Baaghi TV

Category: کھیل

  • پریکٹس میچ سے قبل وقار یونس نے لیٹ سوئنگ کا فن سکھایا، جس کا فائدہ ہوا، سہیل خان

    پریکٹس میچ سے قبل وقار یونس نے لیٹ سوئنگ کا فن سکھایا، جس کا فائدہ ہوا، سہیل خان

    پریکٹس میچ سے قبل وقار یونس نے لیٹ سوئنگ کا فن سکھایا، جس کا فائدہ ہوا، سہیل خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے جانے والے پہلے چار روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کی پہلی اننگز میں 5وکٹیں حاصل کرنے والے سہیل خان نے اپنی عمدہ کارکردگی کا کریڈیٹ وقار یونس کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ نے انہیں انگلینڈ میں لیٹ سوئنگ کے گر سکھائے ہیں۔

    انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں انگلش کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے والے فاسٹ باؤلر سہیل خان نے اس سے قبل 2016 میں دورہ انگلینڈ کے 2 ٹیسٹ میچوں میں 25 کی اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس سیریز میں انہوں نے 2 مرتبہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی۔

    فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز پاکستان سے مختلف ہیں، یہاں ہر باؤلر کا گیند سوئنگ ہوتا ہے لہٰذا انہوں نے چار روزہ پریکٹس میچ سے قبل وقار یونس سے لیٹ سوئنگ کا فن سیکھنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ وقار یونس ایک لیجنڈ ہیں جو بات انہیں گذشتہ چند روز سے الجھائے ہوئے تھی، وقار یونس نے وہ 5 منٹ میں سکھا دی۔ فاسٹ باؤلر نےکہا کہ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    سہیل خان نے مزید کہا کہ وہ باؤلنگ کوچ وقار یونس کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ باؤلنگ کا فن سیکھنے کے لیے وقار یونس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 4 سال بعد ٹیم میں واپسی پر انہیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2016 میں دورہ انگلینڈ میں 2 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد اسی سرزمین پر ایک بار پھر اچھی باؤلنگ کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔

    سہیل خان نے کہا کہ جس طرح کورونا وائرس کے وقفے کے بعد ٹیم منیجمنٹ نےایک منصوبہ بندی کے تحت کھلاڑیوں کی بتدریج کرکٹ میں واپسی کے عمل کو یقینی بنایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی مصباح الحق، وقار یونس،یونس خان اور مشتاق احمد کی انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگی کا بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں۔

    انہوں نےمزید کہا کہ نوجوان فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور وہ دونوں نوجوان فاسٹ باؤلرز کی نیٹ اور میچ میں عمدہ کارکردگی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کو 150 کی رفتار پر باؤلنگ کرتے دیکھنا ایک پرمسرت لمحہ ہوتاہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایک بہترین باؤلر ہیں۔

    فاسٹ باولر محمد عامر کا کرونا ٹیسٹ،انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے

  • ہاکی میں عوام کی توجہ ختم ہو گئی ھے: سنیٹر مشاہد اللہ خان

    ہاکی میں عوام کی توجہ ختم ہو گئی ھے: سنیٹر مشاہد اللہ خان

    پہلے چند بینک اور ادارے تھے اب بینک بھی بہت ہو گءے ہیں ۔ ان اداروں کو پابند کیا جاے کہ کھیل کو سپورٹ کریں ۔ جب ہاکی عروج پر تھی اس وقت ادارے سپورٹ کرتے تھے ۔ پہلے کھیل میں پیسہ نہیں تھا ہاکی ذندہ تھا ۔ ہاکی قومی کھیل ہے اس کو سپورٹ کرنی چاہیے ۔اداروں کو پابند کریں کہ وہ کھلاڑیوں کو نوکریاں دیں ۔ اگر والدین کو پتہ ہوگا کہ ہمارے بچے کو نوکری ملے گی تو بچوں کو کھیل کی طرف لے کر اینگے ۔ سکول کالج کے سپورٹس فنڈ کدھر جاتے ہیں ۔ سنیٹر مشاہد اللہ خان.

    ہاکی کو کمرشل کیا جاے کرکٹ کی طرح ۔ ہاکی کرکٹ کی نسبت مہنگی گیم یے۔ میڈیا کو توجہ دینا ہوگی قومی کھیل کو تاکہ نئی نسل ہاکی کی طرف توجہ دے ۔ بھارت نے ٹنڈولکر کوہلی گواسکر میڈیا سے بناے ۔ پاکستان نے بھی سرفراز نواز عمران خان شعیب اختر بناے ۔ جب کوئی میڈیا دکھاے گا نہیں تو ہاکی کون کھیلے گا ۔ میڈیا ہاکی کے فروغ میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔
    سپانسر جب اےبگا جب کھیل نظر اے گا ۔ سنیٹر فیصل جاوید.

    ہاکی کو پچیس ملین دییے ہیں پچھلے پانچ سال میں ۔ بائسں کروڑ کی ابادی کو سات ہزار یومیہ ملے تو ہاکی ترقی نہیں کرے گا ۔ میری اپنی ٹیم ہے پشاور زلمی ہم۔بھی چلا رہے ہیں۔ پی سی بی کی طرز پر اسٹرکچر بنایا جاے ۔ کاروباری لوگ جب ہاکی کو سپانسر کریں جب۔ انہیں کچھ نظر اے۔ کھیلوں کو ایک بزنس انڈسٹری بنایا جاے جب کھیل ترقی کرینگے ۔سنیٹر مرزا آفریدی

  • گرین شرٹس دورہ انگلینڈ میں سیریز کے آغاز سے قبل ہی مشکلات سے دوچار

    گرین شرٹس دورہ انگلینڈ میں سیریز کے آغاز سے قبل ہی مشکلات سے دوچار

    قومی ٹیم دورہ انگلینڈ میں سیریز کے آغاز سے قبل ہی مشکلات سے دوچار

    باغی ٹی وی :گرین شرٹس انگلینڈ کے دورہ پر ہے لیکن: قومی ٹیم دورہ انگلینڈ میں سیریز کے آغاز سے قبل ہی مشکلات سے دوچار ہونے لگی، نوجوان بلے باز خوشدل شاہ انگوٹھے میں فریکچر کے سبب تین ہفتے کے لیے باہر ہو گئے ہیں۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خوشدل شاہ اس وقت سکواڈ کے مابین کھیلے جا رہے چار روزہ میچ میں شریک نہیں ہیں اور 24 سے 27 جولائی تک ڈربی میں کھیلے جانے والے دوسرے چار روزہ میچ کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

    خوشدل شاہ الٹے ہاتھ کے انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ تین ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

    بیان کے مطابق ناخن اپنی جگہ برقرار ہے اور اس پر چوٹ نہیں آئی لہٰذا آرتھوپیڈک سرجن، ٹیم فزیشن اور ٹیم فزیو تھراپسٹ پرامید ہیں کہ خوشدل شاہ آئندہ ہفتے کے آخر میں ٹریننگ کا آغاز کر دیں گے۔ 25سالہ خوشدل دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب پاکستان کے 29 رکنی سکواڈ کا حصہ ہی

    واضح‌ رہے کہ گرین ٹیم میں اظہر علی (کپتان)، بابراعظم، عابد علی، شان مسعود، اسد شفیق، محمد رضوان، یاسر شاہ، وہاب ریاض، سہیل خان، موسیٰ خان اور عثمان شنواری شامل ہیں

    وائٹ ٹیم میں سرفراز احمد(کپتان)، فواد عالم، امام الحق، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور روحیل نذیرشامل ہیں

    اس کے علاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی اپنی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

  • فاسٹ باولر محمد عامر کا کرونا ٹیسٹ،انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے

    فاسٹ باولر محمد عامر کا کرونا ٹیسٹ،انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے

    فاسٹ باولر محمد عامر کا کرونا ٹیسٹ،انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، فاسٹ باولر محمد عامر کا کرونا ٹیسٹ ہوگیا

    ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹیو آنے کی صورت میں محمد عامر مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں شفٹ ہوجائیں گے ،پی سی بی نے ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر مساجر محمد عمران کو بھی انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کرلیا

    محمد عمران کا بھی کرونا وائرس ٹیسٹ کروالیا گیا ،محمد عامر اور محمد عمران کا بائیو سیکیور ماحول میں ٹیسٹ نیگٹیو آنے کے بعد ان کو انگلینڈ بھجوایا جائے گا

    دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ گذشتہ ہفتے دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

    علاوہ ازیں، ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر پی سی بی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں مساجر کی ذمہ داریاں نبھانے والے محمد عمران کو انگلینڈ بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ پروٹوکول کے مطابق سفر کے لیے محمد عامر اور محمد عمران کی جہاز پر روانگی سے قبل ان کے کوویڈ19 کے 2 منفی ٹیسٹ آنا لازمی ہے۔ ان دونوں کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ آج (20 جولائی بروز پیر کو) لیا گیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں لاہور کے بائیو سیکیور ماحول بھجوادیا جائے گا جہاں بدھ کو ان کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ لیا جائے گا۔

    محمد عامر کےانگلینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کی صورت میں وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا جائے گا۔

    دوسری طرف آلراؤنڈر شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی میں اگست کے دوسرے ہفتے تک تاخیر ہے کیونکہ بھارت میں 31 جولائی تک سفری پابندیوں کے باعث شعیب ملک کی فیملی ری یونین بھی تاخیر کا شکار ہے۔28 اگست سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کو جوائن کرنے والے شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی کی صورت میں اسکواڈ سے ایک کھلاڑی کو ریلیز کردیا جائے گا

  • آج  صبح اٹھا تو لگا کسی نے بوری میں بند کر کے ڈنڈے سے مارا ہو،وسیم اکرم

    آج صبح اٹھا تو لگا کسی نے بوری میں بند کر کے ڈنڈے سے مارا ہو،وسیم اکرم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو اب صبح اٹھنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ 54سال کا ہوں جس سے وجہ سے مشکلات ہونے لگی ہیں، آج اٹھا تو لگا کسی نے بوری میں بند کر کے ڈنڈے سے مارا ہو، 54سال کا ہوں پھر بھی صبح اٹھتا ہوں نوجوان بھی ایسا کریں صحت اچھی ہوگی ، میں نے الارم لگایا ہوا تھا تا کہ جلدی اٹھوں لیکن صبح مجھے اٹھنے میں مشکل پیش آئی

    وسیم اکرم ان دنوں ویلز میں ہیں

    قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی نے کوچز، کھلاڑیوں اور اکیڈمی کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے سابق کپتان وسیم اکرم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے، ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کیلئے اقبال قاسم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس کمیٹی کے سابق کپتان وسیم اکرم سربراہ ہوں گے، سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی اور عمر گل کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کے ساتھ کام کرے گی ۔کمیٹی گذشتہ کرکٹ سیزن میں کوچز اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی، نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے حوالے سے بھی تجاویز تیار کرے گی۔

    کمیٹی کوچز کےحوالے سے سامنے آنے والی شکایات کا بھی جائزہ لے گی۔ کمیٹی مشاورت کے لئے سابق کرکٹرز اور دیگرسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کرے گی۔ادھرچیئرمین کرکٹ کمیٹی اقبال قاسم کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی جس میں سابق کپتان وسیم اکرم ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان شامل ہیں،ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کے لئے طریقہ کار اور تجاویز تیار کرے گی۔

    اس سے قبل دو ٹیسٹ اور دو ون ڈے میچز کھیلنے والے ندیم خان ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ مل گیا، ترجمان پی سی بی کے مطابق ندیم خان کا 16 امیدواروں میں سے انتخاب کیا گیا ہے۔ندیم خان کا انٹرویوچئیرمین کرکٹ کمیٹی اقبال قاسم اور رکن وسیم اکرم نے کیا۔

    واضح رہے کہ وسیم اکرم 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کی ،کرکٹ میں ان کی انٹری اچنک ہی ہوئی جس کا سفر بڑا شاندار رہاوسیم اکرم بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیوالے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں انہوں 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹس جبکہ 356 ون ڈے میں انہوں نے 502 وکٹس حاصل کیں اس طرح وہ ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔

    کورونا وائرس جنگ میں ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، اخبارات اور سیاستدان اپنی طاقت کا صحیح استعمال کریں اور ہمیں اعداد و شمار کے بجائے حقیقت سے آگاہ کیا جائے شنیرا اکرام

    وسیم ورلڈکپ 2003 میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کر کے دنیا کے پہلے بولر بنے، 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باؤلنگ سے ورلڈ کپ پاکستان کی زینت بنا-ورلڈکپ 2003 میں 19برس تک کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے-

    وسیم اکرم کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

  • قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ اپڈیٹس

    قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ اپڈیٹس

    فاسٹ باولر محمد عامر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ ۔ محمدعامر کو حارث روف چھٹا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نےمحمد عامر سے رابطہ کرکے ان سے بات کی ہے. فاسٹ باولر طریقہ کار کے مطابق تمام مراحل سے گذر کر انگلینڈ روانہ ہوں گے. ذرائع

    محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کا اعلان آئندہ چند روزمیں کیا جائے گا. محمد عامر نے گھر میں بچے کی ولادت کے باعث انگلینڈ جانے سے معذرت کی تھی .محمد عامر کے ہاں چند روزقبل بیٹی کی ولادت ہوئی ہے . حارث روف کا اگلا ٹیسٹ 15 روز بعد کروایا جائے گا ۔ ذرائع

  • پی سی بی  نے ایک ہفتے میں اب تک 27 ہزار 539 ٹکٹیں واپس

    پی سی بی نے ایک ہفتے میں اب تک 27 ہزار 539 ٹکٹیں واپس

    لاہور:پی سی بی نے ایک ہفتے میں اب تک 27 ہزار 539 ٹکٹیں واپس ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)کے میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے سے محروم رہ جانے والے شائقین کو 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد کی رقم واپس کردی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پی ایس ایل ٹکٹس ری فنڈ کا پہلا مرحلہ 13 جولائی سے شروع ہوا تھا،پہلے مرحلے میں بارش سے متاثرہ راولپنڈی کا میچ اورکورونا وائرس کی وجہ سے تماشائیوں کے بغیر ہونے والے 5 میچز کی ٹکٹیں ری فنڈ ہورہی ہیں ۔

    پی سی بی ایک ہفتے میں اب تک 27 ہزار 539 ٹکٹیں واپس کرچکا ہے جس کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 70 لاکھ، 65 ہزار 300 روپے بنتی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل ٹکٹ ری فنڈز کے پہلے روز ایک کروڑ ، دوسرے روز 55 لاکھ، تیسرے روز 43 لاکھ 88 ہزار، چوتھے روز 32 لاکھ 61 ہزار، پانچویں روز 22 لاکھ 66 ہزار اور چھٹے روز 16 لاکھ 34 ہزار سے زائد رقم شائقین کو واپس کی گئی ۔

    پی سی بی کے مطابق ٹکٹس ری فنڈ کا پہلا مرحلہ 5 اگست تک جاری رہے گا پھر6 اگست سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں فائنل کے ٹکٹس ری فنڈ کیے جائیں گے۔

  • پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن دوروزہ  رن فارامیونٹی سمینار ختم ہوگیا

    پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن دوروزہ رن فارامیونٹی سمینار ختم ہوگیا

    لاہور: پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن دوروزہ رن فارامیونٹی سمینار ختم ہوگیا،اطلاعات کےمطابق
    پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن دوروزہ رن فارامیونٹی سمینارمیں‌بڑے بڑے اتھلیٹس نے شرکت کی

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن دوروزہ رن فارامیونٹی سیمنار کے آخری روز دو لیکچرز ہوئے،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیمنار میں مجموعی طور پر سات لیکچرز ہوئے

    باغی ٹی وی کے مطابق دوسرے ڈاکٹر علی شیر باجوہ اتھلیٹس کے تحفظ اور ورزش کے اثرات پر لیکچرز دیا

    میجر جنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود ستی اتھلیٹس کی زندگی میں خون کی اہمیت پر دوسرا لیکچردیا،

    یہ بھی بتایا گیا ہےکہ اس سیمنار میں مجموعی طور پر 198 افراد نے حصہ لیا شرکامیں کوچز، ٹرینرز، فزیو تھراپسٹ ،میڈیکل کمیٹی کے ممبران شامل تھے

    پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن دوروزہ رن فارامیونٹی سمینار میں سیف ممالک کے نمائندوں کے علاوہ افغانستان اور ایران کو بھی مدعو کیا گیا تھا

     

    اختتامی تقریب سے صدر اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر)محمد اکرم ساہی شرکاسے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ خطے میں اتھلیٹکس کے ہر شعبے کو فروغ دیا جائے

    سمینار کے انعقاد سے اتھلیٹس ،کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز کو آگاہی ملی ہے ۔ سمینار ورلڈ اتھلیٹیکس کا منظور شدہ تھا

  • دورہ انگلینڈ ،پریکٹس میچ میں قومی ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر 162 رنز بنا لیے

    دورہ انگلینڈ ،پریکٹس میچ میں قومی ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر 162 رنز بنا لیے

    پریکٹس میچ میں قومی ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر 162 رنز بنا لیے
    باغی ٹی وی : انگلینڈ سیریز کی تیاریوں کے لیے ڈربی شائر میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے دوسرے روز اظہر علی کی گرین ٹیم نے پانچ وکٹ پر ایک سو باسٹھ رنز بنا لیے، اسد شفیق پچاس رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، نسیم شاہ پانچ وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔

    لاک ڈاؤن ایس او پیز میں شاہینوں کی اونچی اڑان، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں تیز ہو گئیں، ڈربی شائر میں دوسرے انٹرا اسکواڈ چار روزہ میچ کے دوسرے روز اظہر علی کی گرین ٹیم نے پانچ وکٹ پر ایک سو باسٹھ رنز بنا لیے، اسد شفیق پچاس رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    کپتان اظہر علی اور تجربہ کار افتخار احمد نے ٹوٹل میں اکتیس اکتیس رنز کا اضافہ کیا، شاہین آفریدی اور عثمان شینواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سہیل خان نے تین شکار کیے۔

    اس سے پہلے بابر اعظم کی ٹیم نے چورانوے اوور میں 249 رنز بنائے، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 54 رنز بنائے، ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم نے پانچ مہرے کھسکائے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا امتحان پانچ اگست سے شروع ہو گا۔

    گرین ٹیم میں اظہر علی (کپتان)، بابراعظم، عابد علی، شان مسعود، اسد شفیق، محمد رضوان، یاسر شاہ، وہاب ریاض، سہیل خان، موسیٰ خان اور عثمان شنواری شامل ہیں

    وائٹ ٹیم میں سرفراز احمد(کپتان)، فواد عالم، امام الحق، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور روحیل نذیرشامل ہیں

    اس کے علاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی اپنی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

  • بھارتی بورڈ قانونی جنگ ہارگیا

    بھارتی بورڈ قانونی جنگ ہارگیا

    نئی دہلی :بھارتی بورڈ قانونی جنگ ہارگیا، سابقہ آئی پی ایل فرنچائز کو 4800 کروڑ ادا کرے گا،اطلاعات کے مطابق آئی پی ایل سے غلط انداز میں خارج کیے جانے پر بی سی سی آئی فرنچائز ٹیم دکن چارجرز کو 4800 کروڑ روپے ادا کریگا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) آئی پی ایل فرنچائز ٹیم دکن چارجرز کے ٹیم مالکان نے بورڈ کیخلاف ثالثی کا مقدمہ جیت لیاہے۔

    ممبئی ہائیکورٹ نے اس معاملے کو حل کرنے کیلیے ریٹائرڈ جسٹس سی کے ٹھاکر کو ثالث مقرر کیا تھا،انھوں نے فیصلہ سنایا کہ بھارتی بورڈ غلط انداز میں دکن فرنچائز کو لیگ سے خارج کرنے پر بطور ہرجانہ 4800 کروڑ روپے ادا کریگا۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2012 میں بینگ گارنٹی کی رقم جمع نہ کروانے پر ٹیم کو آئی پی ایل سے خارج کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ دکن چارجز نے 2009 میں منعقدہ آئی پی ایل کے دوسرے ایڈیشن کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔