Baaghi TV

Category: کھیل

  • پنڈی ٹیسٹ ،سری لنکا نے اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی

    پنڈی ٹیسٹ ،سری لنکا نے اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی

    سری لنکا نے اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی

    باغی ٹی وی رپورٹ : پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کے کھیل کا آغاز ہو گیا ہے۔
    پنڈی اسٹڈیم میں کھیلنے جانے والے تاریخی میچ میں سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی ہے۔

    سری لنکا کی جانب سے ڈی سلوا نے ناقابل شکست 102 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کی جانب سے نسیم اور شاہین شاہ دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
    پنڈی ٹیسٹ کے چار روز کا کھیل بارش اور خراب موسم کے باعث متاثر رہا لیکن میچ کے آخری روز موسم ٹھیک ہونے پر سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 282 رنز 5 کھلاڑیوں پر کیا۔

    سری لنکا کے دنن جیا ڈی سلوا 87 اور دلروان پریرا 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ پریرا اپنے انفرادی اسکور میں 10 رنز کے اضافے کے بعد 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ ڈی سلوا نے اپنی سنچری مکمل کی اور سری لنکا نے ڈی سلوا کی سنچری مکمل ہوتے ہی اپنی پہلی اننگز308 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔

  • پاکستان جانے کیلئے کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالیں گے، نظم الحسن

    پاکستان جانے کیلئے کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالیں گے، نظم الحسن

    ڈھاکہ:پاکستان جانے کیلئے کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالیں گے، اطلاعات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کیلئے حکومت سے کلیئرنس ملنے کی امید ہے تاہم بورڈ کے صدر نظم الحسن کہتے ہیں کہ اجازت مل بھی گئی تو کھلاڑیوں پر وہاں جانے کیلئے دباؤ نہیں ڈالا جائے گا۔

    بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ ہماری دو ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے ہم سیکیورٹی انتظامت سے مطمئن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملے گا پی سی بی کو آگاہ کردیں گے۔

    صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ کھلاڑی راضی ہوئے تو ٹیم میں کوئی تبدیلیاں نہیں کریں گے، تمام اہم کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔

  • پاکستانی باکسرعثمان وزیرنے تھائی حریف کوہراکر اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

    پاکستانی باکسرعثمان وزیرنے تھائی حریف کوہراکر اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

    اسلام آباد:پاکستانی باکسرعثمان وزیرنے تھائی حریف کوہراکر اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی،اطلاعات کےمطابق ایشین بوائے کے نام سے مشہور عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے ٹاپ رینکنگ باکسر کو ہرادیا ۔

    کھیل کے میدان سے ذرائع کےمطابق عثمان وزیرنے پروفیشنل کیریئر کی تیسری انٹرنیشنل فائیٹ جیت کر ہیٹرک بھی مکمل کر لی ۔ عثمان وزیر کی فائٹ ورلڈ چیمپئن مینی پاکیو کی پروموشن کے زیراہتمام منیلا میں کھیلی گئی۔

    میچ جیتنے کے بعد پاکستانی باکسرعثمان وزیر کا کہنا تھا کہ اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیتنے پر بہت خوش ہوں، جیت پاک فوج کے شہیدوں کے نام کرتا ہوں اورملک کی دفاع و سالمیت کے لئے پاک فوج کی خدمات پر سلوٹ کرتا ہوں ۔

    عثمان وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی کے لئے دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا ۔

  • کرکٹ کوٹھنڈ لگ گئی !راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز بھی کھیل ممکن نہ ہوسکا

    کرکٹ کوٹھنڈ لگ گئی !راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز بھی کھیل ممکن نہ ہوسکا

    راولپنڈی :کرکٹ کوٹھنڈ لگ گئی !راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز بھی کھیل ممکن نہ ہوسکا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو دن سے ہونے والی بارش اور خراب روشنی کے سبب چوتھےدن کھیل شروع ہی نہ کیا جاسکا جس کے بعد اس ٹیسٹ کے بے نتیجہ ختم ہونے کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔

    شہریت ترمیمی بل کے خلاف دہلی کے شہری بھی احتجاج کرتے گھروں سے نکل آئے

    تیسرے دن کے اختتام تک سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنا ئےتھے۔ دھننجیا ڈی سلوا87 اور دلروان پریرا6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔تیسرے روز سری لنکا نےاپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سےکیاتو بارش اور خراب روشنی کی وجہ سےپورے دن میں محض 18 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکاتھا۔

    مسلم مخالف شہریت بل :بھارتی مسلم طلبااحتجاج کرتےسڑکوں پرآگئے

    پہلے دن کا اختتام بھی خراب روشنی کے باعث مقررہ وقت سے قبل کرنا پڑا تھا جبکہ 21.5اوورز کا کھیل باقی تھا۔اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 96 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ سے اسے درست بھی ثابت کیا ۔تاہم دوسرے سیشن میں پاکستانی بالرز نے کم بیک کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 4وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کو مشکل میں ڈال دیا۔

    دودوست،دونوں وزیراعظم،عمران خان نے بورس جانسن کودوبارہ وزیراعظم بننےپرمبارک باد…

    آخری سیشن میں سابق کپتان اینجیلو میتھیوز بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور پہلے دن کے اختتام تک سری لنکا نے 68.1اوورزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالیے ہیں۔سری لنکا کی جانب سے کپتان کرونارتنے نے 59،اوشادا فرنینڈو نے 40 اور اینجیلو میتھیوز نے 31 رنز بنائے۔اس کے علاوہ مینڈس 10 جبکہ دنیش چندیمل صرف 2 رنز ہی بناسکے۔

    ہمیں‌ عمران خان کے بیان سے بڑی تکلیف ہوئی ہے ، بھارت چیخ ا‌ٹھا

    دوسری جانب عابد علی اور عثمان شنواری نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے عابد علی اور بولنگ کوچ وقار یونس نے عثمان شنواری کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے تمام 11 پاکستانی کھلاڑی سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرا دن بارش اور کم روشنی کی نظر ہوگیا

    راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرا دن بارش اور کم روشنی کی نظر ہوگیا

    پاکستان اورسری لنکا کے درميان پہلے ٹيسٹ کا دوسرا روز بارش کی نظرہوگيا صرف20 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی سٹيڈيم ميں جاری ٹيسٹ ميچ کے دوسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ آغاز کیا لیکن ابھی سری لنکا کا اسکور 222 رنز پر پہنچا ہي تھا کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔

    امپائرز کی جانب سے دوسرے روز کے کھیل کے خاتمے کا اعلان کیا گیا تو دھنن جیا ڈی سلوا 72 اور دلروان پریرا 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ خراب موسم اور بارش کے باعث پہلے روز بھی صرف 68 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔تاہم دوسرے سیشن میں پاکستانی بالرز نے کم بیک کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 4وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کو مشکل میں ڈال دیا۔

    یاد رہے کہ ایک دہائی بعد ٹیم میں شامل کیے جانے والے بلے باز فواد عالم کو حتمی الیون میں شام نہیں کیا گیابلکہ آسٹریلیا سیریز میں ناکام ہونے والے حارث سہیل کو ایک اور موقع دیا گیا ہے۔دوسری جانب عابد علی اور عثمان شنواری نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔

    اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے عابد علی اور بولنگ کوچ وقار یونس نے عثمان شنواری کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔سری لنکا کی جانب سے کپتان کرونارتنے نے 59،اوشادا فرنینڈو نے 40 اور اینجیلو میتھیوز نے 31 رنز بنائے۔اس کے علاوہ مینڈس 10 جبکہ دنیش چندیمل صرف 2 رنز ہی بناسکے۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے تمام 11 پاکستانی کھلاڑی سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے شائقین کی تعداد بڑھانے کے لیے کچھ اسٹینڈز میں انٹری فری کردی گئی ہے۔

  • بابر اعظم پھربازی لے گئے

    بابر اعظم پھربازی لے گئے

    پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین پھر بازی لے گئے
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بدستور بیٹنگ کی کیٹیگری میں سرفہرست ہیں۔

    آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کی فہرست میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم پہلے، آسٹریلیا کے ایرون فینچ دوسرے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    جب کہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل پانچویں، بھارت کے کےایل راہول چھٹے اور ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس ساتویں نمبر پر ہیں۔
    ن کے علاوہ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی آٹھویں، بھارت کے روہت شرما نویں اور ویرات کوہلی دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    آئی سی سی بالرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر موجود جب کہ پاکستانی اسپنر عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
    بابر اعظم پاکستان کے وہ نوجوان بیٹسمین ہیں جن پر تینوں اقسام ون ڈے ، ٹی 20 اور ٹیسٹ میں اعتماد کیا جاتا ہے. اور مسلسل پرفارمنس دے رہے ہیں.

  • کرکٹ کی دنیا سےاہم خبر:سب سےزیادہ ٹیسٹ میچ سپروائزکرنےکااعزازعلیم ڈارکےنام

    کرکٹ کی دنیا سےاہم خبر:سب سےزیادہ ٹیسٹ میچ سپروائزکرنےکااعزازعلیم ڈارکےنام

    پرتھ:کرکٹ کی دنیا سےاہم خبر:سب سےزیادہ ٹیسٹ میچ سپروائزکرنےکااعزازعلیم ڈارکےنام، اطلاعات کے مطابق پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر کا 128 ٹیسٹ میں امپائرنگ کرنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔‏

    کرکٹ کی دنیا سے ملنے والی خبروں کے مطابق علیم ڈار 129 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے والے پہلے امپائر بن گئے ہیں جب کہ انہوں نے یہ اعزاز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ علیم ڈار سب سے زیادہ ون ڈے میچ سپروائز کرنے سے بھی 2 میچ کی دوری پر ہیں، علیم ڈار اب تک 207 ون ڈے میچز کرواچکے،روڈی کوئٹزن کا 209 میچز کا ریکارڈ ہے۔علیم ڈار کوسب سےزیادہ 46 ٹی ٹوئنٹی میچوں
    میں بھی ذمہ داریاں نبھانے کا اعزاز مل چکاہے۔

    دوسری طرف اس اعزاز کے ملنے پرعلیم ڈار کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا بہترین لمحہ ہے جس کے احساسات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، اپنے گھروالوں، دوستوں اور مداحوں کا بہت مشکور ہوں جو ہر وقت میری کامیابی کے لیے دعاگو رہتے ہیں۔

  • اگلے دو ماہ میں دو بڑی ٹیمیں آ رہی پاکستان، پی سی بی چیئرمین نے شائقین کرکٹ کو سنائی خوشخبری

    اگلے دو ماہ میں دو بڑی ٹیمیں آ رہی پاکستان، پی سی بی چیئرمین نے شائقین کرکٹ کو سنائی خوشخبری

    اگلے دو ماہ میں دو بڑی ٹیمیں آ رہی پاکستان، پی سی بی چیئرمین نے شائقین کرکٹ کو سنائی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے سٹیڈیم کا دورہ کیا اور کرکٹ سٹیڈیم کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش سے بات چل رہی ہے اگلے ماہ ایم سی سی آرہی ہے،انگلینڈ اور آسٹریلیا اگلے ماہ پاکستان آئینگے ،ہم کہتے ہیں پاکستان محفوظ ہے اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ آگاہ کریں،ہم کیوں کسی کے پاس جائیں کہنے کے لیے؟؟ بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہی ہونگے،

    احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ ہو رہے ہیں،انگلینڈ 2021 اور آسٹریلیا 2022 میں آئیں گے،بی سی سی آئی کا سیکریٹری جے شاہ کو چاہیے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرے ،وزیراعظم کا کام ملک کو چلانا ہے وہ کسی ٹیم کو کیوں دعوت دے،ہمارے پاس سات سلیکٹرز ہیں اور سب کے سب کرکٹرز رہ چکے ہیں،پاکستان 8 سٹیڈیمز کو چلا رہا ہے،

    احسان مانی نے مزید کہا کہ برٹش ہائی کمشنر نے کہاں کہ آسٹریلیا ملیشیاء میں کیوں کھیل رہا ہے،جو ٹاسک فورس بنائی تھی اس کی تجاویز میں نے حکومت کو دے دی تھی،آئی سی سی کی جنوری میں اجلاس میں شرکت کرونگا،ہم آئی سی سی کی 5 کمیٹیوں میں ہیں،کبھی آئی سی سی میں اتنے لوگ شامل نہیں ہوئے جتنے ابھی ہیں، ہماری کمیاں آسٹریلیا میں سامنے آ گئی تھیں،جب تک اس ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں ہوگا دنیا میں اچھا کھیل نہیں پیش ہو سکتا،ہمیں کرکٹ کو بین الاقوامی معیار پر لانا ہوگا،

    احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی سیکیورٹی ٹیم یہاں آئی تھی،اس دورے کے بعد سے اب تک بنگلہ دیش خاموش ہے،آئی آئی سی میں آنے والے بھارتیوں میں سے متعدد میرے جاننے والے ہیں،جب کوئی بالر آتا ہے تو اسے مانیٹر کیا جاتا ہے،ہمارے باؤلنگ لیب میں ہمارے بالرز کی تربیت ہوتی ہے،چھ فرسٹ کلاس ٹیمز ہیں اور بھی ٹیمز ب آئی ہیں،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں چھ مہینے میں 6 سو سے 7 سو ملین روپے خرچ ہوئے،

  • ساوتھ ایشین گیمز،اسکواش کی ٹیم 6 گولڈ میڈلزکے ساتھ وطن واپس

    ساوتھ ایشین گیمز،اسکواش کی ٹیم 6 گولڈ میڈلزکے ساتھ وطن واپس

    اسلام آباد:ساوتھ ایشین گیمز اسکواش چمپین شپ میں 6 میڈل جیتنے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ،ایئرپورٹ پرٹیم کا زبردست استقبال کیا گیا،پاکستان کا سب سے بہترین میچ اپنے روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوا

    وکلاء کی غنڈہ گردی:لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظررینجرزتعینات

    پاکستان مردوں کے ٹیم ایونٹ میں گولڈ انفرادی ایونٹ میں طعیب اسلم نے گولڈ اور فرحان محبوب نے برونز میڈل حاصل کیا۔
    لڑکیوں کے ٹیم ایونٹ میں سلور اور انفرادی مقابلے میں مدینہ ظفر اور فائیزہ ظفر برونز حاصل کیا

    عالمی کانفرنس میں کشمیرسٹال، دنیا بھر سے آئے وفود کی توجہ کا مرکز

    پاکستان کی جانب سے طیب اسلم ، عاصم خان اور فرحان محبوب نے پاکستان کی نمایندگی کرتے ہوے ملکی پرچم بلند کیا۔ طیب اسلم نے ہرینڈر پال سنگھ کو 5-11، 6-11، 4-11 ،10-12 سے ہرایا۔فرحان محبوب نے ابے سنگھ کو 8-11 اور 10-12 سے شکست دی۔ عاصم خان کو پردان ابھیشیک کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    وکلاگردی، نااہلی اور بدنیتی…از..انشال راؤ

  • سری لنکن ٹیم کےآفیشیلزکی عمران خان سے ملاقات، ٹیسٹ کرکٹ کا دوبارہ آغازباعث مسرت ہے، وزیراعظم

    سری لنکن ٹیم کےآفیشیلزکی عمران خان سے ملاقات، ٹیسٹ کرکٹ کا دوبارہ آغازباعث مسرت ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم سےسری لنکن ٹیم کےآفیشیلزکی ملاقات،خوش آمدید،ٹیسٹ کرکٹ کا دوبارہ آغازباعث مسرت ہے،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سر لنکن ٹیم کے ساتھ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی باعث مسرت ہے۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آفیشلز نے ملاقات کی جس میں پاک سری لنکن کرکٹ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پہلا ٹیسٹ،پہلادن،اچھاکھیل، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے

    وزیراعظم عمران خان نےسری لنکن ٹیم کوپاکستان آمد پرخوش آمدید کہا اورسری لنکن ٹیم کے ساتھ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کو خوش آئند قراردیا واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے جس میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    یہ پاکستانی سرزمین پر 10 سال بعد ہونے والا ٹیسٹ میچ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس موقع پر کھلاڑیوں کے لیے یادگاری کیپس تیار کی ہیں جو پاکستانی کرکٹرز اور سری لنکن کھلاڑیوں کو پیش کی گئیں۔