Baaghi TV

Category: کھیل

  • نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں آئی سی سی کے کرونا قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ

    نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں آئی سی سی کے کرونا قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ

    نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں آئی سی سی کے کرونا قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020-2021 ،نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں آئی سی سی کے کرونا قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز ستمبر کے آخر میں نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کرونا قوانین کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں ہر اسکواڈ 20 سے 22 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا،سیزن میں ٹیموں کو کرونا ریپلیسمنٹ کی سہولت حاصل ہو گی

    قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ملتان اور راولپنڈی میں کروانے کی تجویز ہے ،قائد اعظم ٹرافی ببل سیکیور ماحول میں کروانے کے لئے ایونٹ ایک ہی شہر تک محدود کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،کراچی میں چھ فرسٹ کلاس سینٹر ہونے کے باعث قائد اعظم ٹرافی کراچی میں کروانے کی تجویز زیر غور ہے

    قائد اعظم ٹرافی میں ٹیموں کے لئے ایک ہی ہوٹل بک کروایا جائے گا

    سابق کپتان سلمان بٹ نے کی ڈومیسٹک کرکٹ میں ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کی اپیل

  • قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اسد ملک لاہور میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

    قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اسد ملک لاہور میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

    قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اسد ملک لاہور میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔ اسد ملک کی صاحبزادی بھی ان کے ہمراہ تھیں جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل دوپہر 1:30 بجے جناح پارک بوہار والی مسجد شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی.
    اسد ملک ٹوکیو اولمپکس 1964 سلور، میکسیکو اولمپکس 1968 گولڈ اور میو نیخ اولمپکس 1972 سلور میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیموں کا حصہ تھے. اس کے علاوہ جکارتا ایشین گیمز 1962 گولڈ ،1966 کی سلور بنکاک ایشین گیمز 1970ء کا گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیموں میں بھی شامل تھے۔
    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل نے اولمپیئن اسد ملک کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے.
    پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری آصف باجوہ اور تمام ہاکی اولمپینز نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ غم اور مشکل کی اس گھڑی میں ہاکی فیملی لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

  • لاہور کی نارملائزیشن کمیٹی کا چیئرمین محمد معظم علی کومنتخب کیا گیا

    لاہور کی نارملائزیشن کمیٹی کا چیئرمین محمد معظم علی کومنتخب کیا گیا

    لاہور:پاکستان میں‌ فٹ بال کھیل کے فیروغ کے لیے کوششیں ایک بارپھرتیزی سے جاری ہیں ، اس سلسلے میں ملک کے مختلف حصوں میں فت بال نارملائزیشن کمیٹیوں کو پھر سے فعال کیا جارہا ہے

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے بعد پنجاب کی نارملائزیشن کمیٹی اور لاہور کی نارملائزیشن کمیٹی بھی لگا دی گئی

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے لاہور کی نارملائزیشن کمیٹی کا چیئرمین محمد معظم علی کومنتخب کیا گیا

    محمد معظم علی لاہور میں تمام کلبوں کی اسکروٹنی اور ریجسٹریشن کے فرائض سر انجام دیں دے اور بوگس کلبز کی نشاندہی کریں گے

    یہ نارملائزیشن کمیٹی لاہور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کی جگہ پر کام کرے گی

  • پی سی بی وائٹس کے اوپنر امام الحق کلئیر قرار

    پی سی بی وائٹس کے اوپنر امام الحق کلئیر قرار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی وائٹس کے اوپنر امام الحق کلئیر قرار دے دیئے گئے

    ٹیم ڈاکٹر نے بائیں ہاتھ کے اوپنر کو بیٹنگ کی اجازت دے دی امام الحق نے میچ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل وارم اپ بیٹنگ پریکٹس کی،گذشتہ روز ریٹائرڈ ہرٹ قرار دئیے جانے والے امام الحق آج میچ میں بیٹنگ کریں گے

    گذشتہ روز میچ کے دوران نسیم شاہ کی گیند امام الحق کے بائیں ہاتھ پر لگی تھی، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی گیند امام الحق کے ہاتھ پر لگی تھی، گیند لگنے کے بعد امام الحق گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

    فاسٹ باولر محمد عامر کا کرونا ٹیسٹ،انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے

    پریکٹس میچ سے قبل وقار یونس نے لیٹ سوئنگ کا فن سکھایا، جس کا فائدہ ہوا، سہیل خان

  • وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی کی شاہد آفریدی سے ملاقات

    وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی کی شاہد آفریدی سے ملاقات

    وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی کی انٹرنیشنل کرکٹر شاہد آفریدی سے ملاقات.شاہد آفریدی نےپنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس لاہور کا دورہ کیا۔ وزیر کھیل پنجاب اور شاہد آفریدی کا کھیلوں کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ.

    شاہد آفریدی نے سپورٹس سیکٹر میں ہونے والی ڈویلپمینٹ پر حکومت پنجاب کو مبارکباد دی۔ شاہد آفریدی ہمارے قومی ہیرو ہیں۔شاہد آفریدی کی کرکٹ کے لیے خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ رواں مالی سال میں پنجاب میں کھیلوں کی سہولیات میں خاطرخواہ اضافہ کیا جارہا ہے۔ گرین سپورٹس پراجیکٹ کے تحت دیہاتوں کی سطح پر کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کئے جائیں گے۔ وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی

    سپورٹس بورڈ پنجاب نے کبڈی ورلڈ کپ منعقد کروا کر تاریخ رقم کی۔ کرونا لاک ڈاؤن کے بعد کرکٹ کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ کام کروں گا۔ شاہد آفریدی

    عید کے بعد وزیر کھیل پنجاب اور شاہد آفریدی اس حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔

  • پنجاب کے وزیر کھیل کی شاہد آفریدی سے ملاقات، عید کے بعد کریں گے بڑا اعلان

    پنجاب کے وزیر کھیل کی شاہد آفریدی سے ملاقات، عید کے بعد کریں گے بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی کی انٹرنیشنل کرکٹر شاہد آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے

    شاہد آفریدی نےپنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس لاہور کا دورہ کیا۔ وزیر کھیل پنجاب اور شاہد آفریدی نے کھیلوں کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا

    پنجاب کے وزیرکھیل رائے تیمور خان بھٹی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ہمارے قومی ہیرو ہیں۔شاہد آفریدی نے سپورٹس سیکٹر میں ہونے والی ڈویلپمینٹ پر حکومت پنجاب کو مبارکباد دی۔

    رائے تیمور خان بھٹی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کی کرکٹ کے لیے خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔رواں مالی سال میں پنجاب میں کھیلوں کی سہولیات میں خاطرخواہ اضافہ کیا جارہا ہے۔گرین سپورٹس پراجیکٹ کے تحت دیہاتوں کی سطح پر کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کئے جائیں گے۔

    کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

    لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

    کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے کبڈی ورلڈ کپ منعقد کروا کر تاریخ رقم کی۔ کرونا لاک ڈاؤن کے بعد کرکٹ کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ کام کروں گا۔ عید کے بعد وزیر کھیل پنجاب اور شاہد آفریدی اس حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔

    شاہد آفریدی بھی کرونا کا شکار بن گئے

  • انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے  قبل چار روزہ انٹرا اسکواڈ فرسٹ کلاس  میچ آج سے شروع ہو گا

    انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل چار روزہ انٹرا اسکواڈ فرسٹ کلاس میچ آج سے شروع ہو گا

    انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل چار روزہ انٹرا اسکواڈ فرسٹ کلاس میچ آج سے شروع ہو گا

    باغی ٹی وی : ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کادوسرا انٹرا اسکواڈ چار روزہ پریکٹس میچ آج سے دی انکورا کاؤنٹی گراؤنڈ ڈربی میں شروع ہوگا۔ پانچ اگست سے شروع ہونے والی سیریز سے قبل اس چار روزہ پریکٹس میچ کو فرسٹ کلاس میچ کا درجہ دیا گیا ہے۔

    مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے(پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے) شروع ہونے والے میچ میں پی سی بی گرین کی قیادت اظہر علی جبکہ پی سی بی وائیٹ کی کپتانی سرفراز احمد کے سپرد کی گئی ہے۔

    میچ کے لیے اعلان کردہ دونوں ٹیموں کے 14 رکنی اسکواڈز مندرجہ ذیل ہیں:

    پی سی بی گرین:

    اظہر علی (کپتان)، عابد علی، اسد شفیق، بابراعظم، شان مسعود، محمد رضوان،محمد عباس، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، وہاب ریاض، یاسر شاہ، شاداب خان، محمد حفیظ اور محمد حسنین۔

    پی سی بی وائیٹ:

    سرفراز احمد (کپتان)، فہیم اشرف، فواد عالم، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، حیدر علی، امام الحق، عمران خان، کاشف بھٹی، خوشدل شاہ، موسیٰ خان، سہیل خان اور عثمان شنواری۔

    جمعہ سے شروع ہونے والا یہ چار روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ پانچ اگست کو انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کا آخری پریکٹس میچ ہے۔قومی کرکٹ ٹیم اس سے قبل 2، دو روزہ اور ایک چار روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ بھی کھیل چکی ہے۔

    اس سے قبل کھیلے گئے چار روزہ انٹرا ا سکواڈ پریکٹس میچ میں ٹیم گرین نے ٹیم وائیٹ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ٹیم وائیٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 249 رنز بنائے تھے، جواب میں ٹیم گرین کی ٹیم 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ 68 رنز کی سبقت سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ٹیم وائیٹ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کی تو ٹیم گرین نے میچ کے آخری روز 353 رنز کا مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    گذشتہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں چھ نصف سنچریاں ( محمد رضوان، اسد شفیق(2)، حیدر علی، بابراعظم اورفخر زمان) اور 2 سنچریاں (محمد رضوان اور اظہر علی) بنیں ۔باؤلنگ میں نسیم شاہ اور سہیل خان نے ایک اننگز میں پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    میڈیا اور فینز کی سہولت کے لیے میچ کی تصاویر، ویڈیوز اور اسکور کارڈ سے متعلق تمام تر تفصیلات پی سی بی فراہم کرے گا۔

  • کھیلیں غیرنصابی نہیں بلکہ نصاب کا حصہ ہونا چاہیں،بچے کی صحت،ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے،فیضان لاکھانی

    کھیلیں غیرنصابی نہیں بلکہ نصاب کا حصہ ہونا چاہیں،بچے کی صحت،ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے،فیضان لاکھانی

    لاہور:کھیلیں غیرنصابی نہیں بلکہ نصاب کا حصہ ہونا چاہیں،بچے کی صحت،ملک کی ترقی اورمعاشرے کے استحکام کے لیے ضروری ہے،ان خیالات کا اظہارمعروف سپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی نے اپنے ایک وڈیوپیغآم میں کیا ہے

    فیضان لاکھانی کہتے ہیں کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ کھیلوں کوتعلیم کا باقاعدہ ایک حصہ قراردے اوراسے غیرنصابی سرگرمی کی بجائے نصاب کا باقاعدہ ایک حصہ بنادے تاکہ اس قوم کے نونہال تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلں کودیں اوراپنی تعلیمی صلاحیتوں کو بہتربنانے کے ساتھ ساتھ اپنی دماغی اورجسمانی فٹنس کو بھی بہترکرسکیں

    فیضان لاکھانی کہتے ہیں کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ سکولوں میں کھیل کے میدان ہونے چاہیں ، اس کے ساتھ ساتھ بچوں کومختلف قسم کےکھیلوں کی ترغیب دینی چاہیے تاکہ وہ کھیل کراپنے آپ کومیڈیکلی فٹ برقراررکھیں

     

    فیضان لاکھانی کہتے ہیں اس کے لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ اقدامات کرے ، تاکہ اس قوم کے نوجوان کھیل کے میدان میں بھی کارہائے نمایاں انجام دے سکیں

    ان کا کہنا تھا کہ جدید دورمیں اب تو یہ ایک طریقہ تدریس بن گیا ہے جس میں بچے کوکھیل ہی کھیل میں سکھایا جاتا ہے

    فیضان لاکھانی کہتے ہیں اس کافائدہ یہ ہوگا کہ ہمارے نوجوان صحت مند بھی ہوں گے اوربہترصحت اورفٹنس کی بنیاد پرمعاشرے کولیڈ بھی کریں‌گے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمارے نوجوان عالمی سطح پرپاکستان کا کھیلوں کے میدان میں نام روشن کریں گے

  • خودمختاراوربااختیارہیں : وزیراعظم ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، احسان مانی

    خودمختاراوربااختیارہیں : وزیراعظم ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، احسان مانی

    لاہور: خودمختاراوربااختیارہیں : وزیراعظم ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہمارے معاملے میں زیادہ مداخلت نہیں کرتے۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں غیرملکی کرکٹرز کو کھیلتا دیکھنے کی خواہش ہے، نیا ڈومیسٹک نظام اس خواہش کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    احسان مانی کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ نظام سابق کرکٹرز کو ماضی سے زیادہ روزگار دے گا، سابق کرکٹرز کو سمجھنا ہوگا کہ پہلے صرف پی سی بی تھا، اب 6 مزید ایسوسی ایشنز میں بھی روزگار پیدا ہورہا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پی سی بی کے معاملات میں زیادہ مداخلت نہیں کرتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں احسان مانی نے کہا کہ بھارت سے کھیلنے کو تیار ہیں مگر ان کے پیچھے پیچھے نہیں بھاگیں گے، ماضی کا مطالعہ کرلیں تو سیریز سے گریز ہمیشہ بھارت نے کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی اور وزیراعظم کو ڈومیسٹک کرکٹ کو مستحکم کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا انگلینڈ کا دورہ کرونا کے حالات کے پیش نظر ایک بڑا چیلنج ہے لیکن اس سے ٹیم کو بین الاقوامی کرکٹ ملے گی، ہم انگلیںڈ کرکٹ بورڈ کی مدد بھی کرنا چاہتے ہیں۔

  • پریکٹس میچ سے قبل وقار یونس نے لیٹ سوئنگ کا فن سکھایا، جس کا فائدہ ہوا، سہیل خان

    پریکٹس میچ سے قبل وقار یونس نے لیٹ سوئنگ کا فن سکھایا، جس کا فائدہ ہوا، سہیل خان

    پریکٹس میچ سے قبل وقار یونس نے لیٹ سوئنگ کا فن سکھایا، جس کا فائدہ ہوا، سہیل خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے جانے والے پہلے چار روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کی پہلی اننگز میں 5وکٹیں حاصل کرنے والے سہیل خان نے اپنی عمدہ کارکردگی کا کریڈیٹ وقار یونس کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ نے انہیں انگلینڈ میں لیٹ سوئنگ کے گر سکھائے ہیں۔

    انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں انگلش کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے والے فاسٹ باؤلر سہیل خان نے اس سے قبل 2016 میں دورہ انگلینڈ کے 2 ٹیسٹ میچوں میں 25 کی اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس سیریز میں انہوں نے 2 مرتبہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی۔

    فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز پاکستان سے مختلف ہیں، یہاں ہر باؤلر کا گیند سوئنگ ہوتا ہے لہٰذا انہوں نے چار روزہ پریکٹس میچ سے قبل وقار یونس سے لیٹ سوئنگ کا فن سیکھنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ وقار یونس ایک لیجنڈ ہیں جو بات انہیں گذشتہ چند روز سے الجھائے ہوئے تھی، وقار یونس نے وہ 5 منٹ میں سکھا دی۔ فاسٹ باؤلر نےکہا کہ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    سہیل خان نے مزید کہا کہ وہ باؤلنگ کوچ وقار یونس کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ باؤلنگ کا فن سیکھنے کے لیے وقار یونس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 4 سال بعد ٹیم میں واپسی پر انہیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2016 میں دورہ انگلینڈ میں 2 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد اسی سرزمین پر ایک بار پھر اچھی باؤلنگ کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔

    سہیل خان نے کہا کہ جس طرح کورونا وائرس کے وقفے کے بعد ٹیم منیجمنٹ نےایک منصوبہ بندی کے تحت کھلاڑیوں کی بتدریج کرکٹ میں واپسی کے عمل کو یقینی بنایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی مصباح الحق، وقار یونس،یونس خان اور مشتاق احمد کی انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگی کا بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں۔

    انہوں نےمزید کہا کہ نوجوان فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور وہ دونوں نوجوان فاسٹ باؤلرز کی نیٹ اور میچ میں عمدہ کارکردگی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کو 150 کی رفتار پر باؤلنگ کرتے دیکھنا ایک پرمسرت لمحہ ہوتاہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایک بہترین باؤلر ہیں۔

    فاسٹ باولر محمد عامر کا کرونا ٹیسٹ،انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے