Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو انگلینڈ میں رہنے والوں پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں، انضمام الحق بھی بول اٹھے

    پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو انگلینڈ میں رہنے والوں پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں، انضمام الحق بھی بول اٹھے

    لاہور:پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو انگلینڈ میں رہنے والوں پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں، انضمام الحق بھی بول اٹھے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیف ایگزیکٹو کا زیادہ اعتماد ان لوگوں پر ہے جنہوں نے انگلینڈ میں کچھ وقت گزارا ہو اور نیا چیف سلیکٹر بھی ایسا ہی ہوگا۔

    انضمام الحق نے مصباح الحق کی جانب سے چیف سلیکٹر سے مستعفی ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ‘مصباح الحق پر بہت دباؤ تھا اور ان کے لیے بہتر ہے کہ کوچنگ پر توجہ مرکوز کریں’۔

    انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر بیان میں کہا کہ ‘اس سے پہلے میں چیف سلیکٹر تھا اس لیے مجھے پتہ ہے کہ یہ کُل وقتی کام ہے اور ایک آدمی جو ٹیم کے ساتھ بھی مصروف ہو اور یہاں بھی کام کرنا ذرا مشکل ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر بورڈ کا دباؤ یا کوئی چیز نہیں تھی تو یہ ان کا بہت اچھا فیصلہ ہے، اب جو بھی نیا چیف سلیکٹر آئے گا وہ ان سے بہتر کام کرسکے گا اور زیادہ وقت دے پائے گا تو بہتر ہوگا’۔

    نئے چیف سلیکٹر کی تعیناتی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ‘پچھلے دنوں شور مچ رہا تھا کہ مجھے چیف سلیکٹر بننے کی پیش کش کی گئی تو میرا خیال ہے وہ تو نہیں ہوگا’۔

    سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ ‘پچھلے ایک سال میں بورڈ میں کسی بھی عہدے پر جو بھی آیا اس میں 60 سے 70 فیصد وہ لوگ ہیں جن کا کسی نہ کسی طرح انگلینڈ سے تعلق رہا ہے، ان میں بہت سارے نام ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘میرا ذاتی خیال ہے کہ جو نیا چیف سلیکٹر آئے گا اس نے بھی زیادہ وقت انگلینڈ میں رہ کر کام کیا ہوگا، جب سے ہمارے نئے چیف ایگزیکٹو آئے ہیں ان کا زیادہ اعتماد ان لوگوں پر ہے جنہوں نے انگلینڈ میں کچھ وقت گزارا ہوا ہو’۔

    انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ‘ابھی بھی اگر 10 لوگوں کی نئی انتظامیہ آئی ہے تو ان میں سے 6 کا تعلق انگلینڈ سے ہے تو میری ذاتی رائے ہے کہ نئے چیف سلیکٹر نے بھی کسی درجے میں انگلینڈ میں رہ کر کام کیا ہوگا اور وہی آئے گا’۔انہوں نے کہا کہ ‘جو بھی نیا چیف سلیکٹر آئے گا میں اس کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ وہ آئے اور ایمان داری سے کام کرے، اس کی سلیکشن سے ہماری ٹیم اس سے آگے بڑھے’۔

    اپنے تجربے کی بنیاد پر انہوں نے کہا کہ ‘یہ سخت کام ہے، ابتدا میں تنقید ہوتی ہے اگر اس کو برداشت کر لیتے ہیں تو فوراً ٹیم بنالیتے ہیں’۔یاد رہے کہ مصباح الحق نے گزشتہ روز چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

  • جواریے پھرپاکستانی کرکٹرزکا مستقبل تباہ کرنے پربضد:نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کےدوران کھلاڑی سےبکی کا رابطہ

    جواریے پھرپاکستانی کرکٹرزکا مستقبل تباہ کرنے پربضد:نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کےدوران کھلاڑی سےبکی کا رابطہ

    لاہور: جواریے پھرپاکستانی کرکٹرزکا مستقبل تباہ کرنے پربضد:نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کےدوران کھلاڑی سےبکی کا رابطہ،اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران ایک کھلاڑی سے مبینہ بکی کے رابطے کی تصدیق کردی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران ایک مبینہ بکی نے ایک کھلاڑی سے رابطہ کیا ہے تاہم کھلاڑی کی جانب سے اطلاع کرنے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

    ڈائریکٹر پی سی بی اینٹی کرپشن اور سیکورٹی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ آصف محمود کا کہنا ہے کہ انہوں نے کھلاڑی کے اس عمل کو قابل ستائش قرار دیا ہے اور انہوں نے اس کھلاڑی سے رابطہ کیا ہے اور اینٹی کرپشن کوڈ کی پاسداری کرتے ہوئے اینٹی کرپشن آفیسر کو مبینہ رابطے کی کوشش سے متعلق اطلاع دینے پر اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہماری طرف سے کھلاڑیوں کو انسداد بدعنوانی سے متعلق باقاعدگی سے دیے جانے والے لیکچرز اور پھر کھلاڑیوں کی اس کوڈ کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے مکمل آگاہی کی ایک واضح مثال ہے، ہمارے لیے بھی یہ ایک حوصلہ افزاء عمل ہے کیونکہ کرکٹرز کا یہ رویہ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ پر کھلاڑیوں کے اعتماد کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

    لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ آصف محمود نے کہا کہ اس اطلاع کے بعد پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اپنی تحقیقات کے دوران کچھ حساس معلومات حاصل کیں، جنہیں مزید چھان بین کی غرض سے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال تحقیقات جاری ہیں لہٰذا وہ اس اطلاع سے متعلق مزید کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے تاہم آئی سی سی کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے پی سی بی معلومات کے تبادلے کی غرض سے تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت پر کرکٹ کی عالمی تنظیم کو مسلسل آگاہ کرتا رہے گا۔

    ڈائریکٹر پی سی بی اینٹی کرپشن اور سیکورٹی نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ چند بدعنوان عناصر کی وجہ سے کھیل کو خطرہ لاحق ہے اور یہ عناصراپنے ذاتی فوائد کی غرض سے کرکٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم بلاشبہ اگر کھلاڑی اینٹی کرپشن کوڈ پر سختی سے عمل کرتے رہیں اور ان عناصر کی جانب سے رابطے کی کسی بھی کوشش کے بارے میں اینٹی کرپشن آفیسر کو مطلع کرتے رہیں تو ہم اجتماعی طور پر ان عناصر کو شکست دے سکتے ہیں۔

    پی سی بی کرکٹ میں بدعنوانی پر زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنائے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں قانون سازی کے لیے حکومت کی معاونت بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس قانون کے مجوزہ مسودہ میں پی سی بی نے کرپشن کی روک تھام کے لیے سخت سزائیں بھی تجویز کی ہیں۔

  • نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 25 ویں میچ میں سندھ نے میدان مارلیا

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 25 ویں میچ میں سندھ نے میدان مارلیا

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 25 ویں میچ میں سندھ نے ناردرن کو پچھاڑ دیا۔ اعظم خان مرد میدان قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ نے پہلے کھیلتے ہوئے 221 رنز بنائے، خرم منظور 13، شرجیل خان 21، سعود شکیل 25 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو اس دوران اعظم خان نے سرفراز احمد کے ساتھ مل کر سکور کو تیزی سے آگے بڑھایا، اعظم خان 88 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔، کپتان نے 52 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ محمد عامر نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان اور محمد نواز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    ہدف کے تعاقب میں ناردرن کی ٹیم 196 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔ ذیشان ملک 61، عمر امین 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگربیٹسمینوں میں حیدر علی 27، آصف علی، 1، شاداب خان 26 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ محمد حسنین نے 3 شکار کیے

  • چیف سلیکٹر کا عہدہ کیوں چھوڑا؟ مصباح الحق نے وجہ بتا دی

    چیف سلیکٹر کا عہدہ کیوں چھوڑا؟ مصباح الحق نے وجہ بتا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کوچنگ پر فوکس رکھنا چاہتاہوں،انٹر نیشنل کرکٹ کے حوالے سے فوکس کرنا ہوگا، میرے لیے چیف سلیکٹر کام کرنا مشکل تھا،پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے،جوبھی آئےگا اس کے ساتھ اچھا کام کریں گے،

    مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ بڑے اہم ایونٹ ہیں، ایشیا کپ ہے اور بڑی امیدیں ہیں،امپارٹنس کو دیکھتے ہوئے، پاکستان ٹیم کو دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس عہدے کو چھوڑنا ہے تا کہ کوئی دوسرا اس کو اچھے طریقے سے دیکھ لے

    مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ اگر بطور کوچ بھی شکست ہوئی سلیکٹر ہوں یا نہ ہوں جیت ہار کی ذمہ داری یا پریشر ہوتا ہے، اس ٹائم پر پاکستان کرکٹ اور پاکستانی ٹیم کے لئے کیا اہمیت ہے اسکو دیکھنا ہو گا،

    مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ نے مجھے آپشن دیا کہ چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنا چاہیں تو چھوڑ سکتے ہیں،چیف سلیکٹرکا عہدہ چھوڑنا میری اپنی چوائس ہے،کوئی دباوٗ نہیں تھا، عہدہ چھوڑنا میرا ذاتی فیصلہ ہے، تمام تر توجہ کوچنگ پر ہوگی، مجھے ٹیم کو بہتر سے بہتر بنانا ہے،جو باتیں تھیں وہ افواہیں ہیں اگرسچ ہوتیں تو کسی عہدے پرنہ ہوتا،

    مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ چیف سلیکٹرکی ذمے داری 30 نومبرتک نبھاؤں گا،چیف سلیکٹر کا سال سوا سال کا تجربہ بہت اچھا رہا،نیا چیف سلیکٹر یکم دسمبر کوذمے داری سنبھالےگا،زمبابوےاورنیوزی لینڈ کی سیریزکےلیےمیں ہی کھلاڑی منتخب کروں گا،

    مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ دو عہدوں کا ایک شخص کے پاس ہونا اچھا تجربہ رہا،لیکن آگےمصروفیات بہت زیادہ ہیں،پاکستان ٹیم میں صلاحیت ہے وہ ٹاپ تھری میں آسکتی ہے،نیا چیف سلیکٹر لانا کرکٹ بورڈ کا کام ہے،رائےمانگی تودوں گا،معاوضہ جوچیف سلیکٹرکے عہدے کی وجہ سے ملتا تھا وہ اب نہیں ملےگا،جو معاوضہ ہیڈ کوچ کی مد میں ملتا تھا وہ اب ملتا رہےگا،

  • مصباح نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے دستبرداری اختیار کرلی

    مصباح نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے دستبرداری اختیار کرلی

    مصباح نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے دستبرداری اختیار کرلی

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے اضافی عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا، وہ کچھ دیر بعد اس کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے گزشتہ برس چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا اور اس اثنا ہیڈ کوچ کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے ہیں، ایک ہی وقت میں 2 عہدے رکھنے پر انہیں کرکٹ کے مختلف حلقوں اور شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ انگلینڈ ٹور میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی پر مصباح کی پرفارمنس پر بھی سوال اٹھنے لگے تھے۔

    مصباح الرحمن آج چیف سلیکٹر کے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اس فیصلے کی وجوہات بھی بیان کریں گے تاہم ذرائع کا کہنا ہےکہ وہ ہیڈ کوچ کے عہدے پر بدستور کام کرتے رہیں گے

  • ایک اور استعفیٰ آ گیا، انتہائی اہم شخصیت نے استعفیٰ دے دیا

    ایک اور استعفیٰ آ گیا، انتہائی اہم شخصیت نے استعفیٰ دے دیا

    ایک اور استعفیٰ آ گیا، انتہائی اہم شخصیت نےا ستعفیٰ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق عہدے سے دستبردار ہوگئے،

    مصباح الحق باقاعدہ عہدہ چھوڑنے کا اعلان کریں گے،آج دن ایک بجے مصباح الحق پریس کانفرنس کریں گے، مصباح الحق نے ستمبر 2019 میں چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا، وہ چیف سیلکٹر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تا ہم ذرائع کے مطابق وہ ہیڈ کوچ کے عہدے پر بدستور کام کرتے رہیں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹراور ہیڈ کوچ مصباح الحق آض بروز بدھ کی دوپہر 1:15 بجے لاہور میں پریس کانفرنس ہال میں پریس کانفرس کریں گے۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر پارٹی رہنما نے اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا

  • خیبرپختونخوا کی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر ہوا جرمانہ

    خیبرپختونخوا کی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر ہوا جرمانہ

    خیبرپختونخوا کی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر ہوا جرمانہ

    باغی ٹی وی : نیشنل ٹی 20 کپ میں آج کھیلے جانے والے میچ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا پر سلو اوور ریٹ پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان کے اعتراف کے بعد سندھ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    دانش عزیز کی ناقابل شکست 72 رنز کی اننگز نے میچ یاد گار بنا دیا


    ادھر دانش عزیز کی ناقابل شکست 72 رنز کی اننگز نے سندھ کو ایک بار پھر یقینی شکست سے بچا لیا۔ چوبیس سالہ بیٹسمین نے آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ آٹھویں وکٹ کے لیے انورعلی کے ہمراہ 77 رنز کی شراکت نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

  • دانش عزیز کی ناقابل شکست 72 رنز کی اننگز نے میچ یاد گار بنا دیا

    دانش عزیز کی ناقابل شکست 72 رنز کی اننگز نے میچ یاد گار بنا دیا

    دانش عزیز کی ناقابل شکست 72 رنز اننگز نے میچ یاد گار بنا دیا

    باغی ٹی وی : دانش عزیز کی ناقابل شکست 72 رنز کی اننگز نے سندھ کو ایک بار پھر یقینی شکست سے بچا لیا۔ چوبیس سالہ بیٹسمین نے آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ آٹھویں وکٹ کے لیے انورعلی کے ہمراہ 77 رنز کی شراکت نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

    تفصیل کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے سلسلے میں راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم لیگ میچ میں سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر خیبر پختونخوا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
    خیبر پختونخوا کی تجربہ کار بیٹنگ لائن اپ مکمل طور پر ناکام ہو گئی اور محض 87 رنز پر اس کے 7 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ اس موقع پر عثمان خان شنواری نے 15 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 36 رنز پر مشتمل کیرئیر بیسٹ اننگز کھیلی۔

    اس کی بدولت خیبر پختونخوا نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔ مصدق احمد 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے  انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کل شروع ہونے والے انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ میں 20 لاکھ روپے تک کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ 21روزہ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو10 لاکھ اور رنرزاپ کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

    پی سی بی کی جانب سے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بیٹسمین، وکٹ کیپر اور باؤلر کو 50،50 ہزار روپےملیں گے۔ میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو10 ہزار روپے دیئے جایئں گے۔

    ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں سندھ انڈر19 کرکٹ ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

    انڈر19 کھلاڑیوں کی کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز 13 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر19 ٹیمیں 5 نومبر سے نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

    ٹورنامنٹ سے قبل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انڈر 19 سکواڈز میں شامل مجموعی119 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث تمام ٹیمیوں کو بائیو سکیور ماحول میں رکھا جائے گا۔

    بلوچستان کی جانب سے انڈر19 کرکٹ ٹیم کی کپتانی محمد ابراہیم، وسطی پنجاب محمد ہریراہ، خیبرپختونخوا عباس علی، شمال رضا المصطفیٰ، سندھ صیم ایوب اور جنوبی پنجاب کی کپتانی محمد شہزاد کریں گے

  • ‘لاہورآؤں گا دما دم مست قلندر کروں گا’:لاہورقلندرکے چیئرمین کادبنگ اعلان

    ‘لاہورآؤں گا دما دم مست قلندر کروں گا’:لاہورقلندرکے چیئرمین کادبنگ اعلان

    لاہور:‘لاہورآؤں گا دما دم مست قلندر کروں گا’:لاہورقلندرکے چیئرمین کادبنگ اعلان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز لاہور قلندر کے چیئرمین رانا فواد نے کہا ہے کہ لاہور آؤں گا دما دم مست قلندر کروں گا۔

    ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا فواد نے کہا کہ ہزاروں بچوں کو امید ملی کہ وہ بھی حارث رؤف بن سکتے ہیں،اکیڈمی آنےوالی بچیوں کو حوصلہ دیا۔

    چیئرمین لاہور قلندر نے کہا کہ ملک میں اسپورٹس کلچر کیلیے ہائی پرفارمنس سینٹر بنایا ،2005 کے بعد سب سے پہلا انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آیا،پی ایس ایل پاکستان میں آنےکی سب سے بڑی خواہش پوری ہوئی اب پی ایس ایل کی فائنل ٹرافی جیتیں گے۔

    چیئرمین لاہور قلندر کا کہنا تھا کہ جو میچ مس کیے ان کی کسر باقی دو میچز میں کروں گا،پاکستان میں ان بچوں کیلیے ٹرافی لے کر جاؤں گاجنھیں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔