Baaghi TV

Category: کھیل

  • مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

    مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

    مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

    باغی ٹی وی :مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنالئے۔ بابر اعظم 69 جبکہ اسد شفیق 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔

    گزشتہ روز قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، 36 کے مجموعے پر پہلی وکٹ گری، اوپنر عابد علی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انہیں جوفرا آرچر نے بولڈ کیا۔

    کپتان اظہر علی نے 6 گیندیں کھیلیں اور کھاتہ کھولے بغیر کرس ووکس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ کرکٹ کے دوران بارش نے اپنا کھیل جاری رکھا، آنکھ مچولی جاری رہی، پہلے روز صرف 49 اوور کا میچ ہو سکا۔

    چائے کے وقفے کے بعد قومی بلے باز اِن ایکشن ہوئے، بابر اعظم نے خوب دم خم دکھایا، ٹیسٹ کیرئر کی 14 ویں نصف سنچری مکمل کی اور آؤٹ نہیں ہوئے، پہلے بارش اور پھر کم روشنی بڑی رکاوٹ بنی، کھیل جلد ختم کر دیا گیا۔
    واضح رہےکہ انگلینڈ کی ٹیم میں جو رووٹ کپتان، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومنیک بیس، اسٹورٹ براڈ اور روری برنز شامل ہیں۔ زیک کراولی، سیم کرن، اولی پاپ، ڈوم سیبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور جو بٹلر بھی ٹیم کا حصہ ہیں
    ٹیم میں تین اوپنرز کو شامل کیا گیا ہے، اوپنرز میں عابد علی، امام الحق اور شان مسعود شامل ہیں۔ قوی امکان ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ عابد علی کو کھلایا جائے۔ ون ڈاؤن کی پوزیشن کپتان اظہر علی سنبھالیں گے۔

    مڈل آرڈر میں بیٹنگ کا بوجھ نائب کپتان بابر اعظم، سینئر بیٹسمین اسد شفیق اٹھائیں گے، دو وکٹ کیپرز کا انتخاب کیا گیا ،محمد رضوان اور سرفراز میں سے سابق کپتان پہلا میچ میں پویلین میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔

    فواد عالم بھی 16 رکنی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، ٹیم میں دو سپنرز کو رکھا گیا ہے، یاسر شاہ کیساتھ شاداب کو بھی میدان میں اُتارے جانے کا امکان ہے جبکہ کاشف بھٹی کھلاڑیوں کو پانی پلانے کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ فاسٹ باؤلرز میں محمد عباس، نسیم شاہ، شاہین شاہ، سہیل خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں

  • بابر اعظم نے کوہلی اور اسمتھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور ریکارڈ ‌اپنےنام کرلیا

    بابر اعظم نے کوہلی اور اسمتھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور ریکارڈ ‌اپنےنام کرلیا

    بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ‌اپنے نام کرلیا . کوہلی اور اسمتھ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
    باغی ٹی و ی : پاکستان کی شان بابر اعظم نے پھر سے پاکستان کا سر فخر سے بلند کرتے ہوئے ایک اور ریکارڈ‌اپنے نام کر لیا ،ون ڈے کرکٹ کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی بابر اعظم اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں اور دنیا کے صف اول کے کھلاڑیوں میں اپنا نام درج کروارہے ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابراعظم نے دو سال کے دوران ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ ایورج کا ریکارڈ اپنے نام کرکے اسٹیو اسمتھ اور ویرات کوہلی بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    اسٹیو اسمتھ کی ٹیسٹ میچز میں رنز بنانے کی ایورج62 ہے جب کہ ویرات کوہلی کی55 ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابراعظم کی گزشتہ دو سال کے دوران ٹیسٹ ایوریج65 رنز رہے۔بابراعظم ٹیسٹ میچز کی مسلسل پانچ اننگز میں پچاس یا زائد اسکور کرنے والے ساتویں پاکستانی بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔

    انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں بابر کی مسلسل پانچویں ٹیسٹ اننگز تھی جس میں انھوں نے 50 کا ہندسہ عبور کیا۔ ان سے قبل ظہیر عباس، سعید انور، انضمام الحق، محمد یوسف، مصباح الحق اور سرفراز احمد بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ بابر اعظم کی ان پانچ اننگز میں تین سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

  • پی سی بی کا بیروزگار خواتین کرکٹرز کی امداد کا اعلان

    پی سی بی کا بیروزگار خواتین کرکٹرز کی امداد کا اعلان

    لاہور، 6 اگست 2020ء: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ڈیوٹی آف کیئر پاليسی کے تحت خواتين کرکٹرز کے لیے تين ماہ کے امدادی پيکج کا اعلان کیا ہے۔ خواتین کرکٹرز کی مالی امداد کی یہ تجویز عروج ممتاز کی سربراہی میں کام کرنے والے ویمنز ونگ نے پيش کی تھی، جسے چيرمين پی سی بی احسان مانی نے منظور کرلیا۔

    اس اسکيم سے 25 خواتين کرکٹرز مستفید ہوں گی، جنہیں اگست سے اکتوبرتک ماہانہ 25 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔

    ان 25 خواتين کرکٹرز کا اعلان کردہ اسکیم کے لیے انتخاب، ان کی جانب سے اہلیت کے مقررہ معیار پر پورا اترنے کے بعدکیا گیا ہے۔ تین ماہ پر مشتمل اس اسکیم کے لیے اہلیت کا مقررہ معیار مندرجہ ذیل ہے:

    ڈوميسٹک سيزن 2019-20 کا حصہ ہونا، سيزن 2020-21 کے لیے کنٹريکٹ نہ ملنا اور فی الحال آمدن کا کوئی ذریعہ (نوکری، کنٹریکٹ یا کاروبار) نہ ہونا۔

    کورونا وائرس کی وباء سے کرکٹ کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ، جس کے سبب پیدا شدہ موجودہ معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ان 25 خواتین کرکٹرز کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا گیاہے۔

    اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ جون ميں خواتين کرکٹرز کے لیے کنٹریکٹ کا اعلان بھی کرچکا ہے۔ جس کے مطابق 9 سنٹرل کنٹريکٹ يافتہ اور اتنی ہی ایمرجنگ کھلاڑیوں کو دئیے گئے 12 ماہ پر مشتمل کنٹريکٹ کا اطلاق يکم جولائی 2020 سے ہوچکا ہے۔

    حالیہ اعلان کے بعد اب پی سی بی فی الحال مجموعی طور پر 43 خواتین کرکٹرز کی امداد کررہا ہے۔

    عروج ممتاز: عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ کوويڈ 19 کے باعث دنيا بھر ميں خواتين کرکٹ کی سرگرمياں رکی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وباء سے ہماری خواتين کرکٹرز بھی بہت متاثر ہوئی ہيں اور ان ميں سے کچھ تو ایسی ہیں جو اپنے اہل خانہ کی واحد کفيل ہیں۔

    عروج ممتاز نے کہا چونکہ خواتين کرکٹ آہستہ آہستہ فروغ پارہی ہے، لہٰذا یہ وقت کا تقاضہ تھا کہ پی سی بی اس اسکيم کے تحت نہ صرف اپنے کھلاڑیوں کی حفاظت کرتا بلکہ انہيں يہ یقین دلانا بھی ضروری تھا کہ بورڈ ان کی قدر کرتا ہے اور ان مشکل لمحات ميں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

    انہوں نے مزيد کہا کہ ڈوميسٹک سيزن 2019-20 ميں مجموعی طور پر 48 کھلاڑيوں نے حصہ ليا تھا، جس ميں سے 25 کھلاڑی تو اس اسکيم سے مستفيد ہوں گی جبکہ باقی ماندہ خواتین کرکٹرز يا تو پی سی بی کے کنٹريکٹ پر ہيں يا پھر وہ کہيں اور ملازمت کر رہی ہيں۔

    عروج ممتاز نے کہا کہ وہ اپنی ٹيم کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے چيئرمين اور چيف ايگزيکٹو کی بھی مشکور ہيں جنہوں نے اس معاملے کو سمجھا اور ایک ایسا فيصلہ کيا، جو مستقبل ميں خواتين کرکٹ کی پذیرائی اور فروغ ميں معاونت کرے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے قبل جون میں بھی ایسی ہی ایک اسکیم متعارف کرواچکا ہے، جس سے 161 اسٹيک ہولڈرز جن ميں سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز ،ميچ آفيشلز، اسکوررز اور کيوريٹرز مستفید ہوئےتھے۔ اس یک مدتی اسکیم کا مقصد کوويڈ 19 کے باعث پیدا شدہ حالات سے نمٹنے ميں اپنے اسٹیک ہولڈرز کی معاونت کرنا تھا۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ملازمین کی گریجویٹی ختم کردی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ملازمین کی گریجویٹی ختم کردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ملازمین کی گریجویٹی ختم کردی

    تمام ایمپلائز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا،جس میں کہا گیا ہے کہ مئی دو ہزار بیس تک کی گریجویٹی لے لیں،گریجویٹی ختم کی ہے البتہ پی ایف فنڈ جاری رہے گا

    گریجویٹی ختم ہونے سے مستقل ملازمت ختم ہوگئی ؟ ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،پی سی بی مستقل ملازمین کو بھی ایک ماہ کے نوٹس پر نکال سکتا ہے ،

    پی سی بی نے کہا کہ کسی ملازم کی مستقل نوکری کا اسٹیٹس ختم نہیں کیا ،

    دوسری جانب پی سی بی نے بیروزگار خواتین کرکٹرز کی امداد کا اعلان کیا ہے، امدادی پیکج سے 25 خواتین کرکٹرز کو اگست سے اکتوبر تک ماہانہ 25 ہزار روپے وظیفہ ملے گا،خواتین کرکٹرز کی مالی امداد کی یہ تجویز عروج ممتاز کی سربراہی میں کام کرنے والے ویمنز ونگ نے پيش کی تھی

  • پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ، بارش نے کھیل کا مزا کرکرا کردیا

    پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ، بارش نے کھیل کا مزا کرکرا کردیا

    پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ، بارش نے کھیل کا مزا کرکرا کردیا

    باغی ٹی وی : پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان نے اپنی اننگ میں‌دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 121 رنز سکور کیے ہیں .کریز پر بابر اعظم 52 اور شان مسعود 45 پر موجود ہیں جبکہ بارش کی وجہ سے کھیل موخر کر دیا گیا ہے.

    ٹاس کے بعد مختصر بات کرتے ہوئے کپتان اظہرعلی نے کہا کہ انگلینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں 3 فاسٹ بالرزاور2اسپنر کھلا رہے ہیں۔

    انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ نے کہا کہ پاکستان کےخلاف ٹیسٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم ہی پاکستان کےخلاف کھیلےگی۔

    انگلینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتان اظہرعلی، عابد علی، بابراعظم، شان مسعود، اسد شفیق، محمد رضوان، شاداب خان، یاسرشاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

    ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 14 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔

    انگلینڈ کی ٹیم میں جو رووٹ کپتان، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومنیک بیس، اسٹورٹ براڈ اور روری برنز شامل ہیں۔ زیک کراولی، سیم کرن، اولی پاپ، ڈوم سیبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور جو بٹلر بھی ٹیم کا حصہ ہیں
    ٹیم میں تین اوپنرز کو شامل کیا گیا ہے، اوپنرز میں عابد علی، امام الحق اور شان مسعود شامل ہیں۔ قوی امکان ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ عابد علی کو کھلایا جائے۔ ون ڈاؤن کی پوزیشن کپتان اظہر علی سنبھالیں گے۔

    مڈل آرڈر میں بیٹنگ کا بوجھ نائب کپتان بابر اعظم، سینئر بیٹسمین اسد شفیق اٹھائیں گے، دو وکٹ کیپرز کا انتخاب کیا گیا ،محمد رضوان اور سرفراز میں سے سابق کپتان پہلا میچ میں پویلین میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔

    فواد عالم بھی 16 رکنی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، ٹیم میں دو سپنرز کو رکھا گیا ہے، یاسر شاہ کیساتھ شاداب کو بھی میدان میں اُتارے جانے کا امکان ہے جبکہ کاشف بھٹی کھلاڑیوں کو پانی پلانے کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ فاسٹ باؤلرز میں محمد عباس، نسیم شاہ، شاہین شاہ، سہیل خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں

  • پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ  سیریز کا پہلامیچ آج

    پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلامیچ آج

    پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلامیچ آج

    باغی ٹی وی :آخر کار جس کا شائقین کرکٹ‌کو انتظار تھا وہ لمحہ آن پہنچا ، انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سے اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں شروع ہوگا۔

    میچ دوپہر اڑھائی بجے ٹاس ہونے کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہو گا جس کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم میں 16 کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ قیادت کا تاج اظہر علی کے پاس ہے۔

    ٹیم میں تین اوپنرز کو شامل کیا گیا ہے، اوپنرز میں عابد علی، امام الحق اور شان مسعود شامل ہیں۔ قوی امکان ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ عابد علی کو کھلایا جائے۔ ون ڈاؤن کی پوزیشن کپتان اظہر علی سنبھالیں گے۔

    مڈل آرڈر میں بیٹنگ کا بوجھ نائب کپتان بابر اعظم، سینئر بیٹسمین اسد شفیق اٹھائیں گے، دو وکٹ کیپرز کا انتخاب کیا گیا ،محمد رضوان اور سرفراز میں سے سابق کپتان پہلا میچ میں پویلین میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔

    فواد عالم بھی 16 رکنی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، ٹیم میں دو سپنرز کو رکھا گیا ہے، یاسر شاہ کیساتھ شاداب کو بھی میدان میں اُتارے جانے کا امکان ہے جبکہ کاشف بھٹی کھلاڑیوں کو پانی پلانے کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ فاسٹ باؤلرز میں محمد عباس، نسیم شاہ، شاہین شاہ، سہیل خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں

  • گیارہ موٹرسائیکلوں پر سے جمپ لگانے والے آصف کے دنیا بھرمیں چرچے

    گیارہ موٹرسائیکلوں پر سے جمپ لگانے والے آصف کے دنیا بھرمیں چرچے

    لاہور :شاعرمشرق علامہ محمد اقبال نے سچ فرمایا تھا”ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی“ علامہ اقبال کے اس شعرکا مصداق ” گیارہ موٹرسائیکلوں پر سے جمپ لگانے والے آصف کے دنیا بھرمیں چرچے”یہ بات ثابت کرتی ہےکہ پاک سر زمین پر ہر شعبےمیں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس کی زندہ مثال پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہرٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان آصف کی ہے

    جس نے اپنے دوستوں سے شرط لگا کرپہلے نہرکو جمپ لگا کر پار کیا اور بعد ازاں اس نے 11 موٹر سائیکلوں کولانگ جمپ لگا کر پار کیا تو اس کی یہ ویڈیو سوشل ڈالتے ہی دُنیا بھر میں وائرل ہوگئی جس کے بعد اولمپک گولڈ میڈلسٹ کارل لوئیس نے پاکستانی ہیرو کے ٹیلنٹ کی تعرہف کرتے ہوئے کہا کہ بلاخوف جمپ لگانا بہترین سوچ کا عکاس ہے،

    گیارہ موٹرسائیکلوں پر سے جمپ لگانےوالے اورنہر کو پارکرنیوالے آصف کو ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے لاہوربلالیا ہے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر کاکہنا ہے کہ آصف کے ٹرائلز لیے جائیں گے اور اس کے ٹیلنٹ کو بہترین کوچزسے مزید نکھارا جائے گا تاکہ وہ انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کرکے اپنا اور ملک وقوم کا نام روشن کر سکے۔لانگ جمپ لگانے کے شوقین آصف کا کہنا ہے کہ وہ ڈیڑھ دو سال سے اس فن میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

  • ٹھٹہ کے نوجوان کی قسمت کُھل گئی اور وہ راتوں رات مشہور ہوگیا

    ٹھٹہ کے نوجوان کی قسمت کُھل گئی اور وہ راتوں رات مشہور ہوگیا

    سوشل میڈیا پر لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ٹھٹہ کے نوجوان کی قسمت کُھل گئی اور وہ راتوں رات مشہور ہوگیا۔جیو ٹی وی کے مطابق ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والےنوجوان آصف کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ملک بھر کے صارفین کی جانب سے اسے سراہا جارہا تھا۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد  پاکستان ایتھلیٹیکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے نوجوان آصف سے رابطہ کرکے اسے لاہور بلالیا۔ صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ کوچز آصف کے ٹرائلز لیں گے۔دوسری جانب امریکہ کے معروف ایتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ کارل لوئیس بھی پاکستانی گمنام ہیرو کے مداح ہوگئے ہیں۔لانگ جمپ کرنےوالے آصف کی ویڈیو پر اولمپئن کارل لوئس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاخوف جمپ لگانا بہترین سوچ کا عکاس ہے۔

  • گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف  پنجہ آزمائی کے لیے تیار

    گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف پنجہ آزمائی کے لیے تیار

    باغی ٹی وی : گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف پنجہ آزمائی کے لیے تیار

    گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف تیاری کے ساتھ میدان میں‌اترنے والی ہے . بروز بدھ 5 اگست سے مانچسٹر کا اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کا میزبان ہو گا، اس ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے تین فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اولڈ ٹریفورڈ کی پچ پر اسپنرز کے کردار کو دیکھتے ہوئے، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے یاسر شاہ کے ہمراہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو فائنل الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    دلچسپ بات یہ ہے کہ شاداب خان جو کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ سفر نہیں کر سکے تھے، وہ انگلینڈ پہنچنے کے بعد بھی بطور بولر خاص ردھم میں دکھائی نہیں دے رہے۔

    ڈر بی میں کھیلے گئے پہلے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں پی سی بی وائٹس کے لیے کھیلنے والے شاداب نے 17 اوورز میں 104رنز دیے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے، البتہ 2018 میں انگلینڈ میں دو ٹیسٹ میں دو نصف سینچریاں بنانے والے شاداب کو بیٹنگ کو مضبوط کرنے کی غرض سے فہیم اشرف پر ترجیع دی جا رہی ہے، امکان ہے کہ وہ ساتویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

    انگلینڈ میں کھیلنے والی پاکستان ٹیم کے چار کھلاڑی عابد علی، وکٹ کیپر محمد رضوان، فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ انگلینڈ میں ٹیسٹ کھیلنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔

    مانچسٹر میں پاکستان کی پہلے ٹیسٹ کے لیے 11 ارکان پر مشتمل ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔

    اظہر علی ( کپتان )، عابد علی، شان مسعود، اسد شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، شاداب خان، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ

  • جاوید مرتضیٰ کو پی سی بی کا چیف فنانشل آفیسر مقرر کردیا گیا

    جاوید مرتضیٰ کو پی سی بی کا چیف فنانشل آفیسر مقرر کردیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ اعلان کرتا ہے کہ جاوید مرتضیٰ کو نیا چیف فنانشل آفیسر مقرر کردیا گیا ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے جاوید مرتضیٰ کی تقرری، تعیناتی کے ایک مربوط عمل سے گزرنے کے بعد کی گئی ہے۔ بی اوجی نے ان کی تعیناتی کی منظوری جمعرات کو ایک سرکلرقرارداد کے ذریعے دی۔

    30 سالہ ملازمت کا تجربہ رکھنے والے جاوید مرتضیٰ ایک معروف فنانس پروفیشنل ہیں ،جن کے پاس کمرشل آپریشنز، فنانشل پلاننگ اینڈ اینالسز، کارپوریٹ فنانس، فنانشل اینڈ مینیجریل اکاؤنٹنٹگ، انٹرنل اور ایکسٹرنل آڈٹس، بین الاقوامی ٹیکسیشن اور ای آر پی امپلیمنٹیشن کا وسیع تجربہ موجود ہے۔

    جاوید مرتضیٰ پاکستان، انگلینڈ اینڈ ویلز میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے رکن اور ورجنینیا اسٹیٹ بورڈ آف اکاؤنٹنٹسی امریکہ کے سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹ بھی ہیں۔ انہوں نے امریکہ سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

    وہ ٹورنٹو اور سنگاپور میں کے پی ایم جی کے لیے جبکہ لندن میں ایرنسٹ اینڈ ینگ کے لیے خدمات ادا کرچکے ہیں۔ ان کی آخری ملازمت پاکستان میں کام کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنی کے فنانشل پلاننگ اینڈ اینالسز کے سربراہ کی حیثیت سے تھی۔

    احسان مانی، چیئرمین پی سی بی:

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ وہ جاوید مرتضیٰ کو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاوید مرتضیٰ اپنے ہمراہ جو تجربہ لارہے ہیں اس سے ادارے کے معاشی معاملات، شفافیت اور گورننس کے نظام میں بہتری آئے گی۔

    جاوید مرتضیٰ 3 اگست بروز پیر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔