Baaghi TV

Category: کھیل

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلیے 149 رنز کا آسان ہدف،اگراب بھی پشاورزلمی نہ جیت پائے توپھراس کی قسمت !

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلیے 149 رنز کا آسان ہدف،اگراب بھی پشاورزلمی نہ جیت پائے توپھراس کی قسمت !

    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلیے 149 رنز کا آسان ہدف،اگراب بھی پشاورزلمی نہ جیت پائے توپھراس کی قسمت !،اطلاعات کےمطابق پی ایس ایل فائیو کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ کا ٹاس پشاور زلمی نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ کی جانب سے جیسن روئے اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا، واٹسن صرف 8 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کا شکار بنے۔

     

    تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے احمد شہزاد بھی صرف 12 رنز ہی بناسکے تاہم اوپننگ بلے باز جیسن روئے نے ذمہ دارنہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محتاط انداز میں نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ بڑی شارٹس مارنے میں ناکام رہے۔ کپتان سرفراز احمد نے 25 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے میچ میں کامیابی سے ہمکنار کروانے والے اعظم خان 9 گیندوں پر صرف 5 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ جیسن روئے 73 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 جب کہ عامر خان اور ڈیرن سیمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پشاور زلمی کو اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • لاہورقلندرز لاہوریوں کوخوشیاں کیوں نہ دے سکی ، پروفیسرآف کرکٹ نے ساری حقیقت کھول کربیان کردی

    لاہورقلندرز لاہوریوں کوخوشیاں کیوں نہ دے سکی ، پروفیسرآف کرکٹ نے ساری حقیقت کھول کربیان کردی

    لاہور:لاہورقلندرز لاہوریوں کوخوشیاں کیوں نہ دے سکی ، پروفیسرآف کرکٹ نے ساری حقیقت کھول کربیان کردی ،اطلاعات کےمطابق لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے پی ایس ایل 5 میں پہلی شکست حاصل کرنے پر کہا کہ ماننا پڑے گا کہ ہم برا ہارے ہیں۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا میچ لاہور میں کھیلی جس کے لیے لاہور کے شائقین بھی اپنی ٹیم کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئے لیکن قلندرز اپنے مداحوں کو خوشی دینے میں ناکام ہوگئے اور پہلے ہی میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    اس ضمن میں سینئر کرکٹر محمد حفیظ کہتے ہیں کہ ہار ہار ہے، ہار کو ماننا ہی کامیابی ہے، ہارے ہیں ماننا پڑے گا اور برا ہارے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ لڑکے اچھی نہیں ہیں، سب کھلاڑی اچھے ہیں ہم موقع کی مناسبت سے نہیں کھیلے، یہ ایک بیڈ شو تھا۔ ہمیں پازیٹو اور متحد رہنا ہے، پہلا میچ تھا ابھی بڑا لمبا سفر ہے، آئندہ کے میچز میں حکمت عملی اور ذمہ داری سے کھیلنا ہے۔

    ‏ محمد حفیظ نے کہا کہ یہ لیگ سینئر یا جونیئرز کی نہیں ہے اس فارمیٹ میں ہر کسی کو خود کو منوانا ہے چاہے وہ سنیئر ہے یا جونیئر، ہر کھلاڑی کو فائٹ کرنا اور اچھا کھیل کر سامنے آنا ہے۔لاہور میں میچ کھیلنے پر محمد حفیظ نے کہا کہ لاہور کا شکریہ جو ہمیشہ بہت سپورٹ کرتے ہیں اور اس میچ میں بھی سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم آئے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور کے لوگ ہمیں پیار کرتے ہیں، ہم خود جب تک اچھا نہیں کھیلیں گے، لوگوں کو خوشیاں نہیں دے سکیں گے، انہیں خوشیاں دینے کے لیے ہمیں اچھا کھیلنا ہو گا۔محمد حفیظ نے اعتراف کیا کہ پہلے میچ میں ہم اچھا نہیں کھیلے، اس کے ہم سب ذمہ دار ہیں، کوئی ایک ذمہ دار نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کمبی نیشن کے حوالے سے تو میں جواب نہیں دے سکتا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ کہ ہم بہتر کرکٹ نہیں کھیلے، ملتان سلطانز کے خلاف ہمیں اچھا اسٹارٹ ملا، اننگز کا مومنٹم بن چکا تھا لیکن اس کے بعد ہم نے اسمارٹ کرکٹ نہیں کھیلی۔

    محمد حفیظ نے مزید کہا کہ بیٹسمینوں نے غلط شاٹس کھیلے، جس طرح کا ہمیں اسٹارٹ ملا تھا ہمیں 170, 180 رنز کرنے چاہیے تھے، اگر اتنے رنز کر لیتے تو میچ مختلف ہوتا مگر اس کا ہمیں کسی کو الزام نہیں دینا، ہمیں خود پر الزام دینا ہے کہ ہم بحیثیت ٹیم اچھا نہیں کھیلے، اب آئندہ میچز میں ہمیں بہتر مائنڈ سیٹ کے ساتھ گراؤنڈ میں جانا پڑے گا۔

  • پی ایس ایل: دو کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعدکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سنچری مکمل

    پی ایس ایل: دو کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعدکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سنچری مکمل

    کراچی :پی ایس ایل: دو کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعدکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سنچری مکمل،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو جیسن روئے اور شین واٹسن نے اننگز کی شروعات کیں۔

     

    شین واٹسن لگاتار دوسرے میچ میں کوئی خاطر خواہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور 8رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔احمد شہزاد نے لیام ڈاسن کو چھکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کرنے کی کوشش کی لیکن نوجوان محمد عامر خان نے ٹام بینٹن کی مدد سے ان کی 12رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 14اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 108رنز بنائے ہیں، جیسن روئے 49 اور سرفراز احمد 37رنز پر کھیل رہے ہیں۔اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن یسمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

     

    انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے آج گزشتہ میچ سے بہتر کھیل پیش کر سکیں، ہم پہلے باؤلنگ اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہدف کا تعاقب کرنا پسند کرتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کراچی کی پچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی پچ بہت بہترین ہے، گزشتہ روز بھی اس وکٹ پر بہترین میچ ہوا اور آج بھی یہ بیٹنگ کے لیے بہترین وکٹ لگ رہی ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کے خواہاں تھے لیکن اب اچھا اسکور کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وکٹ پر 170-170 رنز اسکور ہونے چاہئیں، ہماری ٹیم بہت پراعتماد ہے اور کوشش کریں گے کہ جیت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

    سرفراز نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے بین کٹنگ کی جگہ آج ٹائمل ملز کھیل رہے ہیں جبکہ عبدالناصر کی جگہ احسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پشاور زلمی: ڈیرن سیمی(کپتان)، کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدر علی، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، وہاب ریاض، لیام ڈاسن، حسن علی، راحت علی اور عامر خان

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، جیسن روئے، چین واٹسن، احمد شہزاد، احسن علی، اعظم خان، محمد نواز، سہیل خان، محمد حسنین، فواد احمد اور ٹائمل ملز

    روایتی حریف
    دونوں ٹیموں پاکستان سپر لیگ کے روایتی حریف تصور کیے جاتے ہیں اور کئی مواقعوں پر دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے جس میں کبھی گلیڈی ایٹرز کامیاب رہے اور کبھی فتح نے پشاور زلمی کے قدم چومے۔

    اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 13 میچ کھیلے گئے جس میں سے 7 میں گلیڈی ایٹرز کامیاب رہے جبکہ پانچ میں پشاور زلمی نے فتح حاصل کی، ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    دوسری جانب پشاور زلمی کو لیگ میں اپنے افتتاحی میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کراچی کنگز نے انہیں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے مات دی تھی۔

  • پشاور زلمی کا کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایک کھلاڑی پویلین واپس بھی پہنچ چکا

    پشاور زلمی کا کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایک کھلاڑی پویلین واپس بھی پہنچ چکا

    کراچی :پشاور زلمی کا کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کررہی ہے اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا ایک کھلاڑی آوٹ بھی ہوچکا ہے

    پشاور زلمی نے ٹیم میں ایک تبدیلی جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے میچ میں کھلائی گئی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے گراؤنڈ میں صفائی کر کے اعلیٰ مثال قائم کر دی

    زلمی نے محمد محسن کو ڈراپ کرکے محمد عامر خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے جب کہ کوئٹہ نے بین کٹنگ کی جگہ ٹیمل ملز اور عبدالناصر کی جگہ احسن علی کو میدان میں اتارا ہے۔کپتان پشاور زلمی ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ کوئٹہ کو کم اسکور پر روک سکیں۔

    کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بیٹنگ کےلے وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور ان کی ٹیم کمبی نیشن اچھا ہے اس لیے اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔پشاور زلمی کو اپنے پہلے میچ میں گزشتہ روز کراچی کنگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ دفاعی چیمپئن کوئٹہ نے افتتاحی میچ میں اسلام آباد کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

    پشاورزلمی: کپتان ڈیرن سیمی، ٹان بینٹن، کامران اکمل، حیدرعلی، لیام ڈاؤسن، شعیب ملک، وہاب ریاض، حسن علی، محمد عامر اور راحت علی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: کپتان سرفرازاحمد ، شین واٹسن،محمد نواز ، جیسن رائے، احمد شہزاد ، احسن علی، ٹیمل ملز، محمد اعظم خان، محمد حسنین، سہیل خان اور فواد احمد۔

  • پی ایس ایل میں علی ظفر کے گائے ترانے چلانے کی اجازت نہیں احمد گوڈیل کا انکشاف

    پی ایس ایل میں علی ظفر کے گائے ترانے چلانے کی اجازت نہیں احمد گوڈیل کا انکشاف

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 5 کی افتتاحی تقریب پر ہوئے تنازع کے حوالے سے ایک نئی اور حیران کن خبر سامنے آئی ہے کہ پی ایس ایل میں علی ظفر کی جانب سے گائےترانوں کو چلانے کی اجازت نہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ مطابق پی ایس ایل کے سیزن 5 کی افتتاحی تقریب پر ہوئے تنازع کے حوالے سے ایک نئی اور حیران کن خبر سامنے آئی ہے کہ پی ایس ایل میں علی ظفر کی جانب سے گائےترانوں کو چلانے کی اجازت نہیں جبکہ مداحوں نے سوشل میڈیا پر اس خواہش کا اظہار کیا کہ علی ظفر کو پی ایس ایل ترانوں کے لیے واپس لایا جائے

    نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوزر میزبان وسیم بادامی نے اپنے شو میں علی ظفر سے ٹیلی فون کے ذریعےرابطہ کیا اور ان سے علی عظمت کی طرف سے دیئے گئے ان کے خلاف بیان پر ان کی رائےپوچھی اس دوران انہوں نے علی ظفر کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے میزبان احمد گوڈیل کی ایک ویڈیو کلپ بھی دکھائی جس میں انہوں نے پی ایس ایل تقریب کے حوالے سے ایک حیران کن انکشاف کیا
    https://www.youtube.com/watch?v=IBmr_N69P88&feature=youtu.be
    ویڈیو میں احمد گوڈیل کا کہنا تھا کہ فیمنزم اپنی جگہ می ٹو اپنی جگہ پر ابھی تک علی ظفر پر الزام ثابت نہیں ہوا اور سننے میں آیا تھا کہ میشا شفیع کیس بھی ہار چکی ہیں لیکن پی ایس ایل میں مجھے اجازت نہیں کہ میں علی ظفر کا کوئی بھی گانا چلا سکوں

    احمد گوڈیل نے مزید کہا کہ بجائے اس کے کہ ہم پرانی باتوں کو بھلائیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کریں ہمیں اس سب کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا میں نہیں جاتنا مستقبل میں کیا ہوگا میں نہیں جانتا کہ میرے لیے آگے کیا لکھا ہے لیکن اللہ تعالی جو بھی لکھتا ہے وہ سب سے بہترین منصوبہ کرتا ہے اور اس کے آگے انسان کچھ نہیں کرسکتا

    زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو بھائی حاظر ہے علی ظفر


    احمد گوڈیل کے اس بیان پر علی ظفر نے شدید حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کسی ایک شخص ادارے اسپانسر یا کسی ایک ٹیم کا برانڈ نہیں یہ پاکستانیوں کا برانڈ ہے اور پاکستانیوں کے لیے ہی ہے

    علی ظفر نے کہا جب تین سال پی ایس ایل میں میری خدمات حاصل کی گئیں تو میں نے بہت کم معاوضے میں صرف اس برانڈ کو بڑھانے کے لیے کام کیا کیوں کہ اس ملک میں بڑے پیمانے پر ایسی مثبت چیزیں کم ہی کی جاتی ہیں

    انہوں نے کہا کہ میں جو کرسکتا تھا میں نے اس کے لیے کیا میں نے بہت محنت سے د ل و جان سے خون پسینہ بہا کے اور پچھلی مرتبہ کی پرفارمنس رسکی تھیں جو تاروں پر جانا تھا وغیرہ اور یہ لائیو جانی تھی اس کے لئے میں جان پر بھی کھیل گیا کیونکہ میرا مقصد یہ تھا کہ یہ برانڈ لوگوں کو خوشیاں دے

    انہوں نے کہا میری فلاسفی ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ چلنا چاہئے سب کو خوشیاں دینی چاہیئں اور کوئی جیلسی ان سیکیورٹی اس طرح کے کسی قسم کے منفی تاثر نہیں پیدا کرنے چاہیئے

    میں مداحوں کے لئے پی ایس ایل فائیو کا ترانہ بنانے کے لئے تیار ہوں علی ظفر


    علی ظفر کے مطابق میں نے یہ گانا انہیں بنا کر دیا تھا اب اگر انہوں نے اپنا ہی گانا نہیں چلایا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ خود اس بات کی تصدیق کریں کہ میرا گایا ہوا کوئی گانا اسٹیڈیم میں نہیں بجے گا

    شو کے آخر میں وسیم بادامی نے علی ظفر سے درخواست کی کہ اگر انہیں پی ایس ایل کا آفیشل گانا نہیں بھی ملا تو وہ خود سے پی ایس ایل کے لیے ایک گانا گا کر ریلیز کردیں

    اس پر علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں پوری کوشش کروں گا کہ لوگوں کی خواہش پوری کرسکوں لیکن میں کسی کا دل نہیں دکھانا چاہتا انہوں نے کہا اگر عوام مشترکہ طور پر چاہتی ہے کہ میں ترانہ بناؤں تو انہوں نے ہی مجھے اسٹار بنایا ان کے لئے میری جان حا ظر ہے

    واضح رہے کہ علی ظفر پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزنز کے لیے ترانے گا چکے ہیں جبکہ چوتھے سیزن کا گانا فواد خان نے گایا تھا جبکہ پی ایس ایل 5 کا ترانہ تیار ہیں علی عظمت، عاصم اظہر، ہارون راشد اور عارف لوہار نے گایا ہے جو کہ لوگوں کو پسند نہیں آیا

  • شائقین کراچی کا کچرا کراچی کنگز کے کوچ اٹھانے لگے،ویڈیو وائرل

    شائقین کراچی کا کچرا کراچی کنگز کے کوچ اٹھانے لگے،ویڈیو وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کنگز کے کوچ نے میچ کے بعد ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے.

    کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز میچ کے بعد کراچی سٹیڈیم سے کچرا اٹھا رہے ہیں ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے بعد کھلاڑیوں اور اسٹاف کا پھینکا جانے والا کچرا اُٹھاتے دکھائی دے رہے ہیں.

    کراچی کنگز کے کوچ کی جانب سے کچرا اٹھائے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز کو صارفین سوشل میڈیا شیئر کر رہے ہیں اور ساتھ پیغام لکھ رہے ہیں کہ پاکستانیوں کو ان سے سبق سیکھنا چاہئے، دوسری جانب میچ شائقین کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ کوڑا دان موجود ہونے کے باوجود شائقین نے کچرا اس میں نہیں ڈالا، کتنے افسوس کی بات ہے کہ ایک غیر ملکی کھلاڑی پاکستانیوں کے کچرے کے صفائی کر رہا ہے.

    ایک‌ صارف کا کہنا تھا کہ یہ کراچی کے رہائشیوں کیلئے ایک ایسا تھپڑ ہے جس کی گونج ہر اُس شخص تک جانی چاہئیے جس نے آج اسٹیڈیم میں کچرا پھینکا۔

  • میں مداحوں کے لئے پی ایس ایل فائیو کا ترانہ بنانے کے لئے تیار ہوں علی ظفر

    میں مداحوں کے لئے پی ایس ایل فائیو کا ترانہ بنانے کے لئے تیار ہوں علی ظفر

    پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار اور پی ایس ایل کے پہلے، دوسرے اور تیسرے ایڈیشن کے لئے کامیاب ترانے دینے والے علی ظفر کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی عوام یہ چاہتی ہے کہ میں پی ایس ایل کا ترانہ بناؤں تو میں اپنی کوشش کرنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ ان کے لیے تو جان بھی حاضر ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹر ویو میں پی ایس ایل کا ترانی بنانے کے متعلق پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار اور پی ایس ایل کے پہلے، دوسرے اور تیسرے ایڈیشن کے لئے کامیاب ترانے دینے والے علی ظفر کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی عوام یہ چاہتی ہے کہ میں پی ایس ایل کا ترانہ بناؤں تو میں اپنی کوشش کرنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ لوگوں نے ہی مجھے اسٹار بنایا اور ان کے لیے تو جان بھی حاضر ہے

    گذشتہ روز ایک شو میں انٹر ویو کے دوران علی ظفر نے علی عظمت کے دیئے گئے ایک بیان پر کہا کہ میں کسی بھی گانے کو کسی کی پسند ناپسند نہیں بنا سکتا میرے پاس ایسی کوئی طاقت نہیں جس سے لوگوں کی توجہ حاصل کرسکوں یہ تو اللہ کا کرم ہوتا ہے کہ کوئی گانا اچھا بن جاتا
    https://www.youtube.com/watch?v=IBmr_N69P88&feature=youtu.be
    انٹر ویو میں میزبان وسیم بادامی نےسوال کیا کہ کیا پی سی بی انہیں کہے گا تو وہ ترانہ بنائیں گے لوگوں کی خواہش پر کچھ نہیں کیا جاسکتا؟ اس کا جواب دیتے ہوئےعلی ظفر کا کہنا تھا کہ باضابطہ طور پر تو ایسے ہی ہونا چاہیئے لیکن لوگ کہتے ہیں تو میں اپنی پوری کوشش کروں گا کیونکہ لوگوں نے ہی مجھے اسٹار بنایا ان کے لیے تو جان بھی حاضر ہے

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ عوام کی رائے صحیح طور پر لے لیں کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ ان کے کسی فعل سے لوگوں کی دل آزاری ہو

    میزبان نے علی ظفر کے سامنے پول کروانے کی تجویز پیش کی کہ لوگوں کی متفقہ رائے سامنے آجائے اور علی ظفر کو بھی 24 گھنٹے سوچنے کا وقت مل جائے گانا بنانے یا نہ بنانے کا اعلان آج رات کیا جائے گا

    زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو بھائی حاظر ہے علی ظفر


    واضح رہے کہ ایک انٹر ویومیں علی عظمت کی طرف سے لگائے گئے الزام پر علی ظفر نے ایک مزاحیہ ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس سے صارفین کے ساتھ ساتھ وہ خود بھی خوب لطف اندوز ہورہے ہیں


    ایک صارف کی ٹویٹ پر مزاحیہ کمنٹ کرتے ہوئے علی ظفر نے نے علی عظمت کی جانب سے لگائے گائے بلاگرز کو خریدنے کے الزام میں کہا کہ آپ کو پیسے تو مل گئے نا؟

  • پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی حقیقت میں پاکستانی بن گئے، حکومت کا بڑا فیصلہ

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی حقیقت میں پاکستانی بن گئے، حکومت کا بڑا فیصلہ

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی حقیقت میں پاکستانی بن گئے، حکومت کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 23 مارچ کا اعلیٰ سول ایوارڈ بھی دیا جائے گا.

    ڈیرن سیمی وہ واحد غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے سب سے پہلے پاکستان آنے کی آمدگی ظاہرکی اور دل جیت لیے تھے ، جب پاکستان کے حالات خراب تھے اور کوئی بھی غیر ملکی پاکستان میں آ کر کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھا تو اس وقت ڈیرن سیمی نے حامی بھری اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں بھر پور کردارادا کیا .

    پشاور زلمی کے مالک جاوید آفرید ی اور دیگر حکام کی جانب سے ڈیرین سیمی کو اعزازی شہریت دینے کی درخواست کی گئی تھی جس کی سمری صدر پاکستان کے پاس تھی جس پر عارف علوی نے اب دستخط کر دیئے ہیں ۔ باقاعدہ شہریت 23 مارچ کو دی جائے گی

    جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ڈیرن سیمی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شہریت دی جائے۔ ڈیرن سیمی اپنے دلچسپ انداز اور کھیل کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ شائقین میں مقبول ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا مستقل حصہ رہنے والے کیریبیئن کھلاڑی ابتدا سے ہی پشاور زلمی سے وابستہ ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو میں بھی غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے ڈیرن سیمی سب سے پہلے پاکستان آئے،

  • زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو بھائی حاظر ہے  علی ظفر

    زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو بھائی حاظر ہے علی ظفر

    پاکستان سپر لیگ فائیو کی افتتاحی تقریب کے بعد معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے ایک ویڈیو پیغام میں تنقید کرنے والوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ فائیو کی افتتاحی تقریب کے بعد معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے ایک سیڈیو پیغام میں تنقید کرنے والوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو بھائی حاضر ہے

    ویڈیو میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ اگر آپ کی زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو چل رہا ہے وہ کوئی بھی سماجی ازدواجی کاروباری ہی مسئلہ کیوں نہ ہو اس کے ذمہ دار آپ بلکل نہیں ہیں بلکہ میں ہوں کیونکہ میں اتنا طاقتور ہوں کہ دیکھیں میرے روڈز پر بلاگرز ہیں بھائی جان کیمبرج اینالیٹرکا کیا ہے ٹرمپ کو کس نے منتخب کروایا، آپ کے بھائی نے
    https://twitter.com/AliZafarsays/status/1230787781296820225?s=19
    انہوں نے تنقید کرے والوں کو کہا اپنے کمرے میں ڈاٹ بورڈ پر میری ایک تصویر لگائیں اور اس پر ٹھاہ ٹھاہ لگائیں جس سے آپ کا غصہ کم ہوگا دل ہلکا ہوگا

    انہوں نے تنقید کرنے والوں کو یہ آفر بھی دی کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس تصویر کی جگہ میں خود آکر کھڑا ہوجاؤں تو اس کے لیے بھی بھائی حاضر ہے

    علی ظفر کی بات جاری ہی تھی کہ ان کی آواز میں گایا گیا مقبول ترین پی ایس ایل کا ترانہ سیٹی بجے گی بجنا شروع ہوجاتا ہے جسے وہ منحوس گانا کہتے ہوئےغصہ کرکے بند کروا دیتے ہیں

    واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گزشتہ روز منعقد ہونے والی پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب سے شائقین کرکٹ زیادہ محظوظ نہ ہوسکے اور سُپر اسٹار علی ظفر کو یاد کرنے لگے تھے ایسا ہی رد عمل اس سے قبل پی ایس ایل کے رواں سیزن کے ترانے کی ریلز کے وقت بھی سامنے آیا تھا


    واضح رہے کہ کہ گذشتہ روز پی ایس ایل کے رواں سیزن کا ترانہ گانے والے علی عظمت نے ایک شو میں شرکت کی جس میں میزبان وسیم بادامی نے اُن سے ترانے تیار ہیں پر آنے والے ردعمل کے بارے میں پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گانے کے ردعمل میں دو چار چیزیں ملوث تھیں حریف فنکاروں نے بلاگر ز کو پیسے دے کر تنازعہ کھڑا کردیا تھا

    پی ایس یل کی افتتاحی تقریب میں حصلہ لینے والے فنکار کیوں ہوئے خفا

  • پی ایس ایل، آج بھی ہوں گے دو میچز،لاہور اور شہر قائد میں ہو گا مقابلہ

    پی ایس ایل، آج بھی ہوں گے دو میچز،لاہور اور شہر قائد میں ہو گا مقابلہ

    پی ایس ایل، آج بھی ہوں گے دو میچز،لاہور اور شہر قائد میں ہو گا مقابلہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کراچی میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں آج ہفتہ کو دو میچز کھیلے جائیںگے۔

    پہلا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کمان سرفراز احمد کے ہاتھ ہے، پشاور زلمی کی قیادت ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ڈیرن سمی کرینگے.

    پی ایس ایل فائیو کا پہلا میچ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فاتح قرار

    دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کرینگی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان کو سونپی گئی ہے جبکہ ملتان سلطانز ٹیم کی قیادت شان مسعود کرینگے۔

    پاکستان سپر لیگ میں شامل 6 ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں، لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں 10 لاکھ امریکی ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا.

    پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد پاکستان اورپاکستانیوں کے لیے خوشی اوراعزازہے، لاہورقلندرمیدان مارلے گا، مبشرلقمان دل کی باتیں زبان پرلے آئے