Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم آفیسر نے دیا استعفیٰ، چیئرمین پی سی بی نے کیا بڑا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم آفیسر نے دیا استعفیٰ، چیئرمین پی سی بی نے کیا بڑا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم آفیسر نے دیا استعفیٰ، چیئرمین پی سی بی نے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر مستعفی ہو گئے،بدر منظور خان نے پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ آٹھ سال سی ایف او رہنے والے بدر منظور خان رواں ماہ کے اختتام پر عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔

    بدر منظور خان کا کہنا ہے کہ وہ جولائی 2011 میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوئے اور یہاں پانچ مختلف چیئرمینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے۔

    بدر منظو خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہنے کے دوران انہیں بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی سی بی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ بدر ایم خان پی سی بی کی اعلیٰ منیجمنٹ کا اہم حصہ تھے۔انہوں نے کہاکہ وہ پی سی بی کی طرف سے ان کی خدمات پر مشکور ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس آسامی کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل جلد شروع کردے گا۔

  • بنگلا دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

    بنگلا دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

    ڈھاکہ :بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔اطلاعات کےمطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ میچزکھیلنے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ان حالات میں پاکستان نہیں آسکتے

    پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ بنگلا دیشی بورڈ نے اپنے اجلاس میں کیا۔ صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نظم الحسن نے اعلان کیا کہ حکومتی ایڈوائس کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹیز کھیل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلا دیشی ٹیم پاکستان میں صرف مختصر قیام کرسکتی ہے۔

    صدر بنگلادیش بورڈ نظم الحسن کا کہنا تھا کہ بی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ کو باضابطہ آگاہ کرے گا۔یاد رہے کہ ‏بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق رواں ماہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن یہ دورہ اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔بنگلا دیش ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان میں ہی پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے۔

    دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے انکارکے متعلق خبروں کے حوالے سے کہا ہےکہ بنگلہ دیش کی جانب سےتاحال باضابطہ طورپرآگاہ نہیں کیاگیا ،میڈیارپورٹس ہیں کہ بی سی بی پاکستان میں صرف ٹی20کھیلناچاہتاہے

  • ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: عمیمہ سہیل کی نصف سنچری  نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو فتح دلادی

    ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: عمیمہ سہیل کی نصف سنچری نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو فتح دلادی

    کراچی:سہ فریقی قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے پی سی بی بلاسٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آلراؤنڈر عمیمہ سہیل نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کرکے پی سی بی ڈائنامائٹس کو ایونٹ میں پہلی کامیابی دلائی۔ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود پی سی بی بلاسٹرز کی یہ ایونٹ میں پہلی ناکامی ہے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ اوپنر جویریہ خان 39 گیندوں پر 43 رنز بناکر سب سے نمایاں بیٹر رہیں۔ انہوں نے دوسری وکٹ کے لیے جویریہ رؤف کے ہمراہ 92 رنز کی شراکت قائم کی۔ جویریہ رؤف 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے ثناء میر نے 2 جبکہ عمیمہ سہیل اور کائنات امتیاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے مطلوبہ ہدف 2 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سب سے نمایاں بیٹر عمیمہ سہیل رہیں جنہوں نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔ وہ 44 گیندوں پر5 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

    مڈل آرڈر بیٹر کائنات حفیظ کی 28 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز نے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 57 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے عالیہ ریاض اور ماہم طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں ایک وکٹ اور ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کرنے پر عمیمہ سہیل کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    شیڈول:

    13 جنوری بروز پیر: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرز، بوقت دوپہر 12 بجے، میچ ریفری: علیم موسیٰ، آن فیلڈ امپائرز: طاہر رشید اور عزیزالرحمٰن

    14 جنوری بروز منگل: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی ڈائنا مائٹس، بوقت دوپہر 12 بجے، میچ ریفری: محمد جاوید، آن فیلڈ امپائرز: عمران جاوید اور نزہت سلطانہ

    16 جنوری بروز جمعرات: فائنل، بوقت شام 7 بجے، میچ ریفری: افتخار احمد، آن فیلڈ امپائرز: خالد محمود سینئر اور امتیاز ا قبال

    اسکواڈز:
    پی سی بی بلاسٹرز:

    رامین شمیم (کپتان)،عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، حرینہ سجاد، جویریہ خان، جویریہ رؤف، ماہم طارق، نتالیہ پرویز، نیہاشرمین، نورین یعقوب، صدف شمس، سدرہ نواز اور طوبہٰ حسن۔

    ٹیم آفیشلز:

    وقار اورکزئی (کوچ)، شاکر قیوم(اسسٹنٹ کوچ)، ملائکہ منصور(منیجر) اور رفعت اصغر گل (فزیوتھراپسٹ)۔

    پی سی بی چیلنجرز:

    بسمہ معروف (کپتان)،ایمن انور، عروب شاہ، عائشہ ظفر، فاطمہ ثناء، حفصہ خالد، منیبہ علی، نجیہ علوی، ندا ڈار، صبا ء نذیر،سعدیہ اقبال، وحیدہ اختر، حفصہ امجد اور خدیجہ چشتی۔

    ٹیم آفیشلز:

    عامر اقبال(کوچ)، شاہد محمود(اسسٹنٹ کوچ)، عائشہ جلیل (منیجر) اور صائمہ ملک(فزیوتھراپسٹ)۔

    پی سی بی ڈائنامائٹس:

    ناہیدہ خان (کپتان)،ڈیانا بیگ، فریحہ محمود، غلام فاطمہ، ارم جاوید، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، لبنا بہرام، معصومہ جعفری، نشرہ سندھو،عمیمہ سہیل، ثناء میر، سدرہ امین اور امِ ہانی۔

    ٹیم آفیشلز:

    کامران حسین(کوچ)، علی نیازی(اسسٹنٹ کوچ)، رابیل خالد(منیجر) اور ساجدہ فجر(فزیوتھراپسٹ)۔

  • ٹاپ ٹی 20 بیٹسمین کا تاج بدستوربابر اعظم کے سر پر موجود، ٹیم بھی نمبر ون،کھلاڑی بھی نمبرون

    ٹاپ ٹی 20 بیٹسمین کا تاج بدستوربابر اعظم کے سر پر موجود، ٹیم بھی نمبر ون،کھلاڑی بھی نمبرون

    دبئی: دنیا کے ٹاپ ٹی 20 بیٹسمین کا تاج بدستور بابر اعظم کے سر پر موجود ہےجب کہ پاکستان ٹیم کی پہلی پوزیشن کو بھی فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

    یورپی یونین کا ایران پر فوری پابندیاں عائد نہ کرنے کا فیصلہ

    ٹاپ ٹی 20 بیٹسمین کا تاج بدستور بابر اعظم کے سر پر موجود ہے، بولرز میں عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر برقرارہیں، پاکستان ٹیم کی پہلی پوزیشن کو بھی فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

     

    سخت سردی میں طوفانی بارشیں : دبئی میں شدید بارش، ٹریفک نظام درہم برہم

    ئی درجہ بندی کےمطابق 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں بھارت نے سری لنکا کو2-0 سے ہرایا،اس کے بعد اپ ڈیٹ ہونے والی رینکنگ میں پاکستانی ٹاپ رینکڈ پلیئرز پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

     

    بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے، ترجمان پاک فوج

    بابر اعظم بیٹنگ میں بدستور سرفہرست اور فخر زمان 17 ویں پوزیشن پرہیں، اسی طرح بولرز میں عماد وسیم کا چوتھا اور شاداب خان کا آٹھواں نمبر بھی برقرار ہے، فہیم اشرف ایک درجہ بہتری سے 25 ویں درجے پر پہنچ گئے،ٹاپ بولر کا اعزاز افغانی راشد خان کے پاس ہے۔

    حقوق کے تحفظ کا بھاشن اور اونٹوں کا قتل عام–تحریر:احمر مرتضیٰ

    بھارتی ٹیم کو سری لنکا پر کامیابی کی بدولت 2 پوائنٹس ملے تاہم وہ بدستور پانچویں نمبر پر ہی موجود ہے۔ پاکستان کی ٹاپ پوزیشن کوفوری طورپر کوئی خطرہ دکھائی نہیں دیتا۔

    چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ،مصباح الحق نے مجوزہ نئے طریقہ کارکی مخالفت کردی

    دوسری طرف کرکٹ کے عالمی ماہرین بھی بابراعظم کی کارکردگی سے متاثرہیں ، ان کا کہنا ہےکہ اگربابراعظم کی کامیابیوں کا سفراسی طرح جاری رہا تو بہت جلد عالمی کھلاڑی بن جائیں گے

  • چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ،مصباح الحق نے مجوزہ نئے طریقہ کارکی مخالفت کردی

    چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ،مصباح الحق نے مجوزہ نئے طریقہ کارکی مخالفت کردی

    لاہور: چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ سے کرکٹ کا حسن بھی ختم ہوجائے گا،مصباح الحق نے مجوزہ نئے طریقہ کارکی مخالفت کردی،اطلاعات کےمطابق قومی ٹیم کے ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کو 4 روزہ کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے خدشات کا اظہار کردیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ 4 روزہ کرنے سے ٹیموں میں منفی سوچ آئے گی اور وہ زیادہ تر میچ ڈرا کرنے کو ترجیح دیں گی، ایک دن کی کمی سے ٹیسٹ میچ کے نتائچ پر بھی اثر ہوگا جب کہ سب سے زیادہ متاثر فاسٹ بولرز ہوں گے۔

    مصباح الحق کہتے ہیں‌ کہ پاکستان میں زیادہ تر کرکٹ موسم سرما میں ہوتی ہے،اس موسم میں سورج جلد غروب ہوجاتا ہے اور مقررہ اوورز کی کمی کو آخری دن میں پورا کیا جاتا ہے، اگر چار روزہ کرکٹ ہوئی تو اوورز کی کٹوتی میں اضافہ ہوگا اور میچ بے نتیجہ ہوسکتا ہے۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ عمومی طور پر فاسٹ بولر ایک دن میں 15 سے 20 اوورز کراتا ہے تاہم 4 روزہ کرکٹ میں یومیہ اوورز کا کوٹہ بڑھنے سے بولرز کو مزید اوورز کروانا ہوں گے جس سے وہ انجری کا شکار ہو سکتے ہیں۔شائقین فاسٹ بولرز کی تیز رفتار بولنگ کو پسند کرتے ہیں لیکن زیادہ اوورز کی تھکن سے ان کی رفتار کم ہو جائے گی اور پیس کم ہونے سے شائقین کو بھی مایوسی ہوگی۔

  • ویمنزٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ:منیبہ علی کی شاندارسنچری، PCBچیلنجرزکوپہلی کامیابی،اگلاشیڈول بھی جاری

    ویمنزٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ:منیبہ علی کی شاندارسنچری، PCBچیلنجرزکوپہلی کامیابی،اگلاشیڈول بھی جاری

    کراچی:ویمنزٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: منیبہ علی کی شاندارسنچری،پی سی بی چیلنجرز کو پہلی کامیابی،اگلاشیڈول بھی جاری کردیاگیا ،اطلاعات کےمطابق سہ فریقی قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو 42 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ میچ میں 108 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے پر پی سی بی چیلنجرز کی اوپنر منیبہ علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں پی سی بی چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بائیں ہاتھ کی اوپنر منیبہ علی نے 69 گیندوں پر 17 چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل دھواں دھار اننگز کھیلی۔ وہ 108 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئیں۔ پی سی بی چیلنجرز نے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ کپتان بسمہ معروف 32 رنز بناکر دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے ثناء میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس کی ٹیم مطلوبہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر140 رنز ہی بناسکی۔ مڈ ل آرڈر بیٹر ارم جاوید 38 اور اوپنر ناہیدہ خان 36 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    شیڈول:

    12 جنوری بروزاتوار: پی سی بی ڈائنا مائٹس بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرز، بوقت دوپہر 12 بجے، میچ ریفری: امیر الدین انصاری، آن فیلڈ امپائرز: شمیم انصاری اور شکیل احمد

    13 جنوری بروزپیر: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرز، بوقت دوپہر 12 بجے،میچ ریفری: علیم موسیٰ، آن فیلڈ امپائرز: طاہر رشید اور عزیزالرحمٰن

    14 جنوری بروزمنگل: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی ڈائنا مائٹس، بوقت دوپہر 12 بجے،میچ ریفری: محمد جاوید، آن فیلڈ امپائرز: عمران جاوید اور نزہت سلطانہ

    16 جنوری بروز جمعرات: فائنل، بوقت شام 7 بجے، میچ ریفری: افتخار احمد، آن فیلڈ امپائرز: خالد محمود سینئر اور امتیاز ا قبال

    اسکواڈز:

    پی سی بی بلاسٹرز:

    رامین شمیم (کپتان)،عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، حرینہ سجاد، جویریہ خان، جویریہ رؤف، ماہم طارق، نتالیہ پرویز، نیہاشرمین، نورین یعقوب، صدف شمس، سدرہ نواز اور طوبہٰ حسن۔

    ٹیم آفیشلز:

    وقار اورکزئی (کوچ)، شاکر قیوم(اسسٹنٹ کوچ)، ملائکہ منصور(منیجر) اور رفعت اصغر گل (فزیوتھراپسٹ)۔

    پی سی بی چیلنجرز:

    بسمہ معروف (کپتان)،ایمن انور، عروب شاہ، عائشہ ظفر، فاطمہ ثناء، حفصہ خالد، منیبہ علی، نجیہ علوی، ندا ڈار، صبا ء نذیر،سعدیہ اقبال، وحیدہ اختر، حفصہ امجد اور خدیجہ چشتی۔

    ٹیم آفیشلز:

    عامر اقبال(کوچ)، شاہد محمود(اسسٹنٹ کوچ)، عائشہ جلیل (منیجر) اور صائمہ ملک(فزیوتھراپسٹ)۔

    پی سی بی ڈائنامائٹس:

    ناہیدہ خان (کپتان)،ڈیانا بیگ، فریحہ محمود، غلام فاطمہ، ارم جاوید، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، لبنا بہرام، معصومہ جعفری، نشرہ سندھو،عمیمہ سہیل، ثناء میر، سدرہ امین اور امِ ہانی۔

    ٹیم آفیشلز:

    کامران حسین(کوچ)، علی نیازی(اسسٹنٹ کوچ)، رابیل خالد(منیجر) اور ساجدہ فجر(فزیوتھراپسٹ)۔

  • دنیا والو ! پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے:کرس گیل

    دنیا والو ! پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے:کرس گیل

    ڈھاکہ :دنیا والو ! پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے،ذرائع کےمطابق ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نے پاکستان کو کرکٹ کھیلنے کے اعتبار سے ’محفوظ ترین ممالک میں سے ایک‘ قرار دے دیا ہے۔کرس گیل پاکستان سپر لیگ میں بھی شرکت کر چکے ہیں

    پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے کرس گیل کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرنے میں تاخیر کا شکار ہے۔کرس گیل ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ چیلنجرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

     

    ذرائع کےمطابق پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے ڈھاکہ میں جب ان سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیے محفوظ ملک ہے تو کرس گیل نے جواب دیا کہ ‘ اس وقت پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔’

    دنیا کے سٹاربیٹس مین کرس گیل کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کہتا ہے کہ آپ کو وہی سکیورٹی فراہم کی جائے گی جو سربراہان مملکت کو فراہم کی جاتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اچھے ہاتھوں میں ہیں جیسا کہ اسوقت ہم بنگلہ دیش میں بھی محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے بارے میں حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کرے گا۔

  • ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی  چیلنجرز کو شکست دے دی

    ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی چیلنجرز کو شکست دے دی

    ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی چیلنجرز کو شکست دے دی،اطلاعات کےمطابق سہ فریقی قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی چیلنجرز کو 12 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر جویریہ رؤف اور انعم امین کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بیٹر جویریہ رؤف نے 40 گیندوں پر 8 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

    انہوں نے عائشہ نسیم اور عالیہ ریاض کے ہمراہ بلترتیب 62 اور 52 رنز کی شراکت قائم کی۔ پی سی بی چیلنجز کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 2 جبکہ ایمن انور، صباء نذیر اور سیدہ عروب شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پی سی بی چیلنجرز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز ہی بناسکی۔

    اوپنر منیبہ علی کی نصف سنچری بھی پی سی بی چیلنجرز کو میچ میں شکست سے نہ بچا سکی۔ وہ 36 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے انعم امین نے 3 جبکہ رامین شمیم اور طوبہٰ حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کی

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کو فکسنگ سے پاک پی ایس ایل کیلیے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی، جاوید میانداد

    پاکستان کرکٹ بورڈ کو فکسنگ سے پاک پی ایس ایل کیلیے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی، جاوید میانداد

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کو فکسنگ سے پاک پی ایس ایل کیلیے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستانی کرکٹ حکام کومشورہ دیا ہےکہ وہ اگریہ چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل فکسنگ سے پاک ہوتو یہ ضروری ہےکہ تمام میچزاورتمام سرگرمیوں پرمکمل نظررکھی جائے

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پوری پی ایس ایل کو پاکستان میں کرانے پر پی سی بی مبارکباد کا مستحق ہے،البتہ اسے فکسنگ سے پاک رکھنے کیلیے بھی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔

    سابق کپتان نے کہا کہ پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز کا ملک میں انعقاد بہت خوش آئند ہے، عوام کا دیرینہ خواب پورا ہونے جارہا ہے، نوجوان کرکٹرز کو ملکی شائقین کے سامنے ایکشن میں آنے کا موقع ملے گا، انٹرنیشنل اسٹارز کیساتھ کھیلتے ہوئے ان کی صلاحیتوں میں بھی نکھار آئے گا۔

  • ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ بنگلادیشی بورڈ نے حتمی فیصلے کیلئےاتوارتک مانگ لیا

    ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ بنگلادیشی بورڈ نے حتمی فیصلے کیلئےاتوارتک مانگ لیا

    لاہور:پاکستان آکرٹیسٹ میچ کھیلنےکےلیے بنگلادیش کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو امتحان میں ڈال دیا، اطلاعات کےمطابق ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ بنگلادیشی بورڈ نے حتمی فیصلے کیلئے مزید وقت مانگ لیا

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی ٹال مٹول تاحال ختم نہ ہوسکی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کرکے ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی جواب دینے کے لیے مزید ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا، تاخیر کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ پریشانی کا شکار ہوگیا۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو جمعرات کو اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے فیصلے سے آگاہ کرنا تھا لیکن سارا دن انتطار کے بعد خبر یہ آئی کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیریز کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا اور مزید ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے۔

    پی سی بی ترجمان کے مطابق سیریز کے حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان رابطہ ہوا ہے، بی سی بی نے بتایا کہ انہیں ابھی مزید ایک ہفتہ درکار ہے وہ اگلے ہفتے سیریز کے حوالے سے آگاہ کر دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی کسی پروپوزل پر بات نہیں ہوئی، نئی پیش رفت پر فی الوقت کوئی تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بنگلادیشی بورڈ نے کہا تھا کہ وہ دورہ پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا ٹیسٹ میچز نہیں جس پر پاکستان نے کہا تھا کہ بنگلادیشی بورڈ پاکستان میں ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے کی وجہ بتائے۔

    ادھر باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق دورہ پاکستان سے متعلق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ اسی حوالے سے ٹاپ لیول پر بات چیت کررہے ہیں ، یاد رہےکہ دورہ پاکستان کے دوران بنگلہ ديش کرکٹ ٹيم نے دو ٹيسٹ اور تين ٹي ٹوينٹي ميچيز کھيلنے ہيں۔