Baaghi TV

Category: کھیل

  • بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا ایشیا کپ ملتوی کرنے کا اعلان ، پی سی بی نے مسترد کردیا

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا ایشیا کپ ملتوی کرنے کا اعلان ، پی سی بی نے مسترد کردیا

    لاہور:بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا ایشیا کپ ملتوی کرنے کا اعلان ، پی سی بی نے مسترد کردیا، اطلاعات کےمطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے ایشیا کپ کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے

    دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کے پاس ایشیا کپ ملتوی کرنے کا اختیار نہیں ہے

    پی سی بی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس کوئی اے سی سی کی اپ ڈیٹ اس حوالے سے نہیں ہے ،پی سی بی ٹورنامنٹ کا میزبان ہے سارو گنگولی کیوں اور کیسے اعلان کررہے ہیں معلوم نہیں۔

    ترجمان پی سی بی کا کہنا ہےکہ سارو گنگولی کے بیانات کا ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ايشيا کپ ملتوي يا منسوخ کرنے کا اعلان ايشين کرکٹ کونسل کرسکتي ہےپي سي بي نے اس سال ستمبر ميں ايشيا کپ کي ميزباني کرنا ہے

    ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ اے سی سی اجلاس کي تاريخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے ايشيا کپ اس سال ستمبر ميں يو اے اي ميں ہونا تھا بعدازں پاکستان نے سري لنکا کو ميزباني کي پيشکش کي تھي۔

    ساتھ ہی ترجمان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ايشيا کپ کي تاريخوں اور شيڈول کا اعلان اے سي سي کرے گا۔ پي سي بي

  • قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے سابق سٹار کرکٹرز میدان میں آگئے

    قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے سابق سٹار کرکٹرز میدان میں آگئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیکچر. راشد لطیف نے ہاکی کھلاڑیوں کو ڈٹ کر ٹریننگ کرنے کی تلقین کی .

    جدید دورمیں کھیلوں میں کامیابی کے لیے فزیکل فٹنس سب سے اہم ہے ۔ آپ لوگ لگن سے کھیلیں یقین ہے کہ جلد قومی کھیل فتوحات کی راہ پر گامزن ہوگا۔ پاکستان ہاکی کی کامیابیاں دنیا کے لئے مثال ہیں ۔ پاکستان ہاکی نے دنیا کے بڑے سٹار کھلاڑی پید کئے ہیں ۔ امید ہے کہ نوجوان کھلاڑی پاکستان ہاکی کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔ لگن اور مقصد کے تحت محنت کریں کامیابی ضرور ملے گی ۔ راشد لطیف

    لیکچر میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید ، معاون کوچز سمیر حسین، ناصر احمد نے بھی شرکت کی. پی ایچ ایف نے قومی ہاکی ٹیم کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کے لئے آن لائن لیکچرز کاسلسلہ شروع کررکھا ہے.

  • فٹبال کی بہتری کی جانب کام کا آغاز: حمزہ خان چیئرمین پی ایف ایف

    فٹبال کی بہتری کی جانب کام کا آغاز: حمزہ خان چیئرمین پی ایف ایف

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملآزیشن کمیٹی کے سربراہ حمزہ خان کی پریس کانفرنس. پی ایف ایف نے ڈینیل لیمونیز کو کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کا ڈائریکٹر ٹیکنیکل مقرر کردیا.ڈینیل لیمونیز ایتھلیکو میڈرڈ کے اکیڈمی کوچ ہیں . ڈینیل لیمونیز کی تقرری چھ ماہ کیلئے کی گئی ہے تاکہ فٹبال کی بہتری کی جانب کام کا آغاز ہوسکے ، حمزہ خان چیئرمین پی ایف ایف نارملآزیشین کمیٹی

  • پریکٹس میچ ہماری "بیک ٹو بزنس” حکمت عملی کا دوسرا مرحلہ تھا، اظہر علی

    پریکٹس میچ ہماری "بیک ٹو بزنس” حکمت عملی کا دوسرا مرحلہ تھا، اظہر علی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت کے لیے اٹھائیس جون کو انگلینڈ روانہ ہونے والا قومی اسکواڈ ان دنوں وورسٹر شائر میں اپنی قرنطینہ کی مدت پوری کررہا ہے۔ اس دوران اظہر علی کی قیادت میں قومی کرکٹرز بھرپور نیٹ پریکٹس کے ساتھ ساتھ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ بھی کھیل رہے ہیں۔

    وورسٹر کرکٹ گراؤنڈ کے بائیو سیکیور ماحول میں موجود قومی کھلاڑیوں کی سرگرمیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیسٹ اسکواڈ اظہر علی کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تین ماہ گھروں میں رہنے کے باوجود ان کی فٹنس کا معیارقابل ستائش ہے۔ اظہر علی نے کہا کہ طویل عرصے بعد میدان میں واپس لوٹنا آسان نہیں ہوتا مگر کھلاڑیوں کےعزائم بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار روز مسلسل نیٹ پریکٹس کے باعث کھلاڑیوں کو بھرپور اعتماد ملاہے۔

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ بلاشبہ پریکٹس میچ نیٹ میں انفرادی ٹریننگ سے بہترثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور کرکٹر انہیں بھی چار روز کی ٹریننگ سے زیادہ اعتماد دو روزہ پریکٹس میچ کھیل کر ملاہے، یہی وجہ ہے کہ ٹیم منیجمنٹ نے ڈربی روانگی سے قبل وورسٹر میں بھی 2 انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کروانے کا انتظام کیا ہے۔

    نوجوان پیس بیٹری شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی پریکٹس میچ میں عمدہ لائن اور لینتھ نے کپتان کو خوب متاثر کیا ہےجبکہ سینئر فاسٹ باؤلر محمد عباس کی انگلش کنڈیشنز سے واقفیت اور کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ بھی ان کے لیےباعث اطمینان ہے۔ اظہر علی کاکہنا ہےکہ انٹرااسکواڈمیچ کے دوران چلنے والی تیز ہوا نے باؤلرز کے لیے مشکلات پیدا کیں مگروہ پرامید ہیں کہ باؤلرز جلد خود کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرلیں گے۔

    بابراعظم کی صلاحیتوں کے معترف کپتان کا کہنا ہےکہ نائب کپتان اور اسد شفیق نے جس پراعتماد انداز سے بیٹنگ کی وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا عابد علی اور شان مسعود نے بھی دن کے آغاز میں مشکل کنڈیشنز میں بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اظہر علی نے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے اسکواڈ کو تاخیر سے جوائن کیا مگر ان کی بیٹنگ میں بھی نظم وضبط نظر آیا جو خوش آئند ہے۔

    دورہ انگلینڈ پر موجود قومی اسکواڈ کا پہلا ٹریننگ سیشن،اسپنر ظفر گوہر اور فزیو کلف ڈیکن کی ٹیسٹ رپورٹ بھی آ گئی

    سٹیڈیم میں تالی بجانے والا کوئی نہیں ہوگا تو فینز کو مس کریں گے، فواد عالم

    قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب کھیل میں چند ناگزیر تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کو اپنانے کے لیے یہ پریکٹس میچز اہم ثابت ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھوک سے گیند چمکانے کی اجازت نہیں، فی الحال وورسٹر کے موسم میں باؤلرز کے علاوہ کسی کو پسینہ نہیں آرہا لہٰذا اس حوالے سے گیند کی چمکائی کے لیے مختلف ممکنہ آپشنز آزمارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کے بعد اب کرکٹ میں باؤلرز کو اپنی جرسی اور ٹوپی خود باؤنڈری لائن کے باہر چھوڑ کر آنی ہے ، اسپنرز کو اس قانون سے آگاہی میں کچھ وقت لگے گا۔

    قومی اسکواڈ کا تیسرا گروپ لاہور سے برطانیہ روانہ

  • قومی اسکواڈ کا تیسرا گروپ  لاہور سے برطانیہ روانہ

    قومی اسکواڈ کا تیسرا گروپ لاہور سے برطانیہ روانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسکواڈ کا تیسرا گروپ  لاہور سے برطانیہ روانہ ہوگیا

    برطانیہ روانہ ہونے والے تیسرے گروپ میں کرکٹرز حیدر علی، عمران خان اور کاشف بھٹی کے علاوہ مساجر ملنگ علی شامل ہیں، انکے کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انکو برطانیہ روانہ کیا گیا ہے

    قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستان کو دورہ انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔

    سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ طویل طرز کی کرکٹ کے اگلے دونوں میچز ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 اگست جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک جاری رہے گا۔
    دونوں ٹیمیں سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے لیے ایک بار پھراولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کا رخ کریں گی۔ جہاں 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو میچز کھیلے جائیں گے۔

    قومی ٹیم 29 جون سے وورسٹر شائر میں موجود ہے۔ جہاں قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز 14 روزہ قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں، اس دوران قومی کھلاڑی ٹریننگ اور پریکٹس کے علاوہ انٹرا اسکواڈ میچز بھی کھیل رہے ہیں۔ قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی جہاں سے یکم اگست کو ٹیم مانچسٹر پہنچے گی۔

    قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول مندجہ ذیل ہے:

    6سے 12 جولائی: پریکٹس، انٹرااسکواڈ میچز اور آرام، نیو روڈ
    13 جولائی: ڈربی شائر روانگی
    15 سے 30 جولائی: پریکٹس، انٹراسکواڈ میچزاور آرام، دی کاؤنٹی گراؤنڈ
    یکم اگست: مانچسٹر روانگی
    5 سے 9 اگست: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر
    10 اگست: ساؤتھمپٹن روانگی
    13 سے 17 اگست: دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن
    21 سے 25 اگست: تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن
    26 اگست: مانچسٹر روانگی
    28 اگست: پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر
    30 اگست: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر
    یکم ستمبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر
    2ستمبر: لاہور روانگی

    دورہ انگلینڈ پر موجود قومی اسکواڈ کا پہلا ٹریننگ سیشن،اسپنر ظفر گوہر اور فزیو کلف ڈیکن کی ٹیسٹ رپورٹ بھی آ گئی

     

    سٹیڈیم میں تالی بجانے والا کوئی نہیں ہوگا تو فینز کو مس کریں گے، فواد عالم

  • بائیں ہاتھ کے اسپنر ظفر گوہر قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے

    بائیں ہاتھ کے اسپنر ظفر گوہر قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے

    انگلینڈ:بائیں ہاتھ کے اسپنر ظفر گوہر قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے،کھیل کے میدان سے ایک اہم خبرآگئی اطلاعات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل بائیں ہاتھ کے اسپنر ظفر گوہر قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے

    باغی ٹی وی کے مطابق ظفر گوہر وورسٹر سے لیسٹر روانہ ہوگئے ،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ظفر گوہر کو وورسٹر میں ٹریننگ کی غرض سے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا

    قومی اسکواڈ کا تیسرا گروپ بدھ کی صبح 9 بجے لاہور سے برطانیہ روانہ ہوگا

    برطانیہ روانہ ہونے والے تیسرے گروپ میں کرکٹرز حیدر علی، عمران خان اور کاشف بھٹی کے علاوہ مساجر ملنگ علی شامل ہیں

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستان کو دورہ انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔

    سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ طویل طرز کی کرکٹ کے اگلے دونوں میچز ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 اگست جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک جاری رہے گا۔

    دونوں ٹیمیں سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے لیے ایک بار پھراولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کا رخ کریں گی۔ جہاں 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو میچز کھیلے جائیں گے۔

    قومی ٹیم 29 جون سے وورسٹر شائر میں موجود ہے۔ جہاں قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز 14 روزہ قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں، اس دوران قومی کھلاڑی ٹریننگ اور پریکٹس کے علاوہ انٹرا اسکواڈ میچز بھی کھیل رہے ہیں۔ قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی جہاں سے یکم اگست کو ٹیم مانچسٹر پہنچے گی۔

    قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول مندجہ ذیل ہے:

    6سے 12 جولائی: پریکٹس، انٹرااسکواڈ میچز اور آرام، نیو روڈ
    13 جولائی: ڈربی شائر روانگی
    15 سے 30 جولائی: پریکٹس، انٹراسکواڈ میچزاور آرام، دی کاؤنٹی گراؤنڈ
    یکم اگست: مانچسٹر روانگی
    5 سے 9 اگست: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر
    10 اگست: ساؤتھمپٹن روانگی
    13 سے 17 اگست: دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن
    21 سے 25 اگست: تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن
    26 اگست: مانچسٹر روانگی
    28 اگست: پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر
    30 اگست: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر
    یکم ستمبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر
    2ستمبر: لاہور روانگی

  • میں اکشے کمار سے شادی کرنا چاہتی ہو، ثانیہ مرزا

    میں اکشے کمار سے شادی کرنا چاہتی ہو، ثانیہ مرزا

    لاہور:میں اکشے کمار سے شادی کرنا چاہتی ہو، ثانیہ مرزا ،اطلاعات کے مطابق شعیب ملک کے ساتھ براہ راست گفتگو میں ثانیہ مرزا بولی- میں اکشے کمار سے شادی کرنا چاہتی ہوں

    پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ذریعے انسٹاگرام پر براہ راست چیٹ کی۔ چیٹ کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی پسندیدہ چیزیں مداحوں کے سامنے رکھیں

    پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ذریعے انسٹاگرام پر براہ راست چیٹ کی۔ چیٹ کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی پسندیدہ چیزیں مداحوں کے سامنے رکھیں۔ صرف یہی نہیں ، شعیب نے ثانیہ کے بارے میں بتایا کہ جب بھی ثانیہ کچھ کھاتی ہے تو اسے بہت نیند آتی ہے۔ شعیب نے بتایا کہ ثانیہ نے برش کئے بغیر صبح چاول کھایا ہے۔ ملک نے کہا کہ آج صبح آپ کیسے کھا سکتے ہیں؟

    دوسری طرف ثانیہ نے بھی طنزیہ انداز میں شعیب ملک کو ڈانٹا۔ دراصل یہ ہوا کہ جب ثانیہ شعیب کے براہ راست میچ میں پہنچی تو ہندوستانی ٹینس تجربہ کار کا کیمرا قدرے نیچے تھا ، جس میں ملک نے ثانیہ سے اپنے کیمرہ زاویہ ٹھیک کرنے کو کہا۔ جب شوہر ملک نے ایسا سوال کیا تو ثانیہ نے سیدھے لطیفے میں کہا کہ جب جب دوسرے مہمان بھی موجود ہیں تو آپ اتنا مطالبہ نہیں کررہے ہیں ، ایسا لگتا ہے کہ آپ خود ہی اکیلے نکل آئے ہیں ۔اس کے علاوہ شعیب نے ثانیہ کے ساتھ براہ راست گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ آپ نے کبھی میرے لئے چائے نہیں بنائی ، جس کے بعد ثانیہ نے کہا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ میں نے آپ کے لئے دبئی میں چائے بنائی ہے۔ ثانیہ اور شعیب نے چائے بنانے کے لئے ایک دوسرے کی ٹانگیں بھی کھینچ لیں۔

    اس سے ناراض
    شعیب ملک (شعیب ملک) نے براہ راست بات چیت کے دوران ثانیہ سے پوچھا ، کیا آپ جانتے ہیں کہ کون سی جگہ میری سب سے پسندیدہ جگہ ہے ، پھر ثانیہ اس سوال کا جواب نہیں دے سکی ، جس سے ملک قدرے ناخوش نظر آئے۔ . ملک نے ثانیہ سے کہا کہ آپ میری پسندیدہ جگہ دیکھنے کے بارے میں نہیں جانتے ، لہذا اب اگلی بار میں اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنے پھروں گا ، تب آپ کو پتہ چل جائے گا کہ میں کس جگہ گھومنا پسند کرتا ہوں۔ براہ راست بات چیت کے دوران ان دونوں نے کافی تفریح ​​بھی کی۔

    ثانیہ مرزا بابر اعظم کو پسند کرتی ہیں

    ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا کہ پاکستانی کرکٹرز میں وہ اس وقت بابر اعظم کو پسند کرتی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ، کچھ دن پہلے ، بابر نے سیفراج احمد کی اہلیہ ، ثانیہ کو نہیں ، بلکہ اپنی پسندیدہ بھابھی کو بلایا تھا۔ اس کے علاوہ ثانیہ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز میں امام الحق ان کی بہترین دوست ہیں۔

    اکشے کمار کے ساتھ شادی

    ثانیہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اکشے کمار کو بھی پسند کرتی ہیں ، وہ اکشے کمار سے بھی شادی کرنا چاہتی ہیں ، میں ان کی فلم موہرا کے وقت سے ہی ان سے پیار کرتی تھی۔ دراصل ، شعیب نے ثانیہ سے پوچھا کہ آپ کس سے ٹام کروز اور اکشے سے شادی کرنا پسند کریں گے ، ثانیہ نے اس سوال پر اکشے کمار کا نام لیا۔
    شعیب ملک کے ساتھ براہ راست گفتگو میں ثانیہ مرزا بولی- میں اکشے کمار سے شادی کرنا چاہتی ہوں..واچ ویڈیو دیکھیں
    ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو سرزنش کی

    پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ذریعے انسٹاگرام پر براہ راست چیٹ کی۔ چیٹ کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی پسندیدہ چیزیں مداحوں کے سامنے رکھیں۔ صرف یہی نہیں ، شعیب نے ثانیہ کے بارے میں بتایا کہ جب بھی ثانیہ کچھ کھاتی ہے تو اسے بہت نیند آتی ہے۔ شعیب نے بتایا کہ ثانیہ نے برش کئے بغیر صبح چاول کھایا ہے۔ ملک نے کہا کہ آج صبح آپ کیسے کھا سکتے ہیں؟

    دوسری طرف ثانیہ نے بھی طنزیہ انداز میں شعیب ملک کو ڈانٹا۔ دراصل یہ ہوا کہ جب ثانیہ شعیب کے براہ راست میچ میں پہنچی تو ہندوستانی ٹینس تجربہ کار کا کیمرا قدرے نیچے تھا ، جس میں ملک نے ثانیہ سے اپنے کیمرہ زاویہ ٹھیک کرنے کو کہا۔ جب شوہر ملک نے ایسا سوال کیا تو ثانیہ نے سیدھے لطیفے میں کہا کہ جب جب دوسرے مہمان بھی موجود ہیں تو آپ اتنا مطالبہ نہیں کررہے ہیں ، ایسا لگتا ہے کہ آپ خود ہی اکیلے نکل آئے ہیں۔
    بھی پڑھیں
    اس شخص نے ثانیہ مرزا کو ٹیگ کیا اور بھاٹی جی کی لان ٹینس کھیلنے کی تصویر شیئر کی ، تو ٹینس اسٹار نے اس طرح کا رد عمل ظاہر کیا۔
    اس شخص نے ثانیہ مرزا کو ٹیگ کیا اور بھاٹی جی کی لان ٹینس کھیلنے کی تصویر شیئر کی ، تو ٹینس اسٹار نے اس طرح کا رد عمل ظاہر کیا۔
    سوشانت سنگھ راجپوت نے دونوں ہاتھوں سے ٹیبل ٹینس کھیلا ، مداح بھی اداکار کی پرانی ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے
    سوشانت سنگھ راجپوت نے دونوں ہاتھوں سے ٹیبل ٹینس کھیلا ، مداح بھی اداکار کی پرانی ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے
    شلپا شیٹی سے لیکر ثانیہ مرجی تک ، مشہور شخصیات ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں ، ان کی وائرل ویڈیو دیکھیں
    شلپا شیٹی سے لیکر ثانیہ مرجی تک ، مشہور شخصیات ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں ، ان کی وائرل ویڈیو دیکھیں
    اس کے علاوہ شعیب نے ثانیہ کے ساتھ براہ راست گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ آپ نے کبھی میرے لئے چائے نہیں بنائی ، جس کے بعد ثانیہ نے کہا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ میں نے آپ کے لئے دبئی میں چائے بنائی ہے۔ ثانیہ اور شعیب نے چائے بنانے کے لئے ایک دوسرے کی ٹانگیں بھی کھینچ لیں۔

    اس سے ناراض
    شعیب ملک (شعیب ملک) نے براہ راست بات چیت کے دوران ثانیہ سے پوچھا ، کیا آپ جانتے ہیں کہ کون سی جگہ میری سب سے پسندیدہ جگہ ہے ، پھر ثانیہ اس سوال کا جواب نہیں دے سکی ، جس سے ملک قدرے ناخوش نظر آئے۔ . ملک نے ثانیہ سے کہا کہ آپ میری پسندیدہ جگہ دیکھنے کے بارے میں نہیں جانتے ، لہذا اب اگلی بار میں اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنے پھروں گا ، تب آپ کو پتہ چل جائے گا کہ میں کس جگہ گھومنا پسند کرتا ہوں۔ براہ راست بات چیت کے دوران ان دونوں نے کافی تفریح ​​بھی کی۔

    ثانیہ مرزا بابر اعظم کو پسند کرتی ہیں

    ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا کہ پاکستانی کرکٹرز میں وہ اس وقت بابر اعظم کو پسند کرتی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ، کچھ دن پہلے ، بابر نے سیفراج احمد کی اہلیہ ، ثانیہ کو نہیں ، بلکہ اپنی پسندیدہ بھابھی کو بلایا تھا۔ اس کے علاوہ ثانیہ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز میں امام الحق ان کی بہترین دوست ہیں۔

    اکشے کمار کے ساتھ شادی

    ثانیہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اکشے کمار کو بھی پسند کرتی ہیں ، وہ اکشے کمار سے بھی شادی کرنا چاہتی ہیں ، میں ان کی فلم موہرا کے وقت سے ہی ان سے پیار کرتی تھی۔ دراصل ، شعیب نے ثانیہ سے پوچھا کہ آپ کس سے ٹام کروز اور اکشے سے شادی کرنا پسند کریں گے ، ثانیہ نے اس سوال پر اکشے کمار کا نام لیا۔ ثانیہ سلمان خان کو پسند کرتی ہیں ،
    ثانیہ مرزا نے شعیب سے اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں پوچھا ، جبکہ ثانیہ نے کہا کہ وہ سلمان خان سے محبت کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ ، ملک نے بتایا کہ وہ اور ان کی بہن یعنی انعم مرزا شاہ رخ خان کو پسند کرتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ اس بار پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے دورے پر گئی ہے ، اگلے ماہ سے پاکستان کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز شعیب ملک بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پاکستان روانہ ہونے جارہے ہیں۔ پاکستان روانگی سے قبل ، ملک ثانیہ اور بیٹے کے ساتھ کچھ وقت گزاریں گے۔ شعیب ملک پھر جولائی کے آخری ہفتے میں انگلینڈ روانہ ہوسکتے ہیں

  • بالآخرگرانٹ فلاور نے یونس خان سے معافی مانگ ہی لی

    بالآخرگرانٹ فلاور نے یونس خان سے معافی مانگ ہی لی

    لاہور:گرانٹ فلاور نے یونس خان سے معافی مانگ لی،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ سابق کپتان یونس خان سے ان کے خلاف اپنے بیان پر معذرت کرلی،گرانٹ فلاور نے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی سے بھی رابطہ کیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے یونس خان کے بارے میں بیان کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا،قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے انگلینڈ میں قومی ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ موجود سابق کپتان یونس خان سے رابطہ کرکے ان کے بارے میں اپنے بیان پر معذرت کی ہے،

    مصدقہ ذرائع کے مطابق گرانٹ فلاور نے یونس خان سے رابطے میں ان سے کہا کہ یونس خان اور پاکستان کی عزت کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اندازہ نہیں تھا کہ انٹرویو کے بعد ہونے والے سوال کو میڈیا اتنا اچھالے گا۔ گرانت فلاور نے اپنے بیان پر شرمندگی کا بھی اظہار کیا، ذرائع کے مطابق گرانٹ فلاور نے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کے ساتھ بھی رابطہ کیا اور ان سے بھی معذرت کی۔

    یاد رہے اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق پاکستانی کپتان یونس خان نے بلے بازی بارے مشوروں سے تنگ آکر میری گردن پر چھری رکھ دی تھی۔ یہ الزام انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں عائد کیا۔

    گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ یونس خان ایک سخت مزاج شخصیت کے مالک تھے۔ مجھے ابھی تک یاد ہے کہ برسبین میں ہم ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے کہ ناشتے پر میں نے انھیں کچھ بیٹنگ مشورے دینا چاہے حالانکہ ان کا کیرئیر مجھ سے کہیں زیادہ بہتر تھا۔گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ یونس خان کو میرا مشورہ دینا برا لگا اور چھری اٹھا کر میری گردن پر رکھ دی تھی۔

  • کوشش ہے وہ کارکردگی دکھاؤں جس سے ٹیم جیتے، بابر اعظم

    کوشش ہے وہ کارکردگی دکھاؤں جس سے ٹیم جیتے، بابر اعظم

    کوشش ہے وہ کارکردگی دکھاؤں جس سے ٹیم جیتے، بابر اعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے سب کا ٹیسٹ منفی آیا ہے،دو دن پریکٹس کی ہے ، تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں، باہر جانے کی اجازت نہیں ہے لیکن ایک دوسرے کے ساتھ ان ڈور گیمز کھیل کر انجوائے کر رہے ہیں ،

    ون ڈے ٹی 20کپتان بابر اعظم نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوک کا بال انگلینڈ میں استعمال ہوتا ہے اس بال کا زیادہ فرق ہے، ٹارگٹ ہمیشہ یہی رہا ہے کہ ٹیم کو ٹاپ پر لانا ہے ہم نے ٹیم میں تبدیلیاں کیں تو ٹی 20کارکردگی پر فرق پڑا۔محمد رضوان فٹ ہو گئے ہیں انگلینڈ آ رہے ہیں انہیں ترجیح دیں گے، محمد رضوان کو پورا موقع ملنا چاہیےوہ پہلی چوائس ہیں جب کہ میرا موازنہ پاکستان کھلاڑیوں کے ساتھ کریں گے تو اچھا لگے گا

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لارڈز میں کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے،ٹارگٹ ہمیشہ یہی رہا ہے کہ ٹیم کو ٹاپ پر لانا ہے ،یہاں کسی مشکل کا سامنا نہیں اچھے انداز میں ٹریننگ کررہے ہیں ،پاکستان ٹیم کا بولنگ اٹیک اچھا ہے عباس کو یہاں کھیلنے کا تجربہ ہے ،نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی ردھم میں ہیں انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے،

    بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ یونس خان اور مصباح الحق مل کر پلان بنا رہے ہیں ، کھلاڑی تمام پروٹوکولز کو فالو کر رہے ہیں،جتنا ٹائم مل رہا اس کو ٹریننگ میں گزار رہے ہیں، کھلاڑی انجوائے کر رہے ہیں پہلے سوچ رہے تھے کہ پتہ نہیں کیا ہو گا،یہاں کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے اچھے انداز میں ٹریننگ جا رہی ہے۔

    بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ میں ڈیوک کا بال استعمال ہوتا ہے جو کہ مختلف ہے اور انگلینڈ میں پرفارمنس دینے والا کھلاڑی دنیا میں ہر جگہ پرفارم کر لیتا ہے،کوشش ہوگی انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتیں، انگلینڈ ہوم ٹیم ہے انہیں یہاں کی کنڈیشنز کا فائدہ ہو گا،پاکستان ٹیم کا بولنگ اٹیک بھی اچھا ہے

    بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ ایک ہی ٹارگٹ ہوتا ہے کہ ٹاپ پر فنش کرنا ہے،بطور کھلاڑی انفرادی پرفارمنس اچھی لگتی ہے، لیکن ایک کپتان ہونے کی حیثیت سے نہیں،کوشش ہے وہ کارکردگی دکھاؤں جس سے ٹیم جیتے،اس پرفارمنس کا کوئی فائدہ نہیں جس سے ٹیم جیت نہ سکے۔