Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی سی بی کی کلبز رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی دعوت

    پی سی بی کی کلبز رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی دعوت

    پی سی بی کی کلبز رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی دعوت

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج سے کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا ہے۔ تمام کلبز 24 مارچ تک www.pcb.com.pk/clubregistrationپر آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

    فی کلب رجسٹریشن فیس5ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔یہ رقم فیصل بینک یا مسلم کمرشل بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائی جاسکتی ہے۔ اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے رقوم کی منتقلی صرف بینک ٹرانسفر کے ذریعے ہی کرنے کی اجازت ہوگی۔صرف کلبز کے صدور ہی رجسٹریشن کےلیے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں، اس عمل کے لیے انہیں اپنا کارآمد شناختی کارڈر اور ایک ای میل ایڈریس دینا ہوگا۔درخواست کی تصدیق کے بعد، کلب کے اس صدر کو اس کے ای میل ایڈریس پر ایک اور لنک بھجوایا جائے گا۔ اس لنک پر انہیں ممبرشپ کی کٹیگری اور کھلاڑیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔
    @MumtaazAwan

    تمام کلبز کی درخواستوں کی مکمل معلومات مزید تصدیق اور سکروٹنی کے لیےہارڈ کاپی کی صورت میں متعلقہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے فرسٹ بورڈز کو بھجوائی جائے گی ۔کلبز کی رجسٹریشن کا یہ عمل پی سی بی کی مقررہ انسپیکشن کمیٹی کی جانب سے سکروٹنی کے بعد مکمل ہوگا۔جن کلبز نے فضل محمود کلب ٹورنامنٹ برائے 18-2017 یا 19-2018 میں سے کسی بھی ایک میں شرکت کی ہوگی اور وہ اہلیت کے مقررہ معیار پر بھی پورا اترتے ہوں گے تو انہیں ووٹنگ کا حق دیا جائے گا۔ ایسے کلب جنہوں نے ان مندرجہ بالا ایونٹ میں شرکت نہیں کی تو انہیں ووٹنگ رائٹس دوسری سکروٹنی کے بعد ہی ملیں گے ۔

    کلب کی رکنیت کی تین مختلف اقسام ہیں۔ ایفیلیٹ رکن کو صرف پلیئنگ رائٹس دئیے گئے ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ اور فل ممبر کو کھیلنے کے ساتھ ساتھ ووٹ کا اختیار بھی ہوگا۔کلب رجسٹریشن سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے پی سی بی کے ہیلپ لائن نمبر (042-99030128)پر صبح 9 سے شام 5 بجے تک رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

  • حناپرویز نے  محمد حفیظ کو کھری کھری سنادیں

    حناپرویز نے محمد حفیظ کو کھری کھری سنادیں

    حناپرویز نے محمد حفیظ کو کھری کھری سنادیں

    باغی ٹی وی : لیگی خاتون رہنما نے قومی ہیرو کی تذلیل کرنا شروع کردی حنا پرویز بٹ نے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو منہ بند رکھنے اور سیاست پر تبصرہ نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔الفاظ کا چناؤ نہایت غیر پارلیمانی تھا حالانکہ موصوفہ خود پارلیمنٹیرین ہیں.

    خیال رہے کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد تعریف کی تھی۔ جس کا جواب بھی حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی دیا۔

    اس سے قبل 2019 میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت ملنے کے بعد پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے ٹویٹ کیا تھا کہ نواز شریف کا بیرون ملک علاج کے لیے جانا اس بات کا اعتراف ہے کہ پاکستان میں علاج معالجے کی مناسب اور کافی سہولیات میسر نہیں،’اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ ہم 20 کروڑ پاکستانی ملک میں محفوظ نہیں۔

    واضح رہے کہ محمد حفیظ کے اس ٹویٹ پر بھی حنا پرویز بٹ نے کرارا جواب دیا تھا۔

    انہوں نےمحمد حفیظ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ بہتر ہے کرکٹ پر توجہ دو، آپ کو کسی نے وزیراعظم نہیں بنایا۔

  • شاہد آفریدی کے خاندان نے شاہین آفریدی کی شادی کے حوالے سے خبروں کے بارے میں‌ اپناموقف دے دیا

    شاہد آفریدی کے خاندان نے شاہین آفریدی کی شادی کے حوالے سے خبروں کے بارے میں‌ اپناموقف دے دیا

    لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اور آل رائونڈر شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ طے پانے کی خبر پر قومی ٹیم کے سابق کپتان کے اہل خانہ موقف سامنے آگیا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے والد نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا رشتہ مانگا ہے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کے والد ایاز خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہین آفریدی کے لیے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ طلب کیا تھا جسے شاہد آفریدی کے خاندان نے قبول کرلیا ہے۔

    ایا ز خان کا مزید کہنا تھا کہ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی ، ہمارے شاہد آفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقا ت ہیں ۔

    شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کے رشتے کے سلسلے میں گزشتہ 2 سال سے بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ شاہین شاہ آفریدی ابھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور شاہد آفریدی کی بیٹی پڑھ رہی ہیں اس لیے دونوں کی منگنی کا باضابطہ اعلان کچھ عرصے بعد کیا جائے گا۔

    شاہد آفریدی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ 2 سال میں شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کی منگنی اورشادی کی تقاریب ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی سوچ سمجھ کراس بارے میں باضابطہ طور پر اعلان کریں گے، شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے میڈیا سے درخواست کی کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

    41 سالہ شاہد آفریدی کی 5 بیٹیاں اقصی ، انشا ، اجوا ، اسمارہ اور عروہ ہیں۔ اقصی ان کی سب سے بڑی بیٹی ہے جو 20 سال کی ہے اور 20 سالہ شاہین شاہ آفریدی کی دلہن بنیں گی ۔شاہد آفریدی اور ان کی بیٹی اقصی ،شاہد آفریدی اور ان کی بیٹی اقصی شامل ہیں‌

    شاہین آفریدی نے اپریل 2018ء میں پاکستان کے لئے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور دسمبر 2018ء میں قومی ٹیم کے لئے ٹیسٹ میچ کیریئر کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے اب تک اپنے کیریئر میں شاندار باؤلنگ کے ذریعے کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے ہیں ، وہ حال ہی میں 100 ٹی 20 وکٹیں مکمل کرنے والے کم عمر ترین بائولر بنے ہیں۔ اس حوالے سے شاہد آفریدی کی جانب سے ابھی تک تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

  • شاہین آفریدی کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی بیاہ کرلارہا ہوں‌: والد ایاز خان

    شاہین آفریدی کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی بیاہ کرلارہا ہوں‌: والد ایاز خان

    لاہور:شاہین آفریدی کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی بیاہ کرلارہا ہوں‌: والد ایاز خان نے خوشخبری سنادی:اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے والد نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا رشتہ مانگا ہے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کے والد ایاز خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہین آفریدی کے لیے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ طلب کیا تھا جسے شاہد آفریدی کے خاندان نے قبول کرلیا ہے۔

    ایا ز خان کا مزید کہنا تھا کہ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی ، ہمارے شاہد آفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقا ت ہیں ،اس حوالے سے شاہد آفریدی کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

  • سہ فریقی بلائنڈ کرکٹ سیریز ، ٹیم کا اعلان ہو گیا

    سہ فریقی بلائنڈ کرکٹ سیریز ، ٹیم کا اعلان ہو گیا

    سہ فریقی بلائنڈ کرکٹ سیریز ، ٹیم کا اعلان ہو گیا

    تین ملکی کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ کے لیے 15 رکنی ٹیم اور 4 ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تین ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز بنگلا دیش میں 2 سے 8 اپریل تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔15 رکنی ٹیم میں کپتان نثار علی، نائب کپتان ظفر اقبال، ریاست خان، ساجد نواز، محمد شاہ زیب ، محمد تحسین ، بدر منیز اور مطیع اللّہ شامل ہیں۔

    جبکہ دیگر کھلاڑیوں کھلاڑیوں میں انیس جاوید، شاہ زیب حیدر .، محمد رشید اور معین اسلم، شامل ہیں۔ ان کے علاوہ محمد راشد، محسن خان ثناء اللّہ خان اور محمد صفدر بھی ٹیم کا حصہ ہیں.

  • بڑی مایوسی کی بات ہے کہ جو ہمیں کرنا تھا وہ نہ کرسکے، پی سی بی کا موقف آگیا

    بڑی مایوسی کی بات ہے کہ جو ہمیں کرنا تھا وہ نہ کرسکے، پی سی بی کا موقف آگیا

    بڑی مایوسی کی بات ہے کہ جو ہمیں کرنا تھا وہ نہ کرسکے، پی سی بی کا موقف آگیا

    باغی ٹی وی :پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ڈائریکٹرمیڈیکل ڈاکٹرسہیل اورڈائریکٹرمارکیٹنگ بابرحامد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصدیق کرتا ہوں کہ پاکستان سپر لیگ کو نئی تاریخوں تک ملتوی کیا جاتاہے، ہماری ذمے داری تھی کہ پلیئرز کی صحت کیلئے بہترین حفاظتی اقدامات کریں،

    وسیم خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے یہ بڑی مایوسی کی بات ہے کہ جو ہمیں کرنا تھا وہ نہ کرسکے،ہماری اب اولین ترجیح یہ ہے کہ پلیئرزکو صحتمند اندازمیں گھربھجوائیں،آج اجلاس میں اس بات پر سب متفق تھے کہ لیگ کو ملتوی کیا جائے،ہمیں یقین ہے کہ اس ایونٹ کے باقی میچز مکمل کرلیے جائیں گے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لئے یہ ایک مشکل دن ہے .کھلاڑیوں کا کورونا میں مبتلا ہونا ہر کسی کیلئے تشویش کی بات تھی،اولین ترجیح یہ ہے کہ پلیئرزکو صحتمند اندازمیں گھربھجوائیں.اعتماد متاثر ہوا،دوبارہ اعتماد حاصل کرنے کیلئے ہمیں محنت کرنا ہوگی..کرکٹ شیڈول میں لیگ کیلئےوقت کا تعین کرنا ہوگا توکرلیں گے ،یہ مسئلہ نہیں ہے.

    مالی نقصان بعد میں دیکھیں گے ، لیکن یہ نقصان کرکٹ کا ہے ،کوئی بھی کام کامیاب اس وقت ہوتا ہے جب ہر کوئی ایک پیج پر ہو .فرنچائز نے بہت سارے پیسے لگائے ہر کسی کا وقت لگا. اعتمادکو قائم کرنا ضروری ہے ،اصل مسئلہ پلیئرز کی دستیابی ہوگا .ہم تحقیقات کی گہرائی تک جائیں گے،نقصان سب کا ہے .کوشش کریں گے کہ اس واقعےسے پاکستان کرکٹ کانقصان کم سے کم ہو.کہاں کب اور کیا غلط ہوا یہ دیکھنا بہت ضروری ہے.

    ہم بورڈ آف گورنر سے بات کرکے آزادانہ تحقیقات کرائیں گے،،ڈاکٹر سہیل کا کہنا تھا کہ بائیو سیکیور ببل میں بھی وائرس آجانے کےامکانات ردنہیں کرسکتے.

    پی سی بی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا سیزن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

    مشکل فیصلہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹیم مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، ورچوئل اجلاس میں کرونا کیسز بڑھنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ لیگ میں سات کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔پی سی بی اب فوری طور پر تمام چھ ٹیموں کے شرکاء کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔

  • پی ایی ایل ملتوی ہونے پر سابق کرکٹرز بول پڑے

    پی ایی ایل ملتوی ہونے پر سابق کرکٹرز بول پڑے

    باغی ٹی وی : کرکٹر محمد حفیظ،عامر سہیل ، اور سکندر بخت نے پی ایس ایل کے ملتوی ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا پی ایس ایل سےمتعلق خبر افسردہ کرنے والی ہے،سب محفوظ رہیں ،.ٹورنامنٹ اب جان پکڑنا شروع ہوا تھا ، عامر سہیل کا کہنا تھا کہ سابق کپتان.اسکواڈ میں شامل افراد نے کورونا پروٹوکولز پر سختیاں نہیں کیں.ایونٹ ملتوی ہوا ہم سب کا نقصان ہوا ،

    امیج خراب ہو رہا ہے .پی سی بی نے اچھی کوشش کی لیکن فیل ہو گئے.پی ایس ایل میں سب نے پروٹوکولز کو فالو بھی کیا ہوا تھا

    ایس او پیز کے تحت ہمارا کھانا بھی ایک ایریا میں آتا تھا،ہوٹل میں کوئی ماسک کے بغیر داخل نہیں ہوسکتا تھا.

    ی سی بی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا سیزن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

    مشکل فیصلہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹیم مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، ورچوئل اجلاس میں کرونا کیسز بڑھنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ لیگ میں سات کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔پی سی بی اب فوری طور پر تمام چھ ٹیموں کے شرکاء کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔

  • پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کرکٹ بورڈ سے کیوں معذرت کی

    پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کرکٹ بورڈ سے کیوں معذرت کی

    پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کرکٹ بورڈ سے کیوں معذرت کی

    باغی ٹی وی : پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہےکہ میں سیمی اور وہاب سے ملاتھا جس پر پی سی بی سے معذرت کی تھی، .ان دونوں کے کورونا کی رپورٹ اگلے روز منفی آئی تھی،،پی ایس ایل سے متعلق تمام آپشن پی سی بی کے سامنے ہیں .جلد ہی وہ آپشن سب کے سامنے آجائیں گے .میں نےڈیرن سیمی اور وہاب سےملنےپرپی سی بی سے معذرت کی تھی،

    ڈیرن سیمی اور وہاب کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ اگلے روز منفی آئی.جلد ہی وہ آپشن سب کے سامنے آ جائیں گے .

    پی سی بی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا سیزن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

    مشکل فیصلہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹیم مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، ورچوئل اجلاس میں کرونا کیسز بڑھنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ لیگ میں سات کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔پی سی بی اب فوری طور پر تمام چھ ٹیموں کے شرکاء کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔

    پی ایس ایل کے التوا پر لاہور قلندز کےسی ای او بھی بول پڑے

  • پی ایس ایل کے التوا پر لاہور قلندز کےسی ای او  بھی بول پڑے

    پی ایس ایل کے التوا پر لاہور قلندز کےسی ای او بھی بول پڑے

    پی ایس ایل کے التوا پر لاہور قلندز کےسی ای او بھی بول پڑے

    باغی ٹی وی : لاہور قلندز کےسی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے قبل ہم نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    پی ایس ایل کے ایڈیشن 6 کے غیر معیّنہ مدت کے لیے ملتوی ہونے پر عاطف رانا نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت افسوس ہوا بہت اچھا ایونٹ چل رہا تھا، پی ایس ایل سے قبل ہم نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، پی سی بی نے جو پروٹوکولز بنائے ان پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے حالات اس نہج پر ہہنچے ہیں.

    پی سی بی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا سیزن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

    مشکل فیصلہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹیم مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، ورچوئل اجلاس میں کرونا کیسز بڑھنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ لیگ میں سات کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔پی سی بی اب فوری طور پر تمام چھ ٹیموں کے شرکاء کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر کمرشل بابرحامدسہ پہر تین بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔پریس کانفرنس روم میں محدود جگہ کے باعث ویڈیو کیمرہ پرسنز کو پریس کانفرس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی تاہم پی سی بی اپنے یو ٹیوب چینل پر پریس کانفرنس کو لائیو اسٹریم کرے گا

    شائقین کرکٹ کے لئے بری خبر، کرونا نے امیدوں پر پانی پھیر دیا

  • نظر لگ گئی کسی کی ہماری پی ایس ایل کو،فاسٹ بولرکے ریمارکس

    نظر لگ گئی کسی کی ہماری پی ایس ایل کو،فاسٹ بولرکے ریمارکس

    نظر لگ گئی کسی کی ہماری پی ایس ایل کو،فاسٹ بولرکے ریمارکس
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے لیگ ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کے دوران کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے دوران کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے ،اس حوالے سے کھلاڑیوں اور ماہرین کا ردعمل بھی سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ نظر لگ گئی کسی کی ہماری پی ایس ایل کوحسن علی نے اپنے ٹوئٹ میں آنکھوں سے آنسو نکلنے والا ایموجی بھی شیئر کیا۔

    دوسری جانب شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے بڑے سخت رولز تھے ،میں خود بائیو سیکیورببل میں ہوں ،جم کی بھی مشکل سے اجازت ملتی تھی،پی ایس ایل بڑا برینڈبن گیا ہے کرکٹ کو بڑا نقصان ہوگا، 22 ،20 میچز کو ری شیڈول کرنا آسان نہیں ہوگا،اس سال اور بھی بڑے ایونٹس ہیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا سیزن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

    مشکل فیصلہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹیم مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، ورچوئل اجلاس میں کرونا کیسز بڑھنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر کمرشل بابرحامدسہ پہر تین بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔پریس کانفرنس روم میں محدود جگہ کے باعث ویڈیو کیمرہ پرسنز کو پریس کانفرس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی تاہم پی سی بی اپنے یو ٹیوب چینل پر پریس کانفرنس کو لائیو اسٹریم کرے گا۔