Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کے لئے پی سی بی بھی میدان میں

    پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کے لئے پی سی بی بھی میدان میں

    پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کے لئے پی سی بی بھی میدان میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان پولیو ایراڈیکیشن پروگرام کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر،دونوں نے مل کر ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار نبھانے کے لیے مشترکہ معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

    اس معاہدے کے تحت ملک میں پولیو ویکسینیشن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں پی سی بی اور این ای او سی کے اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی پاکستان کو پولیو فری بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بہت پرجوش ہے، قومی مفاد کے لیے مختلف سماجی امور سے آگاہی فراہم کرنے کی غرض پی سی بی کا پلیٹ فارم ہمیشہ سے حاضر رہا ہے۔وسیم خان نے کہا کہ پولیو کے خلاف اس جنگ میں ہمیں پولیو ویکسین سے متعلق شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بچوں اور ہمارے معاشرے کو اس بیماری سے نجات دلانا ہماری ذمہ داری ہے۔

    این ای او سی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا ہے قومی ہیرو ز کی حیثیت سےپاکستان کےکرکٹرز ہمارے بچوں اور نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہیں، خوشی ہے کہ وہ اب پولیو کے خاتمے کےاس قومی مشن میں باضابطہ طور پر ہمارا حصہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری کے ذریعہ ، کرکٹرز پولیو ویکسین سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے، یقین ہے کہ ہم مل کر پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔پاکستان دنیا کے ان دو ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو کا مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا۔

    پاکستان میں پولیو کے بڑھتے کیسز کے سبب ملک کو پولیو کے خاتمے میں مشکلات کاسامنا ہے تاہم حکومت پاکستان اور پاکستان پولیو پروگرام پرامید ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اس نئی شراکت داری سے انہیں اس مرض سے نجات میں مدد ملے گی۔

  • ایچ بی ایل 2020 کے بقیہ چار میچز کے لیے ٹریننگ اور پریس کانفرنسز کا شیڈول

    ایچ بی ایل 2020 کے بقیہ چار میچز کے لیے ٹریننگ اور پریس کانفرنسز کا شیڈول

    ایچ بی ایل 2020 کے بقیہ چار میچز کے لیے ٹریننگ اور پریس کانفرنسز کا شیڈول

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے پلے آف میچز اور فائنل کے لیے 14 سے 17 نومبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے. ان چار میچز سے قبل تمام ٹیمیں مختلف ٹریننگ سیشنز اور ورچوئل پریس کانفرنسز میں شرکت کریں گی۔

    میڈیا نمائندگان کی حفاظت کے پیش نظر پی سی بی کی جانب سے تیار کردہ کوویڈ 19 پرٹوکولز کے تحت میڈیا کو صرف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوریج کی اجازت ہوگی۔

    اس دوران پی سی بی پری اور پوسٹ میچ ورچوئل پریس کانفرنسز منعقد کرائے گا، جس کے اختتام پر پی سی بی صحافیوں کو اس کا وی ٹرانسفر لنک فراہم کردے گا۔

    چاروں ٹیموں کے میڈیا منیجرز کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
    کراچی کنگز؛ فیصل مرزا (03058110110)
    لاہور قلندرز؛ ثمین رانا (03004355555)
    ملتان سلطانز؛ حیدر اظہر (03004202432)
    پشاور زلمی؛ عبدالغفار (03212953098)

    چاروں ٹیموں کی ٹریننگ اور میڈیا کانفرنسز کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے، یاد رہےکہ اس شیڈول میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔اس سلسلے میں کسی بھی اپ ڈیٹ کے لیے ٹیموں کے میڈیا منیجرز سے رابطہ کریں۔

    10 نومبر بروز منگل:

    دوپہر 12:30 بجے: کراچی کنگز اور ملتان سلطان کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹرکراچی میں پریکٹس سیشن کا آغاز
    شام 6 بجے: لاہور قلندرز کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن کا آغاز
    رات7:30 بجے: پشاور زلمی کا معین خان کرکٹ اکیڈمی میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا آغاز

    11 نومبر بروز بدھ:

    شام 5:15 بجے:نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین پریکٹس میچ کا آغاز
    شام 6.45 بجے: معین خان کرکٹ اکیڈمی میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین پریکٹس میچ کا آغاز

    12 نومبر بروز جمعرات:

    صبح 11.30 بجے: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے کپتانوں کی ورچوئل میڈیا کانفرنسز کا آغاز (زوم پریس کانفرنس کا لنک پی سی بی فراہم کرے گا)
    شام 5.15 بجے: لاہور قلندرزاور پشاور زلمی کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن کا آغاز
    شام 6.45 بجے : کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن کا آغاز

    13 نومبر بروز جمعہ:

    صبح 11.30 بجے: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے کپتانوں کی ورچوئل میڈیا کانفرنسز کا آغاز (زوم پریس کانفرنس کا لنک پی سی بی فراہم کرے گا)
    دوپہر 1بجے : کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن کا آغاز
    شام 7بجے :لاہور قلندرز کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن کا آغاز
    مزید تفصیلات کے لیے ٹیموں کے میڈیا منیجرز سے رابطہ کریں

    14 نومبر بروز ہفتہ:

    ملتان سلطاز اور کراچی کنگز کے مابین کوالیفائر
    دوپہر 2:30 بجے: ٹاس
    سہ پہر 3بجے: میچ کا آغاز
    میچ کے اختتام پر ، دونوں اسکواڈ کا ایک ایک رکن ورچوئل میڈیا کانفرنسز میں شرکت کرے گا

    لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین پہلا ایلیمنیٹر
    شام 7.30 بجے : ٹاس
    شام 8 بجے : میچ کا آغاز
    میچ کے اختتام پر ، دونوں اسکواڈ کا ایک ایک رکن ورچوئل میڈیا کانفرنسز میں شرکت کرے گا

    15 نومبر بروز اتوار:

    کوالیفائر ہارنے والی ٹیم اورپہلے ایلیمینٹر کی فاتح ٹیم کے مابین دوسرا ایلیمینٹر
    رات 7.30 بجے : ٹاس
    رات 8 بجے : میچ کا آغاز
    میچ کے اختتام پر ، دونوں اسکواڈ کا ایک ایک رکن ورچوئل میڈیا کانفرنسز میں شرکت کرے گا

    16 نومبر بروز پیر:

    شام تین بجے : دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں کی ورچوئل میڈیا کانفرنسز کا آغاز۔مزید تفصیلات کے لیے ٹیموں کے میڈیا منیجرز سے رابطہ کریں
    رات 7 بجے : دونوں فائنلسٹ ٹیموں کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن کا آغاز

    17 نومبر بروز منگل:
    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا فائنل

    رات 7.30 بجے : ٹاس
    رات 8 بجے : فائنل کا آغاز
    فائنل کے اختتام پر ، دونوں اسکواڈ کا ایک ایک رکن ورچوئل میڈیا کانفرنسز میں شرکت کرے گا

    اس شیڈول میں تبدیلی ہوسکتی ہے، میڈیا نمائندگان سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی تمام ٹیموں کے میڈیا منیجرز سے رابطے میں رہیں۔

  • پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 59 واں اجلاس شروع،اہم فیصلے متوقع

    پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 59 واں اجلاس شروع،اہم فیصلے متوقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 59واں اجلاس شروع ہو گیا ہے

    نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں جاری اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کررہے ہیں ،اجلاس میں اسد علی خان، شاہ دوست، کبیر خان، عمران فاروقی، ایاز بٹ اور شاہ ریز عبداللہ روکھڑی موجود ہیں

    واپڈا کی نمائندگی خالد سلیم کررہے ہیں ،چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ بھی اجلاس میں شریک ہیں،وزارت بین الصوبائی رابطہ کے رکن غفران میمن اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کررہے

    پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں

    اجلاس میں جن امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ان میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس ،• پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ ،• مالی سال 20-2019 کے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کی منظوری
    • نومینیشن کمیٹی کی تجاویز• ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ چار میچز پر اپ ڈیٹ

    اجلاس کے اختتام پر پی سی بی اس کی کاروائی سے متعلق تفصیلات جاری کردے گا۔

  • ملتان سلطانز کا شیڈول سامنے آ گیا

    ملتان سلطانز کا شیڈول سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان سلطانز کا شیڈول سامنے آ گیا

    ملتان سلطانز کی تربیت کل 10 نومبر سے صبح سویرے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگی ۔گیارہ تاریخ کو ، پشاور زلمی کے خلاف ایک پریکٹس گیم ہوگی،12 نومبر کو سلطان این ایس کے میں لاہور قلندرز کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گا ،13 نومبر کو ، ملتان سطانز کے پاس ہلکی ٹریننگ / نیٹ ہوں گے،ملتان سلطان پہلا میچ 14 نومبر کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلیں گے

    ملتان سلطانز کی ٹیم آج 9 نومبر کی شام کراچی میں پہلا پریکٹس سیشن کرے گی جبکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز منگل کو پریکٹس سیشن کریں گی۔

    ملتان سلطان میں کپتان شان مسعود ، سہیل تنویر ، ایم عرفان اور علی شفیق اسکواڈ میں شامل ہوچکے ہیں اور شاہد خان آفریدی کل اسکواڈ میں شامل ہوں گے اور ضروری پروٹوکول لیں گے

    عمران طاہر اور اینڈی فلاور آج دبئی سے اڑان بھریں گے اور 10 نومبر کی صبح ہوٹل میں پہنچ جائیں گے

    پاکستان سپر لیگ میں ٹاپ نمبر پر موجود ملتان سلطانز نے پلے آف کے لئے بھی کمر کس لی ہے اور اپنے اسکواڈ کو متوازن بنانے کے لئے اچھے کرکٹرز منتخب کئے.

    پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز 14 سے 17 نومبر کو ہو رہے ہیں , پشاور زلمی , کراچی کنگز , ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پی ایس ایل 5 کی ٹرافی جیتنے کے لئے میدان میں اتریں گے.

    پی ایس ایل میں پلیئرز کے ’ان آؤٹ‘ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، بنگلہ دیش کے محمود اللہ ملتان سلطانزکو جوائن کرنے سے قبل کورونا کی زد میں آ گئے، پاکستان آنے کا ارمان دل میں لیے انھیں گھر میں آئسولیٹ ہونا پڑ گیا، دوسری جانب کئی غیرملکی کرکٹرزکراچی پہنچ گئے ہیں۔

  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر اسد شفیق پر جرمانہ عائد

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر اسد شفیق پر جرمانہ عائد

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر اسد شفیق پر جرمانہ عائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پرسندھ کے بیٹسمین اسد شفیق پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

    یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ناردرن کے خلاف جاری میچ کےتیسرے روز اسد شفیق کو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔یہ واقعہ سندھ کی دوسری اننگز کے 15ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب اسد شفیق نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دئیے جانے پرامپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

    آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور ثاقب خان نے اسد شفیق کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر رپورٹ کیا۔اسد شفیق کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد انیس نے بیٹسمین پر جرمانہ عائد کردیا۔

  • قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ تیسرے راؤنڈ کا تیسراروزمکمل:سرمد بھٹی اورحماد اعظم کی شاندارسنچریاں

    قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ تیسرے راؤنڈ کا تیسراروزمکمل:سرمد بھٹی اورحماد اعظم کی شاندارسنچریاں

    کراچی:قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ تیسرے راؤنڈ کا تیسراروزمکمل:سرمد بھٹی اورحماد اعظم کی شاندارسنچریاں ،اطلاعات کے مطابق این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ میں سدرن پنجاب کو جیت کے لیےمزید 250 رنز جبکہ کے پی کو 10 وکٹیں درکار ہیں۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق مختار احمد 8 اور ذیشان اشرف 4کے انفرادی اسکور سے میچ کے آخری روز کھیل کا آغاز کریں گے۔ خیبرپختونخوانےسدرن پنجاب کو جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف دے رکھا ہے۔

    اس سے قبل 16 رنز کی برتری سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی کے پی کی ٹیم میچ کے تیسرے روزکھیل کے اختتام پر 246 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر مصدق احمد 86 رنز بناکر ٹاپاسکورر رہے۔

    ذرائع کے مطابق ریحان آفریدی اور ذوہیب خان نے چھٹی وکٹ کے لیے 77 رنز کی شراکت قائم کی۔ ریحان آفریدی 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ذوہیب خان کو فاسٹ باؤلر محمدعباس نے 40 رنز پر پویلین واپس بھجوایا۔

    میچ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرنےوالے تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عباس نے دوسری اننگز میں 39 رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل کے پی کے 304 رنز کے جواب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 288 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ حسین طلعت 131 اورمحمد عرفان 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسپنر ساجد خان نے 71 رنز دے کر 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔

    ذرائع کے مطابق بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ می ں سندھ کو ناردرن کے خلاف شدیدمشکالت کا سامنا ہے۔ 423 رنز کے تعاقب میں سندھ نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنالیے ہیں۔

    ناردرن کو میچ کے آخری روزجیت کے لیےمزید 7 وکٹیں جبکہ سندھ کو مزید 346 رنزدرکار ہیں۔ سندھ کے اوپنر خرم منظور)15 ،)شرجیل خان)12 )اور اسد شفیق )1 )رنز بناکر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ سعود شکیل 46کے انفرادی اسکور سے میچ کے آخری روز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

    اس سے قبل 111رنز کی سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ناردرن کی ٹیم نے سرمد بھٹی اور حماد اعظم کی سنچریوں کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی ۔ دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 156 رنز کی
    شراکت قائم کی۔

    سرمد بھٹی 108 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ حماد اعظم 100 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسپنر محمد اصغر نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ پہلی اننگز میں ناردرن کے 328 رنز کے جواب میں سندھ کی پوری ٹیم 217 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ناردرن کے کپتان نعمان علی نے 5 اور وقاص احمد نے 4 کھالڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں بلوچستان نے اپنی دوسری اننگز میں سنٹرل پنجاب کے خالف مجموعی طور پر 225 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ اس کی ابھی تین وکٹیں باقی ہیں۔55 رنز کی سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی بلوچستان کی ٹیم نےمیچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر170 رنز بنالیے ہیں۔علی وقاص 39 اور تیمور علی 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    کاشف بھٹی 2 اور اسامہ میر 1 کے انفرادی اسکور سے میچ کے آخری روز کا آغاز کریں گے۔سنٹرل پنجاب کے وقاص مقصود اور احسان عادل 2،2 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    اس سے قبل بلوچستان کے 306 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 251 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سنٹرل پنجاب کے کپتان اظہر علی 63 رنز بناکرٹاپ اسکور ررہے ہیں۔ انہیں عماد بٹ نے آؤٹ کیا۔ میڈیم پیسر عماد بٹ نے 57 رنز کے
    عوض 6 کھالڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • بابراعظم کی قسمت جاگ اٹھی ،اہم عہدہ ملنے کی امید پیدا ہوگئی

    بابراعظم کی قسمت جاگ اٹھی ،اہم عہدہ ملنے کی امید پیدا ہوگئی

    لاہور: بابراعظم کی قسمت جاگ اٹھی ،اہم عہدہ ملنے کی امید پیدا ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان اورہونہارکرکٹربابراعظم کوایک اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی سونپنے کا فیصلہ کر لیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق نوجوان کرکٹر بلے بازبابر اعظم آئندہ ورلڈکپ تک تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے ہی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ۔دوسری طرف پی سی بی کے اعلی عہدیداران نے بابر اعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے ،بابر اعظم نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھا لنے پر رضا مندی ظاہر کردی

    پی سی بی ذرائع کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی میں بابر اعظم کی بطور کپتان مشاورت کو اہمیت دی جائے گی ۔بابر اعظم کی بطور ٹیسٹ کپتان تعیناتی کا باضابطہ اعلان چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا

  • کرکٹر سرفراز احمد اور عثمان صلاح الدین کے لیے بری خبر

    کرکٹر سرفراز احمد اور عثمان صلاح الدین کے لیے بری خبر

    کرکٹر سرفراز احمد اور عثمان صلاح الدین کے لیے بری خبر

    باغی ٹی وی : کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پرسندھ کے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا35 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

    یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ناردرن کے خلاف جاری میچ کے دوسرے روزسرفراز احمد کو امپائر کےایک فیصلے کے خلاف متعدد مرتبہ نامناسب تبصرہ کرنے پرجرمانہ عائد کیا گیاہے۔

    آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور ثاقب خان نے سرفراز احمد کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.21 کی خلاف ورزی کرنے پر رپورٹ کیا۔

    سرفراز احمد کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد انیس نے سندھ کے کپتان پر جرمانہ عائد کردیا۔

    ایک اور واقعہ میں کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنےپر سنٹرل پنجاب کے بیٹسمین عثمان صلاح الدین پر میچ فیس کا20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

    عثمان صلاح الدین پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری بلوچستان کے خلاف فرسٹ کلاس میچ میں کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پرجرمانہ عائد کیا گیا۔

    یہ واقعہ سنٹرل پنجاب کی پہلی اننگز کے 26ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب عثمان صلاح الدین ایل بی ڈبلیو آؤٹ دئیے جانے پرامپائر کوگمراہ کرنے کی غرض سےمسلسل بلا دکھاتے رہے۔

    آن فیلڈ امپائرز غفار کاظمی اور ناصر حسین سینئر نے عثمان صلاح الدین کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.20 کی خلاف ورزی کرنے پر رپورٹ کیا۔

    عثمان صلاح الدین کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری افتخار احمد نے بیٹسمین پر جرمانہ عائد کردیا۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کوشدید صدمہ ، اہم بانی شخصیت وفات پاگئیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ کوشدید صدمہ ، اہم بانی شخصیت وفات پاگئیں

    کراچی :پاکستان کرکٹ بورڈ کوشدید صدمہ ، اہم بانی شخصیت وفات پاگئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی اہم بانی شخصیت کی جدائی کاصدمہ سہنا پڑا‌، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ کی بانی طاہرہ حمید86برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں

    پاکستان کرکٹ ذرائع کے مطابق 70 کی دہائی کے اوائل میں طاہرہ حمید نے پاکستان میں ویمنز کرکٹ کی بنیاد رکھی تھی۔انہیں 1952 سے 1956 تک 2 بار ومبلڈن میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کااعزاز بھی حاصل ہے۔مرحومہ پاکستان کی تاریخ میں کھیل کی سب سے بڑی خاتون سمجھی جاتی تھیں۔

    طاہرہ حمید نے قومی سطح پر ایتھلیٹکس کے مختلف مقابلوں میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔1955میں بھارت کےشہرکلکتہ میں ایشیائی ٹینس چمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔

    طاہرہ حمید پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے پہلے سیکریٹری جنرل ایس اے حمید کی بیٹی اور سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر فاروق حمید اور میجر بابر حمید کی بہن تھیں،مرحومہ وفات سے قبل شہرقائد میں اپنے بیٹے کے ساتھ مقیم تھیں۔

  • پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو شکست دے دی

    پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو شکست دے دی

    راولپنڈی:پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو شکست دے دی،اطلاعات کے مطابق کپتان بابر اعظم کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    راولپنڈی سے ذرائع کے مطابق زمبابوے نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

     

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 156 رنز بنائے۔

    زمبابوے کی جانب سے ویسلے مدھیویرے نے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور وہاب ریاض نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

     

    بابر اعظم 82 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ محمد حفیظ 32 اور فخر زمان 19 رنز بناسکے۔بابر اعظم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 8 نومبر اور تیسرا 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کی جانب سے لیجنڈ لیگ اسپنر عبدالقادر مرحوم کے صاحبزادے عثمان قادر اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا اور ایک وکٹ حاصل کی۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی تھی۔