Baaghi TV

Category: کھیل

  • انگلینڈ کیخلاف شاندار اننگز کھیلنے پر پاکستانی کپتان کو برائن لارا کا خراج تحسین

    انگلینڈ کیخلاف شاندار اننگز کھیلنے پر پاکستانی کپتان کو برائن لارا کا خراج تحسین

    انگلینڈ کیخلاف شاندار اننگز کھیلنے پر پاکستانی کپتان کو برائن لارا کا خراج تحسین

    باغی ٹی وی : سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے انگلینڈ کیخلاف شاندار اننگز کھیلنے پر پاکستانی کپتان اظہرعلی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے دور کے بہترین کرکٹر برائن لارا نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں بہترین اننگز پر اظہرعلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قائد نے ماڈرن کرکٹ میں شاندار اننگز کھیل کر خود کو منوا لیا۔

    انہوں نے کہا کہ اظہر کی فواد عالم اور محمد رضوان کے ساتھ شراکتوں نے پاکستانی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔ برائن لارا نے سوشل میڈیا پراپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ وہ اظہر کی اننگز کو ماڈرن کرکٹ میں کسی کپتان کی جانب سے کھیلی گئی بہترین اننگز قرار دیتے ہیں
    واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں گرین شرٹس کو تین میچوں پر مشتمل اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید دو سو دس رنز درکار ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

    پاکستان اگر یہ میچ ہار گیا تو یا برابر رہا تو گزشہ دس برس میں انگلینڈ میں ٹسیٹ سیریز نہ ہارنے کا پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا ریکارڈ خراب ہو جائے گا۔ 2010 کے بعد سے پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ سیریز کھیلی ہیں جن میں سے دو متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نام رہیں جبکہ دو انگلینڈ میں ڈرا ہوئیں۔
    https://www.instagram.com/p/CERX8F7FIW2/?utm_source=ig_embed

    جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو رنز بنا لیے تھے۔ شان مسعود اٹھارہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عابد علی نے بیالیس رنز کی اننگز کھیلی۔

    ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے چوتھے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا تھا۔ اس وقت کریز پر کپتان اظہر علی 29 اور نائب کپتان بابر اعظم 3 رنز کے ساتھ موجود ہی.

    گرین شرٹس کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید دو سو دس رنز درکار

  • گرین شرٹس کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید دو سو دس رنز درکار

    گرین شرٹس کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید دو سو دس رنز درکار

    گرین شرٹس کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید دو سو دس رنز درکار

    باغی ٹی وی :انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں گرین شرٹس کو تین میچوں پر مشتمل اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید دو سو دس رنز درکار ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

    پاکستان اگر یہ میچ ہار گیا تو یا برابر رہا تو گزشہ دس برس میں انگلینڈ میں ٹسیٹ سیریز نہ ہارنے کا پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا ریکارڈ خراب ہو جائے گا۔ 2010 کے بعد سے پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ سیریز کھیلی ہیں جن میں سے دو متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نام رہیں جبکہ دو انگلینڈ میں ڈرا ہوئیں۔

    جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو رنز بنا لیے تھے۔ شان مسعود اٹھارہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عابد علی نے بیالیس رنز کی اننگز کھیلی۔

    ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے چوتھے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا تھا۔ اس وقت کریز پر کپتان اظہر علی 29 اور نائب کپتان بابر اعظم 3 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

    پہلی اننگز 583 رنز کے جواب میں اظہر علی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت قومی ٹیم 273 رنز بنا پائی تھی۔

    تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ میزبان ٹیم انگلینڈ نے جیتا جب کہ دوسرا مقابلہ بارش کی وجہ سے ڈرا ہو گیا تھا۔ تیسرے اور آخری میچ میں اب تک انگلینڈ کی گرفت میچ پر کافی مضبوط ہے۔

    انگلینڈ نے پہلی اننگز میں583 رنز بنائے اور قومی ٹیم 273 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس سے میزبان ٹیم کو پاکستان پر310 رنز کی برتری حاصل تھی۔

    ساؤتھمپٹن کےمیدان میں کھیلے جانے والے میچ میں فالو آن ہونے کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے ہیں جب کہ قومی ٹیم کو 210 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف پاکستانی بلے باز مشکلات کا شکار

  • پی سی بی نے اپنے تمام کوچز پر بڑی پابندی عائد کر دی

    پی سی بی نے اپنے تمام کوچز پر بڑی پابندی عائد کر دی

    پی سی بی نے اپنے تمام کوچز پر بڑی پابندی عائد کر دی
    پی سی بی نے اپنے تمام کوچز کو یوٹیوب چینلز چلانے سے روک دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنٹریکٹ میں شامل تمام کوچز کو یوٹیوب چینلز  چلانے سے روک دیا ہے۔ پی سی بی نے ہائی پرفارمنس سینٹر اور ریجنل ٹیموں کے تمام نئے مقرر کردہ کوچزکو پالیسی سے آگاہ کردیاہے۔

    پی سی بی نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں اور کوچز کے کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع کردی، پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  کنٹریکٹ میں شامل کوچز یو ٹیوب چینلز نہیں چلائیں گے، کوچز کسی کو بھی انٹرویو دینے کے لیے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔ پالیسی کےخلاف کام کرنے والوں کوکارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے.

    بورڈ نے یہ فیصلہ گذشتہ دنوں ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کا یوٹیوب پر بیان سامنے آنے کے بعد کیا

    قبل ازیں پی سی بی نے ایتھکس کوڈ اور سوشل میڈیا کے تحت ہائی پرفارمنس سنٹر میں تعینات ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرزڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کو یو ٹیوب چینل چلانے سے روک دیا ۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا مقصد سوشل میڈیا پالیسی اور ایتھکس کوڈ پرعمل درآمد کو یقینی بنانا ہے ۔ کرکٹ بورڈ اس حوالے سے تمام کوچز ۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز اور آفیشلز کو آگاہ کرچکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق کے یو ٹیوب پر پونے تین لاکھ سسکرائبرز ہیں بورڈ نے مفادات کا ٹکراو قرار دیتے ہوئے انھیں تین روز قبل یوٹیوب چلانے سے روکا ۔ بورڈ کا موقف ہے کہ تمام آفیشلز برابر ہیں ۔ کسی ایک کو رعایت نہیں دی جا سکتی ۔

  • چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو پی سی بی انگلینڈ سے کب پہنچیں گے واپس؟

    چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو پی سی بی انگلینڈ سے کب پہنچیں گے واپس؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو پی سی بی کا دورہ انگلینڈ ،چیئرمین پی سی بی احسان مانی بدھ کو وطن واپس پہنچیں گے

    احسان مانی اہلیہ سمیت 28 جون کو قومی ٹیم کے ہمراہ چارٹرطیارے پر انگلینڈ گئے تھے،احسان مانی دو ماہ کی چھٹیاں گذار کر بدھ کو وطن واپس پہنچیں گے ،چیف ایگزیکٹیو وسیم خان چند روز بعد وطن واپس آئیں گے،وسیم خان جولائی کے وسط میں انگلینڈ گئے تھے

    قبل ازیں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایک بار پھر 2022 میں انگلینڈ کی میزبانی کا عزم دہرا دیا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا ہے کہ پاکستان باہمی ہوم سیریز اپنے ہی ملک میں کھیلے گا، سال 2022 ء میں انگلینڈ کا دورہ پاکستان نہ کرنے کا کوئی جوازنہیں لگتا۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہوم سیریزاب کبھی نیوٹرل مقام پرنہیں ہو گی، اب ہم اپنے ہوم میچزپاکستان میں کھیلیں گے یا نہیں کھیلیں گے۔ پاکستان اب ایک محفوظ ملک ہے، پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو سربراہ ملک جتنی سیکیورٹی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کوشیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے، مجھے دورہ نہ کرنے کا کوئی جواز دکھائی نہیں دیتا۔

    چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ایم سی سی کی ٹیم نے یہاں اپنے دورے کے دوران گالف کھیلی، تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور ریسٹورنٹس بھی گئی۔احسان مانی نے کہا کہ جب دو سال بعد انگلینڈ آئیگی تو حالات اور بھی بہتر ہوجائیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے سمن جاری کرنیکا فیصلہ

  • پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو یو ٹیوب چینل چلانے سے روک دیا

    پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو یو ٹیوب چینل چلانے سے روک دیا

    پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو یو ٹیوب چینل چلانے سے روک دیا

    باغی ٹی وی : پی سی بی نے ایتھکس کوڈ اور سوشل میڈیا کے تحت ہائی پرفارمنس سنٹر میں تعینات ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرزڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کو یو ٹیوب چینل چلانے سے روک دیا ۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا مقصد سوشل میڈیا پالیسی اور ایتھکس کوڈ پرعمل درآمد کو یقینی بنانا ہے ۔ کرکٹ بورڈ اس حوالے سے تمام کوچز ۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز اور آفیشلز کو آگاہ کرچکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق کے یو ٹیوب پر پونے تین لاکھ سسکرائبرز ہیں بورڈ نے مفادات کا ٹکراو قرار دیتے ہوئے انھیں تین روز قبل یوٹیوب چلانے سے روکا ۔ بورڈ کا موقف ہے کہ تمام آفیشلز برابر ہیں ۔ کسی ایک کو رعایت نہیں دی جا سکتی ۔

  • اظہرعلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی کا اعزازحاصل کرلیا

    اظہرعلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی کا اعزازحاصل کرلیا

    لندن :اظہرعلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی کا اعزازحاصل کرلیا ،اطلاعات کے مطابق اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میں اظہر علی نے جوفرا آرچر کی گیند پر چوکا لگاکر چھ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا—فوٹو: پی سی بی
    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں 6000 رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میں اظہر علی نے جوفرا آرچر کی گیند پر چوکا لگاکر 6 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔اظہر علی سے قبل محمد یوسف، انضام الحق، یونس خان اور جاوید میانداد یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

    اس کے علاوہ ٹیسٹ کپتان نے اس اننگز میں 141 رنز بناکر ناقابل شکست رہے اور یہ ان کے کیرئیر کی 17ویں سنچری ہے۔خیال رہے اظہر علی کا یہ 81 واں ٹیسٹ ہے اور وہ 31 نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔

  • پاکستان کے لئے اچھا پرفارم کرنا میری ڈیوٹی ہے ۔ محمد رضوان کی ویڈیولنک کانفرنس

    پاکستان کے لئے اچھا پرفارم کرنا میری ڈیوٹی ہے ۔ محمد رضوان کی ویڈیولنک کانفرنس

    لندن:پاکستان کے لئے اچھا پرفارم کرنا میری ڈیوٹی ہے ۔ محمد رضوان کی ویڈیولنک کانفرنس،اطلاعات کے مطابق پاکستان قومی ٹیم کے وکٹ کیپرمحمد رضوان نے آج انگلینڈ کے ساتھ میچ کے بعد ویڈیولنک کانفرنس کی ہے ،

    ویڈیولنک کانفرس کے دوران محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کوچنگ سٹاف ہر صورت حال میں ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ جب مشکل وقت تھا اس وقت کوچز نے اپنا تجربہ شئیر کیا ۔

    اس موقع پرمحمد رضوان نے کہا کہ یہ ابھی میرے کیرئیر کا آغاز ہے ، ان کا مزید کنا تھا کہ آج کی اننگ سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے ۔

    وکٹ کیپرمحمد رضوان کہتے ہیں کہ اظہر علی نے بہت اچھی بیٹنگ کی جس سے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ اظہر علی نے اپنے چھوٹی چھوٹی خامیوں پر کام کیا جس کا نتیجہ سامنے ہے۔ اظہر علی نے بہترین اننگ کھیلی جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔

    محمد رضوان کہتے ہیں‌کہ کپتان کے ساتھ بیٹنگ کرکے بہت انجوائے کیا ۔ ہم دونوں نے ایک پلاننگ کے ساتھ بیٹنگ کی جس میں کامیابی ہوئی۔ کوچنگ سٹاف حقیقی معنوں میں بہت محنت کررہی ہے ۔

    ہر کھلاڑی کے ساتھ کوچنگ سٹاف کام کررہا ہے ۔ شکست پر کھلاڑی سب سے زیادہ افسردہ ہوتے ہیں ۔ہم بطور کھلاڑی اپنی ناکامی کا غم چھپا کر آگے بڑھتے ہیں ۔ محمد رضوان نے کہا کہ امید ہے کہ اگر ایک دو اچھی اننگز ہو گئیں تو ہم اچھی پوزیشن میں آجائیں گے ۔

  • آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر پی سی بی کی ظہیر عباس کو مبارکباد،خراج تحسین پیش کیا

    آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر پی سی بی کی ظہیر عباس کو مبارکباد،خراج تحسین پیش کیا

    لاہور:آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر پی سی بی کی ظہیر عباس کو مبارکباد،خراج تحسین پیش کیا ,پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ظہیر عباس کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی ہے، مجموعی طور پر دنیا بھر کے 93 کرکٹرز میں سے ظہیر عباس وہ چھٹے پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

    آئی سی سی ہال آف فیم کے موجودہ اراکین اور نمایاں صحافیوں پر مشتمل ووٹنگ کمیٹی نے اس اعزاز کے لیے ظہیر عباس کا انتخاب کیا، اس سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد اور وسیم اکرم کو سال 2009 جب کہ وقار یونس کو سال 2013 میں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

    آئی سی سی ہال آف فیم میں انگلینڈ کے 28، آسٹریلیا کے 27، ویسٹ انڈیز کے 18، بھارت کے 6، جنوبی افریقا کے 4، نیوزی لینڈ کے 3 اور سری لنکا کا بھی ایک کرکٹر شامل ہے۔

     

     

     

     

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے ظہیر عباس کے شاندار کیرئیر کا اعتراف اور اسے سراہا جا رہا ہے، انہیں خوشی ہے کہ وہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستان کرکٹ کے کروڑوں مداحوں کی جانب سے ظہیر عباس کو مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

    احسان مانی نے کہا کہ اتفاق سےظہیر عباس کو اپنے 15ویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 240 رنز کی شاندار اننگز کے عین 46 سال بعد اس اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ اوول کے میدان میں اسکور کی گئی یہ ڈبل سنچری ظہیر عباس کے کیرئیر کی دوسری ڈبل سنچری تھی، اس سے قبل انہوں نے 1971 ایجبسٹن میں 274 رنز کی اننگز کھیلی تھی جب کہ انہوں نے بھارت کے خلاف بھی 1978 اور 1982 میں بالترتیب 235 ناٹ آؤٹ اور 215 رنز کی اننگز کھیلیں تھیں۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جنہوں نے بھی ظہیر عباس کو بیٹنگ کرتے دیکھاہوگا، وہ ان کے سحر میں مبتلا ضرور رہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کریز پر کھڑے ظہیر عباس کے شاندار فٹ ورک اور کلائیوں کےعمدہ استعمال نے انہیں دنیا کا ایک عظیم بلے باز بننے میں مدد کی۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس کا نام کرکٹ کھیلنے والےممالک کے ہر گھر کی زینت بنا، جس نے نوجوان نسل کو اس کھیل کی طرف راغب کیا اور نتیجتاً پاکستان میں جاوید میانداد، مدثر نذر، محسن خان، سلیم ملک، رمیز راجہ، اعجاز احمد، انضمام الحق، عامر سہیل، سعید انور، محمد یوسف، یونس خان، مصباح الحق، اظہر علی، اسد شفیق اور بابراعظم جیسے باصلاحیت اور شاندار بلے باز پیدا ہوئے۔

    چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ظہیر عباس کی کرکٹ سے وابستگی صرف میدان تک ہی محدود نہیں تھی بلکہ انہوں نے بطور ایڈمنسٹریٹر آئی سی سی اور پی سی بی میں بہت ہی باوقار انداز میں خدمات انجام دیں، بلاشبہ وہ آئی سی سی کی جانب سے اس اعزاز کے مستحق تھے۔انہوں نے کہا وہ پرامید ہیں کہ یہ اعزاز نئی نسل کے کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا۔

  • انگلینڈ کے خلاف پاکستانی بلے باز مشکلات کا شکار

    انگلینڈ کے خلاف پاکستانی بلے باز مشکلات کا شکار

    انگلینڈ کے خلاف پاکستانی بلے باز مشکلات کا شکار

    باغی ٹی وی :پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

    ساؤتھمپٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز 583 رنز کے جواب میں پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بنا لیے ہیں۔

    اسد شفیق 4، بابر اعظم 11، شان مسعود 4 جبکہ عابد علی ایک رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، اس وقت اظہر علی اور فواد عالم کریز پر موجود ہیں

    ساؤتھمپٹن میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز روری برنس اور ڈوم سبلے نے کیا تاہم 12 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی نے روری برنس کو پویلین کی راہ دکھادی، وہ صرف 6 رنز بناسکے۔

    73 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی دوسری وکٹ گری جب ڈوم سبلے 22 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے۔اس کے بعد کپتان جوئے روٹ 29 اور اولی پوپ صرف 3 رنز بناکر بالترتیب نسیم شاہ اور یاسر شاہ کا نشانہ بن گئے اور یوں انگلینڈ نے 127 رنز پر 4 وکٹیں گنوادیں۔تاہم پانچویں وکٹ پر جوس بٹلر اور زیک کرولی کے درمیان شاندار 205 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس نے انگلینڈ کو مشکل سے نکال دیا

  • انگلینڈ کےپہاڑ جیسے رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آغاز میں‌ ہی لڑکھڑا گئی

    انگلینڈ کےپہاڑ جیسے رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آغاز میں‌ ہی لڑکھڑا گئی

    انگلینڈ کےپہاڑ جیسے رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آغاز میں‌ ہی لڑکھڑا گئی

    باغی ٹی وی :پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی پہلی اننگز 583 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔

    ساؤتھمپٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے تین وکٹیں کھو کر 24 رنز بنا لیے ہیں۔

    بابر اعظم 11، شان مسعود 4 جبکہ عابد علی ایک رنز بنا کر جیمز اینڈرس کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، اس وقت اظہر علی اور اسد شفیق کریز پر موجود ہیں۔
    ساؤتھمپٹن میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز روری برنس اور ڈوم سبلے نے کیا تاہم 12 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی نے روری برنس کو پویلین کی راہ دکھادی، وہ صرف 6 رنز بناسکے۔

    73 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی دوسری وکٹ گری جب ڈوم سبلے 22 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے۔اس کے بعد کپتان جوئے روٹ 29 اور اولی پوپ صرف 3 رنز بناکر بالترتیب نسیم شاہ اور یاسر شاہ کا نشانہ بن گئے اور یوں انگلینڈ نے 127 رنز پر 4 وکٹیں گنوادیں۔تاہم پانچویں وکٹ پر جوس بٹلر اور زیک کرولی کے درمیان شاندار 205 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس نے انگلینڈ کو مشکل سے نکال دیا۔