Baaghi TV

Category: کھیل

  • نوجوان کے لیے سپورٹس کے حوالے سے عثمان ڈار نے اہم خوشخبری سنا دی

    نوجوان کے لیے سپورٹس کے حوالے سے عثمان ڈار نے اہم خوشخبری سنا دی

    نوجوان کے لیے سپورٹس کے حوالے سے عثمان ڈار نے اہم خوشخبری سنا دی

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کے قیام پر لاہور قلندرز کی پوری انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ہمارا ویژن ہے نوجوان بزنس لیڈر پیدا کریں ۔ ایمرجنگ ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کو سکالرز شپ دیں گے۔ ایچ ای سی کے ساتھ مل کر کامیاب جوان سپورٹس اکیڈمیز شروع کرنے جارہے ہیں ۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا اکیڈمیز چاروں صوبوں ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میِں شروع کی جائیں گی ۔نوجوانوں کے لیے یوتھ اولمپکس بھی کروائیں گے ۔ سپورٹس میں کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کریں گے ۔ لاہور قلندرزکے ساتھ مل کر پورے ملک میں پروگرام شروع کریں گے ۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا خواہش ہے کہ لاہور سیالکوٹ میں اگلا ہائی پرفارمنس سینٹر شروع کرے ۔ کپتان کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی کی فیلڈنگ کھڑی کرے اور بیٹنگ آرڈر تبدیل کرے۔ اس ملک میں ہر کوئی عاشق رسول ہے ۔وزیر اعظم سچے عاشق رسول ہیں میں نے ان کو مدینہ پاک میں ننگے پاوں جاتے دیکھا ہے ۔ امید ہے کہ جلد اس صورت حال پر قابو پالیں گے ۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا ٹائیگرز فورس ایک سال جہاں کام کررہی نوجوان بغیر پیسوں کے کام کررہے ہیں ۔ٹاییگرز فورس کام کرکے تھک گئی ہے مگر ان کا جذبہ قائم ہے ۔

  • وقاریونس کا بولرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

    وقاریونس کا بولرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

    وقاریونس کا بولرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

    قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس نے بولرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

    وقار یونس کا کہنا تھا کہ حارث رؤف میں مجھے کوئی خامی نظر نہیں آئی، محمد حفیظ کی بولنگ سے ہمارا بولنگ لائن اپ مضبوط ہوگا، نسیم شاہ کے کم بیک کا مجھے بھی انتظار ہے، کھلاڑیوں نے دورہ جنوبی افریقہ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ورلڈ کپ آرہا ہے، خوشی ہے کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، آگے بڑی سیریز ہیں، مزید بولرز کو موقع دیں گے ہر میچ کے بعد بولرز کی کارکردگی پر بات ہوتی ہے، جو بھی خامیاں ہوں انہیں دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ٹی 20 فارمیٹ میں بیٹنگ ٹریک ہوتا ہے، تنقید آپ کو بہتر بناتی ہے اور خامیاں دور کرتی ہے،

    قبل ازیں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ جیت پرخوشی ہے، ٹیم کے تمام ممبران نے اپنا کردار ادا کیا،بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے، کافی خوشی ہوئی ہے، یہ ٹیم کی کوشش تھی،فخر نے کافی اچھی پرفارمنس دی، باؤلرز کو بھی کریڈٹ دینا چاہئے، ٹیم نے ملکر میچ جیتا جنوبی افریقہ مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کافی اچھا انتظام کیا۔ رضوان اور فخر نے اچھا کھیل پیش کیا۔ سیریز جیت کر ٹیم کو کافی اعتماد ملتا ہے، کوشش کریں گے جو غلطیاں ہوئی ہیں اس پر کام کیا جائے۔ ہم نے دورے میں مختلف کامبی نیشن بھی آزمائے، ورلڈ کپ سے قبل ہمارا کامبی نیشن فائنل ہوجائیگا۔بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ درمیان میں پارٹنرشپ درکار تھی جو نہیں لگ سکی، مجموعی طور پر بائولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم اور اوے سیریز میں کامیابیاں سمیٹ کر بابراعظم نے بحیثیت کپتان ناقدین کے خدشات کو دور کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔اس جیت کے ساتھ پاکستان نے چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی تین ایک سے جیت لی تھی م اس سے قبل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دو ایک سے ہرایا تھا م

  • جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

    جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

    جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

    باغی ٹی وی : جنوبی افریقا نے چوتھے ٹی 20 میں پاکستان کو جیت کےلیے 145رنز کا ہدف دےد یا ہے، گزشتہ میچ میں 203 رنز بنانے والی میزبان ٹیم اس بار 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف، حسن علی اور حارث روف نے جنوبی افریقی ٹیم کو بڑا ہدف سیٹ کرنے سے روک دیا۔میزبان ٹیم کی طرف سے ڈین ڈرڈیوسن 52 اور یانیمن ملان 33 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔

    اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سنچورین میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور جنوبی افریقاکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پروٹیز کرکٹ ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز جانِ من مالان اور مارکرم نے کیا، دونوں نے ابتداء میں جارحانہ شارٹس کھیلنا شروع کیے۔ تاہم 16 کے مجموعی سکور پرسپنر محمد نواز نے مارکرم کو پویلین بھیج دیا۔ بیٹسمین نے 11 رنز بنائے۔

    دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین جانِ من مالان 28 گیندوں پر33 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیھٹے.جنوبی افریقا اور پاکستان میں 4 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بابراعظم الیون کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

    بابراعظم نے گزشتہ میچ میں 122 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا، اُن کا ساتھ اوپنر محمد رضوان نے بخوبی ادا کیا اور 73 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔

  • پاکستان اورجنوبی آفریقہ کے درمیان آج فیصلہ کن معرکہ

    پاکستان اورجنوبی آفریقہ کے درمیان آج فیصلہ کن معرکہ

    پاکستان اورجنوبی آفریقہ کے درمیان آج فیصلہ کن معرکہ

    باغی ٹی وی :پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، کپتان سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑی جیت کے لیے پر عزم ہیں، کہتے ہیں کہ دو ایک کی برتری سے مورال ہائی ہے، شاہین مسلسل دوسری سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    پاکستان کا دورہ جنوبی افریقہ اختتام سے ایک قدم دور، چوتھا اور آخری ٹی 20 بھی سنچورین میں شیڈول ہے۔ شام ساڑھے پانچ بجے ہی بِگل بجے گا، میدان لگے گا۔ چار میچز کی سیریز میں شاہینوں کو ایک صفر کی برتری، جیت پر نظریں جما لیں۔ تیاریاں مکمل، پلان بھی فائنل ہیں۔

    پاکستان نے پہلا اور تیسرا جبکہ جنوبی افریقا نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتا تھا، پاکستان کو یہ سیریز بھی اپنے نام کرنی ہے تو آج کا میچ جیتنا لازمی ہے اور اگر جنوبی افریقا میچ جیت گئی تو سیریز 2-2 سے برابر ہو جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق آخری میچ کے لیے پاکستان ٹیممیں تبدیلی کا امکان نہیں ہے، البتہ ہوم ٹیم میں ایک دو تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ سینچورین میں جس وکٹ پر آخری میچ کھیلا جائے گا اُس پر بڑا اسکور متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دو ایک سے ہرایا تھا۔

  • آئی سی سی کا بابر اعظم اور محمد یوسف کو شاندار خراج تحسین

    آئی سی سی کا بابر اعظم اور محمد یوسف کو شاندار خراج تحسین

    آئی سی سی کا بابر اعظم اور محمد یوسف کو شاندار خراج تحسین

    باغی ٹی وی : آئی سی سی یعنی انٹر نیشنل کرکٹ کونسل پاکستانی بلے باز کو بڑے خوبصورت انداز میں اعزاز بخشا ہے . آئی سی سی نے 18 برس بعد پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پر آنے پر ایک خوبصورت تصویر جاری کی ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری تصویر میں 2003 میں نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمانے والے پاکستانی بلے باز محمد یوسف اور حال ہی میں آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ سے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو بچھاڑ کر اپنی جگہ بنائی ہے .

    آئی سی سی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ آخری مرتبہ نمبر ون بننے والے اور حال ہی میں نمبر ون بننے والے ایک دوسرے کو اعزاز سے نوازتے ہوئے۔ اس تصویر میں لیجنڈ بلے باز محمد یوسف بابر اعظم کو شاباش دے رہے ہیں.


    واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی ٹی ٹوینٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا، بابر اعظم کی اننگز میں 4 چھکے ‏‏15 چوکے شامل تھے، محمد رضوان نے بابر کا خوب ساتھ دیا اور 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 197 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں بیٹسمینوں نے احمد ‏شہزاد اور محمد حفیظ کا 143 رنز کا ریکارڈ توڑدیا.

  • ہم عہد بابر اعظم میں جی رہے ہیں، شاہین آفریدی نے ایسا کیوں کہا

    ہم عہد بابر اعظم میں جی رہے ہیں، شاہین آفریدی نے ایسا کیوں کہا

    ہم عہد بابر اعظم میں جی رہے ہیں، شاہین آفریدی نے ایسا کیوں کہا

    باغی ٹی وی : پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے کپتان کو الگ انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے .شاہین آفریدی نے نمبر ون بننے اور طوفانی سنچری اسکور کرنے پر کہا کہ ہم عہد بابر اعظم میں جی رہے ہیں۔

    کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں فتح کی مبارکباد دی ہے . اس حوالے سے بہت ہی خوبصورت انداز اپنایا ہے .

    شاہین شاہ نے لکھا کہ ہم ’بادشاہ بابر اعظم کے عہد میں جی رہے ہیں، بابر اعظم آپ ملک و قوم کا نام اسی طرح روشن کرتے رہیں۔‘اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے رضوان کو سُپر مین جبکہ کپتان کو بادشاہ قرار دیا۔


    واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی ٹی ٹوینٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا، بابر اعظم کی اننگز میں 4 چھکے ‏‏15 چوکے شامل تھے، محمد رضوان نے بابر کا خوب ساتھ دیا اور 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 197 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں بیٹسمینوں نے احمد ‏شہزاد اور محمد حفیظ کا 143 رنز کا ریکارڈ توڑدیا

  • بابر اعظم نے جب ٹی 20 کی پہلی سینچری کی تو وہ روزے سے تھے ، اس بارے کیا کہتے ہیں

    بابر اعظم نے جب ٹی 20 کی پہلی سینچری کی تو وہ روزے سے تھے ، اس بارے کیا کہتے ہیں

    بابر اعظم نے جب ٹی 20 کی پہلی سینچری کی تو وہ روزے سے تھے ، اس بارے کیا کہتے ہیں

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی حالیہ ٹی 20 میچ میں سینچر بارے کہا ہے کہ اس سینچری کی کافی عرصے سے کوشش کر رہا تھا، رضوان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے مجھے بہت سپورٹ کیا ، روزے کے ساتھ کھیلنا مشکل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دوسراٹی ٹونٹی اچھا نہیں کھیلے تھے لیکن یہ جیت اہم تھی، جنوبی افریقہ ٹیم کو کریڈٹ جاتا کہ اس نے کھیل کا اچھا آغاز کیا۔

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے بولرز نے کم بیک کیا اورانہیں200رنز تک روکا، پچھلے میچ میں وکٹیں گریں تو رسک نہ لینے کا سوچا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پچھلے میچ میں اچھا اختتام کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا، میری کوشش ہوتی ہے اپنے پلان پر پورا عمل درآمد کروں، اس سینچری کی کافی عرصے سے کوشش کر رہا تھا۔

    جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی ‏افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 204 رنز کا ہدف 18 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل ‏کرلیا، بابر اعظم نے 122 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    پاکستان نے اپنی ٹی ٹوینٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا، بابر اعظم کی اننگز میں 4 چھکے ‏‏15 چوکے شامل تھے، محمد رضوان نے بابر کا خوب ساتھ دیا اور 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 197 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں بیٹسمینوں نے احمد ‏شہزاد اور محمد حفیظ کا 143 رنز کا ریکارڈ توڑدیا۔

  • وکٹ کیپر محمد رضوان کے لیے بڑ اعزام

    وکٹ کیپر محمد رضوان کے لیے بڑ اعزام

    وکٹ کیپر محمد رضوان کے لیے بڑ اعزام

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے بھی ایک اعزاز اپنے نام کر لیا ہے . محمد رضوان اس سال وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں منتخب گئے ہیں. ۔

    پاکستانی کرکٹر کو گزشتہ برس انگلینڈ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کرکٹرز آف دی ایئر کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ محمد رضوان نے دورہ انگلینڈ میں شاندار وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر میں منتخب ہونیوالے اٹھارہویں پاکستانی ہیں۔وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ہر سال گزشتہ انگلش سیزن میں نمایاں پرفارمنس پر دیا جاتا ہے۔

    1952 سے لے کر اب تک 18 پاکستانی کھلاڑیوں کو یہ اعزاز ملا ہے، 2017 میں مصباح الحق اور یونس خان یہ اعزاز حاصل کرنے والے آخری پاکستانی کھلاڑی تھے۔

    محمد رضوان کے علاوہ دیگر 4 بہترین کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جیک کرالی، ڈان سبلی، ڈیرن اسٹیون شامل ہیں، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر بھی سال کے بہترین 5 کھلاڑیوں میں شامل کیے گئے ہیں۔

    سال کے لیڈنگ کرکٹر کا اعزاز انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو دیاگیا ہے، جب کہ سال کے بہترین ٹی 20 کرکٹر ویسٹ انڈیز کے کائرون پولارڈ قرار پائے، اور سال کی بہترین خاتون کرکٹر کا اعزاز آسٹریلیا کی بیتھ مونی کو ملا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی سیریز کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان نے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ‏میں سب سے بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

    بابر اعظم نے 4 چھکوں اور ‏‏15 چوکوں کی مدد سے 122 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جب کہ ان کا ساتھ دیتے ہوئے محمد رضوان 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس میچ میں پاکستان نے اپنی ٹی ٹوینٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا۔

  • پاکستانیوں کی محبت اور چاہت کے بعد  بابراعظم بولنے پر مجبور ہوگئے

    پاکستانیوں کی محبت اور چاہت کے بعد بابراعظم بولنے پر مجبور ہوگئے

    پاکستانیوں کی محبت اور چاہت کے بعد بابراعظم بولنے پر مجبور ہوگئے

    باغی ٹی وی کپتان بابر اعظم آخر کار اس اپنایت اور محبت کےہاتھوں اظہار کرنے پر مجبور ہوگئے جو کہ پاکستانیوں کی طرف سے ان کو ملا ہے . ان کا کہنا تھا ک جو پیار مجھے چاہنے والوں اور خاص کر پاکستانیوں سے ملتا ہے اس کا شکریہ الفاظ میں ادا کرنا ممکن نہیں ہے .

    بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز کھیلے گئے شاٹس اور سنچری بنانے کے بعد کے لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب آپ کے اعتماد اور بھروسے کے بغیر ممکن نہیں تھا۔


    قومی ٹیم کے کپتان نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور دعا، حمایت جاری رکھنے کا بھی کہا۔

    خیال رہے کہ ‌ رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز ابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق اب بلے بازوں میں کوہلی نہیں بلکہ بابر اعظم ہیں اور کولی دوسرے نمبر پر ہیں.

    واضح رہے کہ بابراعظم نے تیسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا کے 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 122 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔ میچ میں 122 رنز صرف 59 گیندوں پر بنائے، اس دوران انہوں 15 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

    اس اعزاز کو پانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ اُن کا اگلا ہدف اپنی اس درجہ بندی کو برقرار رکھنا ہے۔

    اس سنگ میل کے حصول پر بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر عباس، جاوید میاں داد اور محمد یوسف کی فہرست میں شامل ہونے پر فخر ہے۔

  • بابرا عظم نے پھر سر فخر سے بلند کردیا

    بابرا عظم نے پھر سر فخر سے بلند کردیا

    بابرا عظم نے پھر سر فخر سے بلند کردیا

    باغی ٹی وی : تیسرے میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

    204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کیا، دونوں نے آغاز سے ہی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف شارٹس کھیلے۔

    پاکستان نے 10 اوور میں 101 رنز بنا لیے ہیں۔ بابر اعظم نے اپنی سینچری مکمل کر لی ہے جبکہ رضوان 64 کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔دونوں کھلاڑیوں نے شاندار باری کھیلی ہے اور پہاڑ جسیے ہدف کو بہت قریب پنچا دیا ہے .

    جنوبی افریقا کی بیٹنگ
    اس سے قبل پاکستان اور پروٹیز کرکٹ ٹیم کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان کلاسن کو بیٹنگ کی دعوت دی اور خود باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

    پروٹیز کرکٹ ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز جانِ من مالان اور ایڈن مارکرم نے کیا، دونوں نے ابتدائی اوورز میں ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں طرف زبردست شارٹس کھیلے۔

    مارکرم نے ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں مسلسل تیسری نصف سنچری بنائی ، ان کی اننگز کا اختتام محمد نواز کیا، بیٹسمین 63 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔

    دیگر بیسٹمینوں میں لنڈے 22، جانِ من مالان 55 ، کلاسن 15 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔ ڈوسن 34 جبکہ فلواکیو 11 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پروٹیز ٹیم نے مقررہ اوورز میں 203 رنز بنائے ہیں۔محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف اور حسن کے حصے میں ایک ایک شکار آیا