Baaghi TV

Category: کھیل

  • کیوی کپتان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کی  وجہ سامنے آگئی

    کیوی کپتان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    کیوی کپتان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ کین ولیمسن اپنی حاملہ اہلیہ کو حوصلہ دینے ان کے پاس پہنچے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ کین ولیمسن آئندہ دنوں میں پہلے بچے کے والد بنیں گے۔

    نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے ویلنگٹن میں شروع ہورہا ہے، ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کریں گے، ول ینگ تیسرے نمبر پربیٹنگ کریں گے۔

    ادھر پاکستان بھی اپنے پہلے چار روزہ میچ کےلیے تیاریاں کر رہا ہے. یوزی لینڈ اے کے خلاف میچ کے لیے پاکستان شاہینز کی تیاریاں جاری ہیں.کھلاڑیوں نے آج بھی کوئنز ٹاؤن میں تین گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ،پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم 14 دسمبر کو وانگرائے روانہ ہوگی ،پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے مابین واحد چار روزہ میچ 17 دسمبر کو وانگرائے میں کھیلا جائے گا.

    18 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں،قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ نے کوئنز ٹاؤن ایونٹ سنٹر میں مسلسل دوسرے روز ٹریننگ سیشن جاری رکھا،قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ آج اپنا پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیل رہا ہے

  • نیوزی لینڈ اے کے خلاف میچ کے لیے پاکستان شاہینز کی تیاریاں جاری

    نیوزی لینڈ اے کے خلاف میچ کے لیے پاکستان شاہینز کی تیاریاں جاری

    نیوزی لینڈ اے کے خلاف میچ کے لیے پاکستان شاہینز کی تیاریاں جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز کی تیاریاں جاری ہیں

    کھلاڑیوں نے آج بھی کوئنز ٹاؤن میں تین گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ،پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم 14 دسمبر کو وانگرائے روانہ ہوگی ،پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے مابین واحد چار روزہ میچ 17 دسمبر کو وانگرائے میں کھیلا جائے گا.

    18 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں،قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ نے کوئنز ٹاؤن ایونٹ سنٹر میں مسلسل دوسرے روز ٹریننگ سیشن جاری رکھا،قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ آج اپنا پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیل رہا ہے

    سینیریو بیس میچ میں تمام کھلاڑیوں کو مختلف اہداف دئیے گئے ہیں

  • پی ایس ایل کے پروجیکٹ ایگزیکٹوکے بارے میں اہم فیصلہ ہوگیا

    پی ایس ایل کے پروجیکٹ ایگزیکٹوکے بارے میں اہم فیصلہ ہوگیا

    پشاور:پی ایس ایل کے پروجیکٹ ایگزیکٹوکے بارے میں اہم فیصلہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے پروجیکٹ ایگزیکٹو مسٹر شعیب نوید اپنے معاہدے کی توسیع نہیں لیں گے،ان کے معاہدے کی مدت 23 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے یہ بھی کہا جارہا ہےکہ شعیب نویدنے پی سی بی کو پچھلے سال جوائن کیا تھا ،ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 آغاز سے اختتام تک پاکستان میں منعقد ہوئی، اس سارے ایونٹ کی کامیاب منصوبہ بندی میں انکا اہم حصہ رہا۔

    مسٹر شعیب نوید کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کا فخر ہے کہ میں پاکستان سپر لیگ کا پہلا پروجیکٹ ایگزیکٹیو ہوں۔پی ایس ایل میں میرے دوسرے دور کی اہم بات یہ ہے کہ ہم پی سی بی کی پوری ٹیم،ٹیم مالکان، سیکیورٹی ایجنسیوں اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے پاکستان میں پورا سیزن کروانے میں کامیاب رہےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے ینگ فیملی کی موجودگی میں یہ محسوس کیا کہ مجھے ایک مختلف چیلنج کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہے اور یہ میرے دل کے قریب ہے،میں اس کی مزید کامیابی کے لیے پرامید ہوں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شیعب نوید کی رخصتی کے بعد پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حمید ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کی منصوبہ بندی اور معاملات سنبھالیں گے۔

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شعیب نوید ایک ہونہار افسر کے طور پرجانے جاتے ہیں اورہمیشہ کرکٹ کے لیے بہتر کام کیا

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سیکریٹری کرنل ریٹائرڈ رفیع نسیم وفات پا گئے

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سیکریٹری کرنل ریٹائرڈ رفیع نسیم وفات پا گئے

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سیکریٹری کرنل ریٹائرڈ رفیع نسیم وفات پا گئےاطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سیکرٹری ، چیف ایگزیکٹو کرنل (ر) رفیع نسیم پیر کے روزاپنے خالق حقیقی سے جاملے

    خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں کیولیری گراؤنڈ قبرستان لاہور کینٹ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    کرنل ریٹائرڈ نسیم رفیع پاک فوج سےریٹائرمنٹ کے بعد 15 سال سے زیادہ عرصہ تک واپڈا کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستہ رہے۔ وہ کئی سال تک پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری بھی رہے۔

    کرنل ریٹائرڈ نسیم رفیع اپنے مشہور کیریئر کے دوران ڈیلی ٹائمز ، دی نیوز ، دی نیشن ، دی سن انٹرنیشنل ، جنگ وغیرہ سمیت مختلف ڈیلی نیوز پیپرز میں کھیلوں اور دیگر ایسے اہم ایشوز سے متعلق 2000 سے زائد اہم مضامین ، مقالا جات کے منصف بھی تھے

    کرنل ریٹائرڈ نسیم رفیع کے پسماندگان میں ان کی بیوہ ، 3 بچے اور پوتے پوتیاں‌ہیں‌

  • پاکستان میں کھیلوں  کے فروغ کے لیے وزیرکھیل ترکی پہنچ گئے:اہم شخصیات سے ملاقاتیں

    پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے وزیرکھیل ترکی پہنچ گئے:اہم شخصیات سے ملاقاتیں

    لاہور: پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے وزیرکھیل ترکی پہنچ گئے:اہم شخصیات سے ملاقاتیں ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے وزیر کھیل اور نوجوانوں کے امور رائے تیمور خان بھٹی اور ان کے وفد نے بدھ کے روز استنبول میں ترک صدر طیب اردگان کے بیٹے بلال اردگان سے ملاقات کی۔

     

    ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین روایتی کھیلوں کے فروغ پر بہتری لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں‌کے وفود نے کھیلوں کے فروغ کے لئے باہمی کوششوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر پنجاب کے وزیر کھیل اور نوجوانوں کے امور رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین مشہور روایتی کھیلوں کا تبادلہ پروگرام شروع کیا جائے گا۔ علاقائی اور ثقافتی کھیلوں کو ہمارے ورثہ اور میراث کے حوالے سے بڑی اہمیت حاصل ہے۔ ہمارے ساتھ ترکی کے ساتھ کئی دہائیوں پرانے برادرانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں اور روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششوں سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

    پنجاب کے وزیر کھیل اور نوجوانوں کے امور رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا کہ پاکستان ترکی میں کبڈی کی ترقی کے لئے ہر طرح کی مدد کرے گا۔

    پنجاب کے وزیر کھیل اور نوجوانوں کے امور رائے تیمور خان بھٹی نے ورلڈ خانہ بدوش کھیلوں میں کبڈی کو شامل کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے بلال اردگان کو بھی پاکستان کے روایتی کھیلوں کی اسراف میں شرکت کی دعوت دی جس کو انہوں نے موقع پر ہی قبول کرلیا۔

    بلال اردگان جو عالمی ایتھنوزپورٹس کے صدر بھی ہیں ، نے کہا کہ پاکستان ایک بہت اہم اسلامی ملک ہے اور امت مسلمہ میں ان کا بہت احترام ہے۔ "ہم پاکستان میں روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے مل کر کام کریں گے”۔ انہوں نے اس موقع پر پنجاب کے وزیر کھیل اور نوجوانوں کے امور رائے تیمور خان بھٹی کو ایک تحائف بھی پیش کیا۔

  • دانش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست،عدالت کا بڑا حکم

    دانش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست،عدالت کا بڑا حکم

    دانش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست،عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے دانش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست پر پی سی بی اوردیگرکو نوٹس جاری کردیئے اورپی سی بی،وفاقی وزارت کھیل کو 15 جنوری تک جواب دینے کی ہدایت کردی،

    سندھ ہائیکورٹ میں دانش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست پر سماعت ہوئی، دانش کنیریا کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ پی سی بی میرا موقف آئی سی سی میں پیش کرے، ڈومیسٹک اورقومی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی سی بی کوکرکٹ کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پی سی بی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں،ہم مدد چاہتے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آئی سی سی میں پابندی کیخلاف کوئی اپیل نہیں ہوتی،وکیل نے کہا کہ دانش کنیریا غلطیوں پرمعافی چاہتے ہیں،دیگرکھلاڑیوں کو بھی اجازت ملی،

    عدالت نے پی سی بی اوردیگرکونوٹس جاری کردیئے ،عدالت نے پی سی بی،وفاقی وزارت کھیل کو 15 جنوری تک جواب دینے کی ہدایت کردی اوردرخواست گزارکوترمیمی ٹائٹل جمع کرانے کی اجازت دیدی۔

    عدالت میں دائر درخواست میں دانش کنیریا نے موقف اپنایا کہ کرکٹ ہی میرا سب کچھ ہے کوئی دوسرا روزگار نہیں، کرپٹ ترین دیگر کھلاڑیوں کو بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے دیگر کو دوسرا موقع جبکہ مجھے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ پی سی بی میرا موقف آئی سی سی میں پیش کرے، ڈومیسٹک اور قومی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں پی سی بی کو ڈومیسٹک کرکٹ اور کرکٹ کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔

    لیگ اسپنر نے پی سی بی بحالی پروگرام کا حصہ بننے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی لیگ کا حصہ بننا چاہتا ہوں، نام فائنل ہوچکا ہے لیکن خدشہ ہے کہ پابندی کے باعث نہیں کھیلایا جائے گا لہذا پی سی بی بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جائے۔

  • قومی ٹیم پر لگی پابندیاں ختم ، آزادی انجوائے کرنے لگے

    قومی ٹیم پر لگی پابندیاں ختم ، آزادی انجوائے کرنے لگے

    قومی ٹیم پر لگی پابندیاں ختم ، آزادی انجوائے کرنے لگے

    باغی ٹی وی :نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز مینجڈ آئسولیشن ختم ہونے پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹڑ پر شاداب خان، اظہر علی اور دیگر نے سیلفیز شیئر کیں۔

    شاداب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ قرنطینہ کے بعد اب ہم آزادی سے اپنی زندگی جی رہے ہیں،سرفراز نے شاداب کا لنچ کروانے پر شکریہ بھی ادا کیا، اظہر علی نے باہر مداحوں کے ساتھ سیلفیز لیتے تصویریں شیئر کیں۔

    نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی مینجڈ آئسولیشن ختم ہوگئی ہے۔ اسکواڈ میں شامل 52 اراکین کرائسٹ چرچ کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔

    قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل 52 اراکین کرائسٹ چرچ میں طویل مینجڈ آئسولیشن کے خاتمے کے بعد مقامی ہوٹل آئے جہاں سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے۔ اسکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ سے آج کوئنز ٹاؤن پہنچ جائے گا۔ دوسرا رکن جمعرات کو کوئنز ٹاؤن میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرے گا۔

    کوئنز ٹاؤن پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کے اسکواڈز علیحدہ علیحدہ ہوٹلز میں قیام کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔ ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے جس کے کپتان بابر اعظم جب کہ نائب کپتان شادان خان ہوں گے، ٹی 20 ٹیم میں کی قیادت بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔ سرفراز احمد اور حسین طلعت کی واپسی ہوئی ہے۔

  • نیوزی لینڈ میں مہمان ٹیموں کے ساتھ ڈرامائی صورتحال پیش آنےلگی

    نیوزی لینڈ میں مہمان ٹیموں کے ساتھ ڈرامائی صورتحال پیش آنےلگی

    نیوزی لینڈ میں مہمان ٹیموں کے ساتھ ڈرامائی صورتحال پیش آنےلگی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں مہمان ٹیموں کے ساتھ ڈرامائی صورتحال پیش آرہی ہے. پاکستانی کرکٹرز کا جلوہ تو قریب 15 دن بعد ہوگا لیکن ویسے انڈیز جس نے ٹی 20 سیریز اور پہلا ٹیسٹ کھیل لیا ہے. اب وہ عجب صورتحال میں ہے.10 دسمبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل 4 کرکٹرز دستیاب نہیں ہیں.وجوہات میں انجریز،کووڈ پروٹوکول کی خلاف وغیرہ ہیں.چنانچہ 4 میں سے 2 کرکٹرز کی نیوزی لینڈ بدری کی ا طلاعات ہیں.ایک زخمی اور دوسرا پروٹوکول کے معاملے میں پھنس گیا ہے.کمار روچ اور شنین گبرائیل پہلی فلائٹ سے اپنے ملک روانہ ہورہے ہیں.شیمن ہیٹمیئر کووڈ پروٹوکول کے معاملے کی وجہ اور کیمو پاول انجری کے باعث نہیں کھیلیں گے

    بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟

    پاکستانی کپتان بابر اعظم الزامات کی زد میں، کون سچا کون جھوٹا،مبشرلقمان حقیقت سامنے لے آئے

    بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟

    پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز،لیکن کس چیز کو "مس” کر رہے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا

    ادھر نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے اسکواڈ کی مینیجڈ آئسولیشن ختم ہوگئی.اسکواڈ میں شامل 52 اراکین کرائسٹ چرچ کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے ،مقامی ہوٹل میں دو گھنٹے قیام کے بعد قومی اسکواڈ بذریعہ پرواز کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگا ،قومی اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے کوئنز ٹاؤن پہنچے گا

    تمام کلیئر 52 ارکان منگل کو کوئنز ٹاؤن پہنچ جائیں گے جہاں ان پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گے، گروپس کی شکل میں گراؤنڈ میں پریکٹس شروع کر دیں گے، ٹریننگ اور فزیکل فٹنس بھی جاری رہے گی۔ چھٹے اور نویں روز کورونا ایکٹو کیس رپورٹ ہونے والے دو ارکان ابھی یہیں پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کریں گے۔دونوں ارکان اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کرتے ہی کوئنز ٹاؤن میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

  • سردار جی تسیں گریٹ او بھارت میں‌کسان احتجاج پر صحافی بھی بول اٹھے

    سردار جی تسیں گریٹ او بھارت میں‌کسان احتجاج پر صحافی بھی بول اٹھے

    بھارت میں‌کسان احتجاج پر صحافی کیا کہتے ہیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . بھارت کے خلاف کسان احتجاج پر بھارتی صحافی ارجیت انجم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ کسانوں کا یہ کاروان انتہائی منظم ہے جب یہاں ہم آئے تو ہمیں چائے پانی پوچھا گیا، تاحد نگاہ یہ کسانوں کے ٹریکٹر ہیں. اور ان کی تعداد لاکھوں میں‌ ہے. یہ بات کہتےہوئے صحافی کا کہنا تھا کہ اب تو بس ایک بات ہی کہنے کو دل کرتا ہےکہ سردار جی تسیں گریٹ او.

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

    زرعی قوانین کے خلاف بھارت بند کا اثر پورے ملک میں دکھائی دے رہا ہے۔ دہلی میں جاری کسانوں کے دھرنا کے درمیان مختلف ریاستوں میں بھی کسانوں کے ساتھ ساتھ دیگر تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں نے بھارت بند کی حمایت میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس دوران گزشتہ 13 دنوں سے دہلی کے سنگھور بارڈر پر کسان دھرنا دے رہے ہیں۔زرعی قوانین کے خلاف بھارت بند کے درمیان پنجاب میں سڑکیں ویران نظر آرہی ہیں۔ بھارت بند کا اثر پنجاب کے پٹیاکہ، بٹھنڈا، سنگرور، جالندھر،

    کسانوں کے بھارت بند کا اثر بھارت کی مختلف ریاستوں میں نظر آ رہا ہے۔ بنگال میں ٹریڈ یونینوں نے کسانوں کے حق میں مارچ نکالا، وہیں بہار کے دربھنگہ میں آر جے ڈی کارکنان نے زرعی قوانین کی مخالفت میں ٹائر نذر آتش کر دیئے۔کرناٹک میں کانگریس لیڈران نے اسمبلی کے باہر کسانوں کے حق آواز اٹھائی۔ کرناٹک کے ہی کلبرگی میں لیفٹ کارکنان نے بس اسٹیشن کے باہر مظاہرہ کیا۔

    آندھرا پردیش میں کسان یونینوں نے زرعی قوانین کے خلاف بلائے گئے بھارت بند کی حمایت میں جماعتوں نے مظاہرہ کیا۔اتر پردیش کے الہ آباد میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے ٹرین روک دی ہے۔ بھارت بند کے دوران سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے بندیل کھنڈ ایکسپریس کو روک دیا اور نعرے بازی کی۔لدھیانہ، امرتسر سمیت دیگر اضلاع میں دکھائی دے رہا ہے

    مودی سرکار کی طرف سے پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے تین زرعی قوانین کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں کسان دہلی کی سرحدوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ تحریک کو پنجاب اور ہریانہ کے بعد اتر پردیش کے کسانوں کی بھی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور متعدد ریاستوں کے کسانوں نے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ کسانوں سے حکومت کی کئی دور کی بات چیت ناکام ہو چکی ہے۔ اب گاؤں گاؤں میں احتجاج کی آگ پھیل رہی ہے اور لوگوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں کسان دہلی جا کر احتجاج میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔

     

  • سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورۂ ساؤتھ افریقہ،بے یقینی کے بادل منڈلانے لگے

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورۂ ساؤتھ افریقہ،بے یقینی کے بادل منڈلانے لگے

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورۂ ساؤتھ افریقہ بے یقینی کے بادل منڈلانے لگے

    باغی ٹی وی : سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورۂ ساؤتھ افریقہ خدشات کی نظر ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    سری لنکا کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا ہے جس میں جنوبی افریقہ اور سری لنکن ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔واضح رہے کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو 18دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہونا ہے۔ادھر پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ میں کرونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے.