Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز،،قومی ٹیم کا اعلان،،بابراعظم کپتان،،محنت کرے گی ٹیم جیتے گا پاکستان

    پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز،،قومی ٹیم کا اعلان،،بابراعظم کپتان،،محنت کرے گی ٹیم جیتے گا پاکستان

    لاہورپاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز،،،،قومی ٹیم کا اعلان،،، بابر اعظم قیادت کریں گے،بنگلا دیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کراچی میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے قومی ٹیم کا اعلان کیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے بتایا کہ ہم نے آسٹریلیا میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا، بنگلا دیش کے خلاف بھی تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کمبی نیشن بنایا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ ہم کچھ پول پر کام کر رہے تھے، ہمیں محمد حفیظ کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی، حفیظ اب بھی پاکستان ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کر سکتا ہے۔قومی ٹیم کے ہید کوچ نے کہا کہ شاداب خان پر کام ہو رہا ہے جب کہ عثمان قادر کو بیک اپ کے لیے رکھا گیا ہے۔

    ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
    بابراعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد حسنین، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک، حارث رؤف، خوشدل شاہ، عثمان قادر، احسان علی، محمد حفیظ، عماد بٹ، محمد موسی خان اور عرفان علی۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد قومی ٹیم کی نئی شکل نظر آئے گی، جو پرفارم کرے گا وہ ٹیم میں رہے گا۔ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ جب ٹیم کی سلیکشن ہوتی ہے تو کامران اکمل اور سلمان بٹ سمیت ہر کھلاڑی پر بات ہوتی ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ تک ہم ایک وننگ کمبی نیشن بنانا چاہتے ہیں، ہر کھلاڑی کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں، کوشش ہے کہ ٹیم کو جیت راہ پر لے کر جائیں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض جیسے سینئرز ٹیم میں ہوں تو نوجوانوں کو موقع دینا دشوار ہو جاتا ہے، مختلف کھلاڑیوں کو موقع دے رہے تھے اس لیے سینئر کھلاڑی ٹیم میں نہیں تھے۔سرفراز احمد سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ سرفراز احمد بہت بہتری لائے ہیں، پی ایس ایل سامنے ہے پرفارم کریں گے تو کسی بھی وقت واپس آسکتے ہیں۔

    چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ کامران اکمل اور سلمان بٹ سمیت کئی کھلاڑی ہمارے پول میں شامل ہیں کوشش ہے کہ سب کو موقع دیں، سرفراز احمد کی فٹنس بھی بہتر ہوگئی وہ پی ایس ایل میں کارکردگی دکھاکر کم بیک کرسکتے مصباح الحق نے آخر میں کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض کو ڈراپ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کیلئے کیا گیا ہے ۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب میری مشاورت سے ہوا، سینئر اور جونیئر کا بہترین کمبینیشن بنایا ہے، امید ہے اچھے نتائج سامنے آئیں

  • پاکستان کوکھیلوں کی دنیا میں پیچھےرکھنے کے لیے،ممبئی میں اب ’بگ فائیو‘ کی سازش تیار ہونے لگی

    پاکستان کوکھیلوں کی دنیا میں پیچھےرکھنے کے لیے،ممبئی میں اب ’بگ فائیو‘ کی سازش تیار ہونے لگی

    ممبئی: پاکستان کوکھیلوں کی دنیا میں پیچھےرکھنے کے لیے،ممبئی میں اب ’بگ فائیو‘ کی سازش تیار ہونے لگی،اطلاعات کے کےمطابق گذشتہ روز ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں خصوصی لنچ میٹنگ میں بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے آفیشلز شریک ہوئے۔

    قسمت ہی بدل گئی :غریب ماہی گیروں کے جال میں 40 لاکھ مالیت کی 2 گولڈن سوُا مچھلیاں…

    ذرائع کےمطابق پاکستان مخالف اس اجلاس میں ممبئی کی میٹنگ میں شریک ’بگ فائیو‘ ممالک کے نمائندوں نے آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا جس میں عالمی گورننگ باڈی کو خبردار کیا جائے گاکہ اگر ریونیو دینے والے ممالک کو اہم فیصلوں میں نظر انداز کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔اس اجلاس میں بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے سابق سربراہ این سری نواسن بھی موجود تھے جنھوں نے ماضی میں بگ تھری کے نام پر دنیائے کرکٹ کو تقسیم کیا تھا۔

    دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے 8 مکان مسمار

    یاد رہے کہ بھارت آئی سی سی کی جانب سے اپنے اگلے فیوچر ٹور پروگرام میں ہر سال ایک عالمی ایونٹ شامل کرنے کی تجویز پر ناخوش اور ہم خیال بڑے ممالک کے ساتھ مل کر اپنا ہی سالانہ ٹورنامنٹ شروع کرنے کیلیے کوشاں ہے۔ان ممالک کا واحد مقصد اپنے ایونٹ سے حاصل ہونے والا ریونیو صرف آپس میں ہی تقسیم کرنا ہے۔

    بھارت میں بغاوت:جس حکومت کو چنا وہی ہمیں کاٹ کھانے کو آرہی ہے، بھارتی طالبہ 

    اس خط پر بی سی سی آئی، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے دستخط کردیے گئے، البتہ کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹ نیوزی لینڈ کی جانب سے دستخط کا انتظار تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی کہ یہ دونوں بورڈز اس پلان سے متفق ہیں یا نہیں۔

  • بابر اعظم کو دوسری مرتبہ ملا آئی سی سی  کی جانب سے اعلیٰ اعزاز

    بابر اعظم کو دوسری مرتبہ ملا آئی سی سی کی جانب سے اعلیٰ اعزاز

    بابر اعظم کو دوسری مرتبہ ملا آئی سی سی کی جانب سے اعلیٰ اعزاز

    باغی ٹی وی :بابر اعظم کو دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل کرلیا گیا ہے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز اس سے قبل 2017 میں بھی آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا حصہ رہ چکے ہیں۔

    بدھ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اعلان کردہ ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں موجود دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما (بھارت)، شائے ہوپ (ویسٹ انڈیز)، ویرات کوہلی، کپتان (بھارت)، کین ولیمسن (نیوزی لینڈ)، بین اسٹوکس (انگلینڈ)، جوز بٹلر، وکٹ کیپر (انگلینڈ)، مچل اسٹارک (آسٹریلیا)، ٹرینٹ بولٹ (نیوزی لینڈ)، محمد شامی (بھارت) اور کلدیپ یادیو (بھارت) کے نام شامل ہیں۔

    کلینڈر ائیر 2019 میں بابراعظم نے 20 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 60.66 کی اوسط اور 92.30 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1092 رنز اسکور کیے۔ اس دوران انہوں نے 3 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سال 2019 میں بابراعظم نے اپنی پہلی سنچری ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کے خلاف اسکور کی (115رنز)، انہوں نے دوسری سنچری نیوزی لینڈ کے خلاف بنائی (101رنز ناٹ آؤٹ) جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سری لنکا کے خلاف 115 رنز کی اننگز بابر اعظم کی کلینڈر ائیر میں تیسری سنچری تھی۔

    آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے اعزاز کا آغاز 2004 میں شروع کیا تھا جہاں اب تک مختلف ادوار میں 8 پاکستانی کرکٹرز یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔ 2005 میں انضمام الحق اور رانا نوید الحسن، عمر گل 2009 اور 2011 ،2012 میں شاہد آفریدی اور سعید اجمل، 2013 میں سعید اجمل، 2014 میں محمد حفیظ جبکہ 2017 میں بابر اعظم اور حسن علی آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا حصہ رہ چکے ہیں۔

    2019 میں پہلی بار آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کرنے والے بابر اعظم، 474 رنز بناکر، میگا ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔ بابر اعظم، آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور جیوری کے شکر گزار ہیں جنہوں نے 2019 میں ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل کیا۔

    دائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے انہیں بھرپور اسپورٹ کیا۔

    پچیس سالہ کرکٹر کا کہنا ہے کہ ان اعزازات سے کھلاڑیوں کو میدان میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کا حوصلہ ملتا ہے۔ وہ پرامید ہیں کہ آئندہ سال آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں کئی پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

    اس موقع پر بابر اعظم نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ائیر 2019 میں جگہ بنانے پر ندا ڈار کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ندا ڈار باصلاحیت خاتون کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کئی کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت بھی رکھتی ہیں۔ بابراعظم نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کو پذیرائی مل رہی ہے۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ وہ بابر اعظم اور ندا ڈار دونوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کرکٹرز نہ صرف قومی کرکٹ کا اثاثہ ہیں بلکہ یہ آئندہ نسلوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔

    وسیم خان نے کہا کہ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اس وقت آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے سلسلے میں جنوبی افریقہ میں موجود ہے، انہیں امید ہے کہ بابر اعظم کا یہ اعزاز نوجوان کرکٹرز کے لیے حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا۔

    بابر اعظم آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2010 اور 2012 میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ قومی انڈر 19 ٹیم 2010 میں منعقدہ ایونٹ کی رنرزاپ اور 2012 میں ہونے والے ورلڈکپ میں آٹھویں پوزیشن پررہی تھی۔

  • بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے چیف سلیکٹر اور کپتان کی کیا ہوئی مشاورت

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے چیف سلیکٹر اور کپتان کی کیا ہوئی مشاورت

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے چیف سلیکٹر اور کپتان کی کیا ہوئی مشاورت

    باغی ٹی وی :قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق، قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور کوآرڈینیٹر برائے سلیکشن کمیٹی ندیم خان کے درمیان ملاقات آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔ ملاقات میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

    سیریز کے لیے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل جمعرات کو بھی جاری رہے گا جہاں دیگر چھ سلیکٹرز کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے گا۔

    مشاورتی عمل کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم بابر اعظم جمعرات کو دوپہر اڑھائی بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ کے کانفرنس روم میں پریس کانفرس میں اسکواڈ کا اعلان کریں گے

  • ایمرا نے کیا صحافیوں کے لئے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان

    ایمرا نے کیا صحافیوں کے لئے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان

    ایمرا نے کیا صحافیوں کے لئے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی تنظیم الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن نے صحافیوں کے ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا، ایمرا کے صدر آصف بٹ کا کہنا ہے کہ ایمرا باڈی صحافتی کمیونٹی کے لئے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مارچ میں ایمرا کے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کررہی ہے ،تمام نیوز چینلز 4 مینیجمنٹ کے ارکان سمیت پندرہ رکنی ٹیم کے نام اور ان کے کٹ سائز ایمرا باڈی کو پندرہ فروری تک وٹس ایپ کریں۔

    تفصیلات ایمرا سنٹر میں بھی جمع کروائی جا سکتی ہیں۔۔ لیٹ ہونے والے ادارے کو ٹورنامنٹ میں ایڈ نہیں کیا جائے گا،ٹورنامنٹ میں صرف ایمرا کا وہ ممبر کھیل سکے گا جو دوسال سے ادارے میں کام کررہا ہوگا یا اس کا تجربہ دو سال کا ہوگا ،تمام ادارے اپنی ٹیم کا ایک اشتہار بھی تیار کرکے ایمرا باڈی کو بھجوائے اور ہر ٹیم اپنا نام بھی خود رکھ سکتی ہے

    ایمرا باڈی مارچ کے آخر میں موسم کی تبدیلی کے بعد ایمرا سالانہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کروا رہی ہے اور اس بار ایمرا ٹورنامنٹ میں 120 حصہ لے رہی ہیں، ایمرا ٹورنامنٹ میں دوستانہ میچوں سمیت چار ہزار کھلاڑی شرکت کریں گے

  • پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز  نے سمیٹی اہم کامیابی

    پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز نے سمیٹی اہم کامیابی

    :پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز نے سمیٹی اہم کامیابی

    باغی ٹی وی رپورٹ :پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز نے قومی سہ فریقی ٹی ٹونٹی ویمنز ٹورنامنٹ کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا ہے۔ ایونٹ کا فائنل دونوں ٹیموں کے درمیان برقی قمقوں کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔

    چھ گروپ میچز پر مشتمل ایونٹ میں تمام ٹیمیں 2،2 میچز جیتنے میں کامیاب رہیں تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز نے ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ گروپ میچز کے اختتام پر پی سی بی چیلنجرز 0.6 رن ریٹ کے ساتھ پہلے، پی سی بی بلاسٹرز 0.124 کے ساتھ دوسرے اور پی سی بی ڈائنامائٹس کی ٹیم منفی 0.703 رن ریٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
    اس سے قبل منگل کے روز ایونٹ کے آخری گروپ میچ میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے پی سی بی چیلنجرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پی سی بی چیلنجرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ اوپنر منیبہ علی 68 رنز بناکر سب سے نمایاں بیٹر رہیں۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے معصومہ جعفری، ثناء میر، کائنات امتیاز اور ڈیانا بیگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 3 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹر سدرہ امین نے 52 گیندوں پر 8 چوکوں کی بدولت 68 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ عمیمہ سہیل نے 24 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے سیدہ عروب شاہ، ایمن انور اور فاطمہ ثناء نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ سدرہ امین کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔ سہ فريقي سيريز کا فائنل 16 جنوري کو نيشنل سٹيڈيم کراچي ميں کھيلا جاے گا

  • کرکت شائقین کے لیے خوشی کی خبر ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہوگیا

    کرکت شائقین کے لیے خوشی کی خبر ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہوگیا

    کرکت شائقین کے لیے خوشی کی خبر ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہوگیا

    باغی ٹی وی :سیریز میں شامل 3 ٹی ٹونٹی، 1ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز پاکستان میں ہوں گےسیریز کے شیڈول کو حتمی شکل پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقات کے دوران دی گئی. آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں معاون کا کردار ادا کیا ہے۔

    نئے شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔مہمان ٹیم 7 سے11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کراچی میں ہوگا۔

    چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کو حتمی شکل دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ششانک منوہر کی معاونت کے مشکور ہیں۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کی تیاری دونوں بورڈز کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم تین مرتبہ پاکستان آئے گی جو اس بات کا ثبوت ہےکہ پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے۔

  • جہاں رویےبدل جائیں،اقدارپامال ہوں وہاں رہنےکا کوئی فائدہ نہیں‌،ایران کی واحد خاتون اولمپک گولڈمیڈلسٹ نے ملک چھوڑ دیا

    جہاں رویےبدل جائیں،اقدارپامال ہوں وہاں رہنےکا کوئی فائدہ نہیں‌،ایران کی واحد خاتون اولمپک گولڈمیڈلسٹ نے ملک چھوڑ دیا

    تہران: جہاں رویےبدل جائیں،اقدارپامال ہوں وہاں رہنےکا کوئی فائدہ نہیں‌،ایران کی واحد خاتون اولمپک گولڈمیڈلسٹ نے ملک چھوڑ دیا،اطلاعات کےمطابق حکومت کے نامناسب رویوں کے باعث ایران کی واحد اولمپک گولڈمیڈلسٹ کیمیا علی زادے نے ملک چھوڑ دیا۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی واحد اولمپک گولڈمیڈلسٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تفصیلی پوسٹ کی جس میں ملک چھوڑنے کا اعلان کیا۔ پوسٹ میں تہران حکومت کے اقدامات پر سوالات اٹھائے اور اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

    ذرائع کےمطابق کیمیا علی زادے کا کہنا تھا کہ میری کامیابی کو پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا گیا، ایرانی حکام میرے بارے میں تضحیک آمیز گفتگو کرتے تھے، ناانصافی اور جھوٹ کاحصہ نہیں بن سکتی، ملک میں لاکھوں خواتین کو مظلوم بنا کررکھا گیا ہے۔

    انہوں نے اپنی تفصیلی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ ملک میں عوامی مقامات پر زبردستی حجاب کا کہا جاتا ہے، ملک چھوڑنے کا فیصلہ بہت کٹھن تھا، لیکن میں ہمیشہ ایران کی بیٹی بن کر رہوں گی جب کبھی میری ضرورت پڑے گی۔ تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی وہ کس ملک میں رہ رہی ہیں۔خیال رہے کہ کیمیا علی زادے نے 2016 میں تائی کووانڈو میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

  • شدید  ٹھنڈ اور بارش کے باوجود قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

    شدید ٹھنڈ اور بارش کے باوجود قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

    شدید ٹھنڈ اور بارش کے باوجود قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

    باغی ٹی وی :شہر میں بارش اور شدید ٹھنڈ کے باوجود قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ۔۔ ٹیم کوچز کہتے ہیں کہ قومی کھیل کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے لئے ہر ممکن محنت کریں گے ۔ قومی کھیل ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کا جنون ۔۔ تیز بارش اور شدید سردي کے باوجود نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جو نئیر ایشیا کپ کی تیاریوں کے لئے قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ۔۔ کیمپ میں مدعو کئے گئے ساٹھ کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کردی ۔۔ کیمپ میں پہلے روز تین سیشنز میں ٹریننگ کی گئی ۔۔ کیمپ کے پہلے مرحلے میں دو ہفتے فزیکل ٹریننگ پر توجہ دی جائے گی۔ ٹیم کے ہیڈکوچ اولمپئین دانش کلیم اور کوچ محمد عمران کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہےاس ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے کوشش کررہے ہیں
    کیمپ میں دو ہفتے تک کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر توجہ دی جائے گی جس کے بعد کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا ۔۔ جونئیرایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ چار جون سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ حکام کے درمیان ملاقات  کہاں ہوگی، شیڈیول جاری

    پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ حکام کے درمیان ملاقات کہاں ہوگی، شیڈیول جاری

    پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ حکام کے درمیان ملاقات طے پا گئی.

    باغی ٹی وی :‏چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی رواں ہفتے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن سے دبئی میں ملاقات کریں گے۔ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان ملاقات آئی سی سی گورننس رویو کمیٹی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوگی۔

    ‏احسان مانی اور نظم الحسن کی ملاقات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔