Baaghi TV

Category: کھیل

  • فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیا آن لائن لیکچر

    فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیا آن لائن لیکچر

    فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیا آن لائن لیکچر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے آن لائن لیکچر کا انعقاد کیا

    فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آن لائن لیکچر دیا،اولمپئین سمیع اللہ کے لیکچر میں ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور منجمنٹ کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی، سمیع اللہ نے کھلاڑیوں کو موجودہ حالات میں متحرک رہنے کے گر بتائے ، سمیع اللہ نے کھلاڑیوں کو دماغی طور پر مضبوط بننے کیے لئیے مشورے دئیے

    سمیع اللہ نے لیکچر میں کہا کہ فٹنس پر دھیان دیں ٹیم میں جگہ مستقل بنانے پر فوکس ہونا چاہئے ، مقابلے سے مت گھبرائیں اور اپنے انفرادی گول مقرر کریں گے ،

    ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ لیجنڈری سمیع اللہ کا لیکچر کھلاڑیوں کے لئیے مفید ثابت ہو گا ،لیجنڈری کھلاڑیوں کے آن لائن لیکچرز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا لاک ڈاون میں کھلاڑی سمیع اللہ جیسے کھلاڑی کی باتیں سب کر متحرک ہوں گے

    قومی کرکٹرز کو بھی حال ہی میں سابق کرکٹرز نے لیکچرز دئیے تھے

  • انگلینڈ ٹور مشکل ہوتا ہے،میری توجہ کس پر ہے؟ شاہین شاہ آفریدی نے بتا دیا

    انگلینڈ ٹور مشکل ہوتا ہے،میری توجہ کس پر ہے؟ شاہین شاہ آفریدی نے بتا دیا

    انگلینڈ ٹور مشکل ہوتا ہے،میری توجہ کس پر ہے؟ شاہین شاہ آفریدی نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے ویڈیو لنک کانفرنس میں کہا ہے کہ انگلینڈ ٹور ہمشیہ مشکل ہوتا ہے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

    شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ کرکٹ واپس آرہی ہے ۔ کوویڈ کی وجہ سے مشکل ٹائم سے گذرے ہیں۔قبل از وقت انگلینڈ جا رہے ہیں ایڈجسٹ کرنے کا وقت ملے گا۔اپنی حالیہ کارکردگی کو برقرار رکھوں اور اچھی پرفارم کروں ۔ہم نے آخری ٹیسٹ سیریز میں کافی پلان کیا تھا ۔

    شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ میں گذشتہ برس لارڈز جیسی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔ دو ماہ کرکٹ سے دور رہے جس وجہ سے نیٹ پریکٹس شروع کی ۔ اب پی سی بی کی ہدایات کے مطابق پریکٹس کررہا ہوں میری توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر ہے اور کوشش ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہتر پرفارم کروں سہیل خان ، عمران خان سینئر، وہاب ریاض انگلینڈ میں کھیل چکے ہیں ۔

    شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ وقار بھائی جیسے عظیم فاسٹ باولر ہمارے ساتھ ہیں جس کا فائدہ ہوگا۔ہم سے پہلے ویسٹ انڈیز کھیل رہی ہے دیکھیں گے وہ گیند کس طرح استعمال کرتے ہیں ۔ کوشش ہوگی کہ گیند کو اچھے انداز میں استعمال کریں ۔ اپنی فٹنس پر کام کیا ہے اور امید ہے کہ اچھا پرفارم کروں ،وہاب ریاض کا واپس آنا خوش آئند ہے اس سے مدد ملے گی ۔

  • کرکٹر عمر اکمل پابندی کے بعد اولیا ئے کرام مزارات پر حاضری دینے لگے

    کرکٹر عمر اکمل پابندی کے بعد اولیا ئے کرام مزارات پر حاضری دینے لگے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹر عمر اکمل کی بابا فرید کے مزار پر حاضری ، کرکٹر عمر اکمل پابندی کے بعد اولیا ئے کرام مزارات پر حاضری دینے لگے،

    عمر اکمل نے بابا فرید کے مزار پر حاضری دی،مزار پر پہنچنے پر دیوان احمد مسعود چشتی نے عمر اکمل کا استقبال کیا،عمر اکمل نے دوستوں کے ہمراہ مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،عمر اکمل نے دیوان احمد مسعود چشتی سے اپنی مشکلات کے حل کی دعا بھی کروائی.

    واضح رہے کہ پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کے چئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میران چوہان نے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کر دی۔ تین برس تک عمر اکمل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے،چیئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے عمراکمل کےمتعلق تفصیلی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کروا دیا ہے جس کے مطابق وہ 19 فروری 2023 کو دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

    فیصلے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ میں شامل دونوں چارجز کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے اور یہ پابندی 20 فروری 2020 یعنی عمراکمل کی معطلی کے روز سے نافذ العمل ہوگی۔

    عمر اکمل کو 2 مختلف واقعات میں پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر 17 مارچ کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا اورسزا کی دونوں مدتوں پر ایک ساتھ عمل ہوگا۔فیصلے کے مطابق پی سی بی نے عمر اکمل کا معاملہ 9 اپریل کو چیئرمین ڈسپلنری پینل کو بھجوایا تھا۔ چیئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے تفصیلی فیصلے میں اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہرعمر اکمل نہ تو ندامت کے خواہاں اور نہ ہی اپنی غلطی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں۔

    عمر اکمل نے سزا کو چیلنج کر رکھا ہے، سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔وہ عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے سبب عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد ہے۔

  • پی سی بی  میں‌ جواریوں کو لانے کا رستہ ہموار کیا جا رہا ہے ، سرفراز نواز نے بڑا دعوٰ‌ی کردیا

    پی سی بی میں‌ جواریوں کو لانے کا رستہ ہموار کیا جا رہا ہے ، سرفراز نواز نے بڑا دعوٰ‌ی کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ میں‌ جواریوں کو لانے کا رستہ ہموار کیا جا رہا ہے ، سرفراز نواز نے بڑا دعوٰ‌ی کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . سابق فاسٹ‌ باؤلر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں‌ جواریوں کو لانے کا رستہ ہموار کیا جا رہا ہے ، اس سلسلے میں‌ انہوں نے سلیم ملک کی معافی اور ان کو دوبارہ کرکٹ کے لیے ذمہ داریاں دینے بارے سخت تنقید کی ہے . سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ سلیم ملک کہ جن کے میچ فکسنگ کی وجہ سے کرکٹ کے لیے دروازے بند ہیں ان کو پھر سے دوبارہ کرکٹ کے میدان میں‌ لانے کی تیاریاں‌ ہوری ہیں. اور اس سلسلے میں‌ جسٹس قیوم کی رپورٹ کو کاالعدم قرار دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں.
    سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ سلیم ملک بارے پہلے انظمام الحق کا بیان آیا کہ انہیں‌موقع ملنا چاہیے اور ان کے ساتھ جونسے کھلاڑی سزا یافتہ تھے وہ بھی تو ذمہ داریاں‌ نبھا رہے ہیں‌. اور پھر ثقلین مشتاق نے بھی اس کے حق میں‌بول دیا ، اسی طرح‌ عطاء الرحمن نے بھی ایسی ہی بات کی ہے . سرافراز نواز نے دعوٰی کیا ہے کہ یہ ساری پلاننگ دراصل کرکٹ بورڈ‌سے ایماندار لوگوں کو نکال کر جواریوں کو لانے کی زمہ داریاں سونپنے کی ہیں.
    انہوں نے کہا کہ احسان مانی جیسے قابل شخص کو بھی فارغ کیا جار ہا ہے. اور ان کی جگہ وسیم اکرم کو چیئرمین بورڈ بنانے کی راہ ہموار ہو رہی ہے. کیونکہ وسیم اکرم عمران خاں کا فیورٹ‌ہے .
    واضح رہے کہ سلیم ملک کئی سالوں‌سے میچ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار ہیں. اب انہوں نے اپنے اوپر الزامات کا دفاع کرنے کاعلان کیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھ پی سی بی سے انصاف نہ ملا تو میں‌ آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا.
    ان کے اوپر الزامات بارے سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی عارف علی خان عباسی نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز نے سلیم ملک پر جھوٹے الزامات لگا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی

    عارف علی خان عباسی کا کہنا تھا کہ شین وارن ، مارک وا اور ٹم مے نے پاکستانی کپتان سلیم ملک پر فکسنگ آفر کے الزامات لگائے ،جس سیریز میں فکسنگ آفر کے الزامات لگائے اسے ختم ہوئی بھی چھ ماہ ہوگئے تھے ،آسٹریلوی الزامات پر آئی سی سی نے پاکستان کو تحقیقات کرنے کا کہا

    عارف علی خان عباسی کا کہنا تھا کہ مرحوم فخرالدین جی ابراہیم کی سربراہی میں کمیشن بنایا لیکن آسٹریلوی کرکٹرز پیش نہ ہوئے ،شین وارن ، مارک وا اور ٹم میں کا حلف نامہ بھی نامکمل تھا ،فخرالدین جی ابراہیم نے اپنی تحقیقات مکمل قرار دینے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز کو جھوٹا قرار دیا ،مرحوم فخرالدین جی ابراہیم کی رپورٹ کی روشنی میں آسٹریلوی بورڈ نے شین وارن ، مارک وا اور ٹم مے پر پابندی بھی لگائی اور جرمانے بھی کیے

    عارف علی خان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سلیم ملک کیخلاف جسٹس قیوم کمیشن نے پھر انہی کرکٹرز کو ایگزامن کیا جو سمجھ سے بالا تر ہے،ایک مرتبہ ایگزامن کیے گیے گواہوں کو دوبارہ ایگزامن نہیں کیا جاتا

    21سال بعد انضمام الحق اورثقلین مشتاق نے سابق کرکٹرسلیم ملک کی ٹیم میں واپسی کی حمایت کردی

  • کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے استعفیٰ دے دیا

    کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے استعفیٰ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے استعفیٰ دے دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز نے کیون رابرٹس کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔ ایرل ایڈنگز نے اس حوالےسے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے بورڈ کی ورکنگ میں بہت انتشار پایا جاتا تھا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز کا کہنا ہے کہ کیون رابرٹس اُصول پرست انسان ہیں انہوں نے کھیل کی بہتری کے لیے کام کیا۔
    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے کو عبوری ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ کیون رابرٹس سے استعفیٰ لیا گیا ہے کیونکہ انہیں کاسٹ کٹنگ اور مالی پالیسیوں کی وجہ سے تنقید کا سامنا تھا۔

    آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈکپ ایک برس کے لیے ملتوی ہو سکتا ہے۔ ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ آیندہ ماہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں کیا جائے گا۔

  • کرکٹ بند ہے تو کیا ہوا، حسن علی نے ڈانس شروع کر دیا، ویڈیو وائرل

    کرکٹ بند ہے تو کیا ہوا، حسن علی نے ڈانس شروع کر دیا، ویڈیو وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ بند ہے تو کیا ہوا، حسن علی نے ڈانس شروع کر دیا، ویڈیو وائرل ہو گئی

    چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے، کرونا کی وجہ سے لاک‌ ڈاؤن نافذ رہا اور لاک ڈاؤن مین کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل رہیں ،کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے آن لائن سیشن ہوئے تا ہم کھلاڑی گھروں میں رہے

    ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کی سوشل میڈیا پر ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ کرکٹرحسن علی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں حسن علی کو ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے،

    ویڈیو میں حسن علی ڈانس کرتے ہوئے کافی خوشگوار موڈ میں بھی نظر آرہے ہیں۔ کرکٹر حسن علی کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے، جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور حسن علی کے اس روپ کو دیکھ کر ان کے مداح خوش بھی ہو رہے ہیں۔

    ایک صارف کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ حسن علی کا ڈانس میں ٹیلنٹ شادی کے بعد نکھر کر سامنے آیا ھے کیونکہ انڈیا کا داماد ھے اتنا ٹیلنٹ تو بنتا ھے

  • کرونا کی وجہ سے ٹریننگ نہیں کر سکے،انگلینڈ میں سیریز کیسی ہو گی؟ عابد علی کی پریس کانفرنس

    کرونا کی وجہ سے ٹریننگ نہیں کر سکے،انگلینڈ میں سیریز کیسی ہو گی؟ عابد علی کی پریس کانفرنس

    کرونا کی وجہ سے ٹریننگ نہیں کر سکے،انگلینڈ میں سیریز کیسی ہو گی؟ عابد علی کی پریس کانفرنس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے ویڈیو لنک کانفرنس میں کہا ہے کہ انگلینڈ ٹور کے لئے موجودہ حالات میں جو تیاریاں ہوسکتی ہیں وہ کر رہے ہیں ۔

    عابد علی کا کہنا تھا کہ تین چار ماہ کے بعد کرکٹ میں واپس آرہے ہیں ۔ انگلینڈ ٹور کے لئے تیار ہیں اور کوشش کریں گے کہ عمدہ کارکردگی دکھائیں۔ انگلینڈ ٹور مشکل ہوتا ہے کوشش ہو گی کہ اچھا پرفارم کریں،ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز پہلے ہورہی ہے جس سے ہمیں تیاری کا موقع ملے گا۔ کرونا وائرس کی وجہ سے صورت حال مشکل ہے مگر ہمیں آگے بڑھنا ہے۔ ہمیں کرونا کو ذہنوں سے نکال کر کرکٹ کی طرف توجہ دینی ہے ۔

    عابد علی کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ اپنی کارکردگی میں تسلسل کو برقرار رکھوں، ہم ایک ڈیڑھ ماہ پہلے انگلینڈ جارہے ہیں اچھی تیاری کا موقع ملے گا۔ میں چھوٹے ٹارگٹ سیٹ کرکے آگے بڑھتا ہوں ،کرونا وائرس کی وجہ سے ہم ٹریننگ نہیں کرسکے ۔ کوشش ہو گی کہ کوچنگ سٹاف سے رہنمائی لے کر پلان کے مطابق کھیلیں

    عابد علی کا مزید کہنا تھا کہ میں ون ڈے اور ٹیسٹ میں ہر اوپنر کے ساتھ بہتر محسوس کرتا ہوں ۔ ہم پروفیشنل کھلاڑی ہیں ہمیں ہر جگہ خود کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔ موجودہ حالات میں انگلینڈ سیریز ایک چیلنج ہوگی

    کھیل کی ترقی و خوشحالی کے لیے پی سی بی کی پانچ سالہ حکمت عملی جاری

  • کھیل کی ترقی و خوشحالی کے لیے پی سی بی کی پانچ سالہ حکمت عملی جاری

    کھیل کی ترقی و خوشحالی کے لیے پی سی بی کی پانچ سالہ حکمت عملی جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے آج اپنی پانچ سالہ حکمت عملی جاری کردی ہے۔ اس کا مقصد پاکستان کرکٹ بورڈ کو دنیا بھر میں ایک بلند پایہ اور معتبر کرکٹ بورڈ کے طور پر سرفراز کرنا ہے۔ بورڈ آف گورنرز اس حکمت عملی کی منظوری دے چکا ہے۔

    "ہماری قوم کو متاثر اور متحد کرنے کا پانچ سالہ منصوبہ” کے عنوان سے موجود اس دستاویز میں اسٹریٹجک اور کارپوریٹ مقاصد بیان کیے گئے ہیں۔ جس میں مردوں، خواتین اور مختلف ایج گروپ پر مشتمل قومی ٹیموں کی ترقی اور نچلی سطح پر کھیل کی پذیرائی کے لیے ایک منظم ڈھانچہ اور واضح لائحہ عمل پیش کیا گیا ہے۔ ان مقاصد پر عملدرآمد کے لیے ایک جامع ٹریکنگ سسٹم متعارف کروایا جائے گا جس کے ذریعے اس کی مربوط نگرانی کو ماہانہ بنیادوں پر عمل میں لایا جائے گا۔

    اس حکمت عملی پر گذشتہ سال سے کام جاری ہے اوراس سلسلے میں متعدد مقاصد کے اصول میں اہم پیش رفت بھی ہوچکی ہے۔

    اس حکمت عملی کی تیاری میں کھیل کے اسٹیک ہولڈرز اور مداحوں کی کرکٹ سے قربت کو مرکزِ نگاہ رکھا گیا ہے۔ یہاں احتساب، شفافیت، اصولوں اور پیشہ وارنہ مہارت کا کردار کلیدی ہوگا۔

    اس حکمت عملی کے چھ اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:

    پائیدار کارپوریٹ گورننس: بروقت، مؤثر حکمت عملی اور وسائل کی مختص رقم کی تائیدکی جائے گی

    بین الاقوامی معیار کی ٹیموں کی فراہمی: میرٹ پرمبنی ڈومیسٹک ٹیموں اور معیاری ہائی پرفارمنس سنٹرز کے ذریعے ہماری بین الاقوامی ٹیموں کو مستقل ٹاپ پرفارمرز میں بدلا جائےگا

    گراس روٹ اور پاتھ ویز فریم ورک: نوجوانوں اور متاثرکن کھلاڑیوں کو ایک ہموار طریقے سے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے تعاون کرنا ہوگا

    خواتین کرکٹ کے ذریعے آئندہ نسلوں کو متاثر کرنا: جداگانگی کو خاص اہمیت دی جائے گی اور مستقبل کی کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری کرتے ہوئے ملک بھر سے کرکٹ کی چیمپئن کھلاڑیوں کو تیار کیا جائے گا

    کمرشل آمدن کے ذرائع کو بڑھانا اور مختلف اقسام میں ڈھالنا: پی سی بی اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کو استحکام دینے کے لیے اسٹریٹجک، جدید اور اہداف پر مبنی کمرشل منصوبے تیار کرناہوں گے

    عالمی دنیا میں پاکستان کا تشخص بڑھانا: ہم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تشہیر، ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کے تسلسل اور دیگر بورڈز کے ساتھ جاری بات چیت کے سلسلے کو برقرار رکھ کر پاکستان کا تشخص بڑھائیں گے

    مندرجہ بالا نکات کو ایک ایک ہدف میں تقسیم کر کے سینئر منیجمنٹ میں شامل اراکین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ وہ اس پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے۔ مانیٹرنگ کے مربوط نظام کے ذریعے اس کی پیشرفت کا ماہوار جائزہ لیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا کہ یہ پانچ سالہ منصوبہ سال 2019 میں تیار کرلیا گیا تھا تاہم اس حوالے سے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کا انتظار کیاجارہا تھا، انہیں خوشی ہے کہ رواں سال فروری میں اس کی منظوری مل گئی تھی اور اب وہ باضابطہ طور پر اس کا اعلان کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2019-23 حکمت عملی میں شامل متعدد نکات پر گذشتہ سال سے کام جاری ہے اور وہ اس حوالے سےجاری پیش رفت پر بہت مسرور ہیں۔

    وسیم خان کا کہنا ہے کہ ایک واضح، دلچسپ اور قابل حصول روڈمیپ کی تیاری بہت اہم تھی تاکہ پی سی بی کا عملہ ہی نہیں بلکہ شائقین اور اس کے اسٹیک ہولڈرز بھی ہماری سمت کا واضح تعین کرسکیں۔

    چیف ایگزیکٹیو پی سی بی نے کہا کہ ان اسٹریٹجک منصوبوں کی کاغذی طور پراہمیت اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک کہ انفرادی طورپراس نقطہ نظر کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے مالکانہ حقوق حاصل کرکے جوابدہ نہیں ہوا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ نگرانی کا ایک مربوط نظام مقررہ اہداف کے حصول میں ہماری ماہانہ پیش رفت سے متعلق آگاہ کرتا رہے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی 2019 سے ہی گراؤنڈ کے اندر اور باہر کے معاملات سے متعلق منظم اصلاحات متعارف کروانے کی سوچ پر عمل پیرا ہے۔چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ تبدیلی کے کسی بھی پروگرام میں مقصدیت کاواضح ہونا اورجرامندانہ فیصلے کرنا بہت ضروری ہے، ہمیں پختہ یقین ہے کہ یہ اسٹریٹجک پلان ہمیں پاکستان کرکٹ کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔

    وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی دنیا کے اعلیٰ ترین کرکٹ بورڈز میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے. انہوں نے کہا کہ اپنے اعمال سے وابستگی کی خواہش ہمیں میدان کے اندر اور باہر مسلسل کامیابی حاصل کرنے میں مدد کرتی ہے۔ وسیم خان نے کہا کہ یہ سوچ کر ہم پرجوش ہوجاتے ہیں کہ اس منصوبےپر عملدرآمد سے ہم کہاں تک پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 12 ماہ قبل جہاں سےاس سفر کا آغاز کیا تھا اب اس میں بہت پیش رفت ہوچکی ہے۔

    فروری 2019 کے بعد چند اہم کامیابیاں:

    • پی سی بی کے آئین 2019 پر علمدرآمد؛ کرکٹ ایسوسی ایشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے دستور کی تشکیل اور بورڈ آف گورنرز سے منظوری
    • ڈومیسٹک اسٹرکچر کی تنظیم نو
    • اعلیٰ معیار کے ماہرین اور کوچز کی قومی مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ تقرری
    • ایچ بی ایل پی ایس ایل کا مکمل طور پر پاکستان میں انعقاد، 48 سال بعد ایم سی سی کا دورہ پاکستان اور ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی
    • ہائی پرفارمنس سسٹم کا قیام اور پی سی بی کے محکموں کی تنظیم نو
    • احسان مانی کی آئی سی سی کی بااثر ایف اینڈ سی اے میں چیئرمین کی حیثیت سے تقرری،وسیم خان اور ثناء میر کی آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں شمولیت اور سلمان نصیر کی بطور رکن آئی سی سی سیف گارڈنگ پینل میں تعیناتی

  • نیوزی لینڈنےاگرکروناوائرس کوشکست دیدی توکیا ہوا،ہمارےکپتان   نےبھی1992 کےورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کوشکست دی تھی۔

    نیوزی لینڈنےاگرکروناوائرس کوشکست دیدی توکیا ہوا،ہمارےکپتان نےبھی1992 کےورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کوشکست دی تھی۔

    لاہور:نیوزی لینڈ اگر کرونا وائرس کو شکست دیدی ہے تو کیا ہوا،ہمارے کپتان نے بھی تو 1992 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔ معروف تجزیہ نگارارشاد بھٹی نے خوبصورت تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی حکمرانوں کو احساس دلایا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنا اوربات ہے اورکرونا کوشکست دینا اوربات ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں‌ ارشاد بھٹی نے کہا ہےکہ یہ ٹھیک ہے کہ پاکستان نے 1992 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دی تھی لیکن مزا تو تب ہےکہ کپتان کی یہ ٹیم کرونا وائرس کو بھی شکست دے

     

    ارشاد بھٹی کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ نے کرونا کوشکست دے کریہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اہل اورقابل ہیں اوروہ کسی بھی آفت کا مقابلہ کرسکتے ہیں، لیکن ہمیں‌ یہ دیکھنا ہے کہ اگرہم کرونا وائرس کوشکست دینے والے نیوزی لینڈ کوشکست دے سکتے ہیں تو بڑی امید ہےکہ ہم کرونا وائرس کو بھی شکست دے سکتے ہیں‌

  • کھیل کے میدان سے اہم خبرآگئی :کرونا کی وجہ سے ایشین انڈر 18بیس بال چیمئن شپ التوا کا شکار

    کھیل کے میدان سے اہم خبرآگئی :کرونا کی وجہ سے ایشین انڈر 18بیس بال چیمئن شپ التوا کا شکار

    لاہور:کھیل کے میدان سے اہم خبرآگئی :کرونا کی وجہ سے ایشین انڈر 18بیس بال چیمئن شپ التوا کا شکار،اطلاعات کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک میں کرونا کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر بیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے ایک بار پھر انڈر 18بیس بال چیمپئن شپ کی تاریخیں بڑھا دیں۔

    پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کے مطابق بیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے ایشیائی اور بالخصوص جنوبی ایشیائی ممالک میں کرونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈر18 ایشین بیس بال چیمپئن شپ کی تاریخیں مزید آگے بڑھا دی ہیں۔ اب یہ چیمپئن شپ ستمبر کی بجائے دسمبر میں تائیوان میں کھیلی جائے گی۔

    اس سلسلے میں بیس بال فیڈریشن آف ایشیا سے پاکستان فیڈریشن بیس بال کو ای میل موصول ہوئی ہے جس میں چیمپئن شپ کی تاریخیں مزید آگے بڑھا دی گئی ہیں۔ سید فخر شاہ نے مزید بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ایشین رینکنگ کے مطابق ٹاپ آٹھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

    سید فخر علی شاہ نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی کہ وہ خود کو محفوظ رکھتے ہوئے گھروں میں اپنی ٹریننگ جاری رکھیں۔

    کوچز کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کوچز کو کھلاڑیوں سے آن لائن رابطے میں رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور ٹریننگ کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔