Baaghi TV

Category: کھیل

  • دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔

    رسالے وزڈن نے دنیا بھر کے کرکٹ کھیلنے والے ممالک سے چالیس بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی ہے،اس فہرست میں چار پاکستانی کھلاڑی بھی شامل کئے گئے ہیں ان میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، صائم ایوب، حسن نواز اور نوجوان باؤلر علی رضا شامل ہیں۔

    اس فہرست میں 23 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کا کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب کیا گیا ہے، یہ فہرست 2019 کے بعد پہلی بار جاری کی گئی ہے، اس میں موجودہ کارکردگی اور طویل مدتی صلاحیت کو مدنظر رکھا گیا ہےٹاپ ٹین فہرست میں آسٹریلیا کا کوئی بھی نوجوان کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا ہے،پاکستان کے نسیم شاہ ٹاپ ٹین میں شامل ہیں، اس فہرست میں بھارتی کھلاڑی یشوی جیسوال پہلے نمبر پر ہیں۔

    سب سے مہنگی انگوٹھی کس کی؟ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کے بعد نئی بحث

    دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر جیڈن سیلز ہیں، تیسری پوزیشن پر انگلینڈ کے جیکب بیتھل جبکہ چوتھے پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے ول او رورکے، پانچویں پوزیشن جنوبی افریقہ کے لوان ڈری پریٹوریئس کی ہے جبکہ نسیم شاہ چھٹی پوزیشن پر ہیں,ساتویں پوزیشن افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کے حصے میں آئی، آٹھویں پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے کیونا میپھاکا، نویں پوزیشن پر بھارت کے نوجوان کھلاڑی سائی سدھارسن اور دسویں پوزیشن پر افغانستان کے ابراہیم زردان ہیں۔

    چالیس بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست میں صائم ایوب کی 11 ویں نمبر پر ہیں،حسن نواز کی 26 ویں پوزیشن ہے اور علی رضا کو 37 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

    سندور میں شرمناک ناکامی کے بعد مودی سرکار کی ایک نیا محاذ کھولنے کی تیاری

  • جلد کے کینسر میں مبتلا آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک کا مداحوں کے نام پیغام

    جلد کے کینسر میں مبتلا آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک کا مداحوں کے نام پیغام

    سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کرکٹ کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز مائیکل کلارک نے اپنی صحت کے حوالے سے ایک تشویشناک مگر اہم پیغام سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

    کلارک نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے مداحوں کو جلد کے کینسر کے حوالے سے خبردار کیا اور اپنی ذاتی تجربے کی روشنی میں انہیں اپنی جلد کا معائنہ کرانے کی ہدایت دی۔مائیکل کلارک نے اپنے پیغام میں بتایا کہ جلد کا کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک عام مگر سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا، "میرے ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے، جو کہ جلد کے کینسر کی علامات میں سے ایک ہے۔”

    سابق کپتان نے اپنی پوسٹ میں زور دیتے ہوئے کہا کہ "دوستانہ مشورہ ہے کہ اپنی جلد کا باقاعدگی سے معائنہ کرواتے رہو کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔” انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ان کے کیس میں باقاعدہ چیک اپ اور جلد کی تشخیص بہت اہمیت رکھتی ہے تاکہ کینسر کے کسی بھی خطرے کو جلد از جلد پہچانا جا سکے۔

    یاد رہے کہ مائیکل کلارک کو چند سال قبل بھی جلد کے کینسر کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، لیکن اس وقت انہوں نے اس بارے میں عوامی طور پر کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔ اب انہوں نے اس اہم مسئلے پر کھل کر بات کی ہے تاکہ عوام میں شعور اجاگر کیا جا سکے اور لوگ اپنی صحت کا بہتر خیال رکھیں۔

    آسٹریلیا میں جلد کا کینسر دنیا میں سب سے زیادہ کیسز میں شمار ہوتا ہے، جس کی وجہ ملک میں سورج کی تیز شعاعیں اور لوگوں کی جلد کی حساسیت ہے۔ ماہرین صحت بھی لوگوں کو سورج کی حفاظت کرنے اور اپنی جلد کی نگرانی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔مائیکل کلارک کی جانب سے یہ پیغام نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک وارننگ اور آگاہی کا باعث ہے کہ جلد کی حفاظت کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت میں ایک اور بڑی تبدیلی کا امکان

    قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت میں ایک اور بڑی تبدیلی کا امکان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتانوں کی تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

    ڈان نیوز کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ میں شان مسعود اور ون ڈے میں محمد رضوان کی قیادت خطرے میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کو سونپی جا سکتی ہے، جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور جاری ہے۔پی سی بی حکام کی جانب سے دونوں فارمیٹس کے کپتانوں کی تبدیلی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور حتمی فیصلہ آئندہ ماہ متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹرائی نیشن سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے روانگی سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اہم بیٹھک ہوئی۔ اس ملاقات میں سلیکشن کمیٹی، ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید اور ٹی 20 کپتان سلمان آغا شریک ہوئے، جہاں دونوں فارمیٹس کے مستقبل کے کپتانوں پر گفتگو ہوئی اور ون ڈے کپتان محمد رضوان کی کارکردگی بھی زیر بحث آئی۔

    اطلاعات کے مطابق امکان ہے کہ محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر سلمان آغا کو نیا قائد مقرر کیا جائے گا، جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل، شان مسعود کی جگہ سنبھال سکتے ہیں۔یاد رہے کہ بابر اعظم کے استعفیٰ کے بعد نومبر 2023 میں شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 فارمیٹ کا کپتان بنایا گیا تھا۔

    آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،میئر کراچی

    بھارت: مندر میں ریپ کے بعد قتل ہونے والی لڑکیوں کو دفنانے والا شخص گرفتار، انکشافات

    بھارت نے 15 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کرلیے، سفارتی سطح پر معاملہ اٹھانے کا مطالبہ

    اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 ہوگئی

  • افغانستان کا ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    افغانستان کا ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت راشد خان کریں گے۔

    آئی سی سی کے مطابق ٹی20 فارمیٹ پر ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں افغانستان کے اسکواڈ میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج شامل ہے۔متحدہ عرب امارات میں کھیلا جانے والا ایشیا کپ 9 ستمبر سے شروع ہوگا، جس کا افتتاحی میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ایشیا کپ مہم سے قبل افغانستان 29 اگست سے یو اے ای اور پاکستان کے ساتھ ٹی20 سہ ملکی سیریز میں بھی حصہ لے گا۔

    افغانستان اسکواڈ

    راشد خان (کپتان)، رحمٰن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، درویش رسولی، صدیق اللہ اتل، عظمت اللہ عمرزئی، کریم جنت، محمد نبی، گل بدین نائب، شرف الدین اشرف، محمد اسحٰق، مجیب الرحمٰن، اللہ غضنفر، نور احمد، فرید ملک، نوین الحق، فضل الحق فاروقی۔

    مودی پھنس گیا، سب کھو دیا، امبانی اڈانی بھی جدا، جلد سی پیک فیز ٹو شروع

    دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند، سینکڑوں دیہات متاثر

    ایران امریکا کے دباؤ کو کبھی قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای

    سرگودھا: پولیس موبائل رولر سے ٹکرا گئی، 1 ملزم جاں بحق، 7 زخمی

    ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاوّل 26 اگست کو ہوگی

  • بھارتی بلے باز کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بھارتی بلے باز کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بھارتی ٹیسٹ کرکٹر چتیشور پجارانے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیتشور پجارا نے فوری طور پر تمام طرز کی بھارتی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے37 سالہ پجارا نے پجارا نے آخری بار 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا تھاچتیشور پجارا سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ یہ لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے کہ بھارتی جرسی پہن کر میدان میں اترنا کیسا لگتا تھاانہوں نے محبت کرنے اور حمایت کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

    https://x.com/cheteshwar1/status/1959491168439538000

    پجارا نے 103 ٹیسٹ میچز میں 19 سنچریز اور 35 نصف سنچریز اور اسکور کیں اور 43.60 کی اوسط سے 7195 رنز بنائےٹیسٹ ٹیم کے اہم اور مستقل رکن صرف پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کی نمائندگی کرسکے 2024 میں روی چندرن ایشون اور رواں برس کے اوائل میں ویرات کوہلی اور روہت شرما بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

  • کراچی، ایس ایس پی کے گھر ڈکیتی، ملازمین پر شبہ، وزیر داخلہ کا نوٹس

    کراچی، ایس ایس پی کے گھر ڈکیتی، ملازمین پر شبہ، وزیر داخلہ کا نوٹس

    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایس ایس پی توحید میمن کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں پولیس کی ابتدائی تفتیش سامنے آگئی ہے۔

    حکام کے مطابق شواہد اس جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ چوری میں گھر کے ملازمین ملوث ہو سکتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت اہلِ خانہ گھر پر موجود نہیں تھے، تاہم تفتیش جاری ہے اور مختلف پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ادھر صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کی پیش رفت سے باقاعدہ طور پر آگاہ رکھا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کا دورہ ،عوام سے ملاقات

    شیر افضل مروت کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان، عمران خان و ٹیم پر سنگین الزامات

    مودی کے فیصلے زلیل کروائیں گے، امریکہ سے بھارتی ملک بدر،چین آگے سرنڈر

  • قومی ٹیم پر بلاوجہ تنقید بند کی جانی چاہیے،محسن نقوی

    قومی ٹیم پر بلاوجہ تنقید بند کی جانی چاہیے،محسن نقوی

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنے کا وقت گزر گیا، جو کچھ ہوگا برابری کی بنیاد پر ہوگا۔

    بورڈ آف گورنرز اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہماری ٹیم بہت اچھا کھیلے گی، میرا ٹیم کی سلیکشن میں 1 فیصد بھی حصہ نہیں ہے۔انہوں نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق سوال پر کہا کہ ٹیم کی سب سے بڑی سپورٹ یہ ہے کہ قوم ان کے ساتھ کھڑی ہو، قومی ٹیم پر بلاوجہ تنقید بند کی جانی چاہیے۔ توقع ہے کھلاڑی دبئی میں اچھی پرفارمنس دکھائیں گے، ٹیم کی پرفارمنس مزید اچھی ہوگی، سلیکٹرز پروفیشنل ہیں اور انہیں میرٹ پر فیصلہ کرنے کا کہا ہے۔ ہم بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے، بھارت کے ساتھ جو بھی بات ہوگی برابری کی بنیاد پر ہوگی۔

    قبل ازیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں اہم منظوریاں دے دی گئیں۔اجلاس میں پی سی بی کے اپ ڈیٹڈ فنانشل رولز، آڈیٹرز کی از سر نو تقرری اور کئی برس سے استعمال نہ ہونے والے اکاؤنٹس کو بند کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کارپوریٹ کریڈٹ کارڈز کے حصول، گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ اپنانے کے پروسیجرل رد و بدل اور کلبز کی اسکروٹنی کےطریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔پی سی بی اجلاس میں بی او جی کے 78ویں اور 79ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ پاکستانی کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے بحث ہوئی اور خواتین کرکٹ کے فروغ کےلیے گراس روٹ لیول اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔شرکاء کو ڈومیسٹک کرکٹ اور نوجوان ٹیلنٹ آگے لانے اور ہائی پرفارمنس سنٹرز کی اپ گریڈیشن پر بریف کیا گیا۔اجلاس میں بی او جی کے ممبران انوار غنی، ظہیر عباس، سجاد علی، ظفر اللّٰہ، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر، انٹرنیشنل کرکٹ، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، ڈومیسٹک کرکٹ حکام، ہیومن ریسوریس، ہائی پرفارمنس سینٹرز کے ڈائریکٹرز، ویمنز کرکٹ کے سربراہ اور لیگل ڈپارٹمنٹ حکام نے شرکت کی۔

  • پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

    پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 سال مکمل ہونے پر خصوصی دستاویزی فلم تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    دستاویزی فلم پی ایس ایل کے 2016 سے 2025 تک کے دس سالہ سفر پر مبنی ہوگی، جس میں ٹورنامنٹ کے اتار چڑھاؤ اور اہم سنگ میل کو دکھایا جائے گا،ڈاکیومینٹری میں پی ایس ایل کی دبئی سے پاکستان منتقلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے مشکل مرحلے اور ایونٹ کو درپیش بڑے چیلنجز پر روشنی ڈالی جائے گی،فلم میں کورونا وائرس کے دوران پی ایس ایل کو درپیش چیلنجز، ملتوی میچز، بائیو سکیور ببلز اور اس مشکل دور میں لیگ کو جاری رکھنے کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

    دستاویزی فلم میں یہ بھی دکھایا جائے گا کہ کس طرح پاکستان سپر لیگ دنیا کی نمایاں کرکٹ لیگز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی اور آج اسے دنیا کی سب سے پرکشش فرنچائز لیگز میں شمار کیا جاتا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اس پروجیکٹ کیلئے شہرت یافتہ اور تجربہ کار فلم ساز کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا خواہش مند ہے تاکہ اس تاریخی سفر کو عالمی معیار کے مطابق محفوظ کیا جا سکے،اس پروجیکٹ کی نگرانی اور تیاری کیلئے بورڈ کی جانب سے ابتدائی مشاورت کا عمل جاری ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی فلم کی تیاری کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

  • پاکستان شاہینز  نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

    پاکستان شاہینز نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

    پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو ایک رن سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ کپتان عرفان خان نے 42، عبدالصمد نے 26 اور وسیم جونیئر نے 23 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سومپال کامی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 143 رنز بنا سکی۔ آخری اوور میں نیپال کو جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے مگر وہ اسکور نہ کر سکے۔

    پاکستان شاہینز کی جانب سے وسیم جونیئر اور فیصل اکرم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ وکٹ کیپر غازی غوری نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 اسٹمپڈ کیے اور 2 رن آؤٹ میں بھی شریک رہے۔اس سے قبل پاکستان شاہینز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 107 رنز سے شکست دی تھی۔

    صدر ٹرمپ کا نیشنل گارڈز کے ساتھ واشنگٹن میں گشت کا اعلان

    وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کی مکمل مدد کا حکم

    ہردس میں سے چار وزرائے اعلیٰ کے خلاف فوجداری مقدمات

    کبوتر پکڑ لیا،سرنڈر مودی کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، گودی میڈیا ہلکان

  • قومی ٹیم میں اختلافات کی خبروں پر شاہین آفریدی کا ردعمل

    قومی ٹیم میں اختلافات کی خبروں پر شاہین آفریدی کا ردعمل

    قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم میں اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹی موٹی باتیں ہر جگہ ہو جاتی ہیں، لیکن ٹیم میں اتحاد قائم ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ یہ باتیں ہم باہر سے سنتے ہیں کہ ٹیم میں اتحاد نہیں، لیکن ٹیم کی باتیں ٹیم کے اندر ہی رہنی چاہئیں۔ باہر والوں کی رائے کا احترام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کے لیے شاندار پرفارمنسز دی ہیں، جبکہ نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں کو بھی سپورٹ کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

    شاہین شاہ نے بتایا کہ ٹیم آج دوسری پریکٹس کر رہی ہے، ایشیا کپ سے پہلے ٹرائی نیشن سیریز کھیلنے سے بھرپور فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی بھی حریف آسان نہیں ہوتا، ہماری نوجوان ٹیم بلا خوف کھیل رہی ہے جس کا فائدہ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ سے قبل دبئی آنا تیاری کے لیے بہترین موقع ہے، پہلے فوکس ٹرائی نیشن سیریز اور پھر ایشیا کپ پر ہوگا۔

    واضح رہے کہ 17 اگست کو پاکستان، افغانستان اور امارات کے درمیان سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں 17 رکنی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں جبکہ فخر زمان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    ایران، صوبہ سیستان-بلوچستان میں حملہ، 5 پولیس اہلکار جاں بحق

    بونیر میں سیلابی تباہی، شادی کی خوشیاں 24 جنازوں میں بدل گئیں

    کراچی: پٹاخوں کے گودام میں دھماکے، اموات 6 ہو گئیں، مقدمہ درج

    جاز کے غیر مجاز نرخوں میں اضافے کی خبروں کی پی ٹی اے کی تردید