Baaghi TV

Category: کھیل

  • گرین شرٹس  لنکن پریمیئر لیگ کو رونق بخشنے کے لیے  تیار

    گرین شرٹس لنکن پریمیئر لیگ کو رونق بخشنے کے لیے تیار

    گرین شرٹس لنکن پریمیئر لیگ کو رونق بخشنے کے لیے تیار
    باغی ٹی ٹی وی : پاکستانی شاہین سری لنکن پریمیئر لیگ کو رونق بخشنے کو تیار ہیں، محمد حفیظ سمیت متعدد نے سری لنکن ایونٹ میں دلچسپی ظاہر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے آخر میں شیڈول لنکا پریمیئر لیگ میں دنیا بھر کے کرکٹرز نے دلچسپی ظاہر کی ہے،ان میں آل راؤنڈر محمد حفیظ سمیت پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں، البتہ قومی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ میں مصروف ہونے کی وجہ سے سٹارز2 ستمبر کے بعد ہی دستیاب ہوں گے،اس وجہ سے انھیں زیر غور لائے جانے کا امکان کم ہے، ایونٹ میں پاکستان کے فری لانس کرکٹرز حصہ لے سکتے ہیں۔

    ایونٹ 28 اگست سے 20 ستمبر تک 5 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،مجموعی طور پر 93 انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے دستیابی ظاہر کی تاہم ان میں سے صرف 30 کو ہی منتخب کیا جائے گا،ٹاپ کیٹیگری پلیئرز کو 40 سے 50 ہزار ڈالر تک معاوضہ ملے گا۔

    سری لنکا کی پریمیئر لیگ میں فری لانس کرکٹرز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا جبکہ اب تک 90 سے زائد عالمی کھلاڑی ایل پی ایل کیلئے دستیابی ظاہر کرچکے ہیں۔ لنکا پریمیئر لیگ اگست کے آخری دنوں میں کھیلی جائے گی جس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی انگلینڈ کے ساتھ کرکٹ سیریز میں مصروف رہیں گے۔
    ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے ان کھلاڑیوں کو چانس دیا جاسکتا ہے جو فری لانس کرکٹ کھیلتے ہیں۔ لنکا پریمیئر لیگ میں رواں ماہ کی 28 تاریخ سے لے کر اگلے ماہ 20 ستمبر تک 5 ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گی جس میں مجموعی طور پر 30 کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے۔
    بنگلہ دیش کے ساتھ ساتھ افغانستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک سے کھلاڑی لنکا پریمیئر لیگ کا حصہ ہوں گے جبکہ بھارت پاکستان کی شمولیت کے باعث لنکن پریمیئر لیگ سے خائف نظر آتا ہے۔ پاکستانی کھلاڑی انگلینڈ سیریز کے باعث کم تعداد میں حصہ لیں گے۔

  • راہول ڈریوڈ کے سامنے گیند بازی کرنا سب سے مشکل

    راہول ڈریوڈ کے سامنے گیند بازی کرنا سب سے مشکل

    پاکستان کے اپنے وقت کے تیزباولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے معروف شعیب اختر نے کہا ہے کہ انہیں ہندستان کے خلاف اپنے کیریئر کے دوران مسٹر وال کے نام سے معروف راہول ڈریوڈ کے سامنے گیند بازی کرنے میں مشکل پیش آتی تھی۔ حالانکہ سابق ​​پیسر کا مقابلہ ہندوستان کے سب سے بڑے بلے بازوں جیسے محمد اظہر الدین، سچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن، ​​سورو گنگولی، ایم ایس دھونی سے ہوا تھا۔ لیکن جس بلے باز نے انہیں سب سے زیادہ تکلیف دی وہ کوئی اور نہیں بلکہ تجربہ کار راہول ڈریوڈ تھے۔

    شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ پاکستان کے کھلاڑی راہول ڈریوڈ کا سامنا کرنے سے پہلے منصوبے بناتے تھے۔ انہوں نے سابق ہندستانی کرکٹر آکاش چوپڑا کے ساتھ ان کے یوٹیوب شومیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بیٹسمین راہول ڈریوڈ کی طرح کھیلتا ہے تو ہم اسے لمبی گیند کرتے تھے۔ اسٹمپ کے قریب ہم بیٹ اور پیڈ کے درمیان گیپ کو نشانہ بناتے ہوئے گیند کو پیڈ پر ہٹ کرنے کی کوشش کرتے تھے۔
    شعیب اختر نے مزید کہا کہ راہول ڈریوڈ ایک مشکل اور پرعزم بلے باز تھے۔ میرے لئے انہیں آؤٹ کرنا مشکل تھا۔ وہ میرے خلاف آسانی سے کھیلتے تھے۔

  • مانچسٹر:انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرادیا

    مانچسٹر:انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرادیا

    مانچسٹر:تقریباً ہارا ہوا میچ انگلینڈ 3 وکٹوں سے جیت گیا اطلاعات کے مطابق مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دے دیا تھا جو انگلینڈ نے ایک مشکل مرحلے کے بعد حاصل کرکے پاکستان کوشکست سے دوچار کردیا ہے

    پاکستان کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں واقع اولڈ ٹریفورڈ میں اختتام پزیرہوچکا ہے جہاں کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ پاکستان کو دوسری اننگز میں 107 رنز کی برتری ملی لیکن بدقسمتی سے دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ثابت ہوئی اور کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکا اور یوں پوری ٹیم 169 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

     

     

    قومی ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز کے سنچری میکر شان مسعود کھاتہ کھولنے میں بھی کامیاب نہ ہوسکے جب کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ 33 رنز بناکر سب سے نمایاں رہے، اسد شفیق 29 اور محمد رضوان 27 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ 3، کرس ووکس اور بین اسٹوکس 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    انگلینڈ کی اننگ

    قبل ازیں انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 219 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے اولے پوپ 62 اور جوز بٹلر 38 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ پاکستان کے سب سے کامیاب باؤلر یاسر شاہ رہے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اس کے علاوہ شاداب اور عباس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    اس سے قبل پاکستان شان مسعود کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت پہلی اننگز میں 326 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ شان مسعود 156 اور بابراعظم 69 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ اور جوفرا آرچر نے 3،3 جب کہ کرس ووکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    دوسرے روز کے اختتام پر پاکستانی بولروں نے شاندار آغاز کرتے ہوئے انگلش بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور 92 رنز پر ان کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔ ڈوم سبلی 8، رورئے برنس 4، بین اسٹوک صفر جب کہ کپتان جوئے روٹ 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

    پاکستانی ٹیم اظہرعلی کی قیادت میں عابد علی، شان مسعود، بابراعظم، اسد شفیق، محمد رضوان، شاداب خان، یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ پر مشتمل ہے۔

    انگلش ٹیم کی قیادت جوئے روٹ کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈوم سبلی، رورئے برنس، بین اسٹوک، اولے پوپ، جوز بٹلر، ڈومینک بیس، اسٹورٹ براڈ، کرس ووکس، جوفرا آرچر اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں

    میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی، میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا۔

    مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہوئی جس کے بعد انگلینڈ کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف ملاتھا جو اس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

    مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم نے شان مسعود کے شاندار 156 رنز اور بابراعظم کے 69 رنز کی بدولت 326 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 219 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور اس طرح پاکستان کو انگلینڈ پر پہلی اننگز میں 107 رنز کی سبقت حاصل ہوئی تھی۔

  • انگلینڈ پاکستان پہلا ٹیسٹ ، پاکستان فتح کے قریب تر

    انگلینڈ پاکستان پہلا ٹیسٹ ، پاکستان فتح کے قریب تر

    مانچسٹر :انگلینڈ پاکستان پہلا ٹیسٹ ، پاکستان فتح کے قریب تر ،اطلاعات کے مطابق مانچسٹر ٹیسٹ: 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے آغاز تو اچھا کیا مگرآخری اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کی پے درپے وکٹوں کے گرنے کے بعد فتح پاکستان کے قریب ترہوگئی ہے

    اس سے پہلے مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 169 رنز پر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے277 رنز درکار ہیں۔

    پاکستان نے چوتھے دن کھیل کا آغاز 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز سے کیا اور آخری دو وکٹوں نے 32 قیمتی رنز جوڑے۔

    دن کے آغاز میں ہی یاسر شاہ نے جارحانہ اننگز کھیلی لیکن 158 رنز کے مجموعے پر وہ 33 قیمتی رنز بنا کر وکٹوں کے بیچھے آؤٹ ہو گئے۔ نسیم شاہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد عباس 3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں اسیورٹ براڈ نے تین، کرس ووکس اور بین اسٹوکس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوفرا آرچر اور ڈوم بیس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم نے شان مسعود کے شاندار 156 رنز اور بابراعظم کے 69 رنز کی بدولت 326 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 219 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور اس طرح پاکستان کو انگلینڈ پر پہلی اننگز میں 107 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی تھی۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کم نہ کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کم نہ کرنے کا فیصلہ

    لاہور : ڈومیسٹک کرکٹ سیزن اگلے ماہ شروع ہو گا ، فرسٹ کلاس میچز کا اکتوبر کے تیسرے ہفتے سے آغاز ہو گا .احتیاطی تدابیر کے ساتھ پورا سیزن کرانے کی کوشش کریں گے.کھلاڑیوں میچز آفیشلز اور دیگر لوگوں کے مالی مسائل کا احساس ہے .  موجودہ حالات میں میچز کم کر کے کرکٹ سے جڑے لوگوں کی آمدنی کم نہیں کر سکتے .حکومت کا کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت دینا قابل ستائش ہے . بیک ٹو کرکٹ پالیسی جلد لاگو ہو گی ڈومیسٹک کرکٹ کے اعلانات بھی ہوں گے.کرکٹ سے جڑے لوگوں کی صحت اولین ترجیح ہے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا .بائیو سیکور ماحول بنانا مشکل تو ہے لیکن اس کے بغیر گزارا نہیں .کھیل کے وابستہ لوگوں کو سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئیے عمل در آمد ضروری ہو گا.کھلاڑیوں امپائرز ریفریز مینجرز اسکوررز اور گراونڈ اسٹاف کو لیکچرز دینے کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں . سیشنز میں کھیل سے وابستہ لوگوں کو کوویڈ 19 ایس اوپیز کے بارے آگاہی دی جائے گی ندیم خان

  • کھیل کے میدان سے اہم خبرآگئی  : 2021 اور 2022 ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ممالک کا اعلان

    کھیل کے میدان سے اہم خبرآگئی : 2021 اور 2022 ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ممالک کا اعلان

    لندن :کھیل کے میدان سے اہم خبرآگئی : 2021 اور 2022 ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ممالک کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے سبب ملتوی کیا گیا ٹی20 ورلڈ کپ اب دوبراعظموں کے دوبڑے ملکوں میں منعقد ہوگا ، اس حوالے سے آئی سی سی کی طرف سے اعلان کردیا گیا ہے

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے تصدیق کی کہ کورونا وائرس کے سبب آئندہ سال فروری-مارچ میں شیڈول 50اوورز کا خواتین ورلڈ کپ بھی 2022 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

    آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سوہنے نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس کے مستقبل کے حوالے اب ہماری سوچ بالکل واضح ہے جب ہمارے تمام اراکین کی توجہ ملتوی ہونے والے مقابلوں کو دوبارہ شیڈول کرنے پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ 2021 ٹی20 ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق بھارت میں منعقد ہو گا اور 2022 میں آسٹریلیا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

    کورونا سے کرکٹ سرگرمیاں متاثر ہونے سے قبل آسٹریلیا کو رواں سال اکتوبر نومبر میں ایونٹ کی مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی تھی جس کے بعد بھارت کو 2021 میں ٹی20 اور 2023 میں 50اوورز کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی تھی۔

    اب نئے شیڈول کے مطابق بھارت پرانے منصوبے کے تحت ایونٹس کی میزبانی کرے گا البتہ رواں سال ملتوی ہونے والا ایونٹ 2022 میں آسٹریلیا میں منعقد ہو گا۔گزشتہ ماہ اپنے بورڈ کے اجلاس میں آئی سی سی نے کورونا کے درپیش مسائل اور سفری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایونٹ کو ملتوی کردیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ 2021 میں ایونٹ کے انعقاد کے موقع کو گنوانا نہیں چاہتا تھا کیونکہ ایسی صورت میں انہیں 2022 اور 2023 میں لگاتار دو سال عالمی ایونٹس کی میزبانی کرنا پڑتی۔

    رواں سال ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی تمام ٹیمیں آئندہ سال بھارت میں ہونے والے 16رکنی ایونٹ میں شریک ہوں گی جبکہ 2022 کے ٹورنامنٹ کے لیے نئے کوالیفائنگ راؤنڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    اس کے بعد ساتھ ساتھ خواتین ورلڈ کپ کو بھی 2021 سے 2022 میں منتقل کردیا گیا ہے اور آئی سی سی کے مطابق اس کی بدولت ٹیموں کو ایونٹ کے لیے اچھے طریقے سے تیاری کرنے کا موقع ملے گا۔

    مانو سوہنے نے کہا کہ رواں سال ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد سے خواتین کے بین الاقوامی مقابلے منعقد نہیں ہوئے اور اکثر ٹیمیں اسی طرح کی صورتحال سے دوچار ہیں لہٰذا ایونٹ کو 12ماہ کے لیے آگے بڑھانے سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو ورلڈ کپ سے قبل اچھے انداز میں تیاری کا موقع ملے گا۔

  • یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ایسا کرکٹ گراؤنڈ اور ایسا جنون پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا.شعیب اختر

    یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ایسا کرکٹ گراؤنڈ اور ایسا جنون پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا.شعیب اختر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق فاؤسٹ بالر شعیب اختر نے پہاڑی کنارے سڑک پر لڑکوں کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کر دی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ایسا کرکٹ گراؤنڈ اور کرکٹ کے لیے ایسا جنون آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا.

    شعیب اختر نے جو ویڈیو شیئر کی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کسی گراؤنڈ میں‌ نہیں بلکہ سڑک پر لڑکے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور تماشائیوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہے،کرکٹ کے دوران کھلاڑیوں میں جوش و جذبہ دکھائی دیتا ہے، جب کوئی آؤٹ ہوتا ہے تو سب اکٹھے ہو جاتے ہیں اور ہلہ گلہ کرتے ہیں

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس پوائنٹ پر کرکٹ کھیلی جا رہی ہے وہاں ایک طرف پہاڑی ہے تو دوسری جگہ نیچے ڈھلوان ہے، پہاڑی پر تماشائی بیٹھے ہوتے ہیں اور جب ایک ٹیم میچ جیتتی ہے تو تماشائی نعرے لگاتے ہوئے دوڑتے ہوئے نیچے آتے ہیں اور خوب نعرے لگاتے ہیں، کھلاڑیوں کو داد دیتے ہیں، اس دوران تماشائی اتنے پرجوش ہوتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو کندھوں پر اٹھا لیتے ہیں.

    ‏اللہ نے کبھی اختیار دیا تو خود گھاس کھا لوں گا مگر فوج کا بجٹ بڑھاوں گا، سابق کرکٹر شعیب اختر

  • یاسر شاہ بہترین فارم میں ہیں،بڑی محنت سے یاسرشاہ کی تربیت کی ہے : مشتاق احمد

    یاسر شاہ بہترین فارم میں ہیں،بڑی محنت سے یاسرشاہ کی تربیت کی ہے : مشتاق احمد

    لاہور:یاسر شاہ بہترین فارم میں ہیں،بڑی محنت سے یاسرشاہ کی تربیت کی ہے : اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے کرکٹرباولریاسرشاہ کی کھیل سے بہت متاثرہوئے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے یاسرشاہ کی بہترین بولنگ کےلیے پچھلے ایک ہفتے سے ان کے سٹائل پر کام کیا ،مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ اپنے سپنرز کے ساتھ اچھا تعلق قائم کرنا چاہتا ہوں

    مشتاق احمد نے کہا کہ وکٹ کنڈیشنز دیکھنے کے بعد کپتان اور کوچز نے فائنل الیون بنائی،پہلی اننگز میں شاداب خان کی اننگز سے بہت فائدہ ہوا، اظہر اور مصباح دو سپنرز کے ساتھ جانے کیلئے تیار تھے

  • افواہیں دم توڑ گئیں،قطر ورلڈکپ 2022 کا شیڈول جاری،64 میچ کھیلے جائیں گے

    افواہیں دم توڑ گئیں،قطر ورلڈکپ 2022 کا شیڈول جاری،64 میچ کھیلے جائیں گے

    دوحا : افواہیں دم توڑ گئیں،قطر ورلڈکپ 2022 کا شیڈول جاری،اطلاعات کے مطابق قطر ورلڈکپ 2022 کے میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، پہلی مرتبہ عرب ریاست قطر کے آٹھ بہترین اسٹیڈیم میں دنیا کی 32 ٹیمیں فٹبال کی حکمران کے لئے چیمپئن بننے کا خواب لئے میدان میں اتریں گی۔ ورلڈ کپ 2022 میں مجموعی طور پر64 میچز کھیلے جائیں گے۔ دفاعی چیمپئن فرانس اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

    جس نے ورلڈ کپ 2018 میں کروشیا کو فائنل میں 4-2سے آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ فٹبال ورلڈ کپ 2022 قطر کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ پہلی مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ کے میچز اب جون جولائی کی بجائے نومبر دسمبر میں کھیلے جائیں گے۔

    عرب کے صحرا قطر میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے22 ویں ایڈیشن کا افتتاحی میچ 21نومبر کو البیت اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا، فائنل 18دسمبر کو لوزیل اسٹیڈیم میں شام چھ بجے کھیلا جائے گا۔دو سال بعد قطر میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ مقابلوں کےلئے قطر میں سات جدید آرٹ کے شاہکار اسٹیڈیم تیار کئے گئے ہیں جبکہ ایک اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

    مجموعی طور پر ان آٹھ اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ 2022 کے 64 میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ کے لئے البیت اسٹیڈیم جس میں60 تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، فائنل کےلئے لوزیل اسٹیڈیم کو چنا گیا ہے جس میں80 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ مختص کی گئی ہے۔ورلڈ کپ 2022 کے ڈراز مارچ 2022 میں نکالے جائیں گے، ٹکٹوں کی فروخت 2020 کے آخر میں شروع کی جائے گی۔ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ پہلی مرتبہ ورکنگ ڈے پیر21 نومبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔

    لیگ میچز بارہ روز میں مکمل ہونگے، روزانہ چار میچز کھیلے جائیں گے لیگ کا پہلا مرحلہ،21نومبر سے2 دسمبر کو اپنے اختتام کو پہنچے گا،اس کے بعد راﺅنڈ16 پری کوارٹر فائنل مرحلے میں آٹھ میچز ہفتہ3 دسمبر سے6 دسمبر تک کھیلے جائیں گے، بدھ 7دسمبر اور جمعرات8 دسمبر کو ایونٹ میں آرام کے دن کی وجہ سے کوئی میچز نہیں کھیلے جائیں گے۔ فائنل ایٹ کوارٹر فائنل مرحلے کے چار میچز جمعہ9 دسمبر اور ہفتہ10 دسمبر کو کھیلے جائیں گے،اتوار11دسمبر اور پیر12 دسمبر کو آرام کا دن ہوگا، اس کے بعد سیمی فائنل معرکہ منگل 13دسمبر کو پہلا سیمی فائنل اور بدھ14 دسمبر کو دوسرا سیمی فائنل شیڈول کیا گیا ہے۔

    جمعرات15 دسمبر اور جمعہ16 دسمبر کو آرام کا دن رکھا گیا ہے۔ ہفتہ17 دسمبر کو تیسری پوزیشن کا میچ کھیلا جائے گا۔ فائنل اتوار 18دسمبر کو شام چھ بجے کھیلا جائے گا۔قطر ورلڈ کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی اور فیفا نے ٹیموں کو سفری سہولیات کی آسانی کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں اب کسی بھی ٹیم کو کسی بھی مقامات پر اپنے میچز کھیلنے کے لئے ہوائی سفر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    ورلڈ کپ کے فاتح ممالک کی بات کی جائے تو برازیل نے پانچ مرتبہ فٹبال کی حکمرانی کا تاج اپنے سر پر سجایا ہے، جرمنی اور اٹلی چار، چار، ارجنٹائن، یوروگوئے،فرانس نے دو، دو مرتبہ ، انگلینڈ اور اسپین نے ایک ایک بار ٹرافی کو اپنے شو کیس کی زینت بنایا ہے۔

  • بھارت کھیل کے میدان میں بھی مکاری کرنے لگا : نٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آئندہ سال کرانے کےلئے لابنگ شروع

    بھارت کھیل کے میدان میں بھی مکاری کرنے لگا : نٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آئندہ سال کرانے کےلئے لابنگ شروع

    ممبئی:بھارت کھیل کے میدان میں بھی مکاری کرنے لگا : نٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آئندہ سال کرانے کےلئے لابنگ شروع ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال آسٹریلیا میں منعقد ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جو اب آئندہ برس کھیلا جائے گا کی میزبانی کےلئے بھارت نے لابنگ شروع کر دی ۔انٹر نےشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )کی آج ہونے والی بورڈ مےٹنگ میں بھارتی اور آسٹریلوی بورڈ حکام بات چیت کریں گے،

    بی سی سی آئی میگا ایونٹ2021میں کرانے کےلئے یڑی چوٹی کا زور لگائے گا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں رواں سال اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کردیا گیا تھا، دوسری جانب بھارت کو آئندہ سال ہونے والے مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ کی میزبانی کرنا تھی، ملتوی ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اب آئندہ سال اکتوبر میں ہوگا تاہم اس کی میزبانی کا فیصلہ موخر کردیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیاکے مطابق بی سی سی آئی کی خواہش ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 میں کرائے جبکہ آسٹریلیا اپنے میگا ایونٹ کی 2022میں میزبانی کرے، آج ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ متوقع ہے،بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی اور سیکرٹری جے شاہ جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز اور چیف ایگزیکٹیو نک ہوکلے ویڈیو کال پر ہونے والی بات چیت میں اپنا کیس لڑیں گے،

    ایک آئی سی سی بورڈ ممبر کے مطابق کینگروز آئندہ سال میگا ایونٹ کرانے کیلیے پر تول رہے ہیں،ان کی پوری کوشش ہے کہ 2022تک انتظار کی کوفت سے نہ گزریں۔دوسری جانب بی سی سی ا?ئی کا موقف بھی کمزور نہیں کہا جا سکتا، حکام کا بجا طور پر خیال ہے کہ اگر آئندہ سال کا میگا ایونٹ آسٹریلیا کرائے تو بھارت پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2022 اور اس کے بعد 50 اوورزکے ورلڈکپ 2023کا میزبان ہوگا، یہ بات معقول نہیں لگتی،بی سی سی آئی اپنا کیس لڑنے کےلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گا،امکان یہی ہے کہ آسٹریلیا کو 2 سال تک انتظار کرنا ہوگا۔