Baaghi TV

Category: کھیل

  • فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی

    فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی

    فیفا نے بیرونی معاملات میں مداخلت پر پاکستان کی رکنیت معطل کردی

    فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فیفیا نے پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر مبینہ قبضے کی وجہ سے رکنیت معطل کی ہے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔

    فیفا نے پی ایف ایف کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کو رکنیت معطل کرنے کے حوالہ سے وارننگ بھی دی تھی،فیفا کی جانب سے لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا تھا کہ بدھ 31 مارچ کی رات تک فیڈریشن کا چار ج ہارون ملک کے حوالے نہ کیا گیا تو پاکستان فٹبال کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پی ایف ایف کے فٹبال ہاؤس میں در اندازی کا معاملہ کانگریس اجلاس میں لے جایا جائے گا۔اگر فیڈریشن کے حالات بہتر نہ ہوئے تو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رُکنیت کو معطل بھی کیا جاسکتا ہے

  • قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈیول تبدیل ہوگیا

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈیول تبدیل ہوگیا

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈیول تبدیل ہوگیا

    باغی ٹی وی : قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول تبدیل ہوگیا . قومی ٹیم 17 اپریل کو لاہور سے ڈھاکہ روانہ ہوگی

    دورے کے لیے حتمی 17 رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. محدود طرز کی کرکٹ کے ابتدائی 3 میچز سلہٹ اور آخری دو ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے.دونوں ٹیموں میں واحد4روزہ میچ 23 اپریل سے سلہٹ میں شروع ہوگا،

    لاک ڈاؤن کی وجہ سے قومی انڈر 19 اسکواڈ کی ڈھاکہ روانگی میں تاخیر ہوئی. قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اب 10 مئی کو وطن واپس پہنچے گی،

    شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم نے 12 اپریل کو بنگلہ دیش پہنچنا تھا ۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن میں اضافہ نہ ہونے کی صورت میں پاکستان جونئیر ٹیم کا ٹور بروقت ہوگا، تاہم لاک ڈاؤن میں اضافے کی صورت میں بنگلہ دیش بورڈ اپنی حکومت کی ہدایات پر عمل کرے گا۔ دونوں بورڈز کا ٹور کے حوالے سے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

    قومی ٹیم ٹور میں ایک چار روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ قومی ٹیم سہلٹ پہنچ کر 16 سے 17 اپریل تک ٹریننگ کرے گی۔ سہلٹ ہی میں 19 سے 22 اپریل تک واحد چار روزہ میچ کھیلا جائے گا۔ سیریز کے پہلے تین ایک روزہ میچز 26، 28 اور 30 اپریل کو سہلٹ میں ہوں گے جبکہ تین اور پانچ مئی کو تیسرا اور چوتھا ون ڈے ڈھاکہ میں ہوگا۔

  • شکست کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے،مصباح الحق

    شکست کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے،مصباح الحق

    شکست کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے،مصباح الحق
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے،

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول بہت حوصلہ افزاء ہے، لڑکے سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں،نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اس ٹیم کے لیے ہر جیت بہت اہم ہے، سنچورین اور وانڈررز کی پچز جنوبی افریقی کنڈیشنز کی حقیقی ترجمانی کرتی ہیں، ان باؤنسی پچز پر ہمارے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کا سنچری کرنا بہت خوش آئند ہے، یقین ہے کہ ہمارے باؤلرز تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین کم بیک کریں گے،

    مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ مڈل آرڈر بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے، شاداب خان کے متبادل سمیت ٹیم کمبی نیشن کے لیے جو تبدیلی ضروری ہوئی کریں گے،

    واضح رہے کہ شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر ہوگئے ہیں،پی سی بی کے مطابق شاداب خان بائیں پاؤں میں انجری کے باعث باہر کیے گئے، شاداب خان 4 ہفتوں کے لیے مسابقتی کرکٹ سے دور رہیں گے،شاداب خان بیٹنگ کے دوران بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوئے،انجری ہونے پر شاداب خان کا ایکس رے کروایا گیا،انجری کا شکار ہونے پر شاداب خان کا ایکسرے کروایا گیا جس میں انٹرا آرٹیکلور کیمونیکیٹڈ فریکچر تشخیص ہوا جس پر ڈاکٹروں نے انہیں چار ہفتوں کے لیے آرام کی تجویز کی ہے

  • شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر

    شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر ہوگئے

    پی سی بی کے مطابق شاداب خان بائیں پاؤں میں انجری کے باعث باہر کیے گئے، شاداب خان 4 ہفتوں کے لیے مسابقتی کرکٹ سے دور رہیں گے،شاداب خان بیٹنگ کے دوران بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوئے،انجری ہونے پر شاداب خان کا ایکس رے کروایا گیا،انجری کا شکار ہونے پر شاداب خان کا ایکسرے کروایا گیا جس میں انٹرا آرٹیکلور کیمونیکیٹڈ فریکچر تشخیص ہوا جس پر ڈاکٹروں نے انہیں چار ہفتوں کے لیے آرام کی تجویز کی ہے

    قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ میں 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔قومی اسکواڈ وہاں سے 17 اپریل کو 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہرارے روانہ ہوگا، جہاں سے 12 مئی کو قومی اسکواڈ کی وطن واپسی ہوگی۔

  • جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

    جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

    جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
    باغی ٹی وی : جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، ٹاس کی جیت پاکستان کے حصے میں آئی جس پر کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاک ساوتھ افریقہ دوسرے ون ڈے میں پروٹیز اوپنرز ڈی کوک اور ٹیمبا کریز پر موجود ہیں، ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز سکور کیے ہیں. شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے .

    جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے پہلے ون ڈے کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے اور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    گزشتہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، سنسنی خیز میچ میں بابر اعظم نے شاندار سنچری بنا کر شائقین کے دل جیت لئے، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

    تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے بھی دوسرے ون ڈے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹاکرا آج ، کیا ہوگی بابر اعظم کی حکمت عملی

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹاکرا آج ، کیا ہوگی بابر اعظم کی حکمت عملی

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹاکرا آج ہو گا

    باغی ٹی وی : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹاکرا آج ہو گا، پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، کپتان بابر اعظم اور ٹیم سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    پہلے میچ کی فتح کے بعد شاہین دوسرے ون ڈے میں آج پھر پروٹیز کے خلاف اڑان بھرنے کو تیار ہیں. ایک روز آرام کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ امید کی جاتی ہے کہ گرین شرٹس وننگ کمبی نیشن برقرار رکھے گی .

    ذرائع کے مطابق گرین شرٹس کی ٹیم انتظامیہ نے دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے حتمی الیون میں 2 تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میچ میں آل راؤنڈر حسن علی کی شمولیت یقینی ہے جبکہ عبداللّٰہ شفیق کو ون ڈے ڈیبیو بھی کرایا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ 2 اپریل کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ہدف کا تعاقب کیا، کپتان بابر اعظم نے 103 جبکہ امام الحق نے 70 رنز اسکور کیے تھے۔گزشتہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، سنسنی خیز میچ میں بابر اعظم نے شاندار سنچری بنا کر شائقین کے دل جیت لئے تھے، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

  • پاکستان بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو58 رنزسے ہرا دیا

    بنگلہ دیش میں جاری سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈکرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان کے 186 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم127 رنز پر ڈھیر ہوگئی .اکستان نے 20 اوورز میں 185 رنز بنائے تھے، بدر منیر نے 27 گیندوں پر 50 رنز بنائے تھے اور چار چھکے مارے تھے، معین اسلم نے 33 جبکہ نثار علی نے 30 رنز بنائے تھے

    پاکستان ،بھارت اور بنگلہ دیش کی بصارت سے محروم کرکٹ ٹیموں کی تین ملکی سیریزکا آج ڈھاکہ میں آغاز ہوا،پاکستان پہلا میچ جیت گیا اور بھارت کو شکست دے دی،ہر ٹیم دو میچ کھیلے گی ۔جیتنے والی دونوں ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

  • سابق پی ایچ ایف سیکرٹری اولمپیئن کرنل ر ظفری کی وفات پر اظہار افسوس

    سابق پی ایچ ایف سیکرٹری اولمپیئن کرنل ر ظفری کی وفات پر اظہار افسوس

    سابق پی ایچ ایف سیکرٹری اولمپیئن کرنل ر ظفری کی وفات پر اظہار افسوس

    پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ سمیت اولمپیئنز کی جانب سے سابق پی ایچ ایف سیکریٹری اولمپیئن کرنل ر ظفری کے رضائے الہی سے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا

    پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ, چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظورحسین جونیئر, ممبران اولمپیئن کلیم اللہ, اولمپیئن خالد حمید,اولمپیئن ایاز محمود,اولمپیئن خالد حمید,اولمپیئن ناصر علی,اولمپیئن وسیم فیروز,سابق صدر پی ایچ ایف اولمپیئن قاسم ضیاء,اولمپیئن رانا مجاہد,ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید,اولمپیئن دانش کلیم کی جانب سے سابق پی ایچ ایف سیکریٹری اولمپیئن کرنل ر ظفری کے رضائے الہی سے انتقال ہر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی.

    اولمپیئن کرنل ر ظفری جو کہ سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے.علاج کے دوران خالق حقیقی سے جا ملے. انہوں نے 1960 کے روم اولمپکس اور 1956 کے میلبورن اولمپکس نمائندگی کرتے ہوئے سلور اور گولڈ میڈل حاصل کیا.اسکے علاوہ انہوں نے 1971 کے بارسلونا ورلڈ کپ بحیثیت منیجر قومی ہاکی ٹیم کی نمائندگی کی.اسکے علاوہ 1964 سے 1967 تک پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بحیثیت سیکریٹری اپنی خدمات سرانجام دیں. اولمپیئن کرنل ر ظفری مختلف ادوار میں قومی ہاکی ٹیم کے سیلیکٹر ,منیجر و کوچز اور ٹیکنیکل آفیسر کی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہے.

  • پی سی بی وفد کی ڈی جی سپورٹس سے ملاقات،نشتر پارک میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیرمیں اہم پیشرفت

    پی سی بی وفد کی ڈی جی سپورٹس سے ملاقات،نشتر پارک میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیرمیں اہم پیشرفت

    پی سی بی وفد کی ڈی جی سپورٹس سے ملاقات،نشتر پارک میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیرمیں اہم پیشرفت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نشتر پارک میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر، پی سی بی کے وفد نے ڈی جی سپورٹس عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات کی ہے

    وفد نے ملاقات میں نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر پر پیش رفت کا جائزہ لیا ملاقات میں فائیو سٹار ہوٹل کے لیے ممکنہ مقامات کا جائزہ لیا گیا ،پی سی بی وفد نے ایل سی سی اے گراونڈ کے علاوہ دوسری جگہ کا جائزہ لینے کی بھی تجویز دی ملاقات میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کی لیز کے معاملے پر بھی مثبت پش رفت ہوئی

    پی سی بی اور سپورٹس بورڈ میں فائیو سٹار ہوٹل کے لئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،سپورٹس بورڈپنجاب اور پی سی بی میں مشترکہ طور پر ہوٹل کے لیے موزوں ترین جگہ کا انتخاب کرنے پر اتفاق کیا گیا،پی سی بی کے وفد میں کرنل (ر) اشفاق اور عبدالغفور بھٹی شامل تھے ملاقات میں ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان ، ڈپی ڈائریکٹر پلاننگ روف باجوہ اور پی آر او عبد الروف روفی بھی موجود تھے

  • فیفا نارملائزیشن کمیٹی نے فٹبال کمیونٹی کے نام کھلا خط لکھ دیا

    فیفا نارملائزیشن کمیٹی نے فٹبال کمیونٹی کے نام کھلا خط لکھ دیا

    ، فیفا نارملائزیشن کمیٹی نے فٹبال کمیونٹی کے نام کھلا خط لکھ دیا
    باغی ٹی وی :
    لاہور، فیفا نارملائزیشن کمیٹی نے فٹبال کمیونٹی کے نام کھلا خط لکھ دیا.خط میں لکھا گیا نارملائزیشن کمیٹی ملک میں انتخابی عمل کو مکمل کرنے کیلئے کوشاں تھی. نارملائزیشن کمیٹی پاکستان میں فیفا کی نمائندہ ہے.نارملائزیشن کمیٹی کی اولین کوشش ہے کہ جلد انتخابی عمل مکمل ہو،27مارچ کے واقعہ سے فٹبال بحالی اور انتخابی عمل کو شدید نقصان پہنچا،فیفا ہاوَس کی پوزیشن واپس نہ کیے جانے افسوس ناک امر ہے،نارملائزیشن کمیٹی روزمرہ کے امور کے ساتھ ملک میں فٹ بال کے فروغ کیلئے بھی کوشاں ہے

    27مارچ اور اس کے بعد کے واقعات سے فٹبال کو نقصان پہنچا،ویمن فٹبال چیمپئن شپ کا منسوخ ہونا افسوس ناک ہے . پاکستان فٹ بال فیڈریشن اور فیفا ہاؤس تنازع حل نہ ہو سکا، فیفا کی ڈیڈ لائن گزرگئی جب کہ انجینئر اشفاق گروپ نے قبضہ نہ چھوڑا۔

    انجینئر اشفاق گروپ نے فیفا ہاؤس کا قبضہ نہیں چھوڑا، دو روز قبل قبضہ چھڑانے کے لیے فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (FIFA) نے پاکستان کو ڈیڈ لائن دی تھی۔

    تاہم حکومتی سطح پر دونوں گروپس سے رابطے بے سود ثابت ہو گئے ہیں،

    فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے فیفا ہاؤس کا چارج نہ ملنے پر فیفا کو تازہ صورت حال سے آگاہ کرنے کے لیے ای میل بھیج دی ہے۔