Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچز  کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان ہو گیا

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان ہو گیا

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی ” پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ تیس اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    پینل میں معروف انگلش کمنٹیٹر ایلکن ولکنز، رمیز راجہ، بازید خان اور زمبابوے کے سابق کھلاڑی ٹینو موائیو کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

    سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم صرف ٹی ٹونٹی سیریز میں کمنٹری کریں گے جبکہ عروج ممتاز صرف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوران کھیل پر تبصرہ کریں گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ، ٹاور اسپورٹس اور اسپورٹس ورکس کے اشتراک سے ایونٹ کی ایچ ڈی پروڈکشن خود کرے گا۔ایونٹ کی ایچ ڈی کوریج کے دوران 18 کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔آئی سی سی قوانین کے تحت سیریز کے دوران ڈی آر ایس کی سہولت بھی میسر ہوگی

  • قومی ٹرے ہاکی چیمپین شپ ، بلوچستان کی شاندار فتح

    قومی ٹرے ہاکی چیمپین شپ ، بلوچستان کی شاندار فتح

    قومی ٹرے ہاکی چیمپین شپ ، بلوچستان کی شاندار فتح

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ٹرے ہاکی چیمپین شپ کے پانچویں روز دو میچ کھیلے گئے ۔ پہلا میچ بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں بلوچستان نے دو کے مقابلے پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔

    بلوچستان کی جانب سے یونس دو گول، اسفند سینئر دو اورعبدل علی نے ایک گول کیا۔ جبکہ آزاد جموں کشمیرکے بلال مرجان نے ایک گول کیا۔ دوسرا میچ سندھ اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے مابین کھیلا گیا۔ جوہائرایجوکیشن کمیشن نے ایک کے مقابلے تین گول سے جیت لیا۔گ

  • گرین شرٹس کے دورہ نیوزی لینڈ میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں کون نبھائیں گے ‏، نام سامنے آگیا

    گرین شرٹس کے دورہ نیوزی لینڈ میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں کون نبھائیں گے ‏، نام سامنے آگیا

    گرین شرٹس کے دورہ نیوزی لینڈ میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں کون نبھائیں گے ‏، نام سامنے آگیا

    باغی ٹی وی : پاکستان شاہین کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ میں جونیئر ٹیموں کے کوچ اعجاز احمد کو ہی ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان شاہین نے آئندہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے دورے پر روانہ ہونا ہے جہاں پاکستان شاہین کے دو 4 روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

    اس ضمن میں جونیئر ٹیموں کے کوچ اعجاز احمد کو ہی ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں دی جا رہی ہیں۔ہیڈکوچ اعجاز احمد کے علاوہ کوچنگ اسٹاف میں راؤ افتخار انجم اور محتشم رشید شامل ہیں۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں اور انڈر 19 کے ہیڈ کوچز ایمرجنگ ٹیم کی بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کو اسپورٹ اسٹاف میں شامل نہیں کیا جا رہا کیونکہ ان دنوں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی کوئی مصروفیت نہیں ہے۔

    مصروفیت کی صورت میں ہی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کو پاکستان شاہین کے کوچنگ اسٹاف میں شامل کیا جانا تھا، پاکستان شاہین کے اسکواڈ میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو موقع دیا جائے گا

  • بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو چاروں‌شانے چت کردیا

    بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو چاروں‌شانے چت کردیا

    بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو چاروں‌شانے چت کردیا

    باغی ٹی و ی :بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو 186 رنز سے شکست دے دی.قائد اعظم ٹرإفی میں‌ کے پی کو جیت کے لیے میچ کے آخری روزمزید 280 رنز جبکہ بلوچستان کو6 وکٹیں درکار تھی ۔ اس سے قبل 195 رنز کی سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی بلوچستان کی ٹیم نے میچ کے تیسرے روز 8وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی۔

    سمیع اسلم 48 اور یاسر شاہ 41رنز بناکر آؤٹ ہوئے،تیمور علی نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پہلی اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کرنے والے ساجد خان نے دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مجموعی طور پر 413 رنز کے تعاقب میں کے پی کی دوسری اننگز بھی مشکلات کا شکار رہی اور تیسرے روز کھیل کے اختتام تک133 رنز پر اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے ۔ عادل امین 56 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں، کامران غلام نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔آخر کار بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو 186 رنز سے شکست دے دی

  • شاداب خان بہتری محسوس کرنے لگے ، پہلا ون ڈے میچ کھیل سکیں گے؟

    شاداب خان بہتری محسوس کرنے لگے ، پہلا ون ڈے میچ کھیل سکیں گے؟

    شاداب خان بہتری محسوس کرنے لگے ، پہلا ون ڈے میچ کھیل سکیں گے؟

    باغی ٹی وی : قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے پہلا ون ڈے میچ کھیلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اب بہتر محسوس کرنے لگے ہیں، اسی لیے اُن کے پہلا ون ڈے میچ کھیلنے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

    آئندہ سال اپریل میں میں پاکستانی ٹیم کس ملک کا دورہ کر رہی ہے؟


    ذرائع کا بتایا ہے کہ شاداب خان لاہور میں پریکٹس سیشن کے دوران تھائی انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے فزیوتھراپسٹ فی الحال شاداب خان کا ٹریٹمنٹ کررہے ہیں۔
    ادھر زمبانوے کی ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہے اور پاکستان میں‌انٹر نیشنل کرکٹ کا آغاز ہو چکا ہے جس وجہ سے اگلے برس دیگر ٹیمیں‌ بھی آ رہی ہیں.

  • آئندہ سال اپریل میں میں پاکستانی ٹیم کس ملک کا دورہ کر رہی ہے؟

    آئندہ سال اپریل میں میں پاکستانی ٹیم کس ملک کا دورہ کر رہی ہے؟

    آئندہ سال اپریل میں میں پاکستانی ٹیم کس ملک کا دورہ کر رہی ہے؟

    پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ تینوں ایک روزہ انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈسپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

    یہ ٹور ابتدائی طور پر رواں سال ستمبر/اکتوبر میں شیڈول تھا، جسے جنوبی افریقہ میں کوویڈ19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔

    پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل دورہ زمبابوے پر بھی آمادگی ظاہر کردی ہے۔ 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

  • سلیم ملک کی اپیل پرایسا فیصلہ کہ امیدیں دم توڑ گئیں‌

    سلیم ملک کی اپیل پرایسا فیصلہ کہ امیدیں دم توڑ گئیں‌

    لاہور:جسٹس چوہان نے سلیم ملک کی اپیل پر ایسا فیصلہ دیا کہ امیدیں دم توڑ گئیں‌،اطلاعات کے مطاب قلاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے انڈیپنڈینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کی حیثیت سے سلیم ملک کی کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے لیے اپیل پر فیصلہ سنادیا ہے۔ سلیم ملک نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سےفراہم کی گئی اپریل 2000 کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے پر اپیل دائر کررکھی تھی۔

    11 صفحات پر مشتمل فیصلے میں جسٹس چوہان نے لکھا ہے کہ درخواست گزار (سلیم ملک)پی سی بی سے میچ فکسنگ یا سٹہ بازی کے معاملے پر پی سی بی کلیئرنس سرٹیفکیٹ مانگ رہے ہیں ۔ ان کی پی سی بی سے یہ درخواست غیرفطری ہے۔

    درخواست گزارایک طرف توپی سی بی کے ماتحت قائم کردہ کرکٹ اکیڈمی میں ملازمت کی درخواست کررہے ہیں اور وہ دوسری طرف پی سی بی سے این او سی بھی مانگ رہے ہیں، لہٰذا یہ استدعا قبول نہیں کی جاسکتی۔

    درخواست گزار کو اپنا رویہ اچھا کرنا ہوگا، درخواست گزارپی سی بی میں نوکری کے لیے این او سی نہیں مانگ سکتے۔

    یہ اپیل نمٹائی جاتی ہے اورپی سی بی اس ٹرانسکرپٹ کی اوریجنل ٹیپس کی تصدیق کروائے بغیر اسے درخواست گزار کے خلاف استعمال نہیں کرسکتا۔ درخواست گزار کی بیٹنگ کوچ کے لیے درخواست پر پی سی بی اپنا فیصلہ کرے۔

    پی سی بی کےقانونی مشیر تفضل رضوی کہتے ہیں کہ انڈیپنڈینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر نے سلیم ملک کی اپیل نمٹا دی ہے۔ جسٹس ر فضل میراں چوہان نے واضح کیا ہےکہ سلیم ملک کی جانب سے این اوسی کے اجراء کی استدعا منظور نہیں کی جاسکتی ہے ، اس کے لیے سلیم کو ملک کو بہتررویہ پیش کرنا ہوگا۔

  • ناقابل تسخیر چیمپئن خبیب نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    ناقابل تسخیر چیمپئن خبیب نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    ناقابل تسخیر چیمپئن خبیب نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی : روس سے تعلق رکھنے والے مکس مارشل آرٹ ایم ایم اے ناقابل تسخیر چیمپئن خبیب نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

    خبیب یو ایف سی کے اولین مسلمان چیمپئن تھے اور انہیں آج تک کسی بھی مقابلے میں شکست نہیں ہوئی۔

    بارہ سالہ کیرئیر میں خبیب نے29 مقابلوں میں میں حصہ لیا اور ہر لڑائی میں سرخرو رہے۔ خبیب نے کریئر کی آخری فائٹ میں امریکی ایم ایم اے فائٹر جسٹن کو شکست دی۔میچ کے بعد گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد ان کے کوچ تھے، والد کی وفات کے بعد وہ کسی اور کی کوچنگ میں کریئر کو آگے نہیں بڑھا سکتے۔

    میچ کے بعد گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد ان کے کوچ تھے، والد کی وفات کے بعد وہ کسی اور کی کوچنگ میں کریئر کو آگے نہیں بڑھا سکتے۔انہوں نے یو ایف سی 254 نامی ٹورنامنٹ میں لائٹ ویٹ ٹائٹل جیت کر اپنا ناقابل تسخیر ہونے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔

    ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے حبیب کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس فتح کے ذریعے اپنے والد کو خراج تحسین پیش کیا جو ان کے کوچ اور استاد تھے۔

    انھوں نے کہا کہ ‘یہ میری آخری لڑائی تھی۔ میں اپنے والد کے بغیر یہاں آنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ ’یہ میرے والد کی وفات کے بعد پہلا موقع تھا کہ یو ایف سی نے مجھے کال کی اور جسٹن سے لڑائی کے بارے میں پوچھا‘۔

    خبیب نے بتایا کہ’ میری والدہ نہیں چاہتی تھیں کہ میں اپنے والد کے بغیر لڑوں لیکن میں نے ان سے وعدہ کیا کہ یہ میری آخری لڑائی ہو گی اور خبیب نے بتایا کہ’ میری والدہ نہیں چاہتی تھیں کہ میں اپنے والد کے بغیر لڑوں لیکن میں نے ان سے وعدہ کیا کہ یہ میری آخری لڑائی ہو گی اور جب میں کسی کو زبان دے دوں تو میرا اس پر پورا اترنا لازم ہے‘

  • زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچزلاہورکی بجائے راولپنڈی میں کیوں ؟ اہم وجہ سامنے آگئی

    زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچزلاہورکی بجائے راولپنڈی میں کیوں ؟ اہم وجہ سامنے آگئی

    لاہور: زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچزلاہورکی بجائے راولپنڈی میں کیوں ؟ اہم وجہ سامنے آگئی ،طلاعات کے مطاب قپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور میں اسموگ کے باعث زمبابوے خلاف سیریز میں شامل تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔

    پی سی بی نے آئندہ ماہ لاہور میں اسموگ کی ممکنہ شدت کی بنا پر کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں شیڈول میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ہم گزشتہ چند ہفتوں سے موسم کی بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے اور جونہی ہمیں لاہور میں آئندہ ماہ اسموگ کی شدت میں اضافے کی معلومات ملیں تو ہم نے کھلاڑیوں کی صحت پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے فوری طور پر ان میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہاکہ پی سی بی کو افسوس ہے کہ لاہور کو مسلسل دوسری مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلے آف میچز کی میزبانی نہیں مل رہی مگر ہمارے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت سب سے عزیز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ زمبابوے کرکٹ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائزز نے ہمارے فیصلے کو تسلیم کیا ہے، اس موقع پر ہم وفاقی اور صوبائی ایجنسیوں کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، جس کا آغاز 30 ​​اکتوبر سے ہوگا۔ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے زمبابوے کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے۔

  • قومی ٹرے ہاکی چیمپئن شب میں چار میچز کا فیصلہ ہوگیا

    قومی ٹرے ہاکی چیمپئن شب میں چار میچز کا فیصلہ ہوگیا

    قومی ٹرے ہاکی چیمپئن شب میں چار میچز کا فیصلہ ہوگیا

    باغی ٹی وی : نيشنل ہاکي اسٹيڈيم ميں جاري چمپين شپ کے دوسرے روز چار ميچيز کھِلے گئے۔ بلوچستان نے اسلام آباد کو 2 کے مقابلے 3 گول سے ۔ ماڑی پٹرولیم نے يکطرفہ مقابلے کے بعد آزاد جموں کشمیر کو صفر کے مقابلے ميں چوبيس گول سے ، پی اے ایف نے گلگت بلتستان کو صفر کے مقابلے ميں سترہ گول سے اور خيبر پختنون خواہ نے سندہ کو ايک کے مقابلے ميں تين گول سے شکست دي۔ چمپين شپ ميں ايک روز کے وقفے کے بعد پچيس اکتوبر کو چار ميچيز کھِلے جاہيں گے۔ق