Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان شاہینز کے دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا پہلا روز مکمل

    پاکستان شاہینز کے دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا پہلا روز مکمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شاہینز کے دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا پہلا روز مکمل ہو گیا

    میچ کے پہلے روز اظہر علی الیون کے 75 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے،شان مسعود 65، عابد علی 36 اور اظہر علی 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،حارث سہیل 32 اور فواد عالم 31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں ،نسیم شاہ، یاسر شاہ اور ظفر گوہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

    قبل ازیں پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کا 2 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ شروع ہو تو پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو 2 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے ،ایک ٹیم کی قیادت اظہر علی اور دوسری کی روحیل نذیر نے کی،اظہر علی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،کوئنز ٹاؤن میں موجود پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں

    آپشنل سیشن رکھنے کا مقصد باؤلرز کو آج آرام دینا ہے ،آپشنل سیشن میں شریک کھلاڑی آج نیٹ سیشن کے دوران بیٹنگ پریکٹس کررہے ہیں ،قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم گراؤنڈ میں فیلڈنگ پریکٹس بھی کررہے ہیں

  • کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیلیں،ٹارگٹ کیا ہے؟ حیدر علی نے بتا دیا

    کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیلیں،ٹارگٹ کیا ہے؟ حیدر علی نے بتا دیا

    کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیلیں،ٹارگٹ کیا ہے؟ حیدر علی نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹرحیدرعلی نے ٹی ٹوئنٹی اسپشلسٹ کی چھاپ اتارنے اورنیوزی لینڈ کے خلاف سیریزمیں نیچرل گیم کھیلنے کے ساتھ وکٹ پرزیادہ دیررکنے کوہدف قراردے دیا۔

    ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں حیدرعلی کا کہنا تھا کہ پہلے کوشش ہوتی تھی کہ ہر گیند کو باؤنڈری کے پار پہنچاؤں، اس سے ایک اوورمیں زیادہ رنزتومل جاتے ہیں لیکن اکثر آوٹ بھی یوا ہوں۔ سینئرزنے اس خامی کو دور کرکے لمبی باری لینے اور ایک دو باونڈریز کے بعد سنگل رنز پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

    حیدر علی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ان کی ہدایت کے مطابق وکٹ پر زیادہ دیر رکنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہ لوکی فرگوسن کے ہونے یا نہ ہونے کا نہیں سوچ رہے ہر باولر ہی ہمارے لیے خاص باؤلرہے۔ میرٹ ہرسب کا سامنا کرنے کو تیارہے۔ جتنے بھی دن ملے ہیں۔ ان میں بیٹنگ ہر زیادہ دھیان دے رہے ہیں

    حیدر علی کا مزید کہنا تھا کہ اپنی سرزمین پر ہر ٹیم ہی مشکل حریف ہوتی ہے۔ کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیلیں۔ وہ تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔

    حیدرعلی کا کہنا تھا کہ میرا پہلا ٹور ہے، ہم قرنطینہ میں تھے ، کافی مشکلات تھیں،کہیں جا نہیں سکتے تھے، گراونڈ‌میں نہیں جا سکتے تھے، روم کے اندر ہی ٹریننگ کی اس کے بعد ہماری پریکٹس سٹارٹ ہو گئی ہے،وقت کم ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ اچھی سے اچھی پریکٹس کر لیں

  • قائد اعظم ٹرافی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے

    قائد اعظم ٹرافی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے

    قائد اعظم ٹرافی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چار روزہ فرسٹ کلاس قائداعظم ٹرافی میں خیبر پختونخوا کے خلاف اپنی اننگز کے دوران پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ آف پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لئے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ کے شہزار محمد پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے یہ میچ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں اعظم ٹرافی کا میچ کھیلا گیا۔

    شہزار نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی ہے ، جس کے بقول: "میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنا۔

    یہ واقعہ جمعرات کے دن (میچ کے تیسرے دن) سندھ کی دوسری اننگز کے 26 ویں اوور میں پیش آیا ، جب شہزار ، ایل بی ڈبلیو آف ہونے کے بعد خالد عثمان نے اپنے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ڈریسنگ روم میں واپس آنے میں واضح تاخیر کی۔ .

    دن کے کھیل کے بعد ، شہزار نے اس الزام کو جرم ثابت کیا اور میچ ریفری افتخار احمد کی تجویز کردہ منظوری کو قبول کرلیا۔ انچارج کو فیلڈ امپائر ولید یعقوب اور فیصل آفریدی نے عائد کیا۔

    ایک اور واقعے میں ، نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چار روزہ فرسٹ کلاس قائداعظم ٹرافی کے میچ میں جنوبی پنجاب کے عمران رفیق کو بلوچستان کے خلاف 205 رنز کی کامیابی کے دوران آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی پر متنبہ کیا گیا۔

    یہ واقعہ جنوبی پنجاب کی دوسری اننگز کے روزہ تین روز کے 76 ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب عمران نے اپنے دونوں بازوؤں کو بال پکڑنے کے لیے اٹھایا تو اسے کچھ بھی ہاتھ نہیں پڑا جب کیچ آؤٹ کی اپیل کی گئی اور آؤٹ ہونے کے بعد اس کے ران پیڈ کو رگڑ دیا۔

    دن کے کھیل کے بعد ، عمران نے الزام میں اعتراف کیا اور میچ ریفری محمد جاوید ملک کی تجویز کردہ منظوری کو قبول کرلیا۔ یہ چارج ان فیلڈ امپائر احسن رضا اور آصف یعقوب اور تھرڈ امپائر راشد ریاض نے کیا۔

  • حارث رؤف  پھر بگ بیش لیگ میں ان ایکشن

    حارث رؤف پھر بگ بیش لیگ میں ان ایکشن

    حارث رؤف پھر بگ بیش لیگ میں ان ایکشن

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث ایک بار پھر بگ بیش لیگ میں ایکشن میں ہونگے،میلبورن سٹارز نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی پیسر کے لئے ونڈو خالی ہوگئی ہے اور وہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی لیگ کھیلیں گے۔رؤف فی الحال بلیک کیپس کے خلاف سیریز کے لئےپاکستان کی ٹی20 ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ میں ہیں ۔پاکستان نے باکسنگ ڈے اور 3 جنوری کو دو ٹیسٹ میچزکھیلنے ہیں لیکن اس سے قبل 18 ، 20 اور 22 دسمبر کو تین ٹی20 میچز بھی ہیں۔
    حارث رئوف کے اس سال بی بی ایل کے لئے دستیابی آسان نہیں تھی کیونکہ نیوزی لینڈ دورے کے بعد جنوبی افریقا نے پاکستان آنا ہےلیکن ایک ونڈو دستیاب ہونے کی وجہ سے معاہدہ ممکن ہوگیا ہے،کلب کو توقع ہے کہ وہ جنوری کے شروع میں آسٹریلیا پہنچیں گے۔کرک سین کے مطابق حارث رؤف کی آمد کا اعلان جمعہ کیا گیاہے ، وہ آٹھ سے زیادہ میچزکے لئے دستیاب ہوسکتے ہیں ، ان کی آمد4 جنوری ہوبارٹ یا 7 جنوری کوبرسبین ہیٹ کے ساتھ مقابلے کے وقت ہوسکتی ہے۔
    اگر وہ پاکستان کی ٹیسٹ سیریز کے اختتام تک دستیاب نہیں ہوتے تو پھر ان کی واپسی 11 جنوری کو ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے خلاف میچ سے ہوگی۔

    حارث روف بی بی ایل فائنل میچز کے لئے دستیاب نہیں ہونگے،انہیں فروری کے شروع میںپاکستان واپس جانا پڑے گا اور 11 فروری سے شروع ہونے والی پروٹیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت کرنی ہوگی۔

    حارث رئوف گزشتہ سیزن میں میلبورن سٹارز کے کامیاب ترین بائولر رہے تھے جنہوں نے اپنے 10 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کیں جس میں میلبورن کرکٹ گرائونڈر پر سڈنی تھنڈر کے خلاف یادگار ہیٹ ٹرک اور ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف 5 وکٹیں شامل تھیں

  • فاسٹ باؤلر حسن علی کو روٹی گروپ کی یاد ستانے لگی

    فاسٹ باؤلر حسن علی کو روٹی گروپ کی یاد ستانے لگی

    فاسٹ باؤلر حسن علی کو روٹی گروپ کی یاد ستانے لگی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اپنے ساتھیوں سے دور قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں اپنے دوستوں کی یاد ستا رہی ہے اور وہ جلد ہی ٹیم میں واپسی کے ساتھ ہی ان کے ساتھ دوبارہ ملنےکے منتظر ہیں۔

    قائداعظم ٹرافی 2020ء میں اپنی ٹیم سینٹرل پنجاب کی لگاتار دوسری کامیابی کے بعد پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ گراؤنڈ میں واپس آنے کے بعد وہ آہستہ آہستہ اپنا ردھم واپس حاصل کررہے ہیں۔

    اس بارے میں حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ وہ انجری سے صحت یابی کے بعد میدان میں واپس آکر بہت اچھا محسوس کررہے ہیں، اس وقت ان کی فارم اچھی جارہی ہے اور اعتماد بھی واپس آرہا ہے، امید ہے کہ معاملات میرے لئے بہت جلد بہتر ہوجائیں گے۔

    حسن علی نے بتایا کہ انہیں اپنا ’روٹی گروپ‘ یاد آرہا ہے جو نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے ساتھ موجود ہے، وہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں امید ہے سخت محنت کرکے قومی ٹیم میں واپس آنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
    ادھر نیوزی لینڈ میں پاکستانی کھلاڑی پریکٹس میچ اور ٹریننگ کر رہے ہیں. کوئنز ٹاؤن میں بارش، پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کا نیٹ سیشن متاثر ہوا ہے

    کھلاڑیوں کی جم میں بھرپورفزیکل ٹریننگ جاری ہے،ٹیم ٹریننر صبور احمد نے جم سیشن کی نگرانی کی ، کچھ دیر قبل کوئنز ٹاؤن پہنچنے والے امام الحق نے بھی جم سیشن میں حصہ لیا

    دوسری جانب کوئنز ٹاؤن میں کھیلا گیا دوسرا سینیریو بیس پریکٹس میچ پاکستان گرین نے جیت لیا ،پاکستان گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے ،محمد حفیظ 48 اور بابر اعظم 40 رنز بنا کر نمایاں رہے

  • قائد اعظم ٹرافی،  سنٹرل پنجاب نے حریف کو بچھاڑ دیا

    قائد اعظم ٹرافی، سنٹرل پنجاب نے حریف کو بچھاڑ دیا

    قائد اعظم ٹرافی سنٹرل پنجاب نے بچھاڑ دیا

    باغ ٹی وی رپورٹ کے مطابق . یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس میں قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون میں سنٹرل پنجاب نے میچ کے تیسرے ہی روز ناردرن کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ ناردرن کے کپتان نعمان علی نے میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق تیسرے روز سنٹرل پنجاب کو میچ جیتنے کیلئے 166 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 4 وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ محمد سعد نے 50 رنز بنائے ۔ نعمان علی نے سنٹرل پنجاب کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ اس سے قبل ناردرن نے 2 وکٹوں پر 77 رنز کے ساتھ تیسرے روز کھیل کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 156 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ حسن علی نے تین اور بلاول اقبال نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔ناردرن نے پہلی اننگز میں 243 اور سنٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں 234 رنز بنائے تھے۔

    نیشنل سٹیدیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بلوچستان نے 405 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سدرن پنجاب کے خلاف 2 وکٹوں پر 112 رنز بنا لیے ہیں ۔ عمران فرحت 63 اور اکبر الرحمان 29 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں ۔ علی وقاص 14 اور عظیم گھمن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ،دونوں وکٹیں عامر یامین نے حاصل کیں ۔ سدرن پنجاب بلوچستان کے خلاف 312 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ عمران رفیق نے 97 رنز بنائے ۔اسٹیٹ بنک گرائونڈ میں سندھ کی ٹیم خیبر پختونخواہ کے خلاف دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے ۔ 185 رنز کے خسارے میں جانے کے بعد سندھ نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں پانچ وکٹ پر 120 رنز بنائے ہیں ۔ سعود شکیل 50 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں ۔ شرجیل خان 51 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔اس سے قبل خیبر

  • کوئنز ٹاؤن میں بارش،کھلاڑیوں کی جم میں بھرپورفزیکل ٹریننگ ،خصوصی تصاویر

    کوئنز ٹاؤن میں بارش،کھلاڑیوں کی جم میں بھرپورفزیکل ٹریننگ ،خصوصی تصاویر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئنز ٹاؤن میں بارش، پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کا نیٹ سیشن متاثر ہوا ہے

    کھلاڑیوں کی جم میں بھرپورفزیکل ٹریننگ جاری ہے،ٹیم ٹریننر صبور احمد نے جم سیشن کی نگرانی کی ، کچھ دیر قبل کوئنز ٹاؤن پہنچنے والے امام الحق نے بھی جم سیشن میں حصہ لیا

    دوسری جانب کوئنز ٹاؤن میں کھیلا گیا دوسرا سینیریو بیس پریکٹس میچ پاکستان گرین نے جیت لیا ،پاکستان گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے ،محمد حفیظ 48 اور بابر اعظم 40 رنز بنا کر نمایاں رہے

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1337305831239507968

    شاہین شاہ آفریدی نے 6 وکٹیں حاصل کیں ،پاکستان وائیٹ کو مقررہ بیس اوورز میں 175 رنز کا ریوائز ٹارگٹ دیا گیا ،پاکستان وائیٹ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز ہی بناسکی ،ذیشان ملک 50، حیدر علی 45 اور عبداللہ شفیق 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،وہاب ریاض، عثمان قادر اور عماد وسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں

  • فٹ بال کے عظیم کھلاڑی فوت ہو گئے

    فٹ بال کے عظیم کھلاڑی فوت ہو گئے

    فٹ بال کے عظیم کھلاڑی انتقال کر گئے
    باغی ٹی وی :فٹ بال کے معروف اور تاریخی کھلاڑی 1982ء کے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم اٹلی کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے لیجنڈ فٹبالر پاؤلو روسی کا 64 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

    اٹلی کے کھلاڑی کو فٹبال ورلڈ کپ میں ان کی شاندار کارکردگی کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ پاؤلو روسی کے خاندان نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔پاؤلو روسی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ان کیساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ تاہم انہوں نے موت کی وجوہات بارے آگاہ نہیں کیا۔

    آنجہانی فٹبالر کی کارکردگی پر بات کی جائے تو انہوں نے اٹلی کی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے 20 گول کئے جبکہ دیگر کلبوں کیساتھ کھیلتے ہوئے انہوں نے 100 سے زیادہ گول سکور کئے۔1982ء کے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے انھیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ انہوں نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد بطور مبصر کے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

    اٹالین فٹبال لیگ نے اپنے لیجنڈ کھلاڑی پاؤلو روسی کے انتقال پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اہلیہ اور اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے

  • آئی سی سی  ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ جاری، بابر اعظم کس نمبر پر

    آئی سی سی ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ جاری، بابر اعظم کس نمبر پر

    آئی سی سی ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ جاری، بابر اعظم کس نمبر پر

    باغی ٹی وی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی طرف سے ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ کے مطابق ون ڈے کی نئی رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ روہت شرما کا دوسرا نمبر ہے۔
    کھلاڑیوں کی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارت ہی کے روہت شرما کا دوسرا نمبر ہے۔


    آئی سی سی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے نمبر پر ہیں۔

    بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے جبکہ افغانستان کے مجیب الرحمان دوسرے اور بھارت کے جسپریت بھمرا کا تیسرا نمبر ہے۔

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر ایک درجہ ترقی پانے کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

    آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے عماد وسیم پانچویں نمبر پر ہیں۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم میں‌سب کچھ ٹھیک ہونے جا رہا ، شعیب اختر نے خوشخبری سنا دی

    پاکستان کرکٹ ٹیم میں‌سب کچھ ٹھیک ہونے جا رہا ، شعیب اختر نے خوشخبری سنا دی

    پاکستان کرکٹ ٹیم میں‌سب کچھ ٹھیک ہونے جا رہا ، شعیب اختر نے خوشخبری سنا دی

    باغی ٹی وی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کی اگلے ماہ پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ 2007کے بعد آج جنوبی افریقا نے کنفرم کیا ہے کہ وہ آرہے ہیں،میں نے 2007میں لاہور میں ان کے خلاف ون ڈے کھیلا تھا،اب ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ دوٹیسٹ اور تین وڈے کھیلیں گے.

    شعیب اخترن نے اپنے پیغام میں‌ پاکستان کو بہت مبارک دیتے ہوئے کہا کہ کئ سالوں سے ٹیمیں نہیں آئیں مگر اب سب ٹھیک ہونے جارہا ہے،ہم نے 40 سال جنگوں میں گزاردیئے،وار اینڈ ٹیرر پاکستان سے باہر اور پاکستان کے اندر ہوئی،سب سے نجات حاصل کرلی۔ہمارے ہاں تباہی مچ گئی،10 سال یہاں کرکٹ نہیں آئی۔ایک ملک نے اتنا کچھ سہا ہے،ذرا سوچیں کہ ایک ملک نے کتنا کچھ دیکھا اور برداشت کیا ہے

    راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا ہے کہ میں نے اپنے پروگرامز میں آپ کو اسلام آباد دکھایا ہے،جہاںمیں کھڑا ہوں،یہاں کو دیکھ کر بھارتی کہہ اٹھے تھےکہ یہ کون سی خوبصورت جگہ ہے، کرک سین کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہماری قربانیوں کو دیکھا جائے،ہمارے ساتھ ملو تو،ہمارے پاس آئوتو اور دیکھو کہ ہم کیسے ہیں،کوئی ایک ملک ایسا نہیں ہے جس نے پارٹیشن دیکھی ہو،کول وار سہی ہو،وار اینڈ ٹیرر دیکھی ہو،افغان وار ہو،پھر دہشت گردی ہو،پھر 15سے 20 سال سے ٹیمیں نہیں آئیں،اس کے بعد یہ ملک دوبارہ کھڑا ہوا ہے۔جب میں کہتا ہوں کہ پاکستان گریٹ ملک ہے تو ایسے نہیں کہتا ،یہ اس لئے ہے کہ ہم بڑے تگڑے لوگ ہیں۔ہم مہمان نواز ہیں،ہم اپنی غلطیاں ماننے والے بھی ہیں

    شعیب اخترنے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں دنیا کی ترقی کا راستہ یہاں سے ہوکر جاتا ہے،آپ ہندوستان کو چھوڑیں،میں آپ کو یہ گارنٹی دے رہاں ہوں،میں اللہ اور اس کے رسول کا ماننے والا ہوں،میں نے اس کی ہسٹری پڑھی ہوئی ہے اور آگے کی بھی پڑھی ہوئی کہ آگے ہونے کیاجارہا ہے،اس ملک کا امن خراب ہونے کا مطلب پوری دنیا کا امن خراب ہونا ہے،پھر آپ سے سنبھلے نہیں جانا،یہ نیٹو وغیرہ بھی کچھ نہ کرسکیں گے،افغانستان تو سنبھلا نہیں گیاتو یہ کیا کروگے۔
    واضح‌ رہے کہ پاکستان میں‌سیکورٹی کے حالات بہتر ہونے کے بعد انٹر نیشنل ٹیمیں‌پاکستان آ رہی ہیں. اس سے پہلے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد بین الاقوامی کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہوا ہے .