Baaghi TV

Category: کھیل

  • بابر اعظم، حسن علی کی دوستی اور مقابلہ بازی  شائقین کی توجہ کا مرکز

    بابر اعظم، حسن علی کی دوستی اور مقابلہ بازی شائقین کی توجہ کا مرکز

    بابر اعظم اور حسن علی کی دوستی اور مقابلہ بازی شائقین کی توجہ کا مرکز

    باغی ٹی وی : کرکٹ میں ایسے مناظر شائقین کو کم ہی دیکھنےکو ملتے ہیں‌. جب دو حریف ایک طرف تو اپنے مقابل پر تابڑ توڑ حملے کر رہے ہوں تو دوسری طرف باہم پیار محبت اور دوستی کے مناظر ہوں. ایسے ہی مناظر آئی پی ایل میں دیکھنے کو مل رہے ہیں‌ .

    قومی کرکٹرز کی جانب سے ایک دوسرے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور شرارتیں میچ کے مزے کو دوبالا کر دیتی ہیں۔پی ایس ایل میں کرکٹرز کی جانب سے میچ کے دوران مختلف اشارے، شرارتیں اور انداز شائقینِ کرکٹ کے دل کو بھا جاتے ہیں .

    حسن علی کرکٹ کے ساتھ ساتھ خبروں میں بھی ان رہنا جانتے ہیں‌.جہاں شدید پٹائی اور بابر اعظم کی اچھی اننگز سے ماحول ٹینس تھا ادھر میچ میں حسن علی نے شاندار اننگز کھیلنے والے بابر اعظم کا گرا ہوا رومال اٹھا کر ان کی شرٹ پر فِٹ کیا، میچ کے اس لمحے نے تو شائقین کرکٹ کو سوشل میڈیا پر خوب میمز بنانے کا موقع بھی فراہم کردیا.یوں یہ سامان فن بھی خوب رہا

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

    ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کنگز نے یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔جسے اسلام آباد یونائیٹڈ نے باآسانی پورا کر لیا .

  • شکست کے بعد کراچی کنگز کے کپتان ٹیم پر برس پڑے

    شکست کے بعد کراچی کنگز کے کپتان ٹیم پر برس پڑے

    شکست کے بعد کراچی کنگز کے کپتان ٹیم پر برس پڑے
    باغی ٹی وی :اپنی شکست کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ کیچز چھوڑیں گے تو میچ جیت نہیں سکتے ۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹیم کو ابھی بہت کچھ کرنے اور سیکھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے خلاف ہم نے خراب کرکٹ کھیلی اور بہت کیچز بھی ڈراپ کیے ۔

    تفصیلات کے مطابق کل ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

    ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کنگز نے یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    اس ہدف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے باآسانی پورا کرلیا . اس سلسلے میں کولن منرو اور افتخار احمد ناقابل شکست رہے۔ منرو نے 56 گیندوں پر 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے۔ جبکہ افتخار احمد نے برق رفتار 71 رنز بنائے ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے..جسے اسلام آباد یونائیٹڈ نے باآسانی پورا کر لیا .

  • کراچی کنکز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بلے بازی جاری

    کراچی کنکز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بلے بازی جاری

    کراچی کنکز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بلے بازی جاری

    باغی ٹی وی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیدیا۔ اس کے جواب میں اسلام اباد یونائٹڈ نے 111 رنز بنا لیے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں . کولن منرو 54 رنز اور افتخار احمد 34 رنر پر وکٹ پر موجود ہیں . 13 اوور کا کھیل ہوچکا ہے .

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بابر اعظم نے 54 گیندوں پر شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

    دوسرے اینڈ سے نجیب اللہ زادران نے بھی بابر اعظم کا خوب ساتھ دیا اور 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    شرجیل خان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مارٹن گپٹل 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، تھسارا پریرا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی، عاکف جاوید، علی خان اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • فاسٹ باؤلر محمد عامر کے چاہنے والوں کے لیے خوشخبری

    فاسٹ باؤلر محمد عامر کے چاہنے والوں کے لیے خوشخبری

    فاسٹ باؤلر محمد عامر کے چاہنے والوں کے لیے خوشخبری

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ان کے گھر آئے اور بہت سے معاملات پر ان سے بات چیت کی۔

    ایک انٹرویو میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کوئی سی ای او کسی پلیئرکے گھر آیا

    ادھر چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان وطن واپس پہنچ گئے، وسیم خان آج صبح ابوظہبی سےلاہور پہنچے،

    وسیم خان کل سے پی سی بی ہیڈکوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے. وسیم خان6 سےزائد ہفتےانگلینڈ سے ورک فرام ہوم کرتے رہے، پی ایس ایل کےآغازسےقبل وسیم خان ابوظہبی آگئےتھے.

    سی اواوسلمان نصیرنے بھی ابوظہبی سےواپس آکرذمہ داریاں سنبھال لیں.

  • فاسٹ باؤلر حسن علی کا مسئلہ حل ہوگیا

    فاسٹ باؤلر حسن علی کا مسئلہ حل ہوگیا

    فاسٹ باؤلر حسن علی کا مسئلہ حل

    باغی ٹی وی : قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا گھریلومسئلہ حل جس کےبعد وہ پی ایس ایل حصہ بن سکیں‌گے۔ دوسری جانب قومی باؤلر آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ نہ جیت سکے .

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آج ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنائی گئی کہ حسن علی ٹیم کی جانب سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلیں گے۔
    پریس ریلیز کے مطابق حسن علی نے بتایا کہ ان کا خاندان ایک نجی مسئلے سے دوچار تھا، جسے میری بیوی نے اپنی ذہانت کے بل بوتے پر حل کرلیا ہے، میری بیوی نے مجھے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گی، وہ چاہتی ہیں کہ میں اپنی کرکٹ اور کیریئر پر توجہ دوں ۔

    حسن علی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں میرا بھرپور ساتھ دینے پر اپنی بیوی کو سیلیوٹ کرتا ہوں، اس کی مشاورت کے بعد میں نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دورے کا شیڈول جاری کردیا گیا

    قومی کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دورے کا شیڈول جاری کردیا گیا

    قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز روانگی کی تفصیلات جاری کر دی۔پاکستان میں موجود قومی اسکواڈ کے تمام ارکان 20 جون کو لاہور میں بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گےپاکستان میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل ارکان کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 16 جون کو ان کے گھروں میں کی جائے گی۔ہوٹل پہنچنے پر ان تمام ارکان کی ۔

    دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی
    ان ارکان کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 23 جون کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں کی جائے گی۔یہ تمام ارکان 25 جون تک لاہور کے مقامی ہوٹل میں روم آئسولیشن میں رہیں گے۔قومی اسکواڈ 25 جون کو لاہور سے براستہ یو اے ای انگلینڈ روانہ ہوگا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں شرکت کرنے والے اسکواڈ ارکان یو اے ای سے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔قومی اسکواڈ لاہور سے براستہ یو اے ای چارٹرڈطیارے پر انگلینڈ پہنچے گا۔

    قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں تین دن روم آئسولیشن میں رہے گی۔اگلے سات روز قومی کرکٹرز ڈربی کی آئسولیشن میں ٹریننگ کریں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہوگا۔انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 15 جولائی کو وطن واپس لوٹیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی۔

    قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچیں گے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوٹی سیریز کے بعد قومی ٹی ٹونٹی کرکٹرز وطن واپس لوٹ جائیں گے۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 25 اگست کو وطن واپس آئے گا۔

  • ہاکی  ٹیموں کو شرکت کے دعوت نامہ ارسال

    ہاکی ٹیموں کو شرکت کے دعوت نامہ ارسال

    پاکستان ہاکی فیڈریشن اور نیول سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے تعاون سے تیسرا چیف آف نیول سٹاف کپ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ یکم تا آٹھ اگست کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کی دفاعی چیمپین ٹیم نیشنل بینک اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے پرعزم ہے۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پی ایچ ایف رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیموں کو شرکت کے لئے دعوت نامہ اور ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    ان ٹیموں میں سے بوجوہ اگر کوئی ٹیم مقررہ وقت تک انٹری کنفرم نہ کرسکی تو اسکی جگہ متبادل ٹیم کو شامل کیا جائے گا۔ پاکستان نیوی کی جانب سے ایونٹ کو شایان شان طریقہ سے منعقد کرانے کے لئے بہترین انتظامات کئے جائینگے۔ روشنیوں کے شہر کراچی میں قومی کھیل کے اس شاندار ایونٹ میں اولمپینز، انٹرنیشنل اور نیشنل سینئر و جونیئر کھلاڑیوں کی ایک کثیر تعداد میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ٹیموں کو شرکت کے دعوت نامہ جات ہدایات کے ساتھ ارسال کئے گئے ہیں۔ٹیموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مورخہ 18 جون تک اپنی شرکت کی تصدیق کردیں

  • لاہور قلندر کے بین ڈنک نے ٹرافی اٹھانے کا عندیہ  دے دیا

    لاہور قلندر کے بین ڈنک نے ٹرافی اٹھانے کا عندیہ دے دیا

    لاہور قلندر کے بین ڈنک نے ٹرافی اٹھانے کا عندیہ دے دیا

    باغی ٹی وی : آئی پی ایل میں جوہر دکھانے والی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوی بیٹسمین بین ڈنک ان لگا تر فتوحات پر کیا سوچتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیزن میں بھی ٹرافی اٹھانے کے قریب تھے اس مرتبہ مزید آگے جائیں گے، ہمیں ٹاپ ٹو میں فنش کر کے فائنل کھیلنا ہے اور ٹرافی اٹھانا ہے۔

    آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز اس وقت بہت اچھا کھیل رہی ہے، ہر کھلاڑی اپنا حصہ ڈال رہا ہے اور میری بھی کوشش ہے کہ میں اپنا حصہ ڈالوں۔

    بین ڈنک نے کہا کہ پی ایس ایل سخت ٹورنامنٹ ہے، ہر ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے. بین ڈنک کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی اپنا حصہ ڈال رہا ہے میری بھی کوشش ہے کہ میں اپنا حصہ ڈالوں ،پی ایس ایل سخت ٹورنامنٹ ہے، ہر ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

    بین ڈنک ابوظبی میں میچز کے آغاز سے قبل وکٹ کیپنگ پریکٹس کے دوران انجرڈ ہو گئے تھے ان کے ہونٹ پر6 ٹانکے لگے لیکن بین ڈنک نے پہلے دونوں میچز میں کھیلے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ وابستگی ہو چکی ہے، اس ٹیم کے ساتھ میرا دوسرا سیزن ہے زیادہ تر وہی کھلاڑی ہیں جن کے ساتھ کھیل چکا ہوں

  • آج سرفراز الیون کے پاس عزت بچانے کے لیے اہم موقع

    آج سرفراز الیون کے پاس عزت بچانے کے لیے اہم موقع

    آج سرفراز الیون کے پاس عزت بچانے کے لیے اہم موقع

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز جاری ہیں اس سلسلے میں ابوظہبی میں پلے آف کیلئے اہم مقابلے میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے اس میچ سے امیدیں باندھ لی ہیں۔میچ پاکستان کے وقت کے مطابق گیارہ بجے شروع ہوگا .

    پانچ میچز کھلینے کے بعد سرفراز الیون کی ٹیم اس وقت لیگ ٹیبل میں سب سے نچلی پوزیشن پر ہے اور اپنی پوزیشن اور امیچ کو بہتر بنانے کے لیے اس کے پاس اہم موقع ہے .

    ادھر آئی اپی ایل 6 میں دھومچانے والی لاہور قلندرز کی ٹیم کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا ہم اس سفر کو جاری رکھتے ہوئے وننگ کمبینیشن جاری رکھیں گے . ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے بعد فیصلہ کریں گے کہ آگے کیا کرنا ہے۔

    پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا آغاز دبئی میں ہوچکا ہے ، جس میں ٹیمیں‌بھر پور انداز میں حصہ لے رہی ہیں . شائقین کرکٹ بھی اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں .

  • بڑھتے ہوئے  لاہور قلندرز  کی اگلی حکمت عملی کیا ہوگی ،کپتان نے حریفوں  کر ٹف ٹائم دے دیا

    بڑھتے ہوئے لاہور قلندرز کی اگلی حکمت عملی کیا ہوگی ،کپتان نے حریفوں کر ٹف ٹائم دے دیا

    بڑھتے ہوئے لاہور قلندرز کی اگلی حکمت عملی کیا ہوگی ،کپتان نے حریفوں کر ٹف ٹائم دے دیا

    باغی ٹی وی آئی اپی ایل 6 میں دھومچانے والی لاہور قلندرز کی ٹیم کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا ہم اس سفر کو جاری رکھتے ہوئے وننگ کمبینیشن جاری رکھیں گے . ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے بعد فیصلہ کریں گے کہ آگے کیا کرنا ہے۔

    شکست پر کپتان پشاور زلمی وہاب ریاض نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آغاز بہت اچھا تھا، اختتام بھی اچھا کیا، ہم نے وکٹیں زیادہ گنوا بیٹھے لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے چلتا رہتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں 140 یا 150 رنز دینے چاہیے تھے، وہاب نے شعیب ملک اور راشد خان کی تعریف بھی کی۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی اور اس فتح کا سہرا راشد خان کو جاتا ہے
    پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا آغاز دبئی میں ہوچکا ہے ، جس میں ٹیمیں‌بھر پور انداز میں حصہ لے رہی ہیں . شائقین کرکٹ بھی اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں .