Baaghi TV

Category: کھیل

  • خواتین کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    خواتین کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    خواتین کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    باغی ٹی وی : نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کے لیے طلب کردہ 27 خواتین کھلاڑیوں کے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ تمام کرکٹرز اب جمعرات کو کراچی پہنچیں گی۔

    ان خواتین کھلاڑیوں کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ کراچی کےمقامی ہوٹل میں لیا جائے گا، جہاں رپورٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں بائیو سیکیور ببل میں داخلے کی اجازت دے دی جائے گی۔اس ٹیسٹ سے قبل تمام کرکٹرز علیحدہ علیحدہ کمروں میں رہیں گی۔

    اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کیمپ کے لیے اسپورٹ اسٹاف کا بھی اعلان کردیا ہے، جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

    فضاء عابد (کیمپ منیجر)، اعظم خان(کوچ)، کامران حسین (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ) اور رابعہ عامر (فزیو) اور زبیر احمد(اینالسٹ) ۔

    کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اسپورٹ اسٹاف میں شامل یہ اراکین بھی کل کراچی پہنچیں گے۔ان تمام اراکین کے پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹس بھی منفی آئی ہیں۔

    اس کیمپ کا باقاعدہ آغاز 10 اکتوبر سے ہوگا، جہاں خواتین کرکٹرز پہلے ٹریننگ اور پریکٹس کریں گی۔کیمپ کے دوران قومی خواتین کرکٹرز ایک روزہ طرز کے 3 جبکہ ٹی ٹونٹی کے 4 مختلف پریکٹس میچوں میں شرکت کریں گی۔

  • پی ایس ایل فرنچائززمالکان کےلیےنیا مجوزہ ماڈل کامسودہ پیش کردیا گیا

    پی ایس ایل فرنچائززمالکان کےلیےنیا مجوزہ ماڈل کامسودہ پیش کردیا گیا

    لاہور: پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز مالکان کو نئے مجوزہ ماڈل کا مسودہ دیدیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پی ایس ایل فرنچائزز مالکان کو نئے مجوزہ ماڈل کا مسودہ دیدیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائزز کے درمیان اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء نے نیک نیتی کے ساتھ شکایات، تنازعات سمیت تمام معاملات پر مثبت انداز میں دوطرفہ تبادلہ خیال کیا۔

    دونوں فریقین نے تمام خدشات کے بارے میں اپنا نقطہ نظر واضح کیا،اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کو ایک مجوزہ مسودہ پیش کیا، یہ مسودہ فرنچائز مالکان کی درخواست پر بنایا گیا ہے، جس میں انہوں نے پی سی بی کو ایک موزوں اور مناسب ماڈل کے تلاش کی درخواست کی تھی۔

    دونوں فریقین نے آئندہ ہفتوں میں اس نئے ماڈل سے متعلق اپنی فنانشل اور آپریشنل ٹیموں سے مشاورت اورتمام معاملات کو جلد از جلدباہمی اتفاق رائے سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

  • قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کب آ رہے ہیں پاکستان؟ اعلان کر دیا

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کب آ رہے ہیں پاکستان؟ اعلان کر دیا

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کب آ رہے ہیں پاکستان؟ اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو پاکستان آرہا ہوں،

    ڈیوڈ ہیمپ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کا ٹیلنٹ ہے، پاکستان روانگی کا شدت سے منتظر ہوں، پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل اور کھلاڑیوں کی رینکنگ بہتری لانا چاہتا ہوں،ہاکستان کو دنیا کی چار بہترین خواتین ٹیموں میں دیکھنا چاہتا ہوں،

    ڈیوڈ ہیمپ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں ورلڈکپ کھیلتے دیکھا،

    ڈیوڈ ہیمپ آسٹریلوی ویمنز بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں – ڈیوڈ ہیمپ کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے ،پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ ڈیوڈ ہیمپ کی تعیناتی، تقرری کے ایک مربوط عمل سے گزرنے کے بعد کی گئی ہے۔

    سابق کرکٹراور یوکے لیول فور کوالیفائیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ برمودا اور گلیمورگن کرکٹ ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔انہوں نے گلیمورگن، فری اسٹیٹ اور وورکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 271 فرسٹ کلاس میچوں میں 15ہزار سے زائد رنز بنائے۔برمودا کی جانب سے 22 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں 641 رنزبنانے والے ڈیوڈ ہیمپ کے انٹرنیشنل کیرئیر میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔

    پاکستان ویمنز ونگ کی قائم مقام سربراہ اور چیئرآف ویمنز سلیکشن کمیٹی عروج ممتاز کا کہناہے کہ پی سی بی ڈیوڈ ہیمپ کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے پر خوش ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ ہیمپ اپنے ہمراہ وکٹوریا اور ملیبرن اسٹارزویمنزکرکٹ ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کا پانچ سالہ تجربہ اور کرکٹ کا علم لائیں گے جو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔

    ڈیوڈ ہیمپ کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

  • میری کامیابی کا راز کیا ہے؟ بابر اعظم کھل کر بول پڑے

    میری کامیابی کا راز کیا ہے؟ بابر اعظم کھل کر بول پڑے

    میری کامیابی کا راز کیا ہے؟ بابر اعظم کھل کر بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کے لیے پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم آج راولپنڈی روانہ ہوں گے۔ وہ 9 اکتوبر سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے مرحلے میں سنٹرل پنجاب کی قیادت کریں گے۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم ایونٹ کے پانچ میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی کے ساتھ فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بائیو سیکیور ببل کا عادی ہوچکا ہوں ،کورونا وبا کے باوجود کرکٹ کی سرگرمیاں جاری رہناخوش آئندہے ،دباؤ ختم کرنےکے لیےساتھی کھلاڑیوں سے گفتگو کرتاہوں ،سینٹرل پنجاب کو راولپنڈی میں جوائن کروں گا، میری کامیابی کا راز ہمیشہ اپنا قدرتی کھیل کھیلنا ہے،

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں اچھا باؤنس ملتا ہے، جس سے بیٹنگ بہتر ہوئی،زمبابوے کے خلاف بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے،زمبابوےکیخلاف کامیابی حاصل کرکےنیوزی لینڈروانگی سےقبل موممنٹم حاصل کرناچاہتے ہیں،

    بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پہلے انٹرنیشنل اور پھر کاؤنٹی کرکٹ میں مصروفیات کے باعث وہ ایک طویل عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے ملاقات نہیں کرسکے، لہٰذا وہ راولپنڈی میں سنٹرل پنجاب کے اسکواڈ کو جوائن کرنے پر بہت پرخوش ہیں۔ گزشتہ سال سنٹرل پنجاب کی باؤلنگ کمزور تھی مگر اس مرتبہ ہم ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہماری بیٹنگ خاصی مضبوط ہے، رواں سال غلطیوں کو دہرانے کی بجائے بہتر نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ وہ پرامید ہیں کہ سنٹرل پنجاب کی ٹیم نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے بقیہ میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی

    بابراعظم کا مزید کہنا ہے کہ دنیا میں کوئی کھلاڑی ایسا نہیں ہے جو کھیل کے دوران دباؤ کا شکار نہ ہو، مختلف کھلاڑیوں کو مختلف اوقات میں دباؤکا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر بڑا کھلاڑی وہی کہلاتا ہے جو دباؤ دور کرنے میں کامیاب ہوجائے۔ اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کرنا ہی دباؤ دور کرنے کا بہترین طریقہ ہے، وہ پختہ ذہن اور خود اعتمادی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔ میچ میں اپنی باری کے انتظار میں انہیں دباؤ کا سامنا کرنا پڑے تو وہ ڈریسنگ روم میں موجود ساتھی کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف سے گفتگو شروع کردیتے ہیں۔ وہ میدان میں اترنے سے قبل زیادہ دیر چپ نہیں بیٹھ سکتے

    کوشش ہے وہ کارکردگی دکھاؤں جس سے ٹیم جیتے، بابر اعظم

  • نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: فخر زماں کا شاندارکھیل: خیبرپختونخوا کو مسلسل چوتھی کامیابی دلادی

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: فخر زماں کا شاندارکھیل: خیبرپختونخوا کو مسلسل چوتھی کامیابی دلادی

    ملتان:نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: فخر زماں کا شاندارکھیل: خیبرپختونخوا کو مسلسل چوتھی کامیابی دلادی ،اطلاعات کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 13ویں میچ میں خیبرپختونخوا نے فخرزمان کی بہترین بیٹنگ کی بدولت سنٹرل پنجاب کو 29 رنز سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترنے والی خیبرپختونخوا کی یہ ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔

    کامران اکمل اور عبداللہ شفیق کے درمیان 92 رنز کی شراکت کے باوجود سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کامران اکمل 47 اور عبداللہ شفیق 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اکیس سالہ بیٹسمین 5 میچوں میں 236 رنز بناکر اب تک ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔

    ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ سنٹرل پنجاب کا کوئی اور بیٹسمین خیبرپختونخوا کی باؤلنگ کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتے رہے۔ خیبرپختونخوا کے ارشد اقبال، جنید خان، آصف آفریدی اور وہاب ریاض نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر فخر زمان نے ایونٹ میں مسلسل دوسری دوسری نصف سنچری بنا ڈالی۔ وہ 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    شعیب ملک کے ناٹ آؤٹ 27 اور آصف آفریدی کے 7 گیندوں پر 20 رنز کی مدد سے خیبرپختونخوا نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ کپتان محمد رضوان نے 23 رنز بنائے۔ احمد بشیر نے 32 رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔

    فخر زمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کا کہنا تھا کہ میچ کے آغاز میں پچ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھا مگر جوں جوں گیند پرانا ہوتا گیا توں توں رنز بنانے کی رفتار تیز کردی جس کا فائدہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ گذشتہ چند عرصے سے سخت محنت کررہے ہیں، انہیں خوشی ہے کہ ان کی انفرادی کارکردگی کی وجہ سے ٹیم کو فتح ملی، وہ آئندہ میچوں میں بھی اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    دونوں ٹیمیں اب 14 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں مدمقابل آئیں گی۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی مزار اقبال پر حاضری اور فاتحہ خوانی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی مزار اقبال پر حاضری اور فاتحہ خوانی

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی مزار اقبال پر حاضری ،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

    لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کے پہلو میں واقع حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس کے علاوہ ملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق نے اپنی شاعری کے ذریعے پاک وہند کے مسلمانوں میں آزادی کی روح پھونکی اور الگ وطن کا خواب دیکھا جسے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں تعبیر ملی۔

    سابق کپتان نے مزید کہا کہ علامہ اقبالؒ کی شاعری پر عمل کرکے پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔

  • زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹی 20 اور ایک روزہ ٹیموں کا اعلان کب کیا جائیگا؟ مصباح الحق نے بتا دیا

    زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹی 20 اور ایک روزہ ٹیموں کا اعلان کب کیا جائیگا؟ مصباح الحق نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف سلیکٹر مصباح الحق نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا

    چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سیکنڈ 11ٹورنامنٹ کے میچز کا جائزہ لیا،زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹی 20 اور ایک روزہ ٹیموں کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا جائے گا

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کا اعلان نیشنل ٹی 20کپ مکمل ہونے کے بعد کریں گے،زمبابوے کے خلاف ٹی 20اور ون ڈے کیلئے22 یا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے، ملتان میں ایک روزہ انٹرا اسکواڈ میچ کی منصوبہ بندی کی ہے،نیشنل ٹی 20کپ فرسٹ اور سیکنڈ 11میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں

    مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دے سکتے ہیں،نیشنل ٹی 20کپ میں نئے کھلاڑی بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں،زمبابوے کے خلاف سیریز میں سینئرز کو آرام دینا ہے یا نہیں اس پر سوچ جاری ہے،

    زمبابوے کرکٹ ٹیم نے اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا ہے اور شیڈول کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے جبکہ میچز ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے۔سیریز سے قبل زمبابوے کرکٹ کا 5 رکنی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آئے گا۔

    وفد 10 سے 15 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں زیادہ افراد کا تعلق میڈیکل کے شعبے سے ہوگا۔وفد راولپنڈی پہنچے گا اور پہلے مرحلے میں راولپنڈی اور پھر ملتان میں انتظامات کا جائزہ لے گا جہاں وفد دونوں وینیوز پر بائیو سیکیور ببل میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔

    زمبابوے کرکٹ کو بائیو سیکیور پروٹوکولز پہلے ہی بھجوا دیے گئے تھے جن پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ وفد کے دورے کا مقصد سیریز کے مستقبل کا فیصلہ کرنا نہیں صرف انتظامات دیکھنا ہے، سیریز پہلے ہی یقینی قرار دی جا چکی ہے۔وفد ہوٹل اور گراؤنڈز میں بائیو سیکیور ببل کے انتظامات دیکھے گا۔ دورے کے دوران پاکستان ٹیم کے اپریل میں دورہ زمبابوے پر بھی بات ہوگی اور وفد کے تمام اخراجات زمبابوے کرکٹ کی ذمہ داری ہے۔

  • افغانستا ن کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نجیب ترکئی چل بسے

    افغانستا ن کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نجیب ترکئی چل بسے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستا ن کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نجیب ترکئی وفات پا گئے

    افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی 29 سالہ نجیب ترکئی خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تھے ،جنہین طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،

    نجیب ترکئی کی کار کو حادثہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں پیش آیا تھا،ان کے سر پر گہری چوٹیں آئیں جس کے سبب وہ کومہ میں تھے۔

    واضح رہے کہ اوپنر نجیب ترکئی نے ایک ون ڈے اور 12 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں افغان ٹیم کی نمائندگی کی اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 21 کی اوسط سے 258 رنز سکور کررکھے ہیں،

  • بلوچستان نے سنسنی خیز میچ کے بعد سینٹرل پنجاب کو  پچھاڑ دیا

    بلوچستان نے سنسنی خیز میچ کے بعد سینٹرل پنجاب کو پچھاڑ دیا

    بلوچستان نے سنسنی خیز میچ کے بعد سینٹرل پنجاب کو 3 رنز سے پچھاڑ دیا

    باغی ٹی وی : ملتان میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 12 ویں میچ میں بلوچستان نے سنسنی خیز میچ کے بعد سینٹرل پنجاب کو 3 رنز سے پچھاڑ دیا۔

    بلوچستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 168 رنز بنائے، مسلسل دوسرے میچ میں اوپنر امام الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 55 گیندوں پر 80سکور بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں اویس ضیاء 36، حارث سہیل 23، رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ احسان عادل نے تین شکار کیے، ظفر گوہر کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

    ہدف کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم 165 رنز پر ہمت ہار بیٹھی، عبد اللہ شفیق نے ایک مرتبہ پھر شانار کارکردگی دکھائی تاہم ٹیم کی فتح میں کردار ادا نہ کر سکی، ون ڈاؤن بیٹسمین 54 رنز کیساتھ نمایاں رہے، دیگر بیٹسمینوں میں کامران اکمل 25، عابد علی 19، رضوان حسین 22، ظفر گوہر 32 رنز بنا سکے۔ عمر گل نے چار شکار کیے جبکہ یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: شاہین اور حفیظ نے خیبرپختونخوا کو فتح دلادی


    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے محمد حفیظ اور فخرزمان کے درمیان 100 رنز کی عمدہ شراکت کی بدولت سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

    خیبرپختونخوا نے 184 رنز کا ہدف 6 گیندیں قبل 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ تجربہ کار آلراؤنڈر محمد حفیظ نے 42 گیندوں پر4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فخر زمان نے بھی 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 61 رنز اسکور کرکے اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس حاصل کی۔ دونوں بلے بازوں نے 8 کے انفرادی اسکور پر ان فارم کپتان محمد رضوان کےآؤٹ ہونے کے بعد دوسری وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت قائم کی۔مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے 21 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 40 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔

  • نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: شاہین اور حفیظ  نے خیبرپختونخوا کو فتح دلادی

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: شاہین اور حفیظ نے خیبرپختونخوا کو فتح دلادی

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: شاہین اور حفیظ نے خیبرپختونخوا کو فتح دلادی

    باغی ٹی وی : ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے محمد حفیظ اور فخرزمان کے درمیان 100 رنز کی عمدہ شراکت کی بدولت سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

    خیبرپختونخوا نے 184 رنز کا ہدف 6 گیندیں قبل 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ تجربہ کار آلراؤنڈر محمد حفیظ نے 42 گیندوں پر4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فخر زمان نے بھی 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 61 رنز اسکور کرکے اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس حاصل کی۔ دونوں بلے بازوں نے 8 کے انفرادی اسکور پر ان فارم کپتان محمد رضوان کےآؤٹ ہونے کے بعد دوسری وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت قائم کی۔مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے 21 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 40 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔

    سندھ کے انور علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل محمد رضوان نے ٹاس جیت کر سندھ کو پہلےبیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنر شرجیل خان نے56 گیندوں پر 7 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے۔انہوں نے چوتھی وکٹ کے لیے احسان علی کے ہمراہ111 رنز جوڑے۔ احسان علی 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ سندھ کا کوئی بھی بلے باز شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا۔سندھ نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر183 رنزبنائے۔

    شاہین آفریدی نے 21 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔وہ ایونٹ میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنےوالے واحد باؤلر بننے کے ساتھ ساتھ 12 وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ باؤلر بھی بن گئے ہیں۔

    نوجوان فاسٹ باؤلر نے کہا کہ وہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ نئی اور پرانی دونوں گیند سے سوئنگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ شاہین آفریدی نے امید ظاہرکی ہے کہ وہ اگلے میچ میں چھ وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    دونوں ٹیمیں اب 13 اکتوبر کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹکرائیں گی۔