Baaghi TV

Category: کھیل

  • کراچی کنگز کی گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

    کراچی کنگز کی گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

    کراچی کنگز کی گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

    باغی ٹی وی :پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔عماد وسیم نے کہا کہ ہم نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور محمد رضوان کی جگہ ایلکس ہیلز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی کے خلاف کھیل رہے ہیں اچھا لگ رہا ہے، کراچی کی ٹیم اچھی ہے ،ٹاپ کلاس کرکٹ کھیلنےکی کوشش کریں گے، ہمیں جلدی وکٹیں لینی پڑیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آج تین غیرملکی کھلاڑیوں سے کھیل رہے ہیں اور ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

    سرفراز نے بتایا کہ گلیڈی ایٹرز میں احسان علی کی جگہ نسیم شاہ اور فواد احمد کی جگہ انور علی کو شامل کیا گیا ہے۔

    کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

  • پاکستان سپر لیگ2020 میں آج ہوں گے دو اہم ٹاکرے

    پاکستان سپر لیگ2020 میں آج ہوں گے دو اہم ٹاکرے

    پاکستان سپر لیگ2020 میں آج ہوں گے دو اہم ٹاکرے

    باغی ٹی وی :پاکستان سپر لیگ2020 میں آج بھی 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ ہوگا۔

    کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں فتح حاصل کی جبکہ کوئٹہ کو ایک میچ میں فتح ملی اور ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پچھلے میچ میں شکست کو بھلا کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

    کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جبکہ کوئٹہ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔ کراچی کنگز نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں فتح جبکہ پشاور زلمی کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    آج کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کو ماضی کی طرح اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ اسلام آباد ٹیم کی کمان شاداب خان کو سونپی گئی ہے۔ قلندرز نے ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کو دو میچوں میں سے ایک میں شکست اور ایک میں فتح ملی۔

  • پاکستان کے لیے اعزاز کی بات مغرب ،یورپ اورافریقہ کے لوگوں نے پاکستان میں بسنے کی خواہش کردی ، پہلے سیمی تواب ڈینی نے اعلان کردیا

    پاکستان کے لیے اعزاز کی بات مغرب ،یورپ اورافریقہ کے لوگوں نے پاکستان میں بسنے کی خواہش کردی ، پہلے سیمی تواب ڈینی نے اعلان کردیا

    کراچی:پاکستان کے لیے اعزاز کی بات مغرب ،یورپ اورافریقہ کے لوگوں نے پاکستان میں بسنے کی خواہش کردی ، پہلے سیمی تواب ڈینی نے اعلان کردیا ،اطلاعات کےمطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈینی موریسن نے بھی پاکستان شہریت ملنے کی آس لگالی اور کہا ہے کہ میری خدمات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر ڈینیل کیلے موریسن نے کہا کہ میں کرکٹ کمنٹیٹر کی حیثیت سے حالیہ عرصے میں مسلسل پاکستان آتا رہا ہوں، میں نے کرکٹ کے لیے پاکستان کو ہمیشہ سپورٹ کیا۔

    انہوں ںے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز اور اعزازی طور پر شہریت دینے کا حکومت کا فیصلہ بہت اچھی بات ہے لیکن میری خدمات کو بھی مد نظر رکھا جائے۔واضح رہے کہ 54 سالہ ڈینی موریسن نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 164 ٹیسٹ کھیلے اور اب وہ کرکٹ کمنٹری کے حوالے سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔

  • پی ایس ایل: اسلام آباد نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    پی ایس ایل: اسلام آباد نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    لاہور: پی ایس ایل: اسلام آباد نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی،اطلاعات کےمطابق آج پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے 5 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

    ملتان کی اننگز
    ملتان کی جانب سے شان مسعود اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 41 رنز جوڑے تاہم شان مسعود 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی، جیمز ونس اور ذیشان اشرف کی شاندار بیٹنگ کے بدولت ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ ذیشان اشرف 50 اور جیمز ونس 42 رنز بناکر نمایاں رہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد بٹ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اسلام آباد کی اننگز
    اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور لیوک رونکی نے کیا جنہوں نے پہلی وکٹ پر 92 کی شراکت قائم کرکے ملتان کو میچ سے دور کردیا۔92 کے مجموعی اسکور پر کولن منرو 50 رنز بناکر شاہد آفریدی کا شکار بنے جبکہ لیوک رونکی بھی 74 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد کولن انگرام اور ڈیوڈ ملان نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور باآسانی ہدف حاصل کرلیا۔

    ملان 35 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان کی جانب سے آفریدی اور محمد الیاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 165 رنز کا ہدف ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے  جیتنے کے عزم کے ساتھ بیٹنگ شروع کردی

    پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 165 رنز کا ہدف ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتنے کے عزم کے ساتھ بیٹنگ شروع کردی

    لاہور:پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 165 رنز کا ہدف ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتنے کے عزم کے ساتھ بیٹنگ شروع کردی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے تیسرے روز کے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دے دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ایونٹ کی سرفہرست ٹیم ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

     

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں شاداب خان نے ٹاس جیتا اور گزشتہ روز لاہور قلندرز کو اسی میدان میں شکست دینے والی ملتان سلطانز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز کپتان شان مسعود اور جیمز وِنس نے کیا، 41 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 21 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔

    اس کے بعد معین علی کریز پر آئے جنہوں نے جیمز ونس کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن 10ویں اوور میں 69 کے مجموعے پر وہ بھی ہمت ہار گئے اور اونچا شاٹ مارنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 10 رنز بنائے تھے۔

    عماد بٹ کے اسی اوور میں رلی روسوو اپنی پہلی ہی گیند پر اسی پوزیشن پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔جیمز وِنس بھی 31 گیندوں میں 42 رنز بنانے کے بعد عماد بٹ کا شکار بن گئے، اس وقت سلطانز کا مجموعی اسکور 87 رنز تھا۔

    ملتان سلطانز کا وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور 111 کے مجموعے پر خوشدل شاہ بھی وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس موقع پر وکٹ کیپر بیٹسمین ذیشان اشرف نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چھوٹی چھوٹی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھاتے رہے۔135 کے مجموعے پر شاہ آفریدی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ 10 بنانے کے بعد سہیل تنویر پویلین لوٹے۔ملتان سلطانز نے ذیشان اشرف کی 4 چوکوں اور 3 چھکوں سے مزین 50 رنز کی شاندار اننگز کے باعث مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز نے اپنے اپنے افتتاحی میچوں میں کامیابی سمیٹتے ہوئے قیمتی پوائنٹس حاصل کیے تھے تاہم پشاور زلمی نے اپنے دوسرے میچ میں کوئٹہ کو شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی اور اب اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز بھی اپنے دوسرے میچ میں مدمقابل ہیں۔خیال رہے کہ افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    دوسری جانب ملتان سلطانز نے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی اور لاہور قلندرز کو باآسانی 5 وکٹوں سے ہرا کر قیمتی پوائنٹس حاصل کیے تھے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    ملتان سلطانز: شان مسعود (کپتان)، جیمز ونس، رلی روسو، خوشدل شاہ، معین علی، ذیشان اشرف، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہر اور محمد عرفان

    اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، کولن منرو، لیوک رونکی، ڈیوڈ ملان، حسین طلعت، آصف علی، فہیم اشرف، کولن انگرام، عماد بٹ، عاکف جاوید، موسیٰ خان

  • پاکستان سے محبت کیلئے پاسپورٹ کا ہونا ضروری نہیں، سیمی نے توبات کہہ کرپاکستانیوں کے دل لٹ لئے

    پاکستان سے محبت کیلئے پاسپورٹ کا ہونا ضروری نہیں، سیمی نے توبات کہہ کرپاکستانیوں کے دل لٹ لئے

    کراچی :پاکستان سے محبت کیلئے پاسپورٹ کا ہونا ضروری نہیں، سیمی نے توبات کہہ کرپاکستانیوں کے دل لُٹّ لئے ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی شہریت ملنا اعزاز کی بات ہے۔

    کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں سیمی نے کہا کہ انہیں پاکستان سے محبت کیلئے یہاں کے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں، اچھی بات ہے کہ ان کے کام کا اعتراف کیا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آج کرکٹ کی جو واپسی ہوئی ہے اس میں ہر اس کرکٹر کا کردار ہے جس نے پچھلے تین سال کے دوران پاکستان کا دورہ کیا۔

    سیمی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کیلئے جو کچھ کیا وہ ان کی یہاں کے عوام سے لگاؤ اور یہاں سے ملنے والی محبت کا نتیجہ تھا۔خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیرن سیمی کو صدر مملکت 23 مارچ کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز دیں گے۔یہ فیصلہ ڈیرن سیمی کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ڈیرن سیمی پاکستان آنے پر راضی ہونے والے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے ایک تھے اور انہوں نے دنیا میں پاکستان کو کرکٹ کیلئے ایک محفوظ ملک قرار دینے کی مہم میں اہم کردار ادا کیا۔

    ڈیرن سیمی کی پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا تھا کہ سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کی درخواست صدر مملکت کی ٹیبل پر موجود ہے اور احسان مانی سے درخواست کی تھی کہ وہ صدر مملکت سے اس کی منظوری کی سفارش کریں۔

    جاوید آفریدی نے کہا کہ سیمی پاکستان میں سب سے مقبول غیر ملکی ہیں اور ان کی پاکستان کیلئے خدمات قابل قدر ہیں۔جادید آفریدی کا کہنا تھا کہ سیمی نے یہ سب کچھ کسی ذاتی مفاد کیلئے نہیں کیا بلکہ ان کی پاکستان سے محبت خالص ہے، اس فیصلے سے ہر کسی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

  • مجھے اپنے بھائی پر پورا یقین ہے ، وہ غلط نہیں ہوسکتا ، کامران اکمل عمراکمل کے ساتھ کھڑے ہوگئے

    مجھے اپنے بھائی پر پورا یقین ہے ، وہ غلط نہیں ہوسکتا ، کامران اکمل عمراکمل کے ساتھ کھڑے ہوگئے

    کراچی :مجھے اپنے بھائی پر پورا یقین ہے ، وہ غلط نہیں ہوسکتا ، کامران اکمل عمراکمل کے ساتھ کھڑے ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سینیئر وکٹ کیپر بیٹسمین اور پشاور زلمی کے کھلاڑی کامران اکمل کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بھائی عمر اکمل کی ایمانداری پر یقین ہے، عمر کو جیسا پیش کیا جارہا وہ ویسا نہیں، ابھی تحقیقات جاری ہیں، اس سے قبل عمر کے بارے میں قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

    کامران اکمل نے پشاور زلمی کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں شاندار سنچری اسکور کی جس کی بدولت ان کی ٹیم نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔شاندار پرفارمنس کے بعد کامران اکمل سے پریس کانفرنس میں ان کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات کا شکار ان کے بھائی عمر اکمل کے بارے میں بھی سوالات ہوئے جس پر کامران کا کہنا تھا کہ عمر اکمل ان کا بھائی ہے، وہ اسے جانتے ہیں۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمر اکمل اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاون کررہا ہے اور امید ہے وہ ایسے ہی کلیئر ہوگا جیسے 10 سال پہلے ہوا تھا۔انہوں نے مزید کہاکہ عمر ایسا نہیں، ابھی تحقیقات چل رہیں، اگر وہ قصور وار ہوا تو جو کہنا ہے کہہ لیں لیکن ابھی قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کا فوکس ہمیشہ پرفارمنس ہی ہوتا ہے، وہ جس ٹیم سے بھی کھیلتے ہیں تو ترجیح ہوتی ہے کہ وہ بہتر سے بہتر پرفارم کریں، فی الحال ان کی توجہ پاکستان سپر لیگ پر مرکوز ہیں اور وہ اس لیگ میں بہتر پرفارم کرکے اپنی ٹیم پشاور زلمی کو کامیاب کرانا چاہتے ہیں۔

    سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے کامران اکمل کا کہنا تھاکہ اُن کا کام پرفارم کرنا ہے، باقی سلیکٹرز پر ہے، پچھلی سلیکشن کمیٹی سے بھی کوئی شکایت نہیں، اس کمیٹی سے بھی کوئی شکوہ نہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ایک اسپیل یا ایک اننگز پر کھلاڑی کو قومی ٹیم میں لے لینا مناسب نہیں، سلیکشن کے لیے ایک معیار یا 4 روزہ کرکٹ کو رکھیں تاکہ کھلاڑی ٹھیک طرح تیار ہوکر ٹیم میں آئیں۔

    اپنی سنچری کے حوالے سے کامران اکمل نے کہا کہ بڑا اسکور کرکے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے لیکن نیشنل اسٹیڈیم پر ان کی سب سے یادگار پرفارمنس انڈیا کے خلاف ٹیسٹ سنچری تھی اور اس سنچری کا ٹیسٹ میچ کی سنچری سے کوئی مقابلہ نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو معطل کر دیا تھا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کیا جس کے بعد عمر اکمل اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔بکی کے رابطہ کرنے کی اطلاع پی سی بی کو نہ کرنے پرعمر اکمل کو 2 سال کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • پی ایس ایل کی پہلی تکرار:وہاب ریاض اور جیسن روئے کی تکرار، ویوین رچرڈزنےکا کرداربھی سامنے آگیا

    پی ایس ایل کی پہلی تکرار:وہاب ریاض اور جیسن روئے کی تکرار، ویوین رچرڈزنےکا کرداربھی سامنے آگیا

    کراچی :پی ایس ایل کی پہلی تکرار:وہاب ریاض اور جیسن روئے کی تکرار، ویوین رچرڈزنےکا کرداربھی سامنے آگیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں وہاب ریاض اور جیسن روئے کے درمیان تکرار ہوئی جس پر سر ویوین رچرڈز کو معاملہ رفع دفع کرانا پڑا۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر ریاض اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے کے درمیان تکرار ہوئی۔میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کسی بات پر لفظی تکرار ہوئی جو اننگز کے اختتام پر شدت اختیار کر گئی۔

    جیسن روئے کو وکٹ پر سیٹ ہونے کے باوجود باؤنڈریز مارنے میں مشکلات کا سامنا تھا اور اس دوران وہاب ریاض کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے میں ناکامی پر وہ وہاب ریاض سے الجھ پڑے اور اس دوران وہاب ریاض نے روئے کی جانب فلائنگ کس کا اشارہ کیا۔

    اننگز کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں میں پھر تکرار ہوئی جس پر سرفراز احمد اپنے بیٹسمین کی حمایت میں وہاب کی طرف دوڑے اور صورتحال کو دیکھ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویو رچرڈز نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے سرفراز احمد کو روکا۔

    اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی آگے بڑھے اور معاملہ رفع دفع کراتے ہوئے وہاب ریاض کو اپنے ساتھ لے گئے۔یاد رہے کہ کامران اکمل کی سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ میں 6وکٹوں سے شکست دی۔

  • پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ جبکہ ملتان سلطانزنے بیٹنگ شروع کردی

    پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ جبکہ ملتان سلطانزنے بیٹنگ شروع کردی

    لاہور: پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ، اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے 5 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے بعد اسلام آباد کے کپتان شاداب خان کا گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، پچھلے میچ میں ہم اچھا نہیں کھیلے۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد نے ایونٹ میں اب تک ایک میچ کھیلا ہے جس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو ہرایا ہے۔دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے 5 ویں ایڈیشن میں پہلی بار آمنے سامنے آئی ہیں۔

     

    پی ایس ایل فائیو میں دونوں ٹیمیں پہلی بار مدمقابل ہے جب کہ دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کو ابتدائی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست ہوئی تھی تاہم گزشتہ روز ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو با آسانی ہرایا تھا۔

  • پی ایس ایل 5 کی پہلی سنچری کامران اکمل کے نام، زلمی 6 وکٹوں سے کامیاب

    پی ایس ایل 5 کی پہلی سنچری کامران اکمل کے نام، زلمی 6 وکٹوں سے کامیاب

    کراچی: پی ایس ایل 5 کی پہلی سنچری کامران اکمل کے نام، زلمی 6 وکٹوں سے کامیاب،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کی سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کامران اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاندار سنچری اسکور کی اور یوں وہ پانچویں ایڈیشن میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ یہ پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر کامران اکمل کی تیسری سنچری ہے۔

    پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا جو پشاور نے کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا۔ کوئٹہ کو پہلا نقصان 33 رنز پر اٹھانا پڑا جب واٹسن 10 گیندوں پر 8 رنز آؤٹ ہوئے۔تیسرے نمبر پر آنے والے احمد شہزاد بھی زیادہ کھل کر نہ کھیل سکے اور 12 گیندوں پر 12 رنز بنا کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    آٹھ اوورز میں 50 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے جیسن رائے کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی چوتھی وکٹ 112 رنز پر گری جب سرفراز 25 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    سرفراز کے آؤٹ ہونے کے بعد جیسن رائے وکٹ پر جمے رہے مگر آخری اوورز میں بڑی شاٹس لگانے میں ناکام رہے جب کہ پانچویں نمبر آنے والے اعظم خان اور چھٹے نمبر آنے والے محمد نواز بھی ناکام ہوئے۔ دونوں بالترتیب 5 اور 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے 57 گیندوں پر 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ پشاور زلمی نے ٹیم میں ایک تبدیلی جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے میچ میں کھلائی گئی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

    زلمی نے محمد محسن کو ڈراپ کرکے محمد عامر خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے جب کہ کوئٹہ نے بین کٹنگ کی جگہ ٹیمل ملز اور عبدالناصر کی جگہ احسن علی کو میدان میں اتارا ہے۔

    کپتان پشاور زلمی ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ کوئٹہ کو کم اسکور پر روک سکیں۔

    کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بیٹنگ کےلے وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور ان کی ٹیم کمبی نیشن اچھا ہے اس لیے اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

    پشاور زلمی کو اپنے پہلے میچ میں گزشتہ روز کراچی کنگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ دفاعی چیمپئن کوئٹہ نے افتتاحی میچ میں اسلام آباد کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔پشاورزلمی: کپتان ڈیرن سیمی، ٹان بینٹن، کامران اکمل، حیدرعلی، لیام ڈاؤسن، شعیب ملک، وہاب ریاض، حسن علی، محمد عامر اور راحت علی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: کپتان سرفرازاحمد ، شین واٹسن،محمد نواز ، جیسن رائے، احمد شہزاد ، احسن علی، ٹیمل ملز، محمد اعظم خان، محمد حسنین، سہیل خان اور فواد احمد۔