Baaghi TV

Category: کھیل

  • ایشیا کپ کے سلسلے میں پی سی بی نے سری لنکن بورڈ کو  پیش کش کردی

    ایشیا کپ کے سلسلے میں پی سی بی نے سری لنکن بورڈ کو پیش کش کردی

    ایشیا کپ کے سلسلے میں پی سی بی نے سری لنکن بورڈ کو پیش کش کردی

    باغی ٹی وی : پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کا تبادلہ کرنے کیلئے رضا مند ہیں، ایونٹ کی میزبانی کا تبادلہ کرنے کی تجویز گزشتہ روز ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں سامنے آئی۔

    ‏ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020 کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے اب تک ایونٹ کے وینیو اور شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔ ان ہی معاملات کو دیکھنے کیلئے گزشتہ روز اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں میزبانی کی تبادلے کی تجویز سامنے آئی۔

    اے سی سی نے اعلان کیا تھا کہ ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی کا سری لنکا کرکٹ سے تبادلہ کرنے کیلئے رضا مند ہے۔ایشیا کپ 2020 کا میزبان ملک پاکستان ہے لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے اس وقت ایشیا کپ کا انعقاد مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

    بھارت کے پاکستان آ کر نہ کھیلنے کی وجہ سے پاکستان پہلے ہی دبئی یا کسی دوسرے وینیو پر ایونٹ کے انعقاد کا سوچ رہا تھا جو کہ اب کووڈ 19 کی وجہ سے اور بھی مشکل ہو گیا ہے
    ادھر یونس خان کے علاوہ پی سی بی نے پاکستان کی جانب سے 52 ٹیسٹ میچوں میں شرکت کرنے والے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اسپن باؤلنگ کوچ اور مینٹور مقرر کردیا ہے، تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز اگست، ستمبر میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

    مشتاق احمد اسپن باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔
    چیف ایکزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ مشتاق احمد کئی کھلاڑیوں کے لیے مینٹور کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ انگلش کنڈیشنز سے بخوبی واقف بھی ہیں لہٰذا وہ ہمارے لیے ایک اثاثہ ثابت ہوں گے۔

  • اگر پاکستانی ٹیم یہ کام کرے تو انگلینڈ میں نتائج بہترہوں گے،دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کا بیٹنگ کوچ مقرر ہونے پر یونس خان کا پیغام

    اگر پاکستانی ٹیم یہ کام کرے تو انگلینڈ میں نتائج بہترہوں گے،دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کا بیٹنگ کوچ مقرر ہونے پر یونس خان کا پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ،مشتاق احمد اسپن باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے

    قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ میرے لیے اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے اور انگلینڈ کے ایک مشکل دورے کے لیے ایک بار پھر ملک کی نمائندگی کا موقع ملنا میرے لیے اعزاز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو بلندیوں کو چھونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یونس خان نے کہا کہ مصباح الحق، وقار یونس، مشتاق احمد اور وہ مل کر کھلاڑیوں کی میدان کے اندر اور باہر ہر انداز میں بہترین تربیت کرنے کی کوشش کریں گے۔

    یونس خان نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے تجربے اور علم کو دوسروں تک پہنچانے میں کوئی عار محسوس نہیں کی مگر دورہ انگلینڈ ان کے لیے ایک بہترین موقع ہوگا جہاں وہ بلے بازوں کی تکنیک بہتر بنانے، باؤلر کی قابلیت کو جانچنے اور ان کی ذہنی پختگی پر خصوصی توجہ دے سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں تکنیک کے ساتھ ساتھ تحمل مزاجی اور نظم وضبط درکار ہوتے ہیں اور اگر آپ ان تین شعبوں میں قابل ہوجائیں تو آپ انگلینڈ ہی نہیں دنیا کے کسی بھی کونے میں مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان کرکٹ ٹیم اگر مؤثر ٹریننگ کرے گی تو بلاشبہ دورہ انگلینڈ میں نتائج بھی بہتر ہوں گے۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے بیٹنگ کوچ مقرر

  • قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان  دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے بیٹنگ کوچ مقرر

    قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے بیٹنگ کوچ مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ،مشتاق احمد اسپن باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمین اور سابق کپتان یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کردیا گیا ہے۔

    یونس خان کے علاوہ پی سی بی نے پاکستان کی جانب سے 52 ٹیسٹ میچوں میں شرکت کرنے والے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اسپن باؤلنگ کوچ اور مینٹور مقرر کردیا ہے۔تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز اگست-ستمبر میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

    یہ فیصلہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کو ضروری اور اہم وسائل کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے جو انہیں ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔

    جیسا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے اضافی کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجا جارہا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے بہترین کوچز تعینات کیے جائیں تاکہ نوجوان کرکٹرز کے کھیل میں نکھار آسکے۔

    یونس خان نے 2000 سے 2017 تک محیط اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 118 میچوں میں 52 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 10ہزار 99 رنز بنائے۔ سری لنکا کے خلاف کراچی میں 313 رنز کی اننگز ان کے کیرئیر کی بہترین اننگز تھی جس کی بدولت انہیں آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن ملی۔

    خصوصاً انگلینڈ کے خلاف یونس خان کا ریکارڈ خاصا متاثر کن ہے۔ انگلینڈ میں کھیلے جانے والے 9 ٹیسٹ میچوں کی 16 اننگز میں یونس خان نے 50 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 810 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 2 سنچریاں (اوول 2016 میں 218 اور ہیڈنگلے 2006 میں 173 رنز کی اننگز) اور 3 نصف سنچریاں بنائیں۔

    حریف ٹیم کے خلاف پاکستان میں کھیلے گئے 2 اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے 6 ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے مشترکہ طور پر 616 رنز بنائے۔ چیمپئن بیٹسمین نے یہاں 2 سنچریاں (دبئی میں 127 اور 118 رنز کی اننگز) اور 1 نصف سنچری بنائی۔

    اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 139 کیچز تھامنے والے یونس خان پاکستان کی تاریخ کے بہترین فیلڈر ہیں۔ دنیا کے دیگر فیلڈرز کی فہرست میں ان کا نمبر 13واں ہے۔

    اس کے علاوہ یونس خان نے 2007 میں انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں یارکشائر کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے 13 میچوں میں 48 سے زائد کی اوسط سے 824 رنز بنائے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا مجھے خوشی ہے کہ یونس خان جیسے قد آور اور شاندار بیٹنگ ریکارڈ کے حامل کرکٹر نے اس اہم دورے کے لیے پاکستان کرکٹ کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ وسیم خان نے کہا کہ انہوں نے جب اس حوالے سے یونس خان سے رابطہ کیا تو ان کا اس عہدے کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے کا جوش اور جذبہ قابل دید تھا۔

    انہوں نے کہا کہ یونس خان کا کام کرنے کے اصول، میچ کی تیاری کا عزم اور انگلش کنڈیشنز میں کھیل کی آگاہی اور حکمت عملی پر مکمل عبور ہمارے لیے بہت قیمتی ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونس خان بہت سے موجودہ کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی بہت عزت کی جاتی ہے، بلاشبہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی میدان کے اندر اور باہر، ہر انداز میں یونس خان کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

    چیف ایگزیکٹیو پی سی بی نے کہا کہ مشتاق احمد انگلش کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہیں کیونکہ وہ ایک طویل عرصہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسپنرز کی معاونت اور کھلاڑیوں کی مینٹورشپ کے ساتھ ساتھ میچ سے متعلق حکمت عملی کی تیاری کے لیے مصباح الحق کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔

    وسیم خان نے کہا یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ آئندہ سیریز کے لیے مصباح الحق، وقار یونس ، یونس خان اور مشتاق احمد کی موجودگی کھلاڑیوں کے لیے انگلینڈ کی کنڈیشنز سے واقفیت میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان تقرریوں کا مقصد مصباح الحق کی مدد کرنا اور بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک ناقابل تسخیر قوت بنانا ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ میرے لیے اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے اور انگلینڈ کے ایک مشکل دورے کے لیے ایک بار پھر ملک کی نمائندگی کا موقع ملنا میرے لیے اعزاز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو بلندیوں کو چھونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یونس خان نے کہا کہ مصباح الحق، وقار یونس، مشتاق احمد اور وہ مل کر کھلاڑیوں کی میدان کے اندر اور باہر ہر انداز میں بہترین تربیت کرنے کی کوشش کریں گے۔

    یونس خان نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے تجربے اور علم کو دوسروں تک پہنچانے میں کوئی عار محسوس نہیں کی مگر دورہ انگلینڈ ان کے لیے ایک بہترین موقع ہوگا جہاں وہ بلے بازوں کی تکنیک بہتر بنانے، باؤلر کی قابلیت کو جانچنے اور ان کی ذہنی پختگی پر خصوصی توجہ دے سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں تکنیک کے ساتھ ساتھ تحمل مزاجی اور نظم وضبط درکار ہوتے ہیں اور اگر آپ ان تین شعبوں میں قابل ہوجائیں تو آپ انگلینڈ ہی نہیں دنیا کے کسی بھی کونے میں مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ یونس خان نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان کرکٹ ٹیم اگر مؤثر ٹریننگ کرے گی تو بلاشبہ دورہ انگلینڈ میں نتائج بھی بہتر ہوں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ وہ یونس خان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور وہ ایک بار پھر ان کے ہمراہ پاکستان کی کرکٹ کے رنگوں میں ڈھلنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور کرکٹرز ہم دونوں کھلاڑیوں کے کیرئیرز ایک ساتھ ہی جاری رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور ہم دونوں نے مل کر پاکستان کرکٹ ٹیم کو کئی ٹیسٹ میچوں میں تاریخی کامیابیاں دلائی ہیں۔

    مصباح الحق نے کہا کہ 2010 میں جب انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تو اس دوران یونس خان نے ان کی بہت حمایت کی اور انہیں یقین ہے کہ دورہ انگلینڈ میں بھی انہیں یونس خان کی مکمل اسپورٹ حاصل ہوگی کیونکہ ان دونوں کا مشترکہ مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک مرتبہ پھر کامیابیوں کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ ایک محنتی بیٹسمین کی حیثیت سے یونس خان کا ریکارڈ، بطور ایک منظم کھلاڑی ان کی ساکھ اور ایک نمایاں فیلڈر کی حیثیت سے ان کی موجودگی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے صلاحیتیں نکھارنے اور بہترین کرکٹرز بننے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کئی ممالک کے کھلاڑیوں کی تربیت اور مینٹورنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد کی موجودگی ہمیں سیریز سے قبل تیاریوں میں بھی مدد کرے گی۔

    مصباح الحق نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز بہت مشکل ہوگی، اس دوران بہترین دماغ اور صلاحیتوں کے حامل معروف کرکٹرز کی اسکواڈ کے ہمراہ موجودگی معاون ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اپنے اہداف کے حصول کے لیے ہم یونس خان اور مشتاق احمد دونوں کی موجودگی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے

  • پی سی بی کا سکرپٹ مکمل جھوٹ ہے،سلیم ملک نے آئی سی سی سے متعلق بہت بڑا انکشاف کردیا

    پی سی بی کا سکرپٹ مکمل جھوٹ ہے،سلیم ملک نے آئی سی سی سے متعلق بہت بڑا انکشاف کردیا

    لاہور: پی سی بی کا سکرپٹ مکمل جھوٹ ہے،سلیم ملک نے آئی سی سی سے متعلق بہت بڑا انکشاف کردیا ،اطلاعات کے مطابق سابق کپتان سلیم ملک نے پی سی بی کے سوالات کا جواب جمع کرادیا،اپنے جواب میں سلیم ملک کہتے ہیں پی سی بی کا سکرپٹ مکمل جھوٹ ہے

    سلیم ملک نے کہا کہ آئی سی سی نے کبھی میرا نہیں پوچھا،امید ہے پی سی بی پندرہ روز میں جواب دے گا، عمراکمل کو سخت سزا دی گئی، سابق کپتان سلیم ملک کی فکسنگ اسکینڈل میں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی،

    سلیم ملک نے کہا کہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سوالات کے جوابات جمع کرادئیے،،،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکرپٹ مکمل جھوٹ پر مبنی ہے، آئی سی سی کبھی میرے بارے نہیں پوچھا سلیم ملک کہتے ہیں جسٹس قیوم کے فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں، اب یہ معاملہ ہمیشہ کے لیے ختم ہونا چاہیے،

    سلیم ملک نے کہا کہ اب امید ہے پی سی بی بھی پندرہ روز میں جواب دے گاسلیم ملک نے عمر اکمل کی تین سالہ پابندی کو بظاہر سخت سزا قرار دے دیا،

  • کھیل اورخدمت انسانیت ساتھ ساتھ ، پی سی بی کی طرف سے 161 مستحق افراد کی مدد

    کھیل اورخدمت انسانیت ساتھ ساتھ ، پی سی بی کی طرف سے 161 مستحق افراد کی مدد

    لاہور:کھیل اورخدمت انسانیت ساتھ ساتھ ، پی سی بی کی طرف سے 161 مستحق افراد کی مدد،اطلاعات کے مطابق پیر کے روز پی سی بی تصدیق کرتا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ سے جڑے مجموعی طور پر 161 افراد نے پی سی بی کی یک وقتی فلاحی اسکیم سے استفادہ کیا۔

    گذشتہ ماہ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر مقامی کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہونے کے سبب مالی مشکلات کا شکار فرسٹ کلاس کرکٹرز ، میچ آفیشلز، اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف کی امداد کا اعلان کیا تھا۔ کورونا وائرس کے سبب غیرمعمولی حالات اور لاک ڈاؤن کے باعث ان افراد کو معاشی طور پر کو دھچکہ لگا ہے۔

    اس یک وقتی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد کا تعلق ملک بھر کےکُل 51 شہروں سے ہے۔ جس میں لاہور، کراچی اور راولپنڈی جیسے بڑے شہروں کے علاوہ چاغی، دادو، ڈیرہ مراد جمالی، حب، لیہ، مردان،ٹھٹھہ اور تربت جیسے شہروں سے تعلق رکھنے والے مستحقین شامل ہیں۔ملک بھر سے 93 گراؤنڈز مین، 31 اسکوررز، 21 میچ آفیشلز اور 16 فرسٹ کلاس کرکٹرز نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔ یک وقتی اسکیم کے لیے تیار کردہ قوائد و ضوابط مندجہ ذیل ہیں:

    •ایسےفرسٹ کلاس کرکٹرز جنہوں نے سیزن 19-2018 میں شرکت کی ہواور 15-2014 تا 19-2018 پر مشتمل گذشتہ پانچ سیزنز میں کم از کم 15فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہوں
    •ایسے میچ آفیشلز اور اسکوررز جنہوں نےگذشتہ دوسیزنز میں پی سی بی کے زیراہتمام منعقدہ ایونٹس میں فرائض انجام دئیے ہوں
    •ایسے گراؤنڈ اسٹاف جویکم جنوری 2013 کے پہلےسے ریجنل/ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشنز (فی الوقت غیر فعال) کے ملازم رہ چکے ہوں(مدت ملازمت تقریباََ8 سال درکار)

    درج بالا قوائدوضوابط پر پورا اترنے والے افراد کے پاس فی الحال کوئی روزگار نہ ہو

    قوائد و ضوابط پر پورا اترنے والے فرسٹ کلاس کرکٹرزنے 25ہزار، میچ آفیشلز نے 15 ہزار جبکہ اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف عملے نے 10،10 ہزار روپے وصول کیے۔

    وسیم خان، چیف ایگزیکٹیو پی سی بی:

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے لیے ضروری تھا کہ وہ ان مشکل حالات میں اپنے عمل سے ثابت کرے کہ وہ اپنے اسٹیک ہولڈرز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والے ا فراد کی اکثریت ایسی ہے جو ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہی اور ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سےہم نے یہ لازم سمجھا کہ ہمیں ان کی ہر ممکن معاونت کرنی چاہیے۔

    وسیم خان نے کہا کہ اگرچہ یہ ادائیگیاں ایک علامتی امداد ثابت ہوسکتی ہیں مگر ہم نے ان مشکل اور غیرمعمولی حالات میں مالی نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کی ہے۔اس کے علاوہ پی سی بی نے بورڈ ملازمین کے علاوہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ مینز اور ویمنز کرکٹرز کے اشتراک سے وزیراعظم کے کوویڈ 19 ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کی رقم عطیہ کی تھی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کو پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیےعارضی قیام گاہ میں بدلنے کی پیشکش بھی کرچکا ہے۔اس سے قبل پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو اور چیف آپریٹنگ آفیسر نے گذشتہ ہفتے پی سی بی ویلفیئر فنڈ میں عطیات جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

  • چیف آپریٹنگ آفیسرپی سی بی  بیرسٹر سلمان نصیر کا ویلفیئر فنڈ میں 5 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان

    چیف آپریٹنگ آفیسرپی سی بی بیرسٹر سلمان نصیر کا ویلفیئر فنڈ میں 5 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان

    لاہور: کا ویلفیئر فنڈ میں 5 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر بیرسٹر سلمان نصیر کا ویلفیئر فنڈ میں 5 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے اوراسے ایک معمولی سا ہدیہ قراردیتے ہوئے ساتھ اچھی امید بھی لگائی ہے

    بیرسٹرسلمان نصیرکا کہنا ہےکہ میری طرف سے اپنے ادارے کے لیے یہ ایک چھوٹی سے کوشش ہے. میں آج جو کچھ ہوں اس ادارے کی وجہ سے ہوں. پرامید ہوں کہ یہ مشکل وقت جلد ختم ہوجائے گا.

    چیف آپریٹنگ آفیسرپی سی بی بیرسٹر سلمان نصیر کا کہنا ہےکہ وہ بہت پرامید ہیں کہ قوم پریہ مشکل وقت بہت جلد ختم ہوجائے گا اوراللہ تعالیٰ اس وبا سے نجات دے دیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ ان مشکل حالات میں ہمیں مستحقین کی مدد کرنی چاہیے ،

  • پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ 2020-21 کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ 2020-21 کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ 2020-21 کا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2020-21 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کااعلان کردیا ہے۔ یکم جولائی سے نافذ العمل سینٹرل کنٹریکٹ میں اسپنر انعم امین اوربیٹر عمیمہ سہیل سمیت 9 خواتین کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب گذشتہ سیزن کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے سبب بسمہ معروف، جویریہ خان اور ڈیانا بیگ کو سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دے دی گئی ہے۔

    اس ضمن میں پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کٹیگریزکے معاوضوں میں اضافہ کردیا ہے۔ کٹیگری اے کی ماہانہ آمدن میں 33 فیصد ، بی میں 30 جبکہ سی میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ پی سی بی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی کو سراہنے اور انہیں کھیل کی طرف مزید راغب کرنے کے لیے ایک نئی کٹیگری تشکیل دی ہے۔ ایمرجنگ کٹیگری کی فہرست میں 16 سالہ سیدہ عروب شاہ، 15 سالہ عائشہ نسیم اور 22 سالہ منیبہ علی ، فاطمہ ثناء، کائنات حفیظ، نجیہ علوی، رامین شمیم، صباء نذیراور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔

    اُدھر پی سی بی نے ڈومیسٹک ایونٹس کے معاوضے بھی بڑھا دئیے ہیں۔ ان ایونٹس کی میچ فیس اور انعامی رقم میں 100 فیصد جبکہ ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں پی سی بی نے بسمہ معروف کو سیزن 2020-21 کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے تاہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہیڈ کوچ اقبال امام کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ اقبال امام کی خدمات کو واپس ہائی پرفارمنس سیٹ اپ کے حوالے کردیاگیا ہے۔ہیڈ کوچ کی تقرری کے لیے اشتہار مقررہ وقت پر جاری کردیا جائے گا۔

    سنٹرل کنٹریکٹ برائے 2020-21 :

    کٹیگری اے : بسمہ معروف، جویریہ خان
    کٹیگری بی: عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور سدرہ نواز
    کٹیگری سی: انعم امین، ناہیدہ خان، عمیمہ سہیل اور ندا ڈار
    ایمرجنگ کنٹریکٹ لسٹ: سیدہ عروب شاہ، عائشہ نسیم، منیبہ علی ، فاطمہ ثناء، کائنات حفیظ، نجیہ علوی، رامین شمیم، صباء نذیراور سعدیہ اقبال

    قومی ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ میں 58 سے زائد رنزکی اوسط سے 292 رنز بنانے والی منیبہ علی نے ایونٹ کے پانچ میچوں میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں بنائیں۔ان کے ہمراہ ایمرجنگ کٹیگری میں شامل عروب شاہ نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے ڈیبیو میں شاندار کارکردگی کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ 16 سالہ اسپنر کو قومی ایک روزہ چیمپئن شپ کی بہترین باؤلر قرار دیا گیا تھا۔

    آئندہ 12 ماہ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر اور اے سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کرنی ہے۔ اس دوران قومی انڈر 19 خواتین کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنی ہے۔

    عروج ممتاز، چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ:

    چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ عروج ممتاز کا کہنا ہےکہ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے وہ سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ کے اعلان سے قبل سلیکشن کمیٹی نے ا یک طویل مشاورت کی، جہاں گذشتہ 12 ماہ کے دوران قومی خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کا پیمانہ اپنایا گیا ۔

    عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ رواں سال بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کے لیے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بسمہ معروف اور جویریہ خان کو سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسمہ معروف نے رواں سال ایک روزہ کرکٹ میں 42.60 کی اوسط سے 213 اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 39.33کی اوسط سے 236 رنز بنائے۔ دونوں کرکٹرز اس سے قبل بی کٹیگری کا حصہ تھیں۔

    عروج ممتاز نے کہا کہ گذشتہ 12 ماہ میں پاکستان کے باؤلنگ اٹیک کی قیادت کرنے والی فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ کو بھی عمدہ کارکردگی کی بدولت سنٹرل کنٹریکٹ میں ایک درجہ ترقی دے کر بی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ان کے علاوہ آلراؤنڈر عالیہ ریاض اور وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی کٹیگری بی کا حصہ ہیں۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ، تربیتی کیمپ چینلج بن گیا

    قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ، تربیتی کیمپ چینلج بن گیا

    قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ، تربیتی کیمپ چینلج بن گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ۔ قومی ٹیم کا دورہ انگلینڈ قومی کھلاڑیوں کا تر بیتی کیمپ پی سی بی کے لئے چیلنج بن گیا ۔ابھی تک کیمپ کے لئے بائیو سیکیور ماحول یقینی نہ بن سکا۔ کیمپ پاکستان میں لگانے کی بجائے انگلینڈ میں لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے . پی سی بی میڈیکل ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم کی زیر نگرانی بائیو سیکیور کے ایس او پیز بنانے میں مصروف ہے

    ایس او پیز کی تیاری کے کیمپ کی اجازت کے لئے حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔حکومتی کی جانب سے اجازت کے بعد کیمپ لگایا جائے گا۔کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ملتوی ہوگیا. کیمپ کے انعقاد پر مختلف تجاویز زیر غور ہیں ۔ 6کیمپ کی تاریخوں اور دورانئیے کا حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور ہیں

    کیمپ شروع ہونے کے بعد کھلاڑی کو ٹور کے اختتام تک گھر والوں سے بھی نہیں ملیں گے ۔پہلی تجویز کے مطابق کیمپ دو حصوں میں لگایا جائے ۔ روانگی سے دس روز قبل صرف منتخب کھلاڑیوں کا کیمپ لگانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ کرونا وائرس ٹیسٹ کرواکر ٹیم کو انگلینڈ بھجوانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے ۔

  • فکسنگ اسکینڈل ، سابق کپتان سلیم ملک نے پی سی بی کے سوالنامے کا جواب تیار کرلیا

    فکسنگ اسکینڈل ، سابق کپتان سلیم ملک نے پی سی بی کے سوالنامے کا جواب تیار کرلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فکسنگ اسکینڈل میں سابق کپتان سلیم ملک نے پی سی بی کے سوالنامے کا جواب تیار کرلیا.

    آئندہ دو سے تین روز میں جواب پی سی بی کو جمع کروائیں گے،سابق کپتان نے بورڈ کی طرف سے بھیجے گئے ٹرانسکرپٹ میں پوچھے گئے سوالوں کومسترد کردیا ہے،

    کرکٹ فکسنگ اسکینڈل میں پھر تیزی آنے کو ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے پی سی بی کے سوالنامے کا جواب تیار کرلیا ہے،سلیم ملک کے وکلا کی ٹیم نے پی سی بی کی جانب سے بھجوائے گئے ٹرانسکرپٹ کا جواب تیار کرلیا ہے،سلیم ملک نے ٹرانسکرپٹ میں پوچھے گئے سوالات کو مسترد کردئیے ہیں،

    ذرائع کے مطابق جواب میں موقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ اگر آئی سی سی نے پی سی بی کو کوئی ریکارڈنگ بھجوائی ہے تو بورڈ حکام ٹرانسکرپٹ کی بجائے وہ ریکارڈنگ فراہم کرتے،اس کے ساتھ اگر بورڈ کے پاس کوئی شواہد تھے تو انہوں نے طویل عرصے تک چلنے والے کیس میں سلیم ملک کے خلاف عدالت میں پیش کیوں نہیں کئے،سابق کپتان کا موقف ہے کہ جب بھی کوئی بات ہوتی ہے تو بورڈ حکام آئی سی سی کابہانہ بناتے ہیں

    ٹرانسکرپٹ میں مشکوک لوگوں سے ملاقاتوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا گیا ہے کہ بہت سے لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے کس سے کیا بات ہوئی یاد رکھنا ممکن نہیں ہوتا،اور ویسے بھی دوستوں کے درمیان. ہنسی مذاق میں بہت سی باتیں ہوتی ہیں اوردوستوں میں ہنسی مذاق میں ہونے والی بات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،جس اخبار کے الزامات کا ذکر کیا جارہا ہے وہ غلط بیانی پر بند ہو چکا ہے،

    کس کس نے کھیلا جوا اورکس نے کی میچ فکسنگ،سلیم ملک ،عامرسہیل نے کئے اہم انکشاف

    سلیم ملک آئندہ چند روز میں جواب جمع کروائیں گے ان کا کہنا ہے کہ وہ اس مرتبہ پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ اس معاملے کو اب ختم ہونا چاہئے اور حقیقت لوگوں کے سامنے آنی چاہیے

    سلیم ملک ڈٹ گئے،سابق کپتان نے بڑا اعلان کردیا

  • اگر اب بھی کرکٹ کی دنیا سیاہ فاموں پر نفرت کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی یہ بھی ان کی ہمنوا ہے۔ ڈیرن سیمی

    اگر اب بھی کرکٹ کی دنیا سیاہ فاموں پر نفرت کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی یہ بھی ان کی ہمنوا ہے۔ ڈیرن سیمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر معروف کرکٹر ،پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی بھی میدان میں آ گئے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے، ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ اگر اب بھی کرکٹ کی دنیا سیاہ فاموں پر نفرت کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی یہ بھی ان کی ہمنوا ہے۔

    امریکی مظاہرین وائٹ ہاؤس میں داخل ، ٹرمپ اہلخانہ سمیت فرار

    سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں موت ، احتجاج مظاہرے ، واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو لگا دیا گیا

    ہم نسل پرستی کے خلاف سیاہ فام برادری کے ساتھ ہیں، فیس بک کے مالک نے قانونی معاونت کیلئے دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

    امریکہ اپنے شہریوں پر تشدد بند کرے، ایران کا مطالبہ

    سیاہ فام امریکی شہریوں کی جانب سے اپنے اوپر ظلم اور نا انصآفی کے خلاف احتجاج کا دائرہ وسیع اور شدت اختیار کرتا جار رہا ہے . اس سلسلے میں یہ احتجاج وائٹ ھاؤس تک پہنچ گیا ہے . اور اب وائٹ ھاؤس کےقریب چرچ کو آگ لگادی گئی ہے.

    خیال رہے کہ امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے مظاہرے چھٹے روز میں داخل ہو گئے، دارالحکومت واشنگٹن سمیت پچیس شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا، مظاہرین وائیٹ ہاؤس میں داخل ہوئے جس کے بعد امریکی صدر زیر زمین بینکرز میں چلے گئے

    امریکی دارالحکومت واشنگٹن سمیت کئی ریاستوں کے بڑے شہروں میں رات کا کرفیواور ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے پولیس کے ساتھ ملٹری،نیشنل گارڈ اور ایف بی آئی بھی حرکت میں آگئی۔ایک سیاہ فام امریکی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعدحالات قابو سے باہرہیں

    وائیٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین نے دہشت گرد وائیٹ ہاؤس میں بیٹھا ہے جیسے نعرے لگائے،امریکہ کی دیگر ریاستوں‌ میں‌ 15 سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے،عوام کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا، مختلف ریاستوں میں پولیس موبائل سمیت کئی گاڑیوں اور دکانوں کو نذرآتش کردیا گیا ہے

    واضح رہے کہ سیاہ فام جارج کو شہر مینیا میں پولیس اہلکار نے گردن پر گھٹنا رکھ کر دبایا جس سے اس کی موت ہو گئی تھی اسکے بعد سے امریکہ میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں، امریکہ میں اس سے قبل بھی 2014 میں نیو یارک میں ایک سیاہ فام شخص پولیس کی زیرِ حراست ہلاک ہو گیا تھا۔ایرک گارنر نامی سیاہ فام شخص کو کھلے سگریٹوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا