Baaghi TV

Category: کھیل

  • زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، کب تک رہے گی قرنطینہ میں؟

    زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، کب تک رہے گی قرنطینہ میں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ اور اسٹاف پاکستان کے دورے پر پہنچ گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے مہمان ٹیم کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ زمبابوے ٹیم کے کھلاڑی 21 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک اسلام آباد میں قرنطینہ میں گزاریں گے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دوسرا ون ڈے یکم نومبر، تیسرا ون ڈے 3 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

    پانچ نومبر کو زمبابوے کرکٹ ٹیم لاہور پہنچے گی۔ 7 نومبر کو پہلا ٹی ٹونٹی، 9 نومبر کو دوسرا اور 10 نومبر کو آخری ٹی ٹونٹی میچ ہوگا۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم 12 نومبر کو اپنے وطن واپس روانہ ہوگی

    گزشتہ روز چیئرمین زمبابوے کرکٹ تیوانگا موکلانی پاکستان پہنچے تھے،زمبابوے کرکٹ کے قائم مقام ایم ڈی گیومور ماکونی بھی پاکستان پہنچے ، اسلام آباد ائیرپورٹ پر دونوں مہمانوں کا استقبال ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان نے کیا

    واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملتان میں ہونے والے ون ڈے میچز اب راولپنڈی میں ہونگے جبکہ راولپنڈی میں شیڈول ٹی ٹونٹی میچزز لاہور میں ہونگے۔

    چیئرمین زمبابوے کرکٹ تیوانگا موکلانی پاکستان پہنچ گئے، ٹیم کب پہنچے گی؟

  • چیئرمین زمبابوے کرکٹ پاکستان پہنچ گئے

    چیئرمین زمبابوے کرکٹ پاکستان پہنچ گئے

    چیئرمین زمبابوے کرکٹ پاکستان پہنچ گئے

    باغی ٹی وی : چیئرمین زمبابوے کرکٹ تیوانگا موکلانی اور قائم مقام ایم ڈی گیومور ماکونی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ڈائریکٹر پی سی بی برائے انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مہمانوں کا استقبال کیا۔

    زمبابوے کرکٹ ٹیم دورے پر منگل کو پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائیں گی، جس کا آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا۔

    یہ سیریز پاکستان کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ وہ 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو راولپنڈی میں ہونے والے تین آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ کے تین میچوں میں زمبابوے سے کھیل کر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنے کے لئے اپنی بولی شروع کرے گی۔

    زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا


    آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ فراہم کرنے کے لئے سپر لیگ متعارف کرائی ہے اور وہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کی اہلیت کے طور پر کام کرے گی۔

    میزبان اور دیگر ٹاپ سات سائیڈز خودبخود بھارت ایونٹ کے لئے اپنے مقامات کی بکنگ کریں گے۔ 13 ٹیمیں، 12 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک اور ہالینڈ پر مشتمل سپر لیگ ہر ایک ٹیم کو چار ہوم اور چار دیگر مقامات پر میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچ اصل میں ملتان کے لئے شیڈول تھے لیکن لاجسٹیکل اور آپریشنل چیلنجز کی وجہ سے انہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

    وینیو میں تبدیلی کے بعد اب تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 7، 8 اور 10 نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر یہ میچز راولپنڈی میں ہونے کا منصوبہ تھا۔

    ذاکر خان نے کہا جب لاجسٹک اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر ملتان دستیاب نہیں ہوا تو ہم نے پورے شیڈول پر نظر ثانی کی اور ٹیموں، میچ آفیشلز، براڈ کاسٹروں، ایونٹ کے عملے اور دیگر معاون ایجنسیوں کے لئے موزوں ایک سفر نامہ پیش کیا۔

    اس دوران ہم محکمہ موسمیات سے باقاعدگی سے رابطے میں ہیں اور نومبر کے دوران سموگ کی پیشگوئی کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم محکمہ موسمیات سے رابطہ قائم رکھیں گے اور صورتحال کی نگرانی کریں گے اور اگر ضرورت ہو تو ضروری تبدیلیاں کریں گے۔

  • زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،  قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

    زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

    زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے لیے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔

    فخر زمان، حیدر علی، حارث سہیل، امام الحق، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ کو زمبابوے کے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق نے بتایا کہ روحیل نذیر، محمد رضوان، عثمان قادر، ظفر گوہر کو پاکستان بمقابلہ زمبابوے سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    موسیٰ خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض کو بھی قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں سرفراز احمد فرسٹ کلاس میں پرفارم کریں اور پھر کم بیک کریں، جن کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا انہیں آئندہ موقع دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شرجیل خان کے لیے انٹرنیشنل پروگرام دینا چاہتے ہیں۔ فٹنس پر کام کرنا ہوگا، نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں سرفراز فرسٹ کلاس میں پرفارم کرے اور پھر کم بیک کرے، جن کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا انہیں آگے موقع دیں گے۔ انہوں نے قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام پیش کئے جن میں عبداللہ شفیق، عابد علی، بابر اعظم، فخر زمان، حیدر علی کے علاوہ حارث سہیل، افتخار علی، امام الحق اور خوشدل شامل ہیں۔

  • پاک زمبابوے سیریز،مصباح الحق نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

    پاک زمبابوے سیریز،مصباح الحق نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 22 رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نےپچاس اوورز پر مشتمل فارمیٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی غرض سے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔

    پاکستان نے گزشتہ 12 ماہ سے کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا۔ ایک سال بعد کھیلی جانے والے ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔ یہ لیگ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔

    لاہور میں شیڈول تین ٹی ٹونٹی میچوں کے لیے اسکواڈ کا انتخاب کرتے وقت نوجوان کھلاڑیوں کومتواتر مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    سلیکٹرز نے سنٹرل پنجاب کے20 سالہ عبداللہ شفیق کو ممکنہ اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ نوجوان بیٹسمین نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2020 میں 133 کے اسٹرائیک ریٹ سے 358 رنز بنائے تھے۔عبداللہ شفیق کو اپنے فرسٹ کلاس اور ٹی ٹونٹی ڈیبیو میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

    شعیب ملک کی جگہ عبداللہ شفیق کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ سلیکٹرز نے محمد رضوان کے بیک اپ کے طور پر روحیل نذیر کو ممکنہ اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ دورہ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل سرفراز احمد کو 25 اکتوبر سے شروع ہونے والی قائداعظم ٹرافی میں شرکت کا کہا گیا ہے تاکہ دورہ نیوزی لینڈ سے قبل وہ مکمل طور پراپنی فارم بحال کرسکیں۔

    اسی طرح فاسٹ باؤلر محمد عامر اور عثمان شنواری کی جگہ حارث رؤف ،محمد حسنین اور موسیٰ خان کو صلاحیتوں کے اظہارکا موقع دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انجری کی وجہ سے حسن علی اور نسیم شاہ کی سلیکشن پر غور نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑیوں کو قائداعظم ٹرافی میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جاسکے۔

    اسکواڈ:
    بابراعظم (کپتان) اور شاداب خان (نائب کپتان)
    بیٹسمین: عبداللہ شفیق ، عابد علی ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث سہیل ، افتخار احمد ، امام الحق ، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ
    وکٹ کیپرز : محمد رضوان اور روحیل نذیر
    اسپنرز : عماد وسیم ، عثمان قادر اور ظفر گوہر
    فاسٹ باؤلر:فہیم اشرف ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، موسیٰ خان ، شاہین شاہ اور وہاب ریاض

    مصباح الحق، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم:

    مصباح الحق نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اندازہ ہےکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کچھ کھلاڑی ممکنہ اسکواڈ میں اپنا نام نہ دیکھ کر مایوسی کا شکار ہوئے ہوں گےتاہم انہیں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ان کی سلیکشن پر غور کیا جائے گا۔

    چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہمارا موجودہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ پہلے ہی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اورہم نے انہی کھلاڑیوں کو مزید اعتماد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک روزہ انٹرنیشنل اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنےکا مقصد آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں قیمتی پوائنٹس حاصل کرنا ہے کیونکہ یہ ایونٹ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ ہم نے شعیب ملک او رسرفراز احمد کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں جگہ دی ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ان کے کیرئیر ختم ہوگئے ، اسی طرح ہم نے عثمان شنواری اور محمد عامر کی جگہ محمد حسنین ، حارث رؤف اور موسیٰ خان جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو متواتر موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں محمد رضوان ہماری فرسٹ چوائس ہیں اور مستقبل کے پیش نظر ہم نے ان کی جگہ روحیل نذیر کو بطور بیک اپ ممکنہ اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

    ممکنہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ19 ٹیسٹ 21 اکتوبر کو لیے جائیں گے۔ اس دوران پانچ روزہ آئسولیشن مدت کے دوران کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریں گے، اسکواڈ 26 اکتوبر کو راولپنڈی روانہ ہوگا۔

    سیریز کا شیڈول:
    تیس اکتوبر: پہلا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
    یکم نومبر: دوسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
    تین نومبر: تیسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
    سات نومبر: پہلا ٹی ٹونٹی میچ، لاہور
    آٹھ نومبر: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، لاہور
    دس نومبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، لاہور

  • نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بننے والے نئے ریکارڈز پر ایک نظر

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بننے والے نئے ریکارڈز پر ایک نظر

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بننے والے نئے ریکارڈز پر ایک نظر

    خیبرپختونخوا نے 17ویں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میں سدرن پنجاب کو 10 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔دو وینیوز پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں کُل 33 میچز کھیلے گئے، جہاں اس دوران کئی نئے ریکارڈز بنے۔ جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

    ماضی کی نسبت اس ایونٹ میں رن ریٹ سب سے زیادہ رہا:

    رواں سال پہلے ملتان اور پھر راولپنڈی میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں مجموعی طور پر 8.93 کا رن ریٹ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ پاکستان میں کھیلے گئے کسی بھی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ہے۔اس سے قبل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2017 اور 2019 میں سب سے زیادہ 8.34 کا رن ریٹ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    ایونٹ میں کھیلے گئے کُل 33 میچوں میں مجموعی طور پر 15 مرتبہ 200 سے زائد رنز بنے۔ایونٹ کے فائنل میں بھی خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بناکر فتح سمیٹی۔اس سے قبل صرف ایڈیشن 2010 کے فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کسی ٹیم نے 200 سے زائد رنز بنائے تھے۔یہ کارنامہ لاہور لائنز نے کراچی ڈولفنز کے خلاف بنایا تھا۔ انہوں نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے تھے۔

    رواں سال پاکستان میں کھیلے گئے اب تک ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے تمام میچز کا مجموعی رن ریٹ بھی ماضی کی نسبت زیادہ ہے۔اس سال بنگلہ دیش سیریز، ایم سی سی، ایچ بی ایل پی ایس ایل اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں مجموعی طور پر 8.72 کے رن ریٹ سے اسکور بنا۔ گزشتہ سال اس فارمیٹ میں پاکستان میں 8.46 کے رن ریٹ سے اسکور بنا تھا۔

    بہترین بیٹسمین اور بہترین باؤلر:

    خیبرپختونخوا کے اوپنر فخر زمان ایونٹ میں 420 رنز اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 20 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین اور بہترین باؤلر قرار پائے۔

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے پاس ہے۔ انہوں نے ایڈیشن 2017 میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک ٹورنامنٹ میں 432 رنز بنائے تھے تاہم 12 رنز کم بنانے والے فخر زمان نے حالیہ ٹورنامنٹ میں 5 نصف سنچریاں بنائیں۔

    شاہین شاہ آفریدی ٹورنامنٹ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل اسپنر سعید اجمل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2016 میں 20 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    ایک سال میں 44 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نےٹورنامنٹ کے دوران 13 وکٹیں پاور پلے میں حاصل کیں۔ انہوں نے 10 میں سے 9 میچوں کے پاور پلے میں حریف کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    تیز ترین سنچری:

    سدرن پنجاب کے مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ نے 35گیندوں پر سنچری بناکر ایونٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس طرز کی کرکٹ میں یہ کسی بھی پاکستانی کی جانب سے تیز ترین سنچری بھی ہے۔ اس سے قبل احمد شہزاد نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بریسل برنرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 40 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اس سے قبل بلال آصف نے سیالکوٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایبٹ آباد فالکنز کے خلاف 43 گیندوں پر سنچریاں بنائی تھی۔انہوں نے یہ کارنامہ 2015 میں انجام دیا تھا۔

    دنیا میں صرف چار بیٹسمین ایسے ہیں جنہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں خوشدل شاہ سے کم گیندیں کھیل کر سنچری بنائی ہو۔ ان میں اینڈریو سائمنڈز (34)، ویہان لوبے (33)، ریشاب پانٹ (32) اور کرس گیل (30) شامل ہیں۔

    بہترین اسٹرائیک ریٹ:

    خوشدل شاہ نے ٹورنامنٹ میں 177.45 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے۔یہ ایونٹ میں 200 سے زیادہ رنز بنانےوالے بلے بازوں میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 25 چھکے لگائے۔پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں 150 سے زائد اسٹرائیک ریٹ سے 9 بلے بازوں نے مجموعی طور پر 200 سے زائد رنز بنائے۔

    ہدف کا تیز ترین تعاقب:

    ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں سدرن پنجاب کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بلوچستان کے خلاف 162 رنز کا مطلوبہ ہدف محض 12.3اوورز میں حاصل کرنا تھا۔ انہوں نے 10.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناکر کامیابی حاصل کی۔

  • چیئرمین زمبابوے کرکٹ تیوانگا موکلانی پاکستان پہنچ گئے، ٹیم کب پہنچے گی؟

    چیئرمین زمبابوے کرکٹ تیوانگا موکلانی پاکستان پہنچ گئے، ٹیم کب پہنچے گی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین زمبابوے کرکٹ تیوانگا موکلانی پاکستان پہنچ گئے

    زمبابوے کرکٹ کے قائم مقام ایم ڈی گیومور ماکونی بھی پاکستان پہنچے ، اسلام آباد ائیرپورٹ پر دونوں مہمانوں کا استقبال ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان نے کیا

    دوسری جانب زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے آج رات اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان کا دورہ کرنے والی زمبابوے کی ٹیم کی قیادت چیموچی بھابھا کریں گے۔

    اس سے قبل زمبابوے کرکٹ کے 5 رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے پاکستان میں انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

    وفد نے لاہور کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لیا اور پاکستان میں کیے جانے والے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملتان میں ہونے والے ون ڈے میچز اب راولپنڈی میں ہونگے جبکہ راولپنڈی میں شیڈول ٹی ٹونٹی میچزز لاہور میں ہونگے۔

    زمبابوے کی ٹیم 27 اکتوبر تک قرنطینہ میں گزاریں گے۔ 30 اکتوبر کو پہلا، یکم نومبر کو دوسرا جبکہ تین نومبر کو تیسرا ون ڈے راولپنڈی سٹیڈیم میں ہوگا جبک ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ سات نومبر، دوسرا آٹھ جبکہ تیسرا دس نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

  • ہیڈ کوچز اور منیجرز  نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں انتظامات کو قابل تحسین قرار دے دیا

    ہیڈ کوچز اور منیجرز نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں انتظامات کو قابل تحسین قرار دے دیا

    ہیڈ کوچز اور منیجرز نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں انتظامات کو قابل تحسین قرار دے دیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے سب سے پہلے اپنے مکمل ڈومیسٹک سیزن کا اعلان کیا۔ شرکاء کی حفاظت کے پیش نظر بائیو سیکیور ببل میں جاری ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کا پہلا ٹورنامنٹ، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، آج مکمل ہوجائے گا۔

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی چمچماتی ٹرافی کو فضاء میں بلند کرنے کے لیے سدرن پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹکرائیں گی۔

    تیس ستمبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں کوویڈ 19 پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا۔ اس دوران کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر بائیو سیکیور ببل میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ معیاری ہوٹلز میں قیام اور پھر جم کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ بائیو سیکیور ببل میں رہتے ہوئے ذہن کو تروتازہ کرنے کے لیے ہوٹل میں تفریح کی غرض سے انڈور گیمز کا خاص اہتمام کیا گیا۔

    ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے ٹیم منیجرز، ہیڈ کوچز اور اسسٹنٹ کوچز نے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی کے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔

    عبدالرزاق، ہیڈ کوچ خیبرپختونخوا :

    ڈومیسٹک سیزن 97-1996 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے سابق آلراؤنڈر اور کے پی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ عبدالرزاق نے بائیو سیکیور ببل میں پی سی بی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ 123 فرسٹ کلاس، 345 لسٹ اے اور 142 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی مرتبہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اس قدر معیاری سہولیات اور بہترین انتظامات دیکھے ہیں، معیاری ہوٹل میں قیام سمیت مجموعی طور پر ایک شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

    عبدالرحمٰن، ہیڈ کوچ سدرن پنجاب:

    سدرن پنجاب کے ہیڈ کوچ عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اس کے معیار کے عین مطابق سہولیات کی فراہمی قابل ستائش عمل ہے۔ گزشتہ دہائی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھانے والے عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران مقابلوں کا معیار اعلیٰ رہا، یہاں کھلاڑیوں کو بہترین پلیئنگ کٹس اور مناسب سفری سہولیات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل کے کھانے اور رہائش بھی بہترین رہی۔

    اعزاز چیمہ، اسسٹنٹ کوچ سدرن پنجاب:

    140 فرسٹ کلاس، 89 لسٹ اے اور 93 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے سابق فاسٹ باؤلر اعزاز چیمہ نے کہا کہ بلاشبہ صحت سب سے پہلے آتی ہے اور پی سی بی نے ہماری صحت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے بائیو سیکیورببل تیار کیا۔

    اظہر زیدی، منیجر سنٹرل پنجاب:

    سنٹرل پنجاب کے منیجر اظہر زیدی کا کہنا ہے کہ ایک کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پی سی بی داد کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیو سیکیور ببل میں ٹورنامنٹ کا انعقاد آسان نہ تھا مگر بہترین سہولیات اور پی سی بی کی اعلیٰ شخصیات کی متواتر یہاں آمد سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند رہے۔

    باسط علی، ہیڈ کوچ سندھ:

    سندھ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ باسط علی کے پاس 12 سال تک ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہے۔ 133 فرسٹ کلاس اور 154 لسٹ اے میچز کھیلنے والے باسط علی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے آغاز کے 2 سے 3 روز سخت تھے کیونکہ ہمیں ذہنی طور پر مشکلات کا اندیشہ تھا مگر وہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ندیم خان کے مشکور ہیں جنہوں نے زبردست سہولیات فراہم کرکے ایک بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد کو یقینی بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام چھ ٹیمیں ایک فیملی کی طرح ایک ہی ہوٹل میں رہیں۔

    محمد وسیم، ہیڈ کوچ ناردرن :

    194 فرسٹ کلاس، 130 لسٹ اے اور 8 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کو عمدہ سہولیات فراہم کیں، ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے لیے بہترین ہوٹل میں رہائش اورجم کی مناسب سہولیات فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے ہمارے لیے ہر ممکن انتظامات کیے۔

    وسیم حیدر، اسسٹنٹ کوچ بلوچستان:

    بلوچستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ وسیم حیدر 1992 کرکٹ ورلڈکپ کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے۔ 132 فرسٹ کلاس اور 104 لسٹ اے میچوں کا تجربہ رکھنے والے وسیم حیدر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں ٹورنامنٹ کا انعقاد قطعاََ آسان نہیں تھا مگر پی سی بی نے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سمیت ٹورنامنٹ کے تمام شرکاء کو بہترین سہولیات فراہم کرکے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنادیا۔

  • شادی کیلئےشعیب نےکیسےرضامند کیا؟ ثانیہ مرزانے تمام خفیہ پردے فاش کردیئے

    شادی کیلئےشعیب نےکیسےرضامند کیا؟ ثانیہ مرزانے تمام خفیہ پردے فاش کردیئے

    نئی دہلی :شادی کیلئےشعیب نےکیسےرضامند کیا؟ ثانیہ مرزانے تمام خفیہ پردے فاش کردیئے،اطلاعات کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں وہ بتارہی ہیں کہ شعیب نے انہیں شادی کے لئے کیسے پرپوز کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے اور شعیب ملک کے درمیان بننے والے رشتے کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیسے ہم ازدواجی زندگی کے بندھن میں بندھیں،اپنے ایک انٹرویو میں ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ نے راز فاش کرتے ہوئے کہا کہ میں کھانا کھا رہی تھی کہ وہ آگئے ہم ایک دوسرے کا پہلے سے جانتے تھے۔

    شعیب نے ٹینس میں دلچسپی ظاہر کی اور میرے کل ہونے والے میچ کے لئے روایتی راستہ اختیار کرتے پاسز مانگے،انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقدر کیا ہے؟ ہم ہوبارٹ میں ملے جہاں 7 کے بعد کوئی آدمی نہیں تھا،اور پھر دو مہینوں کے بعد اس نےاعتراف کیا اور کہا میں جانتا ہوں کہ آپ یہاں تھی۔

    چند ماہ بعد شعیب نے مجھے کہا کہ’ دیکھو میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ میں آپ کے گھر والوں سے ملنے آؤں گا ، اور آپ مجھے بتائیں کہ آپ کب شادی کرنا چاہتی ہیں؟اگر آپ راضی ہیں تو مجھے بتادیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سے بھارتی ٹینس سٹار متاثر ہوئیں۔ ثانیہ کا کہناتھا کہ ان کو کوئی پچھتاوا نہیں۔

    واضح رہے کہ ثانیہ اور شعیب کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان ہے،گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا اور ان کے صاحب زادے اذہان ملک نے آج ساحل سمندر پر دن گزارہ اور وہاں بنائی ایک ویڈیو بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ ثانیہ مرزا کی اس ویڈیو پر اداکارہ ماہرہ خان نے بھی شعیب ملک کے صاحب زادے اذہان کے لیے ایموجیز کا استعمال کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔

  • انگلینڈ کا پاکستان آنا چھوٹا قدم ہے لیکن اس کےبڑے مثبت اثرات ہوں گے، احسان مانی

    انگلینڈ کا پاکستان آنا چھوٹا قدم ہے لیکن اس کےبڑے مثبت اثرات ہوں گے، احسان مانی

    انگلینڈ کا پاکستان آنا چھوٹا قدم ہے لیکن اس کےبڑے مثبت اثرات ہوں گے

    انگلینڈ کی ٹیم کے آنے سے دوسری ٹیموں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا ۔ انگلینڈ کے 12، 13 کھلاڑی پی ایس ایل کھیل چکے ہیں ۔
    انگلینڈ کے کھلاڑی یہاں آکر بڑے خوش اور مطمئن رہے ۔آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی بھی راہ ہموار ہو گی ۔


    آسٹریلیا سوچے گا کہ انگلینڈ ٹیم جا سکتی ہے تو ان کی ٹیم بھی دورہ کر سکتی ہے ۔چھوٹے چھوٹے اقدامات سے بڑی عمارت کھڑی کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔

  • خواتین کمنٹیٹرز نے مینز کرکٹ بارے دلچسپ خیالات کا اظہار کردیا

    خواتین کمنٹیٹرز نے مینز کرکٹ بارے دلچسپ خیالات کا اظہار کردیا

    باغی ٹی وی : خواتین کمنٹیٹرز نے مینز کرکٹ بارے دلچسپ خیالات کا اظہار کردیا

    باغی ٹی وی : تیس ستمبر سے جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے سنسنی خیز مقابلوں پر دلچسپ اور تجربہ کارانہ تبصرے جاری ہیں۔ پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر ہونے والے ان میچز میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، وقار یونس ،بازید خان اور اظہر علی کےسمیت کئی مینزکمنٹیٹرز کے علاوہ سابق خواتین کرکٹرز اور کمنٹیٹرز کے تبصروں نے بھی شائقین کرکٹ کو ٹی وی اسکرین سے جوڑے رکھا۔

    سابق کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم ثناء میر، قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی کی رکن مرینہ اقبال، معروف ٹی وی میزبان زینب عباس اور سویرا پاشا پر مشتمل چار رکنی ویمنز پینل اپنے علم اور تجربے کی روشنی میں ملتان کے بعد اب راولپنڈی میں جاری میچوں کا احوال بتارہاہے۔

    چاروں خواتین کمنٹیٹرز نیشنل مینز کرکٹ میچوں پر کا یہ منفرد تجربہ قرار دے رہی ہیں۔

    ثناء میر:

    ایک سو بیس ایک روزہ اور ایک سو چھ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ثناء میر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے میدان میں جاری کرکٹ ایکشن پر تبصرے کا تجربہ بہترینہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میچ کے آغاز پر پری میچ اور اختتام پر پوسٹ میچ شو میں شرکت کرچکی ہیں مگرکرکٹ میچ سے قبل پچ رپورٹ اور پھر کمنٹری باکس میں بیٹھ کر اس میچ پر تبصرہ کرنے کا یہ تجربہ انہیں پہلی مرتبہ ملا ہے۔

    مرینہ اقبال:

    چھتیس ایک روزہ اوربیالیس ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی سابق اوپنر مرینہ اقبال کاکہنا ہے کہ وہ گزشتہ سال نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور پھر رواں سال ایم سی سی کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کےدوران کھیلے گئے چند میچز پر تبصرہ کرچکی ہیں مگر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2020 کے ٹورنامنٹ کے دوران کمنٹری باکس سے کھیل کا احوال بتانے کا یہ تجربہ منفرد ہے، اتنے بڑے ایونٹ میں کمنٹری کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔

    زینب عباس:

    معروف کرکٹ میزبان زینب عباس کا کہنا ہے کہ وقت بدل چکا ہے، خواتین آج ہر شعبہ میں نام کمارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بدلتے وقت کے اس نئے دھارے میں خواتین کی نمائندگی کرنے پر بہت فخر محسوس کرتی ہیں۔

    سویراپاشا:

    سویرا پاشا کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے خواتین کو میدان کے اندر اور باہر اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع دینا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے اس منفرد تجربے کے دوران محمد رضوان کا سپر مین کیچ ان کا پسندیدہ لمحہ رہے گا۔