Baaghi TV

Category: کھیل

  • نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کرکٹ کٹ کی تقسیم

    نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کرکٹ کٹ کی تقسیم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کرکٹ کٹ کی تقسیم کی گئی

    لاہور کے علاقے راوی روڈ میں جانباز گروپ کی جانب سے علاقے کے نوجوانوں میں کرکٹ ٹیم کٹ و یونیفارم تقسیم کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا نوجوان نسل کو کھیلوں کے فروغ کے لیے ان کے جذبے کو اجاگر کیا گیا

    تقریب میں مہمان خصوصی رفیع اللہ خان ایس ایچ او راوی روڈ اور چوکی انچارج سبزی منڈی علی شیر سویا نے خصوصی شرکت کی اور ایس ایچ او راوی روڈ رفیع اللہ خان نے نوجوانوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نشے جیسی لعنت سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک قوم کا سرمایہ ہو اگر ہمارے نوجوان کھیلوں کے میدان آباد کریں گے تو اسپتال ویران ہونگے اور نوجوان نسل تندرست و توانا رہے گی

    اس موقع پر علی شیر چوکی انچارج سبزی منڈی نے کرکٹ کٹ و یونیفارم تقسیم کرتے ہوئے نوجوان نسل کو پیغام دیا کہ ہم جوانوں کی فلاح کیلئے ہر وقت نوجوانوں کیساتھ کھڑے ہیں لاس موقع پر سینئر صحافی و ہیومن رائٹس ایکسپرٹ جان ایم رمضان نے نوجوانوں کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ،اس موقع پر سمیع اللہ شینواری، میاں مظفر رمضان ،میاں قیصر ،چوہدری ناصر ،ذوالفقار، شہباز انصاری کے علاوہ اہل علاقہ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

  • ساحل سمندر پر جا کر وسیم اکرم پھٹ پڑے

    ساحل سمندر پر جا کر وسیم اکرم پھٹ پڑے

    ساحل سمندر پر جا کر وسیم اکرم پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کراظہار افسوس کیا ہے

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا تھا ہفتے کے پہلے روز مزہ آئے گا،میں نے بیوی کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی،ہمیں کسی پر الزام نہیں لگانا ، ہم خود ذمے دار ہیں ،یہ شرمناک ہے ، ہم پوری دنیا کو کہتے ہیں پاکستان خوبصورت ملک ہے،پاکستانی خوبصورت ہیں لیکن یہ بات بھی مانیں کہ لوگ گندےبھی ہیں ،

    وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ جنھیں سوشل میڈیاپرنصیحتیں کرنےکاشوق ہے،اب نصیحتیں نہ کریں ،اب بتائیں ان لوگوں کا مائنڈ سیٹ کیسے تبدیل کریں،سمندر میں گند پھینکتے ہیں تو ساحل پر آتا ہے

    فرحان سعید کا پاکستانی لیجنڈز کو خراج تحسین

    فرحان سعید کا کھیل کی دنیا کے لیجنڈز کو خراج تحسین

    مولانا صاحب کا خطبہ سن کر عبارت فصاحت کی شان معلوم ہوئی اور تبلیغ کے صحیح معنی کا احساس ہوا فرحان سعید کا مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین

    خوش قسمت ہوں کہ بشری آپا کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا فرحان سعید کا بشری انصاری کو خراج تحسین

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وسیم اکرم نے ساحل سمندر کی ویڈیو بھی شیئر کی،وسیم اکرم ساحل سمندر پر گندگی دیکھ کر پھٹ پڑے

    خواتین کھلاڑیوں کا وسیم اکرم اور بابراعظم کے لیکچرز سے حاصل تجربے کو آن فیلڈ کامیابی میں بدلنے کا عزم

  • نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: ذیشان ملک کی جارحانہ بلے بازی، ناردرن کی مسلسل چوتھی کامیابی ، سندھ کو 13 رنز سے شکست کا سامنا

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: ذیشان ملک کی جارحانہ بلے بازی، ناردرن کی مسلسل چوتھی کامیابی ، سندھ کو 13 رنز سے شکست کا سامنا

    ملتان:نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: ذیشان ملک کی جارحانہ بلے بازی، ناردرن کی مسلسل چوتھی کامیابی ، سندھ کو 13 رنز سے شکست کا سامنا،اطلاعات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن ناردرن نے سندھ کو ہرا کر ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اوپنر ذیشان ملک کے 84 رنز کی بدولت ناردرن نے سندھ کو 13 رنز سے شکست دے دی۔

    ملتان سے ذرائع کے مطابق دو سو پانچ رنز کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 191رنز ہی بناسکی۔ایک اسکور پر اوپنر شرجیل خان کے پویلین واپس لوٹنے پر خرم منظور اور اعظم خان نے دوسری وکٹ کے لیے 82 رنز کی شراکت قائم کی۔ خرم منظور 64 اور اعظم خان 28 گیندوں پر 55 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

    انور علی نے17 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 37 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر میچ کو دلچسپ بنایا مگر وہ بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔شاداب خان، حارث رؤف اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ناردرن کے اوپنر ذیشان ملک نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔دائیں ہاتھ کے بیٹسمین کی 52 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز میں 9 چوکے اور 1چھکا شامل تھا۔انہوں نے پہلے علی عمران اور پھر حیدر علی کے ساتھ بالترتیب 50 اور 89 رنز کی شراکت قائم کی۔حیدر علی 35 اور علی عمران 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اننگز کے اختتام پر عمر امین کے ناٹ آؤٹ 20 ر نز کی اننگز کی مدد سے ناردرن نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر204 رنز بنائے۔سندھ کےمحمد حسنین اور سہیل خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے ناردرن کے اوپنر ذیشان ملک کا کہنا تھا کہ کھیل کے آغاز سے ہی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی تھی جس کا فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ کی تیار کردہ حکمت عملی کے تحت بیٹنگ کی، خوشی ہے کہ پاور ہٹنگ کی صلاحیت کا بھرپور فائدہ اٹھارہا ہوں۔دونوں ٹیمیں اب 14 اکتوبر کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹکرائیں گی۔

  • پاک زمبابوے کرکٹ سیریز:میڈیکل ٹیم بائیو سیکیور ببل کا جائزہ لے گی

    پاک زمبابوے کرکٹ سیریز:میڈیکل ٹیم بائیو سیکیور ببل کا جائزہ لے گی

    لاہور:پاک زمبابوے کرکٹ سیریز:میڈیکل ٹیم بائیو سیکیور ببل کا جائزہ لے گی،اطلاعات کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ کا 5 رکنی وفد انتظامات کا جائزہ لینے رواں ماہ پاکستان آئے گا جس میں زیادہ تر میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد شامل ہوں گے۔

    زمبابوے کرکٹ ٹیم نے اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا ہے اور شیڈول کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے جبکہ میچز ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے۔سیریز سے قبل زمبابوے کرکٹ کا 5 رکنی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آئے گا۔

    وفد 10 سے 15 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں زیادہ افراد کا تعلق میڈیکل کے شعبے سے ہوگا۔وفد راولپنڈی پہنچے گا اور پہلے مرحلے میں راولپنڈی اور پھر ملتان میں انتظامات کا جائزہ لے گا جہاں وفد دونوں وینیوز پر بائیو سیکیور ببل میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔

    زمبابوے کرکٹ کو بائیو سیکیور پروٹوکولز پہلے ہی بھجوا دیے گئے تھے جن پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ وفد کے دورے کا مقصد سیریز کے مستقبل کا فیصلہ کرنا نہیں صرف انتظامات دیکھنا ہے، سیریز پہلے ہی یقینی قرار دی جا چکی ہے۔وفد ہوٹل اور گراؤنڈز میں بائیو سیکیور ببل کے انتظامات دیکھے گا۔ دورے کے دوران پاکستان ٹیم کے اپریل میں دورہ زمبابوے پر بھی بات ہوگی اور وفد کے تمام اخراجات زمبابوے کرکٹ کی ذمہ داری ہے۔

  • خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ : پی سی بی نے 8 اکتوبر سے  ویمنزہائی پرفارمنس  کیمپ کے آغا ز کا اعلان کردیا

    خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ : پی سی بی نے 8 اکتوبر سے ویمنزہائی پرفارمنس کیمپ کے آغا ز کا اعلان کردیا

    لاہور:خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ : پی سی بی نے 8 اکتوبر سے ویمنزہائی پرفارمنس کیمپ کے آغا ز کا اعلان کردیا ،اطلاعات پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے لیےویمنزہائی پرفارمنس کیمپ کا اعلان کردیاہے۔کیمپ 8 سے31 اکتوبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں لگے گا۔ پی سی بی پہلے ہی تیس ستمبر سے شروع ہونے والےڈومیسٹک سیزن میں شیڈول مینز اور انڈر19 سطح کی کرکٹ سرگرمیوں کا اعلان کرچکا ہے۔

    پی سی بی نے کیمپ کے لیے 27 خواتین کھلاڑیوں کو کراچی طلب کرلیا ہے، جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

    ایمن انور،عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، ناہیدہ خان، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ رؤف، جویریہ خان، کائنات امتیاز، کائنات حفیظ،ماہم طارق، منیبہ علی،نجیہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمیمہ سہیل،رامین شمیم، صباء نزیر، سعدیہ اقبال،سدرہ امین،سدرہ نوازاور سیدہ عروب شاہ۔

    اس دوران کراچی کے مقامی ہوٹل میں بائیو سیکیور ببل بنایا جائےگا،جہاں داخلے کے لیے ان27 کھلاڑیوں سمیت اسپورٹ سٹاف کے مسلسل 2کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنا لازمی ہوگی۔ پی سی بی کے کوویڈ19 پروٹوکولزکے مطابق ان تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ سٹاف کو اپنے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ خود کروانے ہوں گے۔پی سی بی ان تمام افراد کو اس ٹیسٹ کے واجبات بعد میں ادا کر دے گا۔

    جن کھلاڑیوں اور اسپورٹ سٹاف کے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئے گی انہیں کراچی آنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں ان کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوگی۔ دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر یہ تمام افراد بائیو سیکیور ببل میں چلے جائیں گے۔

    ان کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی تیسری مرتبہ کوویڈ19 ٹیسٹنگ کیمپ کے دوران کی جائے گی۔ ان تمام افراد کو ٹریننگ کے دوران کوویڈ19 پروٹوکولز پر عمل کرنا ہوگا۔

    شعبہ ہائی پرفارمنس سنٹر خواتین کرکٹرز کے اس کیمپ کے لیے اسپورٹ اسٹاف کی تقرری جلد کردے گا۔اس دوران چند خواتین کرکٹرز نےلاہور میں این ایچ پی سی کے کوچز محمد یوسف، عتیق الزمان اور محمد زاہد کی زیرنگرانی ٹریننگ کا آغاز کردیاہے۔

    عتیق الزمان:

    این ایچ پی سی کے فیلڈنگ کوچ عتیق الزمان کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کھلاڑیوں کے فٹنس معیار سے بہت متاثرہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں فٹنس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور ہماری خواتین کرکٹرز نے اپنی فٹنس کی بہتری پر بہت کام کیاہے جو پاکستان کی خواتین کرکٹ کے لیے ایک حوصلہ افزاء عمل ہے۔

    محمد زاہد:

    این ایچ پی سی کے فاسٹ باؤلنگ کوچ محمد زاہد کا کہنا ہے کہ کسی بھی فاسٹ باؤلر کے لیے اس کا ردھم بہت اہم ہوتا ہے، ہماری خواتین کرکٹرز نیٹ پر تیز رفتار باؤلنگ کی جتنی پریکٹس کریں گی ان کے ردھم میں اتنی ہی بہتری آئے گی۔محمد زاہد نے مزید کہا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے ڈیوڈ ہیمپ کی تقرری ایک اچھا فیصلہ ہے اوران کے تجربے سے پاکستان کی خواتین کرکٹرز کو بہت فائدہ ہوگا۔

    سدرہ نواز:

    کرکٹر سدرہ نواز کا کہنا ہے کہ بلاشبہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کی سہولیات میں ٹریننگ ان کی صلاحیتوں میں نکھارلاتی ہے مگریہاں موجود ان نامور کرکٹرز کی کوچنگ کا یہ تجربہ نیا اور مفید ہے۔

    عالیہ ریاض:

    کرکٹر عالیہ ریاض کاکہنا ہے کہ فی الحال خواتین کرکٹ کے مکمل ڈومیسٹک سیزن کا آغاز نہیں ہوا مگر وہ ہائی پرفارمنس کیمپ کے آغاز سے قبل نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ کرکےخود کو ردھم میں لانے کی کوشش کررہی ہیں۔

  • سینئر کھلاڑی پی سی بی کی سخت پابندیوں‌ سے پریشان ہوگئے

    سینئر کھلاڑی پی سی بی کی سخت پابندیوں‌ سے پریشان ہوگئے

    سینئر کھلاڑی پی سی بی کی سخت پابندیوں‌ سے پریشان ہوگئے

    باغی ٹی وی : پی سی بی کی سخت پابندیوں سے بیزار سینئر قومی کرکٹرز نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کو ٹھکرا کر ایک ماہ کے عارضی معاہدے پر اکتفا کرلیا جن کا کہنا ہے کہ ان کی شرائط کے مطابق معاہدے کا ڈرافٹ تیار کیا جائے۔

    میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کامران اکمل، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور شعیب ملک سمیت چھ کرکٹرز نے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اپنی شرائط کے تحت ڈرافٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر جانا پسند کریں گے مگر انہیں بورڈ کا معاہدہ قبول نہیں جس کے بعد ڈرافٹ میں ترمیم کی گئی تاہم مذکورہ پلیئرز نے ایک ماہ کا معاہدہ قبول کیا جس کے دوران وہ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرتے ہوئے پی سی بی کے قوانین کی پاسداری کریں گے اور 20 اکتوبر کے بعد مستقبل کے فیصلوں کیلئے آزاد ہونگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر واحد سینئر کرکٹر ہیں جنہوں نے دیگر پلیئرز کے برعکس ون ڈے اور ٹی 20 کھیلنے پر آمادگی کیساتھ دو ایونٹس کیلئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں

  • نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: دفاعی چیمپئن ناردرن  نے خیبرپختوانخوا کو  شکست دے دی

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: دفاعی چیمپئن ناردرن نے خیبرپختوانخوا کو شکست دے دی

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: دفاعی چیمپئن ناردرن نے خیبرپختوانخوا کو 79 رنز سے شکست دے دی

    باغی ٹی وی : نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے افتتاحی میچ میں حیدر علی اور ذیشان ملک کے درمیان 180رنز کی شراکت کی بدولت ناردرن نے خیبرپختونخوا کو 79 رنز سے شکست دے دی۔ 243 کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز پر ہمت ہارگئی۔

    صاحبزادہ فرحان کے علاوہ خیبرپختونخوا کاکوئی بھی ٹاپ آرڈر بیٹسمین متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتے رہے۔ اوپنر فخرزمان 5، کپتان محمد رضوان 17 اور تجربہ کار محمد حفیظ 6 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔

    صاحبزادہ فرحان نے 48 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہ 6 چوکے اور 2 چھکے لگا کر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران شعیب ملک اور افتخار احمد نے کچھ مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی بالترتیب 20 اور 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    مشکل صورتحال میں خیبرپختونخوا کا لوئرآرڈر بھی بے بس نظر آیا ۔محمد محسن 14 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔وہاب ریاض 8 اور جنید خان بغیر کوئی رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔


    موسیٰ خان نے 3، محمد نواز اور سہیل تنویر نے 2،2 جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل ناردرن نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت ہوا۔24 کے مجموعی اسکور پر اوپنر علی عمران 21 رنزبناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو ناردرن کے دو نوجوان بلے بازوں نے وہاب ریاض، عثمان شنواری ، جنید خان اورشاہین شاہ آفریدی جیسےفاسٹ باؤلرز کے سامنے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ریکارڈپارٹنرشپ قائم کردی۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 180 رنز جوڑے۔

    حیدر علی نے 48 گیندوں پر 7 چوکوں اور 5 چھکوں کی بدولت 90 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ اوپنر ذیشان ملک 47 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 77 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دونوں کھلاڑیوں کو جنید خان نے آؤٹ کیا۔

    اننگز کے اختتامی لمحات میں آصف علی اور عمر امین نے بھی ناردرن کی جانب سے جارحانہ کھیل جاری رکھا، دونوں کرکٹرز بالترتیب 23 اور 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    میچ میں شاندار بلے بازی کرنے پرناردرن کے حیدر علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    ناردرن کے نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کے آغاز میں ایک اچھی اننگز کھیلنے سے کھلاڑی کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقیناََ انہیں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل نہ کرنے کا افسوس ہے تاہم خوشی ہے کہ انہوں نے خیبرپختونخوا کی مضبوط اور تجربہ کار باؤلنگ لائن اپ کے خلاف ایک لمبی اننگز کھیلی۔

    ذیشان ملک کے ساتھ ریکارڈ پارٹنرشپ پر حیدر علی نے کہا کہ دائیں ہاتھ کے اوپنر نے کریز پر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ علی عمران کے جلد آؤٹ ہونے کے بعدذیشان ملک نے جس اعتماد انداز سے کریز پر بیٹنگ کی وہ قابل ستائش ہے۔ حیدرعلی پرامید ہیں کہ وہ ٹورنامنٹ کے آئندہ میچوں میں بھی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

    دونوں ٹیمیں اب 16 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔

  • نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کیخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان آج کردیا جائے گا

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کیخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان آج کردیا جائے گا

    آکلینڈ:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کیخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان آج کردیا جائے گا ،اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈپاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان آج بروزمنگل کو کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کیوی بورڈ آج کسی بھی وقت انٹرنیشنل ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا اس میں پاکستان کے خلاف سیریز کا شیڈول بھی شامل ہے۔پاکستان ٹیم نے نومبر دسمبر میں نیوزی لینڈ میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے جس کے لیے نیوزی لینڈ روانگی 20 نومبر کو متوقع ہے، پاکستان شاہین بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ جائے گی۔

    پاکستان شاہین نیوزی لینڈ میں دو چار روزہ اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جبکہ پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین کے کھلاڑی ایک دوسرے کی ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کو حکومت نے انٹر نیشنل ٹیموں کی میزبانی کی منظوری دے رکھی ہے ۔

  • اسلاموفوبیا : امریکہ میں باحجاب لڑکی کو اسپورٹ سے نکال دیا گیا

    اسلاموفوبیا : امریکہ میں باحجاب لڑکی کو اسپورٹ سے نکال دیا گیا

    واشنگٹن : اسلاموفوبیا : امریکہ میں باحجاب لڑکی کو اسپورٹ سے نکال دیا گیاامریکہ میں 14 سالہ نجہ عقیل نامی لڑکی کو حجاب پہننے پر والی بال (volley ball) اسپورٹ سے نکال دیا گیا۔

    یاد رہےکہ volley ball امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں کھیلا جانے والا مشور اسپورٹ ہے جس میں 2 ٹیمیں گیند کو ایک دوسرے کی جانب اس انداز سے اچھالتی ہیں کہ گیند زمین کو نہ چھوئے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کے ٹینیسی صوبے کے ہائی اسکول کی نجحہ نامی مسلم طالبہ کو والی بال اسپورٹ سے حجاب پہننے کی بنا پر نکال دیا گیا۔

    نجہ عقیل کے مطابق وہ اس واقعے سے قبل بھی باحجاب ہوکر والی بال کھیلتی رہی ہیں تاہم اب ان کو حجاب کی بنیاد پر کھیلنے سے روک دیا گیا۔اس سے پہلے بھی نجہ عقیل کے ساتھ حجاب پہننے پرایسا ہی سلوک ہوا تھا

  • پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ہولڈر کا معاہدہ ختم کردیا

    پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ہولڈر کا معاہدہ ختم کردیا

    پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ہولڈر کا معاہدہ ختم کردیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے واجبات کی ادائیگی سمیت متعدد مرتبہ معاہدے کی دیگر سنگین خلاف ورزیاں کرنے پر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس پارٹنر سے اپنا معاہدہ ختم کردیا ہے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس برائے 2019 تا 2021 ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے حاصل کر رکھے تھے تاہم پی سی بی نے ان کی جانب سے متعد مرتبہ کنٹریکٹ کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے پر اب یہ معاہدہ ختم کردیا ہے۔

    شعیب نوید، پراجیکٹ ایگزیکٹو پی ایس ایل:

    پاکستان سپر لیگ کے پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید کا کہنا ہے کہ پی سی بی ایک پیشہ ور ادارہ ہے جو شفافیت سے کام کرتا ہے۔ اس معاملے میں متعدد مرتبہ یاد دہانی اور رابطے کے باوجود پارٹنر اپنی زمہ داریاں اور معاہدے کی پاسداری کرنے میں ناکام رہا، جس کے بعد پی سی بی کے پاس معاہدے کو ختم کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن باقی نہ رہا۔

    شعیب نوید کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے لیے اس معاہدے کو اس وقت ختم کرنا اس لیے بھی ضروری تھا کیونکہ پی سی بی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آئندہ ایونٹ کے لیے نئے شراکت دار کو ڈھونڈنے میں اب مناسب وقت مل جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی نے بین الاقوامی علاقوں کے لیے متعلقہ براڈکاسٹرز اور مختلف سب لائسنسی سے رابطے بھی شروع کردئیے ہیں ۔ پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے لیےایک مربوط میڈیا رائٹس اسٹریٹیجی تیار کرنے کےعمل کا بھی آغاز کردیا ہے۔

    پی سی بی اس حوالے سے اپنے نقصان کو پورا کرنے کے دعویٰ کا حق محفوظ رکھتا ہے اور وہ اس سلسلے میں لیگ اور اس کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سخت ترین اقدامات اٹھائے گا۔