Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی ایس ایل کے آج دو مقابلے ہونے جارہے ، لاہور قلندر کیا پہلا نمبر حاصل کر پائے گی  ؟

    پی ایس ایل کے آج دو مقابلے ہونے جارہے ، لاہور قلندر کیا پہلا نمبر حاصل کر پائے گی ؟

    پی ایس ایل کے آج دو مقابلے ہونے جارہے ، لاہور قلندر کیا پہلا نمبر حاصل کر پائے گی ؟

    باغی ٹی وی :پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز زور شور سے جاری ہیں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان پہلا مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی ٹکرائیں‌ گے .

    دفاعی چیمپئن کراچی کنگز آج اپنا زور دکھانے کے لیے تیار ہے، کھلاڑی اس حوالے سے ملتان سلطانز کے خلاف جیت کے عزم کے ساتھ ابوظہبی کے میدان میں اتریں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔

    سابقہ ریکارڈ دیکھا جائے تو کراچی کنگز نے ملتان سلطان سے آٹھ میں سے چارمیچ جیتے، ایک ہارا، ایک ٹائی ہوا اور دو بےنتیجہ رہے۔ کراچی کنگز نے پی ایس ایل سکس کے میچ میں ملتان کو کراچی میں سات وکٹ سے شکست دی تھی ۔

    اسی طرح پاکستان سُپرلیگ کا دوسرا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا، اس دفعہ قلندرز کے پاس پہلی پوزیشن مستحکم کرنے کا بہترین موقع ہوگا۔

    پشاور زلمی اگر فتح حاصل کرتے ہیں تو پوائنٹس ٹیبل پر اوپر آجائیں گے۔ ریکارڈز میں پشاور زلمی کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک بارہ میچ کھیلے گئے، زلمی نے آٹھ اور لاہور چار میں کامیاب رہا۔

    اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے شکست دیدی۔

    ابوظہبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 144 رنز بنائے جس کے جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر پورا کیا۔

  • پی ایس  ایل 6 میں کون جیتے گا شاہد آفریدی نے بتادیا

    پی ایس ایل 6 میں کون جیتے گا شاہد آفریدی نے بتادیا

    پی ایس ایل 6 میں کون جیتے گا شاہد آفریدی نے بتادیا

    باغی ٹی وی: عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد آفرید جو کہ انجری کی وجہ سے پی ایس ایل چھ سے باہر ہوچکے ہیں. انہوں نے پی ایس ایل چھ کے بارے میں پیش گوئی کردی کے کون جیتے گا. اس سلسلے میں کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 میں ’کرکٹ‘ کی جیت ہوگی۔

    ٹویٹر پر اپنے مداحوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ایک سوال کے جواب میں ایسا کہا. ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ لالہ پی ایس ایل میں کون سی ٹیم جیتے گی تو اس کے سوال پر شاہد آفریدی نے جواب میں صرف ’کرکٹ‘ لکھا جس کا واضح مطلب یہ ہوا کہ پی ایس ایل جو بھی جیتے، جیت آخر میں کرکٹ کی ہی ہوگی.

    شاہدی آفریدی سے پوچھا گیا کہ سب مشکل باؤلر کون سا لگا ، اس سوال کے جواب میں شاہدی آفریدی نے بتایاکہ آسٹریلیا کے گلین میگرا سب سے مشکل باؤلر تھے .

    اسی طرح شاہد آفرید نے بابر اعظم کو پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی ریڈ کی ہڈی قرار دیا.اپنی صحت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی ان کی ایم آر آئی ہوئی ہے .

  • بابر اعظم نے ایک اور اعزاز ویرات کوہلی سے چھین لیا

    بابر اعظم نے ایک اور اعزاز ویرات کوہلی سے چھین لیا

    بابر اعظم نے ایک اور اعزاز ویرات کوہلی سے چھین لیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور میدان میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے . بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کر کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا جوکہ اب دوسرے نمبر پر ہیں .

    پاکستان کی شان سٹار بلے باز بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے گئے ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ ایک ہزار چار رنز بنائے۔

    بابر اعظم کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ رنز 26 اننگز میں بنائے ، ان کے ایک ہزار چار رنز میں 22ففٹیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اس عرصے میں کھیلی جانے والی 26 اننگز میں سب سے زیادہ 122 رنز بنائے .

    بابر اعظم اسے پہلے بھی کوہلی کو کئی ریکارڈز میں پیچھے چھوڑ چکے ہیں . اور کئی ایک اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں . جس وجہ سے ان کے مستقبل میں کوہلی سے بھی بڑا بلے باز تصور کیا جا رہا ہے .


    اس سے پہلے پاکستان کے مایہ ناز بلے باز ابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیاتھا ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق اب بلے بازوں میں کوہلی نہیں بلکہ بابر اعظم ہیں اور کولی دوسرے نمبر پر ہیں.بابر اعظم نے یہ ریکارڈ پانچ سال تک اس رینک پر قابض رہنے والے کوہلی سے چھین کر اپنے نام کیا .

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل اور ٹک ٹاک کے درمیان پارٹنرشپ

    ایچ بی ایل پی ایس ایل اور ٹک ٹاک کے درمیان پارٹنرشپ

    ابوظہبی: ایچ بی ایل پی ایس ایل اور ٹک ٹاک کے درمیان پارٹنرشپ کا معاہدہ طے پا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 اور ٹک ٹاک کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیاہے۔اس شراکت داری کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے مداح سوشل میڈیا کی ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے ایسا کنٹنٹ تیار کرسکیں گے جسے دنیا بھر میں دیکھاجاسکے گا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے بقیہ 20 میچز شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا 34واں میچ اور فائنل 24 جون کو ہوگا۔

    اس سے قبل ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز کے ابتدائی شیڈول میں 2 ڈبل ہیڈرز شامل تھے تاہم کھلاڑیوں کی سہولت اور ان کے ورک لوڈ کے پیش نظر ابتدائی شیڈول میں مزید ایک ڈبل ہیڈر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    اس شراکت داری کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹک ٹاک کے ساتھ مل کر مذکورہ سوشل میڈیا ایپ کے لیے بی اسپوک کنٹنٹ تیار کرے گا اس پلیٹ فارم کے ذریعے پی سی بی کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے تعلق مزید مضبوط ہوگا۔

    اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا ترانہ گروو میراکو ٹک ٹاک پر خوب پذیرائی ملی تھی،اس ترانے کو اب تک 1.7 بلین ویووز مل چکے ہیں۔

    بابرحامد، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی اور سربراہ پی ایس ایل کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل ہمیشہ نئے مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں تاکہ کرکٹ فینز کو کھیل سے جوڑا رکھا جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہونے والی سوشل میڈیا ایپ ہے، جس کے ساتھ شراکت داری سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے فینز کی تعداد میں اضافہ ہوگا، گروو میرا کی ٹک ٹاک پر پذیرائی سے اس ایپ پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

  • قید تنہائی ختم ، آزادی بحال کھلاڑیوں کی سرگرمیاں پھر سے شروع

    قید تنہائی ختم ، آزادی بحال کھلاڑیوں کی سرگرمیاں پھر سے شروع

    قید تنہائی ختم ، آزادی بحال کھلاڑیوں کی سرگرمیاں پھر سے شروع

    باغی ٹی وی : کرونا کے وار ختم ہوتے ہیں‌ کھلاڑیوں میں ہلچل اور سرگرمی شروع ہوگئی ہے یوں قید تنہائی سے نجاب ملی ہے .

    پی ایس ایل 6 کے ابوظبی میں باقی میچز کیلیے لاہور اور کراچی سے روانہ ہونے والے 2 چارٹرڈ طیاروں میں پہنچنے والے کرکٹرز، معاون اسٹاف ارکان اور پی سی بی آفیشلز کا قرنطینہ مکمل ہوگیا۔اب ان کی سلب شدہ آزادی بحال ہوگئی ہے

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر زکی ٹیموں نے شیخ زید اسٹیڈیم ابوظبی میں پریکٹس سیشنز کیے تھے۔آخری کورونا ٹیسٹ بھی منفی آنے پر بائیوببل میں موجود کرکٹرز کو ٹریننگ کی آزادی مل گئی ہے،

    ایونٹ میں شریک دیگر 5ٹیموں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز نے بھی گذشتہ روز مشقوں کا آغاز کردیا،قرنطنیہ ختم ہونے پر کھلاڑیوں نے پریکٹس شروع کردی ہے ہیں۔

  • اگلے پی ایس ایل کے میچز بارے شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر آگئی

    اگلے پی ایس ایل کے میچز بارے شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر آگئی

    اگلے پی ایس ایل کے میچز بارے شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر آگئی

    باغی ٹی وی : اگلے پی ایس ایل کے سلسلے میں پاکستان کے شائقین کے لیے اچھی خبر کہ سب میچز پاکستان کے اندر ہوں گے . اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے آئندہ برس ہونے والے سیزن سیون کے میچز پاکستان میں ہی کروائے جائیں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوشش یہی تھی کہ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں ہوں لیکن کورونا کی وجہ سے ہمیں پی ایس ایل ابوظہبی لےجانا پڑا۔

    ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے اعلان کردیا گیا. حارث سہیل اور عماد وسیم کی بالترتیب قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈزمیں واپسی ہوئی ہے محمد عباس اور نسیم شاہ دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے اعظم خان پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہوئے سلمان علی آغا قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل ہوئے

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کیا تھا، میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے.

    دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان

  • دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان

    دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا

    حارث سہیل اور عماد وسیم کی بالترتیب قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈزمیں واپسی ہوئی ہے محمد عباس اور نسیم شاہ دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے اعظم خان پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہوئے سلمان علی آغا قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں یاسر شاہ کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوئی ،ٹی ٹوئنٹی ا سکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان ہوں گے اسکواڈ میں ارشد اقبال، اعظم خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف شامل ہیں حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان وکٹ کیپر، محمد وسیم جونیئر شامل ہیں سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں

    ٹیسٹ ا سکواڈ میں بابر اعظم کپتان، محمد رضوان نائب کپتان، عبداللہ شفیق، عابد علی ،اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی شامل ہیں عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی اورساجد خان ٹیسٹ ا سکواڈ کاحصہ ہیں سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ، اور زاہد محمود بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے تابش خان کو ڈراپ کردیا گیا

  • پی ایس ایل کے بقیہ میچز بارے شعیب اختر نے بتادیا

    پی ایس ایل کے بقیہ میچز بارے شعیب اختر نے بتادیا

    پی ایس ایل کے بقیہ میچز بارے شعیب اختر نے بتادیا

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل کے بارے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سپیڈ سٹار شعیب اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز نظر نہیں آرہے ہیں۔جو کہ ابوظہبی میں ہونے ہیں.

    راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ لیگ کرانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ہوم ورک مکمل نہیں تھا۔
    شعیب اختر کاکہنا ہے کہ ابو ظہبی نے اجازت سے قبل ہی پی سی بی کو آگاہ کردیا تھا، اس کے باوجود پی سی بی نے بھارتی پروڈکشن کریوکے علاوہ کوئی دوسرا انتظام نہیں کیا۔

    اس سے پہلے پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کیلئے ٹیموں کی چارٹرڈ پروازوں کو ابوظہبی لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی۔ جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کی ایمرجنسی میٹنگ طلب کرلی تھی . پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔

    پی ایس ایل کے بقیہ میچز بارے شعیب اختر نے بتادیا

  • زخمی امریکی گالفر نے اپنی پہلی ترجیح بتادی

    زخمی امریکی گالفر نے اپنی پہلی ترجیح بتادی

    زخمی امریکی گالفر نے اپنی پہلی ترجیح بتادی

    باغی ٹی وی : چند ماہ قبل کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز کہا ہے کہ ان پہلی ترجیح اپنے پیروں پر چلنا ہے، صحتیابی کے لیے ان کا بتانا تھا کہ ری ہیب کا مرحلہ سب سے مشکل چیلنج ہے۔

    چند ماہ قبل کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ٹائیگر ووڈز نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اپنے معمولات زندگی میں تھوڑا بہت چلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    ٹائیگر ووڈ کا کہنا تھا کہ گالفرز، فینز اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے نیک پیغامات بھیجے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 45 سال کے گالفر ٹائیگر ووڈز تیزی سے صحت مند ہورہے ہیں۔

    خیال رہے عالمی شہرت یافتہ گالفر ٹائیگر ووڈز لاس اینجلس میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے تھے .انہیں گاڑی کاٹ کر ریسکیو کیا گیا تھا ۔
    جس سے ان کے پیر میں شدید چوٹیں آئی تھی اسپتال داخل ہونے کے بعد ان کی سرجری کی گئی تھی ۔

    ٹائیگر ووڈ اس سے قبل 2009 میں بھی ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے جب کہ 2017 میں انہیں پولیس نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے شبے میں حراست میں بھی لیا تھا

  • شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر آگئی

    شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر آگئی

    شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر آگئی

    باغی ٹی وی : کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر آگئی کہ انگلینڈ کے کرکٹ گراؤنڈز میں شائقین بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے اس سے قبل کرونا کی وجہ سے یہ پابندی عائد تھی.

    برطانیہ میں کرونا کی وجہ سے لگی پابندیاں کافی حد تک کم کی جارہی ہے . ویکسی نیشن کے زریعے ملک میں وبا پربڑی حدتک قابو پائےجانے کے بعدتفریحی سرگرمیاں بحال ہونے لگیں۔

    دوسری جانب کورونا کی بھارتی قسم بھی برطانیہ میں زندگی معمول پرلانے میں بڑی رکاوٹ ہے اور برطانیہ میں کورونا کیسز کے تقریباً 75 فیصد نئے کیسز بھارتی قسم کے ہیں۔

    برطانیہ میں مسلسل دوسرے روز بھی کورونا کیسز میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ برطانوی ریڈیو کی44 سالہ میزبان لیزا شاکی ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون میں پھٹکیاں پڑنے سے انتقال کرگئیں۔