Baaghi TV

Category: کھیل

  • دما دم مست قلندر: پی ایس ایل 2021:لاہور قلندرز نےکراچی کنگزکو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    دما دم مست قلندر: پی ایس ایل 2021:لاہور قلندرز نےکراچی کنگزکو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کراچی :دما دم مست قلندر: پی ایس ایل 2021:لاہور قلندرز نےکراچی کنگزکو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے روایتی حریف کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    قبل ازیں پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2021 کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شرجیل خان اور محمد نبی کی اچھی بیٹنگ کی بدولت مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 186 رنز بنا لیے.

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل 2021 کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    کراچی کنگز کے شرجیل خان نے شاہین شاہ آفریدی کی پہلی گیند پر چوکا لگایا جس کے بعد ایک چوکا مار کر اسکور 8 رنز تک پہنچایا لیکن قلندرز کے کپتان نے ایک آسان کیچ گرا دیا، جس سے شرجیل کو زبردست موقع مل گیا.

    شاہین شاہ آفریدی کے دوسرے اوور میں فخرزمان نے بابراعظم کا کیچ بھی گرایا تاہم آفریدی نے اسی اوور میں شان دار فاسٹ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے قومی ٹیم کے کپتان کی وکٹیں اڑا دیں.

    شرجیل خان نے 4 اوورز میں 25 رنز کے بعد احمد دانیال کو دو چھکے لگائے لیکن پانچویں گیند پر حارث رؤف نے جو کلارک کو رن آؤٹ کر دیا.احمد دانیال نے نئے آنے والے بلے باز کو ایک گیند کا مہمان بنایا اور کولن انگرام کو بولڈ کر دیا.شرجیل خان نے محمد حفیظ کو چھٹے اوور میں 2 چھکے اور ایک چوکا لگا کر ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی.

    محمد نبی کریز پر شرجیل کا ساتھ نبھانے آئے اور دونوں بلے بازوں نے اچھی شراکت بنائی اور اسی دوران شرجیل خان نے دباؤ میں نصف سنچری مکمل کی، جس میں 4 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے.

    شرجیل کی نصف سنچری مکمل ہونے کے بعد سمت پٹیل کے اوورمیں محمد نبی نے بلندو بالا دو چھکے لگائے اور ایک چوکا بھی رسید کیا، جس کے نتیجے میں کراچی کنگز کے 100 رنزبھی مکمل ہوئے.

    ڈیوڈ ویزے نے قلندرز کو بڑی کامیابی 13 ویں اوور میں دلائی جب شرجیل خان 64 رنز کی اننگز کھیل کر سمت پٹیل کو کیچ دے گئے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے.

    اننگز کے 11 ویں اوور میں کنگز کے بلے بازوں نے سمت پٹیل سے 21 رنز بٹورے اور ٹیم کو مستحکم پوزیشن پر لاکھڑا کیا.محمد نبی نے شرجیل کی کمی ہونے محسوس نہیں ہونے دی اور شان دار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی.حارث رؤف نے 16 ویں اوور میں محمد نبی کو شرجیل کے ہاتھوں کیچ کروا دیا، وہ 35 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

    کرسٹیان 27 رنز بنا کر سمت پٹیل اور شاہین شاہ آفریدی کے گٹھ جوڑ کا شکار ہوئے جبکہ کپتان عماد وسیم کو صفر پر سمت پٹیل نے پہلے ہی آؤٹ کر دیا تھا.شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں وقاص مقصود کو بولڈ کردیا جنہوں نے 12 رنز بنائے تھے.محمد عامر آخری اوور کی پانچویں گیند پر شاہین کا سامنا کرنے آئے لیکن ان کی وکٹیں اڑا دیں تو انہیں صفر پر واپس جانا پڑا۔

    کراچی کنگز نے مقرررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنالیے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے شان دار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور قلندرز کی 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آخری اوور میں صرف 3 رنز دیے اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    لاہور قلندرز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو کپتان سہیل اختر نے اپنی ناقص فیلڈنگ کے بعد ناقص بیٹنگ کا تسلسل برقرار رکھا اور پہلے اوور کی چوتھی گیند پر صفر پر رن آؤٹ ہو کر واپس پویلین لوٹ گئے۔جان ڈینلی اگلی گیند پر محمد عامر کی گیند کو سمجھنے سے قاصر رہے اور وکٹیں بچانے میں ناکام ہوئے۔

    لاہور قلندرز کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد حفیظ تھے جنہیں 33 کے مجموعی اسکور پر وقاص مقصود نے آؤٹ کیا، وہ 15 رنز بنا سکے۔فخرزمان ایک مرتبہ پھر وکٹ پر کھڑے رہے اور بین ڈنک ان کا ساتھ دینے آئے اور دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی۔

    اننگز کے 12 ویں اوور میں فخرزمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ سے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔فخرزمان نے 83 رنز کی شان دار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے اور 54 گیندوں کا سامنا کیا۔

    خیال رہے کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز اب تک 3،3 میچ کھیل کر 4،4 پوائنٹس حاصل کر چکی ہے تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث کراچی کنگز دوسرے نمبر جبکہ قلندرز تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    کراچی کنگز: عماد وسیم (کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈینیئل کرسچن، محمد الیاس، وقاص مقصود، محمد عامر, ارشد اقبال

    لاہور قلندرز: سہیل اختر (کپتان)، فخر زمان، محمد حفیظ، جان ڈینلی، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ذیشان اشرف

  • ماہرہ خان کا کرکٹ سٹیڈیم میں ڈانس،لوگ دیکھتے ہی رہ گئے،ڈانس میں بیٹنگ،فیلڈنگ اورپھرآوٹ بھی ہوگئیں

    ماہرہ خان کا کرکٹ سٹیڈیم میں ڈانس،لوگ دیکھتے ہی رہ گئے،ڈانس میں بیٹنگ،فیلڈنگ اورپھرآوٹ بھی ہوگئیں

    لاہور:ماہرہ خان کا کرکٹ سٹیڈیم میں ڈانس،لوگ دیکھتے ہی رہ گئے،ڈانس میں بیٹنگ،فیلڈنگ اورپھرآوٹ بھی ہوگئیں ،اطلاعات کے مطابق ماہرہ خان کا کرکٹ سٹیڈیم میں ڈانس، ویڈیوسامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق پاکستانی کی خوبرواداکارہ اور شوبز دنیا کاجاناپہچان نام ماہرہ خان جن کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی،

    اداکارہ ماہرہ خان شہرقائد کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں موجود ہیں،اس ویڈیو میں انہوں نےویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کے گُگلی چیلنج پرمنفرد انذازاپناتے مختصر ویڈیو بنائی جو کہ مقبول ہوگئی۔

     

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے کرکٹ میچز کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، شائقین کرکٹ کے ساتھ شوبز اداکار اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں، گزشتہ روزاداکارہ ماہر خان کی ایک رقص کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انہوں نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کے گُگلی چیلنج پرسٹیڈیم میں ڈانس کیا۔

     

     

     

    قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کی جانب سے متعارف کروائے گئے گگلی چیلنج پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی حسن علی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

     

     

     

    افغانستان سے تعلق رکھنے والے پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشد خان نے بھی گگلی چیلنج میں حصہ لیا تھا۔ ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ آفیشل ہینڈل کی جانب سے پی ایس ایل شائقین کو بھی گگلی چیلنج پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

    گُگلی چیلنج پر اداکارہ ماہرہ خان کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے خوب مقبول ہو رہی ہے اور اسے اب تک 4 ہزار کے قریب صارفین کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے۔

  • استحکام پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ فرنٹیئر کالج نے جیت لیا

    استحکام پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ فرنٹیئر کالج نے جیت لیا

    استحکام پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ فرنٹیئر کالج نے جیت لیا. فائنل میچ میں فرنٹئیر کالج کی طالبات نے گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار کو ہرایا۔
    پشاور: استحکام پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں جاری انٹر کالجز کے خواتین سپورٹس فیسٹول کے ٹیبل ٹینس کے مقابلے فرنٹیئر کالج برائے طالبات نے جیت لئے،فرنٹیئر کالج نے گورنمنٹ سٹی کالج گلبہار کوشکست دیکر چمپئن ٹرافی جیت لی۔اس موقع پر فرنٹیئر کالج کی پرنسپل ظل ہماء نے نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات کو ٹرافیاںدیں۔استحکام پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کے مابین منعقد ہ کھیلوں کے مقابلوںکے سلسلے میں کھیلے جانیوالے گرلزانٹر کالجز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار ،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج نحقی،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج باچاخان،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج گلشن رحمن،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج ڈبگری،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج سٹی ڈسٹرکٹ،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج متھرہ،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج زریاب کالونی،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج حیات آباد نمبر ون اور گورنمنٹ گرلزڈگری کالج حیات آباد نمبر دوسمیت کئی دیگرکالجز کی طالبات نے بھر پور شرکت کی۔ان مقابلوں کے سیمی فائنل میچزمیںگورنمنٹ گرلزڈگری سٹی کالج گلبہار اور فرنٹیئر کالج برائے طالبات کی کھلاڑیوںن نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جبکہ فائنل میچ میںفرنٹیئر کالج کی طالبات نے کامیابی حاصل کرکے چمپئن ٹرافی جیت لی۔اس موقع پر فرنٹیئر کالج کی پرنسپل ظل ہماء نے دونوں ٹیموںکی کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔
    تصاویر۔۔کیپشن

  • ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے بڑا اعلان کر دیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے بڑا اعلان کر دیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارت میں کرونا کی دوسری لہر موجود ہے، جس کے باعث یہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں ، فیصلہ ہوچکا اگر بھارت نہیں تو یو اے ای میں ورلڈکپ ہوگا، ورلڈکپ وینیوز سےمتعلق اکتیس مارچ تک حتمی فیصلہ ہوجائےگا۔

    کراچی کے مقامی ہوٹل میں چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کو خط لکھا ہے کہ بھارت میں سکیورٹی کی یقین دہانی کرائے، اگر ایسا نہ ہوا تو ایونٹ کا مقام تبدیل کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے اسپانسر ڈھونڈ رہے ہیں۔ احسان مانی نے اپنے اور وسیم خان سے متعلق منفی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا۔ محمد حفیظ سے متعلق ان کا کہنا تھا کے محمد حفیظ کو سنٹرل کنٹریکٹ آفر کیا تھا جس سے انہوں نے انکار کردیا۔

    احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی اس سال بھی مشکل ہے، سری لنکا نے جون میں میزبانی کا کہا تھا لیکن اب تاریخوں کا مسئلہ آرہا ہے۔

  • بی او جی 61ویں اجلاس کی کارروائی میں اہم معاملات زیرِ بحث

    بی او جی 61ویں اجلاس کی کارروائی میں اہم معاملات زیرِ بحث

    کراچی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 61واں اجلاس ہفتے کے روز کراچی میں منعقد ہوا۔
    اجلاس میں زیرِ بحث معاملات کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے:
    چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ بورڈز ہونگے۔ پی سی بی کے آئین 2019 کی شق 16 کے تحت بی او جی نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کےلیے فرسٹ بورڈز کی منظوری دے دی ہے۔فرسٹ بورڈز کی منظوری ایک سالہ مدت کے لیے دی گئی ہے۔اس مدت کے دوران، یہ فرسٹ بورڈز ماڈل آئین برائے سٹی کرکٹ اور کرکٹ ایسوسی ایشنز میں منیجمنٹ کمیٹیز کو سونپی جانی والی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اس میں روز مرہ کے معاملات چلانے اور کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن کے ابتدائی عمل کی نگرانی کرنا بھی شامل ہے، ان ذمہ داریوں میں کرکٹ ایونٹس کا انعقاد بھی شامل ہے۔

    ہر فرسٹ بورڈ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ان اعلیٰ پائے کے افراد کو شامل کیا گیا ہے کہ جن سے پی سی بی کو یقین ہے کہ وہ منتخب شدہ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو بروقت اور بآسانی اختیارات منتقل کردیں گے۔
    بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن: قاسم خان جمالی (چیئرمین)، عرفان احمد اعوان، منور خان ترین، مراد اسماعیل، نرگس حمید اللہ، شاہ دوست، سید فرید الدین اور ظفر اللہ جدگال۔

    سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن:عبداللہ خان سنبل (چیئرمین)، احمد علی جان، عامر الیاس بٹ، ارشد احمد خان، عاطف نعیم رانا، بابر الطاف بٹ، شاہ ریز عبداللہ روکھڑی، محمد عمر اور سرفراز احمد باجوہ۔

    خیبر پختون خواہ کرکٹ ایسوسی ایشن: انور زیب جان (چیئرمین)، عامر نواب، عبدالجلیل خان، فیاض علی شاہ، حارث بلال آفریدی، اخلاق احمد خان، کبیر احمد خان، محمد جاوید آفریدی، روزامین خان اور شاہد خان شنواری۔

    ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن: سلیم اصغر میاں (چیئرمین)، عبدالسمیع، آصف فریدی، محمد ایاز بٹ، ندیم احمد عباسی، کرنل ریٹائرڈ نوشاد علی، راجہ ایم ضیاء اشرف اور تنویر احمد۔

    سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن: عمران حسین (چیئرمین)، عبدالرقیب، آفتاب بلوچ، آغا جاوید احمد، ہدیل عبید، جمیل اے مغل، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید ضیاء اور سید فاروق حسین شاہ۔

    سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن: محمد انیس خواجہ (چیئرمین)، علی خان ترین، حسن حسین قریشی، خالد فاروق، شاہد احمد بٹ اور تیمور الطاف ملک۔

    کلب رجسٹریشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایونٹس: بی او جی کو بتایا گیا کہ پاکستان بھر میں کلبز کی رجسٹریشن آئندہ ماہ کے آغاز سے شروع ہوجائے گی، جس کی تمام تر تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی تاہم رجسٹریشن کے اس عمل میں صرف کلبز کے صدور کو ہی رجسٹریشن کرانے کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے تمام تر معلومات کی تصدیق اور جانچ پڑتال کے لیے تمام متعلقہ ڈیٹا فرسٹ بورڈز کو منتقل کیا جائے گا۔
    جو کلب سال 18-2017 اور 19-2018 میں فضل محمود کلب ٹورنامنٹس میں شرکت کرچکا ہوگا، اسے ووٹنگ کا حق دیا جائے گا۔ ایسے کلب جنہوں نے ان مندرجہ بالا ایونٹ میں شرکت نہیں کی اور وہ اہلیت کے مقررہ معیار پر پورا نہیں اترتےانہیں ووٹنگ رائٹس دوسری سکروٹنی کے بعد ملیں گے تاہم پلیئنگ رائٹس تمام کلبز کے پاس ہوں گے۔ بی او جی نے الیکشن کے ضابطے اور ڈومیسٹک کرکٹ کے بائی لاز میں مجوزہ تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔
    بی او جی کو بتایا گیا کہ مئی کے آخر سے شروع ہونے والے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ٹورنامنٹس کے انعقاد میں پی سی بی تمام متعلقہ فرسٹ بورڈز کی معاونت کرے گا۔ یہ ٹورنامنٹس ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے لیے ٹیموں کی تیاری میں مدددیں گے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔

    چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس: چیئرمین نے بی او جی کو انٹرنیشنل معاملات، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میڈیا رائٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے بی او جی کو کرکٹ سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ، ہائی پرفار منس کے ایونٹس اور ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 2021 شامل تھے۔ بی او جی نے دورہ نیوزی لینڈ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں عمدہ کارکردگی کو سراہا۔ بورڈ آف گورنرز نے کورونا وائرس کی وباء کے باوجود ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پر شعبہ ہائی پرفارمنس کو مبارکباد پیش کی۔ سیزن میں کُل 9 ایونٹس میں 220 میچز کھیلے گئے۔
    بی او جی کو بتایا گیا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ مکمل کرنے کے بعد زمبابوے پہنچی تاہم وہاں فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے نیشنل ویمنز ٹیم کو دورہ زمبابوے جلد ختم کرکے وطن واپس لوٹنا پڑا۔
    بی او جی کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 پر بھی اپ ڈیٹ دی گئی کہ وہاں توقعات کے مطابق مسابقتی کرکٹ اور سنسنی خیز میچز جاری ہیں۔

  • مودی کے خلاف بھارتی کسانوں نے لمبی لڑائی کا اعلان کر دیا

    مودی کے خلاف بھارتی کسانوں نے لمبی لڑائی کا اعلان کر دیا

    مودی کے خلاف بھارتی کسانوں نے لمبی لڑائی کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی : مودی سرکار کے خلاف بھارت بمیں کسانوں کے مظاہرے جاری ہیں . اس سلسلےمیں رہنما راکیش ٹیکیٹ نے پانچ ریاستوں کے ہنگامی دوروں کا اعلان کر دیا۔ مودی سرکار کے اس کالے قوانین کے خلاف سارے کاشتکار تحریک کا ساتھ دے رہے ہیں۔ناانصافی پرمبنی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی رپورٹنگ کو کوریج نہ ملنے پر بھارتی صحافی سیخ پا ہو گیا۔

    کسان رہنما راکیش ٹیکیٹ نے کہا کہ اپنے اپنے گاؤں کی مٹی دلی ساتھ لے کر آنا ،لڑائی لمبی چلے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دلی پولیس ان پر لاٹھیاں چلاتی رہی، مظاہرین انہیں کھانا کھلاتے رہے۔

    کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ اگر کالے قوانین کو واپس نہ کروایا تو پورے بھارت میں زراعت ختم ہو جائے گی۔ احتجاج میں مسلم کسانوں نے بھی شرکت کی۔

    تین متنازع زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان 26 نومبر سے دلی کے اردگرد دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ مودی کی سیاسی چالوں کے سبب کاشتکاروں سے مذاکرات کے کئی دور ناکام ہو چکے ہیں۔

    کسان مودی سرکار کے خلاف ڈٹ گئے، دلی کے ارد گرد دھرنے جاری ہیں۔ سابق بھارتی فوجی بھی کسانوں کی مدد کے لیے سامنے آ گیا۔ مظاہرین کے لیے پنکھے بنا بنا کر دھرنوں میں بھیج رہا ہے۔ سابق فوجی کا کہنا ہے کسانوں کو گرمی سے بچانے کے لیےاپنا حصہ ڈال رہا ہوں۔

    کسانوں کے احتجاج کی رپورٹنگ کو کوریج نہ ملنے پر بھارتی صحافی پھٹ پڑا، اس کا کہنا تھا کہ سچ بتانے کیلئے میڈیا میں آیا تھا، مسلسل گلا دبایا جارہا ہے۔ میرٹھ میں پنچایت سے خطاب کے دوران استعفا دے دیا۔

    کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے زرعی قوانین بدلنے کے لیے کسان رہنماوں کو بھی مشورے میں شامل کیا جائے

    کسان بپھر گئے ،بھارت پوری دنیا میں جھوٹا ثابت، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

  • نہیں چلے گا انگریزی کلچر:گلوکارطاہر عباس نے پاکستان سپر لیگ کیلئے گانا ’’کھیلو رے‘‘ تیار کر لیا

    نہیں چلے گا انگریزی کلچر:گلوکارطاہر عباس نے پاکستان سپر لیگ کیلئے گانا ’’کھیلو رے‘‘ تیار کر لیا

    لاہور: نہیں چلے گا انگریزی کلچر:گلوکارطاہر عباس نے پاکستان سپر لیگ کیلئے گانا ’’کھیلو رے‘‘ تیار کر لیا،اطلاعات کے مطابق گلوکارطاہر عباس نے پاکستان سپر لیگ کے لئے گانا ’’کھیلو رے‘‘ تیار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اس خصوصی گانے کی ویڈیو گذشتہ روز باری سٹوڈیو کے پنڈ میں عکس بندی کی گئی۔

     

    اس موقع پرگلوکارطاہر عباس نے کہا کہ پاکستان میں ایک خاص سوچ کے تحت انٹر نیشنل برانڈز پاکستان کے کلچر کو ختم کر کے زبردستی انگلش کلچر تھوپ رہے ہیں۔

     

    طاہر عباس کہتے ہیں کہ کروڑوں روپے کا بجٹ لگا کر پاکستان کے لئے جو ترانے بنائے جاتے ہیں ان میں پاکستانیت اور پاکستان کی قومی اور صوبائی زبانوں، کلچر اور لہجوں کو مکمل نظر انداز کر دیا جاتا ہے اور ایک خاص کلاس کے لئے کمرشلز اور ترانے بنائے جا تے ہیں جن میں زبردستی انگریزی زبان کو گھسیڑ دیا جاتا ہے ،

    طاہر عباس کہتے ہیں کہ برانڈز اپنی دولت کے ذریعے ہمارے کلچر اور ہماری زبان کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو میں نے اپنے وطن کی محبت، کرکٹ سے لگائو اور سامعین کی پرزور فرمائش پر پاکستان کی صوبائی زبانوں میں ہمارے کلچر کی ترجمانی کرتے ہوئے ہمارے علاقائی سازوں سے یہ ترانا بنایا ہے تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ ہمارے کلچر، ساز اور آوازیں بانجھ نہیں ہیں کہ ہمیں دوسروں کا سہارا لینا پڑے اور نہ ہی وطن سے محبت کروڑوں روپوں کے بجٹ کی محتاج ہے۔

    طاہر عباس کا مذید کہناتھا کہ اس خصوصی گانے کو کچھ دنوں تک ان کے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگرسوشل سائیٹس پر ریلیز کردیاجائیگا انہیں امیدہے کہ ان کا یہ گانا چاروں صوبوں میں دیکھا اور پسندکیاجائیگاکیونکہ میں نے اس گانے میں سب کی نمائندگی کی ہے اور ان کے دلی جذبات کی ترجمانی کی ہے۔

     

  • کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    کراچی : کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے جس کے بعد کراچی کنگزکی پوزیشن مزید بہتری ہوگئی ہے

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

    آج کھیلے جارہے اس میچ میں کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جبکہ ملتان سلطانز کی کپتانی محمد رضوان کر رہے جبکہ دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پرانے کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا۔

    آج جب میچ شروع ہوا تو بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کی بدولت کراچی کنگز نے 196 رنز کا بڑا ہدف 19 اوور میں ہی حاصل کر لیا۔بابر اعظم نے 60 گیندوں پر 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ جو کلارک نے 26 گیندوں پر 54 اور شرجیل خان نے 14 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

    قبل ازیں کراچی کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر ملتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان کی جانب سے محمد رضوان اور کرس لین نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا لیکن پانچویں اوور میں کرس لین 14 گیندوں پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

    محمد رضوان نے ایک بار پھر اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیمز ونس نے 29 گیندوں پر 45 رنز اسکور کیے۔صہیب مقصود 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور ملتان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

    کراچی کی جانب سے ارشد اقبال نے دو جب کہ عماد وسیم، محمد عامر، ڈینیل کرسچن اور وقاص مقصود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ملتان سلطانز نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی

  • پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی:کپتان سرفراز کے 81 رنزبھی بچانہ سکے

    پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی:کپتان سرفراز کے 81 رنزبھی بچانہ سکے

    کراچی: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی:کپتان سرفراز کے 81 رنزبھی بچانہ سکے ،اطلاعات کے مطابق سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

     

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کی شاندار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دیا جو پشاور نے 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

     

     

     

    کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔ کپتان سرفراز احمد 81 اور اعظم خان 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔پشاور کی جانب سے ثاقب محمود نے 3 اور وہاب ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

     

    جواب میں پشاور نے ہدف 19.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ حیدر علی 50 اور امام الحق 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ یہ آج ہونے والا دوسرا میچ تھا ، پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

     

     

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک دو میچ کھیل چکی ہے اور اپنی ناقص کارکردگی کے باعث مسلسل شکستوں کے ساتھ کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرپائی۔

    دوسری جانب پشاور زلمی نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ کے لیے تین تبدیلیاں کیں جبکہ پشاور زلمی نےگزشتہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم برقرار رکھی۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد (کپتان)، فاف ڈیوپلیسی، کیمرون ڈیلپورٹ، اعظم خان، صائم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، زاہد محمود، ڈیل اسٹین، محمد حسنین، عثمان شنواری

    پشاور زلمی: وہاب ریاض (کپتان)، کامران اکمل، امام الحق، حیدرعلی، شعیب ملک، ٹام کوہلرکیڈمور، شرفین روتھر فورڈ، مجیب الرحمٰن، ثاقب محمود، محمد عمران، محمد عرفان

  • زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    باغی ٹی وی :پی ایس ایل کے آج کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے . پی ایس ایل کے اٹھوں میچ میں کوئٹہ اور پشاور ٹکرانے جارہے ہیں.

    آج کے پہلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سلسلے میں کھیلے جانے والے لاہور قلندر اور ملتان سلطان کے درمیان ہونے والے میچ ملتان سلطان نے لاہور قلنددر کو سات وکٹوں سے ہرا دیا. میچ کی خاص بات کپتان ملتان سلطان محمد رضوان نے 76 رنز بنائے ان کے ساتھ شعیب مقصود 61 رنز پر نا ٹ آوٹ رہے .

    اس سے پہلے لاہور قلندر نے 158 رنز کا ہدف دیا تھا . لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 35 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
    دیگر بلے بازوں میں جوئے ڈینلی 31، سامت پٹیل 26 اور ڈیوڈ وائس 13 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے کارلوس بریتھویٹ اور شاہ نواز دھانی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے قلندرز کے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عثمان قادر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔