Baaghi TV

Category: کھیل

  • نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے اسکواڈ کی مینیجڈ آئسولیشن ختم

    نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے اسکواڈ کی مینیجڈ آئسولیشن ختم

    نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے اسکواڈ کی مینیجڈ آئسولیشن ختم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے اسکواڈ کی مینیجڈ آئسولیشن ختم ہوگئی

    اسکواڈ میں شامل 52 اراکین کرائسٹ چرچ کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے ،مقامی ہوٹل میں دو گھنٹے قیام کے بعد قومی اسکواڈ بذریعہ پرواز کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگا ،قومی اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے کوئنز ٹاؤن پہنچے گا

    کوئنز ٹاؤن پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کے اسکواڈز علیحدہ علیحدہ ہوٹلز میں قیام کریں گے ،اسکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ سے آج کوئنز ٹاؤن پہنچ جائے گا ،دوسرا رکن جمعرات کو کوئنز ٹاؤن میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرے گا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20کیلئے18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ٹیم کی قیادت بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔ سرفراز احمد اور حسین طلعت کی ٹی 20اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف، شاہین آفریدی، عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

    بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟

    پاکستانی کپتان بابر اعظم الزامات کی زد میں، کون سچا کون جھوٹا،مبشرلقمان حقیقت سامنے لے آئے

    بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟

    پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز،لیکن کس چیز کو "مس” کر رہے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا

    اب تمام کلیئر 52 ارکان منگل کو کوئنز ٹاؤن پہنچ جائیں گے جہاں ان پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گے، گروپس کی شکل میں گراؤنڈ میں پریکٹس شروع کر دیں گے، ٹریننگ اور فزیکل فٹنس بھی جاری رہے گی۔ چھٹے اور نویں روز کورونا ایکٹو کیس رپورٹ ہونے والے دو ارکان ابھی یہیں پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کریں گے۔دونوں ارکان اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کرتے ہی کوئنز ٹاؤن میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

  • نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو کن مشکلات کا سامنا ہوگا، وسیم اکرم کی ماہرانہ رائے

    نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو کن مشکلات کا سامنا ہوگا، وسیم اکرم کی ماہرانہ رائے

    نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو کن مشکلات کا سامنا ہوگا . وسیم اکرم کی ماہرانہ رائے

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو دونوں سیریز مشکل ہو گی، گرین کیپس کے پاس تیاری کے لیے وقت کم ہے، 14 دن مشکل میں گزارنے کے بعد کھلاڑیوں پر ذہنی دباؤ ہو گا جس سے پرفارمنس پر اثر پڑے گا۔

    سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے پاس دس دن کا وقت ہے،پاکستان ٹیم کے لیئے نیوزی لینڈ میں چودہ دن مشکل تھے،ایسی صورتحال ذہنی طورپر بڑا اثر انداز ہوتی ہے.سابق سپیڈ سٹار نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں ٹیم کیساتھ سائیکلو لوجسٹ کا ہونا ضروری تھا نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں سیریز مشکل ہوں گی،بالرزکو ٹیسٹ سیریزمیں ٹف کنڈیشن میں مشکلات ہوگی۔

    سونگ آف سلطان کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھا کھیلا پاکستان کے خلاف کھل کر کھیلے گا۔
    ی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں شامل52 ارکان کل کرائسٹ چرچ کی مینجڈ آئسولیشن چھوڑدیں گے۔ اسکواڈ مینجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گا۔مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد اسکواڈ پر کورونا ایس اوپیز لاگو نہیں ہوں گے۔ قومی اسکواڈ کی گزشتہ روز لی گئی کوروناٹیسٹ رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔

    نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کا آخری ہیلتھ چیک اپ کل ہوگا۔ ایک رکن آکلینڈ سے کوئنزٹاؤن میں اسکواڈ کو جوائن کرے گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزارت صحت کی منظوری کے بعد کل اسکواڈ مین آئسولیشن چھوڑ دے گا۔ کوئنز ٹاؤن میں ٹی20 اورٹیسٹ سیریز سے قبل ٹریننگ ہوگی۔

    نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کے 52 ارکان کو قرنطینہ سے آزادی مل گئی

  • قائد اعظم ٹرافی میں سخت مقابلے ، کس نے کس کو بچھاڑا اور کون ہوا فاتح

    قائد اعظم ٹرافی میں سخت مقابلے ، کس نے کس کو بچھاڑا اور کون ہوا فاتح

    قائد اعظم ٹرافی میں سخت مقابلے ، کس نے کس کو بچھاڑا اور کون ہوا فاتح

    باغی ٹی وی : چھ ٹیموں پرمشتمل قائد اعظم ٹرافی میں پہلی دو پوزیشنز کے لیے بھرپور مقابلے جاری ہیں۔ فائنل کی دوڑ میں جانے کے لیےٹورنامنٹ اب حتمی مرحلے میں داخل ہورہا ہے، چھٹے راونڈ میں ناردرن اور خیبر پختوخواہ کی ٹیمیں کامیاب ہوئیں جبکہ سنٹرل پنجاب نے بھی ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی،پوائنٹس ٹیبل پربھی کچھ تبدیلیاں ہوئیں، سدرن پنجاب جو سیزن کے آغازسے ہی فتوحات سمیٹ رہی تھی ناردرن سے چھ وکٹوں کی شکست کے بعد اب تیسری پوزیشن پر چلی گئی ہے ناردرن اب ٹاپ رینک سائیڈ بن چکی ہے، خیبرپختوخواہ نے چوتھے نمبر پر موجود بلوچستان کو 175 رنز سے شکست دی اور 25 پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد اب دوسری پوزیشن بھی حاصل کر لی ہے یوں اب ناردرن سے محض چھ پوائنٹس کا فرق ہی رہ گیا ہے۔

    دفاعی چیمپئین سنٹرل پنجاب نے اب تک چھ میچ کھیلے ہیں،رواں سیزن میں اپنی پہلی فتح بھی حاصل کر لی ہے،حسن علی کی قیادت میں ٹیم کی یہ بھرپور خواہش ہے کہ وہ اپنی کھوئی ہوئی فارم کو بحال کریں، سندھ کے خلاف 227 رنز کی فتح سے انکی ٹیم 24 قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئی ،ناردرن کے کپتان نعمان علی نے اپنی ٹیم کو سنٹرل پنجاب کے خلاف میچ میں 9 وکٹوں کے بھاری مارجن سے کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ نعمان علی نے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں ان میں سات وکٹیں دوسری اننگز میں حاصل کیں تھیں۔
    ‏سینٹرل پنجاب کو 34 سالہ بولر کی فارم کے سامنے محتاط رہنا ہو گا ۔ نعمان علی کی فارم ایونٹ کے شروع سے برقرار ہے ۔نعمان علی ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولروں کی فہرست میں دوبارہ ٹاپ پر آگئے ہیں انہوں نے اب تک 43 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔ انہوں نے چھ میچز میں چار مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں ،حما د اعظم ، عمر امین اور محمد نواز ناردرن کے مڈل آرڈرکو مستحکم کرنے کے لیے موجود ہیں ۔ تینوں بیٹسمین اب تک ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں تیسرے ، پانچویں اورچھٹے نمبر پر براجمان ہیں ۔حماد اعظم نے 71.50 کی اوسط سے 572 رنز جوڑے ہیں جن میں ایک سنچری اورچھ نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

    عمرامین نے 511 رنز 56.78 کی اوسط اوردوسنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے ہیں ۔ جبکہ محمد نواز نے ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کے ساتھ 472 رنز بنائے ہیں۔ ‏سنٹرل پنجاب کی ٹیم اب تک بیٹنگ کے شعبے میں ردہم تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے رواں سیزن میں اب تک کوئی سنچری نہیں بنی ہے ۔ چھٹے راونڈ کے میچ میں سنٹرل پنجاب کے احمد صفی عبداللہ نےسندھ کے خلاف شاندار نصف سنچری بنائی جبکہ کپتان حسن علی نے پانچویں راؤنڈ کے میچ میں نصف سنچری بنائ تھی اس سے ناردرن کی ٹیم سنٹرل پنجاب کی بیٹنگ لائن اپ کے بہتر ہونے کی وجہ سے محتاط ہو گی۔ سندھ کے خلاف میچ میں نو وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر وقاص مقصود پر سب کی نظریں مرکوز ہوں گی،وقاص مقصود نے پہلی اننگز میں 25 رنزدے کر 6 وکٹیں حاصل کیں تھیں ۔ وقاص مقصود جو 20.54 کی اوسط سے 26 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں وہ زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولروں کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں ۔ وہ مجموعی طور پر بہترین بولروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں ۔ احمد صفی کا بھی رواں سیزن اچھا جا رہا ہے ۔ وہ 22 وکٹیں حاصل کر کے ٹاپ بالروں کی فہرست میں 5 ویں نمبر پر ہیں،‏سنٹرل پنجاب کے بولنگ کے شعبے کے لیے ایک مثبت بات یہ ہے کہ حسن علی نے واپسی کے بعد دو میچز میں 8 وکٹیں حاصل کی ہیں۔‏ رواں سیزن میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ سدرن پنجاب نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کو کھویا ہے اور اب سدرن پنجاب کی کوشش ہو گی کہ اس مقابلے میں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کریں ۔

    رواں سیزن میں کھیلےجانےوالے اس سے پہلے میچ میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو چار وکٹوں سے شکست دے رکھی ہے ۔‏ بلوچستان کی ٹیم نے آخری دو میچز میں 14 پوائنٹس اکٹھے کررکھے ہیں، بلوچستان نے اب تک رواں سیزن میں صرف ایک ہی کامیابی حاصل کی ہے۔ اور یہ کامیابی اسے پہلے ہی میچ میں ملی تھی،بلوچستان نے اس کے بعد تین میچز ڈراکیے اور دو میں اسے شکست ہوئی ۔ ‏بلوچستان کے کپتان عمران فرحت کی کوشش ہو گی کہ وہ پہلے کی طرح رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی صف میں شامل ہوں، ‏بلوچستان نے 37 سالہ اکبر الرحمان سے امید وابستہ کی ہوئی ہے جنہوں نے 48.38 کی اوسط سے 387 رنز بنائے ہیں ان میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ ‏ علی وقاص ایک اور اچھے بیٹسمین ہیں انھوں نے چار میچز میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے 345 رنز بنائے ہیں ۔ ان کے رنز بنانے کی اوسط 50 ہے ۔

    ‏بلوچستان کے فاسٹ بولرز تاج ولی اور خرم شہزاد اپنی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ وہ رواں سیزن میں بلترتیب 20 اور 18 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ، ٹاپ بولرز کی فہرست میں تاج ولی کا چھٹا اور خرم شہزاد کا 8 واں نمبر ہے ۔‏زاہد محمود نے اپنی لیگ اسپن سے رواں سیزن میں سدرن پنجاب کی کامیابیوں میں بھرپورا حصہ ڈالا ہے۔ انہوں نے 37 وکٹیں 22.95 کی اوسط سے حاصل کی ہو ئی ہیں ۔ زاہد محمود دو مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں وہ ٹاپ ٹین بالروں میں سدرن پنجاب کے واحد بولر ہیں ۔
    ‏ سلمان علی آغا نے مڈل آرڈر میں رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں ۔ انہوں نے 75 رنز کی اوسط سے 600 رنز بنائے ہیں ۔

    ‏27 سالہ بیٹسمین نے ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں اسکور کی ہوئی ہیں ۔ آخری مرتبہ جب دونوں ٹیمیں مدمقابل آئی تھیں تو انہوں نے 97 اور 42 ناٹ آوٹ رنز بنائے تھے ۔ عمر صدیق کو ایک بار پھر یہی امید ہو گی کہ سلمان علی آغا مزیدرنز بنائیں گے ۔
    ‏عمر صدیق خود بھی کامیاب بیٹسمین ہیں،انہوں نے سدرن پنجاب کی جانب سے 6 میچز میں 469 رنز چار نصف سنچریوں کی مد د سے بنائے ہیں ۔ وہ رواں سیزن کے کامیاب بیٹسمینوں کی فہرست میں 7 ویں نمبر پر ہیں۔خیبر پختونخواہ کی ٹیم بلوچستان کے خلاف 175 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد یہ میچ کھیل رہی ہے جبکہ وہ ناردرن کے علاوہ دوسری ٹیم ہےجس نے چھ میچز میں سے اب تک تین میچز میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے،خیبرپختونخواہ کی کامیابی کامران غلام کی شاندار سنچری کی مرہون منت ہے، اس کے علاوہ ثمین گل ، عرفان اللہ شاہ اور محمد وسیم جونئیر نے پیس بولنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔ کامران غلام نے 153 کی اننگز کھیلی جبکہ اننگز کا دوسرا بہترین اسکور 58 رنز تھا اور خیبر پختونخواہ نے 320 رنز بنائے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے مڈل آرڈر بیٹسمین نے ایونٹ کے اہم موقع پر فارم حاصل کر لی ہے۔ اسرار اللہ، مصدق احمد، عادل امین اور خالد عثمان کے بعد اب وہ بھی رنز کرنے والوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

    ٹورنامنٹ کے بیشتر حصے میں آف اسپنر ساجد خان نے خیبر پختونخواہ کی بولنگ کا بوجھ اٹھایامتاثر کن فارم کی وجہ سے ساجد خان زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں انہوں نے 38 وکٹیں حاصل کی ہیں وہ تین مرتبہ پانچ وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔چھٹے راونڈ میں شاندار کارکردگی کے بعد ساجد خان کو اب پیسرزسے بھی مکمل اسپورٹ ملنے کی توقع ہے۔ سندھ کو گزشتہ میچ میں 227 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے آخری نمبر پر موجود سنٹرل پنجاب سے اس کے صرف 9 پوائنٹس زیادہ ہیں اب اسد شفیق کی قیادت میں کھیلنے والی سندھ کی ٹیم کی کوشش ہو گی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرے۔ شرجیل خان نے گزشتہ میچ میں 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی سندھ کی ٹیم اب پرامید ہے کہ بائیں ہاتھ کے اوپنر سعود شکیل کے ساتھ اچھا آغاز فراہم کریں گے. سعود شکیل 588 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے بہترین بیٹسمین ہیں انہوں نے 53.45 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں عمیر بن یوسف نے دوسنچریوں کی مدد سے 382 اور اسد شفیق نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 370 رنز بنائے ہیں۔ فرسٹ الیون میں ترقی پانے کے بعد پیسر شاہنواز دھانی اور لیگ اسپنر ابرار احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے شاہنواز نے تین میچز میں 12 جبکہ ابرار احمد نے 13 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ تابش خان نے بھی بیٹسمینوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے 36 سالہ پیسر نے چھ میچزمیں 19 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں وہ اسد شفیق کے لئے اہم بولر کی حیثیت رکھتے ہیں

  • آئی سی سی کی کتاب میں ولیمسن ویرات کوہلی کے ہم پلہ،بابر کہاں ، پاکستانی بائولرز کس پوزیشن پر

    آئی سی سی کی کتاب میں ولیمسن ویرات کوہلی کے ہم پلہ،بابر کہاں ، پاکستانی بائولرز کس پوزیشن پر

    آئی سی سی کی کتاب میں ولیمسن ویرات کوہلی کے ہم پلہ،بابر کہاں ، پاکستانی بائولرز کس پوزیشن پر

    باغی ٹی وی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

    آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو سمیتھ بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دو درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔دوسری جانب بالرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کیومنز پہلے جبکہ کیوی نیل ویگنر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    ویسٹ انڈیز سے جیرمین بلیک ووڈ 41 ویں نمبرپر پر آگئے ، یہ اگست 2017 میں 40 ویں نمبر پر پہنچنے کے بعد سے ان کی بہترین پوزیشن ہے۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں الزاری جوزف کے 86 رنز نے ان کو 31 نمبر پر پہنچایا.

    نیل ویگنر کی 6 وکٹیں انھیں انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ سے آگے لے جا کر باؤلرز کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن پرلے آئیں ، یہ ان کے کیریئر کی بہترین پوزیشن کے برابر ہے ، جو انہوں نے دسمبر 2019میں پہلی بار حاصل کی تھی .

    ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کوئی وکٹ نہ لینے پر پانچویں سے ساتویں نمبر پر گر گئے۔ ہولڈر آل راؤنڈرزکی ٹیبل میں بھی ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگئے ۔ وہ انگلینڈ کے بین اسٹوکس سے ایک پوائنٹ کے ساته سب سے اوپر تھے .
    بیٹنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ پہلے اور بائولنگ میں ان کے ہم وطن پیٹ کمنز نمبر ون ہیں. پاکستان کے بابر اعظم کا نمبر 5 واں ہے اور بائولنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں نہیں ہے

    ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بالر شامل نہیں ہے۔آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کے آل راؤنڈرز کی جاری کی گئی فہرست کے مطابق بین اسٹوکس پہلے، جیسن ہولڈر دوسرے اور رونیدا جدیجا تیسرے نمبر پر ہیں.

  • نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کے 52 ارکان کو قرنطینہ سے آزادی مل گئی

    نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کے 52 ارکان کو قرنطینہ سے آزادی مل گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کے 52 ارکان آئسولیشن کی پابندی سے چھٹکارہ مل گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کو مینجڈ آئسولیشن چھوڑنےکی اجازت مل گئی ہے۔

    پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں شامل52 ارکان کل کرائسٹ چرچ کی مینجڈ آئسولیشن چھوڑدیں گے۔ اسکواڈ مینجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گا۔مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد اسکواڈ پر کورونا ایس اوپیز لاگو نہیں ہوں گے۔ قومی اسکواڈ کی گزشتہ روز لی گئی کوروناٹیسٹ رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔

    نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کا آخری ہیلتھ چیک اپ کل ہوگا۔ ایک رکن آکلینڈ سے کوئنزٹاؤن میں اسکواڈ کو جوائن کرے گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزارت صحت کی منظوری کے بعد کل اسکواڈ مین آئسولیشن چھوڑ دے گا۔ کوئنز ٹاؤن میں ٹی20 اورٹیسٹ سیریز سے قبل ٹریننگ ہوگی۔

    چھٹے اور نویں روز کورونا ایکٹیو کیس رپورٹ ہونے والے دو ارکان ابھی یہی پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کریں گے ،دونوں ارکان اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کرتے ہی کوئنز ٹاؤن میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے
    قومی اسکواڈ کل مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گا ،جہاں کچھ گھنٹے آرام کے بعد اسکواڈ منگل کو کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوجائے گا ،مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گی ، اتوار کے روز قومی اسکواڈ کی لی گئی کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے .کرائسٹ چرچ میں موجود 43 ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اتوار کے روز ہوئی تھی . ایک رکن آکلینڈ سے کوئنز ٹاؤن میں اسکواڈ کو جوائن کرے گا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20کیلئے18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ٹیم کی قیادت بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔ سرفراز احمد اور حسین طلعت کی ٹی 20اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف، شاہین آفریدی، عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

    بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟

    پاکستانی کپتان بابر اعظم الزامات کی زد میں، کون سچا کون جھوٹا،مبشرلقمان حقیقت سامنے لے آئے

    بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟

    اب تمام کلیئر 52 ارکان منگل کو کوئنز ٹاؤن پہنچ جائیں گے جہاں ان پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گے، گروپس کی شکل میں گراؤنڈ میں پریکٹس شروع کر دیں گے، ٹریننگ اور فزیکل فٹنس بھی جاری رہے گی۔ چھٹے اور نویں روز کورونا ایکٹو کیس رپورٹ ہونے والے دو ارکان ابھی یہیں پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کریں گے۔دونوں ارکان اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کرتے ہی کوئنز ٹاؤن میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

    پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز،لیکن کس چیز کو "مس” کر رہے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا

  • افغان بولر نے غدار کہا، 5 برس کیلیے جیل کی دھمکی بھی دی،محمد عامر

    افغان بولر نے غدار کہا، 5 برس کیلیے جیل کی دھمکی بھی دی،محمد عامر

    کراچی: افغان بولر نے غدار کہا، 5 برس کیلیے جیل کی دھمکی بھی دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولر محمد عامر نے کہا ہے کہ نوین الحق نے انہیں غدار کہا اور 5 برس کے لیے جیل جانے کی بات کی۔

    سری لنکا پریمیئر لیگ میں شریک پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ میں نے گذشتہ دنوں دوران میچ افغان بولر نوین الحق سے کوئی بدتمیزی نہیں کی تھی، وہ جھوٹ بول رہا ہے،

    محمد عامرنے کہاکہ میں سچ کہہ رہا ہوں‌کہ میں نے اس کے یا افغانستان سے متعلق کوئی منفی بات نہیں کی تھی بلکہ الٹا اس نے دوران بولنگ مجھے اکسانا چاہا۔

    محمد عامر نے بتایا کہ نوین الحق نے مجھے غدار کہا اور یہ بھی کہا کہ مجھے 5 برس کے لیے جیل جانا چاہیے تھا۔

  • نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے کتنے ارکان کا  کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا، تشویش پھیل گئی

    نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے کتنے ارکان کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا، تشویش پھیل گئی

    نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے کتنے ارکان کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت، تشویش پھیل گئی

    باغی ٹی وی :کرونا ٹیسٹ نے پاکستانی ٹیم کو بیرون ملک بھی تنگ کیے ہوئے ہے. نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل 54 میں سے 44 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی۔ نیوزی لینڈ حکومت نے پاکستان ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت نہیں دی۔

    نیوزی لینڈ میں کیے جانے والے ٹیسٹ کے مطابق 10 میں سے 6 ارکان کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت جبکہ 4 کو ہسٹارک (نان انفیکشیس) کیسز قرار دیا گیا۔ ان 10 ارکان کا روزانہ کی بنیاد پر ہیلتھ چیک اپ کیا جارہا ہے جبکہ کوویڈ 19 ٹیسٹ نہیں لیے گئے۔

    کرائسٹ چرچ میں موجود 43 ارکان کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کل ہوئی تھی۔ اسکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ میں موجود ہیں جہاں ان کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی۔نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے قومی اسکواڈ کو اپنی 14 روزہ آئسولیشن کی مدت ہوٹل میں ہی پوری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قومی اسکواڈ آئسولیشن کے دوران ٹریننگ نہیں کرے گا۔

    قومی اسکواڈ کو آئیسولیشن میں ٹریننگ کی اجازت ایک بار پھر موخر ہوگئی . نیوزی لینڈ ہیلتھ اتھارٹی نے قومی اسکواڈ کے ٹیسٹ نتائج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا. نیوزی لینڈ ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کورونا کے منتقل ہونے کا خطرہ موجودہ ہے.اکستانی قومی ا سکواڈ میں متعدد ایکٹیو کورونا کیسز ہیں.ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی جان کو خطرہ میں ڈالا جائے. عوام کی صحت اور کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے پہلے ہے،

  • آئی سی سی ون ڈے ٹیم، پاکستانی مرد وخواتین کرکٹرز کے لیے بڑا اعزاز

    آئی سی سی ون ڈے ٹیم، پاکستانی مرد وخواتین کرکٹرز کے لیے بڑا اعزاز

    آئی سی سی ون ڈے ٹیم، پاکستانی مرد وخواتین کرکٹرز کے لیے بڑا اعزاز

    باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق، پاکستان کرکٹ کے کھلاڑیوں نے اعزاز حاصل کیا ہے. انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دہائی کے بہترین انفرادی پلیئرز کے انتخاب کے لئے مقابلہ جاتی فہرست تو پہلے ہی جاری کردی تھی اب دہائی کی عالمی کرکٹ الیون کے لئے بھی ناموں کا اعلان کردیا ہے،اس کے لئے پاکستان کے 3کھلاڑی مردوں اور 2 کھلاڑی خواتین ٹیم کے لئے شامل ہیں۔
    دہائی کی آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم کے لئے 3 کرکٹرز سعید اجمل ، محمد حفیظ ، اور مصباح الحق نامزد ہونے والوں میں شامل ہیں، مصباح الحق کواس سے قبل دہائی کے اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کے لئےبھی نامزد کیا جاچکا ہے۔

    2015 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے مصباح نےگزری دہائی میں 97 اننگز میں 3599 رنز بنائے ہیں – جنوری 2010 کے بعد سے یہ پاکستان کی طرف سے دوسرا سب سے زیادہ ون ڈےاسکور بھی ہے،سعید اجمل نے 157کھلاڑی آئوٹ کئے۔
    خواتین ٹیم کے لئے پاکستان کی جانب سے جویریہ خان اور ثنا میر شامل ہیں۔

  • نیوزی لینڈ ہیلتھ اتھارٹی  نے قومی اسکواڈ کو پھر سے مشکل میں‌ ڈال دیا

    نیوزی لینڈ ہیلتھ اتھارٹی نے قومی اسکواڈ کو پھر سے مشکل میں‌ ڈال دیا

    نیوزی لینڈ ہیلتھ اتھارٹی نے قومی اسکواڈ کو پھر سے مشکل میں‌ ڈال دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ قومی اسکواڈ کو آئیسولیشن میں ٹریننگ کی اجازت ایک بار پھر موخر ہوگئی . نیوزی لینڈ ہیلتھ اتھارٹی نے قومی اسکواڈ کے ٹیسٹ نتائج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا. نیوزی لینڈ ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کورونا کے منتقل ہونے کا خطرہ موجودہ ہے.اکستانی قومی ا سکواڈ میں متعدد ایکٹیو کورونا کیسز ہیں.ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی جان کو خطرہ میں ڈالا جائے. عوام کی صحت اور کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے پہلے ہے،

    اس قبل کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں مشکل حالات سے گزر رہی ہے . اس سلسلے میں سکواڈ پر پابندیاں اور سختیاں ہیں. دورہ نیوزی لینڈ پر موجود قومی اسکواڈ کے کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ کیویز کے دیس کے حالات انگلینڈ سے بہت مختلف ہیں، ٹریننگ کو بہت مس کر رہے ہیں۔
    بابر اعظم نے نیوزی لینڈ میں‌ سخت ایس او پیز کے پیش نظر موجودہ صورتحال کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا تمام کھلاڑی ایک دوسرے سے مکمل تعاون کر رہےہیں۔ کرکٹ میں بھی دوسرے شعبوں کی طرح مشکلات آتی ہیں تاہم ایک دفعہ کرکٹ شروع ہو گئی تو معاملات معمول پر آ جائیں گے۔ پریکٹس شروع ہوتے ہی اپنی تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز کر لیں گے۔ سکواڈ میں 50 ممبرز ہیں، اتنے بڑے یونٹ کو ڈیل کرنا اتنا آسان نہیں۔ تمام کھلاڑی کھیلنے اور پرفارمنس دکھانے کیلئے بے چین ہیں۔

    خیال رہے کہ رہے کہ کیویز کے دیس میں قومی شاہین کورونا پابندیوں میں وقت گذار رہے ہیں، کھلاڑیوں اور اسپورٹنگ اسٹاف کے چوتھی بار ٹیسٹ لے لیے گئے،ان کی رپورٹس جمعہ کو آئیں گی، کلیئرنس پر سب کو کھلی فضا میں ٹریننگ اور پریکٹس کرنے کی اجازت ہو گی.

  • جمخانہ کلب ساہیوال کو کیوں سیل کیا گیا،وجہ سامنے آگئی

    جمخانہ کلب ساہیوال کو کیوں سیل کیا گیا،وجہ سامنے آگئی

    ساہیوال:جمخانہ کلب اور گراؤنڈ کی تالا بندی کے خلاف ممبران و کھلاڑیوں کا احتجاج،کلب کو فورا کھولنے کا مطالبہ
    کرونا وبا اور انتظامی بے قاعدگیوں کی وجہ سے بند کیا،جنوری کے بعد کھول دیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ
    تفصیلات کے مطابق ساہیوال شہر کے وسط میں واقع مشہور سپورٹس کمپلیکس جمخانہ کلب کو گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیل کردیا گیا تھا،انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف آج ضلع بھر سے کلب ممبران اور کھلاڑی کلب کے باہر جمع ہوئے اور احتجاج کرتے ہوئے کمپلیکس کو فورا کھولنے کا مطالبہ کیا،انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں جہاں صحتمندانہ سرگرمیوں کے مواقع پہلے ہی بہت کم ہیں وہاں جمخانہ کلب کی بندش سے کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،صحتمندانہ سرگرمیوں پر قدغن لگا کر گورنمنٹ ہمارا ذہنی سکون چھیننا چاہتی ہے،ہمارا حکام سے مطالبہ ہے کہ کلب کو جلد از جلد کھولا جائے جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے جمخانہ کلب کو سیل کرنے سے متعلق کہا ہے کہ کلب کو کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور انتظامی بے قاعدگیوں کی وجہ سے سیل کیا گیا ہے اور کوشش کی جائے گی کہ کلب کے معاملات کو بہتر کر کے اسے 31جنوری کے بعد کھول دیا جائے -انہوں نے کہا کہ کلب کی لیز بھی ختم ہو چکی ہے جس کے لئے بورڈ آف ریونیو سے اجازت حاصل کی جائے گی جبکہ کلب کے انتظامی معاملات کو بھی درست کیا جائے گا تا کہ ممبران کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں