Baaghi TV

Category: کھیل

  • کرکٹ فین کے  لیے اچھی خبر کہ بابر اعظم کو ملی اور کامیابی

    کرکٹ فین کے لیے اچھی خبر کہ بابر اعظم کو ملی اور کامیابی

    کرکٹ فین کے لیے اچھی خبر کہ بابر اعظم کو ملی اور کامیابی

    باغی ٹی وی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے ویرات کوہلی پہلے اور بھارت ہی کے روہت شرما دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔

    بیٹنگ میں بابراعظم کے علاوہ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہیں۔

    آئی سی سی کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار مطابق باؤلنگ میں پہلی 8 پوزیشنیں سپنرز کے پاس ہیں، افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں، دیگر میں تبریز شمسی دوسرے، مجیب الرحمان تیسرے، اشٹن اگر چوتھے، عادل راشد پانچویں، ایڈم زمپا چھٹے ، مچل سینٹر ساتویں اور ایش سودھی آٹھویں نمبر پر ہیں۔ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی موجود نہیں۔

    آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی کی حکمرانی برقرار ہے، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے، میکسیویل تیسرے ، رچرڈ برینگٹن چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں بھی کوئی پاکستانی موجود نہیں۔

  • چیف  سلیکٹر  کو اپنے کیے پر‌ صفائیاں ‌پیش کرنے کی  کیا ضرور ت پڑ گئی .

    چیف سلیکٹر کو اپنے کیے پر‌ صفائیاں ‌پیش کرنے کی کیا ضرور ت پڑ گئی .

    چیف سلیکٹر کو اپنے کیے‌ پر صفائیاں ‌پیش کرنے کی کیا ضرور ت پڑ گئی .

    باغی ٹی وی : چیف سلیکٹر محمد وسیم جنوبی کو اپنے اس سکوارڈ کے انتخاب پر اب صفائی دینا پڑ رہی ہے جس کو انہوں دورہ جنوبی آفریقہ اور زمبابوے کے لیے منتخب کیا تھا . چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ اس سلسلےمیں پہلووں کو دیکھ کر فیصلہ کیا گیا اور اس انتخاب کا مقصد تمام کھلاڑیوں کو موقع دینا تھا .

    ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے جلد ہی مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔ نجی چینل سے گفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی دکھائے گا وہی ٹیم میں رہے گا ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے جلد ہی کھلاڑیوں کا پول تیار کرلیں گے اسسلسلے میں ہر ایک کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا.

    محمد وسیم نے مزید کہا کہ ان خبروں میں قطعی کوئی صداقت نہیں کہ ٹیموں کے انتخاب کیلئے کپتان اور ہیڈ کوچ کی رائے قابل غور نہیں سمجھی گئی کیونکہ کھلاڑیوں کا سلیکشن اجتماعی کاوش کا نتیجہ ہے ۔

    چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ان خبروں میں قطعی کوئی صداقت نہیں کہ ٹیموں کے انتخاب کیلئے کپتان بابراعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی رائے قابل غور نہیں سمجھی گئی کیونکہ کھلاڑیوں کا سلیکشن اجتماعی کاوش کا نتیجہ ہے ۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل دعوی کیا گیا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف آئندہ سیریز کے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں بالخصوص آل راؤنڈر عماد وسیم کو چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے ڈراپ کیے جانے پر ناخوش ہیں اور ممکن ہے کہ وہ چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کرکے ان تحفظات کا بھی اظہار کریں ۔

  • سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو دل کا دورہ، اب طبیعت کیسی؟

    سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو دل کا دورہ، اب طبیعت کیسی؟

    سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو دل کا دورہ، اب طبیعت کیسی؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی توصیف احمد کو دل کا دورہ پڑا ہے، جس کے بعد انھیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    توصیف احمد ایک شادی کی تقریب میں شریک تھے کہ اچانک انھیں دل کی تکلیف شروع ہو گئی۔ اس کے فوری بعد طبی امداد طلب کرکے انھیں ایمبیولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں انکا علاج جاری ہے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کی سی ٹی سکین رپورٹ بھی کلئیر آ گئی ہے اور انکی حالت خطرے سے باہر ہے

    سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر توصیف احمد شادی پر ہمارے ساتھ موجود تھے، ن لیگ کے سینٹر ڈاکٹر اسد اشرف نے موقع پر توصیف احمد کی سی پی آر کی،سی پی آر کرنے سے توصیف احمد کا سانس چل پڑا،اچھی بات یہ ہے کہ توصیف احمد کو ہوش آگیا تھا، توصیف احمد کی آغا خان اسپتال سے تین سال قبل اسٹنٹنگ ہوچکی ہے،

    واضح رہے کہ 62 سالہ توصیف احمد نے آف اسپنر کی حیثیت سے34 ٹیسٹ اور 70 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے توصیف احمد نے اپنا ٹیسٹ ڈیبو کراچی میں آسٹریلیا کیخلاف 27 فروری 1980 کو کیا تھا، اُن کا ون ڈے ڈیبو 31 مارچ 1982 کو سری لنکا کیخلاف ہوا تھا،سابق کرکٹر نے 13 سالوں پر محیط اپنے دور میں 93 وکٹیں حاصل کیں۔توصیف احمد کی ٹیسٹ میچ میں بہترین بولنگ 77 رنز کے عوض 9 وکٹیں تھیں جبکہ ایک اننگز میں اُن کی بہترین بولنگ 45 رنز کے عوض 6 وکٹیں تھی۔توصیف احمد اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے 1986 میں شارجہ میں بھارت کیخلاف جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کی بدولت آسٹریلیشیا کپ جیتا تھا،

  • دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا

    دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا

    باغی ٹی وی : دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز سمیت زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

    دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلئے مجموعی طور پر 32 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    شرجیل خان اور محمد حفیظ کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فخر زمان ایک روزہ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

    دوسری جانب ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کپتان بھی بابر اعظم ہی ہوں گے جبکہ شاداب خان کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان ، محمد حفیظ ، حیدر علی ،دانش عزیز ، آصف علی ، محمد نواز ،فہیم اشرف ، محمد وسیم جونئیر ، محمد رضوان ، سرفرازحمد ،شاہین شاہ آفریدی ، حارث روف محمد حسنین شامل ہیں جبکہ حسن علی ، ارشد اقبال اور عثمان قادر کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اسکواڈ کا اعلان دس مارچ کو کیا جانا تھا لیکن پی ایس ایل کے باقی میچوں کی شیڈولنگ اور ممکنہ طور پر جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے دوروں میں تاخیر کے باعث ایسا نہیں ہو سکا البتہ پی ایس ایل کا معاملہ طے ہوجانے کے بعد آج 18 رکن ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔
    ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

    بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان، شرجیل خان، محمد حفیظ، حیدر علی، دانش عزیز، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنین، حسن علی، ارشد اقبال اور عثمان قادر ۔

    ون ڈے اسکواڈ:

    بابر اعظم(کپتان)، امام الحق، فخر زمان، عبداللہ شفیق، حیدر علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، شاداب خان، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنین، حسن علی اور عثمان قادر ۔

    ٹیسٹ اسکواڈ:

    بابر اعظم(کپتان)، عمران بٹ، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، سعود شکیل، آغا سلمان، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، تابش خان، حسن علی، شاہ نواز دھانی، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان ۔

  • سرفراز کے بیٹے کی رقص کی  ویڈیو وائرل ہوگئی

    سرفراز کے بیٹے کی رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی

    سرفراز کے بیٹے کی رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی

    باغی ٹی و ی : کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ کی رقص کی ویڈیو نے ناظرین کو محظوظ کیا ہے .سرفراز احمد کا بیٹا پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے آفیشل گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس مقبولیت مل رہی ہے .

    بیٹے کی اس ویڈیو سرفراز احمد کی بیوی خوشبخت اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عبداللہ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ قلندرز کے آفیشل ترانے پر کھلاڑیوں کی طرح ہی اسٹائل اپنا کر رقص کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبداللہ کھلاڑیوں کو کاپی کرنے کی اچھی کوشش کر رہا ہے ، اور ان کے ادا پر عبداللہ انہی کی طرح رقص کرتا ہے

  • دورہ  جنوبی افریقا کون ہوگا ان یا آؤٹ ، اعلان آج

    دورہ جنوبی افریقا کون ہوگا ان یا آؤٹ ، اعلان آج

    دورہ جنوبی افریقا کون ہوگا ان اور آؤٹ ، اعلان آج

    باغی ٹی وی : جنوبی افریقا سیریز کا پاکستانی سکوارڈ کا اعلان ہو گیا .. میں ون ڈے، ٹی 20 انٹر نیشنل اور زمبابوے میں ٹی 20 و ٹیسٹ میچوں کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا روانہ ہوگی

    چیف سلیکٹر محمد وسیم قذافی اسٹیڈیم میں سہ پہر تین بج کر پندرہ منٹ پر پریس کانفرنس کریں گے، جس میں جنوبی افریقا اور زمبابوے کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

    کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث صرف رپورٹرز کو پریس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، پریس کانفرنس پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

    پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقا میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے جبکہ زمبابوے میں پاکستان ٹیم کے ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز بھی شیڈولڈ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق محمدحفیظ، فخر زمان اور شاداب خان کی اسکواڈ میں واپسی ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم آج پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کریں گے۔ نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز ڈاھانی کا نام بھی زیر غور ہے۔

  • سینئراورانڈر 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنزکی ٹیموں کے ٹرائلز کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن

    سینئراورانڈر 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنزکی ٹیموں کے ٹرائلز کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن

    سینئر اور انڈر 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنزکی ٹیموں کے ٹرائلز کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن

    90 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سینئر اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے ٹرائلز کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز 12 مارچ بروز جمعہ سے ہوگا۔ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا یہ عمل 16 مارچ تک جاری رہے گا۔ کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا سلسلہ 18 مارچ سے شروع ہوگا۔ ٹرائلز کا مکمل شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔ چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی فرسٹ الیون، سیکنڈ الیون اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کا کوچنگ اسٹاف ان ٹرائلز کی نگرانی کرے گا، تاہم ٹرائلز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے خواہشمند ان کھلاڑیوں کے لیے متعلقہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنا ضروری ہوگا۔ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں حصہ لینے والے کرکٹرز اپنی متعلقہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی سینئر کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ باقی کھلاڑیوں کا انتخاب اوپن ٹرائلز سے ہوگا۔

    یکم ستمبر 2002 کے بعد اور یکم ستمبر 2006 سے قبل پیدا ہونے والے نوجوان کھلاڑی ہی اپنی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی انڈر 19 ٹیم کی تشکیل کے لیے منعقدہ ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ حال ہی میں پی سی بی کے نیشنل انڈر 19 ون ڈے اور تھری ڈے ٹورنامنٹس میں شریک کھلاڑی بھی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی انڈر 19 ٹیم کا حصہ ہوں گے۔سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سینئر ٹیموں کو دو مختلف ٹورنامنٹس، ٹو ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ، جبکہ انڈر 19 ٹیموں کو پچاس اوورز پر مشتمل فارمیٹ کے ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہوگی۔ان ٹورنامنٹس میں عمدہ کارکردگی کی بدولت انہیں اپنی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیموں میں جگہ بنانے کا موقع میسر آئے گا۔ٹرائلز میں شریک کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کوویڈ 19 کے پروٹوکولز پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ جس میں داخلی راستوں پر بخار چیک کرنا، گراؤنڈ کے باہر موجود کھلاڑیوں کا اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپنا اور سماجی فاصلے سے متعلق ہدایات پر عمل کرنا وغیرہ شامل ہیں۔بیٹ کے علاوہ کھیل کے سامان کے تبادلے یا گیند پر تھوک لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • پی ایس ایل شائقین کے لیے خوشی کی خبر آگئی

    پی ایس ایل شائقین کے لیے خوشی کی خبر آگئی

    ف پی ایس ایل شائقین کے لیے خوشی کی خبر آگئی

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ملتوی ہونے والے میچز جون میں کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے میچز متعدد کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے پر کرکٹ بورڈ کی طرف سے ایونٹ کو مسلسل دوسری بار ملتوی کرنا پڑا تھا . ۔ لیکن اب یہ خوشخبری سنائی گئی ہے کہ یہ میچز جون میں کرائے جائیں گے.

    پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ ہر حال میں ملتوی ہونے والے میچز کروائے جائیں گے. اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے یہ اقدام سامنے آیا ہے

    جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہونے والے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ملتوی ہونے والے میچز جون میں کروائے جائیں گے۔

    پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی مئی/اپریل اور اگست/ستمبر میں بین الاقوامی مصروفیات کے باعث جون کی ونڈو کو ایونٹ کے لیے سب سےموزوں قرار دیاگیا ہے۔ ایونٹ کے بقیہ 20 میچز اب قومی کرکٹ ٹیم کی 13 مئی کو زمبابوے سے واپسی اور 26 جون کو انگلینڈ روانگی کے درمیان وقت میں شیڈول کیے جائیں گے۔فرنچائز ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں، شدید گرمی کے دوران تمام میچز شہر قائد میں ہی ہوں گے۔

    پنجاب میں میچز کروانے کے حوالے سے موسم آڑے آگیا ہے . جس وجہ سے مون سون کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل کو کراچی میں کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ بائیو سیکیور ببل انتظامات کیلئے تھرڈ پارٹی سے خدمات لی جائینگی۔

  • کالی آندھی نے سری لنکن کے خلاف طوفان مچا دیا

    کالی آندھی نے سری لنکن کے خلاف طوفان مچا دیا

    کالی آندھی نے سری لنکن کے خلاف طوفان مچا دیا

    باغی ٹی وی :ویسٹ انڈیز نے سری لنکن کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

    پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 232 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

    سری لنکا کی جانب سے دونوں اوپنرز اور بندارا نے نصف سنچریاں بنائی۔ بعد میں آنے والے کھلاڑی کچھ خاص کھیل پیش نہیں کرسکے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور جیسن محمد نے سری لنکا کے دو، دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ہدف کے تعاقب میں کالی آندھی کے اوپنرز نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، 233 رنز کا ہدف 47 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ویسٹ انڈیز کی اوپنرز جوڑی کے درمیان 143 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ شائی ہوپ 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے اوپنر اوین لیوس نے 65 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے چیمیرہ واحد کامیاب بالر رہے جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے دونوں اوپنرز کو آؤٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 مارچ کو ہوگا۔سری لنکا کے خلاف کالی آندھی نے ایک اچھا آغاز کیا ہے .

  • پی سی بی کے عہدیداران کی  فرسٹ بورڈز کے سربراہان سے ملاقات کی تاریخ کا اعلان

    پی سی بی کے عہدیداران کی فرسٹ بورڈز کے سربراہان سے ملاقات کی تاریخ کا اعلان

    پی سی بی کے عہدیداران کی فرسٹ بورڈز کے سربراہان سے ملاقات کی تاریخ کا اعلان

    باغی ٹی وی :فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران ہفتے کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ملاقات کریں گے، جہاں آئندہ 12 ماہ کے اہداف تیار کیے جائیں گے

    فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران ہفتے کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ملاقات کریں گے، جہاں آئندہ 12 ماہ کے اہداف تیار کیے جائیں گے۔ اس موقع پر پی سی بی کا شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ، فرسٹ بورڈز کے ان تمام سربراہان کو ڈومیسٹک اسٹرکچر اور اس سے جڑے آئندہ ہفتوں کے لیےان کے مقررہ اہداف کے بارے میں بھی آگاہ کرے گا۔

    اجلاس میں انتظامی نظام کے طور پر مختلف تقرریوں پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ پی سی بی فرسٹ بورڈز کے سربراہان کو پی سی بی کے آئین 2019 ، کلب رجسٹریشن کے عمل اور ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
    ایک سالہ مدت کے لئے فرسٹ بورڈز کی تقرری 5 مارچ کو کی گئی تھی، وہ سٹی کرکٹ اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماڈل آئین میں منیجمنٹ کمیٹیز سے منسوب فرائض انجام دیں گے۔ ان فرائض میں روز مرہ کے معاملات چلانے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کلب کی پہلی رجسٹریشن کے عمل کی نگرانی کرنا اور اپنے دائرہ اختیار میں کرکٹ ایونٹس کا انعقاد اورنگرانی بھی شامل ہے۔