Baaghi TV

Category: کھیل

  • گرین شرٹس نے ٹاس جیت لی اور کیا گراؤنڈ صورت حال کے مطابق  فیصلہ

    گرین شرٹس نے ٹاس جیت لی اور کیا گراؤنڈ صورت حال کے مطابق فیصلہ

    گرین شرٹس نے ٹاس جیت لی اور کیا گراؤنڈ صورت حال کے مطابق فیصلہ

    باغی ٹی وی : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہرارے میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی کا میلہ سج رہا ہے . پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت لی ہے اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    گرین شرٹس نے گزشتہ میچ کی فاتح ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔

    حیدرعلی کی جگہ آصف علی ٹیم کا حصہ بنے یہں . محمد نواز کی جگہ فاسٹ بولر ارشد اقبال آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے۔

    میزبان ٹیم زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر کا ٹاس کے بعد کہنا ہے کہ کوشش کریں کے پاکستان کے خلاف اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے .

  • پی سی بی نے کلب رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا

    پی سی بی نے کلب رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا

    رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں شرکت نہ کرپانے والے متعدد کرکٹ کلبز کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے کے باعث پی سی بی نے رجسٹریشن پورٹل کو مزید 7 دنوں کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔ رجسٹریشن پورٹل اب 22 اپریل بروز جمعرات کی صبح 9 بجے سے 28 اپریل بروز بدھ کی شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔

    10 مارچ سے 8 اپریل تک جاری رہنے والے رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں تقریباً 3807 کرکٹ کلبز نے رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ یہ تعداد ماضی کی نسبت 22 فیصد سے زائد ہے۔

    رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں شرکت نہ کرپانے والے کرکٹ کلبز اب www.pcb.com.pk/clubregistrationپر آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے مقررہ پانچ ہزار روپے کی فیس فیصل بینک یا ایم سی بی بینک کی کسی بھی برانچ پر جمع کروائی جاسکتی ہے۔

    صرف درست شناختی کارڈ اور قابل استعمال ای میل ایڈریس کے حامل کلب کے صدر کو ہی درخواست جمع کروانے کی اجازت ہوگی۔

    درخواست کی تصدیق کے بعد، کلب کے صدر کو اس کے ای میل ایڈریس پر ایک اور لنک بھجوایا جائے گا۔ اس لنک پر انہیں ممبرشپ کی کٹیگری اور کھلاڑیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ جن کلبوں کی درخواستیں منظور نہیں ہوں گی، انہیں وجوہات کے ساتھ مطلع کیا جائے گا۔

    کلب رکنیت کی تین مختلف اقسام ہیں۔ ایفیلیٹ رکن کو صرف پلیئنگ رائٹس دئیے گئے ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ اور فل ممبر کو کھیلنے کے ساتھ ساتھ ووٹ کا اختیار بھی ہوگا۔

  • جیت پر بابر اعظم غیر مطمئن  کیوں

    جیت پر بابر اعظم غیر مطمئن کیوں

    جیت پر بابر اعظم غیر مطمئن کیوں

    باغی ٹی وی : زمبابوے کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں کامیابی تو حاصل ہوئی لیکن اس کامیابی پر قومی کپتان بابر اعظم غیر مطمئن دکھائی دیتےنظر آتے ہیں. بابراعظم کاکہنا تھا کہ بیٹسمین پرفارم نہیں کر رہے۔

    بابراعظم نے زمبابوے کے خلاف فتح میں کردار ادا کرنے والے کھلاڑیوں کی محنت کو سراہا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر رضوان کے ساتھ ایک اچھی پارٹنر شپ ہوجاتی تو اسکور زیادہ بہتر ہوسکتا تھا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش یہی ہوگی کہ دوسرے میچ میں اس خامی کو دور کیا جائے ۔انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر محمد رضوان کے ساتھ ایک شراکت بہتر ہو جاتی تو اسکور کہیں مستحکم ہو سکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ باؤنسی وکٹوں کے بعد جب ایسی وکٹوں پر کھیلنے کا موقع ملے تو ہم آہنگی مشکل ہو جاتی ہے لیکن اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔

    اس سلسلےمیں لیگ اسپنر عثمان قادر کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے میچ جیت گئے ورنہ مقابلہ کافی سخت تھا کیونکہ پاکستان کا اسکور بہت کم تھا لیکن مشکل وکٹ پر بیٹسمینوں اور بالرز کیلئے یکساں مدد موجود تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی اوور میں بارہ رنز پڑنے کے بعد کپتان کی ہدایت پر لائن اور لینتھ کو بہتر کیا جس کے باعث کامیابی ملی۔عثمان قادر کا کہنا تھا کہ ٹیم کو اپنی بالنگ پر بھروسہ تھا اور جس انداز سے حارث رؤف،محمد حسنین اور فہیم اشرف بالنگ کر رہے ہیں اس کے بعد اعتماد تھا کہ ہدف کا دفاع کر لیں گ

  • محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ پاکستان کو پھر سرخرو کردیا

    محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ پاکستان کو پھر سرخرو کردیا

    محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ پاکستان کو پھر سرخرو کردیا

    باغی ٹی وی : ایک بار پھر محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ اور عثمان قادر کی نپی تلی باؤلنگ کے باعث پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 11 رنز سے شکست سے دوچار کردیا .

    150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز تِناشے کموہکاموے اور ویزلے مدہیورے نے کیا۔ دونوں اوپننگ بیٹسمینوں نے ابتداء میں ہی چند جارحانہ شارٹس کھیلے۔ ویزلے مدہیورے محمد حسنین کو وکٹ دے بیٹھے، اس سے اگلی ہی گیند پر فاسٹ باؤلر نے مرومانی کو پویلین بھیج دیا۔ کموہکاموے29 سکور بنا کر محمد حفیظ کا نشانہ بن گئے، اروئن کی اننگز 34 تک محدود رہی

    اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد رضوا ن نے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے اور ناٹ آوَٹ رہے۔ پاکستان کے 6 بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور دانش عزیز نے 15 ،15 رنز بنائے

    زمبابوے کے ویزلی مدھیویرے اور لیوک جونگوے نے دو، دووکٹیں حاصل کیں جب کہ رچرڈ این گراوا اور بلیسنگ موزارابانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 3، محمد حسنین نے 2 جبکہ حارث رؤف اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ لی۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو ہدف دے دیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو ہدف دے دیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو ہدف دے دیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو 149 کا ہدف دے دیا . ہرارے میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی ٹیم زمبابوے کے خلاف ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی۔

    میزبان ٹیم زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اننگ کا آغاز کیا تو 8 کے مجموعی اسکور پر بابر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے فخر زمان محض 13 رنز بنا سکے جبکہ تجربہ کار محمد حفیظ 55 کے مجموعی اسکور پر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ڈیبیو کرنے والے دانش عزیز بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، انہوںنے 11 بالز پر 15 رنز کی اننگ کھیلی اور پویلین چلتے بنے. صرف رضوان اچھا کھیل پیش کرسکے جو 85 کے سکور پر ناٹ آؤٹ رہے .

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑی زمبابوے  روانہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑی زمبابوے روانہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑی زمبابوے روانہ

    باغی ٹی ؤی :زمبابوے کے دورہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 11 کھلاڑی زمبابوے روانہ ہوگئے۔ پرواز بھرنے والے 11 کھلاڑی کمرشل فلائٹ سے براستہ دبئی ہرارے پہنچیں گے ، دانش عزیز نئے کھلاڑی ٹی 20 ڈیبیو کیا ان کو کوچ یونس خان نے ڈیبیو کیپ دی


    ان گیارہ کھلاڑیوں میں اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، فواد عالم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔ روانگی کے لئے ائیرپورٹ پر موجود تمام کھلاڑیوں نے کرونا ایس او پیز کا ہتمام کر رکھا تھا اور چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے .
    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 29 اپریل سے جبکہ دوسرا 7 مئی سے شروع ہوگا۔

  • بابر اعظم نے ٹی 20 میں بھی  جھنڈے گاڑ دیے

    بابر اعظم نے ٹی 20 میں بھی جھنڈے گاڑ دیے

    بابر اعظم نے ٹی 20 میں بھی جھنڈے گاڑ دیے

    باغی ٹی وی : بابر اعظم کا ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے . ون ڈے کے بعد ٹی 20 میں بھی ان کا ٹاپ پر نام آگیا . ٹی 20 کی بھی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں. ۔ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز اور پاکستان کے فخر کپتان بابراعظم نے ون ڈے کے بعد ٹی 20 میں بھی اپنی پوزیشن بہتر کرلی ہے۔ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق بابراعظم نے ایک درجہ ترقی کرکے 844 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان 892 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    اس سے پہلے بابر اعظم ون ڈے میں بھی اہم کارنامہ اپنے نام کرچکے ہیں . آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم 865پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر دھکیل دیئے گئے ہیں، اور انہی کے ہم وطن روہت شرما تیسری، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھی، آسٹریلیا کے ایرون فنچ پانچویں،

    انگلینڈ کے جونی بیراسٹو چھٹی، پاکستان کے فخر زمان ساتویں ، جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی آٹھویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نویں اور ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ دسویں نمبر پر ہیں۔

    بابراعظم نے ویرات کوہلی سے نمبر ون پوزیشن چھین لی

  • بابراعظم ایک اور ریکارڈ بنانے کے قریب

    بابراعظم ایک اور ریکارڈ بنانے کے قریب

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم ایک اور ریکارڈ بنانے کے قریب
    باغی ٹی وی : بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں بھی نمبر ون پوزیشن کے قریب پہنچ گئے،ابھی دوسری پوزیشن پر موجود پاکستانی کپتان کا سرفہرست ڈیوڈ مالان سے فی الحال تو48پوائنٹس کا فاصلہ ہے مگر مزید عمدہ پرفارمنس انھیں آگے لا سکتی ہے.

    بابر اعظم کو ٹی20 انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 60 رنز درکار ہیں۔بابراعظم‏ اعظم زمبابوےسے سیریز میں 60رن بنا کر تیز ترین2 ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بن جائیں گے، بابر اعظم 49 میچ میں 1940 رنز بنا چکے ہیں۔

    ‏ تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہے، ویرات کوہلی نے 56 ٹی ٹونٹی میچز میں سنگ میل عبور کیا۔

    بابراعظم نے ویرات کوہلی سے نمبر ون پوزیشن چھین لی

  • گرین شرٹس آج زمبابوے  کے خلاف صف آراء

    گرین شرٹس آج زمبابوے کے خلاف صف آراء

    گرین شرٹس آج زمبابوے کے خلاف صف آراء

    باغی ٹی وی : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پہلے ٹی 20 میں دانش عزیز ڈیبیوکریں گے، قومی ٹیم میں بابراعظم، محمد رضوان، فخرزمان، محمد حفیظ، حیدرعلی شامل ہیں جبکہ دانش عزیز، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، محمد حسنین اور حارث رؤف کو بھی اسکواڈ میں نمائندگی دی گئی ہے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں کھلاڑی مثبت سوچ کے ساتھ کھیلیں گے اور جیت کا ریکارڈ برقرار رکھیں گے۔ ہرارے میں دونوں ٹیموں نے سیریز کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور دونوں میں کل پہلے میچ کے لیے جوڑ پڑے گا۔

    پاکستانی کپتان بابر اعظم اور زمبابوے کے کپتان شان ولیمز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی۔ہرارے میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور زمبابوے کے شان ولیمز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔

    ذرائع کے مطابق سیریز میں پاکستان ٹیم منیجمنٹ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ بینچ اسٹرنتھ کو بھی موقع دینا چاہتی ہے، اس پلان کے تحت وسیم جونئیر اور دانش عزیز کو بھی چانس ملنے کی توقع ہے۔

    شاہین آفریدی، محمد رضوان اور حسن علی کو بھی کسی میچ میں آرام کروایا جا سکتا ہے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دو بجے دوپہر شروع ہوگا جبکہ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر یہ میچ براہ راست نشر کرے گا

  • پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 میچز،  تیاریاں مکمل

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 میچز، تیاریاں مکمل

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 میچز، تیاریاں مکمل

    باغی ٹی وی :پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا۔

    ہرارے میں دونوں ٹیموں نے سیریز کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور دونوں میں کل پہلے میچ کے لیے جوڑ پڑے گا۔

    پاکستانی کپتان بابر اعظم اور زمبابوے کے کپتان شان ولیمز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی۔ہرارے میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور زمبابوے کے شان ولیمز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔

    ذرائع کے مطابق سیریز میں پاکستان ٹیم منیجمنٹ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ بینچ اسٹرنتھ کو بھی موقع دینا چاہتی ہے، اس پلان کے تحت وسیم جونئیر اور دانش عزیز کو بھی چانس ملنے کی توقع ہے۔

    شاہین آفریدی، محمد رضوان اور حسن علی کو بھی کسی میچ میں آرام کروایا جا سکتا ہے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دو بجے دوپہر شروع ہوگا جبکہ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر یہ میچ براہ راست نشر کرے گا۔