Baaghi TV

Category: کھیل

  • انگلینڈ کی سرزمین پر ایک ہی وقت میں تین ممالک کھیلیں  گے

    انگلینڈ کی سرزمین پر ایک ہی وقت میں تین ممالک کھیلیں گے

    انگلینڈ کی سرزمین پر ایک ہی وقت میں تین ممالک کھیلیں‌ گے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ نے اگلے سال کے ہوم انٹر نیشنل کرکٹ کلینڈر کااعلان کردیا ہے۔ بھارت کے خلاف5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ساتھ جون اور جولائی میں سری لنکا اور پاکستان کے خلاف بھی سیریز ہونگی۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی خواتین سیریز اور آسٹریلیا کے خلاف اگست کی ڈس ایبل سیریز بھی پلان کا حصہ ہے ۔سری لنکا 29 جون سے 4 جولائی تک تین ون ڈے میچ کھیلے گا ، پاکستان 8سے 20 جولائی کے درمیان تین ٹی20 اور تین ون ڈے میچوںکی سیریز کھیلے گا۔

    پاکستان 2016سے انگلینڈ کا مسلسل چھٹا دورہ کرے گا۔پاکستان مسلسل 6 سال دورہ کرکے نیا ریکارڈ قائم کرے گا۔پاکستان نے 2016 میں 4 ٹیسٹ،2017میں چیمپئنز ٹرافی،2018میں 2 ٹیسٹ،2019میں ون ڈے سیریز اور ورلڈ کپ،2020میں ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کے لئے مسلسل 5 موسم گرماکے دورے کئے ہیں۔
    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھی جون میں لارڈز میں شیڈول ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے۔اگر یہ فائنل نہیں ہوا تو ای سی بی سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز یا اضافی ٹیسٹ کھیلے گا اور اس کے لئے نیوزی لینڈ سے بھی بات چیت جاری ہے۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم جنوبی افریقاپہنچتے ہی وبا کا شکار

  • انگلینڈ کرکٹ ٹیم  جنوبی افریقاپہنچتے ہی وبا کا شکار

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم جنوبی افریقاپہنچتے ہی وبا کا شکار

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم جنوبی افریقاپہنچتے ہی وبا کا شکار

    باغی ٹی وی : انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا پہنچنے کے بعد ابھی ٹریننگ شروع کی ہی تھی کہ میزبان ملک کے کیمپ میں کورونا کی وبا پھوٹ پڑی،انگلش کیمپ تشویش میں مبتلا ہوگیا ہے۔
    جنوبی افریقہ کے ایک کھلاڑی کا انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز سیریز سے قبل کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔جنوبی افریقہ ٹیم کے میڈیکل عملہ کے رابطے میں آنے والے کھلاڑی اور دو دیگر افراد کو کیپ ٹاؤن میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
    کرک سین کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقا نے کہاکیپ ٹاؤن کےبائیوسیکیور ببل میں داخل ہونے سے قبل کھلاڑیوں اور سپورٹ عملے میں سے 50افراد کے ٹیسٹ کئے تھے۔
    ٹی20 میچزکی سیریز 27 نومبرسے شروع ہوگی جس کے بعد تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔
    میزبان بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایک کھلاڑی کاٹیسٹ مثبت آیاہے اور دو کھلاڑیوں کو قریبی رابطوں پر الگ کیا گیا ہے۔
    انگلینڈ کا دستہ جنوبی افریقہ پہنچ گیا ہے اوراس نے ٹریننگ بھی شروع کردی ہے۔ہفتے کے روز کیپ ٹاؤن میں 50 اوورکا وارم اپ میچ بھی کھیلے گا۔

  • چاچائے کرکٹ فوت ہوگئے؟پاکستانی غم میں ڈوب گئے:حقیقت حال کیاہے،اہم خبرآگئی

    چاچائے کرکٹ فوت ہوگئے؟پاکستانی غم میں ڈوب گئے:حقیقت حال کیاہے،اہم خبرآگئی

    لاہور:چاچائے کرکٹ فوت ہوگئے؟پاکستانی غم میں ڈوب گئے:حقیقت حال کیاہے،اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرایک خبربہت زیادہ گردش کررہی ہے کہ پاکستان کرکٹ کے دلداہ ، ترجمان پاکستان کی شان چاچائے کرکٹ کی وفات کی خبریں بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں

     

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ خبرسن کرملک بھرمیں ایک پریشانی کی کیفیت ہے ، دوسری طرف ٹویٹر،فیس بک اوردیگرسوشل میڈیا پیجز پریہ جھوٹی خبرسن کران کے چاہنے والے بہت زیادہ غمگین ہوگئے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے

     

    باغی ٹی وی کے مطابق سچ یہ ہےکہ چاچائے کرکٹ حیات ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ ان کی طبعیت خراب ضرور ہے لیکن ان کی وفات کی خبردرست نہیں ہے

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چاچائے کرکٹ کی وفات کی متضاد خبریں بھی گردش کررہی ہیں لیکن ان کے خاندان کی طرف سے ان کی وفات کی خبرنہیں‌آئی

     

     

    https://twitter.com/Iam_Mian1/status/1329062575548624897

  • آسٹریلیا میں طیارہ حادثہ:بھارتی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی

    آسٹریلیا میں طیارہ حادثہ:بھارتی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی

    کینبرا:آسٹریلیا میں طیارہ حادثہ:بھارتی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی ،اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہوٹل کے قریب ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جس ہوٹل میں بھارتی کرکٹ ٹیم قرنطینہ کے دن گزار رہی ہے، اس سے صرف 30 کلو میٹر دور ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

    بھارتی ٹیم اس وقت سڈنی اولمپک پارک ہوٹل میں موجود ہے، چار روز قبل پیش آنے والے واقعے کے وقت چند کھلاڑی ایک شیڈ میں موجود تھے۔

     

    وہاں موجود کرومر کرکٹ کلب کے سینئر وائس پریزیڈنٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے طیارے کو تیزی سے قریب آتے دیکھا تو وہ زور سے چلائے بھاگو، بھاگو اور خود بھی بھاگ کھڑے ہوئے۔ انہیں خدشہ تھا کہ طیارہ شیڈ کی چھت سے ٹکرا جائے گا۔یہ طیارہ سڈنی فلائنگ اکیڈمی سے اڑا تھا جسے ایک نوجوان پائلٹ اڑا رہا تھا، طیارے میں کو پائلٹ بھی موجود تھا۔

    بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ طیارہ نوجوان پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوگیا جس کے بعد اس نے کریش لینڈنگ کی، حادثے میں دونوں کی جان بچ گئی تاہم دونوں بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔اسپتال لے جاتے ہوئے ایک کا چہرہ خون سے تر تھا جبکہ دوسرے کی ٹانگ ٹوٹ چکی تھی۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    حادثے میں بھارتی ٹیم بال بال بچی ہے، بھارتی ٹیم 2 ماہ سے زائد کے طویل دورے پر آسٹریلیا پہنچی ہے اور اس وقت قرنطینہ میں ہے۔اس دورے میں دونوں ٹیمز 3 ون ڈے، 3 ٹی 20 اور 4 ٹیسٹ میچز کھیلیں گی۔ دورے کا آغاز 27 نومبر کو پہلے ون ڈے سے ہوگا۔

  • پی ایس ایل 5 میں‌ ریکارڈ ہی ریکارڈ بنے ، کس نے کیا معرکہ سر کیا.

    پی ایس ایل 5 میں‌ ریکارڈ ہی ریکارڈ بنے ، کس نے کیا معرکہ سر کیا.

    پی ایس ایل 5 میں‌ ریکارڈ ہی ریکارڈ بنے ، کس نے کیا معرکہ سر کیا.

    باغی ٹی وی :پاکستان سپر لیگ کے حالیہ پانچویں ایڈیشن می‌ریکارڈ ہی ریکارڈ بنے، اس ایونٹ کی یہ بھی خصوصیت رہی کہ ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار ہوم ٹیم کراچی چیمپئن بنی، بابر اعظم ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین، شاہین آفریدی نمبر ون بولر قرار پائے۔

    پی ایس ایل فائیو کا ٹائٹل پہلی بار میزبان کراچی کنگز کے نام رہا، چیمپئن ٹیم کے بابراعظم ٹورنامنٹ کے سپر اسٹار کھلاڑی قرار پائے۔ مایہ ناز اوپنر نے 12 میچوں میں 473 رنز بنائے جس میں اٹھہتر رنز کی ایک بڑی اننگز شامل ہے، ایونٹ میں تین بار مین آف دی میچ قرار پائے۔
    بولنگ میں رنرز اپ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی ٹاپ پر رہے، انہوں نے بارہ میچز میں 17 شکار کیے، اٹھارہ رنز کے عوض چار وکٹیں بہترین میچ پرفارمنس تھیں۔

    لاہور قلندرز ہی کے بین ڈنک ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر قرار پائے، انہوں نے وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ 9 بلے بازوں کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر کا انتخاب بھی لاہور قلندرز سے ہی ہوا، فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 10 کیچز پکڑے۔ ایمرجنگ پلیئر آف دی لیگ کا ایوارڈ پشاور زلمی کے حیدر علی کو ملا، 20 سالہ بیٹسمین نے ایونٹ میں 26.56 کی اوسط سے239 رنز بنائے
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے کامیاب انعقاد پر تمام شرکاء، آفیشلز، مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    گو کہ کورونا وائرس کے باعث ایونٹ کا پلے آف مرحلہ خالی انکلوژرز میں کھیلا گیا۔ تماشائیوں کے بغیر کھیلے گئے ان سنسنی خیز میچوں میں ان کی کمی بھی شدت سے محسوس کی گئی۔اس سے قبل ایونٹ کے تیس لیگ میچز کو کُل 6 لاکھ افراد نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھاتھا۔بلاشبہ ان مشکل حالات میں بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا کامیاب انعقاد ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

    ایونٹ کے فائنل میں آمنے سامنے آنی والی لاہور اور کراچی کی ٹیمیں لیگ میچز میں بھی دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں، ان دونوں میچز میں اسٹیڈیم کھچاکھچ تماشائیوں سے بھرے ہوئے تھے مگر کوویڈ 19 کی وجہ سے روایتی حریفوں کے درمیان یہ فائنل بند دروازوں میں کھیلا گیا۔

    دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال وعدہ کیا تھا کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 اپنے آغاز سے اختتام تک پاکستان میں ہی ہوگی،ایونٹ کے تعطل کے دوران بھی انہوں نے اسی وعدے کو دہرایاتھا اورانہیں خوشی ہے کہ ہر طرح کے چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے بعد وہ ملک میں کرکٹ کے مداحوں کے لیے ایک مکمل اور کامیاب ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بناسکے ہیں۔

  • پی سی بی کی کوششیں کامیاب، انگلینڈ  کرکٹ ٹیم کی ہو گی 16 برس بعد پاکستان آمد

    پی سی بی کی کوششیں کامیاب، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی ہو گی 16 برس بعد پاکستان آمد

    پی سی بی کی کوششیں کامیاب، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی ہو گی 16 برس بعد پاکستان آمد
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اعلان کرتا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 16 سال بعد پہلی مرتبہ دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ یہ میچز 14 اور 15 اکتوبر کوکراچی میں کھیلے جائیں گے۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم 12 اکتوبر کو کراچی پہنچے گی۔ دورے کے اختتام پر دونوں ٹیمیں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کےلیے16 اکتوبر کو اکٹھے بھارت روانہ ہوجائیں گی۔

    انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈنےمنگل کی شام دورہ پاکستان کی تصدیق کردی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتے انگلینڈ کو جنوری 2021 میں مختصر دورانیے کے لیے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

    جنوری میں اپنے اسٹار کھلاڑیوں کی مصروفیات کے باعث انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس دعوت نامہ کے جواب میں آئندہ سال آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل اکتوبر میں دورہ کی تجویز پیش کی،جسے پی سی بی نے قبول کرلیا۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل آخری مرتبہ سال 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔مہمان ٹیم نے یہاں 3 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔اس کے بعد پاکستان نے سال 2012 اور 2015 میں متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر انگلینڈ کی میزبانی کی تھی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انگلینڈ نےآئندہ سال اکتوبر میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا 16 سال بعد پہلا دورہ پاکستان ہوگا،جو سیزن 23-2022 میں دونوں ممالک کے مابین وائیٹ اور ریڈ بال کرکٹ سیریز کے انعقاد میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی ہوم سیریز کے بعد انگلینڈ کے مکمل اسکواڈ کی میزبانی کرے گا، اس دوران ہم آسٹریلیا کی میزبانی کے بھی منتظر ہوں گے،جو کہ سیزن 22-2021 کے فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے، پھر انگلینڈ کرکٹ ٹیم سیزن 23-2022 میں ایک بار پھر ریڈ اور وائیٹ بال کرکٹ کھیلنے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر 2021 میں ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان آمد پر انگلینڈ کے کھلاڑی یہاں ہماری جانب سے اٹھائے گئے عالمی معیار کے اقدامات کا جائزہ لے سکیں گے جوانہیں سال 23-2022 میں ایک مرتبہ پھر دورہ پاکستان کے لیے آنے اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں اپنی دلچسپی ظاہر کرنےمیں معاونت کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ 14 اور 15 اکتوبر 2021 کو ٹی ٹونٹی میچز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد دراصل یہاں اور دنیا بھر میں موجود کرکٹ فینز کے لیے ایک پرجوش لمحہ ہوگا، عوام نے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے بہت انتظار کیا ہے ، اب سال 2021 میں جنوبی افریقہ ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان سے آئندہ سال پا کستان میں بلا تعطل انٹر نیشنل کرکٹ کھیلی جا ئے گی ۔ ‏ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں ان سے مختلف بورڈز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے ساتھ ساتھ ان کے یقین اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

    ‏ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس دورے کی تصدیق ہمارے اس موقف کی تائید کرتی ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے اور یہ دورہ اس امر کی بھی تصدیق کرتا ہے کہ ہمارے ای سی بی کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں۔

    ٹام ہیریسن نے کہا کہ وہ انگلینڈکرکٹ ٹیم کا آئندہ سال اکتوبر میں دورہ پاکستان کا اعلان کرتےہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2005 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط اور اچھے اور انہی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم وہاں کے فینز کے لیے ان کے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی محفوظ واپسی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

    چیف ایگزیکٹو ای سی بی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہمارے لیے اپنے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت سب سے عزیز ہے، لہٰذا ہم پی سی بی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور دونوں بورڈز مل کر سیکورٹی اور کوویڈ 19 کے پروٹوکولز کو پیش نظر رکھتے ہوئے مجوزہ پلانز ترتیب دے رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف یہ دو میچوں کی سیریز انگلینڈ کو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کی تیاریوں میں مدد کرے گی۔

    برٹش ہائی کمشنر آف پاکستان ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر کاکہنا ہے کہ وہ جب سے پاکستان آئے ہیں انہوں نے پاکستان میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے استقبال کو اپنا ہدف بنایا ہوا تھا، اب 16 سال کا انتظار ختم ہوا اور انہیں خوشی ہے کہ 2021 میں انگلینڈ کی ٹیم یہاں پاکستان آکر کرکٹ کھیلے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج منظر عام پر آنے والی اس خبر کے پیچھے بہت سخت محنت شامل ہے اور وہ اس موقع پر ان تمام افراد کے شکرگزار ہیں جو اس عمل میں شامل تھے۔

    برٹش ہائی کمشنر نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ پاکستان میں اسٹیڈیم کو دوبارہ سے آباد ہوتا دیکھنا چاہتی ہے اور یہ ٹور اس لحاظ سے اہم ثابت ہوگا۔یوکے پاکستان دوستی زندہ باد

  • پی سی بی نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا، احسان مانی

    پی سی بی نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا، احسان مانی

    پی سی بی نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا، احسان مانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے کامیاب انعقاد پر تمام شرکاء، آفیشلز، مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    گو کہ کورونا وائرس کے باعث ایونٹ کا پلے آف مرحلہ خالی انکلوژرز میں کھیلا گیا۔ تماشائیوں کے بغیر کھیلے گئے ان سنسنی خیز میچوں میں ان کی کمی بھی شدت سے محسوس کی گئی۔اس سے قبل ایونٹ کے تیس لیگ میچز کو کُل 6 لاکھ افراد نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھاتھا۔بلاشبہ ان مشکل حالات میں بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا کامیاب انعقاد ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

    ایونٹ کے فائنل میں آمنے سامنے آنی والی لاہور اور کراچی کی ٹیمیں لیگ میچز میں بھی دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں، ان دونوں میچز میں اسٹیڈیم کھچاکھچ تماشائیوں سے بھرے ہوئے تھے مگر کوویڈ 19 کی وجہ سے روایتی حریفوں کے درمیان یہ فائنل بند دروازوں میں کھیلا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال وعدہ کیا تھا کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 اپنے آغاز سے اختتام تک پاکستان میں ہی ہوگی،ایونٹ کے تعطل کے دوران بھی انہوں نے اسی وعدے کو دہرایاتھا اورانہیں خوشی ہے کہ ہر طرح کے چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے بعد وہ ملک میں کرکٹ کے مداحوں کے لیے ایک مکمل اور کامیاب ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بناسکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کھیل فینز کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لاہور اور کراچی کے مابین کھیلا گیاایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا تماشائیوں کے بغیر کھیلا گیا اور ہمیں اس دوران ان کی کمی شدت سے محسوس ہوئی ، ہم یہ تصور کرسکتے ہیں کہ اگر حالات معمول پر ہوتے تو اس ایونٹ کی فاتح ٹیم اپنی جیت کا جشن تماشائیوں کے سامنے کس شاندار انداز سے مناتی۔

    احسان مانی نے کہا کہ وہ ان تمام مداحوں کے مشکور ہیں جو بھرپور انداز سے ٹی وی اسکرین، لائیو اسٹریمنگ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متحرک رہے، ان فینز نے ایک منظم انداز سے لیگ کے برانڈ کی قدر و منزلت بڑھانے کے ساتھ ساتھ ایسے پلیٹ فارمز پر دنیا کے سامنے پاکستان کا ایک مثبت تشخص اجاگر کرنے میں بھی اپنا حصہ ڈالا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک میں ہر لمحہ بدلتی کورونا وائرس کی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسے پیش نظر رکھتے ہوئے ہم متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے کوئی ایسا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے کہ جس سے آئندہ سال ایچ بی ایل پی ایس ایل اور دیگر انٹرنیشنل میچوں میں فینز کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت مل سکے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وہ اس موقع پر حکومت سندھ اور مقامی سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے بھرپور تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے پاکستان کرکٹ کو ایک کامیاب ایونٹ کے انعقاد کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    احسان مانی نے کہا کہ اس دوران پی سی بی کے اسٹاف نے کورونا وائرس کی وجہ سے درپیش کئی چیلنجز کے باوجود دن رات ایک کرکے اس ایونٹ کوکامیاب بنایا، یہی نہیں ان کی انتھک محنت اور کاوش سے پاکستان کےڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے 55 فیصد مقابلے بھی کامیاب انداز میں منعقد ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد کے لیے پرامید ہیں، ہم آئند سال 21-2020 کے جنوری فروری میں شیڈول اپنے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وہ پلے آف میچز میں شرکت کے لیے کراچی آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، اس سے ہم اس لیگ کی قدر کی اہمیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

    احسان مانی نے کہا کہ وہ آخر میں اپنے تمام کمرشل پارٹنرز، خصوصی طور پر ایچ بی ایل ، کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے ہمیں اسپورٹ کیا، وہ میڈیا کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے اخباروں، ٹی وی کے پرائم بلیٹنز اور اپنے ڈیجٹل پلیٹ فارمز پر لیگ کی کوریج کی۔

  • قلندرز کا پر اعتماد  آغاز جاری

    قلندرز کا پر اعتماد آغاز جاری

    قلندرز کا پر اعتماد آغاز جاری
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، لاہور قلندر نے اپنی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 37 رنز بنا لیے اور سات اوورز کا کھیل ہو چکا ہے . تمیم اقبال 14 فخر زمان 17 پر کھیل رہے ہیں. محمد عامر اور وقاص محمود نے کراچی کنگز کی طرف سے باؤلنگ کی جو ابھی تک وکٹ لینے میں ناکام رہے.
    اکستان سپر لیگ 2020 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بیٹنگ کر کے کراچی کنگز کو بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔لاہور قلندرز نے ایلی مینیٹڑز ون میں پشاور زلمی اور ٹو میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں اب تک دس بار مدمقابل آئی ہیں۔ چھ بار جیت کراچی تو چار بار لاہور کے حصے میں آئی۔

    رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوئے۔ ایک میچ کنگز اور ایک قلندرز نے اپنے نام کیا۔اعدادوشمار پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے اب تک کے میچوں میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر برتری حاصل ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 10 میچز کھیلے گئے جن میں کراچی کنگز نے 6 جبکہ لاہور قلندرز نے 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

    پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچز شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز رہے۔ فائنل میں جیت کے لئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم پرامید ہیں۔ محمد عامر اور بابر اعظم کراچی کنگز کے اہم ہتھیار ہوں گے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس وقت بھرپور فارم میں نظر آ رہی ہے۔ لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی کارکردگی بھی مثالی رہی۔ پی ایس ایل کا فائنل میچ آج رات 8 بجے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک دو کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا بھی کافی ہوتا ہے، ہمارے ہر کھلاڑی نے پرفارم کیا ہے جس کی وجہ سے فائنل تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ بہت سینئر کھلاڑی ہیں، ان سے مشورے کرتا رہتا ہوں تاہم آخری فیصلہ میرا ہی ہوتا ہے۔

  • لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان سپر لیگ 2020 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بیٹنگ کر کے کراچی کنگز کو بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔لاہور قلندرز نے ایلی مینیٹڑز ون میں پشاور زلمی اور ٹو میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں اب تک دس بار مدمقابل آئی ہیں۔ چھ بار جیت کراچی تو چار بار لاہور کے حصے میں آئی۔

    رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوئے۔ ایک میچ کنگز اور ایک قلندرز نے اپنے نام کیا۔اعدادوشمار پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے اب تک کے میچوں میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر برتری حاصل ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 10 میچز کھیلے گئے جن میں کراچی کنگز نے 6 جبکہ لاہور قلندرز نے 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

    پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچز شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز رہے۔ فائنل میں جیت کے لئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم پرامید ہیں۔ محمد عامر اور بابر اعظم کراچی کنگز کے اہم ہتھیار ہوں گے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس وقت بھرپور فارم میں نظر آ رہی ہے۔ لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی کارکردگی بھی مثالی رہی۔ پی ایس ایل کا فائنل میچ آج رات 8 بجے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک دو کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا بھی کافی ہوتا ہے، ہمارے ہر کھلاڑی نے پرفارم کیا ہے جس کی وجہ سے فائنل تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ بہت سینئر کھلاڑی ہیں، ان سے مشورے کرتا رہتا ہوں تاہم آخری فیصلہ میرا ہی ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے گزشتہ پانچ سال کے دوران ٹیلنٹ ہنٹ کیلئے بہت کام کیا اور یہ اسی چیز کا نتیجہ ہے کہ لاہور قلندرز آج پی ایس ایل کے فائنل میں ہے۔ پی سی بی نے دو ٹرافیاں رکھی ہیں، ایک ونر کو ملے گی اورایک رنر اپ ٹیم کو دی جائے گی، جس کے نصیب میں جو ٹرافی ہوگی اسے مل جائے گی۔ جو بھی ٹرافی اٹھائے خوشی اس بات کی ہے کہ ٹورنامنٹ خیریت سے ہوگیا

  • پی ایس ایل فائنل کو حارث رؤف نے پاک بھارت میچ سے مشابہت کیوں دے دی

    پی ایس ایل فائنل کو حارث رؤف نے پاک بھارت میچ سے مشابہت کیوں دے دی

    پی ایس ایل فائنل کو حارث رؤف نے پاک بھارت میچ سے مشابہت کیوں دے دی

    باغی ٹی وی :پی ایس ایل فائنل کو اس قدر مقبولیت مل رہی ہے کہ اب اس میچ کا تقابل پاک بھارت میچ سے ہونے لگا. لاہور قلندز کے فاسٹ بائولر حارث رؤف نے کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل فائنل کو پاک بھارت ٹاکرے سے مشابہت دیدی ، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے خلاف مقابلہ بہت سخت ہوگا ۔ ایک انٹرویو میں حارث رئوف کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی کے درمیان فائنل پاک بھارت مقابلے جیسا ہوگااور ہم ٹرافی اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے حامیوں نے مشکل وقت میں بھی فرنچائز کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اب ہم ٹائٹل جیت کر ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کی کوشش کریں گے۔
    حارث رؤف کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی اتار چڑھائو دیکھے اور انجریز کا بھی سامنا کیا لیکن مسائل کے باوجود کرکٹ پر توجہ برقرار رکھی اور اب رواں سال سب سے زیادہ ٹونٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے ہیں، ان کی کامیابیوں میں لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کا اہم ترین کردار ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ فرنچائز نے ان پر جو سرمایہ کاری کی ہے اسے لوٹایا جائے، وہ اب لاہور قلندرز اور قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں.

    واضح رہے کہ ج کراچی کنکز اور لاہور قلندرز کے درمیان پی ایس ایل کا فائنل ہونے جا رہا ہے. یہ فائنل کراچی میں‌ہوگا ، روشنیوں کے شہر میں شائقین کرکٹ نے اپنی اپنی فیورٹ ٹیم کو سپورٹ کرکے بتا دیا ہے اور اس حوالےسے پاکستانی اور اہل کراچی فائنل کے حوالے سے بہت پر ّعزم ہیں . کراچی والے اگرچے کراچی کو سپورٹ کر رہے ہیں لیک اس بات سے بھی خوش ہیں کہ جو بھی جیتے اس میں فتح پاکستان کی ہے .
    پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں اب تک دس بار مدمقابل آئی ہیں۔ چھ بار جیت کراچی تو چار بار لاہور کے حصے میں آئی۔
    رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوئے۔ ایک میچ کنگز اور ایک قلندرز نے اپنے نام کیا۔

    کراچی کنگز کے پاس بابراعظم اور محمد عامر جیسے بہترین کھلاڑی ہیں۔ لاہورقلندرز میں ان فارم محمد حفیظ اور شاہین آفریدی بھی دھوم مچانے کو تیار ہیںاکستان سپر لیگ2020 کا فائنل آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں اور فتح کے لیے پرعزم ہیں۔

    میچ رات آٹھ بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پلے آف مرحلے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو ہرا کر براہ راست فائنل میں جگہ بنائی۔لاہور قلندرز نے ایلی مینیٹڑز ون میں پشاور زلمی اور ٹو میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں اب تک دس بار مدمقابل آئی ہیں۔ چھ بار جیت کراچی تو چار بار لاہور کے حصے میں آئی۔رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوئے۔ ایک میچ کنگز اور ایک قلندرز نے اپنے نام کیا۔

    کراچی کنگز کے پاس بابراعظم اور محمد عامر جیسے بہترین کھلاڑی ہیں۔ لاہورقلندرز میں ان فارم محمد حفیظ اور شاہین آفریدی بھی دھوم مچانے کو تیار ہیں

    پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو دی جانے والی رقم کتنی ہوگی؟