Baaghi TV

Category: کھیل

  • ’ آپ یہ چاہ رہے تھے کہ میں اپنے کپڑے پھاڑ کر ڈانس شروع کردوں؟‘پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنے والے احمد گوڈیل برس پڑے

    ’ آپ یہ چاہ رہے تھے کہ میں اپنے کپڑے پھاڑ کر ڈانس شروع کردوں؟‘پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنے والے احمد گوڈیل برس پڑے

    لاہور:’ آپ یہ چاہ رہے تھے کہ میں اپنے کپڑے پھاڑ کر ڈانس شروع کردوں؟‘پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنے والے احمد گوڈیل برس پڑے،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دینے والے احمد گوڈیل نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’محنت کر حسد نہ کر‘۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں احمد گوڈیل کی میزبانی کو شائقین کرکٹ نے بالکل بھی پسند نہیں کیا اور سوشل میڈیا پر ان کا خوب مذاق بھی اڑایا گیا۔اب احمد گوڈیل نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ تنقید ضرور کریں لیکن تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے اور میرے خاندان کو اس میں شامل نہ کیا جائے۔

     

    https://www.instagram.com/p/B8y4Xd4J74_/

    ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے احمد گوڈیل نے ناقدین سے سوال کیا کہ ’آپ کیا چاہ رہے تھے کہ میں کیا کروں؟ کیا آپ یہ چاہ رہے تھے کہ میں اپنے کپڑے پھاڑ کر ڈانس شروع کردوں؟ یا آپ یہ چاہ رہے تھے کہ میں گانا گاؤں یا اسٹینڈ اپ کامیڈین کی طرح آپ کو تفریح کراؤں؟ میں گراؤنڈ ہوسٹ ہوں اور میں اپنا کام کررہا تھا‘۔

    احمد گوڈیل نے کہا کہ فخر عالم پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کے اصل میزبان تھے، مجھے تو معلوم بھی نہیں تھا کہ جب میں اسٹیج پر ہوں گا تو وہ بھی براہ راست نشر ہوگا کیوں کہ میرا کام پرفارمنسز شروع ہونے سے قبل پونے چھ سے 7 بجے تک کراؤڈ کو پرجوش رکھنا تھا۔

    گوڈیل نے کہا کہ کسی نے فیس بک پر میرا نمبر لیک کردیا جس کے بعد مجھے ملک بھر سے کالز موصول ہوئیں اور لوگوں نے مجھ سے بدتمیزی کی۔گوڈیل نے کہا کہ اگر میں آپ کو پسند نہیں تو ٹھیک ہے کوئی بات نہیں لیکن کم سے کم میری فیملی کو تو اس میں شامل نہ کریں انہوں نے آپ کا کیا بگاڑا ہے۔

    گوڈیل نے کہا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں کہ اتنے بڑے مجمع کے سامنے لائیو پرفارم کرنا کتنا مشکل ہوتا ہے، جو کچھ آپ نے یاد کیا ہوتا ہے وہ سب بھول جاتا ہے، میں اپیل کرتا ہوں کہ میری محنت کا مذاق مت اڑائیں، میں ایک فنکار ہوں اور اس مقام تک پہنچنے میں میری کئی برسوں کی محنت ہے۔

    گوڈیل نے کہا کہ ان کی والدہ پوری رات سو نہیں سکیں کیوں کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف میمز کا نہ رکنے والا سلسلہ چل رہا تھا۔ جب لوگ کسی کا مذاق اڑاتے ہیں اور دوسرے لوگ صرف اپنی خوشی کیلئے وہ میمز شیئر کرتے ہیں تو انہیں اندازہ نہیں کہ اس سے اس شخص اور اس سے وابستہ افراد کو کتنا صدمہ ہوتا ہے۔

    قبل ازیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی احمد گوڈیل نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ان سب لوگوں کو شاباش جو صرف حسد میں میرا مذاق اڑارہے ہیں اور ان سے یہ بات ہضم نہیں ہورہی کہ کیسے کوئی اس مقام پر پہنچ گیا لیکن اس کے پیچھے میری محنت اور غیر متزلزل عزم ہے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ کی محبت، نفرت، عزت بے عزتی اور سپورٹ کا شکریہ۔۔۔ محنت کر حسد نہ کر‘۔

  • قلندروں کی ایک نہ چلی . لاہور قلندرز کو ملتان سلطانزنے 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    قلندروں کی ایک نہ چلی . لاہور قلندرز کو ملتان سلطانزنے 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    لاہور:قلندروں کی ملتان سلطانزکے سامنے ایک نہ چلی ، 5 وکٹوں سے شکست ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔اطلاعات کےمطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنزبنائے۔ کرس لِین نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان شان مسعود 38 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کرس لِین اور فخر زمان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے لاہور قلندرز کو59 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ کرس لِین کی19 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ فخر زمان 2 چوکوں اور 1چھکے کی بدولت 19 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔اوپنرز کے آؤٹ ہوتے ہی لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی اور اگلے سات بلے باز اسکور بورڈ پر صرف 64 رنز کا اضافہ ہی کرسکے۔ کپتان سہیل اختر نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔ملتان سلطانز کے معین علی، محمد الیاس اور عمران طاہر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں ملتان سلطانز نے کپتان شان مسعود اور مڈل آرڈر بیٹسمین رائیلی روسو کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 17ویں اوورکی پہلی گیندپرحاصل کرلیا۔ا وپنر شان مسعود 4 چوکوں ا ور 1 چھکے کی مدد سے 38 رنز کی اننگز کھیل کرملتان سلطانز کے سب سے نمایاں بلے باز رہے۔رائیلی روسو نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔تجربہ کار آلراؤنڈر شاہد آفریدی نے ناقابل شکست 21 رنز بناکر ملتان سلطانز کو فتح دلادی۔ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی ، ڈیوڈ یزے اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    میچ میں عمدہ باؤلنگ کرنے پر ملتان سلطانز کے عمران طاہر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ہفتہ کو لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔

  • سنگا کارا بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں  کے معترف ہوگئے ، نسیم شاہ کے بارے خوبصورت تجزیہ ، پاکستانی کھلاڑیوں کے دنیا بھرمیں چرچے ہونے لگے

    سنگا کارا بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے ، نسیم شاہ کے بارے خوبصورت تجزیہ ، پاکستانی کھلاڑیوں کے دنیا بھرمیں چرچے ہونے لگے

    لاہور: سنگا کارا بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے ، نسیم شاہ کے بارے خوبصورت تجزیہ ، پاکستانی کھلاڑیوں کے دنیا بھرمیں چرچے ہونے لگے ،اطلاعات کےمطابق سری لنکا کے سابق کپتان سنگاکارا نے بابر اعظم کو حیران کن صلاحیتوں کا مالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویرات کوہلی، کین ویلیم سن اور جوئے روٹ کی طرح بابر اعظم کا شمار بھی موجودہ دور کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

    کرکٹ پاکستان ڈاٹ کام ڈاٹ پی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سنگاکارا نے کہا کہ میں بابر اعظم کو بڑی باریک بینی سے کھیلتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، اس کے ساتھ پی ایس ایل میں کھیل بھی چکا ہوں، وہ بہت زبردست اسٹروکس پلیئر ہیں، ویرات کوہلی، کین ویلیم سن اور جوئے روٹ کی طرح بابر اعظم کا شمار بھی موجودہ دور کے بہترین بیٹسمنوں میں کیا جاسکتا ہے۔

    میری لی بون کرکٹ کلب کے صدر اور ایم سی سی کرکٹ الیون کے کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کی یہ کمال کی خوبی ہے کہ وہ ہرفارمیٹ میں بہت جلد خود کو ایڈجسٹ کرلیتا ہے۔انہوں نے نسیم شاہ اور پاکستان کے نوجوان بالرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ اچھے فاسٹ بولرز سامنے آئے ہیں، اب بھی کوالٹی بالرز آگے آرہے ہیں جو میں سمجھتا ہوں کہ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔

    سنگا کارا نے اپنے ایک ہفتے کے دورہ لاہور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 11 سال بعد یہاں آکر کھیلنے کا مزہ آیا، گولف کو بھی انجوائے کیا، بہت سے لوگوں سے ملاقات ہوئی، مہمان نوازی کا بہت لطف اٹھایا، میرے خیال میں ہمارے اس دورے سے دوسری ٹیموں کو بھی پاکستان آکر کھیلنے کے لیے راضی کرنے میں پی سی بی کو مدد ملے گی، یقین ہے کہ انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا کے لیے راہ ہموار ہوگی، یہاں آکر کھیلنا ہی سب کے لیے بہت بڑا پیغام ہے کہ پاکستانی کرکٹ لورز ہے اور یہاں پر میچز ہونا چاہیے۔

    سنگاکارا نے وسیم اکرم کو سب سے مشکل بولر ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف بیٹنگ کبھی آسان نہیں تھی، وقار یونس، شعیب اختر، ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد بہترین بولرز رہے، اسپنرز میں سعید اجمل بہت مشکل بولر لگے۔ اس موقع پر سنگاکارا نے محمد آصف کی بولنگ کی بھی بہت تعریف کی اور کہا کہ وہ کمال کے فاسٹ بولر تھے۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کے برطانوی کرکٹرڈیوڈ ملان کا پی ایس ایل کے متعلق بیان نے سب کو حیران کردیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے برطانوی کرکٹرڈیوڈ ملان کا پی ایس ایل کے متعلق بیان نے سب کو حیران کردیا

    کراچی :اسلام آباد یونائیٹڈ کے برطانوی کرکٹرڈیوڈ ملان کا پی ایس ایل کے متعلق بیان نے سب کو حیران کردیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے ان کے کھیل میں کافی نکھار آیا ہے، اس لیگ کے ٹاپ اسٹینڈرڈ کی وجہ سے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیلنے سے قبل اہم سبق ملے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ڈیوڈ ملان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی مشکل ترین کرکٹ لیگ میں ہوتا ہے ، یہاں مقابلہ کافی سخت ہے۔ڈیوڈ ملان ابتداء ہی سے پاکستان سپر لیگ سے منسلک ہیں، وہ شروع میں پشاور زلمی کے ساتھ منسلک رہے اور اس کی جانب سے تین سیزن کھیلے۔

    اس تجربے کے حوالے سے ڈیوڈ ملان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اور پشاور زلمی کے ڈگ آؤٹ میں ان کا کھیل بہت بہتر ہوا، اس لیگ سے انہیں یہ معلو م ہوا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے کیلئے کیا کرنا ہوگا اور وہ سب کچھ کیسے کرنا ہوگا یہ سبق بھی پی ایس ایل سے ہی حاصل ہوا۔ڈیوڈ ملان دو سیزن پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے منتخب ہوئے تھے۔وہ کہتے ہیں کہ اس لیگ میں مقابلے کا معیار بہت اعلٰی ہے اور یہاں اوسط کرکٹر کی کوئی بقاء نہیں، اگر ایک کھلاڑی خود کو بہتر نہیں کرپاتا تو وہ اس لیگ میں ٹک نہیں سکتا۔

    32 سالہ ملان اس سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔ جمعرات کی شام انہوں نے کراچی میں پاکستان سپر لیگ میں پیش کیا جانے والا پاکستانی کلچر دیکھا جس کو خوب انجوائے بھی کیا۔ ملان کہتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کا مکمل پاکستان میں ہونا کافی خوش آئند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ گزشتہ کئی سالوں سے ٹاپ لیول کرکٹ سے محروم تھے، ان کا جوش اور ان کا جذبہ دیکھ کر اس لیگ کا مکمل پاکستان میں ہونا ان فینز کا حق تھا، خوشی کی بات ہے کہ دنیا کے سارے ٹاپ کرکٹرز نے پی ایس ایل میں شرکت اور پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

    ملان کا کہنا تھا کہ ان کا پی ایس ایل کا تجربہ کافی اچھا رہا ہے اور وہ اپنے ساتھی کرکٹرز سے فیڈ بیک ضرور شیئر کریں گے لیکن انگلش ٹیم کے پاکستان آنے کا فیصلہ انہوں نے نہیں کرنا، یہ بورڈ کا معاملہ ہے لیکن اگر سیکیورٹی ٹاپ لیول کی رہی تو انگلش ٹیم ضرور پاکستان آئے گی۔

  • کھیل کے میدان کے تجزیہ نگاربھی حیران رہ گئے ، بابراعظم کی گفتگو ، حکمت عملی اورسنیئرز کے لیے پیغام کو سراہا جانے لگا

    کھیل کے میدان کے تجزیہ نگاربھی حیران رہ گئے ، بابراعظم کی گفتگو ، حکمت عملی اورسنیئرز کے لیے پیغام کو سراہا جانے لگا

    کراچی :کھیل کے میدان کے تجزیہ نگاربھی حیران رہ گئے ، بابراعظم کی گفتگو ، حکمت عملی اورسنیئرز کے لیے پیغام کو سراہا جانے لگا،اطلاعات کےمطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں ایڈیشن ہر کھلاڑی کیلئے ایک سنہری موقع ہے، اس میں پرفارم کرکے کوئی بھی پلیئر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے اسکواڈ میں جگہ بناسکتا ہے۔

    کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان پی ایس ایل میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ہر کرکٹر کیلئے ایک اچھا موقع ہے جہاں نوجوان اپنی صلاحیتیں ثابت کرکے خود کو منواسکتے ہیں وہیں سینیئرز بھی پرفارمنس دے کر کم بیک کرسکتے ہیں۔ ٹیم میں سلیکشن کے دورازے سب پر کھلے ہیں۔

    ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی پر فوکسڈ ہیں اور یہی ان کی پرفارمنس کا راز ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں ایک سبق سیکھا ہے کہ جب پلیئر اپنی کارکردگی پر فوکسڈ رہے گا تو وہ ضرور اچھا پرفارم کرے گا۔بابر اعظم نے مزید کہا کہ جدید کرکٹ میں بیٹسمینوں کا اسٹرائیک ریٹ بہتر ہونا ضروری ہے خاص طور پر ٹاپ آرڈر بیٹسمین ، اگر صورتحال مناسب ہو تو ڈیڑھ سو کا اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھنا ضرورت بن چکا ہے۔

  • پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اوراعزاز، وسیم اکرم کی زندگی پرفلم بنائے جانے کا اعلان کردیا گیا ، ہدایت کاری کے فرائض نیازی صاحب انجام دیں‌ گے

    پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اوراعزاز، وسیم اکرم کی زندگی پرفلم بنائے جانے کا اعلان کردیا گیا ، ہدایت کاری کے فرائض نیازی صاحب انجام دیں‌ گے

    لاہور:پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اوراعزاز، وسیم اکرم کی زندگی پرفلم بنائے جانے کا اعلان کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ کھلاڑی وسیم اکرم کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کردیا جس کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

     

    https://twitter.com/wasimakramlive/status/1230498484035506181?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230498484035506181&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fwasim-akram-cricket-legend%2F

    پاکستان سپرلیگ فائیو ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے روز ہی وسیم اکرم کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’این ایرا‘ کا ٹیزر جاری کیا گیا جو وسیم اکرم نے خود ہی اپنی آئی ڈی سے شیئر کیا۔ٹیزر میں وسیم اکرم کی کرکٹ سے محبت، کیریئر کے دوران انتھک محنت اور جدوجہد کو مختصر دکھایا گیا جبکہ آخر میں یہ بھی بتایا گیا ہے پی ایس ایل کے بعد فلم کے لیے آڈیشنز کا آغاز ہوگا۔

    https://web.facebook.com/watch/?v=190478798893222

    فلم میں ہدایت کاری کے فرائض عدیل نیازی انجام دیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھی کہ کہ وسیم اکرم اور فواد خان جلد ہی ایک کامیڈی فلم میں ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔
    یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن میں وسیم کرام لیگ کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کے صدر ہیں۔

  • انٹر نیشنل کرکٹ کو ملک میں لانے کے لیے کیا کرنا چاہیے ، وقار یونس نے دیا اہم مشورہ

    انٹر نیشنل کرکٹ کو ملک میں لانے کے لیے کیا کرنا چاہیے ، وقار یونس نے دیا اہم مشورہ

    انٹر نیشنل کرکٹ کو ملک میں لانے کے لیے کیا کرنا چاہیے ، وقار یونس نے دیا اہم مشورہ

    باغی ٹی وی :انٹر نیشنل کرکٹ کو پاکستان میں لانے کے لیے سابق کوچ نے دیا ہے اہم مشورہ ..وقار یونس نے تجویز پیش کی ہے کہ آنے والے دنوں میں آئی سی سی ایونٹس کے لیے بڈ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ پوری کرکٹ پاکستان میں ہورہی ہے۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے ہوم گراؤنڈ پر انعقاد سے پوری دنیا میں اچھا پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا ملک میں انعقاد پاکستان کرکٹ اور نوجوان کرکٹرز کے لیے کافی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پہ کھیل کر نوجوانوں میں زیادہ اعتماد آئے گا۔

    جب ان سے پوچھا گیاتو ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور اس کے بعد جب بنگلہ دیش کی ٹیم یہاں آئی تو سیکورٹی کے حوالے سے صورتحال بہت بہتر تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ایس ایل میں سیکورٹی مزید بہتر نظر آرہی ہے

  • لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کیخلاف پہلے  بیٹنگ 2 وکٹیں گرگئیں

    لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کیخلاف پہلے بیٹنگ 2 وکٹیں گرگئیں

    لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کیخلاف پہلے بیٹنگ، 2 وکٹیں گر گئیں

    لاہور : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری رہے۔ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور قلندر نے اپنی 2 وکٹیں گنوا لی ہیں.جبکہ ساتویں اور میں‌ 61 رنز سکو رکیے ہیں.

    ملتان سلطانز کی قیادت شان مسعود کررہے ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی کمانڈ سہیل اختر کے ہاتھوں میں ہے۔یہ پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن میں دونوں ٹیموں کا پہلا میچ ہے۔ اس سے قبل رواں ایونٹ میں کھیلے گئے دو میچز میں کوئٹہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جبکہ کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دی۔

  • پی ایس یل کی افتتاحی تقریب میں حصلہ لینے والے فنکار کیوں ہوئے خفا

    پی ایس یل کی افتتاحی تقریب میں حصلہ لینے والے فنکار کیوں ہوئے خفا

    پی ایس یل کی افتتاحی تقریب میں حصلہ لینے والے فنکار کیوں ہوئے خفا

    باغی ٹی وی : پی ایس یل کی افتتاحی تقریبات میں حصہ لینے والے فنکار خود ہی پریشان ہیں. وسیم بادانی نے اس سلسلے میں ایک فنکار علی عظمت سے انٹرویوں لیتے ہوئے جب ان سے ہوچھا کی تقریب کیسی رہی لگتا آپ اس سے مایوس ہوئے ہیں. تواس پر علی عظمت نے جواب دیا کہ مایوسی اس کے لیے چھوٹا لفظ ہے اس بد نظمی پر فنکار حضرات نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے.

    اس بد نظمی پر معروف صحافی حامد میر نے اپنی ایک ٹویٹ میں‌کہا ہےکہ پی ایس ایل کی افتتاح تقریب کے لئے مایوسی چھوٹا لفظ ہے ہم نے تو وہاں شدید غم و غصے کا اظہار بھی کیا دو دن تک ریہرسل کرتے رہے اور آخر میں پورا گانا بھی نہیں چلا وسیم بادامی نے ایک مظلوم گلوکار کے ساتھ مل کر پی سی بی کو باؤنسر مار دیا

  • پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں کی کرپشن ، ایف آئی اے کی تحقیقات میں تیزی

    پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں کی کرپشن ، ایف آئی اے کی تحقیقات میں تیزی

    پی سی بی میں اربوں کی کرپشن ، ایف آئی اے کی تحقیقات میں تیزی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : پاکستان کرکٹ بورڈ میں میگا کرپشن کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے نے پی ایس ایل میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہیں اس سلسلے میں تحقیقات ایک نئے موڑ کی طرف چلی گئی ہیں اور تحقیقات اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال طارق کو سونپ دی گئی ہیں.واضح رہے کہ تفتیشی افسر تبدیل ہونے سے اس کیس میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے. پی سی بی میں ایک سو بیس ارب سے زائد کی کرپشن پر تحقیقات کی جارہی ہیں.نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے تحقیقات ڈائریکٹر علی عباس کے پاس تھی اب تفتیشی افسر تبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید بابر کو سونپ دی گئی ہے.تحقیقی افسر کے مطابق اس سلسلے میں حکومت کے متعلقہ افسران کو تین بار خط لکھا گیا لیکن ان کی طرف سے جواب نہیں‌آیا .کرکٹ بورڈ اور حکومتی ارکان اس کرپشن کو دبانا چاہتے ہیں.اور اس تحقیق میں‌تعاون نہیں‌کررہے .اب ایف آئی اے کو پرجہ درج کرنا ہو گا.