Baaghi TV

Category: کھیل

  • نمبر ون بننے کے بعد بابر اعظم نے اپنا ہدف بتادیا

    نمبر ون بننے کے بعد بابر اعظم نے اپنا ہدف بتادیا

    باغی ٹی وی : نمبر ون بننے کے بعد بابر اعظم نے اپنا ہدف بتادیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ اُن کا اگلا ہدف اپنی اس درجہ بندی کو برقرار رکھنا ہے۔

    اس سنگ میل کے حصول پر بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر عباس، جاوید میاں داد اور محمد یوسف کی فہرست میں شامل ہونے پر فخر ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ تینوں کرکٹرز ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے روشن ستارے رہیں گے۔بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ کوشش کروں گا کہ محنت اور یکسوئی کا مظاہرہ کروں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سے قبل ٹی ٹونٹی کی عالمی پلیئرز رینکنگ میں بھی نمبر ون بن چکے ہیں مگر ان کا اصل ہدف ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بیٹسمین بننا ہے کیونکہ کسی بھی کرکٹر کی صلاحیتوں کا اصل امتحان تو ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے۔

    واضح‌ رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز ابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق اب بلے بازوں میں کوہلی نہیں بلکہ بابر اعظم ہیں اور کولی دوسرے نمبر پر ہیں.

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے پانچ سالہ اعزاز چھین لیا

  • فاسٹ باؤلر حسن علی کی  اپنے چاہنے والوں سے اپیل

    فاسٹ باؤلر حسن علی کی اپنے چاہنے والوں سے اپیل

    فاسٹ باؤلر حسن علی کی اپنے چاہنے والوں سے اپیل

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے تمام فینزاور چاہنے والوں سے دُعاؤں کی اپیل کردی۔ وہ حال ہی میں ننھی پری کے والد بنے ہیں.

    اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حسن علی نے پیغام میں کہا کہ انشاء اللّہ تعالیٰ آپ کو اس ماہِ رمضان اور ہمیشہ کے لیے سُکون اور مسرت بھری زندگی بخشے گا۔


    فاسٹ بالر نے کہا کہ دُنیا بھر میں موجود تمام مسلمانوں کو ماہِ رمضان بہت بہت مبارک ہو۔اُنہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہ کرم مجھے اور میرے اہل خانہ کو اپنی خصوصی دعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔

    خیال رہے کہ حال ہیں‌میں‌اللہ تعالیٰ نے حسن علی کو ننھی پری یعنی بیٹی سے نواز ہے انہوں نے اس سلسلے میں دعاؤں کی درخواست کی ہے . اس سے قبل کپتان بابر اعظم نے رمضان المبارک کی مبارک باد دی ہے . قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ہے۔

    اپنے ایک پیغام میں انھوں نے کہا کہ رمضان کا چاند بہت مبارک ہو۔کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ رمضان رحمتوں کا مہینہ ہے، خوب رحمتیں اور نعمتیں سمیٹیں۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے لیے اور قومی ٹیم کے لیے بھی بھرپور دعا کیجیے گا۔

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے پانچ سالہ اعزاز چھین لیا

  • جنوبی آفریقہ اور پاکستان کے درمیان تیسرا دنگل آج سجے گا، شاہین کیا سوچ رہے

    جنوبی آفریقہ اور پاکستان کے درمیان تیسرا دنگل آج سجے گا، شاہین کیا سوچ رہے

    جنوبی آفریقہ اور پاکستان کے درمیان تیسرا دنگل آج سجے گا، شاہین کیا سوچ رہے

    باغی ٹی وی : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا دنگل آج سجے گا، ایک ایک کی برابری سے سیریز توجہ کا مرکز بن گئی، کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر فتح سمیٹنے کا عزم رکھتے ہیں.

    دوسرے میچ میں پاور پلےپاکستان کی کمزوری بن گيا اور ٹاپ آرڈر پہلے 6اوورز کا فائدہ اُٹھانے ميں ناکام رہے۔ بالرز بھی دونوں ٹی 20 ميچز ميں ناتجربے کار حريف کے سامنے بے بس نظر آئے۔ پاکستان کے اہم فاسٹ بالر شاہين شاہ آفريدی کا اکانومی ريٹ دس رنز فی اوور سے زائد رہا۔

    ٹی 20 سيريز کے آخری دونوں ميچ سنچورين ميں کھيلےجائيں گے۔پاکستان نے جنوبی افريقہ ميں آخری بارسال 2012 ميں ٹی 20 سيريز جيتی تھی۔

    قومی ٹیم کے لئے اچھی خبر ہے کہ جارح مزاج بیٹسمین فخرزمان فٹ ہو گئے اور وہ آج جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں فائنل الیون میں شامل ہونگے،میچ شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو ‏مقررہ وقت کی پابندی نہ کرنے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا تھا۔

    میچ ریفری نے اینڈی پائی کرافٹ نے ٹائم الاؤنس میں بھی مقررہ اوورز نہ کرنے پر جنوبی افریقا ‏کو تاخیر کا مرتکب قرار دیا تھا، آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ 2.22 کے مطابق مقررہ وقت کے بعد ہر اوور میں تاخیر پر جرمانہ ‏کیا

  • بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے پانچ سالہ اعزاز چھین لیا

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے پانچ سالہ اعزاز چھین لیا

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے پانچ سالہ اعزاز چھین لیا

    باغی ٹی وی :پاکستان کے مایہ ناز بلے باز ابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق اب بلے بازوں میں کوہلی نہیں بلکہ بابر اعظم ہیں اور کولی دوسرے نمبر پر ہیں.


    آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، بیٹنگ فہرست میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر جبکہ ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

    بھارت کے ویرات کوہلی کی پانچ سال سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی، پاکستانی کپتان بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آگئے


    ادھر بابر اعظم نے رمضان المبارک پر سب کو مبارک باد دی ہے . ان کا کہنا تھا کہ رحمتوں کا مہینہ ہے اور بہت ساری رحمتیں سمیٹیں اور ہمارے لیے خوب ساری دعا کریں .

  • عمراکمل کو دیا کھیلوں کی عالمی عدالت نے جھٹکا

    عمراکمل کو دیا کھیلوں کی عالمی عدالت نے جھٹکا

    باغی ٹی وی : فکسنگ کیس میں عمراکمل کی جرمانہ معافی کی درخواست مسترد ہو گئی . .کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے 42 لاکھ 50 ہزارجرمانہ عائدکیاتھا.عمراکمل نےپی سی بی کوجرمانہ کی اقساط کرنےکی درخواست دی تھی,

    عمراکمل اب تک جرمانہ ادا نہیں کرسکے ان کی درخواست بھی مسترد ہوچکی ہے عمر اکمل اگر رواں سال کا ڈومیسٹک سیزن کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں جلد جرمانہ ادا کرکے ری ہیب پروگرام مکمل کرنا پڑے گا، ورنہ پی ایس ایل کے ڈرافٹس میں بھی واپسی مشکل ہو جائے گی،

    خٍیال رہے کہ عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کی ہے جو 20 فروری 2020 یعنی عمراکمل کی معطلی کے روز سے نافذ العمل ہے ۔ نااہلی کی دونوں مدتوں پر ایک ساتھ عمل جاری ہے ۔ عمر اکمل اب 19 فروری 2023 کو دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

    عمر اکمل کو 2 مختلف واقعات میں پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر 17 مارچ کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن ٹربیونل کے روبرو پیشی کی درخواست نہ کرنے پر پی سی بی نے عمر اکمل کا معاملہ 9 اپریل کو چیئرمین ڈسپلنری پینل کو بھجوادیا تھا۔

  • کرکٹ ٹیم  ایک اور کھلاڑی کی  خدمات  سے محروم

    کرکٹ ٹیم ایک اور کھلاڑی کی خدمات سے محروم

    کرکٹ ٹیم ایک اور کھلاڑی کی خدمات سے محروم
    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ ٹیم کے لیگ اسپنر زاہد محمود ٹریننگ کیمپ کے دوران گرمی کی شدت سے متاثرہ ہونے کے بعد زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے محروم ہو گئے۔

    زاہد محمود کو شاداب خان کے متبادل کی حیثیت سے زمبابوے ٹی ٹونٹی میں مختصر فارمیٹ کے میچز کھیلنے تھے ،اب انہیں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ 21 اپریل کو زمبابوے روانہ کیا جائے گا.

    ادھر بابر اعظم نے جنوبی آفریقہ کے خلاف ددسرے ٹی 20 میں شکست کے بعد کہا ہے کہ خود کو مایوس نہیں سمجھتے -پاکستان ٹیم اگلے میچ میں پھر پور انداز کم بیک کرے گی .

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم پیر کو لاہور واپس پہنچ گئے۔شاہد اسلم کی والدہ اتوار کولاہور میں انتقال کر گئیں تھیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نےشاہد اسلم کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور کہا ہے کہ شاہد اسلم کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

  • شاہین  متاثر  کن  آغاز دینے میں ناکام

    شاہین متاثر کن آغاز دینے میں ناکام

    شاہین آغاز متاثر کن نہ کرنے میں ناکام

    باغی ٹی وی : دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔جس کا آغاز متاثر کن نہ ہو سکا . اس وقت 94 رنز پاکستان کی چار وکٹیں گر چکی ہیں. کپتان بابر اعظم کریزپر موجود ہیں .

    قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور محمد رضوان نے کیا، شرجیل خان کی 5 سال بعد ٹی 20 کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے 27 ستمبر 2016 کو آخری بار ٹی 20 میچ کھیلا تھا.

    وہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی کےلیے فخر زمان اور حارث رؤف کی جگہ شرجیل خان اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    پاکستانی سکواڈ:

    محمد رضوان، شرجیل خان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، محمد حسنین

    جنوبی افریقی سکواڈ:

    جانِ من مالان، مارکرم، لوبی، کلاسن، بلجون، لنڈے، فلواکیو، ماگالا، ہینڈرکس، ولیم، تبریز شمسی

    خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔اس سے پہلے دورے کے دوران شاہینوں نے پروٹیاز کو ون ڈے سیریز میں 1-2 سے زیر کر کے سیریز اپنے نام کی تھی

  • دوسرا ٹی 20 شاہینوں‌ نے ٹاس جیت کیا اہم فیصلہ

    دوسرا ٹی 20 شاہینوں‌ نے ٹاس جیت کیا اہم فیصلہ

    دوسرا ٹی 20 شاہینوں‌ نے ٹاس جیت کیا اہم فیصلہ

    باغی ٹی وی : 4 ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
    پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی کےلیے فخر زمان اور حارث رؤف کی جگہ شرجیل خان اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    پاکستانی سکواڈ:

    محمد رضوان، شرجیل خان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، محمد حسنین

    جنوبی افریقی سکواڈ:

    جانِ من مالان، مارکرم، لوبی، کلاسن، بلجون، لنڈے، فلواکیو، ماگالا، ہینڈرکس، ولیم، تبریز شمسی

    خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔اس سے پہلے دورے کے دوران شاہینوں نے پروٹیاز کو ون ڈے سیریز میں 1-2 سے زیر کر کے سیریز اپنے نام کی تھی .

  • پی سی بی کا چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں لیول 1 امپائرنگ کورس کروانے کا اعلان

    پی سی بی کا چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں لیول 1 امپائرنگ کورس کروانے کا اعلان

    پی سی بی کا چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں لیول 1 امپائرنگ کورس کروانے کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈنے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں لیول 1 امپائرنگ کورس کروانے کا اعلان کیا ہے۔اس کورس میں کامیاب امیدوار کلب اور سکول کرکٹ کی سطح پر امپائرنگ کے فرائض انجام دینے کے اہل ہوں گے۔ خواہشمند امیدواروں کو کورس کے ابتدائی تین روز امپائرنگ کے قوانین کی بنیادی تربیت دی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری روز ان کا تحریری امتحان ، فٹنس ٹیسٹ اور انٹرویو لیا جائے گا۔

    امپائرنگ کورس میں شرکت کے خواہشمند امیدوار www.pcb.com.pk/UR پر دستیاب آن لائن فارم، د رکار معلومات کے ہمراہ، 23 اپریل تک جمع کرواسکتے ہیں۔ سابق انٹرنیشنل/فرسٹ کلاس اور گریڈ ٹو کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو رجسٹریشن میں ترجیح دی جائے گی۔25 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ان کورسز میں شرکت کرسکتے ہیں۔ شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کو پانچ ہزار روپے رجسٹریشن فیس جمع کروانی ہوگی۔امپائرنگ کورس میں شرکت کے خواہشمند امیدوار مزید معلومات کے لیے 03004102609 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

  • شائقین پی ایس ایل کے لیے اچھی خبر آگئی

    شائقین پی ایس ایل کے لیے اچھی خبر آگئی

    شائقین پی ایس ایل کے لیے اچھی خبر آگئی

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ6 کے ملتوی شدہ میچز کا شیڈول فائنل کر لیا گیا، شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر کہ پہلا میچ 6 جون کو کھیلا جائے گا۔

    کرکٹ کی پھر بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا، یکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا۔ پی ایس ایل کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے،نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے ہوگا، ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ شام 5 بجے اور دوسرا رات 10 بجے شروع ہوگا ۔

    ذرائع کے مطابق بائیو سکیور ببل کے لیے پی سی بی نے غیر ملکی تجربہ کار کمپنی کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل کے زیادہ تر میچز سنگل ہیڈر ہوں گے اور پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا، میچز کراچی میں ہوں گے اور آخری میچ 20 جون کو کھیلا جائے گا۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچز ملتوی کر دیے گئے تھے۔