Baaghi TV

Category: کھیل

  • بھارت میں  ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد ہو سکتا ہے یا نہیں‌ ، سابق آسٹریلوی کرکٹر نے بتا دیا

    بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد ہو سکتا ہے یا نہیں‌ ، سابق آسٹریلوی کرکٹر نے بتا دیا

    بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد ہو سکتا ہے یا نہیں‌ ، سابق آسٹریلوی کرکٹر نے بتا دیا

    باغی ٹی وی :بھارت میں کرونا وائرس کے ڈیرے ہیں جس وجہ سے یہاں بڑا ایونٹ کرانا بھی خطرے سے خالی نہیں ہے . اس سلسلے مٰں سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے کہا ہے کہ بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد بہت مشکل ہے .

    سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے کہا کہ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مناسب نہیں ہے اور کئی کرکٹ بورڈز بھارت میں کھیلنے کے لئے گھبراہٹ کا شکار ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تو زیادہ ٹیمیں ہوں گی انڈین لیگ میں آٹھ ٹیمیں تھیں ، میچز مختلف بھارتی شہروں میں ہوں گےتو خطرہ بڑھ جائے گا۔انہوں نے متبادل جگہ کا بھی بتاتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں دبئی میں ہونا چاہیے . واضح‌ رہے کہ وبا کی وجہ سے پہلے ہی بھارت میں میگا ایونٹ آئی پی ایل کو ملتوی کیا جاچکا ہے .

    اس سلسلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اجلاس 25 جون کو ہوگا.بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بھارت میں انعقاد پر بات ہو گی۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں اکتوبر نومبر میں شیڈول ہے، آئی سی سی اہم اجلاس میں کوویڈ 19 کی صورتحال ٹیکس اور ویزوں کے معاملات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔7

    بی سی سی آئی کے جنرل منیجر گیم ڈویلپمنٹ دھیرج ملہوترا کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں لیکن کورونا کی وباکی دوسری لہر نے پورے ملک کو اپنی لپٹ میں لیا ہوا ہے جس سے دن بدن بہت جانی نقصان ہورہا ہے

  • کرکٹ فینز کے لئے خوشخبری ،پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی منظوری مل گئی

    کرکٹ فینز کے لئے خوشخبری ،پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی منظوری مل گئی

    کرکٹ فینز کے لئے خوشخبری ،پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی منظوری مل گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ فینز کے لئے خوشخبری پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابوظہبی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز کروانے کے لیے تمام معاملات پر منظوری مل گئی ہے۔

    پی سی بی اور فرنچائزمالکان کے درمیان آن لائن اجلاس کے بعد انتظامات کوحتمی شکل دی جائے گی .فریقین کےدرمیان آن لائن اجلاس آج دوپہرکوہوگا چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کے سلسلےمیں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں،ہم اب ایونٹ کے انعقاد کیلئے مکمل طورپرتیارہیں،

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوا تھا اور ایونٹ کے میچز اس مرتبہ ملک کے دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے تھے تاہم 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو 7 کھلاڑیوں اور دیگر میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    کورونا وائرس کے باعث اس مرتبہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب بھی ریکارڈ پیش کی گئی تھی جبکہ تماشائیوں کی اجازت بھی ابتدا میں 20 فیصد تک تھی جسے بعد ازاں حالات کو دیکھتے ہوئے 50 فیصد تک کردیا گیا تھا

  • ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ  کب ہوگا،  فیصلے کی تاریخ آگئی

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کب ہوگا، فیصلے کی تاریخ آگئی

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کب ہوگا، فیصلے کی تاریخ آگئی

    باغی ٹی وی ؛ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے متعلق فیصلہ کب ہوگا ۔اس سلسلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اجلاس 25 جون کو ہوگا.

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بھارت میں انعقاد پر بات ہو گی۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں اکتوبر نومبر میں شیڈول ہے، آئی سی سی اہم اجلاس میں کوویڈ 19 کی صورتحال ٹیکس اور ویزوں کے معاملات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔7

    بی سی سی آئی کے جنرل منیجر گیم ڈویلپمنٹ دھیرج ملہوترا کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں لیکن کورونا کی وباکی دوسری لہر نے پورے ملک کو اپنی لپٹ میں لیا ہوا ہے جس سے دن بدن بہت جانی نقصان ہورہا ہے۔

    دھیرج ملہوترا نے کہا کہ اس حوالے سے آئی سی سی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، آئی سی سی کیساتھ بات چیت میں ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیساتھ بدترین صورتحال سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جارہا ہے ۔ ایک سوال پر ملہوترا نے کہا کہ اگر ورلڈ کپ کو بھارت سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو مقابلوں کا یو ای اے میں انعقاد ہوگا۔

  • پی ایس ایل کے  شائقین کے لیے  اچھی خبر آگئی

    پی ایس ایل کے شائقین کے لیے اچھی خبر آگئی

    پی ایس ایل کے شائقین کے لیے اچھی خبر آگئی

    باغی ٹی وی : شائقین کرکٹ کےلیے اچھی خبر کہ پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کا علان کردیا گیا بقیہ میچز ابو ظہبی میں ہوں گے جس کی تصدیق امارات کرکٹ بورڈ نے کر دی ہے۔

    اب تک ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد اس وقت کراچی کنگز اور پشاور زلمی پانچ پانچ میچ کھیلنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔

    جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چار چار میچ کھیلنے کے بعد چھ چھ پوائنٹس ہیں اور ان کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے

    کھلاڑیوں کو دو دن پاکستان اور 7 دن یو اے ای میں قرنطینہ کرنا ہوگا، قرنطینہ توڑنے والے کو لیگ سے باہر کردیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی فلائٹس بکنگ، ہوٹل رہائش سمیت تمام اخراجات کا جائزہ لیا جائے گا، وینیو تبدیل ہونے کے بعد باقی میچز سے متعلق نیا بجٹ تیار کیا جائے گا۔

    پی سی بی بجٹ سے متعلق تمام فرنچائزز سے مشاورت کرے گی، مشاورت کے بعد ابوظبی میں بقیہ میچز سے متعلق بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوا تھا اور ایونٹ کے میچز اس مرتبہ ملک کے دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے تھے تاہم 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو 7 کھلاڑیوں اور دیگر میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    کورونا وائرس کے باعث اس مرتبہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب بھی ریکارڈ پیش کی گئی تھی جبکہ تماشائیوں کی اجازت بھی ابتدا میں 20 فیصد تک تھی جسے بعد ازاں حالات کو دیکھتے ہوئے 50 فیصد تک کردیا گیا تھا۔

    ایونٹ میں اب تک دفاعی چمپیئن کراچی کنگز بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جکہ 6،6 پوائنٹس کے ساتھ دیگر ٹیمیں پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

  • ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا

    ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا

    ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کا 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ متوقع ہے .

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کرکے دو ٹی ٹوئنٹی میچز بڑھا دیئے گئے ہیں۔

    دورے بارے میں پی سی بی کا کہنا ہے کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز 2 وینیوز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جائیں گے۔ خیال رہے اس سے پہلے جنوبی آفریقہ اور زمبابوے کا دورہ کیا جس میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

  • بابر اعظم لکی ٹھہرے، ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

    بابر اعظم لکی ٹھہرے، ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

    بابر اعظم لکی ٹھہرے، ایک اور اعزاز حاصل کر لیا
    آئی سی سی نے بابراعظم کو پلیئرآف دی منتھ قرار دے دیا

    بہترین کھلاڑی کیلئے بابر اعظم، فخر زمان اور کوشل بھرتل میں مقابلہ تھا۔فخر زمان نے100.66 کے تناسب سے302 رنز بنائے جن میں2 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ بابر اعظم نے76 کے تناسب ایک روزہ میچز میں228 رنز اور43.57 کے تناسب سےٹی20 میچز میں305 رنز بنائے۔تیسرے’پلیئر آف دی منتھ‘ کشال بھرتل نے بین الاقوامی ٹی20 میچز میں69.50 کے تناسب سے 278 رنز بنائے۔شائقین آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے تھے۔

    بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

    بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟

    پاکستانی کپتان بابر اعظم الزامات کی زد میں، کون سچا کون جھوٹا،مبشرلقمان حقیقت سامنے لے آئے

    خیال رہے کہ آئی سی سی نے جنوری2021 سے مرد و خواتین کرکٹرز کیلئے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ تاکہ بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سراہا جائے۔ پلیئر آف دی مہینے کا فیصلہ آزاد ووٹنگ اکیڈمی کے ذریعہ کیا جائے گا جس میں پوری دنیا کے کرکٹ شائقین شامل ہوں گے

    بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟

    پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز،لیکن کس چیز کو "مس” کر رہے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا

    بابر اعظم پر الزام،خاتون کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم آ گیا

    بابر اعظم پر زیادتی کا الزام لگانیوالی لڑکی پر قاتلانہ حملہ

    قومی کپتان بابر اعظم کے لیے نئی پریشانی آگئی

    لڑکی کے الزامات، بابر اعظم نے خاموشی توڑ دی، کیا کہا؟

  • پاکستان نے زمبابوے کو ٹیسٹ سیریزمیں کلین سوئپ کردیا

    پاکستان نے زمبابوے کو ٹیسٹ سیریزمیں کلین سوئپ کردیا

    پاکستان نے زمبابوے کو ٹیسٹ سیریزمیں کلین سوئپ کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہرارے ٹیسٹ،پاکستان نے زمبابوے کوشکست دے دی

    پاکستان کی 19 سال بعد لگاتار 2 میچز میں اننگز کی فتح، زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 147 رنز سے شکست دے دی،دوسری اننگز میں زمبابوے کی پوری ٹیم 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی ہے،پاکستان نے ٹیسٹ سیریزکلین سوئپ کرلی پاکستان نے دوسراٹیسٹ بھی اننگزسے جیتا عابدعلی نے دوسرے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکورکی ،پاکستان نے زمبابوے کوٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش کردیا شاہین آفریدی اور نعمان نے پانچ پانچ وکٹیں لی ہیں ،پاکستان نے ٹیسٹ سیریز 2/0سے جیت لی شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باوَلنگ کی اور6 کھلاڑیوں کوآوَٹ کیا اظہر علی نے 126اورنعمان علی نے 97رنز بنائے پاکستان نے پہلی اننگز 510 رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ عابدعلی کیلئے بڑی اننگزکھیلنا ضروری تھا،عابدعلی کافی دیرسے سخت محنت کررہے تھے،پوری ٹیم کی محنت سےسیریزجیتنےمیں کامیاب ہوئے،

    بابراعظم آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ قرار دیا ہے،بہترین کھلاڑی کیلئے بابر اعظم، فخر زمان اور کوشل بھرتل میں مقابلہ تھا آئی سی سی نے بابراعظم کو پلیئرآف دی منتھ قراردے دیا

  • زمبابوے کی ٹیم کی ناقص بیٹنگ ،  فال آؤٹ کا شکار ہوگئی

    زمبابوے کی ٹیم کی ناقص بیٹنگ ، فال آؤٹ کا شکار ہوگئی

    زمبابوے کی ٹیم کی ناقص بیٹنگ ، فال آؤٹ کا شکار ہوگئی

    باغی ٹی وی : ہرارے ٹیسٹ کے تیسرے روز زمبابوے ٹیم کی پہلی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئی، اس نے 132 رانز بنا سکی اور فال آؤٹ کا شکار ہوگئی،
    سیریز کے آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن زمبابوے نے 52 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا ،کھیل شروع ہونے بعد آج بھی زمبابوے کی وکٹیں یکے بعد دیگرے پتوں کی طرح گرتی رہیں۔

    ایک رن کے اضافے پر میزبان ٹیم کو پانچویں بلے باز کا نقصان اٹھانا پڑا، ٹینڈائی چیسورو کو 53 کے مجموعے پر حسن علی نے شکار کیا۔ ان کے بعد ریجس چکابوا بھی حسن علی کی جاندار بالنگ کا نشانہ بنے، ان کا کیچ عابد علی نے پکڑا۔ تریپانو23، لیوک جونگوے 19 اور رائے کایا 11 رنز بنا سکے۔ 60 ویں اوور کے اختتام پر زمبابوے کی ٹیم 130 کے مجموعی سکور کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

    گذشتہ روز بھی زمبابوے ٹیم قابل ذکر کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکی۔ کاسوزا 4، موساکنڈا0، برینڈن ٹیلر9، شومبا 2 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل پاکستان نے 510 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی.

    پاکستان کو زمبابوے کے خلاف 378 رنز کی برتری حاصل ہےپاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 ، ساجد خان نے 2، تابش خان اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل گزشتہ روز مہمان ٹیم پاکستان نے آٹھ وکٹ پر 510 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی، عابد علی 215 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ نعمان علی نے 97 رنز کی اننگز کھیلی ۔

  • کورونا کے باعث ہاکی  کا بڑا ایونٹ ملتوی ہوگیا

    کورونا کے باعث ہاکی کا بڑا ایونٹ ملتوی ہوگیا

    کورونا کے باعث ہاکی کا بڑا اینونٹ ملتوی ہوگیا

    باغی ٹی وی :کورونا نے اپنےرنگ عالمی سطح پر دکھانا شروع کردیے ، کورونا کے باعث ڈھاکہ میں شیڈول جونیئر ہاکی ایشیا کپ ملتوی کر دیا گیا. جونئیر ہاکی ایشیا کپ یکم تا 10 جولائی تک ڈھاکہ میں شیڈول تھا. ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق کورونا کےباعث ایونٹ کا انعقاد مشکل ہے،کھلاڑی اورکوچنگ اسٹاف کی صحت کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے،

    یہ چیمپئن شپ رواں برس اگست میں کوریا میں کھیلی جانی تھی جس میں ایشیائی ممالک کی ٹیموں کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لینا تھا، انہوں نے کہا کہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا.

  • برطانوی ہائی کمشنر کی شاہد آفریدی  کو انوکھے انداز سے مبارکباد

    برطانوی ہائی کمشنر کی شاہد آفریدی کو انوکھے انداز سے مبارکباد

    برطانوی ہائی کمشنر کی شاہد آفریدی کو انوکھے انداز سے مبارکباد

    باغی ٹی وی : برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے شاہد آفریدی کو الگ اور انوکھے انداز میں مبارکباد دے دی ، کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ملنے والے حالیہ اعزاز پر خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی ہے۔

    دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز معروف سٹار شاہد آفریدی کو میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی تا حیات اعزازی ممبر شپ ملی ہے ، اس اعزاز پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کو "رومن اردو”میں پیغام لکھا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد ی ہے .


    برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کو ملنے والی ممبرشپ کو شاندار خبر قرار دیا اور لکھا کہ آفریدی لائف ٹائم اعزازی ممبر شپ ملنے پر بہت مبارک۔کوئی شک نہیں کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے۔

    میلبورن کرکٹ کلب کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو کرکٹ میں بے پناہ خدمات پر تاحیات ممبرشپ دے دی۔
    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1389527971367686144?s=20
    اس سے قبل میلبورن کرکٹ کلب کی جانب سے قومی ٹیم کے 22 کھلاڑیوں کو ممبرشپ دی جاچکی ہے جن میں عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس، جاوید میانداد، رمیزراجہ اور مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔