Baaghi TV

Category: کھیل

  • فخر زمان نےرمضان میں کیا ایسا کام کہ سن کر  ایمان تازہ ہوجائے

    فخر زمان نےرمضان میں کیا ایسا کام کہ سن کر ایمان تازہ ہوجائے

    فخر زمان نےرمضان میں کیا ایسا کام کہ سن کر ایمان تازہ ہوجائے

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخرزمان نے مردان میں اپنے علاقے کاٹلنگ کا دورہ کیا ہے ، جہاں انہوں نے اپنی ایک کنال اراضی مسجد کے لیے وقف کردی ہے ..،مردان فخرزمان نے مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھ دی ہے .پاکستان کرکٹ میں اب دین کی طرف رجحان واضح طور پر دکھا جاتا ہے. اسی لیے کھلاڑی روحانیت کی تسکین کے لیے نیکی اور بھلائی والے کام کرتے ہیں.

    واضح‌ رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے باز نے حالیہ دنوں بہت ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے . 30 سالہ فخر زمان نے سینچورین میں 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے ساتھ ہی وہ اپنے کیریئر کی ابتدائی 50 اننگز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے اس فہرست میں ظہیر عباس کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔

    جنوبی افریقا کیخلاف 193 رنز کی اننگز، فخر زمان نے متعدد ریکارڈ بنائے ایشین بریڈ مین کے نام سے مشہور ظہیر عباس نے کیریئر کی ابتدائی 50 ون ڈے اننگز میں 2 ہزار 234 رنز بنائے تھے، فخر زمان نے بدھ کو اپنے ون ڈے کیریئر کی پچاسویں اننگز کھیلی جس کے اختتام پر ان کے مجموعی رنز کی تعداد 2 ہزا ر 262 ہوگئی ۔

    دنیا کے تمام بیٹسمینوں میں صرف ہاشم آملہ نے ابتدائی 50 اننگز میں فخر زمان سے زیادہ رنز کیے ہیں،جنوبی افریقی کرکٹر نے 50 اننگز میں 2 ہزار 4 سو 86 رنز بنائے تھے

  • شاہین آفریدی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

    شاہین آفریدی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

    شاہین آفریدی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے ایک اہم ریکارڈ اپنے نام کیا ہے . لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر نے 16 میچ میں 50 وکٹیں حاصل کی ہیں. جبکہ اس سے پہلے وسیم اکرم نے یہی ریکارڈ بنایا تھا . اب شاہین شاہ آفریدی نے اس ریکارڈ میں شراکت داری کی ہے .

    زمبابوے کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں شاہین آفریدی نے یہ ریکارڈ ہرارے ٹیسٹ میں برابر کیا ہے . ہرارے ٹیسٹ کے آغاز پر شاہین آفریدی کو دو وکٹیں درکارتھیں تھیں جو انہوں نے پہلی اننگ میں چار کھلاڑی آؤٹ کرکے اہم سنگ میں حاصل کیا ہے .


    جبکہ پاکستان کے دوسرے گیند بازوں میں یاسر شاہ اور وقار یونس ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا ، یاسر شاہ نے 9 میچز میں یہ اعزاز حاصل کیا ، وقار یونس نے 12 میچز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا .
    زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز زمبابوے کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ میزبان ٹیم گذشتہ روز 176 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان اننگز کی اہم بات ڈیبیوکرنے والے عمران بٹ کی نصف سنچری ہے .

    پاکستان نے آج کے کھیل کا آغاز بغیر کسی نقصان 103 رنز سے کیا، عمران بٹ اور عابد علی 113 رنز کے مجموعے کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔جہاں قومی ٹیم نے پہلے دن کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 135 رنز بنالیے، جبکہ خسارہ کم کرنے میں اسے مزید 35 رنز درکار ہیں۔

    ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز اب تک بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنالیے۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر عابد علی 56 اور عمران بٹ 43 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔اس سے قبل ہوم ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    پاکستانی بولرز نے کمزور حریف زمبابوے کے بیٹسمینوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے زمبابوین بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیے رکھا۔

  • زمبابوے کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ، ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ کا اہم اعزاز

    زمبابوے کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ، ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ کا اہم اعزاز

    زمبابوے کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ، ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ کا اہم اعزاز

    باغی ٹی وی : زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز زمبابوے کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ میزبان ٹیم گذشتہ روز 176 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان اننگز کی اہم بات ڈیبیوکرنے والے عمران بٹ کی نصف سنچری ہے .

    پاکستان نے آج کے کھیل کا آغاز بغیر کسی نقصان 103 رنز سے کیا، عمران بٹ اور عابد علی 113 رنز کے مجموعے کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔جہاں قومی ٹیم نے پہلے دن کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 135 رنز بنالیے، جبکہ خسارہ کم کرنے میں اسے مزید 35 رنز درکار ہیں۔

    ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز اب تک بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنالیے۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر عابد علی 56 اور عمران بٹ 43 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔اس سے قبل ہوم ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    پاکستانی بولرز نے کمزور حریف زمبابوے کے بیٹسمینوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے زمبابوین بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیے رکھا۔

    دونوں اسٹار بولرز نے 4، 4 وکٹیں بھی حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ نعمان علی کے حصے میں آئی۔ زمبابوے کی جانب سے روئے کائیا 48، ڈونلڈ ٹریپانو 28 اور ملٹن شومبا 27 رنز بنا کر نمایاں رہے

  • پی سی بی کو کلبز رجسٹریشن کی کتنی درخواستیں وصول ہوئیں؟

    پی سی بی کو کلبز رجسٹریشن کی کتنی درخواستیں وصول ہوئیں؟

    پی سی بی کو کلبز رجسٹریشن کی کتنی درخواستیں وصول ہوئیں؟

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شروع ہونے والے کلب رجسٹریشن کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہوگیاہے۔ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے متعدد کرکٹ آرگنائزرز کی درخواست پر 22 سے 28 اپریل تک درخواستوں کی وصولی کے لیے کھولی گئی اضافی ونڈو میں پی سی بی کو مزید 178 درخواستیں وصول ہوئیں۔

    لہٰذا، پی سی بی کو موصول ہونے والی کُل درخواستوں کی تعداد 3989 ہوگئی ہے جوکہ ماضی کی نسبت 30 فیصد زائد ہے، اگست 2019 سے نافذالعمل نئے آئین سے قبل 3115 کلبز پی سی بی کے ساتھ رجسٹرڈ تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شروع کیے جانے والے کلبز کی رجسٹریشن کے اس عمل کا پہلا مرحلہ 10 مارچ سے 8 اپریل جبکہ دوسرا مرحلہ 22 سے 28 اپریل تک جاری رہا۔پی سی بی کو سب سے زیادہ درخواستیں خیبرپختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن سے موصول ہوئیں ، جن کی کُل تعداد 865 رہی۔ سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سے 827 کلبز نے رجسٹریشن کے عمل میں حصہ لیا۔ سندھ سے 710، سدرن پنجاب سے 537 ، ناردرن سے 517 اور بلوچستان سے 533 کلبز نے رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز میں سے پی سی بی کو سب سے زیادہ درخواستیں لاہور سے موصول ہوئیں، جہاں سے 244 کرکٹ کلبز نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ کراچی سے 233 کرکٹ کلبز پی سی بی کے ساتھ رجسٹریشن کے خواہشمند ہیں۔

    اس کے علاوہ فیصل آباد سے 106، حیدر آباد سے 102، راولپنڈی سے 93، بنوں اور کوئٹہ سے بالترتیب 85 اور 83 کرکٹ کلبز نے رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔ سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سےپی سی بی کو سب سے زیادہ بہاولنگر سے 63 کلبز کی جانب سے رجسٹریشن کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ رجسٹریشن کی درخواستوں کی وصولی کے اختتام پر اب رجسٹریشن جمع کروانے والے درخواست گزار کامیاب کلبز کے صدور کو ان کے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس پر ایک آن لائن لنک بھجوایا جائے گا، جہاں انہیں ممبرشپ اور کھلاڑیوں کی کٹیگریز سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔

  • حسن علی اور شاہین آفریدی نے زمبابوے ٹیم  کو باندھ کر رکھ دیا

    حسن علی اور شاہین آفریدی نے زمبابوے ٹیم کو باندھ کر رکھ دیا

    حسن علی اور شاہین آفریدی نے زمبابوے ٹیم کو باندھ کر رکھ دیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حسن علی اور شاہین آفریدی کی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے زمبابوے کی ٹیم 176 رنز پر ہی ڈھیر کردیا۔دونوں فاسٹ گیند بازوں نے 4.4 بلے بازوں کو شکار کیے۔جس کے بعد پاکستان کی ٹیم نے اپنی باری کا آغاز کردیا ہے اور بلے باز عابد علی اور عمران بٹ نے اننگ کا آغاز کیا پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 20 رنز ہیں.

    دونوں اوپنرز نے ذمہ داری دکھاتے ہوئے دفاعی انداز اپنایا لیکن قومی بولرز نے برتری اور تجربہ کاری کی دھاک بٹھانا شروع کر دی، زمبابوین ٹیم کو صفر پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، کاسوزا بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

    اس کے بعد زمبابوے کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں۔ پرنس میسوارے 11، تریسائی مساکنڈا 14، برینڈن ٹیلر 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    دیگر بیٹسمینوں میں شمبا 27، کایا 48، چاکبوا 19، چیسورو 9، مزرابانی 14، نگراوا 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،

    زمبابوےٹیم : پرنس میسوارے، کیون کاسوزا، تریسائی مساکنڈا، برینڈن ٹیلر (کپتان)، ملٹن شمبا، رائے کایا، ریجس چاکبوا، ڈونلڈ تریپانو، ٹینڈائی چیسورو، بلیسنگ مزرابانی، رچرڈ نگراوا

    پاکستان ٹیم : عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، بابر اعظم (کپتان)، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی کو شیڈول ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو ایک سے شکست دی تھی۔

  • پہلا ٹیسٹ زمبابوے کی بیٹنگ جاری

    پہلا ٹیسٹ زمبابوے کی بیٹنگ جاری

    پہلا ٹیسٹ زمبابوے کی بیٹنگ جاری

    باغی ٹی وی : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز ہوچکا ہے . زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    سیریز کے افتتاحی مقابلے میں میزبان زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا، دونوں اوپنرز نے ذمہ داری دکھاتے ہوئے دفاعی انداز اپنایا لیکن قومی بولرز نے برتری اور تجربہ کاری کی دھاک بٹھانا شروع کر دی، زمبابوین ٹیم کو صفر پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، کیون کاسوزا بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ 5 ویں اوور کے اختتام پر اوپنر پرنس میسوارے اور تریسائی مساکنڈا نے 9 رنز بنائے ہیں۔

    اس سے پہلے ٹاس کے موقع پر قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، ٹیسٹ ٹیم کا مڈل آرڈر کافی مضبوط ہے، ساجد خان ٹیسٹ ڈیبیوکر رہے ہیں۔

    زمبابوےٹیم : پرنس میسوارے، کیون کاسوزا، تریسائی مساکنڈا، برینڈن ٹیلر (کپتان)، ملٹن شمبا، رائے کایا، ریجس چاکبوا، ڈونلڈ تریپانو، ٹینڈائی چیسورو، بلیسنگ مزرابانی، رچرڈ نگراوا

    پاکستان ٹیم : عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، بابر اعظم (کپتان)، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی کو شیڈول ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو ایک سے شکست دی تھی۔

  • اگر کوئی  کھلاڑی سو میٹر سے لمبا چھکا مارے تو کتنے رنز دینے چاہئے  ، پیٹرسن کا دلچسپ مطالبہ

    اگر کوئی کھلاڑی سو میٹر سے لمبا چھکا مارے تو کتنے رنز دینے چاہئے ، پیٹرسن کا دلچسپ مطالبہ

    اگر کوئی کھلاڑی سو میٹر سے لمبا چھکا مارے تو کتنے رنز دینے چاہئے ، پیٹرسن کا دلچسپ مطالبہ

    باغی ٹی وی : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیوین پیٹرسن نے ٹی 20 کرکٹ میں مزید دلچسپی پیدا کرنے کے لیے انوکھا مطالبہ کردیا ہے . . سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی کے نام پیغام لکھا ہے . اپنے پیغام میں کا کہنا تھا کہ میں آئی سی سی کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے اصولوں میں تبدیلی کرانا چاہتا ہوں.

    پیٹرسن نے آئی سی سی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اگر کوئی کرکٹر 100 میٹر سے لمبا چھکا مارے تو اسے 6 کے بجائے 12 رنز دیے جائیں۔
    https://twitter.com/KP24/status/1386916604080910336?s=20

    سابق انگلش کپتان کا نکتہ تھا کہ اس طرح بارہ رنز کا ایوارڈ دینے سے ٹی 20 کرکٹ میں اور جوش و خروش بڑھ جائے گا. ٹی 20 میں پہلے ہی غیر معمولی دلچسپی اور جوش و خروش پائے جاتے ہیں. اور اس کومزید دلچسپ بنانے کے لیے آئے روز کام جاری ہے .

  • آئی سی سی کی نئی رینکنگ محمد رضوان کی بڑی چھلانگ

    آئی سی سی کی نئی رینکنگ محمد رضوان کی بڑی چھلانگ

    آئی سی سی کی نئی رینکنگ محمد رضوان کی بڑی چھلانگ

    باغی ٹی وی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس میں محمد رضوان 5 درجے ترقی کر گئے ہیں ، بابر اعظم قدم نیچے آئے ہیں .

    آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین ٹی 20 پلئیرز رینکنگ کے مطابق ڈیوڈ میلن پہلے، آرون فِنچ دوسرے نمبر کے بلے باز ہیں .، ڈیون کنوائے چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر برا جمان ہیں۔ محمد رضوان 5 درجے ترقی سے ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے تازہ ترین رینکنگ کےمطابق بابر اعظم ایک درجہ نیچے آئے ہیں اور وہ تیسرے نمبر کے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

    واضح‌ رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز ابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق اب بلے بازوں میں کوہلی نہیں بلکہ بابر اعظم ہیں اور کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں..

  • شعیب اختر نے جب تیز ترین گیند پھینکی تو آئی سی سی  والوں نے کیا کہا

    شعیب اختر نے جب تیز ترین گیند پھینکی تو آئی سی سی والوں نے کیا کہا

    شعیب اختر نے جب تیز ترین گیند پھینکی تو آئی سی سی والوں نے کیا کہا

    باغی ٹی وی : دنیائےکرکٹ کے خطرناک ترین اور تیز ترین فاسٹ باؤلر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنی تباہ کن باؤلنگ فاسٹ ایند فیورس کی یاد تازہ کرتے ہوئے ، سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ انہوں نے جب پہلی بار تیز ترین باؤلنگ کی تو کس طرح کہا گیا یہ قابل قبول نہیں ہے کیونکہ مشین خراب ہے .

    اس لیے ان کو پھر دوسرے سال ایسا کرنا پڑا . انہوں کہا کہ ان کی فاسٹ اینڈ فیورس باؤلنگ کےسپیل دو دفعہ کرنے پڑے جب انہوں نے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کی ، جب 2002 میں سپیل کیا اور دنیا بھر کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا جو کہ ابھی تک انہی کے نام ہے .


    انہوں نے اس بات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی اس یاد کو تازہ کیا اور کہا کہ یہ سب کیسے ہوا. خیال رہے اس سے پہلے آئی سی سی نے ان کے اس تباہ کن فاسٹ اینڈ فیورس سپیل پر ایک خراج تحسین کے طور پر مختصر ویڈیو جاری کی ہے جس میں فاسٹ باؤلر شعیب اختر بڑے بڑے بلے بازو کی وکٹیں گراتے نظر آتے ہیں. .

    آئی سی سی کیجانب سے چلائی گئی اس ویڈیو پر دنیا بھر سے ٹویٹ کی گئی تھیں. آئی سی سی نے 3 منٹ اور ایک سیکنڈ پر مبنی شعیب اختر کے تیز ترین بولنگ اسپیلز کی ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی شاندار بولنگ کی بدولت لیجنڈری کھلاڑیوں کو آؤٹ کر رہے ہیں خوشی منا رہے ہیں۔

  • آسٹریلوی کھلاڑی اپنی جائے پیدائش میں کھیل کر کیسا محسوس کررہے

    آسٹریلوی کھلاڑی اپنی جائے پیدائش میں کھیل کر کیسا محسوس کررہے

    آسٹریلوی کھلاڑی اپنی جائے پیدائش میں کھیل کر کیسا محسوس کررہے

    باغی ٹی وی : آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان میں کھیلنے کے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کے اندر کھیلنے پر خوش ہیں، عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ جس مٹی میں پیدا ہوا وہاں کھیلنا بہت اچھا اور بھلا لگتا ہے

    خیلال رہے کہ عثمان خواجہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں، ان کا انتخاب ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں کیا گیا ہے .

    آسٹریلوی کرکٹر اپنی جائے پیدائش میں کھیلنے کے شدت سے منتظر ہیں وہ جس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ عثمان خواجہ کی ٹیم اُسی شہر کی نمائندگی کرتی ہے جہاں وہ پیدا ہوئے ، عثمان خواجہ کی فیملی پانچ برس کی عمر میں اسلام آباد سے آسٹریلیا سیٹل ہوگئی تھی .

    خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 میں غیر ملکی کرکٹرز کی آن لائن ڈرافٹنگ کل ہوئی ہے جو کہ کرونا کے باعث ملتوی ہو گئی تھی .

    کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار پی ایس ایل 6 میں عالمی شہرت یافتہ کرس گیل، کرس لین، راشد خان اور سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کے متبادل کے طور پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا .