف مقدمات درج کرانے کے احکامات لیے تھے

    بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

    بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟

    پاکستانی کپتان بابر اعظم الزامات کی زد میں، کون سچا کون جھوٹا،مبشرلقمان حقیقت سامنے لے آئے

  • سپورٹ سٹاف کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا  حکم جاری کردیا گیا

    سپورٹ سٹاف کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا

    پی ایس ایل سکس سے پہلے کورونا ٹیسٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ قومی کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی کوویڈ ٹیسٹنگ دوبارہ شروع ہوگئی۔تمام افراد اپنے مقامی شہروں میں کوویڈ ٹیسٹ کروارہے ہیں۔کھلاڑی ،سپورٹ سٹاف ،کوچز اور دیگر آفیشلز اپنی رپورٹس فرنچائز اور اپنے متعلقہ حکام کو بھجوائیں گے۔

    نیگٹیو ٹیسٹ آنے والے افراد کل سے لاہور اور کراچی کے ہوٹلز میں قائم بائیو ببل میں رپورٹ کریں گے۔24 مئی کو ہوٹلز میں تمام افراد کی دوبارہ کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی ۔بورڈ حکام لیگ کا شیڈول مرتب کرنے میں مصروف ہیں۔ابوظہبی کے ویزوں کی کلیئرنس ملتے ہی بورڈ حکام۔باضابطہ شیڈول کا اعلان کریں گے۔

  • پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی تیاریاں  کون سے آفیشلز مقرر کیے جائیں گے

    پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی تیاریاں کون سے آفیشلز مقرر کیے جائیں گے

    پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی تیاریاں کون سے آفیشلز مقرر کیے جائیں گے

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے منعقد ہونے کی خبر کے بعد اب پی سی بی اس کی تیاریوں میں مصروف ہے . پی ایس ایل کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کی منظوری ملنے کے بعد پاکستانی آفیشلز کی میچز میں تقرری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے.

    غیر ملکی آفیشلز روشن ماہنامہ، رچرڈ النگورتھ اور مائیکل گف کو بھی شامل کیا جاتا ہے لیکن انہوں نے تاحال تصدیق نہیں کی ہے۔
    پی سی بی نے کہا ہے کہ آفیشلز کی تصدیق کے بعد باقائدہ اعلان کیا جائے گا.

    خیال رہے کہ کرکٹ فینز کے لئے خوشخبری پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابوظہبی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز کروانے کے لیے تمام معاملات پر منظوری مل گئی ہے۔ جس کے بعد اگلے مراحل کی تیاریاں جاری ہیں .

  • اے بی ڈی ویلیئرز نے ریٹائرمنٹ واپس کیوں نہیں‌ لی، مارک واؤچر نے  بتایا

    اے بی ڈی ویلیئرز نے ریٹائرمنٹ واپس کیوں نہیں‌ لی، مارک واؤچر نے بتایا

    اے بی ڈی ویلیئرز نے ریٹائرمنٹ واپس کیوں نہیں‌ لی، مارک واؤچر نے بتایا

    باغی ٹی وی : اے بی ڈی ویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر بات کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور موجودہ ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ ان کے پاس انٹر نیشنل کرکٹ میں واپس آنے کی اپنی وجوہات ہیں .

    ان کا کہنا تھا کہ ،میں انکے ریٹائرمنٹ واپس نہ لینے کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔اے بی ڈی ویلیئرز ہر ماحول میں جان ڈالنے والی شخصیت ہیں. جو فیصلہ کیا ہے اس پر ان کو حق حاصل ہے .

    مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کسی کھلاڑی کی جگہ چھیننا نہیں چاہتے۔میں ان کے فیصلے کو بدقسمتی کہوں گا کیونکہ میرے خیال میں ہم سب متفق ہیں کہ وہ اب بھی بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اے بی ڈی ویلیئرز کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں لیکن اب آگے بڑھنا چاہئے۔

    جارح مزاج بیٹسمین نے مئی 2018میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا مگر وہ دنیا کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے جب کہ جنوبی افریقہ کی نمائندگی کیلیے ان کی کوچ مارک باﺅچر سے بات چیت چل رہی تھی۔

    اس حوالے سے امید کی جارہی تھی کہ اے بی ڈی ویلیئرز رواں سال اکتوبر، نومبر میں بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دنیا بھر میں موجود پرستار ان کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے تاہم اب جنوبی افریقہ میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی ویلیئرز نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے امکانات مسترد کردیے ہیں اور ان کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے۔