Baaghi TV

Category: کھیل

  • ماسٹر ہاکی سیریز : پاکستان نے اپنا پہلا میچ ہی جیت لیا

    ماسٹر ہاکی سیریز : پاکستان نے اپنا پہلا میچ ہی جیت لیا

    کراچی:ماسٹر ہاکی سیریز : پاکستان نے اپنا پہلا میچ ہی جیت لیا، اطلاعات کے مطابق کراچی میں جاری ماسٹر ہاکی سیریز میں پاکستان ن ہاکی ٹیم نےعمان کی ہاکی ٹیم کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے قمر ابراھیم نے دو کامران اشرف اور محمد علی نے ایک ، ایک گول اسکور کیا ۔پاکستان نے دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ عمان کی جانب سے دونوں گول سمیر الیاس جمن نے اسکور کئے۔

    مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی این ایس کار ساز محمد حسین سیال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماسٹر ہاکی سیریز اور پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کے حوالے سے اولمپئین اصلاح الدین صدیقی کی کوششیں قابل ستائش ہیں انکے ساتھ ہاکی فیڈریشن کا تعاون جاری ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گا. بعد ازاں مہمان خصوصی کو یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی۔

    خیال رہے کہ عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بازئووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھو کر نے بحیثیت مہمان خصوصی ماسٹر ہاکی سیریز کا افتتاح کیا۔

  • پاک بنگلہ دیش ٹاکرا، ڈی سی نے اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں

    پاک بنگلہ دیش ٹاکرا، ڈی سی نے اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں

    لاہور:پاک بنگلہ دیش ٹاکرا، ڈی سی نے اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں، اطلاعات کے مطابق پاک بنگلہ دیش میچز کے حوالے سےڈی سی دانش افضال نے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے واسا، پی ایچ اے ، ایل ڈبلیو ایم سی ، لیسکو ، سول ڈیفنس ، ہیلتھ سمیت الائیڈ محکموں کے سٹاف کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    پاک بنگلہ دیش کے درمیان لاہور میں 24 سے 27 جنوری تک کرکٹ میلہ سجے گا،اس حوالے سے ڈی سی دانش افضال نے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے الائیڈ محکموں کی نمائندگی کے لیےمقرر کردہ فوکل پرسنز کی تفصیلات اور سکیورٹی پاسز کے لیے پی ایچ اے، لیسکو، ایل ٹی سی،واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، لاہور پارکنگ کمپنی، ٹیپا، سوئی گیس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ریسکیو اور سول ڈیفنس سے ساف کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    ذرائع کا کہناتھا کہ فوکل پرسنز اپنے الائیڈ محکموں کی نمائندگی کریں گے اور کارکردگی کے ذمہ دار ہونگے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی سی نے سیکورٹی حکام سے بھی امن و امان کے حوالے سے تجاویز طلب کرلی ہیں

  • انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ ۔ پاکستان  نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی،فاسٹ باولرمحمد وسیم جونیئر نے توکمال ہی کردیا

    انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ ۔ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی،فاسٹ باولرمحمد وسیم جونیئر نے توکمال ہی کردیا

    لاہور:انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ ۔ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی،فاسٹ باولرمحمد وسیم جونیئر نے توکمال ہی کردیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان کی انڈر 19 ٹیم نے جنوبی افریقہ میں انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کیا ، اس میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

    باغی ٹی وی کے مطابق جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کی نپی تلی باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ۔

    اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 23.5 اوورز میں 75 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 11.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر، قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز کی عمدہ باولنگ کی بدولت، پوری ٹیم 24ویں اوور میں صرف 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر نے 7.5اوورز میں 12 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر طاہر حسین نے 3 اور عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اسکاٹ لینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے محض 2 بلے باز ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔

    حریف ٹیم کی جانب سے عزیرشاہ 20 رنز بناکر ٹاپ اسکور ر رہے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آغاز بھی متاثر کن نہ تھا۔ صرف 4 اسکور پر دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد عرفان خان اور کپتان روحیل نذیر نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 رنز کی شراکت قائم کی۔

    عرفان خان 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ روحیل نذیر نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 12ویں اوور میں حاصل کرلیا۔حریف ٹیم کی جانب سے لائم نیلر، چارلی پیٹ اور قیس سجاد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا گروپ میچ 22 جنوری کو زمباوے کے خلاف کھیلی گی۔

  • ٹی20 میں مسلسل شکست کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہورہی ہے، مصباح الحق نے بالآخرتسلیم کرہی لیا

    ٹی20 میں مسلسل شکست کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہورہی ہے، مصباح الحق نے بالآخرتسلیم کرہی لیا

    لاہور: ٹی20 میں مسلسل شکست کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہورہی ہے، مصباح الحق نے بالآخرتسلیم کرہی لیا،اطلاعات کےمطابق نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق مسلسل شکستوں کے خوف سے نویں نمبر کی ٹیم سے متعلق بھی محتاط بیانات دینے لگے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ مسلسل شکست کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہورہی ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔مصباح الحق نے کہا کہ وہ محمد رضوان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، سرفراز کی پرفارمنس کا پی ایس ایل کے بعد جائزہ لیں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہیڈ کوچ مصباح الحق نےکا کہنا ہےکہ پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاری اچھے انداز میں جاری ہے ۔

    مصباح‌الحق نے کہا کہ بنگالی ٹیم بی پی ایل کھیل کر آرہی ہے اچھا مقابلہ ہوگا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں محمد رضوان اچھا پرفارم کررہے ہیں ۔ ن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ميں تمام ڈوميسٹک کرکٹ کھيلنے والے کھلاڑي حصہ لے رہے ہيں اور ان کے ليے کارکردگي دکھانے کے مواقع موجود ہيں ۔ پي ايس ايل کے بعد کھلاڑیوں کی کھلاڑیوں کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

    مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیارہی ہورہی ہے، ہمیں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ بہتر کرنا ہوگی اور اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں فیورٹ پاکستان کو کہہ سکتے ہیں نہ بنگلہ دیش کو کہہ سکتے ہیں، ہم ٹی ٹوینٹی میں لگاتار میچ ہارے ہیں۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے کیمپ میں 19 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا ہے، کیمپ کل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگا۔رپورٹ کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی 28 جنوری کو کیمپ جوائن کریں گے، پاک بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    کیمپ میں طلب کیے گئے کھلاڑیوں میں کپتان اظہر علی، اسد شفیق، عابد علی، بابر اعظم، بلال آصف، فواد عالم، فہیم اشرف، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، موسیٰ خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز:19 ممکنہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیمپ کے لیے طلب کرلیا گیا

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز:19 ممکنہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیمپ کے لیے طلب کرلیا گیا

    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن میں شامل بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بيس جنوري سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 جنوری سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ کے لیے 19 ممکنہ کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں طلب کرلیا ہے۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ افتتاحي کھلاڑي امام الحق ، سلمان بٹ ،احمد شہزاد ، کامران اکمل ،عمر اکمل ، فواد عالم اور سرفراز احمد کھلاڑيوں کي فہرست ميں جگہ بنانے ميں ناکام رہے

    تربيتي کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑیوں ميں اظہر علی، کپتان، اسد شفیق، عابد علی ، بابراعظم ، بلال آصف ، فواد عالم ، فہیم اشرف ، حارث سہیل ، امام الحق ، عمران خان سینئر ، کاشف بھٹی ، محمد عباس ، محمد رضوان وکٹ کیپر، موسیٰ خان ، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان شنوای شامل ہيں ۔

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے باعث بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ 28 جنوری کو کیمپ جوائن کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرنے والے تمام 16 کھلاڑیوں کے علاوہ موسیٰ خان، فہیم اشرف اور بلال آصف کو ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ میں طلب کیا ہے۔

    قائداعظم ٹرافی کے حالیہ سیزن میں 42وکٹیں حاصل کرنے والے بلال آصف کو ایونٹ میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر تربیتی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو فٹنس کی مکمل بحالی کے بعد قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔

    موسیٰ خان سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں تھے مگر وہ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وقار یونس کے ہمراہ ٹریننگ کرتے رہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد کیا جائے گا۔

  • بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری،مصباح الحق اوروقاریونس متحرک

    بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری،مصباح الحق اوروقاریونس متحرک

    لاہور:بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تر بیتی کیمپ جاری ہے ،،،،آل راونڈر عماد بٹ کہتے ہیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھاکر ٹیم میں آل راونڈر کی کمی پوری کرنے کی کوشش کروں گا

    بنگالی ٹائیگرز کا شکار کرنے کے لیے شاہینوں کی مشقیں قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہیں کیمپ کے دوران ٹارگٹ میچ کھیلا گیا ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باولنگ کوچ وقار یونس نے بلے بازوں اور باولرز کو مختلف ٹارگٹس دئیے

    ٹارگٹ میچ سے قبل ٹیم میں شامل ہونے والے آل راونڈر عماد بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اچھی ہے خوب مقابلہ ہوگا کوشش ہوگی کہ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورااترتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں مستقل جگہ بناوں ۔

    ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت کچھ سیکھا ہے اس پر عمل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ کوشش ہوگی کہ ٹیم میں آل راونڈر کی کمی کو پورا کروں ۔ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے کوشش ہو گی اس پر پورا اتروں۔ عماد بٹ کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اچھی ہےان سے اچھا مقابلہ ہوگا ۔

    23 جنوری تک جاری رہنے والے کیمپ میں پیر کے روز پریکٹس سیشن نہیں ہوگا جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 24جنوری کو کھیلا جائے گا

  • کوچز کي زير نگراني کھلاڑيوں نے وارم اپ  سے پريکٹس سيشن کا آغازکردیا گیا

    کوچز کي زير نگراني کھلاڑيوں نے وارم اپ سے پريکٹس سيشن کا آغازکردیا گیا

    لاہور:کوچز کي زير نگراني کھلاڑيوں نے وارم اپ سے پريکٹس سيشن کا آغاز،اطلاعات کےمطابق بنگلہ ديش کے خلاف سيريز کے ليئے قومي کرکٹ ٹيم کے تربيتي کيمپ ميں ٹارگٹ ميچيز کا آغاز ۔۔ بلے بازوں کا جم کے بيٹنگ کا مظاہرہ بھی شامل ہے

    ذرائع کےمطابق قذافي اسٹيڈيم ميں جاري قومي کرکٹ ٹيم کے تربيتي کيمپ کے دوسرے روز کوچز کي زير نگراني کھلاڑيوں نے وارم اپ سے پريکٹس سيشن کا آغاز کيا ۔ قومي ٹيم کے ہيڈ کوچ مصباح الحق نے بلے بازوں کي مختلف جوڑياں بنا کر بيٹنگ کروائي فاسٹ باولرز کو بيٹسمينوں کو آوٹ کرنے کا ٹارگٹ ديا گيا ۔

    قومي ٹيم ميں نئي اينٹري احسان علي نے دھواں دار بيٹنگ کرکے باولرز کو اپني ٹيم ميں آمد کي نويد سنائي۔ قومي ٹيم کي بيٹنگ کے دوران سٹيڈيم ميں فلڈ لائيٹس جلا کر ان کي آزمائش کي جاتي رہي ۔ قومي ٹيم کے تيسرے روز بھي ٹارگٹ ميچ کھيلا جاے گا ۔ جبکہ کيمپ ميں شامل دو کھلاڑيوں حارث روف اور شعيب ملک کي رپورٹ متوقع ہے۔

  • دورہ پاکستان: ٹی 20 سیریز کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان، محمود اللہ کپتان مقرر

    دورہ پاکستان: ٹی 20 سیریز کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان، محمود اللہ کپتان مقرر

    لاہور: بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، محمود اللہ کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔بنگلہ دیشی ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے فروری کے پہلے ہفتے میں دوبارہ پاکستان آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے اعلان کردہ ٹیم میں کپتان محمود اللہ کے علاوہ ٹی 20 سیریز کیلئے دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، نعیم شیخ، نجم الحسن شانتو، لٹن کمرداس، ایم ڈی متھن، عفیف حسین دھرو، مہدی حسن ٹیم شامل ہیں۔ امین الاسلام، مصطفیٰ الرحمان، شفیع الاسلام ، الامین حسین، روب اور حسن محمود بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

    خیال رہے بنگلادیش کی ٹیم پاکستان میں 3 ٹی 20، ایک ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز لاہور میں 24، 25 اور 27 جنوری کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم وطن واپس چلی جائے گی۔

    بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے اختتام پر تیسری مرتبہ پاکستان آئے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ون ڈے انٹرنیشنل 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بھی کراچی میں 5 سے 9 اپریل تک کھیلا جائے گا۔

  • ہاکی کے شوقین افراد کےلیے خوشخبری :راولپنڈی کے ایوب پارک اسٹیڈیم میں نئی آسٹرو ٹرف کا افتتاح

    ہاکی کے شوقین افراد کےلیے خوشخبری :راولپنڈی کے ایوب پارک اسٹیڈیم میں نئی آسٹرو ٹرف کا افتتاح

    راولپنڈی :ہاکی کے شوقین افراد کےلیے خوشخبری :راولپنڈی کے ایوب پارک اسٹیڈیم میں نئی آسٹرو ٹرف کا افتتاح، اطلاعات کےمطابق راولپنڈی کے ایوب پارک اسٹیڈیم میں نئی آسٹر وٹرف کا افتتاح جمعے کو پاکستان سینیئراورجونیئر ہاکی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ سے ہوا۔

    افتتاحی تقریب میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر بریگیڈئیر(ر) خالد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل آ صف باجوہ ، سابق قومی ہاکی کپتان منظور الحسن، شہناز شیخ، رشید جونیئر، گیس کمپنی کے ایم ڈی لیفٹینٹ جنرل اشفاق ندیم اور ہاکی کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر کھیلا گیا نمائشی میچ برابر رہا۔ اپنے خطاب میں فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر نے کہا کہ قومی کھیل کی ترقی کے لیے نجی اداروں کا آگے آنا خوش آئند ہے، اس اسٹیڈیم سے پنڈی میں تین اسٹیڈیم ہوگئے ہیں جس میں آرمی اسٹیڈیم اور شہناز شیخ اسٹیڈیم شامل ہے۔

    یہ ٹرف نیلی اور اس کا بارڈر پیلے رنگ کا ہے، اس تنصیب کے ساتھ قومی کھیل میں ملک کے مختلف شہروں میں آسٹرو ٹرف کی تعداد 25 سے زائد ہوگئی ہے، یہ ٹرف ماری پیٹرولیم گیس کی جانب سے لگوائی گئی ہے جس نے اپنی قومی ہاکی ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔

  • بنگلہ ديش کے خلاف  ٹی ٹونٹی سيريز کے ليے قومي کرکٹ ٹيم کا تربيتي کيمپ شروع

    بنگلہ ديش کے خلاف ٹی ٹونٹی سيريز کے ليے قومي کرکٹ ٹيم کا تربيتي کيمپ شروع

    بنگلہ ديش کے خلاف تين ٹي ٹوينٹي ميچيز کي سيريز کے ليے قومي کرکٹ ٹيم کا تربيتي کيمپ شروع

    باغی ٹی وی : بنگلہ ديش کے خلاف تين ٹي ٹوينٹي ميچيز کي سيريز کے ليے قومي کرکٹ ٹيم کا تربيتي کيمپ شروع ہوگيا۔
    قذافي سٹيڈيم ميں شروع ہونے والے تربيتي کيمپ ميں پہلے روز اعلان کردہ پندرہ ميں سے تيرہ کھلاڑيوں نے رپورٹ کي ۔ بي پي ايل کھيلنے ميں مصروف شعيب ملک اور بگ بيش ميں شريک حارث روف دو روز کے وقفے کے بعد تربيتي کيمپ ميں رپورٹ کريں گے۔ پہلے روز شاہنيوں کو کوچز نے مفيد مشورے بھي دئيے ۔ ہيڈ کوچ مصباح الحق نے بيٹسمينوں کو بيٹنگ اور باولنگ کوچ وقار يونس نے باولرز کو ٹپس دئيں ۔ اس موقع پر وکٹ کيپر محمد رضوان کو فيلڈنگ کوچ نے کيچ پکڑنے کي خصوصي پريکٹس کروائي ۔ تربيتي کيمپ پانچ روز جاري رہے گا ۔