Baaghi TV

Category: کھیل

  • ٹیسٹ میچ، پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف 239 رنز بنا کر آؤٹ

    ٹیسٹ میچ، پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف 239 رنز بنا کر آؤٹ

    ٹیسٹ میچ، پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف 239 رنز بنا کر آؤٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں239 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور فالو آن سے بچ گئی ہے۔

    بالرز کے بعد قومی بلے بازوں نے بھی دھوکا دیا اور نصف ٹیم ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوئی۔ اظہر علی اور محمد عباس نے پانچ، پانچ رنز بنائے۔ فواد عالم نو اور حارث سہیل تین رنز پر ہمت ہار گئے۔ یاسرشاہ بھی چار رنز بنا کر کلین بولڈ ہو گئے۔ عابد علی نے25 اور شان مسعود نے دس رنز بنائے۔

    قومی ٹیم نے آج تیسرے روز کے کھیل کا آغاز 30 رنز 1 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو پاکستان کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا ،صرف 80 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے، شان مسعود10، عابد علی25، محمد عباس اور اظہر علی5،5حارث سہیل3 جبکہ فواد عالم نے 9 رنز بنائے۔

    فہیم اشرف اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور دونوں کی شراکت داری میں ایک سو سات رنز بنے۔فہیم اشرف کی اننگز نے اطمینان سے کیویز بالر کو پریشانی میں ڈالے رکھا۔ آل راونڈر نے اکانوے رنز بنائے۔ کپتان محمد رضوان نے بھی مشکل وقت میں ٹیم کو سہارا دیا۔ انہوں نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں چار سو اکتیس رنز بنائے تھے اور اب کیویز کو192 رنز کی برتری حاصل ہے۔ تیسرے روز کھیل کے آغاز پر پاکستان نے ایک وکٹ پر30 رنز سے اننگز آگے بڑھائی۔ عابد علی 39 کے مجموعی اسکور پر جیمی سن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

    نائٹ واچ مین محمد عباس بھی زیادہ مزاحمت نہ کر سکے اور43 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ سینئر بیٹسمین اظہر علی51 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    ایک رن کے اضافے سے حارث سہیل بھی آؤٹ ہو گئے۔ 80 کے اسکور پر چھٹی وکٹ گر گئی جب فواد عالم وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی طرف سے کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔ اوپنر شان مسعود10 اور عابد علی 25 رنز بنا سکے۔ محمد عباس اور اظہر علی نے پانچ پانچ رنز بنائے۔ حارث سہیل تین اور فواد عالم نو رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    پاکستانی بالر شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور یاسر شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عباس، نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ولیمسن 129 رنز اور بے جے واٹلنگ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے،

    کپتان محمد رضوان اور فہیم اشرف نے کوئی ٹیم کو سنبھالا اوردونوں نے 107 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی اور کپتان محمد رضوان 71 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ تاہم فہیم اشرف ڈٹے رہے اور انہوں نے شاندار کھیل پیش کیا جس کی بدولت پاکستان فالو آن سے بچ گیا، انہوں نے 15 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 91 رنز بنائے، جبکہ یاسر 4 اور شاہین آفریدی 6 رنز بنا سکے۔اس طرح پوری قومی ٹیم 239 رنز پر آؤٹ ہو گئی،نیوزی لینڈ کو 192 رنز کی برتری حاصل ہے۔

    کیویز کی جانب سے جیمیسن نے 3 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی،ٹم ساؤتھی، بولٹ اور ویگنرنے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 431 رنز اسکور کیے تھے جس کی جواب میں پاکستانی ٹیم نے 239 رنز بنائے۔پاکستانی کی اوپننگ بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی تاہم مڈل آرڈر نے مجموعی اسکور کو بہتر کیا اور پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف فالو آن بچالیا لیکن اب بھی نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 192 رنز کی برتری حاصل ہے۔

    دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلی اننگز میں پاکستانی فیلڈرز کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیویز کھلاڑیوں کو رنز اسکور کرنے سے روکنا ہوگا ورنہ نیوزی لینڈ کو 192 رنز کی برتری پہلے ہی حاصل ہے اگر نیوزی لینڈ نے 200 سے زیادہ رنز بنالیے تو قومی ٹیم کیلئے مشکلات پیدا ہوجائیں گی

  • آئی سی سی نے مین اور ویمن ٹیم آف دی ڈیکیڈ کی فہرست جاری کردی، کتنے پاکستانی کھلاڑی موجود ؟

    آئی سی سی نے مین اور ویمن ٹیم آف دی ڈیکیڈ کی فہرست جاری کردی، کتنے پاکستانی کھلاڑی موجود ؟

    آئی سی سی نے مین اور ویمن ٹیم آف دی ڈیکیڈ کی فہرست جاری کردی، کتنے پاکستانی کھلاڑی موجود ؟

    باغی ٹی وی رپورٹ : آئی سی سی نے مین اور ویمن ٹیم آف دی ڈیکیڈ کی فہرست جاری کردی، چاروں سکواڈ میں پاکستان سے کوئی کھلاڑی موجود نہیں۔

    کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی جانب سے دہائی کی مین اور ویمن ٹیموں کی فہرست جاری کردی گئی۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کئی عرصہ تک نمبر ون پوزیشن پر رہنے والی پاکستانی ٹیم کا کوئی کھلاڑی بھی جگہ نہ بنا سکا، بابر اعظم کو آئی سی سی کی نمبر ون ریکنگ پر رہنے کے باوجود ٹیم میں جگہ نہ مل سکی۔

    مین ون ڈے اور ٹیسٹ سکواڈ میں بھی قومی ٹیم سے کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ ویمن کی ون ڈے ٹیم میں بھی قومی ٹیم کی کوئی کھلاڑی موجود نہیں۔

    آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ، بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان کے مرد و خواتین کھلاڑی آئی سی سی کی جاری کردہ فہرستوں میں شامل ہیں، حیران کن طور پر دہائی کی بہترین ٹی ٹونٹی ٹیم پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی آئی سی سی ٹیم میں شامل نہ کیا جاسکا

  • احمد فرازصاحب کی روح یقیناً آج تکلیف محسوس کرتی ہوگی، مریم اورنگ زیب شبلی فراز پر برس پڑیں

    احمد فرازصاحب کی روح یقیناً آج تکلیف محسوس کرتی ہوگی، مریم اورنگ زیب شبلی فراز پر برس پڑیں

    احمد فرازصاحب کی روح یقیناً آج تکلیف محسوس کرتی ہوگی، مریم اورنگ زیب شبلی فراز پر برس پڑیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے کہا ہےکہ نوازشریف کا نام ملک کی ترقی، دفاع اور سلامتی کی بنیادوں میں شامل ہے.دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ عمران خان کانام آئے گا تو کیا یاد آئے گا.احمد فرازصاحب کی روح یقیناً آج تکلیف محسوس کرتی ہوگی،

    ان کے فلسفے اور نظریات کے بدترین مخالف کا ترجمان خود ان کا بیٹا ہے،ان کے پاس عوام کو بے روزگاری، مہنگائی اور اندھیرے دینے کے سوا کچھ نہیں .ملک میں جب بھی ووٹ چوری کا نام آئے گا تو عمران خان کا نام آئے گا،عمران صاحب تابعدار اور تھانیدار ذہنیت کے مالک ہیں،

    آج شبلی فراز نے مان لیا ،عوام کی تابعداری ان کی معیشت اور روزگار تباہ کرنے سے نہیں ہوتی ،عوام کے حقوق،ان کی روٹی روزگار ،آزادی اظہار واپس لے کر رہیں گے،
    واضح رہےکہ اس قبل آج لاڑکانہ جلسے پر تنقید کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سٹرکوں‌پر گھسیٹنے والے آج گلے مل رہے ہیں. مریم نواز کا لاڑکانہ جانا "اوپر سے لڑائی اندر سے بہن بھائی” کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے مہمان بن گئے۔

    سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کو تکلیف پہنچ رہی ہوگی کہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بد ترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایجنڈا اپنی ذات سے شروع ہو کر اپنی ذات پر ختم ہو جاتا ہے، ان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں۔

  • پاکستان شاہینز اور ناردرن نائٹس کے مابین ٹی ٹونٹی میچ  ، کونسی ٹیم رہی فاتح

    پاکستان شاہینز اور ناردرن نائٹس کے مابین ٹی ٹونٹی میچ ، کونسی ٹیم رہی فاتح

    پاکستان شاہینز اور ناردرن نائٹس کے مابین ٹی ٹونٹی میچ ، کونسی ٹیم رہی فاتح

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق204 رنز کے تعاقب میں پاکستان شاہینز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز ہی بناسکی. ذیشان ملک 52 اور حیدر علی 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے. دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لیے 85 رنز کی شراکت قائم کی. خوشدل شاہ 25 اور روحیل نذیر 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے. ناردرن نائٹس کے جوش براؤن نے 3 وکٹیں حاصل کیں. ناردرن نائٹس نے مقررہ بیس اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے تھے
    ٹم سائفرٹ 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے . پاکستان شاہینز کے خوشدل شاہ اور موسی خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی . دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی میچ سیڈن پارک ہملٹن میں کھیلا گیا. پاکستان شاہینز کی ٹیم اپنا دوسرا میچ 29 دسمبر کو ویلنگٹن فائربرڈز کے خلاف کھیلے گی
    پاکستان شاہینز اور ناردرن نائٹس کے مابین ٹی ٹونٹی میچ ہملٹن میں کھیلا گیا.

    اس سے قبل پاکستان شاہینز کے کپتان روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا . پاکستان شاہینز کی فائنل الیون میں ذیشان ملک، حیدر علی اور حسین طلعت شامل تھے.
    دیگر کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ، عماد بٹ، عثمان قادر اور افتخار احمد شامل تھے.
    موسی خان، حارث رؤف اور محمد حسنین بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں. ناردرن نائٹس نے پاکستان شاہینز کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دے دیا .ناردرن نائٹس نے مقررہ بیس اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے
    ٹم سائفرٹ 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے .پاکستان شاہینز کے خوشدل شاہ اور موسی خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
    دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی میچ ہملٹن میں کھیلا جارہا ہے

  • نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں آؤٹ، کون سا بولر رہاکامیاب

    نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں آؤٹ، کون سا بولر رہاکامیاب

    ز نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں آؤٹ، کون سا بولر رہاکامیاب

    باغی ٹی وی ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 431رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان کین ولیمسن نے شاندار 129رنز بنائے۔

    پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ کے دوسرے دن کین ولیم سن اور ہنری نکلز نے 222رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا ، دونوں اسکور کو 266رنز تک لے جانے میں کامیاب رہے۔اس دوران نکلز نے اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ ولیمسن نے سنچری، کیوی کپتان کے کیریئر کی یہ 23ویں سنچری بھی تھی۔

    دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ پر 133رنز کا اضافہ کیا، نکلز کو نسیم شاہ نے شکار کیا جبکہ 129رنز بنانے والے ولیم سن کی وکٹ یاسر شاہ نے حاصل کی۔

    سینٹنر کو 19 رنز پر فہیم اشرف نے آؤٹ کیا، واٹلنگ اور جیمسن کے درمیان ساتویں وکٹ پر 66رنز کی شاندار شراکت ہوئی، واٹلنگ بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے ،جبکہ جیمی سن کو 32 کے انفرادی اسکور پر محمدعباس نے پویلین پہنچایا، واٹلنگ 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے سب سے زیادہ 4 چار وکٹیں حاصل کیں۔اس کے جواب میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کےخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 28رنزپرگرگئی. . شان مسعود 42گیندوں پر 10رنزبناکرکیچ آؤٹ

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ ،پہلے روز کا کھیل مکمل

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ ،پہلے روز کا کھیل مکمل

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ ،پہلے روز کا کھیل مکمل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل مکمل ہو گیا ہے جس دوران نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا لیے ہیں ۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 222 رنز بنالیے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لتھام اور ٹام بلینڈیل نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی شاہین شاہ آفریدی کی طوفانی گیندوں کا آغاز میں ہی نشانہ بن گئے ،

    نیوزی لینڈ کے کھلاڑی 4 اور پانچ سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ان کے علاوہ روس ٹیلر نے میدان سنبھالا اور ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کرتے ہوئے 70 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ بھی سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند کا نشانہ بنے ۔

    اس وقت نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز بنا چکے ہیں اور کل اپنے کھیل کا پھر سے آغاز کریں گے جبکہ ان کے ساتھ دوسری جانب ہنری نیکولس 42 رنز بنا چکے ہیں ۔پاکستان کی جانب سے صرف شاہین شاہ آفریدی ہی تین وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے ان کے علاوہ کوئی اور باولر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ ، باکسنگ ڈے کے موقع پر دونوں ٹیموں کے مابین میچ ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلا جارہا ہے ،قومی ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کر رہے ہیں ،شان مسعود، عابد علی، اظہر علی اور فواد عالم فائنل الیون میں شامل ہیں حارث سہیل، فہیم اشرف اور یاسر شاہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں،محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ بھی فائنل الیون میں شامل ہیں، عمران بٹ، ظفر گوہر، سرفراز احمد اور سہیل خان ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں

  • شاداب خان 6 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور

    شاداب خان 6 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاداب خان بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث 6 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دورہو گئے

    آلراؤنڈر شاداب خان اپنی بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں، لہٰذا وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ شاداب خان نیپئر میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے بعد انجری کا شکار ہوئے تھے۔ قومی اسکواڈ کے ترنگا پہنچنے پر ان کی انجری کا ایم آر آئی سکین کروایا گیا۔سکین میں تشخیص ہوئی ہے کہ شاداب خان کی بائیں ٹانگ کے ریکٹس فیمورس مسل میں بڑے گریڈ کا ٹیئر ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر، ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی سیکن میں تشخیص ہوئی ہے کہ شاداب خان کی یہ انجری پرانی نہیں بلکہ ابھی نئی ہوئی ہے۔ شاداب خان اس سے قبل انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز سے آؤٹ ہوگئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اس انجری کے حوالے سے بہت احتیاط برتنا چاہتے ہیں، لہٰذا انہیں 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا ہے، میڈیکل پینل شاداب خان کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا جس کے بعد ہی وہ ان کی دوبارہ کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز 26 جنوری سے 14 فروری تک جاری رہے گی۔ شاداب خان قومی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں ہی موجود رہیں گے جہاں پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کا ری ہیب پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران 133 رنز پر کیویز کی تیسری وکٹ بھی گرگئی۔نیوزی لینڈ کے شہر ترنگا کے ماؤنٹ منگنوئی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوچکا ہے، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت پر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کھلاڑی پُر اعتماد ہیں، اچھا کھیل پیش کریں گے

    میچ کا آغاز ہوتے ہی چار رنز کے نقصان پر شاہین آفریدی نے میزبان ٹیم کے ٹام لیتھم کا شکار کیا، جس کے بعد نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 13 رنز پر گری، ٹام بلنڈل 5 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ 133 رنز پر کیویز کی تیسری وکٹ بھی گرا دی، اور راس ٹیلر کو 70 رنز پر پویلین بھیج دیا۔نیوزی لینڈ نے 200 رنز 3 کھلاڑی کے نقصان پر بنائے،

    قومی سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، عابد علی، شان مسعود، اظہر علی اور حارث سہیل شامل ہیں۔ فواد عالم، فہیم اشرف، یاسر شاہ اور محمد عباس بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

  • شاہین کل ٹیسٹ میں کیویز کے خلاف اپنے جوہر دکھائیں گے ، ٹیسٹ فارمیٹ میں‌کس کا پلڑا رہا بھاری

    شاہین کل ٹیسٹ میں کیویز کے خلاف اپنے جوہر دکھائیں گے ، ٹیسٹ فارمیٹ میں‌کس کا پلڑا رہا بھاری

    شاہین کل ٹیسٹ میں کیویز کے خلاف اپنے جوہر دکھائیں گے ، ٹیسٹ فارمیٹ میں‌کس کا پلڑا رہا بھاری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان دوٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل)ہفتہ سے مائونٹ مانگنوئی میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میزبان ٹیم نے گرین شرٹس سے 2-1سے جیت لی تھی۔ کیوی ٹی نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی ، دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو 9وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی.نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزکے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کی کمان محمد رضوان سنبھالیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ،شاداب خان، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ، حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

    پاکستان کے 2016ء میں ٹیسٹ سیریز ہارنے سے پہلے تاریخ میں نیوزی لینڈ 1985ء میں صرف ایک بار پاکستان کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر سیریز ہرا پایا ہے۔ ، ورنہ 90ء کی دہائی سے آخری دورے تک کامیابی یا تو پاکستان کو ملتی، یا پھر سیریز ڈرا ہوتی۔ دیکھتے ہیں 26 دسمبر سے شروع ہونے والے ‘باکسنگ ڈے’ ٹیسٹ میں کیا ہوتا ہے

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں سب سے زیادہ 24 ٹیسٹ‌میچ جیتے ہیں. ۔

  • بولنگ کوچ وقار یونس نے باؤلرز کو مفید مشورے دے دیے

    بولنگ کوچ وقار یونس نے باؤلرز کو مفید مشورے دے دیے

    بولنگ کوچ وقار یونس نے باؤلرز کو مفید مشورے دے دیے

    باغی ٹی وی :قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے بہترین کارکردگی کے لیے بولرز کو مفید مشورے دے دیے۔

    بولنگ کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو پورے رن اپ کے ساتھ باؤلنگ کرنے کا مشورہ دیا۔

    وقار یونس نے موسیٰ خان کو بھی رن اپ اور کلائی پر فوکس کرنے کا مشورہ دیا اور اس کے ساتھ ہی ہدایت دی کہ ڈی کی ایک سائیڈ بند رکھ کر بولنگ کرو.بولنگ کوچ نے کہا کہ ایک سائیڈ پر بولنگ سے جسم پر زور آئے گا لیکن بعد میں عادت ہوجائے گی۔

    وقار یونس نے مزید کہا کہ خود پر اعتماد رکھیں مضبوط بنیں کامیابی ملے گی.
    کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے بتایا کہ ہمارے باؤلرز اور بیٹسمین دونوں ہی اچھے ردھم میں لگ رہے ہیں .پاکستان شاہینز کی فتح سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں. ٹی ٹونٹی کی نسبت ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ تجربہ کار ہے
    ان کا کہنا تھا کہ شان مسعود، اظہر علی، فواد عالم اور حارث سہیل جیسے بیٹسمین دستیاب ہیں. ہمارے پاس محمد عباس، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی جیسے ٹیسٹ باؤلرز موجود ہیں
    بابراعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی.انجری کے باوجود بابراعظم جس طرح ٹریننگ سیشنز میں موجود رہتے ہیں وہ قابل ستائش ہے

  • نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت ہے یا نہیں، اظہر علی نے بتا دیا

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت ہے یا نہیں، اظہر علی نے بتا دیا

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت ہے یا نہیں، اظہر علی نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بولرز کے کردار کو اہم قرار دے دیا۔

    پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہفتے سے شروع ہونے والے میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، بطور سینئر کرکٹر اچھا کھیلنا اور ساتھی کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا میرا کام ہے، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ سے ایشین سائیڈز کے لیے چیلنجنگ رہتی ہیں، ان کنڈیشنز میں ہمارے بؤلرز کا کردار اہم ہے۔

    اظہر علی کا مزید کہنا ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ کے تجربہ کار بؤلرز کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ہوگا، بطور بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنے کی کوشش کریں گے،زیادہ دیر کریز پر وقت گزاریں گے تو رنز بنیں گے، ان وکٹوں پر سیٹ ہونے کے بعد لمبی باری لینے کا موقع بھی ملتا ہے۔ ہمارے کو بھی حریف بلے بازوں کو جلد آوٹ کرنے کے لیے محنت کرنا پڑے گی

    اظہر علی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان کنڈیشنز میں ہمارے باؤلرز کا کردار اہم ہے،ٹیسٹ فارمیٹ کے تجربہ کار باؤلرز کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ہوگا،بطور بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنے کی کوشش کریں گے،زیادہ دیر کریز پر وقت گزاریں گے تو رنز بنیں گے،