Baaghi TV

Category: کھیل

  • نسل پرستی نے کہاں کہاں ڈیرے ڈال لیے

    نسل پرستی نے کہاں کہاں ڈیرے ڈال لیے

    نسل پرستی نے کہاں کہاں ڈیرے ڈال لیے.

    باغی ٹی وی :انگلینڈ میں کرکٹرز کے ساتھ نسل پرستی کے ناقابل تردید واقعات کے بعد اب امپائرنگ میں بھی اس گھٹیا عمل کے الزامات سامنے آئے ہیں اور الزام لگانے والوں میں انگلینڈ کے سابق انٹرنیشنل امپائر بھی شامل ہیں اور انہوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ پر براہ راست الزام لگاتے ہوئے اسے رکاوٹ قرار دیا ہے اور ثبوت کے طور پر ڈوسیئرز بھی پیش کر دیا ہے.
    سابق ٹیسٹ امپائر جان ہولڈر بھی ان لوگوں میں شامل ہوگئے ہیں جو انگلش کرکٹ میں نان وائٹ میچ آفیشلز کی کمی کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں۔
    ہولڈر نے ایک پیشہ ور امپائر کی حیثیت سے تین دہائیوں سے فرائض سر انجام دیئے ، انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ 1992 کے بعد سے کوئی بھی غیر سفید فام امپائر فرسٹ کلاس لسٹ میں مقرر نہیں کیا گیاہے۔ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے میچ ریفری ، امپائرز ،مینٹور یا امپائرز کوچ کوئی بھی غیر سفید فام نہیں آیا.کرک سین کی رپورٹ کے مطابق سابق کاؤنٹی کھلاڑی اسماعیل داؤد کے ساتھ کچھ اور ہی ہوا،ان کا امپائرنگ میں کیریئر ختم ہوگیا.ہولڈر نے ای سی بی پرنسل پرستی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ برسوں کی پریکٹس ہے. ایک آزادانہ انکوائری ضروری ہے جو ہیومن رائٹس کمیشن کرے.
    مذکورہ شخصیات نے اپنے بہت سارے خدشات ای سی بی عہدیداروں کے ساتھ شیئر کئے لیکن ان کا کہنا ہے کہ انہیں ای سی بی پر یقین نہیں ہے اور ان شکایات کی تحقیقات کی راہ میں ای سی بی جان بوجھ کر رکاوٹ اور مداخلت کر تا آیا ہے اور ان کے پاس ثبوت پر مشتمل ڈوسیئرز ہے.
    اسٹمپ آؤٹ ریسز ازم کے مطابق ای سی بی کی تاریخ میں ہولڈر اور ونک برن ہولڈر واحد نسلی اقلیتی امپائر ہیں۔
    11 ٹیسٹ اور 19 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کرنے والے ہولڈر نے کہاہے کہ میری ریٹائرمنٹ کو اب 11 سال ہوچکے ہیں اور وانبرن (ہولڈر) کے لئے 10 سال باقی ہیں ، اور ابھی تک کوئی اور سفید فام امپائر پینل میں شامل نہیں کیے گئے ہیں۔میرا یقین ہے کہ اس عہدے کے لئے صرف گوروں کو ملازمت دینے کی قطعی پالیسی ہے۔ امپائرز کے انتخاب ، تربیت اور رہنمائی سے متعلق ایک شفاف پالیسی کی ضرورت ہے جو موجود نہیں ہے۔
    ایسے ہی الزامات کرکٹ میدان میں عظیم رفیق نے اپنے سابق کلب یارکشائر پر لگائے جس کی تحقیق جاری ہے

  • فائنل کا معرکہ کون کرے گا سر، شائقین کرکٹ کتنے ہیں‌ پر عزم

    فائنل کا معرکہ کون کرے گا سر، شائقین کرکٹ کتنے ہیں‌ پر عزم

    فائنل کا معرکہ کون کرے گا سر ، شائقین کرکٹ کتنے ہیں‌ پر عزم

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. آج کراچی کنکز اور لاہور قلندرز کے درمیان پی ایس ایل کا فائنل ہونے جا رہا ہے. یہ فائنل کراچی میں‌ہوگا ، روشنیوں کے شہر میں شائقین کرکٹ نے اپنی اپنی فیورٹ ٹیم کو سپورٹ کرکے بتا دیا ہے اور اس حوالےسے پاکستانی اور اہل کراچی فائنل کے حوالے سے بہت پر ّعزم ہیں . کراچی والے اگرچے کراچی کو سپورٹ کر رہے ہیں لیک اس بات سے بھی خوش ہیں کہ جو بھی جیتے اس میں فتح پاکستان کی ہے .
    اسی طرح جامعہ کراچی کے طلبہ سے جب پوچھا گیا کہ کس کو سپورٹ کرتے ہیں. تو ان کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کنگز کو ہی سپورٹ کریں گے کیونکہ کراچی والے ہیں لیکن ہم اس بات پر بہت خوش ہیں کہ آخر کار ایک اچھا مقابلہ ہو رہاہے اور پاکستان میں کرکٹ پھر سے ہو رہی ہے.


    اس طرح کراچی کنکز کے مینٹور وسیم اکرم نے کہا کہ ٹرافی بھی اٹھائیں‌گے اور آج کچھ جیت سے بڑا کر کے دکھائیں‌گے.واضح‌رہ کہ پاکستان سپر لیگ کا سپر فائنل آج ہورہا ہے ، لاہور قلندرز یا کراچی کنگز میں سے پہلی بار چیمپئن کا تاج سجے گا۔ چمچماتی ٹرافی نے کرکٹ دیوانوں بلکہ کھلاڑیوں کو بھی پرجوش کر دیا، کپتان عماد وسیم اور سہیل اختر نے بھی جیت کا عزم ظاہر کر دیا۔

    شہر قائد میں کرکٹ اسٹارز کی جگمگ جگمگ، پی ایس ایل فائیو کا فیصلہ کن مقابلہ آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہو گا۔ چھوٹے فارمیٹ کا بڑا فائنل رات آٹھ بجے شیڈول ہے، کرکٹ دیوانے بے قرار ہیں، سب کو میچ کا شدت سے انتظار ہے.

    فتح کا تاج کس کا مقدر، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میدان آج سجے گا

  • فتح کا تاج کس کا مقدر، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میدان آج سجے گا

    فتح کا تاج کس کا مقدر، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میدان آج سجے گا

    فتح کا تاج کس کا مقدر، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میدان آج سجے گا

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ کا سپر فائنل آج ہو رہا ہے ، لاہور قلندرز یا کراچی کنگز میں سے پہلی بار چیمپئن کا تاج سجے گا۔ چمچماتی ٹرافی نے کرکٹ دیوانوں بلکہ کھلاڑیوں کو بھی پرجوش کر دیا، کپتان عماد وسیم اور سہیل اختر نے بھی جیت کا عزم ظاہر کر دیا۔

    شہر قائد میں کرکٹ اسٹارز کی جگمگ جگمگ، پی ایس ایل فائیو کا فیصلہ کن مقابلہ آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہو گا۔ چھوٹے فارمیٹ کا بڑا فائنل رات آٹھ بجے شیڈول ہے، کرکٹ دیوانے بے قرار ہیں، سب کو میچ کا شدت سے انتظار ہے۔

    کرکٹ کے فیورٹ میچ میں چھکے، چوکوں کی برسات ہو گی اور وکٹوں کی بات ہو گی۔ بڑے مقابلے کے لیے ٹیموں کے بڑوں نے سر جوڑ لیے، سارے جوڑ توڑ مکمل کر لئے، کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی اور فٹبال کھیل کر ریلیکس ہوئے
    پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں اب تک دس بار مدمقابل آئی ہیں۔ چھ بار جیت کراچی تو چار بار لاہور کے حصے میں آئی۔

    رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوئے۔ ایک میچ کنگز اور ایک قلندرز نے اپنے نام کیا۔کراچی کنگز کے پاس بابراعظم اور محمد عامر جیسے بہترین کھلاڑی ہیں۔ لاہورقلندرز میں ان فارم محمد حفیظ اور شاہین آفریدی بھی دھوم مچانے کو تیار ہیں۔

    لاہور کی جانب سے ڈیویڈ ویزے بھی اہم کھلاڑی ہیں اور کراچی کنگز کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔ ڈیوڈ ویزے نے گزشتہ میچ میں48 رنز بنائے اور تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

    لاہور قلندرز نے آخری میچ میں ملتان سلطانزکو25 رنز سے شکست دی تھی۔ قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے اور حارث رؤف نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا، دونوں نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • پاکستان فیڈریشن بیس بال کا آئندہ سال شندور فیسٹیول میں اہم ایونٹ کا اعلان

    پاکستان فیڈریشن بیس بال کا آئندہ سال شندور فیسٹیول میں اہم ایونٹ کا اعلان

    پاکستان فیڈریشن بیس بال آئندہ سال شندور فیسٹیول میں اہم ایونٹ کا اعلان

    باغی ٹی وی :پاکستان فیڈریشن بیس بال اگلے سال شندور فیسٹیول کے دوران بیس بال کی نمائش کے میچز کرے گی۔

    شیخ مظہر احمد سکریٹری جنرل پی ایف بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے گلگت بلتستان اسپورٹس کے ڈائریکٹر جنرل جناب حسین علی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقے میں بیس بال کی ترقی اور فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان فیڈریشن بیس بال نے حال ہی میں گلگت اور اسکردو میں بیس بال کے نمائش میچوں کا انعقاد کیا تھا۔ سید فخر علی شاہ نے میچوں کے کامیابی سے انعقاد میں تعاون اور اس ضمن میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس کا شکریہ ادا کیا۔

    سید فخر علی شاہ نے کہا کہ گلگت اور اسکردو میں بیس بال نمائش میچوں کی کامیاب تنظیم نے ہماری جوش و جذبے کو ابھارا ہے اور اب ہم اگلے سال جولائی میں شندور فیسٹیول کے دوران مردوں اور خواتین کے بیس بال نمائش میچوں کا انعقاد کریں گے۔ پاکستان مینز اینڈ ویمن نیشنل بیس بال ٹیموں کے کھلاڑی اس میں حصہ لیں گے۔ ہم ان میچوں کا انعقاد گلگت بلتستان حکومت کے اشتراک سے کرنا چاہتے ہیں۔ میچوں کے دوران بیس بال کنبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جائے گا اور ہم کوشش کریں گے کہ ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن اور بیس بال فیڈریشن آف ایشیاء کے صدور کو مدعو کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بیس بال کے ان نمائشی میچوں کی وجہ سے پاکستان کا ایک نرم پیغام دنیا کو بھیجا جائے گا اور دنیا کو پتہ چل جائے گا کہ پاکستان سیاحت کے معاملے میں دنیا کا سب سے خوبصورت ملک ہے جس میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ ملک.

    ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس گلگت بلتستان جناب حسین علی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پہلی بار کسی قومی ٹیم نے یہاں میچ کھیلے۔ چونکہ انتخابات کی وجہ سے خطے میں سیاسی ہنگامہ عروج پر ہے ، اس لئے بیس بال میچوں پر پوری توجہ نہیں دی جاسکتی ہے۔ لیکن جیسا کہ سید فخر علی شاہ نے کہا کہ فیڈریشن جولائی کے مہینے میں شندور فیسٹیول کے دوران یہاں بیس بال میچز کا انعقاد کرنا چاہتی ہے ، اس سلسلے میں فیڈریشن کے ساتھ میچوں کی کامیاب تنظیم کے لئے مکمل تعاون کیا جائے گا اور مجھے امید ہے کہ بحیثیت صدر اور وزیر اعظم پاکستان سیاحت کے لئے وژن رکھتے ہیں ، اس سے سیاحت کو بھی بہت مدد ملے گی۔

    شیخ مظہر احمد نے مزید کہا کہ اجلاس میں فیڈریشن کے خزانچی طاہر محمود بھی موجود تھے۔ اجلاس کے اختتام پر فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے ایک بار پھر جناب حسین علی اور خصوصی مواصلات کی تنظیم (ایس سی او) کا گلگت بلتستان میں بیس بال میچوں کا کامیابی سے انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں بیس بال کی ترقی کے لئے جناب حسین علی کو بیس بال کا سامان بھی پیش کیا۔

  • دوسرا الیمی نیٹر آج، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز نے حکمت عملی تیار کر لی

    دوسرا الیمی نیٹر آج، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز نے حکمت عملی تیار کر لی

    پی ایس ایل فائیو کا دوسرا الیمی نیٹر آج، حریف کو بچھاڑے کے لیےدونوں‌کی حمکت تیار

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل فائیو کا دوسرا الیمی نیٹر آج ہو گا، فائنل تک رسائی کے لیے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز میں جوڑ پڑے گا۔

    نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ایک ہی میچ شیڈول جس میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان معرکہ ہے۔ میچ رات آٹھ بجے شروع ہو گا جس میں فائنل تک رسائی کا بِگل بجے گا۔ الٹی گنتی شروع ہو گئی، شائقین کو میچ کا شدت سے انتظار ہے۔ متحارب ٹیموں نے پلان بھی فائنل کر لئے جس کے بعد چھکے چوکوں کی بہار آنے کی توقع ہے جبکہ وکٹیں بھی لگاتار گریں گی۔

    لاہور قلندرز کی پہلی سنسنی خیز فتح سے مورال ہائی ہے، سب کو اپنے ہیرو محمد حفیظ پر مان ہے۔ بین ڈنک بھی چھکے چھڑائیں گے، شاہین حریف بلے بازوں کے طوطے اڑائیں گے۔

    سلطانز نے بھی کم بیک پر نظریں جما لیں، آج جیت کر ٹائٹل کی جنگ لڑیں گے۔ کھیل سے پہلے کپتانوں کے دعوے اور دیوانوں کے تبصرے توجہ کا مرکز بن گئے.اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے پہلے پلے آف میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ کراچی کنگز کی ٹیم نے 14 رنز کے ہدف کا کامیاب دفاع کیا۔
    اس سے قبل کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 142 رنز کا ہدف برابر کر دیا تھا۔کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 19 رنز پر گری جب شرجیل خان 4 رنز بنا کر سہیل تنویر کا نشانہ بنے، الیکس ہیلز 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، افتخار احمد 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

  • پی ایس ایل،کراچی کنگزکا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل،کراچی کنگزکا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل5، کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کےخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے

    کپتان کراچی کنگز کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے،ہدف کا تعاقب کرکے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے،

    ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں انگلش کرکٹرایڈم لیتھ ، جوئے ڈینلی اور روی بوپارہ جبکہ جنوبی افریقہ کے اسٹارلیگ اسپنر سےعمران طاہر اور پی ایس یل 5 کے سنچری میکررائیلی روسو شامل ہیں۔

    ان کے علاوہ ملتان سلطانز کو مقامی کھلاڑیوں میں بوم بوم شاہدآفریدی کے ساتھ کپتان شان مسعود اورمحمد عرفان کی خدمات حاصل ہیں۔

    سر ڈین جونز کی وفات کے بعد کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو سونپ دی گئی ہے۔

    کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں انگلش استارکرکٹر ایلکس ہیلز ،جنوبی افریقی کھلاڑی کیمرون ڈیلپورٹ اوروائن پارنیل جبکہ ویسٹ انڈین کھلاڑی چیڈوک والٹن اورروتھرفورڈ شامل ہیں۔

    مقامی پلیئرز میں پاکستان ٹیم کے تینوں فامیٹ کے کپتان بابراعظم، عماد وسیم اوراسٹار فاسٹ باؤلر محمد عامر کی خدمات حاصل ہیں۔

    لاہور قلندز کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں اسٹارآسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک کے علاوہ بنگلادیش کے تمیم اقبال،جنوبی افریقی کھلاڑی ڈیوڈ ویزے اور ڈین ویلاز جبکہ انگلش کرکٹرسمت پٹیل شامل ہیں۔

    پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈین کرکٹر کارلوس برتھ ویٹ ،جنوبی افریقی کرکٹرفاف ڈو پلیسی اورفاسٹ باؤلر ہارڈس ویلجوئن اور انگلش باؤلر ثاقب محمود کو شامل کیا گیا ہے۔

    ہفتے کے روز شیڈول دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایلیمنٹر 1 میں مدمقابل آئیں گی جب کہ کوالیفائر ہارنے والی ٹیم ایلیمنٹر 1 کی فاتح ٹیم کے ساتھ اتوار کو ایلیمنٹر 2 میں مدمقابل آئے گی۔

  • پی سی بی کا لاہور اور سینٹرل پنجاب کے اسکوررز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک

    پی سی بی کا لاہور اور سینٹرل پنجاب کے اسکوررز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کا لاہور اور سینٹرل پنجاب کے اسکوررز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک سامنے آ گیا

    لاہور سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ایونٹس منتقل ہونے پر اسکوررز مشکلات کاشکار ہیں،پی سی بی امیائرز اور میچ ریفریز پورے ملک سے تعینات کرتا ہے ،پی سی بی ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل میچز میں مقامی اسکوررز کو ترجیح دیتا ہے

    حالیہ سیزن میں قائد اعظم ٹرافی فرسٹ و سیکنڈ الیون کے تمام میچز کراچی میں شیڈول ہیں،پاک زمبابوے تین ٹی ٹونٹی میچز کے باعث لاہور سے انڈر 19 ون ڈے میچز منتقل کئے گئے ،بورڈ نے سموگ کے باعث انڈر 19 تھری ڈے میچز بھی لاہور سے منتقل کردئیے گئے

    زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور پی ایس ایل کے آخری چاروں میچز لاہور سے منتقل کیے جاچکے ہیں،اسکوررز کو فرسٹ کلاس ،سیکنڈ الیون اور انڈر 19 میچ کی فیس سات ہزار روپے یومیہ ہے ،انٹرنیشنل اور پی ایس ایل کی یومیہ فیس 10 ہزار روپے ہے

    لاہور کے آٹھ اسکوررز اظہر حسین ، ظہور عالم ، وارث بشیر پی سی بی پینل پر ہیں ،وقار احمد ، کاظم حسین ،نجم السعید ، ساجد عثمان اور محمد عارف بورڈ پینل کے اسکورر ہیں ، لاہور سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ایونٹس منتقل ہونے پر اسکوررز معاشی مشکلات کاشکار ہیں

  • کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے کپتان معرکہ جیتنے کے لیے کیا حکمت عملی تیار کر چکے

    کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے کپتان معرکہ جیتنے کے لیے کیا حکمت عملی تیار کر چکے

    کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے کپتان معرکہ جیتنے کے لیے کیا حکمت عملی تیار کر چکے

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل کےمیچز شرع ہوتے ہیں ٹیموں میں جیتنے کا جنون زیادہ ہو چکا ہے پاکستان سپر لیگ فائیو کی کراچی کنگز اور ملتان سلطان کا 14 نومبر کو ٹاکرا ہو گا، کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے کپتان کہتے ہیں کہ بھرپور کارکردگی دکھانے اور سخت مقابلے کے لئے تیار ہیں، پریکٹس میچز سے خامیاں دور کرنے کا موقع ملا۔

    پاکستان سپر لیگ فائیو کے میچز کا ہفتے سے کراچی میں آغازہونے کو ہے۔ ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کہتے ہیں کہ تمام کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں، سو فیصد کارکردگی دکھائیں گے، انھون نے ڈین جونز کا دنیا کا بہترین کوچ قرار دیا۔

    اپنی فتح کو حاصل کرنے کے لیے ملتان سلطان کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں کرنی ہوتی ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کی کنڈیشن سے واقف ہیں، شائقین کے سامنے کھیلنے کا مزا ہی الگ ہوتا ہے۔ 14 نومبر کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔ کوالیفائر میچز ملتان اور کراچی کے درمیان جبکہ ایلیمینیٹر ون میچ میں پشاور اور لاہور مدمقابل ہونگے
    ادھر وہاب ریاض نے اپنی حکمت عملی بتاتے ہوئےکہا کہ گذشتہ آئی پی ایل سیزن میں کارکردگی کے پیش نظر فاف ڈوپلیسی کو ٹیم میں ایک اچھا اضافہ قرار دیا جا سکتا ہے۔
    انھوں نے کہا کہ بیٹنگ کے معیار اور جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کے تجربے کی بدولت اسٹار کرکٹر ایک مکمل پیکیج ہیں،وہ ہماری فتوحات کا راستہ بنا سکتے ہیں۔لیگ مرحلے میں 10میں سے صرف 4میچز جیت پانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ کچھ غلیطاں ہوئیں،کمبی نیشن بھی نیا تھا،غیر ملکی کرکٹرز میں ٹام بینٹن،لیوس گریگوری اور کارلوس بریتھ ویٹ توقعات کے مطابق فتوحات نہ دلا سکے، اس وجہ سے ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ رہا،بہرحال اہم یہ ہے کہ ہم ٹاپ4 میں جگہ بنا چکے اور اب ایلیمنیٹرز جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں،تیاریاں بھرپور ہیں،لاہور قلندرز کی بیٹنگ اور بولنگ مضبوط ہے،حریف کو آسان نہیں سمھیں گے

  • پی ایس ٹرافی جیتنے کے لیے پشاور زلمی نے کس کھلاڑی سے توقعات وابستہ کر لیں؟

    پی ایس ٹرافی جیتنے کے لیے پشاور زلمی نے کس کھلاڑی سے توقعات وابستہ کر لیں؟

    پی ایس ٹرافی جیتنے کے لیے پشاور زلمی نے کس کھلاڑی سے توقعات وابستہ کر لیں؟

    باغی ٹی وی :جیسےہی پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کھیلے جا رہے ہیں کرکٹ فیور عروج پر ہوتا جا رہا ہے. اسی سلسلے میں پی ایس ایل5پلے آف میچز میں پشاور زلمی نے فاف ڈوپلیسی سے بلند توقعات وابستہ کرلیں۔

    کراچی میں ہفتے سے شروع ہونے والے پی ایس ایل5 پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض سنبھالیں گے، ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ آئی پی ایل سیزن میں کارکردگی کے پیش نظر فاف ڈوپلیسی کو ٹیم میں ایک اچھا اضافہ قرار دیا جا سکتا ہے۔

    پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بیٹنگ کے معیار اور جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کے تجربے کی بدولت اسٹار کرکٹر ایک مکمل پیکیج ہیں،وہ ہماری فتوحات کا راستہ بنا سکتے ہیں۔لیگ مرحلے میں 10میں سے صرف 4میچز جیت پانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ کچھ غلیطاں ہوئیں،کمبی نیشن بھی نیا تھا،غیر ملکی کرکٹرز میں ٹام بینٹن،لیوس گریگوری اور کارلوس بریتھ ویٹ توقعات کے مطابق فتوحات نہ دلا سکے، اس وجہ سے ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ رہا،بہرحال اہم یہ ہے کہ ہم ٹاپ4 میں جگہ بنا چکے اور اب ایلیمنیٹرز جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں،تیاریاں بھرپور ہیں،لاہور قلندرز کی بیٹنگ اور بولنگ مضبوط ہے،حریف کو آسان نہیں سمھیں گے۔

    دوسری طرف جو کھلاڑی کھیل نہیں رہے اس سلسلے میں پی سی بی کے میڈیکل پینل نے ایک ہدایت نامہ تیار کیا ہے جو کھلاڑیوں کو بھجوا دیا گیا ہے۔ان احتیاطی تدابیر میں کھلاڑیوں کو آئندہ 10 روز کووڈ 19 سے بچاؤ کے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

    جاری کردہ ہدایت نامےمیں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے لہٰذا اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف گھروں میں احتیاط برتنے کے ساتھ ساتھ اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں، ٹریننگ کھلی فضاء میں کریں اور اس دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے۔14روز کا سخت قرنطینہ پریڈ میں ایک دوسرے سے میل جول کی پابندی عائد کی گئی ہے اورالگ الگ گروپس میں رہنا ہوگا۔ اس دوران تین کوویڈ ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔۔

  • پی ایس ایل میں شمولیت نہ کرنے والے کھلاڑی کیا کریں گے، ایڈوائزی جاری

    پی ایس ایل میں شمولیت نہ کرنے والے کھلاڑی کیا کریں گے، ایڈوائزی جاری

    پی ایس ایل میں شمولیت نہ کرنے والے کھلاڑی کیا کریں گے، ایڈوائزی جاری

    باغی ٹی وی دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں جو 35 رکنی قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ہیں اور وہ پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچوں میں شرکت نہیں کر رہے، ان کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورد نے آئندہ 10 روز احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

    اس سلسلے میں پی سی بی کے میڈیکل پینل نے ایک ہدایت نامہ تیار کیا ہے جو کھلاڑیوں کو بھجوا دیا گیا ہے۔ان احتیاطی تدابیر میں کھلاڑیوں کو آئندہ 10 روز کووڈ 19 سے بچاؤ کے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

    جاری کردہ ہدایت نامےمیں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے لہٰذا اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف گھروں میں احتیاط برتنے کے ساتھ ساتھ اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں، ٹریننگ کھلی فضاء میں کریں اور اس دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے۔14روز کا سخت قرنطینہ پریڈ میں ایک دوسرے سے میل جول کی پابندی عائد کی گئی ہے اورالگ الگ گروپس میں رہنا ہوگا۔ اس دوران تین کوویڈ ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔