Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی ایس ایل، مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت

    پی ایس ایل، مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔پی سی بی کے مطابق تینوں کھلاڑی 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے اور تینوں کھلاڑیوں نے ڈبل ہیڈر میچز میں شرکت نہیں کی۔

    پی ایس ایل6 کی آرگنائزنگ کمیٹی آج ورچوئل میٹنگ کاانعقادکرےگی ، جس میں تمام ٹیموں کے مالکان اورمینجمنٹ شرکت کرے گی۔ اس سے قبل پی ایس ایل 6 میں تین کھلاڑیوں اور ایک آفیشل میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی ، جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد اور لوئس گریگری اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹام بینٹن شامل تھے۔ کورونا مثبت آنے کے بعد تینوں کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ کامران خان کو دس دن کے لیے فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا تھا

    پاکستان سپر لیگ میں شریک دو ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑی پریشانی میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد آرگنائزنگ کمیٹی تمام فرنچائز مالکان اور ان کی مینجمنٹ کے ساتھ آج اہم میٹنگ کرے گی

    بائیو سیکیور ببل بریک ہونے کے بعد ایک سے دوسرے شہر میں میچز کے انعقاد سے وائرس پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔شائقین کرکٹ کی تعداد 50 فیصد سے کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جب کہ کرکٹرز کی ہوٹل میں چہل قدمی بھی محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پی سی بی کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت پہلے ہی کر چکا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سکس میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگوانے کی پیشکش کی ویکسین آج لگائی جائے گی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویکسین لگوانے یا نہ لگوانے کے فیصلے کا اختیار ہوگا، چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی ، کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت کو بہت سنجیدگی سے لیتا، اسی لئے بائیو سیکیور ببل میں موجود تمام افراد کو ویکسین لگوانے کی پیشکش کی۔

  • زلمی کے جواب میں کراچی کنگز کا لڑکھڑاتا آغاز

    زلمی کے جواب میں کراچی کنگز کا لڑکھڑاتا آغاز

    زلمی کے جواب میں کراچی کنگز کا لڑکھڑاتا آغاز

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل کے آج کے میچ میں کراچی کنگز کی پشاور زلمی کیخلاف بلے بازی جاری ہے . 189 رنز کےجواب میں میں کراچی کنگز اچھا آغاز نہ کر سکی ، پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر حریف ٹیم کے اوپنر شرجیل خان نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عمران کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔دو وکٹ کے نقصان پر کرچی کنگز نے 25 رنز بنا لیے ہیں اور چھ اوورز کا کھیل ہو چکا ہے.

    میچ کے آغاز پر زلمی اوپنرز کامران اکمل اور ٹام کوہلر کریز پر آئے تو جارحانہ شاٹس کھیل کر مخالف باولرز کو پریشر میں لانے کی کوشش کی، کامران اکمل نے 4 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے تھے کہ عباس آفریدی کی بال پر کیچ آوٹ ہو گئے، ٹام کوہلر بھی ان کی پیروی میں پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شعیب ملک میدان میں اترے تو صرف 1 رن بنا سکے، انہیں محمد الیاس نے آوٹ کیا۔ حیدر علی نے 9 رنز دیئے۔ یوں 69 سکور پر پشاور زلمی کی 4 وکٹیں گر چکی تھیں۔

    کراچی کنگز نے زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 30 رنز پر گری کہ جب کامران اکمل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ کراچی کنگز کے عباس آفریدی نے ٹام کوہلر کیڈمور کی لی۔ زلمی کو 34 رنز پر تیسری وکٹ کا نقصان شعیب ملک کی صورت میں اُٹھانا پڑا، محمد الیاس نے شعیب ملک کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پویلین بھیجا۔

    پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی پہلے، اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے، لاہور قلندرز تیسرے، کراچی کنگز چوتھے، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔

  • پی ایس ایل کھلاڑیوں میں کرونا کیسز ، لاہور کے میچز خطرات کے بھنور میں پڑ گئے

    پی ایس ایل کھلاڑیوں میں کرونا کیسز ، لاہور کے میچز خطرات کے بھنور میں پڑ گئے

    کرونا کیسز ، لاہور کے میچز خطرات کے بھنور میں پڑ گئے .
    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق بائیو سیکیور ببل بریک ہونےسے پی سی بی کا ہر 3دن بعد کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے . . کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں کھلاڑی یا آفیشل کے 2 منفی ٹیسٹ آنا ضروری،

    ادھر بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے لاہور کے میچز بھی کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے. ،ایک سے دوسرے شہر میں میچز کے انعقاد سے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، شائقین کرکٹ کی تعداد 50فیصد سے کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور.کرکٹرز کی ہوٹل میں چہل قدمی بھی محدود کرنے پر غور، پی سی بی کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت پہلے ہی کر چکا ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی اسپنر فواد احمد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ایک روز کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔

    دوسری جانب کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سب سے بڑے ایونٹ پی ایس ایل کو عالمی وبا سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کرنا شروع کردئیے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو کووڈ نائنٹین سے پاک رکھنے کے لئے ہر چوتھے روز پی سی آر ٹیسٹنگ کا عمل دہرانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی تمام فرنچائزز کےتعاون سے مزید سخت ترین اقدامات کئےجارہےہیں۔

  • کراچی کنگز نےٹاس جیت لی

    کراچی کنگز نےٹاس جیت لی

    کراچی کنگز نےٹاس جیت لی
    باغی ٹی وی : آج کے میچ میں کراچی کنگز نےٹاس جیت کر خود فیلڈینگ کرنے اور پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    کھیل کا آغاز کچھ ہی دیر بعد ہوگا . دونوں ٹیمیں کچھ دیر بعد کراچی نیشنل سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کی پوزیشن دیکھی جائے تو پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ میزبان کراچی کنگز چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

    دن کا دوسرا میچ آخری نمبرز کی دونوں ٹیموں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شام سات بجے کھیلا جائے گا۔
    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی اسپنر فواد احمد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ایک روز کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔

    دوسری جانب کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سب سے بڑے ایونٹ پی ایس ایل کو عالمی وبا سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کرنا شروع کردئیے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو کووڈ نائنٹین سے پاک رکھنے کے لئے ہر چوتھے روز پی سی آر ٹیسٹنگ کا عمل دہرانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی تمام فرنچائزز کےتعاون سے مزید سخت ترین اقدامات کئےجارہےہیں۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ، اسلام آباد نے لگائی اچھی روک

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ، اسلام آباد نے لگائی اچھی روک

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ، اسلام آباد نے لگائی اچھی روک

    باغی ٹی وی پی ایس ایل کے 12 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔کوئٹہ کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں اور اس نے صرف 41 رنز بنائے ہیں. فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے .

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور کیمرون ڈیلپورٹ نے کیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے پہلا اوور حسن علی نے کیا۔

    سرفراز الیون کا آغاز اچھا نہ تھا پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر فاسٹ باؤلر نے صائم ایوب کو پویلین بھبج دیا، بیٹسمین 5 رنز بنا سکے، سٹرلنگ نے کیچ تھاما۔

    اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ایک اوور میں 10رنز بنا لیے ہیں۔ ڈوپلیسی 3 اور کیمرون ڈیلپورٹ 5 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ ایک روز تاخیر سے ہونے والا یہ میچ گزشتہ روز ہونا تھا تاہم ایونٹ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کے باعث اب یہ میچ آج کھیلا جا رہا ہے

  • امریکی گالفر ٹائیگرووڈز نے ساتھیوں کی محبت دیکھی تو کیسے جذباتی ہوئے .

    امریکی گالفر ٹائیگرووڈز نے ساتھیوں کی محبت دیکھی تو کیسے جذباتی ہوئے .

    امریکی گالفر ٹائیگرووڈز نے ساتھیوں کی محبت دیکھی تو کیسے جذباتی ہوئے .

    باغی ٹی وی : امریکی گالفر ٹائیگرووڈز اپنے ساتھی گالفرز اور فینز کی محبت دیکھ کر خوش ہوگئے، گالفرز نے لال شرٹ اور بلیک پینٹ پہن کر حادثے میں زخمی ہونے والے ٹائیگر ووڈز کو خراج تحسین پیش کیا ۔

    لال شرٹ اور بلیک ٹراؤزر گالف کی دنیا میں پہچان ہے امریکن گالفر ٹائیگر ووڈز کی جو گزشتہ ہفتے حادثے میں زخمی ہوگئے تھے
    کار حادثے میں زخمی ہونے والے عالمی شہرت یافتہ امریکی گالفر ٹائیگر وڈز کی حالت میں بہتری آئی ہے اور ان کا علاج دوسرے روز بھی سیڈارس سینائی میڈیکل سنٹر میں جاری ہے۔
    فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق 15 بار چیمپیئن بننے والے ٹائیگر وڈز منگل کے روز جنوبی لاس اینجلس میں اکیلے اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی سینٹر میڈین سے ٹکرا کر توازن کھو بیٹھی اور درخت سے ٹکرانے کے بعد کئی قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی۔
    حادثے کے نتیجے میں ان کی ٹانگ پر گہرے زخم آئے تھے اور ہاربر میڈیکل سنٹر میں ان کی سرجری ہوئی تھی۔ گولف چیمپیئن کو بدھ کی رات سیڈراس سینائی منتقل کیا گیا تھا

  • پی ایس ایل کے میچز ملتوی ہونے کا امکان

    پی ایس ایل کے میچز ملتوی ہونے کا امکان

    پی ایس ایل کے میچز ملتوی ہونے کا امکان

    باغی ٹی وی :پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے میچز چند دنوں کیلئے ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔

    پی ایس ایل 6 کے میچز چند دنوں کیلئے ملتوی کیے جانے کا امکان ، ذرائع
    ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے سیکورٹی ہٹا دی گئی ہے، اطراف میں بھی سیکورٹی نظر نہیں آرہی
    کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں مزید دو غیر ملکی کھلاڑیوں اور ایک مقامی سٹاف رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان کیا ہے۔
    منگل کو کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا ہے کہ ’آج منگل کی شام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔‘

    ڈائریکٹر میڈیا انصاربرنی کے مطابق تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ کئے جا رہے ہیں، 3 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی، معاملے کو کسی کی کوتاہی کہنا مناسب نہیں، کل سے 244 پی سی آر ٹیسٹ کروائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ پازیٹو آنے والے چاروں ارکان کو بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں، ان کا اپنی فیملیز اور بورڈز سے رابطہ ہے۔ نئے تین پازیٹو میں سے ایک کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ سے اور 2 کا الگ الگ ٹیموں سے ہے۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے گذشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میچ ملتوی کر کے آج ری شیڈول کیا ہے۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا
    باغی ٹی وی : پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے میچ سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ شیڈول تھا، تاہم اب یہ میچ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

    میچ مقامی وقت کے مطابق 7 بجے شروع ہونا تھا، تاہم وہ اب 8 بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اب تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے جلد پریس ریلیز جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایک روز قبل جب رینڈم ٹیسٹنگ کے نتیجے سامنے آئے تو ان میں سے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک کھلاڑی کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کھلاڑیوں کی ریپڈ ٹیسٹ بھی شروع کردی گئی ہے جس کے نتائج 10 منٹ سے لے کر 30 منٹ میں آجاتے ہیں۔

    پی ایس ایل کے اس سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلی فتح کا انتظار ہے۔ ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں گلیڈی ایٹرز کی واضح برتری ہے، 11 مقابلوں میں سے کوئٹہ کو 7 جبکہ اسلام آباد کو 4 فتوحات ملیں۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 کے پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم کا پہلا نمبر ہے، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

    کراچی کنگز چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ دو کامیابیوں کے ساتھ چوتھے جبکہ ملتان پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں ایک میچ بھی نہیں جیتا ہے۔

  • 24 کھلاڑیوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ کب سے ہو گا شروع؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا

    24 کھلاڑیوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ کب سے ہو گا شروع؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا

    24 کھلاڑیوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ کب سے ہو گا شروع؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ ہائی پرفارمنس نے منگل سے شروع ہونے والے ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کے لیے 24 کھلاڑیوں کو لاہور مدعو کرلیا ہے۔

    ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں ان کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے جو یا تو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 میں شرکت نہیں کررہے یاوہ جو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔2 مارچ بروز منگل سے شروع ہونے والے اس کیمپ میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز ان کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ فزیکل فٹنس میں بہتری کے لیے کام کریں گے۔

    کیمپ کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں:

    • کرکٹرز کی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کرنےاور ان پر قابو پانے میں مدد کرنا تاکہ وہ قومی ٹیم میں اپنی جگہ مستحکم کرسکیں
    • جو کھلاڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں حصہ نہیں لے رہے انہیں کھیل سے جوڑے رکھنا تاکہ وہ اپریل میں شیڈول دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی تیاری کرسکیں
    • ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تاکہ وہ آئندہ سیزن میں مزید بہتر کارکردگی پیش کرسکیں

    نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز محمدیوسف، ثقلین مشتاق، عتیق الزمان، محسن کمال اورعمر رشیدایک مربوط پروگرام کے تحت ان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔یہ کیمپ قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کی شعبہ ہائی پرفارمنس اورسلیکٹرز کی مشاورت کے بعدایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت لگایا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ ہائی پرفارمنس کے ڈائریکٹر ندیم خان کاکہنا ہے کہ اس کیمپ کے ذریعے ہم اپنے کوچز کی مدد سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نکھار لانا چاہتے ہیں اور یہی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کا فلسفہ اور اسٹریٹجی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں ان کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے کہ جو ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا حصہ تو نہیں ہیں مگر وہ اپریل میں شیڈول دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے ممکنہ اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

    ندیم خان نے کہا کہ ہم نے اس کیمپ میں ان کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا ہے کہ جو حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہوئے ہیں تاکہ وہ اپنی خامیوں پر قابو پاسکیں ، وہ پہلے ہی سیزن کے اختتام پر ایک ایسا کیمپ لگانے کا فیصلہ کرچکے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کیمپ کی نگرانی ثقلین مشتاق کریں گے، انہیں این ایچ پی سی کے دیگر کوچزمحمد یوسف، عتیق الزمان، عمر رشیداور محسن کمال کی معاونت بھی حاصل ہوگی، مصباح الحق اور وقار یونس بھی ممکنہ طور پر روزانہ کیمپ کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ کوچنگ کرنے کے ساتھ ساتھ کیمپ کے حوالے سے اپنی قیمتی آراء بھی دیں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ قومی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے کھلاڑیوں کے لیے اپنی خامیوں پر قابو پانے کا بہترین موقع ہے، اس دوران ہم مسلسل کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیں گے تاکہ مستقبل قریب میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کی شمولیت پر فیصلہ کیا جاسکے۔

    کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑی:

    عبداللہ شفیق ، عابد علی ، احمد بشیر ، اسد شفیق ، اظہر علی ، بسم اللہ خان ، فواد عالم ، حماد اعظم ، حارث سہیل ، حسن خان ، عمران بٹ ، عرفان اللہ ، کامران غلام ، خرم شہزاد ، محمد عباس ، نعمان علی ، ریحان آفریدی ، ساجد خان ، سلمان ارشاد ، سعود شکیل ، تابش خان ، تاج ولی ، عمر خان اور یاسر شاہ۔

  • شاہد آفریدی نے اپنی سالگرہ پرخوشی کا پیغام بھیجنے والوں کوکیسا  جواب دیا کہ سن کرہرکوئی حیران رہ گیا

    شاہد آفریدی نے اپنی سالگرہ پرخوشی کا پیغام بھیجنے والوں کوکیسا جواب دیا کہ سن کرہرکوئی حیران رہ گیا

    لاہور:شاہد آفریدی نے اپنی سالگرہ پرخوشی کا پیغام بھیجنے والوں کوکیسا جواب دیا کہ سن کرہرکوئی حیران رہ گیا،اطلاعات کے مطابق آج یکم مارچ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈرکپتان شاہد آفریدی کی سالگرہ ہے

    شاہد آفریدی نے اس موقع پر اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام احباب کا مشکورہوں اورانکے لیے دعاگوبھی ہوں

    شاہد آفریدی ٭یکم مارچ 1980ء پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کی تاریخ پیدائش ہے۔ ستمبر، اکتوبر 1996ء میں نیروبی میں چار قومی کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں پاکستان کے علاوہ جنوبی افریقہ، سری لنکا اور کینیا نے حصہ لیا۔اس سیریز میں شاہد آفریدی کے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر کا آغاز ہوا۔

     

    انہوں نے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ2 اکتوبر 1996ء کو کھیلا۔ دو دن بعد4 اکتوبر 1996ء کو اس ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے 37 گیندوں پر 102 رنز اسکور کرکے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ ان کے اس اسکور میں گیارہ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔

    شاہد آفریدی سے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ سری لنکا کے جے سوریا کا تھا جنہوں نے اپریل 1996ء میں سنگر کپ میں پاکستان کے خلاف 48 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ شاہد آفریدی نے اپنے اسکور میں گیارہ چھکے مار کر ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا جے سوریا کا ریکارڈ برابر کردیا، البتہ وہ ایک گیندکے فرق سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ نہ بنا سکے جو جے سوریا نے صرف 17 گیندوں پر 50 رنز بناکر قائم کیا تھا۔

    25 فروری 2013ء تک وہ مجموعی طور پر 349 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 6 سنچریوں کی مدد سے 7075رنز اسکور کیے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 348 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ شاہد آفریدی کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 22اکتوبر 1998ء کو ہوا ۔ انہوں نے 27 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 5 سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 1716 رنز اسکور کیے۔ ان 27 ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے 48 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ٹی۔20 طرز کی کرکٹ میں بھی شاہد آفریدی کا ریکارڈ نہایت شاندار ہے۔ وہ اب تک 58میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 845رنز اسکور کیے ہیں اور 63 وکٹیں حاصل کی ہیں