Baaghi TV

Category: کھیل

  • 100 ٹی ٹوئنٹی  میچ مکمل کرنے جارہا ہوں ،حفیظ ملک نے کیا جن جذبات کا اظہار

    100 ٹی ٹوئنٹی میچ مکمل کرنے جارہا ہوں ،حفیظ ملک نے کیا جن جذبات کا اظہار

    100 ٹی ٹوئنٹی میچ مکمل کرنے جارہا ہوں ،حفیظ ملک نے کیا جن جذبات کا اظہار

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کل میں اپنے کیریئر کا 100 واں میچ کھیلنے جارہاہوں جو میرے لیے خوشی کی بات ہے ۔

    محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ میں پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ٹی ٹونٹی میں بھی ٹیم کا حصہ تھا ۔ اس وقت ہماری ٹیم بہت اچھی فارم میں ہے امید ہے ٹی ٹونٹی سیریز جیتیں گے ۔ٹیسٹ کرکٹ سے میں نے اپنی مرضی سے ریٹائرمنٹ لی تھی ۔ میں 2019 کے بعد سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ دونوں کے لیے دستیاب ہوں ۔ورلڈکپ 2019 کے بعد مجھے صرف ٹی ٹونٹی میں کھلایا گیا ۔ میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے لیے ٹیم انتظامیہ کے سیٹ کئے گئے اہداف پورے کررہا ہوں ۔خواہش ہے کہ میرے 100 ویں ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کامیابی حاصل کرے ۔ فخر نے جس طرح کم بیک سیریز میں پرفارم کیا وہ مثالی ہے ۔ میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے سفر سے مطمئن ہوں۔ ہمارے پہلے چار نمبر کے بلے باز بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں۔

    محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلنا میرے لئے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں یادگار میچ ہے ۔ میری بہت سی حسین یادیں ہیں اور خواہش ہے کہ مزید اچھی یادیں اپنے ساتھ لے کر جاوں ۔ جنبوبی افریقا میں اب تک ہماری ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ تینوں ون ڈے میچز میں ہمارے بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں ۔ہم بیرون ملک جتنا جیتیں گے اتنا ہی ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ شعیب ملک کی نیک خواہشات کا شکر گذار ہوں ان کے ساتھ کرکٹ میں بہت اچھا وقت گذرا ہے۔گذشتہ کچھ عرصے میں میری باولنگ میں مسائل رہے ۔اب میں باولنگ کے لیے دستیاب ہوں جہاں موقع ملے گا باولنگ کروں گا۔ ہمیں کامیابی کے لیے ہمیں اپنی فٹنس اور سکلز میں بہتری کے لیے کام جاری رکھنا یوگا ،نوجوان کھلاڑیوں کو گائیڈ لائن دینا بطور سینئر کھلاڑی میری ذمہ داری ہے۔ شرجیل خان اور دیگر کھلاڑیوں کےحوالے سے میں اپنے موقف پر قائم ہوں ۔اگرمجھے کبھی موقع ملاتو کسی داغدار کھلای کو موقع نہیں دوں گااب اگر شرجیل خان ٹیم میں واپس آرہے ہیں تو ان کے لیے نیک خواہشات ہیں

    دوسری جانب پی سی بی پوڈکاسٹ نے 31ویں قسط میں شعیب ملک نے محمد حفیظ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے، شعیب ملک کا کہنا تھا کہ دعاگو ہوں کہ محمد حفیظ کل ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلیں، خواہش ہے کہ وہ اپنے 100ویں ٹی ٹونٹی میچ میں مین آف دی میچ بنیں، محمد حفیظ کریز پر موجود ہوں تو دوسرے اینڈ سے بیٹنگ کرنا آسان ہوجاتا ہے، گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف محمد حفیظ کی دونوں اننگز میرے لیے یادگار ہیں، محمد حفیظ کی کارکردگی میں دن بدن نکھار آرہا ہے،

    حارث رؤف کا کہنا تھا کہ جیت کے لیے ہر کھلاڑی نے گراؤنڈ میں بہت محنت کی،جیت قریب نظر آئی تو سب کھلاڑی وکٹ لینے کے بعد انجوائے کررہے تھے، امام الحق، محمد نواز اور خود بابراعظم وننگ موومنٹ کو بہت انجوائے کررہے تھے،ٹیم ہوٹل پہنچنے پر بھی ہمارا شاندار استقبال کیا گیا، ہوٹل انتظامیہ نے بھی ہماری جیت کا جشن منایا،

    یونس خان کا کہنا تھا کہ ہر موقع پر بہتری کی گنجائش باقی رہتی ہے، فخر زمان کی بیماری کے بعد کرکٹ میں واپسی شاندار رہی، بیک ٹو بیک سنچریاں بنانا کسی بھی بیٹسمین کا خواب ہوتا ہے،آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز پر رنز بنانا آسان نہیں ہوتا،

    جنوبی افریقی آلراؤنڈر ایڈن مرکرم کا کہنا تھا کہ فخر زمان کی اننگز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،بحثیت حریف ٹیم ہم پاکستانی بلے بازوں کی بیٹنگ سے بہت متاثر ہوئے، جنوبی افریقی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے پر بابراعظم اور ان کی ٹیم داد کی مستحق ہے، فخر زمان نے ایک میچ میں تقریباََ ڈبل سنچری اور دوسرے میں سنچری بنائی،

    سابق کپتان جنوبی افریقہ شان پولاک کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی کپتانی سے متاثر ہوا ہوں،بیرون ملک سیریز سے ہر کپتان کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے،کوویڈ 19 کے چیلنجز میں مثبت کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے مجموعی طور پر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا،پاکستان کے ٹاپ آرڈر نے شاندار بیٹنگ کی، فخر زمان، امام الحق اور بابراعظم کی کارکردگی بہترین رہی، کسی نوجوان کرکٹر کو بیٹنگ کی تکنیک سیکھنی ہیں تو بابراعظم کو دیکھیں،

  • شاہد آٍفریدی کی کرکٹ بورڈ پر تنقید وجہ کیا ہے ؟

    شاہد آٍفریدی کی کرکٹ بورڈ پر تنقید وجہ کیا ہے ؟

    شاہد آٍفریدی کی کرکٹ بورڈ پر تنقید وجہ کیا ہے ؟

    باغی ٹی ؤی : عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے سابق کپتان کرکٹ ٹیم بوم بوم شاہد آفریدی نے میزبان بورڈ کوتنقید کا نشانہ بنایا ہے . جس کی وجہ یہ ہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کے دوران پروٹیز کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کی اجازت دے دی ہے .

    دوسر ی طرف سابق کپتان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پاکستان ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ حیرت ہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے درمیان ہی اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کیلئے جانے کی اجازت دی۔

    شاہد آفریدی نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا یہ دیکھ کر دکھ ہو رہا ہے کہ ٹی20 لیگز بین الاقوامی کرکٹ پر اثر انداز ہو رہی ہیں، اس حوالے سے دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے ۔

    خیال رہے کہ آئی پی ایل کے اگلے ایڈیشن کے لیے تیارں جاری ہے جونہی وبائی مرض کم ہوتا ہے ، میدان پھر سے آباد ہوں گے .

  • پاکستانی 8 سالہ فاطمہ نسیم نے  بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    پاکستانی 8 سالہ فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    پاکستانی 8 سالہ فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    باغی ٹی وی : 8 سالہ فاطمہ نسیم بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ریکارڈ قائم کردیا

    مارشل آرٹس میں 8 سالہ فاطمہ نسیم کی ایلبو اسٹرائیک مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دے دی ہے۔ فاطمہ نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر پاکستان آرمی کے نام کر دی.. فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں 272 مرتبہ کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کیا۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والی فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ ایلبو اسٹرئیک کرکے اپنے سے تین گنا بڑی بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑا۔

    فاطمہ نسیم سے قبل یہ اعزاز بھارت کی مارشل آرٹس کھلاڑی کرن اونیال کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں 258 ایلبو اسٹرائیک کا ریکارڈ قائم کیا تھا، پاکستان کی فاطمہ نسیم بھارت کی کرن اونیال سے تقریبا 25 سال چھوٹی ہیں۔بھارت کے روہتاش چوہدری نے 80 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 51 پش آپس کیے تھے اور 2016 سے یہ ریکارڈ بھارت کے کھلاڑی روہتاش چوہدری پاس تھا جسے پاکستان کے عرفان محسود نے توڑ دیا۔

    عرفان محسود کا مجموعی طور پر یہ 41 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ تھا۔ اس سے پہلے عرفان محسود امریکہ، برطانیہ، عراق، اٹلی، فلیپائن، مصر، بھارت کے کئی ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکے ہیں

    فاطمہ نسیم کا اس کارنامے کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل کر لیا گیا ہے . اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا ہے .

  • شاہین شاہ آفریدی نے  اہم ریکارڈ بنا لیا

    شاہین شاہ آفریدی نے اہم ریکارڈ بنا لیا

    شاہین شاہ آفریدی نے اہم ریکارڈ بنا لیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام ایک اہم ریکارڈ کر لیا ہے . وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

    شاہین شاہ آفریدی ون ڈے میچز میں 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستانی بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔21 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے 24 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کیں، حسن علی نے بھی 24 میچوں میں ہی 50 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے یہ اعزاز 26 اننگز کھیلنے کے بعد اپنے نام کیا تھا، پاکستان نے جنوبی آفریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں فتح حاصل کر کے سیریز آپنے نام کر لی . جبکہ اس سیرز میں‌پاکستان کے کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دکھاتے ہوئے کئی ایک ریکارڈز بنائے اس میں فخر زمان کی 193 رنز کی اننگ ہے جس میں کئی ایک ریکارڈ اپنے نام کیے .

  • زمبابوے کے خلاف ٹیم کا اعلان ، شاداب کی جگہ لی نئے کھلاڑی نے

    زمبابوے کے خلاف ٹیم کا اعلان ، شاداب کی جگہ لی نئے کھلاڑی نے

    زمبابوے کے خلاف ٹیم کا اعلان ، شاداب کی جگہ لی نئے کھلاڑی نے

    باغی ٹی وی :زمباوے کے خلاف ٹیم کا اعلان کردیا گیا جس میں آل راؤنڈر شاداب خان کی جگہ لیگ سپنر زاہد محمودکو دورہ زمبابوے کیلئے قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 21سے 25اپریل تک ہرارے میں کھیلی جائے گی۔ بیٹسمین فخر زمان کوبھی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کے ہمراہ روک لیا گیا ۔
    اوہ ازیں، بیٹسمین فخر زمان کوبھی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے ہمراہ روک لیا گیا ہے۔

    لیگ اسپنر زاہد محمود ابتدائی طور پر زمبابوے کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ جبکہ فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ تھے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر دونوں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔

  • ون ڈے سیریز میں کامیابی ،پاکستان آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ میں کونسے نمبر پر آ گیا ؟

    ون ڈے سیریز میں کامیابی ،پاکستان آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ میں کونسے نمبر پر آ گیا ؟

    ون ڈے سیریز میں کامیابی ،پاکستان آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ میں کونسے نمبر پر آ گیا ؟
    پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی ،پاکستان آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ میں دوسرے نمبر پر آگیا

    کامیابی کے بعد پاکستان کے 40 پوائنٹس ہوگئے ہیں انگلش ٹیم کے بھی اب تک لیگ میں 40 پوائنٹس ہیں انگلیند کا رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے آسٹریلوی ٹیم تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہے انڈین ٹیم آئی سی سی سپر لیگ میں آٹھویں نمبر پر ہے

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ آج کے میچ میں تجربے کو دیکھتے ہوئے سرفراز کو موقع دیا۔ جنوبی افریقا کے خلاف ٹاپ آرڈر نے بہت عمدہ پرفارم کیا ۔سیریز میں کوشش کہ وکٹ پر رک کر کھیلوں ۔ ٹاپ آرڈر کا فارم میں آنا انتہائی مفید رہا ۔ سیریز میں مڈل آرڈر بیٹنگ نے پرفارم نہیں کیا ۔ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔سیریز میں بلے بازوں ،فیلڈرز اور باولرز نے بہت عمدہ پرفارم کیا ۔ آئی سی سی رینکنگ میں نمبرون بلے باز بننا خوشی کی بات ہوگی۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے کھیلوں اور سب کو ساتھ لے کر چلوں ۔

    علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 62واں اجلاس 10 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور بورڈ ارکان کی صحت اور حفاظت کے پیشِ نظر یہ اجلاس آن لائن ہوگا۔ اجلاس میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس . آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ، ہیومن ریسورس اینڈ ریمونریشن، رسک منیجمنٹ اور کمرشل افیئرز کمیٹیز پر اپڈیٹ ،ماڈل آئین برائے کرکٹ کلبز پر تبادلہ خیال ،دیگر امور زیر بحث آئیں گے اجلاس کے اختتام پر پی سی بی پریس ریلیز کے ذریعے اجلاس کی کارروائی سے متعلق آگاہ کرے گا۔

  • پی سی بی کا قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کیلئے کپتان کا اعلان

    پی سی بی کا قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کیلئے کپتان کا اعلان

    پی سی بی کا قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کیلئے کپتان کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت ابھرتے ہوئے نوجوان آلراؤنڈر قاسم اکرم کریں گے۔

    18 سالہ قاسم اکرم نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں 46.50 کی اوسط سے 93 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 3 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ ایونٹ سے واپسی پر نوجوان بیٹنگ آلراؤنڈر کو عمدہ صلاحیتوں کی بدولت سینٹرل پنجاب میں شامل کیا گیا، جہاں انہوں نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں 8 فرسٹ کلاس، 12 لسٹ اے اور 10 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے۔ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں کراچی کنگز کے اسکواڈ کا بھی حصہ رہے۔انہوں نے پاکستان کپ کے 12 میچوں میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی بدولت 57.75 کی اوسط سے 462 رنزبنانے کے ساتھ ساتھ 4 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ نوجوان آلراؤنڈر نے قائداعظم ٹرافی کی 14 اننگز میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے 35.36 کی اوسط سے 389 رنز اسکور کیے، اس ایونٹ میں انہوں نے 13 وکٹیں حاصل کیں، جس میں ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنا بھی شامل ہے۔نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں قاسم اکرم نے 6 میچوں میں 72 رنز بنائے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    قاسم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے ایک اعزاز ہے، اعتماد کا اظہار کرنے پر وہ ٹیم منیجمنٹ کے مشکور ہیں، گزشتہ ایک سال سے کارکردگی میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کے دوران انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے، جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔قاسم اکرم نے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ٹیم کی قیادت میں بروئے کار لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ آئندہ سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کی تیاریوں میں مدد مل سکے۔انہوں نے کہا کہ دورہ بنگلہ دیش قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے ایک مفید تجربہ ثابت ہوگا۔

    دوسری طرف دورے کے لیے حتمی 17 رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فاسٹ باؤلر عاصم علی، اسپنر ارحم نواب اور بیٹسمین رضوان محمود حتمی اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے تاہم یہ تینوں کرکٹرز اسکواڈ کی 17 اپریل کو بنگلہ دیش روانگی سے قبل تک تربیتی کیمپ کا حصہ رہیں گے۔

    حتمی 17 رکنی اسکواڈ:

    قاسم اکرم (کپتان) (سینٹرل پنجاب) ، عباس علی (خیبر پختونخوا) ، عبد الفصیح (ناردرن) ، عبدالواحد بنگلزئی (بلوچستان) ، عالیان محمود (سندھ) ، احمد خان (خیبر پختونخوا) ، علی اسفند (سینٹرل پنجاب) ، فہد منیر (سینٹرل پنجاب) ، فیصل اکرم (سدرن پنجاب) ، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) (بلوچستان) ، معاذصداقت (خیبر پختونخوا) ، محمد عرفان نیازی (سینٹرل پنجاب) ، محمد شہزاد (سدرن پنجاب) ، منیب واصف (سینٹرل پنجاب) ، رضا المصطفٰی (وکٹ کیپر) (ناردرن) ، طاہر حسین (سدرن پنجاب) اور ذیشان ضمیر (سندھ)۔

    اسپورٹ اسٹاف:

    اعجاز احمد (ہیڈ کوچ اور ٹیم منیجر) ، عمران اللہ (ٹرینر) راؤ افتخارانجم (باؤلنگ کوچ) ، مہتشم رشید (فیلڈنگ کوچ) ، حافظ نعیم (فزیو تھراپسٹ) ، کرنل (ر) صفدر سعید (سیکورٹی منیجر) ، فیصل رائے (اینالسٹ) اور عماد احمد حمید (میڈیا منیجر)۔

    نیا شیڈول:

    17 اپریل: بنگلہ دیش روانگی
    23 تا 26 اپریل: واحد چار روزہ میچ بمقام سلہٹ
    30 اپریل: پہلا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ
    2 مئی: دوسرا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ
    4 مئی: تیسرا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ
    7 مئی: چوتھا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام ڈھاکہ
    9 مئی: پانچواں پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام ڈھاکہ
    10 مئی: وطن واپسی

  • فیصلہ کن معرکہ میں شاہینوں کاپروٹیز کو اچھا ہدف

    فیصلہ کن معرکہ میں شاہینوں کاپروٹیز کو اچھا ہدف

    فیصلہ کن معرکہ میں شاہینوں کاپروٹیز کو اچھا ہدف

    باغی ٹی وی : جنوبی آفریقہ کی ٹیم پاکستان کے 321 کے ہدف کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے . سات اورز میں 37 رنز بنائے ہیں اور ان کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے . پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم نے پروٹیز کو 321 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ فخر زمان نے شاندار سنچری بنائی، جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میچ کا ٹاس میزبان ٹیم نے جیتا اور شاہینوں کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    اوپنرز امام الحق اور فخر زمان کریز پر آئے اور پہلی شراکت داری میں ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے تاہم 22 ویں اوور کی پہلی گیند پر امام الحق مہاراج کی بال پر کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 57 رنز بنائے۔

    فخر زمان نے جنوبی افریقا کے خلاف 99 گیندوں پر ون ڈے کیرئیر کی چھٹی سنچری مکمل کی اور اگلے ہی لمحے 101 رنز پر مہاراج ہی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں۔

    محمدرضوان جلد بازی میں 7 گیندوں پر 2 رنز بنا کر سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ ایک مرتبہ پھر مہاراج نے وکٹ حاصل کی۔ 15 ماہ بعد ون ڈے ٹیم میں واپس آنے والے سرفراز احمد کی اننگز 13 گیندوں پر 13 رنز پر محدود رہی، سمٹس نے اپنی ہی گیند پرکیچ پکڑا .

    بعد ازان کپتان بابر اعظم کا ساتھ دینے کے لیے آنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوتے گئے، تاہم بابر نے اپنا عمدہ کھیل جاری رکھا اور ٹیم کو 300 رنز کے قریب پہنچایا۔

    ایک موقع پر پاکستان کے لیے 300 رنز کا ہندسہ عبور کرنا بھی مشکل دکھائی دے رہا تھا، ایسے میں حسن علی نے 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے صرف 11 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ٹیم کو 320 رنز تک پہنچایا۔

    بابر اعظم اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 94 رنز پر اننگز کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

  • فیفا سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معطلی ، فٹ بالر مایوس ہوگئے

    فیفا سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معطلی ، فٹ بالر مایوس ہوگئے

    فیفا سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معطلی فٹ بالر مایوس ہوگئے

    باغی ٹی وی : فیفا سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطل ہونے پر قومی فٹبالرز نے مایوسی کا اظہارکیا ہے ا

    اس سلسلے میں فٹ بالر کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ پانچ سال میں دوسری مرتبہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کومعطل کیا ہے، صورتحال کا سب سے زیادہ نقصان قومی فٹبالرز اور پاکستان کے امیج کا ہے

    قومی ویمن فٹ بالر فاطمہ انصاری کا کہنا ہے کہ معطلی کے بعد ہم سب کا مستقبل تباہ ہوجائے گا، موجودہ صورتحال پاکستان میں فٹبالرز کےلیے بہت دکھ کی بات ہے۔حکومت کو ان حالات میں کنٹرول کرنا چاہیے .

    واضح رہے کہ فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فیفیا نے پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر مبینہ قبضے کی وجہ سے رکنیت معطل کی ہے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔

    فیفا نے پی ایف ایف کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کو رکنیت معطل کرنے کے حوالہ سے وارننگ بھی دی تھی،فیفا کی جانب سے لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا تھا کہ بدھ 31 مارچ کی رات تک فیڈریشن کا چار ج ہارون ملک کے حوالے نہ کیا گیا تو پاکستان فٹبال کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پی ایف ایف کے فٹبال ہاؤس میں در اندازی کا معاملہ کانگریس اجلاس میں لے جایا جائے گا۔اگر فیڈریشن کے حالات بہتر نہ ہوئے تو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رُکنیت کو معطل بھی کیا جاسکتا ہے

  • جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    باغی ٹی وی :جنوبی آفریقہ نے ٹاس جیب کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے . سنچورین میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

    پاکستان ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم ، محمد رضوان ، سرفراز احمد کے علاوہ محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر عثمان قادر آج اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں

    گذشتہ روز ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دوسرے ون ڈے میں شکست کے باوجود کھلاڑی میچ اور سیریز جیتنے کے لیے پرجوش ہیں۔ دوسری جانب میزبان ٹیم نے بھی کامیابی کا دعویٰ کر دیا جس سے مقابلے سے پہلے ہی میچ دلچسپ ہو گیا۔

    پاکستان کو پروٹیز کے مابین 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں میزبان ٹیم 17 رنز سے فتح یاب ہوئی تھیس