Baaghi TV

Category: کھیل

  • ٹی20 میں مسلسل شکست کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہورہی ہے، مصباح الحق نے بالآخرتسلیم کرہی لیا

    ٹی20 میں مسلسل شکست کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہورہی ہے، مصباح الحق نے بالآخرتسلیم کرہی لیا

    لاہور: ٹی20 میں مسلسل شکست کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہورہی ہے، مصباح الحق نے بالآخرتسلیم کرہی لیا،اطلاعات کےمطابق نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق مسلسل شکستوں کے خوف سے نویں نمبر کی ٹیم سے متعلق بھی محتاط بیانات دینے لگے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ مسلسل شکست کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہورہی ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔مصباح الحق نے کہا کہ وہ محمد رضوان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، سرفراز کی پرفارمنس کا پی ایس ایل کے بعد جائزہ لیں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہیڈ کوچ مصباح الحق نےکا کہنا ہےکہ پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاری اچھے انداز میں جاری ہے ۔

    مصباح‌الحق نے کہا کہ بنگالی ٹیم بی پی ایل کھیل کر آرہی ہے اچھا مقابلہ ہوگا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں محمد رضوان اچھا پرفارم کررہے ہیں ۔ ن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ميں تمام ڈوميسٹک کرکٹ کھيلنے والے کھلاڑي حصہ لے رہے ہيں اور ان کے ليے کارکردگي دکھانے کے مواقع موجود ہيں ۔ پي ايس ايل کے بعد کھلاڑیوں کی کھلاڑیوں کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

    مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیارہی ہورہی ہے، ہمیں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ بہتر کرنا ہوگی اور اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں فیورٹ پاکستان کو کہہ سکتے ہیں نہ بنگلہ دیش کو کہہ سکتے ہیں، ہم ٹی ٹوینٹی میں لگاتار میچ ہارے ہیں۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے کیمپ میں 19 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا ہے، کیمپ کل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگا۔رپورٹ کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی 28 جنوری کو کیمپ جوائن کریں گے، پاک بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    کیمپ میں طلب کیے گئے کھلاڑیوں میں کپتان اظہر علی، اسد شفیق، عابد علی، بابر اعظم، بلال آصف، فواد عالم، فہیم اشرف، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، موسیٰ خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز:19 ممکنہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیمپ کے لیے طلب کرلیا گیا

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز:19 ممکنہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیمپ کے لیے طلب کرلیا گیا

    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن میں شامل بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بيس جنوري سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 جنوری سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ کے لیے 19 ممکنہ کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں طلب کرلیا ہے۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ افتتاحي کھلاڑي امام الحق ، سلمان بٹ ،احمد شہزاد ، کامران اکمل ،عمر اکمل ، فواد عالم اور سرفراز احمد کھلاڑيوں کي فہرست ميں جگہ بنانے ميں ناکام رہے

    تربيتي کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑیوں ميں اظہر علی، کپتان، اسد شفیق، عابد علی ، بابراعظم ، بلال آصف ، فواد عالم ، فہیم اشرف ، حارث سہیل ، امام الحق ، عمران خان سینئر ، کاشف بھٹی ، محمد عباس ، محمد رضوان وکٹ کیپر، موسیٰ خان ، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان شنوای شامل ہيں ۔

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے باعث بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ 28 جنوری کو کیمپ جوائن کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرنے والے تمام 16 کھلاڑیوں کے علاوہ موسیٰ خان، فہیم اشرف اور بلال آصف کو ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ میں طلب کیا ہے۔

    قائداعظم ٹرافی کے حالیہ سیزن میں 42وکٹیں حاصل کرنے والے بلال آصف کو ایونٹ میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر تربیتی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو فٹنس کی مکمل بحالی کے بعد قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔

    موسیٰ خان سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں تھے مگر وہ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وقار یونس کے ہمراہ ٹریننگ کرتے رہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد کیا جائے گا۔

  • بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری،مصباح الحق اوروقاریونس متحرک

    بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری،مصباح الحق اوروقاریونس متحرک

    لاہور:بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تر بیتی کیمپ جاری ہے ،،،،آل راونڈر عماد بٹ کہتے ہیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھاکر ٹیم میں آل راونڈر کی کمی پوری کرنے کی کوشش کروں گا

    بنگالی ٹائیگرز کا شکار کرنے کے لیے شاہینوں کی مشقیں قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہیں کیمپ کے دوران ٹارگٹ میچ کھیلا گیا ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باولنگ کوچ وقار یونس نے بلے بازوں اور باولرز کو مختلف ٹارگٹس دئیے

    ٹارگٹ میچ سے قبل ٹیم میں شامل ہونے والے آل راونڈر عماد بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اچھی ہے خوب مقابلہ ہوگا کوشش ہوگی کہ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورااترتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں مستقل جگہ بناوں ۔

    ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت کچھ سیکھا ہے اس پر عمل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ کوشش ہوگی کہ ٹیم میں آل راونڈر کی کمی کو پورا کروں ۔ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے کوشش ہو گی اس پر پورا اتروں۔ عماد بٹ کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اچھی ہےان سے اچھا مقابلہ ہوگا ۔

    23 جنوری تک جاری رہنے والے کیمپ میں پیر کے روز پریکٹس سیشن نہیں ہوگا جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 24جنوری کو کھیلا جائے گا

  • کوچز کي زير نگراني کھلاڑيوں نے وارم اپ  سے پريکٹس سيشن کا آغازکردیا گیا

    کوچز کي زير نگراني کھلاڑيوں نے وارم اپ سے پريکٹس سيشن کا آغازکردیا گیا

    لاہور:کوچز کي زير نگراني کھلاڑيوں نے وارم اپ سے پريکٹس سيشن کا آغاز،اطلاعات کےمطابق بنگلہ ديش کے خلاف سيريز کے ليئے قومي کرکٹ ٹيم کے تربيتي کيمپ ميں ٹارگٹ ميچيز کا آغاز ۔۔ بلے بازوں کا جم کے بيٹنگ کا مظاہرہ بھی شامل ہے

    ذرائع کےمطابق قذافي اسٹيڈيم ميں جاري قومي کرکٹ ٹيم کے تربيتي کيمپ کے دوسرے روز کوچز کي زير نگراني کھلاڑيوں نے وارم اپ سے پريکٹس سيشن کا آغاز کيا ۔ قومي ٹيم کے ہيڈ کوچ مصباح الحق نے بلے بازوں کي مختلف جوڑياں بنا کر بيٹنگ کروائي فاسٹ باولرز کو بيٹسمينوں کو آوٹ کرنے کا ٹارگٹ ديا گيا ۔

    قومي ٹيم ميں نئي اينٹري احسان علي نے دھواں دار بيٹنگ کرکے باولرز کو اپني ٹيم ميں آمد کي نويد سنائي۔ قومي ٹيم کي بيٹنگ کے دوران سٹيڈيم ميں فلڈ لائيٹس جلا کر ان کي آزمائش کي جاتي رہي ۔ قومي ٹيم کے تيسرے روز بھي ٹارگٹ ميچ کھيلا جاے گا ۔ جبکہ کيمپ ميں شامل دو کھلاڑيوں حارث روف اور شعيب ملک کي رپورٹ متوقع ہے۔

  • دورہ پاکستان: ٹی 20 سیریز کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان، محمود اللہ کپتان مقرر

    دورہ پاکستان: ٹی 20 سیریز کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان، محمود اللہ کپتان مقرر

    لاہور: بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، محمود اللہ کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔بنگلہ دیشی ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے فروری کے پہلے ہفتے میں دوبارہ پاکستان آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے اعلان کردہ ٹیم میں کپتان محمود اللہ کے علاوہ ٹی 20 سیریز کیلئے دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، نعیم شیخ، نجم الحسن شانتو، لٹن کمرداس، ایم ڈی متھن، عفیف حسین دھرو، مہدی حسن ٹیم شامل ہیں۔ امین الاسلام، مصطفیٰ الرحمان، شفیع الاسلام ، الامین حسین، روب اور حسن محمود بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

    خیال رہے بنگلادیش کی ٹیم پاکستان میں 3 ٹی 20، ایک ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز لاہور میں 24، 25 اور 27 جنوری کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم وطن واپس چلی جائے گی۔

    بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے اختتام پر تیسری مرتبہ پاکستان آئے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ون ڈے انٹرنیشنل 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بھی کراچی میں 5 سے 9 اپریل تک کھیلا جائے گا۔

  • ہاکی کے شوقین افراد کےلیے خوشخبری :راولپنڈی کے ایوب پارک اسٹیڈیم میں نئی آسٹرو ٹرف کا افتتاح

    ہاکی کے شوقین افراد کےلیے خوشخبری :راولپنڈی کے ایوب پارک اسٹیڈیم میں نئی آسٹرو ٹرف کا افتتاح

    راولپنڈی :ہاکی کے شوقین افراد کےلیے خوشخبری :راولپنڈی کے ایوب پارک اسٹیڈیم میں نئی آسٹرو ٹرف کا افتتاح، اطلاعات کےمطابق راولپنڈی کے ایوب پارک اسٹیڈیم میں نئی آسٹر وٹرف کا افتتاح جمعے کو پاکستان سینیئراورجونیئر ہاکی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ سے ہوا۔

    افتتاحی تقریب میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر بریگیڈئیر(ر) خالد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل آ صف باجوہ ، سابق قومی ہاکی کپتان منظور الحسن، شہناز شیخ، رشید جونیئر، گیس کمپنی کے ایم ڈی لیفٹینٹ جنرل اشفاق ندیم اور ہاکی کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر کھیلا گیا نمائشی میچ برابر رہا۔ اپنے خطاب میں فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر نے کہا کہ قومی کھیل کی ترقی کے لیے نجی اداروں کا آگے آنا خوش آئند ہے، اس اسٹیڈیم سے پنڈی میں تین اسٹیڈیم ہوگئے ہیں جس میں آرمی اسٹیڈیم اور شہناز شیخ اسٹیڈیم شامل ہے۔

    یہ ٹرف نیلی اور اس کا بارڈر پیلے رنگ کا ہے، اس تنصیب کے ساتھ قومی کھیل میں ملک کے مختلف شہروں میں آسٹرو ٹرف کی تعداد 25 سے زائد ہوگئی ہے، یہ ٹرف ماری پیٹرولیم گیس کی جانب سے لگوائی گئی ہے جس نے اپنی قومی ہاکی ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔

  • بنگلہ ديش کے خلاف  ٹی ٹونٹی سيريز کے ليے قومي کرکٹ ٹيم کا تربيتي کيمپ شروع

    بنگلہ ديش کے خلاف ٹی ٹونٹی سيريز کے ليے قومي کرکٹ ٹيم کا تربيتي کيمپ شروع

    بنگلہ ديش کے خلاف تين ٹي ٹوينٹي ميچيز کي سيريز کے ليے قومي کرکٹ ٹيم کا تربيتي کيمپ شروع

    باغی ٹی وی : بنگلہ ديش کے خلاف تين ٹي ٹوينٹي ميچيز کي سيريز کے ليے قومي کرکٹ ٹيم کا تربيتي کيمپ شروع ہوگيا۔
    قذافي سٹيڈيم ميں شروع ہونے والے تربيتي کيمپ ميں پہلے روز اعلان کردہ پندرہ ميں سے تيرہ کھلاڑيوں نے رپورٹ کي ۔ بي پي ايل کھيلنے ميں مصروف شعيب ملک اور بگ بيش ميں شريک حارث روف دو روز کے وقفے کے بعد تربيتي کيمپ ميں رپورٹ کريں گے۔ پہلے روز شاہنيوں کو کوچز نے مفيد مشورے بھي دئيے ۔ ہيڈ کوچ مصباح الحق نے بيٹسمينوں کو بيٹنگ اور باولنگ کوچ وقار يونس نے باولرز کو ٹپس دئيں ۔ اس موقع پر وکٹ کيپر محمد رضوان کو فيلڈنگ کوچ نے کيچ پکڑنے کي خصوصي پريکٹس کروائي ۔ تربيتي کيمپ پانچ روز جاري رہے گا ۔

  • انڈر 13 کوچنگ پروگرام پیر سے ملتان میں شروع ہوگا

    انڈر 13 کوچنگ پروگرام پیر سے ملتان میں شروع ہوگا

    لاہور:انڈر 13 کوچنگ پروگرام پیر سے ملتان میں شروع ہوگا،اطلاعات کےمطابق چھبیس انڈر 13 کرکٹرز پر مشتمل تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے کے آغاز سے انضمام الحق ہائی پرفارمنس کرکٹ سنٹر ملتان میں شروع ہوگا۔ پیر سے شروع ہونے والا کیمپ 2 ہفتے تک جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سلیم جعفر کی سربراہی میں کام کرنے والی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے قومی انڈر 13 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا ہے۔کیمپ کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ سمیت فزیکل فٹنس سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

    طلب کردہ کرکٹرز:

    عادل ولید (خیبرپختونخوا)، احمد حسین (خیبرپختونخوا)، علی اشفاق (ناردرن)، علی حسنین بادشاہ (سدرن پنجاب)، علی حسن بلوچ (سنٹرل پنجاب)، آذان کبیر (ناردرن)، فہد کاشف (سدرن پنجاب)، حمزہ ظہور (سنٹرل پنجاب)، حسن اعجاز (ناردرن)، حضرت علی (خیبرپختونخوا)، حذیفہ احسن (سندھ)، محمد شہریار (سدرن پنجاب)، محمد علی عبداللہ (سدرن پنجاب)، محمد رمیز (سندھ)، محمد علی (بلوچستان)، نویدالحسن (خیبرپختونخوا)، نور حبیب (سندھ)، سعد ندیم (سنٹرل پنجاب)، صفی اللہ (خیبرپختونخوا)، سمیر احمد (سدرن پنجاب)، طیب حسین (سنٹرل پنجاب)، عثمان غنی (بلوچستان)، عثمان خان (خیبرپختونخوا)، ولید زاہد (سنٹرل پنجاب)، یحییٰ شاہ (سندھ) اور ذیشان فرید (ناردرن

  • بلے باز محمد حفیظ نے اپنے کیرئیر کا بڑا اعلان کر دیا

    بلے باز محمد حفیظ نے اپنے کیرئیر کا بڑا اعلان کر دیا

    بلے باز محمد حفیظ اپنے نے کیرئیر کا بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی :بلے باز محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کرديا ۔ کہتے ہیں قومي ٹيم ميں سلیکشن پر حیرانی نہیں ہے سترہ سال بطور بیٹسمین کھیلا ہوں اب با عزت طریقے سے جانا چاہتا ہوں ۔ لاہور ميں قومي کرکٹ ٹيم کے تربيتي کيمپ کے آغاز کے موقع پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے
    سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ قومي ٹیم میں واپسی میرے لئے سر پرائز نہیں ہے ۔ میں ٹیم کو مس کررہاتھا واپسی پر خوشی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ
    بنگلہ ديش کے خلاف سيريز ميں باولنگ کو مس کروں گا کيونکہ اس کا فائيدہ ٹيم کو ہوتا ہے ۔ ليکن ايک بار پھر باولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے تیار ہوں ۔
    میں پاکستان کے لئے بطور بلے باز کھیلا ہوں ۔ میرا پلان ہے کہ فٹنس اور فارم کے ساتھ ورلڈ ٹی ٹونٹی کھیلوں اور بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوجاوں ۔ میں کبھی اپنے آپ سے مایوس نہیں ہوا بلکہ ہمیشہ پر امید رہتا ہوں اور مثبت انداز ميں سوچتا ہوں ۔ اور اسي مثبت سوچ کے ساتھ ٹیم میں آیا ہوں ۔ میری کوشش ہوگی کہ ميرے اوپرجو اعتماد کیا گیا ہے اس پرپورا اتروں ۔ اور
    قومی ٹیم کو فتوحات کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کروں ۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کواپنے تجربے سے بتاوں گا کہ کس طرح حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔ کپتان بابر اعظم کو بھي ميرا بھرپور تعاون حاصل ہوگا اور ان کو ميرے مشورے کي ضرورت ہوي تو مشورہ بھي دونگا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں ۔ اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنےکو بے تاب ہوں ۔ اب زیادہ سے زيادہ شائقین کرکٹ کو میدان میں آکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے ۔

  • بنگلہ دیش سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

    بنگلہ دیش سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

    ‏ لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت اور ان کی مالیت کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔ سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے11 فروری تک راولپنڈی میں جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے تین ٹی ٹونٹی اور ایک ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عوام خاص طورپر فیملیز کی سہولت اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ سیریز کے لیےٹکٹوں کے نرخ کم کردئیے ہیں۔

    ذرائع کےمطابق اس سیریز میں تین ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 18 جنوری کو صبح 10 بجے سے شروع ہوگی۔ شائقین کرکٹ www.yayvo.com سے ٹکٹ آن لائن بک کرسکتے ہیں تاہم ٹی سی ایس کے مقررہ کردہ سینٹرز سے ٹکٹوں کی فروخت 21 جنوری کو صبح 9 بجے سے شروع ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق تین ٹی ٹونٹی میچز کے لیے انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ان میچزمیں اے ایچ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے مقرر کردی گئی ہے جو سری لنکا کے خلاف سیریز میں 1500 روپے تھی۔

    آئندہ سیریز میں عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ 2000 روپے میں فروخت ہوں گے۔ گذشتہ سیریز میں ان انکلوژرز کے ٹکٹ 3000 روپے میں دستیاب تھے۔سری لنکا سیریز میں وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کا 5000 روپے میں فروخت ہونے والا ٹکٹ بنگلہ دیش سیریز میں 4000 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    7 تا 11 فروری تک راولپنڈی میں شیڈول ٹیسٹ میچ کے لیے اظہر محمود، عمران خان، جاوید اختر اور جاوید میانداد انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس میچ کے لیے میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات انکلوژرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل تمام میچز دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوں گے۔

    سیریز میں شامل پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا جبکہ واحد ایک روزہ اور دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی مکمل تفصیلات بھی بعد میں جاری کی جائیں گی۔ ‏شائقین کرکٹ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ٹی سی ایس سنٹرز سے ٹکٹ خریدتے وقت قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں۔

    ادھر ‏ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد کا کہنا ہےکہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران شائقین کرکٹ کا زبردست رجحان دیکھا گیا لہٰذا پی سی بی نے ان کی دلچسپی کے پیش نظربنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے ٹکٹوں کے نرخ کم رکھے ہیں۔ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد نے کہا کہ آئندہ چند ہفتے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے 14 میچز بھی لاہور میں ہی ہوں گے۔

    ‏بابر حامد نے کہا کہ پی سی بی فینز اورفیملیز کو میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے کی دعوت دیتا ہے، یقین ہےکہ شائقین کرکٹ بنگلہ دیش سیریز میں بھرپورجوش وخروش کے ساتھ اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔

    شیڈول:

    24جنوری بروز جمعہ: پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور

    25 جنوری بروز ہفتہ: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور

    27 جنوری بروزپیر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور

    7تا 11 فروری: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام راولپنڈی

    3اپریل بروز جمعہ: واحد ایک روزہ میچ بمقام کراچی

    5تا 9اپریل: دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام کراچی