Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی ایس ایل: فرنچائزز مالکان ایونٹ پاکستان میں ہونے کے باوجود اخراجات بڑھنے پرحیران

    پی ایس ایل: فرنچائزز مالکان ایونٹ پاکستان میں ہونے کے باوجود اخراجات بڑھنے پرحیران

    ‏پاکستان کے کامیاب برانڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے معاملات الجھنے لگے ہیں،‏ فرنچائزز نے پی ایس ایل پاکستان میں ہونے کے باوجود اخراجات بڑھنے پرحیرانی کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان سپرلیگ کے معاملات ایک بارپھرسراٹھانے لگے ہیں ،اس حوالے سے فرنچائزز نے مل کر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کوایک خط لکھا ہے جس میں مطالبات اور معاملات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے انہیں حل کرنے پر زور دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو بچانےکیلئے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، پی ایس ایل فرنچائزز نے مسائل کے بارے میں بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز بورڈ کے رویے اورغلط فیصلوں سے نالاں ہیں وہ ایونٹ پاکستان میں ہونے کے باوجود اخراجات بڑھنے پرحیران ہیں، پول شیئرنگ کی بجائے واجبات کی ادائیگیوں کے مطالبے سے بھی فرنچائزز ناراض ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر التواء مطالبات کے پورا نہ ہونے کی وجہ سے بھی پی یس ایل فرنچائزز کو ایک ہوکر خط لکھنا پڑا اور بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سے مطالبہ کرنا پڑا کہ بینک گارنٹی ختم ، مالکانہ حقوق کی مدت بڑھانے اور الگ کمپنی جیسے مطالبات اب زور پکڑگئے ہیں۔

    ڈالرکی حد مقرر کرنا اور نئے ٹیکس کو ختم کرنا بھی مطالبات میں شامل ہے۔ فرنچائزز کا شکوہ ہے کہ ماضی میں بھی مسائل کی طرف توجہ دلائی گئی لیکن سنی نہ گئی اور اہم معاملات میں بھی فرنچائزکوشامل نہیں کیا جاتا۔

    ذرائع کے مطابق فرنچائزز کوخدشہ ہے کہ موجودہ بورڈ منیجمنٹ کے رویوں اورفیصلوں سے پی ایس ایل کا نام خراب ہو سکتا ہے، فرنچائزز کے مسائل اور مطالبات سننے اور حل کرنے کیلئے عرصہ دراز سے گورننگ کونسل کا اجلاس بھی نہیں بلایا گیا۔

  • دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کا انتخاب کن دوبنیادوں پرکیا گیا ،مصباح الحق نے سچ سچ بتا دیا

    دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کا انتخاب کن دوبنیادوں پرکیا گیا ،مصباح الحق نے سچ سچ بتا دیا

    لاہور:دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کا انتخاب کن دوبنیادوں پرکیا گیا ،مصباح الحق نے سچ سچ بتا دیا ،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کاکہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم کا انتخاب کرتے دونوں فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ترجیح دی ہے ۔

    مصباح الحق کہتے ہیں‌کہ وہاب ریاض ٹیسٹ میچز کے لئے بھی دستیاب ہوں گے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز دیکھ کر ہمیں تیاری کا بہترین موقع ملے گا دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم کا اعلان کرنے کے بعد ویڈیو لنک کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ایک غیر معمولی صورت حال میں ٹیم کا انتخاب کرتے وقت کوشش کی ہے کہ دونوں فارمیٹ کے اسکواڈ متوازن رہیں

    چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ اس ٹور میں ہمیں اضافی میچز نہیں ملیں گے اور نہ ہی پریکٹس کے لئے مقامی باولرز دستیاب ہوں گے اس لئے دس فاسٹ باولرز کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اس ٹور کے لئے یونس خان کے بیٹنگ کوچ بننے سے ہمارے بلے بازوں فائدہ پہنچے گا

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نمبر ون جبکہ سرفراز احمد بیک آپ وکٹ کیپر ہیں ہیڈ کوچ کا کہناتھا کہ سہیل تنویر اچھا پرفارم کررہے ہیں مگر اس ٹور کے لئے ہم نے دوفارمیٹ کھیلنے والوں کو ترجیح دی ہے جبکہ سہیل خان گذشتہ دورہ انگلینڈ میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں

  • دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

    دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر حیدر علی کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست-ستمبر میں انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔

    دورہ انگلینڈ کے لیے طویل اور محدود، دونوں طرز کی کرکٹ کے نمایاں کھلاڑیوں پر مشتمل ایک وسیع اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار کردہ ایس او پیز کے مطابق تمام کھلاڑیوں کی ایک ساتھ انگلینڈ روانگی اور پھر واپسی ہے۔

    حیدر علی نے سیزن 2019-20 میں شاندار کارکردگی کی بدولت سیزن 2020-21 کے سینٹرل کنٹریکٹ کی ایمرجنگ کٹیگری میں جگہ حاصل کی تھی۔

    حیدر علی نے جون میں جنوبی افریقہ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز میں 317 رنز بنا کر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بہترین بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے پانچویں بہترین بیٹسمین تھے۔ انہوں نے ایونٹ میں 218 رنز بنائے۔ نوجوان بیٹسمین نے قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سنچری بنانے کے علاوہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 645 رنز بنائے۔ وہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 میں پاکستان کے تیسرے بہترین بیٹسمین رہے۔ انہوں نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے 158 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 9 میچوں میں 239 رنز بنائے۔

    حیدر علی کے علاوہ 29 رکنی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں اسپنر کاشف بھٹی بھی اپنے ڈیبیو کے منتظر ہیں۔ وہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف اعلان کے کردہ اسکواڈ کا حصہ تھے مگر فائنل الیون میں جگہ نہ بناسکے۔ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    اُدھر فاسٹ باؤلر سہیل خان کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنا نواں اور آخری ٹیسٹ میچ 2016 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ آسٹریلیا میں کھیلا تھا۔ سہیل خان نے گذشتہ سیزن کے دوران قائد اعظم ٹرافی کے 9 میچز میں 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

    حیدر علی، کاشف بھٹی اور سہیل خان کے ساتھ ساتھ حارث سہیل کے علاوہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عمران خان اور فواد عالم کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    سلیکٹرز نے بلال آصف، محمد نواز، موسیٰ خان اور عمران بٹ کو ٹور کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے۔ ان چاروں ریزرو کھلاڑیوں کو انگلینڈ روانگی سے قبل کسی بھی کھلاڑی کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں بیک اپ کے طور پر رکھا گیا ہے۔ دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ 20 اور 25 جون کو ہوں گے۔

    فاسٹ باؤلرز حسن علی، محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل دورہ انگلینڈ کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ حسن علی کمر کی انجری اور محمد عامر دوسرے بچے کی پیدائش کے باعث دستیاب نہیں تھے جبکہ حارث سہیل نے کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر دورہ انگلینڈ کے لیے اپنی دستیابی ظاہر نہیں کی تھی۔

    29 کھلاڑیوں کے نام:

    اوپنرز (4): عابد علی (سندھ)، فخر زمان (خیبر پختون خواہ)، شان مسعود (سدرن پنجاب) اور امام الحق (بلوچستان)

    مڈل آرڈر بیٹسمین(9): اظہر علی، کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم (سینٹرل پنجاب)، بابر اعظم، نائب کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم اور کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم (سینٹرل پنجاب)، اسد شفیق (سندھ)، فواد عالم (سندھ)، حیدر علی (ناردرن)، افتخار احمد (خیبر پختون خواہ)، خوشدل شاہ (خیبر پختون خواہ)، محمد حفیظ (سدرن پنجاب) اور شعیب ملک (سدرن پنجاب)

    وکٹ کیپرز (2): محمد رضوان (خیبر پختون خواہ) اور سرفراز احمد (سندھ)

    فاسٹ باؤلرز (10): فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، حارث رؤف (ناردرن)، عمران خان (خیبر پختون خواہ)، محمد عباس (سدرن پنجاب)، محمد حسنین (سندھ)، نسیم شاہ (سینٹرل پنجاب)، شاہین شاہ آفریدی (ناردرن)، سہیل خان (سندھ)، عثمان شنواری (خیبر پختون خواہ) اور وہاب ریاض (سدرن پنجاب)

    اسپنرز (4): یاسر شاہ (بلوچستان)، عماد وسیم (ناردرن)، کاشف بھٹی (سندھ) اور شاداب خان (ناردرن)

    مصباح الحق، چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کرکٹ ٹیم:

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نے ایک ایسے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے جس سے انگلینڈ میں طویل اور محدود دونوں طرز کی کرکٹ میں بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے کھلاڑیوں کی میدان سے دوری ایک چیلنج ہے تاہم پرامید ہیں کہ انگلینڈ میں ایک ماہ کے دوران بھرپور ٹریننگ کے باعث مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

    مصباح الحق نے واضح کیا ہے کہ اسکواڈ کے انتخاب کے دوران سلیکٹرز کی ترجیح طویل طرز کی کرکٹ رہی کیونکہ پاکستان کو آئندہ 2 ماہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیریز میں شامل 3 ٹی ٹونٹی میچز تو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچوں کے بعد ہوں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں نے مارچ سے کسی قسم کی مسابقتی کرکٹ میں حصہ نہیں لیا جبکہ میزبان ٹیم پاکستان سے پہلے ویسٹ انڈیز سے سیریز کھیلے گی لہٰذا انگلینڈ کے خلاف یہ سیریز آسان نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تیاری کے لیے ہمیں پہلے ٹیسٹ سے قبل زیادہ سے زیادہ ٹریننگ سیشنز میں حصہ لینا ہوگا۔

    مصباح الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب مستقبل کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ نوجوان کرکٹرز، یونس خان اور مشتاق احمد کے وسیع تجربے سے مستفید ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ سہیل خان کی واپسی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ ڈیپارٹمنٹ کو مزید تقویت بخشے گی۔ انہوں نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف آخری مرتبہ کھیلتے ہوئے 2 بار پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز کے مطابق سہیل خان نے قائد اعظم ٹرافی 2019-20 میں اپنے اعداد و شمار سے کہیں بہتر باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

    ٹیم آفیشلز:

    مصباح الحق – ہیڈ کوچ
    شاہد اسلم – اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ
    وقار یونس – باؤلنگ کوچ
    عبدالمجید – فیلڈنگ کوچ
    یاسر ملک – اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ
    طلحہ بٹ – اینالسٹ
    کلف ڈیکن – فزیوتھراپسٹ
    ملنگ علی – مساجر
    منصور رانا – ٹیم منیجر
    کرنل ریٹائرڈ عثمان رفعت انوری – ٹیم سیکورٹی منیجر
    رضا راشد – ٹیم میڈیا منیجر

    دھمکیاں ملتی تھیں کہ عدالت میں بولے تو بوٹی بوٹی کردینگے،سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا انکشاف

    اضافی ٹیم منیجمنٹ:

    یونس خان – بیٹنگ کوچ برائے دورہ انگلینڈ
    مشتاق احمد – اسپن باؤلنگ کوچ برائے دورہ انگلینڈ
    ڈاکٹر سہیل سلیم – ٹیم ڈاکٹر برائے دورہ انگلینڈ

    جسٹس قیوم کمیشن سے تاحیات پابندی کا شکار ہونیوالے سابق فاسٹ بولر عطا الرحمن کی رپورٹ پر تنقید

  • کرکٹ کے میدان سے اہم خبرآگئی : محمد عامر اور حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کرلی

    کرکٹ کے میدان سے اہم خبرآگئی : محمد عامر اور حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کرلی

    لاہور:کرکٹ کے میدان سے اہم خبرآگئی : محمد عامر اور حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کرلی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے نجی مصروفیات کی بناء پر دورہ انگلینڈ پر روانگی سے معذرت کرلی ہے.

    محمد عامر نے اگست میں اپنے بچے کی پیدائش اور حارث سہیل نے فیملی وجوہات کی بناء پر دورے سے معذرت کی ہے.

    پاکستان 28 کھلاڑیوں اور 14 پلیئر اسپورٹ اسٹاف کو انگلینڈ بھیجے گا. پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست اور ستمبر میں کھیلی جائے گی.

    سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا.

    ادھربھارتی کرکٹ ٹیم نے کرونا وائرس کی وجہ سے دورہ سری لنکا ملتوی کردیا ہے

  • بھارت کرکٹ ٹیم نے  دورہ سری لنکا کیوں ملتوی کیا،اہم وجہ سامنے آگئی

    بھارت کرکٹ ٹیم نے دورہ سری لنکا کیوں ملتوی کیا،اہم وجہ سامنے آگئی

    نئی دہلی : بھارت کرکٹ ٹیم نے دورہ سری لنکا کیوں ملتوی کیا،اہم وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق سری لنکا کرکٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے خط لکھ کر دورے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں بھارتی ٹیم کا دورہ سری لنکا ممکن نہیں ہوگا۔

    سری لنکن بورڈکے مطابق کہ بھارتی ٹیم نے اس ماہ 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی کے لیےسری لنکا کا دورہ کرنا تھا تاہم ہمیں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے باعث بھارتی ٹیم نے ابھی ٹریننگ کا آغاز بھی نہیں کیا اور وہ کرکٹ سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے اپنی حکومت اور صحت کے حکام کی ہدایات پر عمل کریں گے۔

    دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم مستقبل میں سری لنکا کے دورے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم ہے اور بہتر موقع دیکھ کر سری لنکا کا دورہ کیا جائے گا۔بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں دورہ کرنا مناسب نہیں اور یہ کھلاڑیوں کی صحت کے لیے محفوظ نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں معاشی، تجارتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہیں جب کہ کئی بڑے میگا ایونٹس بھی ملتوی کردیے گئے ہیں جن میں ٹوکیو اولمپکس بھی شامل ہے۔رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد بھی خطرے میں ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ اس کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا۔

  • جسٹس قیوم کمیشن سے تاحیات پابندی کا شکار ہونیوالے سابق فاسٹ بولر عطا الرحمن کی رپورٹ پر تنقید

    جسٹس قیوم کمیشن سے تاحیات پابندی کا شکار ہونیوالے سابق فاسٹ بولر عطا الرحمن کی رپورٹ پر تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قیوم کمیشن سے تاحیات پابندی کے شکار ہونیوالے سابق فاسٹ بولر عطا الرحمن نے رپورٹ پر تنقید کی ہے

    سابق فاسٹ بولر عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ جسٹس قیوم کمیشن رپورٹ کی سفارشات جھوٹ پر مبنی تھیں ،پی سی بی سے اپیل کرتا ہوں جسٹس قیوم کمیشن رپورٹ کو جلادے ،جسٹس قیوم کمیشن رپورٹ کی قانونی طور پر بھی اب کوئی حیثیت نہیں رہی

    جسٹس قیوم کمیشن رپورٹ صرف سلیم ملک اور عطاالرحمن کی زندگی تباہ کرنے کیلئے بنائی گئی تھی

    قبل ازیں سابق فاسٹ بولر عطا الرحمان نے قومی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں عامر سہیل اور راشد لطیف پر سوال اٹھا دیا۔ فاسٹ بولر عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ راشد لطیف اور عامر سہیل نے ان سے حلف نامہ بنوایا اور میڈیا میں جاری کردیا۔ وسیم اکرم پر میچ فکسنگ کا الزام لگانے والے بتائیں جب ان کی کپتانی میں وسیم اکرم نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ کھیلا تو کیا وہ ٹھیک ہوگئے تھے؟ جسٹس قیوم کمیشن میں اپنا بیان وسیم اکرم کے کہنے پر تبدیل کیا تھا۔ پی ایس ایل کو جوا لیگ کہنے والے خود پی ایس ایل سے منسلک ہوگئے

    خیال رہے کہ ملک میں ایک بار پھر میچ فکسنگ پر بحث جاری ہے اور ماضی کے کرکٹرز ایک دوسرے پر الزامات اور صفائیاں پیش کررہے ہیں۔

    دھمکیاں ملتی تھیں کہ عدالت میں بولے تو بوٹی بوٹی کردینگے،سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا انکشاف

  • قومی ٹیسٹ کرکٹرز کا یونس خان اور مشتاق احمد کی تقرریوں پراظہار مسرت

    قومی ٹیسٹ کرکٹرز کا یونس خان اور مشتاق احمد کی تقرریوں پراظہار مسرت

    قومی ٹیسٹ کرکٹرز کا یونس خان اور مشتاق احمد کی تقرریوں پراظہار مسرت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ستاروں نے دورہ انگلینڈ کے لیے یونس خان اور مشتاق احمد کی تقرریوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اگست-ستمبر میں پاکستان کو میزبان انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

    مشتاق احمد کی بطور اسپن باؤلنگ کوچ اور مینٹور جبکہ یونس خان کی بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے تعیناتی نے پاکستان کی ٹیم منیجمنٹ کو مزید تقویت بخشی ہے۔ جہاں پہلے ہی مصباح الحق بطور ہیڈ کوچ اور وقار یونس باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ دورہ انگلینڈ کے لیے دونوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 25 کھلاڑیوں کی روانگی متوقع ہے۔

    اس سے قبل پاکستان نے 2016 اور 2018 میں انگلینڈ کا دورہ کیا۔ یہ دونوں سیریز ڈرا ہوئی تھیں جس کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل آئندہ سیریز کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

    قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے یونس خان کے ہمراہ 48 اننگز میں 2628 رنز بنائے۔ اس موقع پر اظہر علی نے کہا کہ وہ یونس خان کے ہمراہ متعدد ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔ کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں یونس خان وہ نان انگلش بیٹسمین ہیں جنہوں نے گذشتہ 2 دہائیوں میں انگلینڈ کی کنڈیشنز میں مسلسل رنز بنائے۔

    انہوں نے کہا کہ بہترین تکنیک، ذہنی پختگی اور میچ کے دوران ہر لمحہ بدلتی صورتحال کا جائزہ لینے کی صلاحیت کے سبب یونس خان نے میدان کے اندر اور باہر حریف ٹیموں پر اپنی دھاک بٹھائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونس خان کی تقرری درحقیقت نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کا بہترین موقع ہے۔

    اظہر علی نے کہا کہ انگلینڈ کی سیریزمیں دباؤ ہوگا، اس دوران وہ یونس خان کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر وہ اسے قابل رشک عمل سمجھتے ہیں کہ ہماری رہنمائی کے لیے ڈریسنگ روم میں مصباح الحق، وقار یونس،یونس خان اور مشتاق احمد پر مشتمل 332 ٹیسٹ میچوں کا مشترکہ تجربہ موجود ہوگا۔

    قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم بہترین فارم میں ہیں۔ انہوں نے گذشتہ 5 ٹیسٹ میچوں میں 102 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے۔ اپریل 2017 میں ان کی یونس خان کے ہمراہ 131 رنز کی شراکت آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔

    کپتان قومی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم بابراعظم کا کہنا ہے کہ یونس خان ایک لیجنڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یونس خان کی صلاحیتوں کے معترف ہیں خصوصاً جس طرح وہ اپنی اننگز کو طوالت دینے کے لیے منصوبہ بندی کیا کرتے تھے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان کے عزم، مزاحمت اور تحمل مزاجی سے بہت کچھ سیکھیں گے۔ بابراعظم نے کہا کہ یونس خان نے پاکستان کے لیے بہت سے کارنامے سرانجام دئیے ہیں اور وہ یونس خان کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کو اعزاز سمجھتے ہیں۔

    قومی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل گروپ کی حیثیت سے مصباح الحق اور یونس خان جیسے بڑے ناموں کو اپنے ہمراہ دیکھنا خوش آئند ہے جو ہمارے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

    قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری پالیکلے میں داغی جہاں ان کے اور یونس خان کے درمیان ایک مضبوط شراکت نے پاکستان کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    شان مسعود نے کہا کہ وہ یونس خان کی بطور بیٹنگ کوچ تعیناتی پر بہت پرجوش ہیں اور وہ اسے ایک نامور کھلاڑی کی خدمات کے حصول کا ایک بہترین انداز قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان کے ساتھ ہمیشہ استاد اور شاگرد والا تعلق رہا ہے، وہ ان کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کے لیے پرجوش ہیں اور اس سے بہت فائدہ ہوگا۔

    شان مسعود نے کہا کہ یونس خان کیرئیر کے دوران بھی اپنے ساتھیوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے تھے، وہ اکثر خود سے زیادہ دوسرے کھلاڑیوں کی مدد کرنے میں وقت گزارتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان کو اس نئے کردار میں دیکھنے کا مطلب معلومات کا خزانہ ملنا ہے، جس سے بہت فائدہ ہوگا۔

    لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد ان کے لیے ایک مینٹور کی حیثیت رکھتے ہیں، انہوں نے اسپن باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے بہت سے اسپنرز کی مدد کی ہے۔

    یاسر شاہ نے کہا کہ انہیں ادراک ہےکہ حالیہ ٹیسٹ میچوں میں ان کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں تھی تاہم انہیں موقع ملتا ہے تو وہ مشتاق احمد کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرموقع ملا تو وہ مشتاق احمد کی رہنمائی میں پاکستان کو 1996 کے بعد انگلینڈ میں پہلی ٹیسٹ سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے

  • دورہ انگلینڈ مشکل صورت حال میں ہو گا ، مل کر کام کریں گے تو کامیابی حاصل ہو گی، مشتاق احمد

    دورہ انگلینڈ مشکل صورت حال میں ہو گا ، مل کر کام کریں گے تو کامیابی حاصل ہو گی، مشتاق احمد

    دورہ انگلینڈ مشکل صورت حال میں ہو گا، مل کر کام کریں گے تو کامیابی حاصل ہو گی.، مشتاق احمد

    باغی ٹی وی ؛قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باولنگ کوچ مشتاق احمد کہتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز بالکل مختلف ماحول میں ہونے جارہی ہے ،،یہ ایک مشکل صورت حال ہے سب مل کر کام کریں گے تو کامیابی حاصل ہو گی
    ویڈیو لنک کانفرنس کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ وہ پہلے پی سی بی کے ساتھ کنسلٹنٹ کام کررہے ہیں قومی ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے پر وہ اللہ کے شکر گذار ہیں،،،مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کرکٹ بالکل نئے انداز میں ہونے جارہی ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز سیریز کو بہت غور سے دیکھنا ہوگا ، اس وقت نوجوان فاسٹ باولرز ہی ہماری قوت ہیں تاہم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اسپنرز کا کردار بہت اہم ہوگا

    مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ یونس خان اور میری ذمہ داری مصباح اور وقار یونس کی مدد کرنا ہے ، اور اگر مل کر کام کریں گے تو کامیابی حاصل ہو گی مشتاق احمد کا کہنا تھاکہ طویل عرصے بعد کرکٹ میں واپسی پر کھلاڑیوں کے مسلز کی بحالی پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اعتماد کی بحالی پر کام کرنا ہوگا ٹیم کمبی نیشن پچز دیکھ کربنائیں گے،،

  • نسل پرستی صرف رنگ تک محدود نہیں ، کسی کو اسکے مذہب کی وجہ سے گھرنہ لینے دینا بھی نسل پرستی ہے، سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان

    نسل پرستی صرف رنگ تک محدود نہیں ، کسی کو اسکے مذہب کی وجہ سے گھرنہ لینے دینا بھی نسل پرستی ہے، سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان بھی نسل پرستی کے خلاف میدان میں آ گئے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عرفان پٹھان کا کہنا تھا کہ نسل پرستی صرف رنگ تک محدود نہیں ، کسی کو اسکے مذہب کی وجہ سے گھر تک نا لینے دینا بھی نسل پرستی ہے، سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان

    ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کے نسلی تعصب سے متعلق بیان کے بعد عرفان پٹھان نے ٹویٹ کی،عرفان پٹھان کے مطابق یہ صرف غیر ملکی کھلاڑیوں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ بھارت کے جنوبی حصے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں اس طرح کی نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    عرفان پٹھان کا مزید کہنا تھا اس موضوع پر لوگوں کو تعلیم دلانا ضروری ہے۔میں 2014 میں سیمی کے ساتھ تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ واقعتا یہ ہوتا تو معاملہ ضرور زیر بحث آتا۔

    امریکہ میں جارج فلوئیڈ کی موت کے بعد سے نسل پرستی کا معاملہ زور پکڑ چکا ہے۔ اس معاملے میں امریکہ اور کئی دیگر ممالک میں بھی مظاہرے ہورہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ویسٹ انڈیز کے کچھ کرکٹرز بھی اس معاملے کو سامنے لائے ہیں۔ سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا تھا کہ کہ انہیں اور تشارا پریرا کو آئی پی ایل کے دوران ‘کالو’ کہا جاتا تھا۔

    عرفان پٹھان نے واضح کیا کہ کیمپ میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ ایسا ضرور ہوا ہوگا اور لوگ اس کے بارے میں بات کرتے۔ تاہم سابق بھارتی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں ایسی نسلی کہانیاں اکثر سنائی دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی بھارت میں کرکٹرز اکثر ایسے الفاظ کا سامنا کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ 25 مئی کو امریکی ریاست مینی سوٹا کے مینی پولیس شہر میں پولیس اہلکار کی جانب سے ایک سیاہ فام کا گلا گھونٹے جانے کے سبب 46 سالہ جارج فلائیڈ کی موت ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے اب تک امریکہ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں

    دوسری جانب جارج فلائیڈکےقتل میں ملوث تینوں ملزموں کوضمانت پررہاکردیاگیا،تینوں ملزموں کی ساڑھے7لاکھ ڈالرفی کس کے لحاظ سے ضمانت منظورکر لی گئی ہے،ضمانت کے بعد مقدمے کے فیصلے تک تینوں ملزمان ریاست مینیسوٹا سے باہر نہیں جاسکتے، قتل کے چوتھے مرکزی ملزم ڈیرک چووین کو40سال قید کی سزا ہوسکتی ہے

    سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں‌ قتل کے بعد جاری مظاہروں میں‌ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی

    امریکی مظاہرین وائٹ ہاؤس میں داخل ، ٹرمپ اہلخانہ سمیت فرار

    سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں موت ، احتجاج مظاہرے ، واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو لگا دیا گیا

    امریکہ اپنے شہریوں پر تشدد بند کرے، ایران کا مطالبہ

    مظاہروں‌ کو روکنے کے لئے امریکی صدر کا فوج تعینات کرنیکا اعلان

    امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام کو روکا تو وہ کون نکلا؟ ویڈیو وائرل

    امریکی شہریوں پر حکومتی بربریت پر یورپ خاموش کیوں؟ اسے ہمیشہ کیلئے منہ بند کرنا ہو گا،ایران

    امریکی پولیس کے تشدد سے ہلاک سیاہ فام کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خطرناک بیماری کا انکشاف

    جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں پر امریکی ڈیفنس چیف نے ٹرمپ کی ہدایت کے باوجود فوج کی تعیناتی کی مخالفت کر دی

    پولیس تشدد میں سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد نسلی امتیاز میں منظم طور پر اضافہ ہوا،اوبامہ

    امریکی پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے ساتھ ساتھ گرنیڈ پھینکنا شروع کر دئیے

    کچھ روز قبل امریکی ریاست مینیسوٹا میں سابق پولیس افسر ڈارک چوون کے تشدد کے باعث سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر متاثرہ شخص کی گردن پر کافی دیر تک گھٹنا رکھے بٹھا رہا جو اس کی موت کا باعث بنا۔

    امریکہ میں اس سے قبل بھی 2014 میں نیو یارک میں ایک سیاہ فام شخص پولیس کی زیرِ حراست ہلاک ہو گیا تھا۔ایرک گارنر نامی سیاہ فام شخص کو کھلے سگریٹوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

     

  • دورہ انگلینڈ کا تیاری کیمپ کرونا وائرس کی وجہ سے متاثر

    دورہ انگلینڈ کا تیاری کیمپ کرونا وائرس کی وجہ سے متاثر

    دورہ انگلینڈ کا تیاری کیمپ کرونا وائرس کی وجہ سے متاثر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : آئندہ آنے والے ہفتوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے ایک محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے لاجسٹک اور آپریشنل مسائل کی فراہمی ایک چیلنج ہوگا۔ لہٰذاپاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے قبل ٹریننگ کیمپ منعقدنہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ ٹیم کی جولائی کے اوائل میں انگلینڈ کے لیے مجوزہ تاریخ کو تبدیل کرکے جلد انگلینڈ روانگی پر ای سی بی سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں ا ضافی پریکٹس سیشنز میں ٹریننگ کا موقع مل سکے۔

    علاوہ ازیں، کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ، انگلینڈ روانگی سے قبل لاہور میں اکھٹا ہونا اور ٹیم کی انگلینڈ میں ٹریننگ/میچ شیڈول کے حوالے سے جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

    پی سی بی نے کھلاڑیوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ موجودہ حالات میں کرکٹ گراؤنڈز میں ٹریننگ نہیں کرنی چاہیے اور انہیں سماجی فاصلوں کے پروٹوکلز پر سختی سے عملدرآمد کرنا چاہیے۔ یہ ہدایات ان کے اور ا ن کی فیملی کی بہتری کے لیے ہیں۔