Baaghi TV

Category: کھیل

  • بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز

    بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز

    بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز

    باغی ٹی وی :پکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا ئے کرکٹ کے مایہ ناز بلے با بابر اعظم نے جہاں میدان میں اپنے نام بہت ریکارڈ کیے ہیں وہاں انہوں نے سوشل میدڈیا پر بھی اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے . اب سوشل میڈیا پر بھی چھاگئے ہیں۔

    مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم کے اکاؤنٹ پر ان کے فالوورز کی تعداد کافی اضافہ ہوگیا ہے بابر اعظم کو اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کو دو ملین یعنی 20 لاکھ صارفین کی رسائی حاصل ہوگئی ہے . جو کہ ان کے لیے ایک اہم اعزاز کی بات ہے .

    اس سنگ میل کے بد ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد بابر اعظم بھی سوشل میڈیا پر مقبول ترین قومی کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔اس سے قبل آل راؤنڈر عماد وسیم کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 ملین ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ بابراعظم نے اپنے کیریئر میں بہت جلد کافی کامیابیاں سمیٹی ہیں‌. قومی ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی گیارہویں سنچری اسکور کی۔
    انہوں نے 71 اننگز میں اپنی 11 سنچریاں مکمل کی ہیں اور اسی کے ساتھ وہ گزشتہ تین سال میں بین الاقوامی سطح پر ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے ہیں. اس کے علاوہ وہ ویرات کوہلی سے بھی پہلی پوزیشن اور تیز ترین 2000 ہزار رنز کا ریکارڈ چھین چکے ہیں .

  • کرکٹ ٹیم میں سینئرز  کی واپسی ، انضمام الحق بھی میدان میں آگئے

    کرکٹ ٹیم میں سینئرز کی واپسی ، انضمام الحق بھی میدان میں آگئے

    کرکٹ ٹیم میں سینئرز کی واپسی ، انضمام الحق بھی میدان میں آگئے

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکت ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ سینئر ز کھلاڑیوں کو موقع دینے کا وقت آگیا ہے . ایسا نہیں ہے کہ ہم ان کو فراموش کیے رکھیں ، سابق کپتان نے سینئرز کی کھل کر حمایت کی ہے .
    سابق کپتان کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت ہے تو ان کو موقع دینے میں کوئی حرج نہیں، ہمیں سلیکشن معاملات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ایسے کھلاڑی موجود نہیں جو ٹیم میں آکر پرفارم نہ کرسکیں،ان کو زیر غور لانا چاہیے خواہ وہ سینئرز ہی کیوں نہ ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی انڈر 19 ٹیم نہیں ہے . سینئرز کو موقع دینے میں کوئی حرج نہیں ہے . پاکستان کے لیے جو بھی اچھا ہو اس کو زیر غور لانا چاہیے . انہوں‌نے جنوبی آفریقہ اور زمبابوے سے سیریز جتینے پر مبارکباد بھی دی .

    ادھر پاکستان کے فاسٹ باؤلر وھاب ریاض‌نے اپنی ٹیم سے بے دخلی پر بڑے انداز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ٹیم میں نیا اور تجربہ کار ٹیلنٹ ہوناضروری ہے . پاکستان کرکٹ کی اس وقت باؤلنگ لائن نا تجربہ کار باولرز پر مشتمل ہے .جب کہ کسی ٹیم کی طاقت اس میں ہوتی ہے کہ دونوں قسم کا مزاج ہو جس میں پرانے تجربہ کار کھلاڑی بھی ہوں اور نئے ٹیلنٹ کو بھی ساتھ رکھا جائے .

    ان کا کہنا تھا میں صرف ایک ٹورنامنٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر کیا گیا ہوں .اور طریق کار کا ناقدتھا اس لیے سلیکٹرز کی پسندیدہ لسٹ میں شامل نہیں‌ ہو سکا. صرف ایک اننگز کی وجہ سے مجھے باہر کیا گیا جبکہ اس سے پہلے میری پرفارمنس ٹھیک تھی

  • مجھے اور عامر کو کسی پر افادیت ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے . وہاب ریاض ناتجربہ کار باؤلنگ لائن پر بول پڑے

    مجھے اور عامر کو کسی پر افادیت ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے . وہاب ریاض ناتجربہ کار باؤلنگ لائن پر بول پڑے

    مجھے اور عامر کو کسی پر افادیت ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے . وہاب ریاض ناتجربہ کار باؤلنگ لائن پر بول پڑے

    باغی ٹی وی : پاکستان کے فاسٹ باؤلر وھاب ریاض‌نے اپنی ٹیم سے بے دخلی پر بڑے انداز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ٹیم میں نیا اور تجربہ کار ٹیلنٹ ہوناضروری ہے . پاکستان کرکٹ کی اس وقت باؤلنگ لائن نا تجربہ کار باولرز پر مشتمل ہے .جب کہ کسی ٹیم کی طاقت اس میں ہوتی ہے کہ دونوں قسم کا مزاج ہو جس میں پرانے تجربہ کار کھلاڑی بھی ہوں اور نئے ٹیلنٹ کو بھی ساتھ رکھا جائے .

    ان کا کہنا تھا میں صرف ایک ٹورنامنٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر کیا گیا ہوں .اور طریق کار کا ناقدتھا اس لیے سلیکٹرز کی پسندیدہ لسٹ میں شامل نہیں‌ ہو سکا. صرف ایک اننگز کی وجہ سے مجھے باہر کیا گیا جبکہ اس سے پہلے میری پرفارمنس ٹھیک تھی.

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے اور محمد عامر کو کسی پر اپنی افادیت دکھانے کی ضرورت نہیں ہے . کہا گیا ہے کہ آپ کی پرفارمنس نہیں ہے . اور میں کوشش کر رہا ہوں‌کہ فارم میں آؤں اور ردھم میں آنے کی پوری کوشش میں ہوں . پاکسان کی باؤلنگ لائن اپ میں تجربے کی کمی نظر آتی ہے .

  • پی ایس ایل 6 میں غیر ملکی کرکٹرز کی آن لائن ڈرافٹنگ آج

    پی ایس ایل 6 میں غیر ملکی کرکٹرز کی آن لائن ڈرافٹنگ آج

    پی ایس ایل 6 میں غیر ملکی کرکٹرز کی آن لائن ڈرافٹنگ آج
    پی ایس ایل 6 میں غیر ملکی کرکٹرز کی آن لائن ڈرافٹنگ آج ہو گی جو کہ کرونا کے باعث ملتوی ہو گئی تھی .

    پی ایس ایل سکس کے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کا آج رات آٹھ بجے پروگرام طے ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار پی ایس ایل 6 میں عالمی شہرت یافتہ کرس گیل، کرس لین، راشد خان اور سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کے متبادل کے طور پر کھلاڑیوں کو انتخاب ہو گی .

    اس ڈرافنٹنگ میں پِک آرڈر کے مطابق پلاٹینم راؤنڈ میں پہلا انتخاب لاہور قلندرز کریں گے، دوسرے نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، تیسرے پر کراچی کنگز پھر اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کو کھلاڑی چننے کا حق حاصل ہو گا.

    پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کھیلنے والے انگلینڈ کے کرکٹرز اب دستیاب نہیں ہیں جب کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے جو کھلاڑی دستیاب ہیں اس فہرست میں صف اول کے نام شامل نہیں ہیں، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے بھی کھلاڑی دستیاب ہیں۔

    بنگلادیش کے شکیب الحسن اورتمیم اقبال بھی فہرست میں شامل ہیں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پی ایس ایل کےلیے دستیاب ہوں گے، آندرے رسل نے چند میچزکے لیے دستیابی ظاہرکی ہے جب کہ عثمان خواجہ، ایڈم ملنے، جیمز فولکنر، جو برنز اور مورنے مورکل بھی ڈارفٹ کا حصہ ہیں، ڈرافٹ کے لیے 130 غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیارکی گئی ہے۔

  • فتح یابی کے بعد  پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم واپس آنے لگی

    فتح یابی کے بعد پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم واپس آنے لگی

    فتح یابی کے بعد پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم واپس آنے لگی

    باغی ٹی وی ؛ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی وطن واپسی آج ہو رہی ہے ۔ زمبابوے سے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 10 کھلاڑی واپس آگئے .

    دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے کھیلا جائے گا، پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ٹیسٹ میچز بھی براہِ راست نشر کرے گا۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی سے کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ زمبابوے اور پاکستان کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز قومی ٹیم کے نام رہی تھی.دھر پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ نے ہرارے میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے ہرارے اسپورٹس کلب میں ٹریننگ سیشن کیا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے کھیلا جائے گا، پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ٹیسٹ میچز بھی براہِ راست نشر کرے گا۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی سے کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ زمبابوے اور پاکستان کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز قومی ٹیم کے نام رہی تھی۔

  • شاہینوں نے زمبابوے کو ہدف دے دیا

    شاہینوں نے زمبابوے کو ہدف دے دیا

    شاہینوں نے زمبابوے کو ہدف دے دیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو مناسب ہدف دے دیا ہے . جس کہ پاکستان ٹیم کو اس ہدف تک پہنچنے میں‌ تین وکٹوں‌ کے نقصان کرنا پڑا ، اننگ کی خاص بات کپتان بابر اعطم کی ففٹی ہے اور محمد رضوان کے ناٹ آؤٹ 89 رنز ہیں.

    گرین شرٹس کی جانب سے شرجیل خان اور محمد رضوان نے اننگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 35 کے اسکور پر گری جب شرجیل خان 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں سرفراز احمد، شرجیل خان اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہےجبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد حفیظ، محمد رضوان، فخرزمان، فہیم اشرف، محمد حسنین، حارث رؤف اور عثمان قادر شامل ہیں۔

    کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنےکے بعد کہا کہ وکٹ فریش لگ رہی ہے، اچھا اسکور کریں گے، پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں ،آصف علی ، دانش عزیز اور ارشد اقبال کو ڈراپ کیا گیا ہے ان کی جگہ سرفرازاحمد ، شرجیل خان اور حسن علی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

  • بابر اعظم نے کوہلی سے  ایک اور ریکاڑد چھین لیا

    بابر اعظم نے کوہلی سے ایک اور ریکاڑد چھین لیا

    بابر نے کوہلی سے ایک اور ریکاڑد چھین لیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کے مایہ ناز بلے باز اور دنیائے کرکٹ بہتری بلے باز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا.بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کر لیے۔

    بابراعظم نے کیرئیر کی 52 ویں اننگز میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کیا جبکہ ویرات کوہلی نے 56 اننگز میں تیز ترین 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔
    بابر اعظم 20والے تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں۔ اس سے قبل محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز رنز بناچکے ہیں۔بابر مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو ہزار رنز بنانے والے دنیا کے گیارہویں بیٹسمین ہیں.

    خیال رہے کہ آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم 865پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر دھکیل دیئے گئے ہیں، اور انہی کے ہم وطن روہت شرما تیسری، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھی، آسٹریلیا کے ایرون فنچ پانچویں، انگلینڈ کے جونی بیراسٹو چھٹی، پاکستان کے فخر زمان ساتویں ، جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی آٹھویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نویں اور ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ دسویں نمبر پر ہیں۔

  • پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر کیا اہم فیصلہ

    پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر کیا اہم فیصلہ

    پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر کیا اہم فیصلہ

    باغی ٹی وی : پاکستان اور زمبابوے کے مابین ہرارے میں کھیلے جا رہے تیسرا ٹی ٹونٹی کھیلا جارہا ہے . کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹاس جیتنے کے بعد بابر اعظم کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، آصف علی، دانش عزیز اور ارشد اقبال کو آؤٹ کر کے شرجیل خان، سرفراز احمد اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔ کوشش ہو گی زیادہ سے زیادہ سکور کریں۔


    سیریز کے دوسرے میں قومی شاہینوں نے انتہائی مایوس کھیل کھیلا، 119 رنز کا آسان ہدف مشکل ترین ثابت ہوا۔ بیس اوور بھی نہ کھیل سکے، آٹھ بلے باز ڈبل فگر تک بھی نہ جا پائے؛

    سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 11 رنز سے زیر کیا تھا۔ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے سیریز کی ٹرافی کا حقدار میزبان ہوگا یا مہمان؟ فیصلہ آج ہوجائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، جسے پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

    دوسری جانب دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں سے شکست پر قومی ٹیم کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • پاکستان اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن معرکہ  آج ، بابر الیون نے حکمت عملی بنا لی

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ، بابر الیون نے حکمت عملی بنا لی

    : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ، بابر الیون نے حکمت عملی بنا لی

    باغی ٹی وی : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہرارے میں گا، آخری ٹی 20 میں جیت کے لیے شاہین کیا سوچتے ہیں .

    فائنل مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، جوڑ توڑ جاری ہے، مسلسل ناکام آصف علی کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ سیریز کے دوسرے میں قومی شاہینوں نے انتہائی مایوس کھیل کھیلا، 119 رنز کا آسان ہدف مشکل ترین ثابت ہوا۔ بیس اوور بھی نہ کھیل سکے، آٹھ بلے باز ڈبل فگر تک بھی نہ جا پائے؛

    سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 11 رنز سے زیر کیا تھا۔

    ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے سیریز کی ٹرافی کا حقدار میزبان ہوگا یا مہمان؟ فیصلہ آج ہوجائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، جسے پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

    دوسری جانب دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں سے شکست پر قومی ٹیم کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • گرین شرٹس نے  امیدوں پر پانی پھیر دیا

    گرین شرٹس نے امیدوں پر پانی پھیر دیا

    گرین شرٹس نے امیدوں پر پانی پھیر دیا

    باغی ٹی وی :شاہینوں نے اپنا رنگ دکھا دیا . کمزور ترین زمبابوین ٹیم سے پاکستان دوسرے ٹی ٹونٹی میچ ہار گیا، میزبان ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میں پہلی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میچ وننگ اننگ کھیلنے والے محمد رضوان کی وکٹ جلد گرنے کے بعد قومی ٹیم سنبھل کر کھیل نہ سکی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی چلی گئی۔

    پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 45 گیندوں پر 41 کی سست رفتار اننگز کھیلی۔

    اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم کے گیند بازوں کی اچھی بولنگ کے باعث زمبابوے کے بلے باز بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے اور مقررہ 20 اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا سکے۔

    پاکستان کی جانب سے لیوک جانگوے اور ریان برل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔زمبابوے کی اس جیت کے ساتھ تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔