Baaghi TV

Category: کھیل

  • کھلاڑی جنوبی آفریقہ کے خلاف  تیار،  کیا پلان بنا لیا  ، بابر اعظم نے بتایا

    کھلاڑی جنوبی آفریقہ کے خلاف تیار، کیا پلان بنا لیا ، بابر اعظم نے بتایا

    کھلاڑی جنوبی آفریقہ کے خلاف تیار، کیا پلان بنا لیا ، بابر اعظم نے بتایا

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساؤتھ افریقین ٹیم کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے ہمارے کھلاڑی بلا خوف و خطر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

    سینچورین سے آن لائن پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑی بغیر کسی دباؤ کے کھیلیں گے توقع ہے کہ ہمارے ٹاپ فور بیٹسمین اسکور 350 تک پہنچا دیں گے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ ہماری بولنگ حریف ٹیم کو 300 سے کم اسکور تک محدود رکھنے کی صلاحت رکھتی ہے، جب بھی موقع ملا سرفراز احمد کو بھی کھلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پریکٹس اچھی رہی ہے، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کی ہے، ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے میچز ہمیں اتنے نہیں ملے جتنے ملنے چاہئیں تھے۔

    بابر اعظم نے بتایا کہ ماڈرن ون ڈے کرکٹ کو سامنے رکھ کر پلان بنائے ہیں،دنیا میں جس طرح کرکٹ ہو رہی ہے اس کے مطابق کھیلیں گے،ہماری کوشش ہے کہ جیتیں اور اپنے پوائنٹس کو بہتر کریں۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ کمبی نیشن ذہن میں ہے ایک دو تبدیلیاں ہوتی ہیں جو مناسب ہوگا کمبی نیشن کیلئے کھلائیں گے،سب کھلاڑی دستیاب ہوتے ہیں اور دیکھیں گے کہ کمبی نیشن میں کون سیٹ ہوتا ہے،کنڈیشنز کس کیلئے اچھی ہیں اسی کے مطابق سب کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    بابر نے کہا کہ بہتری کی ہر وقت ضرورت رہتی ہے اس پر کام جاری رہتا ہے، میں سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کو فیورٹ سمجھتا ہوں ہماری تیاری بہت اچھی رہی ہے.کپتان کا کہنا تھا کہ کمبی نیشن ذہن میں ہے ایک دو تبدیلیاں ہوتی ہیں جو مناسب ہوگا کمبی نیشن کیلئے کھلائیں گے،سب کھلاڑی دستیاب ہوتے ہیں اور دیکھیں گے کہ کمبی نیشن میں کون سیٹ ہوتا ہے،کنڈیشنز کس کیلئے اچھی ہیں اسی کے مطابق سب کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    بابر نے کہا کہ بہتری کی ہر وقت ضرورت رہتی ہے اس پر کام جاری رہتا ہے، میں سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کو فیورٹ سمجھتا ہوں ہماری تیاری بہت اچھی رہی ہے۔

  • پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی

    باغی ٹی وی : پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم تین قومی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ڈھاکا پہنچ گئی، جس کی قیادت نثار علی کر رہے ہیں. ۔ پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا میچ چار اپریل کو ڈھاکا میں ہوگا، ٹیم میں شامل آفیشلز اور کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی ہیں۔ ٹیم میں تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آگئی

    2 اپریل کو افتتاحی میچ بھارت اور بنگلہ دیش کا ہوگا جب کہ 3 اپریل کو پاکستان کا مقابلہ میزبان ٹیم سے طے ہے۔

  • شیعب اختر کی اپنے پسندید دشمن کے لیے دعائے خیر

    شیعب اختر کی اپنے پسندید دشمن کے لیے دعائے خیر

    شیعب اختر کی اپنے پسندید دشمن کے لیے دعائے خیر

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے لے نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا ہے جو کہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں. شعیب اختر نے اپنا پسندیدہ دشمن قرار دیتے ہوئے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    خیال رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی تھی جس میں اُنہوں نے بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر کا اپنی بیماری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ اُنہیں کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں جبکہ اُن کے گھر کے تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

    مایا ناز لیجنڈری بلے باز کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ہدیات اپنائی جارہی ہیں.

    بھارت میں کورونا کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 54 ہزار نئے کیسز اور 354 اموات ہوئیں، جو سال رواں میں ایک دن میں اب تک کی ریکارڈ تعداد ہے۔

    بھارت میں حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران صورت حال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ نئے کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جب کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح میں کمی آرہی ہے۔

    کووڈ ویکسین کے انتظام و انصرام کے حوالے سے ماہرین کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وی کے پال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،”ہم کورونا پر قابو پالینے کے بارے میں سوچ رہے تھے اور اب رجحانات سے یہ پتہ چل رہا ہے کہ یہ وائرس اب بھی بہت سرگرم ہے۔ پچھلے چند ہفتوں کے دوران حالات بد سے بدتر ہوئے ہیں۔۔

  • آئی سی سی نے ٹی20، ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ، پاکستانی کھلاڑی کہاں کھڑے

    آئی سی سی نے ٹی20، ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ، پاکستانی کھلاڑی کہاں کھڑے

    آئی سی سی نے ٹی20، ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ، پاکستانی کھلاڑی کہاں کھڑے

    باغی ٹی وی :آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی،، بیٹسمینوں میں ولیمسن پہلے نمبر ہیں ، پاکستان کے بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن ہیں. ،ٹیسٹ رینکنگ بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمینز نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہیں ،بھارتی کے روی چندرن ایشون دوسرے نیوزی لینڈ کے ویگنر تیسرے نمبر پر ہیں.ٹی 20اورٹیسٹ بولرزرینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا.

    او ڈی آئی باؤلرز رینکنگ میں قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کا نواں نمبر ہے۔

    ٹیسٹ باوَلنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کم انز کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارتی لیگ اسپنر روی چندر اشوین دوسرے، نیوزی لینڈ کے جیل ویگنر تیسرے نمبر پر ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی باؤلرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے اور افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایشٹن ایگر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
    ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی باولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلی پوزیشن جبکہ افغانستان کے مجیب الرحمان دوسری اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

  • سرفراز احمد کے بارے میں اچھی خبر آگئی

    سرفراز احمد کے بارے میں اچھی خبر آگئی

    باغی ٹی وی :سرفراز کو جنوبی آفریقہ کے خلاف جوہر دکھانے کی امید پیدا ہو گئی . ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ون ڈے میچز کھلانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

    سرفراز احمد کی جگہ ٹیم میں‌بطور وکٹ کیپر ہوگی ، جبکہ ان سے پہلے محمد رضوان وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری ادا کر رہے تھے اب وہ بطور بیٹسمین کھیل سکتے ہیں۔

    بورد ذرائع ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کو نمبر 4 اور سرفراز کو نمبر 5 پر کھلانے پر غور کر رہی ہے۔کوچ مصباح الحق ، بابر اعظم اور وقار یونس نے سرفراز احمد کو کھلانے کے بارے میں رضا مندی ظاہر کی ہے . ادھر پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو سپر سپورٹ پارک، سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ جنوبی افریقہ پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 2 اپریل کو سنچورین، دوسرا میچ 4 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کے فرائض تیمبا بووما انجام دیں گے

  • ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت نے نئی شخصیت کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا

    ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت نے نئی شخصیت کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی ؛ کھیلوں کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت نے نئی شخصیت کو آزمانے کی کوشش کی ہے کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کواکستان سپورٹس بورڈ کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے .

    کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کی بطور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ تعیناتی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ، نئے ڈی جی کو تین سال کیلئے کی گئی ہے .
    یاد رہے اس تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکمنامے سے مشروط کیا گیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈی جی سپورٹس بورڈ کی تعیناتی سے متعلق رٹ پٹیشن دائر ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے قائم ادارے پاکستان سپورٹس بورڈ گزشتہ دو برس سے مستقل سربراہ نہیں تھا اور ماتحت افسران کو قائم مقام کا اضافی چارج دے کر ادارے کے امور انجام دیئے جا رہے تھے.

    ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کلب رجسٹریشن میں ردوبدل کردیا، کلبوں پرعائد بھاری بھرکم فیسوں کوبھی کم کردیا گیا، اور دیگر مشکلات کو کم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی، ملک بھر میں کلب کرکٹ کی رجسٹریشن کے بارے میں پیدا ہونے والا ابہام اب حل ہو گیا، کیونکہ پاکستان کر کٹ بورڈ نے کلب کرکٹ کے وفود کومسائل کے حل کی یقین دہانی کروادی

  • بابر اعظم  میچ کی تیاری کیسے کر رہے ویڈیو جاری

    بابر اعظم میچ کی تیاری کیسے کر رہے ویڈیو جاری

    بابر اعظم میچ کی تیاری کیسے کر رہے وچھیڈیو جاری

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم نے جنوبی آفریقہ کے خلاف اپنی تیاری شروع کر رکھی ہیں . ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بلے کو ہتھوڑے سے ٹھوکر لگا رہے ہیں اور اس کا سٹروک تیز کر رہے ہیں . دوسری طرف بابر اعظم نیٹ پریکٹس کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں.


    خیال رہے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان وائٹ بال اسکواڈ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم آج دوپہر کے سیشن میں سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں ٹریننگ کرے گی اور یہ قومی ٹیم کا سینچورین میں دوسرا ٹریننگ سیشن ہو گا۔

    ‏ پہلے سیشن میں ٹیم نے اسٹیڈیم میں فزیکل ٹریننگ کی اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں لیکن اس کے بعد سینچورین میں بارش شروع ہو گئی جس سے پہلا سیشن متاثر ہوا اور اس کے بعد اسکواڈ نے انڈور بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔

  • پی سی بی نے کلب کرکٹ کی رجسٹریشن کے سخت شرئط پر اہم فیصلہ لے لیا

    پی سی بی نے کلب کرکٹ کی رجسٹریشن کے سخت شرئط پر اہم فیصلہ لے لیا

    پی سی بی نے کلب کرکٹ کی رجسٹریشن کے سخت شرئط پر اہم فیصلہ لے لیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کلب کرکٹ کی رجسٹریشن میں حائل سخت شرائط کو ایک سال کے لیے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    پی سی بی نے کلب کرکٹ کو فوری طور پر بحال کرنے کے لیے کلبوں کی رجسٹریشن کی سخت شرائط کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور گورننگ بورڈ نے اس اقدام کی منظوری بھی دے دی ہے۔

    ملک میں اس وقت کرکٹ کلبوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے اور کلبوں کو تین کیٹیگری میں رجسٹرڈ کرنے کی تجویز تھی تاہم پی سی بی نے نئے آئین کو سامنے رکھتے ہوئے سخت اور کچھ ناممکن شرائط بھی رکھی تھیں جس میں ذاتی گراﺅنڈز، سوئمنگ پولز، جم اور دیگر شرائط شامل تھیں جو عملاً پورا کرنا ناممکن تھا. واضح رہے کہ پاکستان میں گذشتہ دو سال سے کلب کرکٹ بند ہے جبکہ پی سی بی کے نئے آئین کو وجہ بنا کر پہلے مرحلے میں ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو بند کیا گیا اور پھر کلب کرکٹ کی رجسٹریشن کے لیے سخت شرائط رکھی گئیں جن پر عمل کرنا ناممکن تھا.
    پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ ایک سال کے لیے کلبوں کی رجسٹریشن میں سخت شرائط کو ختم کردیا گیا ہے تاکہ کلب کرکٹ شروع ہو سکے

  • دورہ جنوبی آفریقہ کھلاڑیوں کی آج کیا مصروفیات

    دورہ جنوبی آفریقہ کھلاڑیوں کی آج کیا مصروفیات

    دورہ جنوبی آفریقہ کھلاڑیوں کی آج کیا مصروفیات

    باغی ٹی وی : پاکستان کی ٹیم اس وقت جنوبی آفریقہ کے دورے پر ہے جہاں ٹرینگ سیشن اور میچ سے قبل تیاری کے مراحل جاری ہیں. اس سلسلے میں پی سی بی نے میڈیا پر تصاویر جاری کی ہیں‌. جس میں‌ دیکھا جسکتا ہے کہ کھلاڑی ان ڈور اور آوٹ ڈور پریکٹس کر ہے ہیں‌.

    شیڈول کے مطابق ون ڈے میچز دو اپریل کو سینچورین، 4 اپریل کو جوہانسبرگ اور 7 اپریل کو سینچورین میں ہوں گے۔ 10 اور 12 اپریل کو ٹی20 میچز وانڈررز اسٹیڈیم جوہانسبرگ جبکہ 14 اور 16 اپریل کو سینچورین میں ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال کرکٹ کی سیریز بھی کھیلے گی۔

    دورہ جنوبی افریقا کے بعد قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہو جائے گی جہاں 17 اپریل سے سیریز شروع ہو گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ اور زمبابوےسے12 مئی کو وطن واپس پہنچے گی

  • دورہ جنوبی افریقہ کے لیے  قومی اسکواڈ میں شامل تمام 35 ارکان  کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

    دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام 35 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

    باغی ٹی وی : دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام 35 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

    لاہور، 25 مارچ 2021ء:

    باغی ٹی وی : دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام 35 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ان 35 ارکان میں 22 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم 26 مارچ بروز جمعے کو بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ میں 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔قومی اسکواڈ وہاں سے 17 اپریل کو 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہرارے روانہ ہوگا، جہاں سے 12 مئی کو قومی اسکواڈ کی وطن واپسی ہوگی۔

    اسکواڈز:

    ٹی ٹونٹی: بابر اعظم (کپتان)(سینٹرل پنجاب) ، شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)، ارشد اقبال (خیبرپختونخوا)، آصف علی (ناردرن)، دانش عزیز(سندھ)، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، حیدر علی (ناردرن)، حارث رؤف(ناردرن) ، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، محمد حفیظ (خیبرپختونخوا)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد رضوان(خیبرپختونخوا) ، محمد وسیم جونیئر (خیبرپختونخوا)، سرفراز احمد(سندھ) ، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا)، شرجیل خان(سندھ) اور عثمان قادر(سینٹرل پنجاب)۔

    ون ڈے: بابر اعظم (کپتان)(سینٹرل پنجاب) ، شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)، عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب)، دانش عزیز (سندھ)، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، فخر زمان (خیبرپختونخوا)، حیدر علی(ناردرن) ، حارث رؤف (ناردرن)، حسن علی(سینٹرل پنجاب) ، امام الحق (بلوچستان)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد رضوان (خیبرپختونخوا)، محمد وسیم جونیئر(خیبرپختونخوا) ، سرفراز احمد(سندھ) ، سعود شکیل (سندھ)، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا) اور عثمان قادر(سینٹرل پنجاب)

    اسپورٹ اسٹاف:

    منصور رانا (منیجر) ، مصباح الحق (ہیڈ کوچ) ، عبد المجید (فیلڈنگ کوچ) ، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، کرنل (ر) خالد محمود (سیکیورٹی منیجر) ، ملنگ علی (مساجر) ، رضا کیچلیو (ڈیجیٹل اور میڈیا منیجر) ، ڈاکٹر ریاض احمد (ٹیم ڈاکٹر) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو کوچ) ، عثمان ہاشمی (اینالسٹ) ، وقار یونس (بولنگ کوچ) ، یاسر ملک (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ) اور یونس خان (بیٹنگ کوچ) شامل ہیں۔