Baaghi TV

Category: کھیل

  • چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر 16 ٹیموں کے ٹرائلز کب ہوں‌ گے ، اعلان ہوگیا

    چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر 16 ٹیموں کے ٹرائلز کب ہوں‌ گے ، اعلان ہوگیا

    چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر 16 ٹیموں کے ٹرائلز کب ہوں‌ گے ، اعلان ہوگیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر 16 ٹیموں کے انتخاب کے لیے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 16 نومبر کو ہوں گے۔

    ملک بھر سے باصلاحیت اور بہتر ین کھلاڑیوں کے انتخاب کی غرض سے پی سی بی نے مختلف شہروں میں ٹرائلز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹرائلز کی نگرانی قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز کریں گے۔

    صرف یکم ستمبر 2004 یا اس کے بعداور یکم ستمبر 2007 سے قبل پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کو ہی ان ٹرائلز میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ خواہشمند کھلاڑی 13 تا 16 نومبر تک ٹرائلز کے لیے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔
    رجسٹریشن کے لیے فارم یہاں سے حاصل کریں:
    https://www.pcb.com.pk/downloads/Registration-Form-for-U-16-Trials-updated.docx
    آن لائن فارم یہاں دستیاب ہے:
    https://forms.pcb.com.pk/index.php/u16-trials/
    مخصوص شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو اپنے فارم ان ای میل ایڈریس پر بھجوانے ہوں گے:
    بلوچستان: hassan.ahmed@pcb.com.pk
    سنٹرل پنجاب: mansoor.ali1@pcb.com.pk
    خیبرپختونخوا: zain.ulabideen@pcb.com.pk
    ناردرن: syed.afrasayab@pcb.com.pk
    سندھ: muhammad.ahsan1@pcb.com.pk
    سدرن پنجاب: ali.hamza@pcb.com.pk

    ٹرائلز پرآنے والے کھلاڑیوں کے لیے اپنے ٹرائلز فارم اور بے فارم کی اوریجنل کاپیز ہمراہ لانا ضروری ہوگا۔

    شرکاء کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر یہ تمام ٹرائلز کوویڈ 19 کےلیےتیار کردہ سخت پروٹوکولز میں منعقد ہوں گے۔ٹرائلز کے لیے کھلاڑیوں کو سفید شرٹ اور ٹراؤز رمیں تشریف لانا ہوگا۔

    یہ ٹرائلز دو مرحلوں میں لیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں سلیکٹرز 40 ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔بعدازاں ان 40 کھلاڑیوں میں سے حتمی 20 رکنی اسکواڈ کی تشکیل کے لیے فائنل ٹرائلز لیے جائیں گے۔

    یہ فائنل ٹرائلز ان مقامات پر لیے جائیں گے؛بلوچستان ایسوسی ایشنز کے لیے ٹرائلز بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ،سنٹرل پنجاب کے لیے ایل سی سی اےگراؤنڈ لاہور،خیبرپختونخوا کے لیے اسپورٹس کمپلیکس مردان، ناردرن کے لیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی، سندھ کے لیے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی اور سدرن پنجاب کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں ہوں گے۔

    کوویڈ 19 پروٹوکولز برائے ٹرائلز:

    • بلے کے علاوہ کھیلنے کے کسی سامان کا تبادلہ نہیں کیا جاسکتا
    • کھلاڑیوں کو ہر وقت ایک دوسرے سے چھ میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا
    • وینیو پر داخلے سے قبل شرکاء کا بخار چیک کیا جائے گا، کوویڈ 19 کی علامات کا سامنا کرنے والے کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ وینیو میں تشریف نہ لائیں
    • گیند پر تھوک کااستعمال کرنا منع ہوگا
    • ماسک کے بغیر وینیو میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی

  • ویسٹ انڈیز کے سٹار کرکٹر کارلوس بریتھ ویٹ پشاور زلمی اور پاکستان کے متعلق کیا سوچتے ہیں

    ویسٹ انڈیز کے سٹار کرکٹر کارلوس بریتھ ویٹ پشاور زلمی اور پاکستان کے متعلق کیا سوچتے ہیں

    ویسٹ انڈیز کے سٹار کرکٹر کارلوس بریتھ ویٹ پشاور زلمی اور پاکستان کے متعلق کیا سوچتے ہیں.

    باغی ٹی وی : آخری اوور میں چار گیندوں پر چار بلندو چھکے لگاکر ویسٹ انڈیز کو دو ہزار سولہ کا ورلڈ ٹی ٹوئٹی جتوانے والے ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کو چمیین بنانے کے لیے پرعزم ہیں.
    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں Zalmi TV کو خصوصی انٹرویو میں کارلوس بریتھ ویٹ نے کہا کہ پوری توجہ ٹائٹل جیتنے پر مرکوز ہے، تین میچز جیت کر ٹائٹل جیتنے کے لیے پرامید ہیں، کارلوس نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پی ایس ایل پلے اف کا ہونا اور پاکستان آنا باعث خوشی ہے.،پشاور زلمی سے ایک بار پھر منسلک ہونا بہترین ہے، زلمی ٹیم فیملی کی طرح ہے، اور اپنا وقت بھرپور طریقے سے انجوائے کررہا ہوں.
    کرکٹ ہمارا جنون ہے، خوشی ہے کہ کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے،

    کارلوس بریتھ ویٹ نے کہا کہ پشاور زلمی اور پاکستانی شائقین کرکٹ کو اپنے کھیل سے محظوظ کرنا چاہتا ہوں
    کویڈ19کے دور میں اپنے کھیل سے پاکستانی شائقین کرکٹ کےچہروں پر مسکراہٹ لانا باعث خوشی ہوگا، کارلوس بریتھ ویٹ
    نے کہا کہ پاکستانی فینَز سے درخواست کروں گا کویڈ19سے بچاو کے لیے بہت احتیاط کریں،

  • پی سی بی  نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا،ویمنز ٹیم کا باؤلنگ کوچ کون؟ بتا دیا

    پی سی بی نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا،ویمنز ٹیم کا باؤلنگ کوچ کون؟ بتا دیا

    پی سی بی نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا

    • قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات نہ ہوئیں تو بھی یونس خان کے تجربے اور قابلیت سے مستفید ہونے کا پلان بنایا ہے، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان
    • میں ڈومیسٹک سطح پر بھی کام کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں، کوشش ہوگی کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی بروقت شناخت کرکے ان کی صلاحیتوں میں نکھار لاسکوں، یونس خان
    • ڈیوڈ ہیمپ کے ہمراہ خواتین کرکٹرز کی کوچنگ کرنے کا ایک بہترین موقع ملا ہے، ارشد خان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے ۔ یونس خان کی تقرری کم از کم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 تک کے لیے کی گئی ہے۔اکتوبر/ نومبر 2022 میں آسٹریلیا میں شیڈول ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔

    اس سے قبل یونس خان نے دورہ انگلینڈ میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کیں تھیں ۔سابق کپتان اب دورہ نیوزی لینڈ میں بھی یہی کردار نبھائیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم 23 نومبر کو نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔

    جب قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ مصروفیت نہیں ہوگی تو یونس خان حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے ۔ اس سلسلے میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر ایک مکمل پروگرام تشکیل دے گا۔

    ‏ یونس خان نے 118 ٹیسٹ میچز میں 10099 جبکہ 265 ایک روزہ انٹر نیشنل میچز میں 7249 اور 25 ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز میں 442 رنز اسکور کئے ۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 34 ٹیسٹ سنچریاں بنائیں ۔ ان کا بہترین اسکور 2009 میں کراچی میں سری لنکا کے خلاف 313 رنزتھا۔

    ‏ یونس خان آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی تھے ،ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    ‏ وسیم خان ، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

    ‏پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا انہیں خوشی ہے کہ یونس خان اب کم از کم آئندہ دو برس تک بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ہمارے ساتھ کام کریں گے ، اگرچہ وہ انگلینڈ میں مختصر وقت کے لئے ٹیم کے ساتھ رہے تاہم اس دوران ہمیں ان کے بارے میں جو فیڈ بیک ملا وہ شاندار تھا ۔

    وسیم خان نے کہا کہ ان کے کام کرنے کے اصول ،عزائم اور کھیل کے بارے میں علم کسی سے کم نہیں، پر امید ہوں کہ ان کی تقرری سے باصلاحیت بلے بازوں کو بہت فائد ہ ہوگا ۔

    چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ پی سی بی اپنی اس حکمت عملی پر کاربند ہے جس کے تحت نامور کرکٹرز اور کوالیفائیڈ کوچز کی ملک کے بڑے سنٹرز پر تقرری ہوگی ، لہٰذا ہم اس وقت بھی یونس خان کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھائے گے کہ جب قومی کرکٹ ٹیم کےساتھ ان کی کوئی مصروفیت نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح محمد یوسف پہلے ہی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں تعینات ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ پی سی بی کے پاس اب دو بہترین بیٹسیمنوں کی خدمات موجود ہیں ، جو ہمارے بیٹسمینوں کے مستقبل کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔

    ‏یونس خان :

    ‏ یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ ایک طویل مدت کے لیے پاکستان کرکٹ کے سیٹ اپ میں شمولیت پر خوش ہیں ، دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام سےوہ بہت لطف اندوز ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب نیوزی لینڈ کے اہم دورے پر انہی لوگوں کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے منتظر ہیں، اور خوش ہیں کہ ان کے کام کے دائرہ کار کو وسیع کر دیا گیا ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک سطح پر کام کرنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ بلے بازوں کی صلاحیتوں میں نکھار لایا جاسکے۔

    مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ ایک منظم اور جامع عمل سے گزرنے کے بعدہی کامیابی حاصل کی جاتی ہے تاہم چند مقامات پر بہتری کے آثار بہت جلد نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں، لہٰذا ہمیں مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے بہت محنت اور تحمل کی ضرورت ہے۔
    پی سی بی نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا

    • ارشد خان کو ویمنز ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا
    • قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات نہ ہوئیں تو بھی یونس خان کے تجربے اور قابلیت سے مستفید ہونے کا پلان بنایا ہے، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان
    • میں ڈومیسٹک سطح پر بھی کام کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں، کوشش ہوگی کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی بروقت شناخت کرکے ان کی صلاحیتوں میں نکھار لاسکوں، یونس خان
    • ڈیوڈ ہیمپ کے ہمراہ خواتین کرکٹرز کی کوچنگ کرنے کا ایک بہترین موقع ملا ہے، ارشد خان

    ‏کراچی، 12 نومبر 2020ء:

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے ۔ یونس خان کی تقرری کم از کم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 تک کے لیے کی گئی ہے۔اکتوبر/ نومبر 2022 میں آسٹریلیا میں شیڈول ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔

    اس سے قبل یونس خان نے دورہ انگلینڈ میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کیں تھیں ۔سابق کپتان اب دورہ نیوزی لینڈ میں بھی یہی کردار نبھائیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم 23 نومبر کو نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔

    جب قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ مصروفیت نہیں ہوگی تو یونس خان حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے ۔ اس سلسلے میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر ایک مکمل پروگرام تشکیل دے گا۔

    ‏ یونس خان نے 118 ٹیسٹ میچز میں 10099 جبکہ 265 ایک روزہ انٹر نیشنل میچز میں 7249 اور 25 ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز میں 442 رنز اسکور کئے ۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 34 ٹیسٹ سنچریاں بنائیں ۔ ان کا بہترین اسکور 2009 میں کراچی میں سری لنکا کے خلاف 313 رنزتھا۔

    ‏ یونس خان آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی تھے ،ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    ‏ وسیم خان ، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

    ‏پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا انہیں خوشی ہے کہ یونس خان اب کم از کم آئندہ دو برس تک بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ہمارے ساتھ کام کریں گے ، اگرچہ وہ انگلینڈ میں مختصر وقت کے لئے ٹیم کے ساتھ رہے تاہم اس دوران ہمیں ان کے بارے میں جو فیڈ بیک ملا وہ شاندار تھا ۔

    وسیم خان نے کہا کہ ان کے کام کرنے کے اصول ،عزائم اور کھیل کے بارے میں علم کسی سے کم نہیں، پر امید ہوں کہ ان کی تقرری سے باصلاحیت بلے بازوں کو بہت فائد ہ ہوگا ۔

    چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ پی سی بی اپنی اس حکمت عملی پر کاربند ہے جس کے تحت نامور کرکٹرز اور کوالیفائیڈ کوچز کی ملک کے بڑے سنٹرز پر تقرری ہوگی ، لہٰذا ہم اس وقت بھی یونس خان کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھائے گے کہ جب قومی کرکٹ ٹیم کےساتھ ان کی کوئی مصروفیت نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح محمد یوسف پہلے ہی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں تعینات ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ پی سی بی کے پاس اب دو بہترین بیٹسیمنوں کی خدمات موجود ہیں ، جو ہمارے بیٹسمینوں کے مستقبل کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔

    ‏یونس خان :

    ‏ یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ ایک طویل مدت کے لیے پاکستان کرکٹ کے سیٹ اپ میں شمولیت پر خوش ہیں ، دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام سےوہ بہت لطف اندوز ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب نیوزی لینڈ کے اہم دورے پر انہی لوگوں کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے منتظر ہیں، اور خوش ہیں کہ ان کے کام کے دائرہ کار کو وسیع کر دیا گیا ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک سطح پر کام کرنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ بلے بازوں کی صلاحیتوں میں نکھار لایا جاسکے۔

    مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ ایک منظم اور جامع عمل سے گزرنے کے بعدہی کامیابی حاصل کی جاتی ہے تاہم چند مقامات پر بہتری کے آثار بہت جلد نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں، لہٰذا ہمیں مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے بہت محنت اور تحمل کی ضرورت ہے۔

    ‏درِیں اثنا پی سی بی نے سابق ٹیسٹ اسپنر ارشد خان کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کابولنگ کوچ مقرر کردیا ہے ۔ ارشد خان نے 9 ٹیسٹ اور 58 ایک روزہ انٹر نیشنل میچز میں بالترتیب 32 اور 56 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے باقی ماندہ چار میچز کے بعد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

    پی سی بی اس سے قبل ڈیوڈ ہیمپ کوبھی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرچکا ہے۔ ڈیوڈ ہیمپ برمودا اور گلیمورگن کرکٹ ٹیموں کے سابق کپتان رہ چکے ہیں ۔

    ‏ ارشد خان :

    ‏ ارشد خان کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ہیمپ کے ہمراہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا ایک شاندارتجربہ ہوگا،اس دوران قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی رینکنگ میں بہتری لانا ہمارا مقصد ہوگا۔

    ‏انہوں نے مزید کہا کہ وہ نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ کے دوران خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں ، اس دوران وہ ڈیوڈ ہیمپ کے ساتھ مل کر ایسی حکمت عملی بنائیں گے کہ جس سے قومی خواتین کرکٹ ٹیم ترقی حاصل کرے۔

    دورہ نیوزی لینڈ کے لئے اسپورٹ اسٹاف:

    قومی کرکٹ ٹیم کا اسپورٹ اسٹاف: منصور رانا (منیجر) ، مصباح الحق (ہیڈ کوچ) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ کوچ) ، وقار یونس (باؤلنگ کوچ) ، یونس خان (بیٹنگ کوچ) ، عبد المجید (فیلڈنگ کوچ) ، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، ابراہیم بادیس (ٹیم اینڈ سوشل میڈیا منیجر)، ملنگ علی (ٹیم مساجر) ، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر) ، طلحہ اعجاز بٹ (ٹیم اینالسٹ) ، کرنل (ر) عثمان انوری (سیکیورٹی منیجر) اور یاسر ملک (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)۔

    پاکستان شاہینز: اعجاز احمد (منیجر اور ہیڈ کوچ) ، مہتشم راشد (اسسٹنٹ منیجر اینڈ فیلڈنگ کوچ) ، راؤ افتخار (بولنگ کوچ) ، حافظ نعیم (فزیوتھیراپسٹ) ، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی (ٹیم اینالسٹ) اور محمد عمران علی ( ٹیم مساجر)

  • دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

    دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

    دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کے 35 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

    باغی ٹی وی :قو می کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی قومی اسکواڈ کااعلان کردیا ہے۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز دونوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔ قومی اسکواڈ 23 نومبر کو لنکن روانہ ہوگا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہے گی۔ اس دوران پاکستان شاہینز کو 2 چار روزہ اور 4 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔ پاکستان شاہینز کےدورہ نیوزی لینڈ کی مکمل تفصیلات نیوزی لینڈ کرکٹ جلد جاری کردے گا۔

    اسکواڈ:
    بابراعظم (کپتان)،محمد رضوان (نائب کپتان ٹیسٹ کرکٹ)، شاداب خان (نائب کپتان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل)، اظہر علی، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، محمد حفیظ، فواد عالم،عابد علی، عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک، دانش عزیز، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت، عمران بٹ،افتخار احمد، خوشدل شاہ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، عماد وسیم، یاسر شاہ، عثمان قادر، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس، محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ہیڈکوچز، جونیئر کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد اورہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلمپنٹ ثقلین مشتاق سے مشاورت کے بعد اسکواڈ کو حتمی شکل دی۔

    ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان بلے باز ذیشان ملک، آلراؤنڈردانش عزیز، بیٹسمین عمران بٹ، اور آلراؤنڈر عماد بٹ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عثمان قادراور عبداللہ شفیق کے علاوہ زمبابوے کے خلاف قومی اسکواڈ میں شامل وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بھی قومی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

    مصباح الحق، چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم:

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کے باعث ہمیں نیوزی لینڈ میں 14 روزہ قرنطینہ کی مدت پوری کرنی ہے، دورہ نیوزی لینڈ کےلیے ہم نے دو مختلف ٹیموں پر مشتمل ایک مکمل اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن میں شامل نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز ہمارے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں، امید ہے کہ قومی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

    چیف سلیکٹر نے کہا کہ وہ عماد بٹ، دانش عزیز، عمران بٹ اور روحیل نذیر جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو دورہ نیوزی لینڈ کے لئے اسکواڈ میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ان کھلاڑیوں کی قابلیت اور تکنیکی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی بینچ اسٹرینتھ ہیں اور انہیں اسی لیے دیگر چند کھلاڑیوں کی طرح خصوصی طور پر پاکستان شاہینز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ اسد شفیق کو غیرتسلی بخش بیٹنگ فارم کے باعث اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے، وہ اپنی آخری 15 اننگز میں 510 رنز ہی بناسکے ہیں، جس میں سے دورہ انگلینڈ پر صرف 67 رنز بنائے گئے۔ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ نے کہا کہ اسد شفیق ایک تجربہ کار بلے باز ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکےسرفراز احمد کی طرح اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس حاصل کرسکیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شعیب ملک اور محمد عامر کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے،یہ فیصلہ ہم نے آئندہ چند سالوں میں پانچ بڑے ایونٹس پر مبنی شیڈول کو سامنے رکھ کر کیا ہےجبکہ محمد حفیظ اور وہاب ریاض کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کی وجہ ان کی کارکردگی میں تسلسل ہے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ ملک بھر میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020 میں تین اسپنرز، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ،بدقسمتی سے ہمیں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 12 اکتوبر تک 45 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست بھجوانا تھی تاہم ان تینوں کھلاڑیوں کی کارکردگی سے ہمارے اسپن ڈیپارٹمنٹ کے پول کو مزید وسعت ملی ہے، جس کا فائدہ ہمیں آئندہ سیریز میں ضرور ہوگا۔

  • پاکستان نے وائٹ واش کردیا

    پاکستان نے وائٹ واش کردیا

    پاکستان نے وائٹ واش کردیا
    باغی ٹی وی : پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔

    پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 130 رنز کا ہدف باآسانی 16 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

    پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 41 جب کہ خوشدل شاہ نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی واضح رہے کہ پاکستان کی زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں یہ مسلسل 14 ویں جیت ہے۔

    اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا اور مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بنا سکی۔

    پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنے مقررہ چار اوورز میں 13 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے کپتان چیبابا 31 اور ٹری پانو 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

  • زمبابوے کے آسان ہدف کے تعاقب میں شاہین رواں‌ دواں

    زمبابوے کے آسان ہدف کے تعاقب میں شاہین رواں‌ دواں

    تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 130 رنز کا ہدف دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 129 رنزبنائے۔ چیبھابھا 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹیلر 8، ایورن 4، مادھورے 9، بوری1، شومبھا 11 رنز بنا سکے۔

    دیگر کھلاڑیوں میں چیگمورا 2، ٹریپانو 28، مساکڈزا 11، فراز اکرم نے 2 رنز بنائے، قومی ٹیم کی طرف سے عثمان قادر نے 4 شکار کیے، عماد وسیم کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ محمد حسنین اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
    اس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا ، پانچ اوورز میں 35 رنز سکور کیے ہیں‌اور اسکا کوی کھلاڑی آؤٹ نہیں‌ہوا.

  • آسٹریلوی ہائی کمیشن کی جانب سے نابینا خواتین کے لیے  بڑا قدم

    آسٹریلوی ہائی کمیشن کی جانب سے نابینا خواتین کے لیے بڑا قدم

    آسٹریلوی ہائی کمیشن کی جانب سے نابینا خواتین کے لیے بڑا قدم
    باغی ٹی وی : آسٹریلوی ہائی کمیشن کی جانب سے نابینا خواتین کے لیے کرکٹ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے نابینا خواتین اور لڑکیوں نے 5 روزہ کرکٹ ٹریننگ میں حصہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نابینا خواتین اور لڑکیوں کے مابین 10 اوورز کا فائنل میچ بھی کھیلا گیا جبکہ پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
    اس ضمن میں آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ کو آسٹریلیا نے متعارف کروایا۔
    آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہم خواتین کو پاکستان کے مقبول کھیل میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے آسٹریلین کرکٹ بورڈ مجاز اتھارٹی ہے، آسٹریلین کرکٹ بورڈ اور پی سی بی اس معاملے پر بات چیت کررہے ہیں۔
    آسٹریلوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل بڑی تعداد میں آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان کے بہترین سفیر بن کر گئے ہیں۔

  • زمبابوے نے  پاکستان کے خلاف جیتی ٹاس

    زمبابوے نے پاکستان کے خلاف جیتی ٹاس

    زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ
    پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔زمبانوے نے میچ کا اغاز محتاط انداز سے کیا ہے اور کسی نقصان سے ٹیم کو 25 رنز تک بچائے رکھا

    قومی ٹیم آخری میچ میں فتح حاصل کرکے کلین سوئپ کیلئے پرعزم ہے، شاہینوں نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    اس سے پہلے پاکستان نے دوسرے ٹی20 میچ میں زمبابوے کو8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 135 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا تھا۔

    قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

  • نئے کھلاڑی نے محمد حفیظ سے حاصل کی ڈیبیو کیپ

    نئے کھلاڑی نے محمد حفیظ سے حاصل کی ڈیبیو کیپ

    نئے کھلاڑی نے محمد حفیظ سے حاصل کی ڈیبیو کیپ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئرکرکٹر محمد حفیظ نے ڈیبیو کرنے والے نئے کھلاڑی عبداللہ شفیق کو ڈیبیو کیپ پہنائی، محمد حفیظ نے اس کے ساتھ ہی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ اس کا حق ادا کریں گے اور ہمیشہ اس کیپ کی لاج رکھتے ہوئے ملک کا سر فخر سے بلند کریں گے.

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی20 میچوں مشتمل سیریزکا آخری میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے .

    قومی ٹیم سیریز میں زمبابوے کو کلین سویپ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ پہلے دونوں میچ جیت کر پاکستان ٹیم سیریز اپنے نام کر چکی ہے۔

    پاکستان نے دوسرے ٹی20 میچ میں زمبابوے کو8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 135 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا تھا۔

    قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    بلے بازی کے شعبے میں کپتان بابراعظم اور نوجوان بلے باز حیدر علی کی شاندار کارکردگی نے جیت میں نمایاں کرادار ادا کیا تھا،

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی20 میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز کا ہدف دیا۔

    قومی ٹیم نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 157 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

  • پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 60 واں اجلاس شروع

    پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 60 واں اجلاس شروع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 60 واں اجلاس شروع ہو گیا

    چاروں آزاد اراکین پہلی مرتبہ اجلاس میں شریک ہوئے،ان اراکین میں جاوید قریشی، عارف سعید، عاصم واجد اور عالیہ ظفر شامل ہیں معالیہ ظفر پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر ہیں جو پی سی بی کی بی او جی کا حصہ بنیں

    چیئرمین پی سی بی نے چاروں نئے اراکین کو بورڈ آف گورنرز میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ،چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اجلاس میں اپنی رپورٹس پیش کریں گے ،اجلاس میں بی او جی کمیٹیز کا تقرر کیا جائے گا ،اجلاس میں کرکٹ ایسوسی ایشنز پر اپ ڈیٹ بھی دی جائے گی

    گزشتہ روز کے اجلاس میں ‏ بورڈ آف گورنرز نےسال 20-2019 کی آڈٹ شدہ فنانشل اسٹیٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے ، جس میں ٹیکس کی کٹوتی کے بعد 3.8بلین روپے کا منافع ظاہر کیا گیا ہے ۔ لہٰذا پی سی بی کےکُل ذخائر اب 17.08بلین روپے ہوں گےہیں جو کہ گزشتہ مالی سال 19-2018 میں 13.28 بلین روپے تھے ۔

    ‏ پی سی بی کی آڈٹ شدہ فنانشل اسٹیٹمنٹ برائے 20-2019 جلد پی سی بی کی کارپوریٹ ویب سائٹ پر جاری کر دی جائے گی ۔

    ‏اُدھر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بورڈ آف گورنرز کو دی گئی اپنی بریفنگ میں بتایا کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020 میں 34 ملین روپے زائد میں اپنی پراڈکٹ کو فروخت کیا جوکہ گزشتہ سیزن 20-2019 کے مقابلے میں 11.5 ملین روپے زیادہ ہے ۔ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کی اسپانسر شپ کے لیے بات چیت کا عمل جاری ہے ۔ پی سی بی کو توقع ہے کہ یہ رقم 40 ملین روپے تک جائے گی۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بی او جی کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔ ان میں پی سی بی اور پی ٹی وی اسپورٹس، آئی میڈیا کیمونیکشن سروسرز کےمعاہدے، سپر اسپورٹس کے ساتھ تین سالہ معاہدے، ایشین کرکٹ کونسل اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے متعلق امور شامل ہیں۔

    بی او جی نے نومینیشن کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈیکٹرز پینل کے لیے تین ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ اب جسٹس ریٹائرڈعبدالسمیع خان، جسٹس ریٹائرڈعلی اکبر قریشی اور جسٹس ریٹائرڈ شعیب سعید پینل کا حصہ بن گئے ہیں۔

    بی او جی کو قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور تینوں فارمیٹ میں اپنائی جانے والی سلیکشن پالیسی پر اپ ڈیٹ بھی دی گئی۔