Baaghi TV

Category: کھیل

  • قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ،کون ہوگاکپتان اورکون جائے گا انگلستان،پی سی بی کردے گی چند دنوں میں اعلان

    قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ،کون ہوگاکپتان اورکون جائے گا انگلستان،پی سی بی کردے گی چند دنوں میں اعلان

    لاہور :قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ،کون ہوگاکپتان اورکون جائے گا انگلستان،پی سی بی کردے گی چند دنوں میں اعلان ،اطلاعات کے مطابق تربیتی کیمپ کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کل مشاورت کرے گی

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی حتمی تعداد کے حوالے سے بورڈ حکام ہیڈ کوچ مصباح الحق کو آگاہ کریں گے اسی سلسلے میں چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا ساتھی سلیکٹرز سے رابطہ ہوا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے اراکین کو ابتدائی نام تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سینٹرل کنٹریکٹ کے 18 اور ایمر جنگ کھلاڑیوں کوکیمپ میں مدعو کیا جائے گا ۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق فواد عالم ، عمران خان سینئر، خوشدل شاہ، محمد موسی ، عمادبٹ، بلال آصف کے نام زیر غور آئیں گے۔اس کے علاوہ محمد حفیظ، شعیب ملک، وہاب ریاض محمد عامر کے نام بھی زیر غور آئیں گے ۔
    کیمپ کے لئے حتمی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بدھ تک کیا جائے گا۔

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 لائیو اسٹریمنگ: رائٹس ہولڈر  کا پی سی بی سے اظہارِ افسوس اور معذرت

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 لائیو اسٹریمنگ: رائٹس ہولڈر کا پی سی بی سے اظہارِ افسوس اور معذرت

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 لائیو اسٹریمنگ: رائٹس ہولڈر کا پی سی بی سے اظہارِ افسوس اور معذرت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای آج پاکستان کرکٹ بورڈ سے اظہار افسوس کرتا ہے اور فریقین کے مابین تنازعہ کا مناسب حل تلاش کرنے پر زور دیتا ہے۔

    ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا: "ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای تسلیم کرتا ہے کہ وہ مخصوص سب لائسنسنگ کے سلسلے میں پی سی بی سے پیشگی اجازت طلب کرنے میں فعال نہیں رہا اور اس دوران یہ تمام عمل پی ایس ایل فائیو کے لائیو اسٹریمنگ رائٹس کے لیے پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی روح اور شقوں کے مطابق نہیں رہا۔”

    ” ہم نے پی سی بی سے اظہار افسوس کرنے کے ساتھ ساتھ معافی طلب کی ہے اور اس معاملے پر ہم ان کی ہمدردانہ نظر کے منتظر ہیں۔”

    پی سی بی نے کہا: "ہم رائٹس ہولڈر کی معذرت اور ان کی پیش کردہ وضاحت کو سراہتے ہیں۔ اپنی طرف سے پی سی بی مزید چوکس رہنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کا خواہاں ہے؛ جیسا کہ اندروانی چھان بین کے عمل اور طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانااور کرنے اور نہ کرنے کے حوالے سے اپنے شراکت داروں کی بہتر رہنمائی کے سلسلے میں واضح گائیڈ لائنز کے مستقل اجراء کو یقینی بنانا۔

  • میرے اکاؤنٹ سے نازیبا ویڈیو لائک کی گئی، وقار یونس کا سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان

    میرے اکاؤنٹ سے نازیبا ویڈیو لائک کی گئی، وقار یونس کا سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان

    میرے اکاؤنٹ سے نازیبا ویڈیو لائک کی گئی، وقار یونس کا سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

    وقاریونس نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کسی اللہ کے بندے نے میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا، میں جب صبح سو کر اٹھا تو مجھے پتا چلا میرے اکاؤنٹ سے ایک انتہائی نازیبا ویڈیو کو لائیک کیا گیا ہے یہ میرے اور میری فیملی کے لیے بڑی افسوسناک تکلیف دہ اور شرمناک بات ہے۔

    وقار یونس کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا تھا سوشل میڈیا ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کا ذریعہ ہے، اس انسان نے پہلی مرتبہ نہیں اس سے پہلے بھی میرا اکاؤنٹ ہیک کیا یہ انسان تو باز نہیں آئے گا لیکن میں نے فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ مجھے اپنی فیملی زیادہ عزیز ہے اس لیے میں آئندہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا، میں معذرت خواہ ہوں اگر کسی کو اس سے تکلیف ہوئی ہو ئی ہو

    وقار یونس کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 17 لاکھ فالوورز ہیں اور ان کے ویڈیو پیغام کو پہلے چار گھنٹوں میں 75 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔ بعض صارفین نے وقار یونس کو حوصلہ دینے کی کوشش کی ہے اور ان کو سوشل میڈیا نہ چھوڑنے کے لیے کہا ہے۔ کچھ ٹویٹر صارفین نے وقار یونس کو ہیکرز کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی مشورہ دیا ہے

    وقار یونس نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ایک روزہ اور ٹیسٹ مقابلوں میں 789 وکٹیں حاصل کیں۔90 کی دہائی میں وقار یونس جب اپنے ساتھی وسیم اکرم ساتھ گیند بازی کرتے تھے تو ان کے پاؤں توڑ دینے والے یارکرز بلے بازوں کے لیے ڈراونے خواب کی مانند تھے۔

  • شعیب ملک کی کس خوبی نے مجھے شادی پرمجبورکیا ، ثانیا مرزا نے زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

    شعیب ملک کی کس خوبی نے مجھے شادی پرمجبورکیا ، ثانیا مرزا نے زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

    لاہور: شعیب ملک کی کس خوبی نے مجھے شادی پرمجبورکیا ، ثانیا مرزا نے زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اگرچہ ایک دہائی قبل اپریل میں شادی کی تھی، تاہم اب بھی ان کی شادی اور تعلقات کی خبریں پاکستان اور بھارت کی میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔

    دونوں کی شادی کو کامیاب شادی تصور کیا جاتا ہے اور دونوں ایک ساتھ مسلسل زندگی نہ گزارنے کے باوجود ایک دوسرے کے بہترین ہم راز ہیں اور 2018 میں جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔رواں برس اپریل میں ہی دونوں نے شادی کی دسویں سالگرہ بھی منائی، تاہم اس بار وہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ساتھ سالگرہ نہیں منا پائے تھے۔

    لیکن اب شادی کو ایک دہائی مکمل ہونے کے بعد ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں پاکستانی کرکٹر سے تعلقات استوار ہونے اور اس سے شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ کس طرح دو مخالف ممالک کے لوگوں نے شادی کی۔

    ثانیہ مرزا نے حال ہی میں پاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس کو یوٹیوب پر آن لائن انٹرویو دیتے ہوئے شعیب ملک سے محبت اور اس سے شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے شوہر کو کو دنیا کا سب سے ان رومانٹک انسان بھی قرار دیا۔زینب عباس کی جانب سے پوچھے گئے سوال کےجواب میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے اور شعیب ملک کے درمیان ابتدائی طور پر تعلقات استوار ہوئے تھے جس کے بعد ہی ان کا تعلق رشتے میں بدلا۔

     

     

    بھارتی ٹینس اسٹار نے بتایا کہ شعیب ملک دل کے سچے تھے اور انہوں نے ان سے کچھ ہی وقت بعد کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس معاملے میں ان کے گھروالوں سے بھی بات کریں گے۔ انہوں نے شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دل کے صاف اور سچے ہیں، انہوں نے ان سے کوئی بات نہیں چھپائی اور انہیں صاف صاف کہا کہ اگر وہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو وہ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ سے بھی بات کریں گے۔

    انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا نے بتایا کہ بس شعیب ملک کی سچائی سے ہی ان کا پیار اور تعلقات رشتے میں بدل گئے اور انہوں نے شادی کرلی۔زینب عباس کے ساتھ انٹرویو میں ایبا قریشی بھی موجود تھیں اور انہوں نے بھی اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے باتیں کیں۔

  • ورلڈکپ میں بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا؟ بین اسٹوکس نے کھیل کے میدان میں بھارت کی مکاری پرسے پردہ اٹھا دیا

    ورلڈکپ میں بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا؟ بین اسٹوکس نے کھیل کے میدان میں بھارت کی مکاری پرسے پردہ اٹھا دیا

    لاہور:ورلڈکپ میں بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا؟ بین اسٹوکس نے کھیل کے میدان میں بھارت کی مکاری پرسے پردہ اٹھا دیا ،اطلاعات کے مطابق انگلش کرکٹر بین اسٹوکس نے ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کے جان بوجھ کر ہارنے کا انکشاف کرکے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

    برطانوی کرکٹر نے اپنی کتاب بین اسٹوکس آن فائر میں لکھا ہے کہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف 338 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی اپروچ حیران کن تھی۔ خاص طور پر دھونی اور ویرات کوہلی نے بڑے اسٹروکس کھیلنے کے بجائے سنگلز پر زیادہ اکتفا کیا۔ صرف پانچ وکٹیں گری تھیں اگر وہ چاہتے تو باآسانی آخری اوورز میں بڑی ہٹنگ کرسکتے تھے لیکن ایسا دیکھنے میں نہیں آیا۔

    بین اسٹوکس نے لکھا ہے کہ وہ اس میچ میں انگلینڈ کو ہرا کر ورلڈکپ سے باہر کرسکتے تھے لیکن شاید سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا نہیں کرنا چاہتے تھے اس لیے میچ ہار کر نیوزی لینڈ سے کھیلنا ان کا پلان تھا۔پی سی بی نے اس معاملے پر تبصرہ سے گریز کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 2019 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف اپنے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 337 رنز بنائے تھے جب کہ بھارتی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز ہی بنا سکی تھی۔ مبصرین اور شائقین نے بھی بھارتی بلے بازوں کے انداز پر سوال اٹھائے تھے۔

  • گرانٹ بریڈ برن اور ثقلین مشتاق کی ہائی پرفارمنس  سنٹر میں تقرریاں

    گرانٹ بریڈ برن اور ثقلین مشتاق کی ہائی پرفارمنس سنٹر میں تقرریاں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈبرن کی تقرریوں کااعلان کردیا،

    ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈبرن کی ہائی پرفارمنس سنٹر میں خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ سابق آف سپنر ثقلین مشتاق کوہیڈآف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ تعینات کردیا گیا جبکہ گرانٹ بریڈبرن کو ہیڈآف ہائی پرفارمنس کوچنگ مقررکردیاگیا ،

    پی سی بی نے عصر ملک کو ہائی پرفارمنس آپریشنز منیجر مقررکیا ہے

    گرانٹ بریڈبرن کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے ساتھ تعلق قائم رہنا اعزاز کی بات ہے،

    ہیڈآف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزازہے نئی پیشکش پر بہت خوش ہوں ،ہائی پرفارمنس ٹیم میں شمولیت اور سنہری دور واپس لانے کیلئے یہ بہترین وقت ہے

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہائی پرفارمنس سنٹر پاکستان کرکٹ کی سمت کا تعین کرے گا،ہائی پرفارمنس ٹیم وسیع بین الاقوامی تجربہ رکھتی ہے جس کا فائدہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ گرانٹ بریڈبرن ستمبر2018 سے پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ہیں،گرانٹ بریڈبرن کی جگہ اب نئے فیلڈنگ کوچ کی تعیناتی ہوگی

  • 3 پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت

    ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے 3 پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی :صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی ‏نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایتھلیٹس کے خلاف واڈا قوانین کے تحت کارروائی ہو گی، ایتھلیٹس کے نام انفرادی نوٹسز موصول ہو ئے ہیں، ایتھیٹلس کو نوٹسز بھجوا کر ان سے مؤقف معلوم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹس کی غیر ذمہ داری کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، لیکن پہلے معمول کے مطابق کارروائی ہونی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایتھلیٹس محبوب علی ، محمد نعیم اور سمیع اللہ کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں۔ محبوب علی نے چار سومیٹر ریس میں اور محمد نعیم نے 110 میٹر ہرڈلز میں گولڈ میڈل جیتا تھا جبکہ سمیع اللہ نے 100 میٹر اسپرنٹ میں برانز میڈل جیتا تھا۔

    سمیع اللہ، محمد نعیم اور محبوب علی نے ریلے ریسز میں بھی حصہ لیا تھا اور ان میں پاکستان نے برانز میڈلز جیتے تھے۔

  • کشمیریوں کا بھارت کو منہ توڑ جواب ، سپورٹس شاپ پر ویرات کی جگہ آفریدی کی تصویر لگا دی

    کشمیریوں کا بھارت کو منہ توڑ جواب ، سپورٹس شاپ پر ویرات کی جگہ آفریدی کی تصویر لگا دی

    کشمیریوں کا بھارت کو منہ توڑ جواب ، سپورٹس شاپ پر ویرات کی جگہ آفریدی کی تصویر لگا دی

    باغی ٹی وی : کشمیریوں کا بھارت کو منہ توڑ جواب ، سپورٹس شاپ پر ویرات کی جگہ آفریدی کی تصویر لگا دی کشمیریوں نے سپورٹس شاپس پر پاکستانی قومی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی تصویر لگا کر پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا ایک اور ثبوت دے دیا اور بھارت کو کھلم کھلا باور کروا دیا کہ وہ جو مرضی ہتھکنڈے استعما ل کر لیں جتنا مرضی ظلم و ستم کر لیں لیکن کشمیریوں کے دلوں میں پھر بھی پاکستان کی محبت اور جوش ولولہ ہے وہ پاکستان کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے

    کشمیریوں نے کھیلوں کی دوکان پر ویرات کوہلی سچن کی نہیں بلکہ شاہد آفریدی کی تصویر ہوتی ہے… کشمیریوں کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہیں… کیونکہ وہ کہتے ہیں ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے

    لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

    وینا ملک نے بھارتی میڈیا اور فوج کو ان کی اوقات بتا دی

  • پی سی بی کی جانب سے کرکٹ ٹریننگ شروع کرنے کا پلان ترتیب،گائیڈ لائنز تیار

    پی سی بی کی جانب سے کرکٹ ٹریننگ شروع کرنے کا پلان ترتیب،گائیڈ لائنز تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے احتیاطی گائیڈ لائنز تیار کرلیں

    پی سی بی نے آئی سی سی کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے گائیڈ لائنز تیار کی ہیں،گائیڈ لائنز کے تحت پی سی بی کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کرے گا،ٹریننگ کیمپ سے قبل پی سی بی حکومت سے بھی گائیڈ لائنز اور اجازت طلب کرے گا

    پی سی بی کی جانب سے احتیاطی گائیڈ لائنز کھلاڑیوں کو بھجوا دی گئیں،پی سی بی کی جانب سے جون کے پہلے ہفتہ میں کرکٹ ٹریننگ شروع کرنے کا پلان ترتیب دیا گیا ہے،کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان عید کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا

    گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ ٹریننگ پروگرام شروع ہوگا،کھلاڑیوں کے رہنے اور ٹریننگ کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو کورونا فری بنایا جائے گا،اکیڈمی میں ذمہ داریاں نبھانے والے اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے،کیمپ کے آغاز سے قبل تمام کھلاڑیوں کے بھی کورونا ٹیسٹ ہوں گے

    کرکٹرز نے سلیم ملک پر الزامات لگا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی،سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی

  • پاکستان کے تین ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے، میڈلز ہوں گے واپس اور ہو گی کاروائی

    پاکستان کے تین ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے، میڈلز ہوں گے واپس اور ہو گی کاروائی

    پاکستان کے تین ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے، میڈلز ہوں گے واپس اور ہو گی کاروائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تین ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے

    ساوتھ ایشین گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ والے اتھلیٹس کے نام سامنے آگئے ۔محبوب علی ، محمد نعیم اور سمیع اللہ کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں ،
    محبوب علی نے چار سومیٹر ریس میں گولڈ میڈل جیتا تھا ،محمد نعیم نے 110 میٹر ہرڈلز میں گولڈ میڈل جیتا تھا ،سمیع اللہ نے سو میٹر سپرنٹ میں برانز میڈل جیتا تھا

    تینوں ایتھلیٹس سے میڈلز واپس لے لیے جائینگے ،تینوں پاکستانی ایتھلیٹس نے گذشتہ برس نیپال میں ساؤتھ ایشین میڈلز جیتے تھے

    صدر پاکستان ایتھلیٹکس جنرل ساہی کا کہنا ہے کہ تینوں ایتھلیٹس کے ڈیپارٹمنٹس کو واڈا ٹیسٹ کے مثبت آنے کا بتادیا ، تینوں ایتھلیٹس چاہیں تو واڈا رپورٹ کو چیلنج کرسکتے ہیں ، جس ایتھلیٹ نے بھی فیصلے کو چیلنج نہ کیا اسے پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا ، ابتدائی بات چیت میں تینوں ایتھلیٹس نے ممنوعہ ادوایات کے استعمال سے انکار کیا ہے ،

    اتھلیٹس کے پاس سیکنڈ سیمپل کا آپشن بھی ہوگا ،ابتدائی نوٹسز کے جواب کے بعد کھلاڑیوں کی جواب طلبی اور معطلی کا مرحلہ شروع ہوگا ،ساوتھ ایشین گیمز انتظامیہ نے نوٹسز پی او اے کو بھجوائے ہیں ،تینوں اتھلیٹس کو ابتدائی نوٹسز بھجوا دئیے گئے ہیں

    صدر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ اتھلیٹس کا ڈوپنگ ٹیسٹ پازیٹیو آنا افسوس ناک ہے ۔
    اس معاملے پر کوئی رعایت نہیں ہو گی واڈا قوانین کے مطابق معاملے کو دیکھیں گے ۔ابھی اتھلیٹس کو ابتدائی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ۔
    اتھلیٹس ان نوٹسز کا جواب دیں گے جس کے بعد معاملہ آگے بڑھے گا۔