Baaghi TV

Category: کھیل

  • عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کا سوتیلی بہن سے شادی کرنے کا اعلان،دنیا حیران

    عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کا سوتیلی بہن سے شادی کرنے کا اعلان،دنیا حیران

    پرتگال :عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کا سوتیلی بہن سے شادی کرنے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کا سوتیلی بہن سے شادی کرنے کا اعلان، موٹو جی پی اسٹار میگوئل اویلیویرا نے اپنی سوتیلی بہن سے منگنی کرلی، دونوں نے 11 سال کی دوستی کے بعد ایک دوسرے کو جیون ساتھی کے طور پر قبول کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت ہافتہ موٹو جی پی اسٹار میگوئل اویلیویرا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی سوتیلی بہن سے منگنی کر لی ہے۔بتایا گیا ہے کہ میگوئل اویلیویرا اور آندریا پیمینا گزشتہ 11 سال سے ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ اویلیویرا اور آندریا پیمینا کی دوستی بچن میں ہوئی تھی۔ اب دونوں نے 11 سال کے طویل ساتھ کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ شادی کر لیں۔ اس حوالے سے ریسر میگوئل اویلیویرا کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی منگیتر آندریا پیمینا بچپن سے ہی ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

    دونوں ہمیشہ سے ایک دوسرے کے قریب رہے ہیں۔ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے سے قبل ہم بہت ہی بہترین دوست تھے، اور پھر آہستہ آہستہ یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ میگوئل اویلیویرا کہتے ہیں کہ ان کی منگیتر اور انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ رواں سال ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم رواں سال ان کی ایک ریس شیڈول ہے، اس لیے اب دونوں اگلے برس شادی کریں گے۔ میگوئل اویلیویرا کے والد نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے بچوں کے اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم خریدلی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم خریدلی

    لاہور:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم خریدلی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سری لنکا میں کھیلی جانے والی ’لنکا پریمیئر لیگ‘ کی ٹیم ’گال گلیڈی ایٹرز‘ خرید لی۔

    لنکا پریمیئر لیگ میں ’گال گلیڈی ایٹرز‘ کی شمولیت کے اعلان کے لیے کراچی میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے باضابطہ طور پر گال گلیڈی ایٹرز کی اونرشپ کا اعلان کیا۔ندیم عمر نے کہا کہ شاہد آفریدی ٹیم کے آئیکون پلیئر ہوں گے، سری لنکا کی لیگ میں گال کی ٹیم پاکستان کی ایمبیسڈر ہوگی۔

    اس موقع پر لیگ منتظمین کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں کرکٹ کے انعقاد کے لیے حالات کافی بہتر ہیں، پاکستانی اونر شپ میں ٹیم کی شمولیت کافی خوش آئند ہے۔

    عبوری شیڈول کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ 14 نومبر سے 6 دسمبر تک سری لنکا کے تین مقامات پر کھیلی جاِئے گی جس میں دنیا بھر کے متعدد ٹاپ کرکٹرز نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت قومی ٹیم کے شیڈول سے مشروط ہوگی۔

  • قومی کرکٹ ٹیم چارٹرطیارے پرانگلینڈ سےلاہورواپس پہنچ گئي

    قومی کرکٹ ٹیم چارٹرطیارے پرانگلینڈ سےلاہورواپس پہنچ گئي

    لاہور:قومی کرکٹ ٹیم چارٹرطیارے پرانگلینڈ سےلاہورواپس پہنچ گئي ،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ایک بہت بڑا کرکٹ سیزن کھیلنے کے بعد آج رات وطن واپس پہنچ گئی ہے ،

    ذرائع کے مطابق پ وطن واپس پہنچنے والے کھلاڑيوں ميں کپتان اظہرعلی،عابد علی،امام الحق،اسد شفیق،فواد عالم،محمد رضوان،شاداب خان،محمدعباس،نسیم شاہ،یاسر شاہ،کاشف بھٹی ،افتخار احمد،عمران خان سینئر،سہیل خان،فہیم اشرف،فخرزمان،محمد حفیظ،وہاب ریاض،حیدر علی،عثمان شنواری اورمحمد حسنین شامل ہيں،

     

     

    بابراعظم،عماد وسیم اورشاہین شاہ آفریدی کاؤنٹی کرکٹ کے باعث انگلینڈ میں ہی قیام کریں گے۔۔۔ جبکہ شعیب ملک بھي انگلینڈ میں ہی قیام کریں گے۔۔۔وقار یونس انگلینڈ سےآسٹریلیا روانہ ہوگئے ہيں۔۔ہيڈ کوچ وچیف سلیکٹرمصباح الحق پيرکوپریس کانفرنس کریں گے۔

  • پاکستان میں پھرسے کھیل کےمیدان سجنے لگے :سپر لیگ 2020 کے بقیہ چاروں میچز کے انعقاد کیلئے تاریخوں کا اعلان

    پاکستان میں پھرسے کھیل کےمیدان سجنے لگے :سپر لیگ 2020 کے بقیہ چاروں میچز کے انعقاد کیلئے تاریخوں کا اعلان

    لاہور:پاکستان میں پھرسے کھیل کےمیدان سجنے لگے :سپر لیگ 2020 کے بقیہ چاروں میچز کے انعقاد کیلئے تاریخوں کا اعلان،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کورونا وائرس کے سبب ملتوی ہونے والے پاکستان سپر لیگ 2020 کے میچز کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

    پاکستان میں سپرلیگ بڑے زورشورسے جاری تھی کہ کورونا وائرس کے سبب 17مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا اور اس وقت پلے آف میچز کا انعقاد ہونا باقی تھا۔عالمی سطح پر وبا کے پھیلاؤ کے سبب لیگ کے انعقاد کا فیصلہ نہیں کیا جا سکا لیکن بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور وائرس کے تناظر میں قومی ٹیم کے کامیاب دورہ انگلینڈ کے بعد پی سی بی نے لیگ کے بقیہ میچز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

    لیگ کے بقیہ چاروں میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے اور کوالیفائر اور پہلا ایلیمنیٹر 14نومبر کو ہو گا۔اس کے بعد 15 نومبر کو دوسرا ایلیمنیٹر منعقد ہو گا جبکہ فائنل میچ 17نومبر کو کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ایونٹ کی تاریخوں کو چاروں ٹیموں ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے اور میچز کے وقت کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گے۔

    کورونا وائرس کے سبب لیگ کے چاروں میچز لووڈ پروٹوکولز کے تحت کھیلے جائیں گے جس میں تمام کھلاڑی، میچز آفیشلز اور متعلقہ اسٹاف بائیو سیکیور ماحول میں رہے گا۔پی سی بی کے مطابق ابھی چاروں میچز بند دروازوں میں شائقین کے بغیر کھیلے جانے کا امکان ہے لیکن اس بارے مں حتمی فیصلہ اکتوبر میں کیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے میچز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ابتدا سے ہی میچز کے انعقد کے لیے پرعزم تھا کیونکہ بورڈ کے خیال میں اس طرح کے ایونٹ کے فاتح ضرور سامنے آنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لیگ کے بقیہ میچوں کا انعقاد اس بات کی بھی تائید ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا ہے اور دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ کے نئے ڈومیسٹک سیزن بھی جلد آغاز ہو رہا ہے اور ڈومیٹک میچوں کا کامیاب انعقاد آئندہ سال فروری مارچ میں پاکستان سپر لیگ 2021 کے انعقاد میں معاون ثابت ہو گا۔

    واضح رہے کہ لیگ کے بقیہ چار میچوں میں جن چار ٹیموں کا مقابلہ ہو گا ان میں سے صرف پشاور زلمی کی ٹیم پہلے چیمپیئن بننے کا اعزاز رکھتی ہیں جبکہ کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آج تک یہ اعزاز حاصل نہ کر سکی۔

    14 نومبر کو کوالیفائر میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا اور اسی دن پہلے ایلی منیٹر میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔15 نومبر کو دوسرے ایلیمنیٹر میں کوالیفائر ہارنے والی ٹیم کا پہلے ایلیمنیٹر کی فاتح ٹیم سے مقابلہ ہو جبکہ لیگ کا فائنل 17 نومبر کو منعقد ہو گا۔

    لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 14پوائنٹس کی ٹیمیں سرفہرست ہیں جبکہ کراچی کنگز 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لاہور قلندرز 10پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    سابق چیمپیئن پشاور زلمی اور دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے یکساں 9پوائنٹس تھے لیکن بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر زلمی فائنل فور میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر رہی۔لیگ کی فاتح ٹیم کو 5لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ کو 2لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔

  • محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کی آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ترقی

    محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کی آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ترقی

    محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کی آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ترقی

    باغی ٹی وی : انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ اور نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر رہنے کے سبب انگلینڈ اور پاکستان کی عالمی رینکنگ میں بالترتیب دوسری اور چوتھی پوزیشن بھی برقرار ہے۔ عالمی درجہ بندی میں آسٹریلیا 278 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 268 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 266 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور پاکستان261 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

    سیریز کے آخری دو میچوں میں 69 اور 86 ناٹ آؤٹ رنز کی اننگز کی بدولت مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے والے بیٹسمین محمد حفیظ 27درجے ترقی پاکر ٹی ٹونٹی کرکٹ رینکنگ کے ٹاپ 50 بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رینکنگ میں محمد حفیظ 44ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس ترقی کے بعد وہ بابراعظم اور فخر زمان کے بعد عالمی رینکنگ کی فہرست میں پاکستان کے تیسرے بہترین بیٹسمین بن گئے ہیں۔

    سیریز میں 56 اور 21 رنز کی اننگز کھیلنے والے بابراعظم بدستور ٹی ٹونٹی کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست بیٹسمین ہیں تاہم انہیں دس پوائنٹس کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔حالیہ رینکنگ میں 869 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان بابراعظم ایک روزہ کرکٹ رینکنگ میں تیسرے اور ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں بہترین بیٹسمین ہونے کے سبب اب بھی دنیا کے وہ واحد بیٹسمین ہیں جو تینوں طرز کی کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ 5 بلے بازوں میں شامل ہیں۔

    اب بھی بابراعظم اورٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجودبھارت کے لوکیس راہول میں45 پوائنٹس کا فرق ہےجبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ820 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 36 اور تیسرے میں ایک رنز بناکر آؤٹ ہونے والے اوپنر فخر زمان عالمی رینکنگ میں 2 درجہ تنزلی کے بعد 23ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ شعیب ملک اور افتخار احمدنے بھی تنزلی کے بعد بالترتیب 49ویں اور 94ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اپنے ڈیبیو میں نصف سنچری اسکور کرنے والے حیدر علی آئی سی سی کے 104 رکن ممالک کے کھلاڑیوں میں 747ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    کرکٹ کے سب سے محدود فارمیٹ میں باؤلنگ رینکنگ کی بات کی جائے تو شاہین شاہ آفریدی نے اپنے کیرئیر کی بہترین رینکنگ حاصل کرلی ہے۔ بائیں ہاتھ کے باؤلر 14 درجہ ترقی پاکر اب رینکنگ میں 20ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ان کے ہمراہ انگلینڈ کے ٹام کرن اور بھارت کے واشنگٹن سندر بھی بیسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

    سیریز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے شاداب خان ایک درجہ ترقی پاکر اب رینکنگ میں آٹھویں بہترین باؤلر بن گئے ہیں۔عالمی درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر موجود ہم وطن عماد وسیم اور شاداب خان کے درمیان اب صرف 14 پوائنٹس کا فاصلہ رہ گیا ہے۔

    محمد عامر آٹھ درجہ تنزلی کے بعد 40ویں جبکہ وہاب ریاض 18 درجہ ترقی کے ساتھ107ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

    آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے، مجیب الرحمٰن دوسرے اور آسٹریلیا کے آشٹن آگار اورایڈم زمپا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

  • تیسرا ٹی20: پاکستان کا انگلینڈ کو فتح کیلئے 191 رنزکا ہدف ،شکست یا فتح ،دونوں ٹیموں کے لیے اہم

    تیسرا ٹی20: پاکستان کا انگلینڈ کو فتح کیلئے 191 رنزکا ہدف ،شکست یا فتح ،دونوں ٹیموں کے لیے اہم

    لندن: تیسرا ٹی20: پاکستان کا انگلینڈ کو فتح کیلئے 191 رنز کا ہدف ،اطلاعات کے مطابق میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان اس میچ میں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر معین علی نے فخر زمان کی وکٹیں بکھیر دیں۔بابر اعظم نے حیدر علی کے ساتھ مل کر اسکور کو 32تک پہنچایا لیکن 21 رنز بنانے کے بعد وہ ٹام کرن کی وکٹ بن گئے۔

    اس کے بعد حیدر علی کا ساتھ دینے حفیظ آئے اور دونوں کھلاڑیوں خصوصاً ڈیبیو کرنے والے حیدر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری شراکت مکمل کی۔محمد حفیظ نے عادل رشید کو لگاتار دو چھکے لگا کر پاکستان کی سنچری مکمل کرائی۔

    دوسرے اینڈ سے حیدر نے پہلے ہی میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے صرف 28 گیندوں پر دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کر لی۔ادھر ابتدا میں سست کھیل پیش کرنے والے حفیظ نے بھی بعد میں جارحانہ انداز اپنایا اور لگاتار دوسرے میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔

    حیدر علی 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد باؤلڈ ہو گئے لیکن دوسرے اینڈ سے حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔شاداب خان تیز رفتاری سے بیٹنگ میں ناکام رہے اور 15 رنز بنانے کے بعد کرس جورڈن کو وکٹ دے بیٹھے۔

    پاکستانی کھلاڑی اختتامی اوورز میں زیادہ تیز سے رنز بنانے میں ناکام رہے اور مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190رنز بنائے، حفیظ نے 52 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 86رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

    اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ یہ ایک نئی وکٹ ہے اور ہم پاکستان کو کم سے کم رنز پر محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    دوسری جانب پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے لیکن اب ہم زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حیدر علی ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ سرفراز احمد اور وہاب ریاض بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی:انگلینڈ کی ٹاس جیت کر فیلڈنگ، پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی:انگلینڈ کی ٹاس جیت کر فیلڈنگ، پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں

    لندن : تیسرا ٹی ٹوئنٹی:انگلینڈ کی ٹاس جیت کر فیلڈنگ، پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں،اطلاعات کےمطابق انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔مانچسٹر میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ یہ ایک نئی وکٹ ہے اور ہم پاکستان کو کم سے کم رنز پر محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

     

    دوسری جانب پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے لیکن اب ہم زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حیدر علی ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ سرفراز احمد اور وہاب ریاض بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

     

     

     

     

     

    پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے اس میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخر زمان، حیدر علی، سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی۔

    انگلینڈ: اوئن مورگن(کپتان)، ٹام بینٹن، جونی بیئراسٹو، ڈیوڈ ملان، معین علی، سیم بلنگز، لوئس گریگری، ٹام کرن، کرس جورڈن، عادل راشد اور ثاقب محمود۔

  • ایمرا کا سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020،تین ہزارسے زائد کھلاڑیوں کی شرکت متوقع

    ایمرا کا سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020،تین ہزارسے زائد کھلاڑیوں کی شرکت متوقع

    لاہور:ایمرا کا سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020،تین ہزارسے زائد کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مختلف میڈیا گروپس سے تعلق رکھنے والی صحافتی تنظیم ایمرا کی طرف سے بہت بڑے کرکٹ ٹورنا منٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق ایمرا کا سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020 جو پاکستان میں میڈیا کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ ہونے جارہا ہے جس میں تین ہزارسے زائد صحافیوں سمیت ٹوٹل چار ہزار کھلاڑی حصہ لینگے

     

    ذرائع کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں نیوز چینلز کے ساتھ ساتھ پریس کلبز،ادکاروں ، سیاستدانوں، سرکاری افسران، بڑے بڑے اینکرز کی ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کرے جس میں پاکستان کے نامور ایمپائرنگ بھی شامل ہونگے ٹورنامنٹ کا

    ایمرا کی طرف سے پیش اس ٹورنا منٹ میں جیتنے والوں کے لیے انعامات کی ترتیب کچھ اس طرح ہے ،پہلا انعام دو لاکھ روپے دو ہارڈ بال کے مکمل سامان کے ساتھ کٹس بیگ دئیے جائے گے ،جبکہ دوسرا انعام ایک لاکھ روپے اور مین آف دی سیریز کو موٹر سائیکل انعام دی جائے گی ہر مین آف دی میچ کو دو ہزار روپے دیئے جائے گے

  • پی سی بی کی جانب سے ملک میں‌ کرکٹ کی سرگرمیوں کی مرحلہ واراور محتاط بحالی کا اعلان

    پی سی بی کی جانب سے ملک میں‌ کرکٹ کی سرگرمیوں کی مرحلہ واراور محتاط بحالی کا اعلان

    اپی سی بی کی جناب سے ملک میں‌ کرکٹ کی سرگرمیوں کی مرحلہ واراور محتاط بحالی کا دوبارہ سے اعلان

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے ملک بھر میں کرکٹ کی سرگرمیوں کی مرحلہ وار، بتدریج اور محتاط بحالی کا دوبارہ سے آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے پی سی بی نے پہلے مرحلے میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ کوویڈ 19 پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے فی الحال موجودہ کرکٹرز کے لیے سہولیات کھولنے اور تفریحی کرکٹ (غیر پیشہ ور) کی دوبارہ بحالی کی اجازت دی ہے۔

    آئندہ کرکٹ سیزن کی تیاری کے لیے ایلیٹ کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اس عمل کی تیاری میں پی سی بی کے میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز نے صورتحال کا بغور جائزہ لیا ہے۔دوسرے مرحلے میں پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن سے متعلق اپنے پروٹوکولز جاری کرے گا۔ پی سی بی ملک میں کورونا وائرس کی بدلتی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے اور اس ضمن میں جب مناسب سمجھے گا پروٹوکولز میں تبدیلی کرسکے گا.

    قومی ٹیم کے لیے سیریز برابر کرنے کا آخری موقع


    یسے کرکٹرز جنہوں نے گذشتہ 12 ماہ کے دوران ایج گروپ، ویمنز اور مینز کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی، سابق کرکٹرز جو پی سی بی کےروزمرہ انتظامی امور میں شامل ہیں یا وہ کھلاڑی جن کا ری ہیب پروگرام جاری ہے، انہیں کوویڈ 19 پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے ان سہولیات کو استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

    پہلے مرحلے میں جو کھلاڑی بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کی سہولیات کو استعمال کرنے کے اہل ہیں، انہیں nhpcbookings@pcb.com.pk پر پیشگی ای میل کے ذریعے اپنی بکنگ کرانی ہوگی۔

    اس دوران سماجی فاصلے کے معیاری پروٹوکولز پر مکمل عمل کیا جائے گا اور ایک ہی سامان کو اسٹیرلائز کیے بغیر متعدد افراد کو استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔

    کھلاڑیوں کو اپنے اسسٹنٹ اور ہیلپرز ہمراہ لانا منع ہوگا جبکہ نیٹ باؤلرز کی نامزدگی اور منظوری کے لیے بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے حکام سے رابطہ کرنا ہوگا۔

    بین الاقوامی کرکٹ کے معیار کے مطابق کھلاڑیوں کو نیٹ پریکٹس کے دوران گیند کو تھوک لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    این ایچ پی سی میں آمد پر کھلاڑیوں کو اپنے چہرے ماسک سے ڈھاپننے اور داخلی دروازے پر اپنا بخار چیک کرانا ہوگا۔ اس دوران کھلاڑیوں کو ڈس انفیکیشن گیٹ سے گزرنا اور اپنی مقررہ جگہ پر ہی ٹریننگ کرنا لازم ہوگا۔

  • قومی ٹیم کے لیے سیریز برابر کرنے کا آخری موقع

    قومی ٹیم کے لیے سیریز برابر کرنے کا آخری موقع

    قومی ٹیم کے لیے سیریز برابر کرنے کا آخری موقع

    باغی ٹی وی : گرین شرٹس کےلیے آج پھر ایک آزمائش کی گھڑی ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہوا اور دوسرے ٹی20 میں پاکستان کو بری طرح شکست ہوئی۔قومی ٹیم کے پاس سیریز میں کم بیک کرنے بہترین موقع ہے بصورت دیگر کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دوسرے میچ میں شکست کی وجہ باؤلنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عامر کی انجری کی وجہ سے باولنگ لائن کو حریف ٹیم کیخلاف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    حریف ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مورگن اور میلان نے اچھی اننگز کھیلی جس وجہ سے میچ ہاتھ سے گیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 15 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ قومی ٹیم نے چار جبکہ انگلینڈ نے 10میچ اپنے نام کیے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2015 میں ایک میچ ٹائی بھی ہوا تھا۔

    دونوں ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز پر نظر ڈالیں تو سب سے بڑا ایک سو پچاسی رن کا ٹوٹل اسکور 2009 میں انگلینڈ کی جانب سے کیا گیا۔ انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو 2010 میں سب سے کم ٹوٹل اسکور نواسی رنز پر ڈھیر کیا تھا۔دو ہزار نو میں انگلینڈ نے قومی ٹیم کو اڑتالیس اسکور کے سب سے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔2016 میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو نو وکٹ سے ہرا کر وکٹوں کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت اپنے نام کی تھی۔

    شعیب ملک پر واضح کردیا تھا کہ سب سے پہلے” بھارت “باقی رشتے بعد میں‌ :ثانیہ مرزا